ترکی اور شام میں زلزلہ اور ایک باپ کی بے بسی

وہ تصاویر جو میں نے ترکی اور شام میں زلزلے کے بعد انٹرنیٹ پر دیکھی ہیں تباہی اور درد کی داستان سناتی ہیں پہلی نظر میں یہ تصویر ان ہزاروں تصاویر جیسی لگتی ہے جو ان دنوں ترکی اور شام میں زلزلے سے آنے والی تباہی کے بعد متاثرہ افراد کی حالت دکھاتی ہیں۔ اس تصویر میں ایک شخص دکھائی دے رہا ہے جس نے نارنجی رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔ اس کے چہرے سے ایسا تاثر ملتا ہے

Read more

جنگل اور جنگلی حیات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں

جنگلات کی کٹائی ایک خلاف فطرت عمل ہے اور دور حاضر میں جب پوری دنیا کو بدترین فضائی آلودگی اور موسمی حدت کا مسئلہ درپیش ہے، ایسے میں درختوں کی کٹائی گویا پوری انسانیت کو تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے۔ ہماری زمین بہت تیزی کے ساتھ جنگلات سے محروم ہو رہی ہے پاکستان میں اگرچہ ماحولیات کے تحفظ پر کافی بات ہو رہی ہے اور اقدامات بھی کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود جنگلات کی کٹائی

Read more

قدرت کی ایک بیش بہا نعمت زعفران

قدرت نے بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا نعمتیں کن کن شکلوں میں اتاری ہیں ذرا سا غور کیجئے تو لا متناہی نعمتوں کی قطار نظر آئے گی۔ ان بیش بہا نعمتوں میں زعفران بھی شامل ہے۔ زعفران کا بیج ایک پیاز کی گٹھی کے برابر ہوتا ہے۔ یاد رکھیے زعفران کے بیج دانے دار یا کسی اور شکل میں نہیں ہوتے۔ جب درجہ حرارت 15۔ 20 سنٹی گریڈ سے کم آتا ہے تو پھول آنا شروع ہو جاتے

Read more

پاکستان کا مایۂ ناز مصور، شاعر، درویش قلندر صادقین

قیام پاکستان سے قبل امروہہ میں جنم لینے والے سید صادق احمد نقوی ”صادقین“ کے نام سے معروف ہوئے اسلامی خطاطی میں بلند مقام حاصل کرنے والے مصور صادقین کو اللہ تعالٰی نے ایسا کمال ہنر عطا فرمایا تھا کہ ان کے ہاتھوں سے سورہ رحمٰن کی خطاطی دیکھ کر کافر بھی مسلمان ہو جایا کرتے تھے۔ ان کے ہاتھوں کی انگلیاں اللہ کے نام کے سانچے میں ڈھل گئیں تھیں۔ وہ حقیقت میں انتہائی درویش اور دریا دل خطاط

Read more

13 سالہ ملازمہ کا بہیمانہ قتل اور بیگم جونا گڑھ کی سزا

کافی عرصے پہلے ایک کتاب پڑھی تھی جس میں مصر کے ایک گنجان آباد شہر میں لگنے والے بازار کے بارے میں پڑھا تھا جس کے لئے مہینے کا ایک خاص دن مقرر کیا جاتا تھا اس دن صبح، صبح شہر کے لوگ اپنے اپنے نوخیز جگر کے ٹکڑے لے لے آ کر آتے اور ان کو بازار لگتے وقت شاہراہ کے دونوں جانب لے کر کھڑے ہو جاتے اور پھر خریداروں کا اژدہام اس شاہراہ میں داخل ہوتا اور

Read more

درد شقیقہ (میگرین) میں فوری آرام کے آسان ٹوٹکے

درد کوئی بھی ہو بدن کے کسی بھی حصے میں درد تو درد ہی ہوتا جیسے کہ فیض احمد شاعر کو جس رات ہارٹ اٹیک ہوا تو انہوں بے اختیار یہ اشعار کہے درد اتنا تھا کہ اس رات دل وحشی نے ہر رگ جاں سے الجھنا چاہا ہر بن مو سے ٹپکنا چاہا اور کہیں دور ترے صحن میں گویا پتا پتا مرے افسردہ لہو میں دھل کر حسن مہتاب سے آزردہ نظر آنے لگا میرے ویرانۂ تن میں

Read more

آو اپنے گناہ دھولیں

ابھی دنیا کرونا کے ہلاکت آفریں نام سے کچھ ’کچھ آشنا ہوئی تھی کوئی کہ رہا تھا کہ وبائیں آسمان سے اتر کر آسمان دنیا پر آتی ہیں اور پھر زمین پر اتر کر بڑے پیمانے پر ہلاکت پھیلاتی ہیں کوئی کہہ رہا تھا کرونا کا وائرس ہمارے ایک پڑوسی ملک میں بنایا گیا ہے غرض یہ کسی کی سمجھ میں ہی نہیں آ رہا تھا کہ دنیا میں ایسی بیماری بھی وارد ہو سکتی ہے جو لا دوا ہو

Read more

اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دے

بس رواں دواں چلتے ہوئے ایک جگہ حسب عادت رک گئی اور ڈرائیور اتر کر چلا گیا ڈرائیور کے جانے کے بعد بس کے دروازے پر ایک ہیروئنچی آ کر کھڑا ہو گیا جیسے ڈرائیور کا انتظار کر رہا ہو پھر دروازے سے ہٹ کر بس کے اندر آ کر مسافروں سے بھیک مانگنے لگا مسافروں میں کسی نے اسے خیرات دی کسی نے نہیں دی جب بس کے تمام مسافروں سے بھیک مانگ چکا تو دوبارہ بس ڈرائیور کے دروازے پر جا کر کھڑا ہو گیا۔ اب چند ثانیوں میں ڈرائیور آ گیا۔ اس نے دیکھا کہ بس کے دروازے پر بھکاری کھڑا ہے تو ٹیڑھا منہ بنایا اور اس کے ساتھ بھکاری نے ڈرائیور سے کہا اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دے ڈرائیور نے بھکاری سے سوال کیا ایک روپیہ کا کیا کرے گا۔ بھکاری نے فوراً کہا ہیروئن پیوں گا۔

Read more

سرکار فتویٰ آ گیا ہے

سرکار فتویٰ آ گیا ہے۔ فتویٰ کیا ہوتا ہے۔ ہم دین اسلام کے پیروکاروں میں شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جو اس کے معانی اور مفہوم سے نا آشنا ہو لیکن وہ محترم علمائے دین جن کے کاندھوں پر قوم کی پیشوائی کی فریضہ ہوتا ہے کیا اس کے جاری کرنے کے اثرات و ثمرات سے واقف ہوتے ہیں۔

فتویٰ دینا ایک بہت اہم منصب ہے اس منصب کو پانے کے لئے علمائے کرام کو بہت علمی محنت کرنا ہوتی ہے تب جا کر ان کو فتویٰ دینے کا منصب عطا ہوتا ہے لیکن تاریخ کی ایک ادنیٰ طالب علم کی حیثیت سے جب میں نے برصغیر کے غیر منقسم ہندوستان میں انگریز کے آنے کے بعد کی تاریخ پڑھی تو مجھے حیرت اور دلی تکلیف سے گزرنا پڑا۔

اس زمانے میں پہلا فتویٰ دیا گیا کہ ایک بدیسی قوم کے آ جانے کے بعد اب ہندوستان رہنے کے قابل ملک نہیں ہے اس لئے رہائش کے لئے کسی اسلامی ملک کا انتخاب کرنا ہو گا چنانچہ نگاہ انتخاب نے افغانستان کو جائے رہائش کے لئے موزوں قرار دیا اس فتوے کی پیروی پچیس ہزار خاندانوں نے کی اور اپنا مال و اسباب لہلہاتے کھیت و کھلیان بیچے اور اور بیل گاڑیوں پر اپنی نقل مکانی کا آغاز کیا۔

Read more

سعودی شاہی خاندان میں اقتدار کی کشمکش

’سعودی عرب‘ میں اقتدار کا سورج سَوا نیزے پر چمک رہا ہے، اور تختِ شاہی کے پائے لرز رہے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں اس وقت سعودی ولی عہد شہزادہ محمّد بن سلمان کس طرح اپنے داغدار دامن کے دھبّے صاف کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور عالمی افق پر اپنے اوپر آنے والی سیاہی کو صاف کر رہے ہیں وہ داغ جو واشنگٹن پوسٹ کے ایک صحافی کے لرزہ خیز اور انتہائی بہیمانہ قتل نے اُن کے دامن کو

Read more

جاگراں پُل حادثہ

کوئی کوئی دن ایسا بھی ہوتا ہے جس میں صرف دکھ بھری خبریں ہی سننے کو ملتی ہیں جیسا کہ14 مئ بروز پیر ایک جانب نہتّے فلسطینوں پر اسرائیلی درندے گولہ باری اور فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھا ٹ اتار رہے تھے تو دوسری خبروادئ نیلم کے سیاحتی مقام پر ایک دریا کا پُل ٹوٹ جانے کے باعث ان گنت طالب علم موت کی وادی میں جا پہنچے تھے طالب علمی کا دور چاہے وہ اسکول ہو’ یا

Read more