اب لڑکوں کو بھی نقاب کروا دیں؟

تب تو یہ کہہ کر جان چھڑوا لیتے ہیں کہ جواں سال لڑکیوں اور خواتین سے جنسی زیادتی اس لیے ہوتی ہے کہ ان کا لباس ٹھیک نہیں، حجاب یا عبایہ نہیں پہنا ہوا، اسلامی احکامات کی پاسداری نہیں کر رہیں۔ لیکن کوئی یہ تو بتلا دے کہ کم سن لڑکوں کے ساتھ درندگی کا کھیل کیوں کھیلا جاتا ہے؟ شلوار قمیض میں ملبوس یہ پانچ دس برس کے ہنستے مسکراتے بچے کون سی آیات کی تکذیب کرتے ہیں؟ کس

Read more

عورت مارچ غیر اسلامی نہیں ہے

خواتین کے حقوق کی جنگ اب ترقی یافتہ ممالک کی سرحدوں سے نکل کر تیسری دنیا کے ممالک تک پھیل چکی ہے۔ عورت مارچ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پاکستان کے تناظر میں بات کرنے سے قبل یہ ضروری ہے کہ عالمی سطح پر خواتین کے تسلیم شدہ بنیادی انسانی حقوق کی فہرست مرتب کر لی جائے۔ جو کچھ یوں ہے۔ شخصی حقوق: زندگی کا تحفظ۔ نقل و حرکت کی آزادی۔ جائیداد کی ملکیت کا حق۔ پبلک یا

Read more

سرمد کھوسٹ: زندگی واقعی تماشا بن گئی ہے

اس بات کی وکالت ہرگز نہیں کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت دی جائے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ڈیڑھ منٹ کے ٹریلر میں مولوی صاحب نے کیونکر یہ اندازہ لگا لیا کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”زندگی تماشا“ اسلام کے خلاف ہے؟ محض اس بات سے کہ فلم کا مرکزی کردار اپنا تعارف ایک نعت خواں کی حیثیت سے کروا رہا ہے؟ سرمد کھوسٹ صاحب کی وضاحتی ویڈیوز، انٹرویوز اور کُھلے

Read more

یہ آگ صرف لبرل آنٹیوں نے لگائی ہے

غضب خدا کا، اِن لبرل آنٹیوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جس بے حیائی کا مظاہرہ کیا۔ ہم مَردوں کی غیرت کو للکارتے ہوئے ایسے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس نے ہمارے غم و غصے کو بہت بڑھاوا دیا ہے۔آخر ایسی کون سی آفت آ گئی ہے جو اِن آوارہ خواتین نے آسمان سر پہ اٹھا رکھا ہے؟ یہ ”عورت مارچ“ و دیگر خرافات اِن کی کوتاہ فہمی کا نتیجہ ہیں ورنہ حالات بھی نارمل ہیں اور ہم مَردوں کے عورتوں پر احسانات بھی بے شمار ہیں۔

Read more

سرکاری جشنِ میلاد النبیؐ

منادی ہوئی ہے کہ امسال جشنِ میلاد النبیؐ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔ اس سے قبل وُزرائے اعظم اور صدور ذاتی حیثیت میں اپنی رہائش گاہ یا کسی اور موزوں مقام پر اس دن کی مناسبت سے محافل کا اہتمام کرتے آئے ہیں۔ لیکن، طالب علم کے محدود عِلم کے مطابق، سرکاری سطح پر ایسا پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کے اُنچاس اسلامی ممالک میں یہ سعادت حاصل کرنے والا پاکستان پہلا ملک، اور جناب عمران خان

Read more