مانگنے والوں کی اشرافیہ کا موسم!

لکھاری کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، سیاسی، سماجی اور سائنسی موضوعات پر لکھتے ہیں، سال 2019 میں توانائی کے شعبے میں آگاہی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ مارکیٹنگ کی غرض سے سارا سال مختلف ڈیلروں کے دفاتر اور دکانوں پر خاصہ وقت گزرتا ہے۔ انہیں مقامات اور چوک چوراہوں پر مانگنے والوں سے سامنا رہتا ہے۔ ان روایتی مانگنے والوں کی اکثریت ایک سی ہی ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ سکوں کے حصول پر ہی اکتفا کرتے ہیں، باقی

Read more

بیٹی کی پہلی سالگرہ پر خط

پیاری بیٹی قرۃ العین! آج تم ایک برس کی ہو چکی ہو۔ سب تمہیں قیمتی تحائف دیں گے، جن کو تم یاد بھی نہیں رکھ سکو گی۔ تمہارے بابا ایک چھوٹے سے لکھاری ہیں، اسی لئے الفاظ کو کسی بھی مادی تحفے سے زیادہ قیمتی سمجھتے ہیں۔ ویسے تم ابھی اتنا چھوٹی ہو کہ تمہیں نہ تو تحفے کا کوئی علم ہے نہ ہی اس سے جڑے احساسات کو سمجھ سکتی ہو۔ لیکن میرے نزدیک تحفے دیرپا نہیں ہوتے ایک

Read more

غذائی بحران: زرعی اجناس کی بڑھتی قیمتیں اور قلت کی اصل وجوہات کیا ہیں؟

دنیا بھر میں غذائی اجناس کے بحران خاص کر گندم کی قلت سے لوگ فاقہ کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایسے ممالک جو غذائی اجناس درآمد کرتے ہیں شدید بحران سے دو چار ہیں۔ ’ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 34 کروڑ کے لگ بھگ افراد فاقہ کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس وقت 45 ممالک میں 5 کروڑ کے قریب افراد غذائی قلت سے آگے بڑھ کر قحط کے دہانے پر پہنچ چکے

Read more

کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں

گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ایشاء کپ کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار نے شائقین کو کافی مایوس کیا۔ جس ٹیم کی جیت پر شائقین داد دیتے نہیں تھکتے تھے، وہی تنقید کی زد پر آ گئی۔ ہار  نے گزشتہ کارکردگی پر بھی پانی پھیر دیا۔ کسی نے کپتان کو کھری کھری سنائیں اور کسی نے مڈل آرڈر بلے بازوں کو کوسا۔ کسی نے خراب فیلڈنگ پر شاداب کا بھرکس نکالا اور کسی نے فخر، آصف، نواز

Read more

معاشی لحاظ سے کمزور معاشرے میں قربانی کے نام پر ریاکاری کا فروغ

گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی عید گزر گئی۔ لاکھوں جانور قربان ہوئے۔ لذیذ ترین پکوانوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ با حیثیت افراد نے اپنے شوق کے مطابق مہنگے ترین جانور قربان کیے ۔ اللہ سب کی قربانی قبول کرے۔ آمین۔ سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر دیکھ رہا تھا، کہ ایک صاحب نے ایک کروڑ کا ایک جانور خریدا جس کی خوب تشہیر ہو رہی تھی۔ اسی طرح دیگر کئی صاحبان بھی لاکھوں مالیت کی جانور

Read more

پاکستان میں جاری انجینئرنگ بمقابلہ ٹیکنالوجی حقوق کی جنگ پر ایک جائزہ

یوں تو پاکستان میں انجینئر اور ٹیکنالوجسٹ پرانے حریف ہیں۔ دونوں کی پیشہ وارانہ مخالفت بھی چلتی رہتی ہے۔ نوکری کی جگہوں پر دونوں فریقین کی دھڑا بندیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انجینئر نوکری پر اپنی برادری کو ترجیح دیتا ہے اور ٹیکنالوجسٹ بھی حسب توفیق اپنی برادری کا ساتھ دیتا ہے (یہ مخالفت ہر جگہ پر لاگو نہیں ہوتی) ۔ دونوں برادریوں کے ایک دوسرے کی کردارکشی کے درجنوں واقعات ہیں۔ یہاں تک کہ نوکری کی جگہ پر

Read more

پاکستان اور بھارت آج بھی ترقی پذیر کیوں؟

پاکستان اور بھارت کو انگریز سے آزاد ہوئے 74 برس بیت گئے، مگر آج بھی دونوں ملک آزادی کے دور سے پیدا ہونے والی سیاسی و سماجی بیماریوں سے آزاد نہیں ہو سکے۔ آزادی کے نام پر جشن منانا ایک محب وطن کی نشانی ہے۔ لیکن آزادی کی بنیادوں کو خون سینچنے والی قربانیوں کو فراموش کر دینا زیادتی ہے۔ آزادی کی گونج نے مل جل کر رہنے والی مختلف قوموں اور مذاہب کو ایسی آگ میں جھونکا جس کا

Read more

پن بجلی: پاکستان میں موجودہ صلاحیت، وسائل اور چیلنجز

پن بجلی قابل تجدید توانائی کی وہ قسم ہے، جو گرتے ہوئے پانی اور اس کے تیز بہاؤ کی طاقت کو استعمال کر کے حاصل کی جاتی ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا قابل تجدید توانائی کا ذریعہ ہے۔ جس سے کم و بیش دنیا کی کل قابل تجدید توانائی کا 54 فیصدجب کہ دنیا کی کل توانائی کا 18 فیصد حاصل ہورہا ہے۔ زمانہ قدیم میں پانی کی طاقت کو مختلف قسم کی پانی کی

Read more

احساس امداد منصوبہ اور نچلے متوسط طبقہ کے مسائل

دنیا بھر میں جہاں وبا سے لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں، وہیں ’لاک ڈاؤن‘ کی وجہ سے کروڑوں مختلف قسم کی مالی مشکلات کا بھی شکار ہیں۔ ’بلوم برگ‘ نامی کاروباری خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وبا پانچ ہزار ارب ڈالر کھا جائے گی۔ امیر طبقہ کے لئے گھر میں بیٹھ کر وسائل کا استعمال آسان عمل ہے۔ متوسط طبقہ کے پاس بھی اپنے ذخائر کے استعمال کاحق انتخاب موجود ہے۔ مگر غریب اور نچلے متوسط طبقے روزگار سے

Read more

چائنہ کے شہر ووہان سے پھیلتا ہوا، کرونا وائرس!

روئے زمین پر انسانوں سے دیگر جانداروں کا رشتہ بھی اتنا ہی پرانا ہے، جتنا خود انسان کا زمین سے ہے۔ انسان جانوروں، پرندوں اور دیگر جانداروں کو اپنے مقاصد، خاص کر خوراک کے لئے استعمال کرتا آیا ہے۔ وبائیں بھی نسل در نسل جانداروں سے انسانوں تک منتقل ہوتی گئیں۔ زمانہ قدیم میں ان وباؤں کی تشخیص خاصہ مشکل، شاید ناممکن کام تھا۔ تاہم دیگر ماحولیاتی بیماریاں خاصی کم ہوں گی۔ قدیم لوگوں کی قوت مدافعت بھی زیادہ ہو

Read more

کردار کشی اور رازداری کے حقوق

دنیا میں مقیم حضرت انسان نے جہاں جدت سے استفادہ حاصل کیا، وہیں اسے جدید طرز کے نقصانات بھی اٹھانے پڑے۔ یوں تو برسوں پہلے بھی کسی حد تک انسان کی رازداری غیر محفوظ تھی اور انسانی کردار پر انگلیاں اٹھانے والے بھی موجود تھے۔ تاہم وقت کی رفتار کے ساتھ کردار کشی میں بھی جدت آگئی ہے اور اسی فضاء میں مخلوق انسان کی ذاتی رازداری بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط و بے

Read more

بے روزگار انجینئرز، ڈپریشن اور خودکشی

اعزاز جیسے کتنے ہی انجینئرز ہوں گے جنہوں نے انٹرمیڈیٹ میں سخت محنت کی بدولت انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ لیا ہوگا۔ یہ لمحات واقعی ان کے اور گھر والوں کے لئے مسرت کا باعث بنے ہوں گے۔ والدین کے چہروں کی چمک عیاں ہوتی ہوگی۔ بہت سی امیدوں اور خوابوں کی تعبیر میں، کامیابی کی راہ پر گامزن! ان کی آنکھوں کے تارے گھر کے آنگن کو روشن کر رہے ہوں گے۔ جوں توں کر کے، قرض اٹھا کر، مزدوری

Read more