داستان ازل: (جن و انس کی پہلی کہانی)

ایک خواب، ایک یاد، ایک مختصر کہانی، جو ناصرف اپنے پڑھنے والوں کو فکر انگیزی کی دعوت دیتی ہے بلکہ خود ہی اپنے پڑھنے والوں کے سوالوں کے جواب بھی دیتی ہے۔ ہوش آنے پر جب میری آنکھ کھلی تو جو پہلا احساس مجھے ہوا وہ اپنے عدم سے وجود میں آنے کا تھا، اور پہلا ادراک اللہ پاک کے خالق ہونے اور اپنے مخلوق ہونے کا ۔ میں نے اپنے ارد گرد نظر دوڑائی تو تا حد نگاہ ایک

Read more

ٹائم (بارہ منٹ) مینجمنٹ

آج فیس بک دیکھتے ایک نہایت خوبصورت تحریر نظروں سے گزری۔ پوسٹ میں نہ تو اس کا کوئی عنوان درج تھا، نہ رائٹر کا نام یا شناخت، اور ٹائپ بھی کسی نو آموز کے ہاتھوں ہوئی تھی۔ ذرا نوک پلک سنواری تو انتہائی شاندار مضمون سامنے آیا۔ دل نے گوارا نہیں کیا کہ اس بلا عنوان، غیر معروف و غیر شائع شدہ تحریر سے آپ سب فیض یاب نہ ہوں۔ لیکن ساتھ ہی یہ خلش بھی پیدا ہوئی کہ جو

Read more

ملالہ، میں اور وہ

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر بچوں کے سلیبس میں موجود ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ”ملالہ“ کو قومی ہیرو کے طور پر محمد علی جناح و علامہ محمد اقبال صاحب کے ساتھ دکھایا گیا۔ تصویر دیکھ کر طبیعت عجیب پراگندہ سی ہو گئی، سر شرم سے جھک گیا اور پیشانی تر ہو گئی کہ ابھی صرف چوہتر سال ہی گزرے ہیں اور یہ قوم اپنے محسنوں، جن میں سے ایک کو ہم بابائے قوم اور دوسرے کو مصور پاکستان

Read more

کیا کوئی ”عورت مارچ“ عورت کو اس کے حقوق دلوا سکتا ہے؟

کوئی زیادہ پرانی بات نہیں، صرف چودہ سو سال پہلے دنیا کی انسانی آبادیوں میں بھی جنگل یعنی طاقت کا قانون چلتا تھا۔ تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بنی آدم علیہ السلام کو اللہ کا پیغام زبانی و تحریری ہر دو صورت میں دے کر جا چکے تھے لیکن حضرت انسان کو اللہ کا دین و قانون سمجھ نہ آیا تھا۔ بیت اللہ کا طواف کرتے مگر برہنہ، عورتیں رکھتے مگر بنا نکاح (لونڈی) ، کمزور کی معاشرے میں

Read more

ترک ڈرامہ ارطغرل، طیب اردوان اور عمران خان

بحری جہاز ٹائٹینک پر 2230 لوگ سوار تھے، جن میں سے 706 کو بچا لیا گیا تھا، اس کا مطلب ہے کہ تقریباً 1500 سے زیادہ لوگ ڈوب گئے تھے۔ جبکہ ہالی وڈ فلم ٹائٹینک میں تقریباً تمام لوگ ڈوب کر اور ہیرو چند گھنٹے بعد سردی کی شدت سے مرتا ہے۔ جس نے بھی یہ فلم دیکھی، ان میں سے ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں، بوڑھوں، مردوں یا خواتین کے ساتھ کسی کو بھی کبھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے

Read more

دنیا میں توہین رسالت کے بڑھتے واقعات

صد افسوس موجودہ صدی کا آغاز اس شدید غلط فہمی سے ہوا کہ ”آج کی دنیا کا انسان بعد تخلیق سے اب تک کا سب سے زیادہ تہذیب یافتہ ہے“ ۔ لیکن اگر پوری نوع انسانی کے اجتماعی و انفرادی رویوں کا آج جائزہ لیا جائے تو صورت حال شاید اس کے بالکل ہی بر عکس ہے۔ تقریباً پوری ہی دنیا میں نام نہاد ”آزادی اظہار رائے“ کے نام پر وہ طوفان بدتمیزی بپا ہے کہ الامان الحفیظ۔ بظاہر تو کوئی بھی

Read more

”ذمہ دار کون؟ عورت یا مرد!“

وطن عزیز میں رہنے والے بے شمار لوگ ازخود اور بہت سے بلند فشار خون اور قلب کے مریض، ڈاکٹر کے مشورے کے بعد، اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خبر اور اخبار سے جتنا دور رہا جائے، زندگی اتنی پر سکون گزرے گی۔ دیکھا جائے تو ایک حد تک یہ بات درست ہے اور ایسا کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں، لیکن دوسری طرف اگر آج کل ہونے والے واقعات پر نظر ڈالیں تو ان میں سے بعض ایسے ہولناک اور دل خراش ہیں کہ نا صرف لمحوں میں زبان زد عام ہو گئے، بلکہ کوئی بھی کسی بھی وجہ سے کتنا ہی خود کو ان کے بارے خبروں سے دور رکھنا چاہتا ہو، وہ غیر متعلق نہ رہ سکا۔

ہمارے یہاں کے نام نہاد لبرل اور موم بتی مافیا نے بھی ان مواقع سے پورا پورا اور بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے، ”عورت کارڈ“ کھیلنا شروع کر دیا۔ حالاں کہ ان واقعات کے متاثرین میں عورتوں کے علاوہ کم عمر لڑکیوں اور یہاں تک کہ لڑکوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ پورے ملک کا ہر طبقہ اپنی اپنی سمجھ بوجھ اور ذہنی استعداد کے مطابق، بحث مباحثے میں الجھ گیا کہ در اصل ان واقعات کے اسباب ہیں کیا، اور ذمہ داران کون ہے۔ کچھ نے ہمارے معاشرے کو ”مردوں کا معاشرہ“ قرار دیتے ہوئے، ان واقعات کی وجہ ”مرد“ کا وحشی پن و حیوانیت بیان کی، اور کچھ نے ”عورت“ کو دی جانے والی مادر پدر آزادی، فحاشی و عریانیت۔

Read more

کورونا وائرس اور ہم پاکستانی مسلمان

کورونا کے خورد بینی مگر خونی عفریت نے تقریباً پوری دنیا کو دہشت میں مبتلا کیا ہوا ہے حالانکہ دنیا میں اس سے ہونے والی اموات کی شرح محض دو یا تین فیصد ہی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب تک اس مرض کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اس وقت تک بارہ پندرہ دن گزر چکے ہوتے ہیں اور ان دنوں میں مریض اس کو عام نزلہ، کھانسی اور بخار ہی سمجھتا رہتا ہے۔ تشخیص کے بعد اس کا علاج ممکن تو

Read more

خان کو اللہ کی مدد کے سوا کسی کی ضرورت، وہ کامیاب ہو گا

کسی بھی لیڈر یا پارٹی کا نظریہ اس کے منشور میں جھلکتا ہے، جس پر اس نے اقتدار میں آکر عمل کرنا ہوتا ہے۔

اقتدار میں آنے سے پہلے یا بعد جو کچھ کہا اور کیا جاتا ہے اسے ”حکمت عملی“ کہتے ہیں، جو وقت، حالات اور تجربات کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے، کیونکہ آخری ٹارگٹ اقتدار و مقصد کا حصول ہوتا ہے، جس کے بنا نظریے یا منشور کو نافذ نہیں کیا جاسکتا۔

Read more

تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی لانی پڑے گی

کچھ روز قبل پنجاب پولیس کے قومی، سرکاری اور پسندیدہ کھیل ”بیہیمانہ غیر انسانی تشدد“ کے باعث ایک اور عام پاکستانی شہری ”صلاح الدین“ جو مبینہ طور پر ذہنی مریض بھی تھا جان کی بازی ہار گیا۔ یہ کوئی پہلا واقعہ تو ہے نہیں کہ کسی ایک پولیس والے کو ”ذہنی مریض“ قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا جائے اور نہ ہی ”مقبوضہ کشمیر“ میں ہوا ہے کہ ہمارا بس نہیں چلتا اس لئے صرف مذمت کرکے ہی سمجھ

Read more

نیا پاکستان، نیا قائد اعظم

ریاست مدینہ کے بعد تقریباً چودہ سو سال دنیا نے بےشمار ریاستیں بنتی، ٹوٹتی اور مقبوضہ ہوتی دیکھیں۔ اس سب کی بنیاد قومیت، لسانیت، عصبیت یا لالچ وغیرہ بنیں. بر صغیر پاک و ہند پر مسلمانوں نے تقریباً سات سو سال حکومت کی جس کے دوران عیش و عشرت، خوشامد پسندی و عاقبت نا اندیشی کا نتیجہ، نا صرف زوال بلکہ غلامی کی صورت میں سامنے آیا۔ انگریز سے "جنگ آزادی” بر صغیر کی آزادی کے لیے شروع کی گئی،

Read more