بابا ریڑھی والا

آج اتوار کا دن تھا میں ابھی اپنے بستر پے لیٹا ہوا ہی تھا کہ باہر سے کسی پھیری والے کی آواز آئی کہ تازہ سبزی آ گئی تازہ سبزی آ گئی، یہ آواز تو تقریبا ہر دوسرے دن ہی سننے کو ملتی ہے لیکن آج یہ آواز کانوں میں پڑی جیسے بچپن کی حسین یادیں آنکھوں کے سامنے آ گئیں، جب ہر اتوار چکوال شہر سے ایک بابا ریڑھی والا جو گدھا گاڑی پر ہمارے گاؤں آتا تھا جو

Read more

لاہور واقعی ہی لاہور ہے

لاہور شہر سے ایک عجیب سی انسیت محسوس ہوتی ہے۔ اسے جتنی بار دیکھا ہر بار اس سے محبت بڑھتی ہی چلی گئی ہے۔ لاہور کا نام آتے ہی ذہن میں پرانے لاہور کے قصے لاہور کی تاریخی عمارتیں اور لاہور کی تاریخ آتی ہے۔ معلوم نہیں وہ لاہور کیسا تھا لاہور میں کتنی رونق ہوا کرتی تھی کاش پرانے اور زندہ دل لاہور کو دیکھ پاتے کہ قیام پاکستان سے پہلے لاہور کیا تھا اور قیام پاکستان کے بعد

Read more

ساون اور میرے گاؤں کا تالاب

ساون کا مہینہ اب کے خوب برسا ہے۔ بھادوں بھی گاہے بگاہے برستا رہا۔ اب رت بدل رہی ہے۔ ساون کا مہینہ مجھے بہت پسند ہے اور اس مہینے سے میری بے شمار یادیں بھی جڑی ہیں۔ اس مہینے کا موسم ہر پل نئی کروٹ لیتا ہے کبھی خوب بارش ہوتی ہیں تو کبھی دن بھر تیز دھوپ مگر شام کو اچانک بارش اور کبھی صبح سویرے اٹھے تو تیز بارش ہو گئی اور کبھی دن بھر سیاہ بادل چھائے

Read more

پرانی تکنیک سے نقشے بنانے والے چکوال کے ماسٹر فدا حسین

 ماسٹر فدا حسین چکوال کے نواحی قصبہ بہکڑی کی ایک بزرگ شخصیت ہیں۔ ان کی زندگی بارے جاننے کے لیے ان سے چند ہفتے قبل ملاقات ہوئی۔ انھوں نے گاؤں کے متعلق بہت سی پرانی باتیں بھی بتایئں جو انھوں نے اپنے بچپن میں اپنے بزرگوں سے سن رکھیں تھیں مگر آج ہمارا موضوع صرف محترم ماسٹر فدا حسین کی شخصیت ہی ہے۔ماسٹر فدا حسین 1937ء میں بہکڑی گاؤں میں پیدا ہوئے اور ان کا بچپن گاؤں میں ہی گزرا۔

Read more

ایتلاف: اردو نثری نظم میں خوبصورت اضافہ

آج جمعہ کا دن ہے۔ خوب چمک رہی دھوپ نے دسمبر کی ان اولین صبحوں کو خوشگوار بنا رکھا ہے۔ کچھ دیر پہلے دھوپ میں بیٹھے بیٹھے ”ایتلاف“ کو مکمل کیا ہے۔ اس قدر خوبصورت کتاب بہت کم پڑھنے کو ملی ہیں خاص کر جب بات نثری نظم کی ہو۔ اس کتاب کے مصنف ہمارے چکوال سے تعلق رکھنے والے ملک کاشف اعوان ہیں۔ کاشف اعوان کی لکھی گئی نثر رومانوی، تاریخی اور قدرت کی منظر کشی کے ساتھ ساتھ

Read more

قوم کے مستقبل کی جھلکیاں

پچھتر سال زیادہ نہیں ہوتے مگر ہم نے ان میں پھر بھی بہت کچھ کر لیا ہے۔ یہ تو خیر کچھ بھی نہیں آگے آگے دیکھیے کہ کیا ہوتا ہے۔ اس وقت بھی خیر سے دنیا بھر میں ہمارا وقار بلند ہے کہ صرف چند ہی ملکوں میں بغیر ویزے کے ہم جا سکتے ہیں مگر یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ دنیا تو ہمارے ہاں آنے سے بھی کتنی کتراتی ہے یہ بھی اچھی بات ہے کہ ہمیں

Read more

پوٹھوہار: خطۂ دل ربا از شاہد صدیقی

چند دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر نظر سے گزری جس میں چکوال کا ذکر ہو رہا تھا۔ یہ ذکر چکوال کی دھرتی پر جنم لینے والے معروف موسیقار مدن موہن کا تھا جنہوں نے بالی وڈ میں موسیقی کے میدان میں بہت نام کمایا۔ چکوال سے محبت کہہ لیں یا کچھ جس کسی بھی کتاب میں چکوال کا ذکر ہو رہا ہو۔ بے شک ایک ہی بار کیوں ناں ہوا ہو۔ وہ کتاب خریدنے کی خواہش دل میں پیدا

Read more