عقیدہ اور عقل کا ٹکراؤ لازم ہے

انسان اپنے ابتدائی دور سے ہی اس کائنات اور اپنی ذات کو جاننے اور اس کی پیچیدہ گھتیوں کو سمجھنے اور سلجھانے میں مصروف ہے۔ سمجھنے اور سلجھانے کے اس عمل کے دوران ابتدائی انسانی دور ہی میں دو مکتبہِ فکر سائنسی فلسفے اور غیر سائنسی فلسفے کی صورت وجود میں آگئے تھے۔ سائنسی اور…

Read more

ریپ کی نفسیات اور ذہنی غلام

جب بھی ہم جیسے لوگ معاشرے میں رائج پسماندہ رویوں اور روایات کی نشاندہی کرتے ہیں تو ہمیں ہمیشہ ہی رجعت پسند عناصر کی جانب سے ایک مخصوص نفرت انگیز ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر اختلافات کی بنیاد عقل، دلیل اور سماج کی بہتری کے لئے ہوں تو یہ اختلافات سر آنکھوں پر۔ لیکن رونا اسی بات کا تو ہے کہ قوم کا یہ حصہ عقل و دلیل کی انسانی خصوصیت سے محروم ہے۔ قوم کا یہ مخصوص حصہ جس کے کہنے ہی کیا ہیں۔ مجال ہے کوئی سنجیدہ بات ان لو گوں کو ہضم ہو جائے۔

Read more

ریپ کی نفسیات

کس کس کا نوحہ لکھا جائے۔ کس کس کا ماتم کیا جائے۔ پھول جیسی زینب کا یا معصوم اور فرشتہ جیسی فرشتہ کا۔ ایبٹ آباد کی تین سالہ فریال کا جس کا ریپ کے بعد بہیمانہ قتل کردیا گیا یا لاہور کی شاہدہ کا جسے ریپ کے بعد سوئمنگ پول میں ڈبو کر مار دیا گیا۔ آسلام آباد اور کراچی کی ان بد نصیب بچیوں کا جو اپنے ہی گھر میں اپنے بھائیوں کے ہاتھوں ریپ کا شکار ہوئی یا سیالکوٹ کی اس بیٹی کا جو اپنے ہی سگے باپ کے ہاتھوں بے آبرو ہوئی۔ واقعات گنوانا شروع کر دوں تو دن ختم ہوجائے گا مگر کردار باقی رہ جائیں گے کیونکہ پاکستان میں ہر 40 منٹ بعد ابک بچی، ایک عورت یا ایک بچہ جنسی زیادتی یعنی ریپ کا شکار ہوتے ہیں۔

Read more

ہم فحاشی کی بد ترین قِسم میں مبتلا ہیں

سچ سے منہ موڑ لینا ایک بدترین فحاشی ہے اور منہ بھی اس وقت موڑلینا جب سچ اپنی پوری طاقت اور برہنگی کے ساتھ قدم بہ قدم اس قوم کو جھنجھوڑ رہا ہو۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بحیثیت قوم ہم اس فحاشی کو کب تک برداشت کرسکتے ہیں اور معاشرتی زوال کی کون سی منزل…

Read more

آپ مرد بنیں

بشاپنگ سینٹر میں آویزاں اس مخلوق کی قدآور مگر دانستہ بے چہرہ کیے جانے والی تصاویر دیکھ کر مجھے چند سال قبل پیش آنے والا واقعہ یاد آگیا کہ کس طرح ”جذبہ ایمانی“ سے لبریز جوان و بزرگ افراد کے کچھ جتھے شہر بھر کے ایڈورٹائزنگ بورڈز پر موجود اسی ایک ”خاص مخلوق“ کی تصاویر…

Read more

جیسنڈا کا سیکولرازم اپنانے میں ہمیں عار کیوں ہے؟

ہم تمام پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسانیت کے لئے خطرہ ہیں کیونکہ وہ ایک دائیں بازو کے (عیسائئ) نظریات رکھتے ہیں ں۔ ہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی انسانیت کے لئے خطرہ ہیں کیونکہ وہ ایک دائیں بازو کے (ہندو) نظریات رکھتے ہیں اسرائیل کے صدر ریولن انسانیت کے لئے خطرہ ہیں کیونکہ وہ ایک دائیں بازو کے (یہودی) نظریات رکھتے ہیں۔ تاہم ہم تمام پاکستانیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن ایک انسانیت دوست، عظیم، اور قابل فخر شخصیت ہیں۔

Read more