پاکستان ہے فقط مومن جانباز کی میراث

’ ہر مذہبی گروہ اور اس کے ہر فرقے کو اپنے مذہبی ادارے قائم کرنے، برقرار رکھنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق ہو گا‘ ۔ ’ہر شہری کو مذہب کی پیروی کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کا حق ہو گا‘ (آرٹیکل 20 شق الف اور ب۔ دستور پاکستان 1973 ) دو برس قبل آئین پاکستان 1973 کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔ قومی نشریاتی ادارے پر خاص پروگرام منعقد ہوئے، طویل نشستوں میں

Read more

دل تھا کہ پھر بہل گیا

میلبورن میں اردو مشاعرہ، جیسے صحرا میں بارش، برف میں پھول یا چراغ تلے روشنی۔ دراصل امریکہ یا یورپ کے برعکس یہاں اردو بولنے اور سمجھنے والے کم ہیں اور اردو کے لیے وقت نکالنے والے ان سے بھی کم۔ راقم کو چند روز قبل میلبورن میں منعقدہ اردو مشاعرے میں بطور سامع شرکت کرنے کا موقع ملا۔ اب بھلا کون ایک مشاعرے کی روداد لکھے اور کون اسے پڑھے۔ لیکن لکھنا ضروری ہے کہ قریباً ایک سال قبل راقم

Read more

روس یوکرین جنگ۔ اور کب تک اٹھے گا دل گیتی سے دھواں؟

چونکہ اس جنگ میں مرنے اور مارنے والے مسلمان نہیں لہذا اس پر بات کرنے کا ثواب نہیں ملنا۔ تقریباً 2 سال سے جاری یہ جنگ کم از کم ہمارے میڈیا میں صفحہ اول پر جگہ نا بنا سکی۔ فروری 2022 میں چھڑنے والی روس اور یوکرائن کی جنگ کئی پینترے بدل چکی ہے۔ کبھی روس کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے اور کبھی یوکرائن سبقت لے جاتا نظر آتا ہے۔ بیرونی مبصرین اندازہ لگانے سے قاصر ہیں کہ ان

Read more

خوب تر تھا صبح کے تارے سے بھی تیرا سفر

میری پیاری امی۔ میں جب ہسپتال پہنچی تو میری زندگی سے کی امنگوں سے بھرپور، اور پر جوش امی نیم بے ہوشی کے عالم میں ہچکی نما سانسیں لے رہی تھیں۔ ابو نے کہا کہ آج رات تمہیں ہسپتال میں رہنا پڑے گا، میں ذرا سا بھی نہیں گھبرائی میں نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ ایسا بھی ہو گا۔ پھر کچھ دیر میں میں نے اپنے آپ کو ایک سٹریچر کے پاس کھڑا ہوا پایا میرے سامنے میری خوش

Read more

ہم خستہ تنوں سے محتسبو کیا مال منال کا پوچھتے ہو

19 اپریل کو اکاؤنٹس میں تنخواہیں آ گئیں، 2 دن بعد عید تھی، معصوم عوام نے بنک کی لائنوں میں لگ لگ کے نئے نئے نوٹ نکلوا لیے۔ بچوں کے شوق پورے کیے، بھلے سے عید منائی، راقم نے جب بنکوں اور اے ٹی ایم کے باہر ہجوم دیکھے تو بڑا جی چاہا کہ ان کو سمجھاؤں کہ یہ بونس نہیں ایڈوانس ہے، یہ عیدی نہیں تمہارا محنتانہ ہے۔ لیکن کوئی کمبخت کیسے ان کی خوشی خراب کرتا جو قطاروں

Read more

فکر فردا نہ کروں؟

ہم بحیثیت مجموعی ذرا مصروف رہتے ہیں۔ جب جنوبی پنجاب، کوہ سلیمان اور سندھ میں یہ قیامت ٹوٹ رہی تھی ہم یہ ضروری فیصلے کر رہے تھے کہ زرداری زیادہ چالاک ہے یا شہباز زیادہ موقع پرست، عمران کے دھرنے زیادہ کامیاب ہیں یا نون لیگ کے جلسے۔ ماہ جولائی کے وسط میں سیلاب آتا ہے، اور سارا ملک اس سے بے خبر ہے، نا تو ٹی وی چینل خاطر خواہ کوریج دے رہے ہیں، نا ہی انٹرنیٹ پر نقصانات

Read more

قلعہ جنگی: سات نوجوان، سات کہانیاں

میری ذاتی کم علمی سمجھ لیجیے کہ پڑھنے سے قبل میں نے مستنصر حسین تارڑ کے ناول قلعہ جنگی کا کہیں ذکر نہیں سنا تھا۔ گزشتہ برس تارڑ صاحب کی سالگرہ پر سنگ میل پبلشرز نے 25% کی رعایت کا اعلان کیا تو کچھ کتب منگوائیں، زیر نظر ناول قلعہ جنگی بھی اس میں شامل تھا۔ تارڑ کو زیادہ تر سفر نامہ نگاری کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، جو کہ بلا شبہ ایک جائز وابستگی ہے۔ لیکن راکھ اور

Read more

کابل جان۔ اللہ کی امان

بعد ازاں جتنے بھی دن کابل میں گزارے افغان شہری خواہ وہ ٹیکسی ڈرائیور ہو یا طالبعلم، دکاندار ہو یا استاد، کھانا پکانے والا ہو یا کھانا کھانے والا کسی کو بھی امریکہ کی موجودگی سے نالاں نا پایا۔ یہ بھی سچ ہے کہ وہ امریکہ کی تعریف میں رطب السان نا تھے مگر طالبان کے ظلم و جبر کا نوحہ ہر ایک زبان پر تھا۔ طالبان نے جس طرح کابل کو نوچا کھسوٹا اس کا گلہ ہر خاص و عام کو تھا۔

2010 میں کابل کا روپیہ پاکستان سے دگنی مالیت کا تھا۔ سب جانتے تھے کہ یہ امریکہ کی موجودگی کا ثمر ہے اور عارضی ہے لیکن مقام مسرت تو تھا۔

Read more