کورونا وائرس: انڈیا میں کووِڈ-19 سے ہونے والی پہلی موت سے جڑے تنازع کی پراسرار کہانی

محمد حسین صدیقی کی زندگی کی آخری تصویر جس میں وہ حیدرآباد ایئرپورٹ کے باہر گلدستہ وصول کر رہے ہیں اپنی آخری تصویر میں محمد حسین صدیقی کو ایک اونی ٹوپی اور بھوری شیروانی پہن کر کیمرے کی جانب تکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فروری کا آخری دن ہے اور حسین صدیقی ابھی ابھی ایک ماہ بعد سعودی عرب میں مقیم اپنے بیٹے کے پاس سے واپس لوٹے ہیں جو جدہ میں دانتوں کے ڈاکٹر ہیں۔ 76 سالہ

Read more

لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد: ’تشدد کے بعد کہا جاتا ہے شور مت مچاؤ، پڑوسی سنیں گے تو کیا کہیں گے؟‘

کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہونے والے لاک ڈاؤن نے دنیا کی ایک بڑی آبادی کو گھروں تک محدود کر دیا ہے اور اس صورتحال میں گھریلو تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جہاں فرانس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے وہیں برطانیہ میں گھریلو تشدد کے لیے بنائی گئی ہاٹ لائن پر 65 فیصد زیادہ واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری جانب

Read more

زوم ایپ کا ’نیا اور بہتر‘ ورژن رواں ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہو گا

مقبولِ عام ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنی ایپ کا ایک نیا اور بہتر ورژن جاری کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ڈیٹا اور صارفین کی راز داری یعنی پرائیویسی کے لیے کمپنی کے اقدامات کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ زوم کے ورژن 5.0 میں زیادہ بہتر انکرپشن فیچر ہوں گے تاکہ ’زوم بومبنگ‘ یعنی غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس

Read more

کووڈ 19 کی وبا کے زمانے میں رمضان کیسا ہو گا؟

عام طور پر مسلمان مسجد میں یا گھروں میں ایک ساتھ افطار کرتے ہیں رمضان کے آغاز میں چند دن ہی باقی ہیں لیکن رواں برس یہ مہینہ غیر معمولی حالات میں آ رہا ہے۔ ایسے حالات کہ جہاں دنیا بھر میں کورونا کی وبا نے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور مسلم ممالک بھی اس وبا سے محفوظ نہیں ہیں۔ کورونا کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے چند ہفتے بعد ہی یہ

Read more

ڈینیئل پرل کے قتل کا مقدمہ: استغاثہ کی وہ کمزوریاں جو پاکستان میں ملزمان کی رہائی کا باعث بنیں

سندھ حکومت نے بدھ کو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا تھا اور اس میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کر کے انھیں اغوا کے جرم میں سات برس قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے اپنی اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ احمد عمر شیخ کی

Read more

کورونا وائرس: کووِڈ 19 کے علاج کے لیے دوا کب تک بن جائے گی؟

اگرچہ دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی ہے جو اس بیماری کا علاج کرنے میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکے۔ تو فی الحال ہم کورونا وائرس کے علاج کی دوا کی تیاری سے کتنا دور ہیں؟ علاج ڈھونڈنے کے لیے کیا کام ہو رہا ہے؟ پوری دنیا میں 150 سے زیادہ ادویات پر تحقیق ہو رہی ہے۔ ان میں سے

Read more

امریکہ میں کورونا وائرس: غیر ملکی طبی ماہرین جو سخت قوائد کے باعث کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ہاتھ نہیں بٹا سکتے

امریکہ میں جہاں ایک جانب صحت کا نظام کورونا وائرس کی وبا کے بوجھ تلے دبا چلا جا رہا ہے تو وہیں صحت کے شعبے کام کرنے والے کئی غیر ملکی نژاد ڈاکٹرز یہ شکایت کر رہے ہیں کہ ملک کی سخت ویزا پالیسیوں نے ان کو اس لڑائی میں شامل ہونے سے روک رکھا ہے۔ ڈاکٹر ابھیناو سنگھ سلیپ نیورولوجی یا نیند کے امراض کے ماہر ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ رات کی نیند پوری کرنے کا

Read more

ایران نے ’کامیابی سے اپنی پہلی فوجی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دی‘

ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ انھوں نے پہلی مرتبہ ’کامیابی کے ساتھ‘ اپنی ایک فوجی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دی ہے۔ ان کے ایک بیان کے مطابق ’قاصد لانچر‘ کی مدد سے نور نامی سیٹلائٹ مدار میں 425 کلو میٹر دور پہنچ گئی ہے۔ ایران نے ماضی میں بھی سیٹلائٹس بھیجنے کی کئی کوششیں کی تھیں لیکن ان سبھی میں ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔ اگر بدھ کو ہونے والی لانچ کی تصدیق ہو

Read more

شعیب اختر کے تبصرے پر اسد شفیق کا جواب: ’اس طرح کی بات کرنے سے پہلے بہتر یہی ہے کہ کھلاڑی کا ریکارڈ دیکھ لیں‘

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں مڈل آرڈر کے بلے باز اسد شفیق نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دلیر نہ ہوتے تو جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں ٹیسٹ سنچریاں کیسے بناتے۔ اسد شفیق کا یہ ردعمل بدھ کو ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویڈیو لنک گفتگو میں اس وقت سامنے آیا جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بارے میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کہہ چکے

Read more

انڈیا میں اسلاموفوبیا: مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک تک پہنچ گئی

انڈیا میں مودی کی سربراہی میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت کی ایک لہر شروع ہوئی ہے انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی میں مارچ کے وسط میں تبلیغی جماعت کے ایک اجتماع کے بعد تبلیغی جماعت کے 4000 سے زیادہ کارکنان کووڈ 19 وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ملک میں کسی ایک مقام سے کورونا وائرس پھیلنے کا یہ واحد سب سے بڑا واقعہ تھا۔ تبلیغی جماعت کا یہ واقعہ انڈیا میں مسلمانوں

Read more

انڈیا: پالگھر میں جہاں سادھوؤں کی ہلاکت ہوئی کیا وہاں مسلمان رہتے بھی ہیں؟ فیکٹ چیک

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے پالگھڑہ گاؤں گڑھ چنچلے میں 16 اپریل کو سادھوؤں کے ایک ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔ ساتھ ہی ذرائع ابلاغ کے بعض حلقوں اور بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دیر رات کو ایک ہجوم نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا جس میں دو سادھو بھی شامل تھے۔ سادھوؤں کی شناخت 70 سال کے مہاراج

Read more

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں صحافیوں کے خلاف مقدمات: ’ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ ہم وائرس سے بچیں یا ایف آئی آر سے‘

ایسے وقت جب کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاون ہے، انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے صحافیوں کو نہ صرف وائرس سے بچنے کی فکر ہے بلکہ اُنھیں رپورٹنگ کرتے ہوئے اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے یہ خیال بھی رکھنا ہے کہ کہیں اُن پر وطن دشمنی کا الزام نہ عائد ہو جائے۔ گذشتہ تین روز کے دوران وادی سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں کے خلاف انڈیا کے انسدادِ دہشت

Read more

پاکستان میں چینی اور گندم بحران: رپورٹ کا فرانزک آڈٹ مکمل ہونے سے قبل ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کا اہلکار معطل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چینی سکینڈل میں ہونے والی تحقیقات کی معلومات مبینہ طور پر چند بااثر شوگر ملز مالکان کو فراہم کرنے کے الزام میں تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے سجاد مصطفیٰ باجوہ کی ’فوری معطلی‘ کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کیا گیا تھا۔ ادارے میں تعینات سجاد مصطفیٰ باجوہ ایڈشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض ہیں اور وہ اس تحقیقاتی ٹیم کا حصہ

Read more

پاکستان میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران شراب خانوں کی بندش، قیمت میں اضافہ اور خطرناک‘ متبادل زیر استعمال

’لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب خانے بند تھے۔ اس لیے ہم نے بازار سے سپرٹ خریدی اور پانی میں ملا کر چیک کرنے کے لیے پی جس کے بعد ہماری طبیعت خراب ہوگئی۔‘ یہ کہنا ارسلان کا ہے۔ وہ واحد خوش نصیب ہیں جو کچی شراب پینے کے بعد زندہ بچ گئے۔ جبکہ ان کے چار دوست کچی شراب پینے سے دم توڑ چکے ہیں۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں گذشتہ ہفتے یہ واقعہ پیش آیا جب

Read more

سلیم ملک کا ویڈیو پیغام: سابق ٹیسٹ کرکٹر پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ میں دوسری اننگز کے منتظر

سابق ٹیسٹ کپتان سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ جیسے دوسرے کرکٹرز کو کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا گیا ہے انھیں بھی کھیل میں واپس آنے کا ایک موقع دیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب ان کے ساتھ کھیلنے والے سابق کرکٹرز انضمام الحق اور ثقلین مشتاق نے بھی سابق کپتان کے حق میں ویڈیوز جاری کی ہیں اور ان کے موقف کی تاید کی ہے۔ بدھ کو میڈیا کو جاری ہونے والے ایک ویڈیو

Read more

کورونا اور منشیات: لاطینی امریکہ کے ’کارٹیل‘ کورونا وائرس کی وبا کا کیسے فائدہ اٹھا رہے ہیں؟

کچھ گروہوں نے امدادی سامان بانٹتے ہوئے ایسے ماسک پہن رکھے تھے جن پر ان کے گروہ کے سربراہ کی تصویر آویزاں تھی میکسیکو کے صدر آنڈریز مینوئل لوپیز اوبرادور نے پیر کو اپنی قوم سے ایک غیر معمولی مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے جرائم پیشہ گروہوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران راشن بانٹنے کے بجائے ان پرتشدد واقعات کے خاتمے پر توجہ دیں جن کے نتیجے میں گذشتہ روز 100 سے زائد افراد ہلاک

Read more

تیل کی قیمتوں میں کمی: کس کی جیت، کس کی ہار؟

تیل کی قیمتوں میں کمی عموماً ایسی اقوام کے لیے خوشی کی نوید لے کر آتی ہے جہاں اس کا استعمال بکثرت ہوتا ہے۔ عام حالات میں اوسطً ہر امریکی شہری روزانہ 10 لیٹر تیل یا تیل سے متعلقہ مصنوعات استعمال کرتا ہے۔ مگر دوسری جانب تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے خام تیل کی قیمت میں کمی لاکھوں افراد کے لیے تباہی کا عندیہ لاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تیل کو ’کالا سونا‘ کہا جاتا ہے۔ جب

Read more

فیس بک کی انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری

فیس بک انتظامیہ نے انڈین موبائل انٹرنیٹ کمپنی ریلائنس جیو میں 5.7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔ اس ڈیل کے بعد 9.99 فیصد حصص کے ساتھ فیس بک ریلائنس انڈسٹریز میں سب سے بڑی اقلیتی شراکت دار کمپنی بن جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی فیس بک انڈیا میں اپنے قدم مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ فیس بک کی چیٹ سروس واٹس ایپ

Read more

مفتی منیب، میرے چاند کو کچھ نہ کہو

باقی قوم کا تو پتا نہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیلگوں ہوئے آسمان میں چاند کو دیکھتا ہوں تو وہ یاد آتے ہیں، ٹی وی لگاتا ہوں تو وہ آن موجود ہوتے ہیں، فون کھول کر ٹوئٹر پر جاتا ہوں تو اُن کے تذکرے پاتا ہوں، کبھی کبھی رات کو سونے سے پہلے سوچتا ہوں کہ آنے والی نسلوں کو کیسے بتاؤں گا کون تھا وہ، کیسے ہنستا تھا، کیمرے کو کِس ادا سے دیکھتا تھا، اور جب

Read more

کورونا وائرس لاک ڈاؤن: ’روبینہ کی موت کے بعد گاؤں میں راشن آ گیا‘

اللہ بخش بروہی لکڑی سے بچوں کے کھلونے بناتے ہیں جن کی فروخت سے ان کی سو سے دو سو روپے دیہاڑی بن جاتی تھی جھڈو شہر سے پانچ کلومیٹر دور نبی سر موڑ پر واقع پندرہ، بیس گھروں پر مشتمل بستی میں آج کل بڑی گاڑیوں اور افسران کی آمد جاری ہے جو اپنے ساتھ راشن، دودھ اور دیگر امدادی سامان لا رہے ہیں لیکن یہ صورتحال چند روز پہلے تک ایسی نہ تھی اور یہاں بچوں کی رونے

Read more

کرپٹو کرنسی: ہیکر نے چین میں ڈھائی کروڑ ڈالر چوری کیے، پھر خود ہی واپس کر دیے

ایک پراسرار ہیکر نے پہلے کرپٹو کرنسی کی مد میں دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر چوری کیے اور صرف دو روز بعد ہی انھیں خود ہی واپس بھی کر دیا۔ چین میں قائم مرکز ڈی فورس سے دو روز قبل کرپٹو کرنسی، الیکٹرانک سطح پرادائیگی کے لیے استعمال ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی، کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی رقم چوری ہوئی تھی۔ ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔ اس کے علاوہ

Read more

کورونا وائرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پر پابندی سے کون متاثر ہوسکتا ہے؟

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے اور انھوں نے اس فیصلے کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ اور نوکریوں کے تحفظ سے جوڑا ہے۔ لیکن ان کے اس اعلان سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس اقدام کا حقیقتاً کیا مطلب ہے اور اس پر کب عملدرآمد ہو گا۔ اور آیا امریکی صدر اس پر مکمل عملدرآمد کروا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ ناقدین کے مطابق امریکی حکومت اس عالمی وبا کو

Read more

کورونا وائرس: کووڈ 19 سے مقابلے کے لیے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کیا کر رہی ہے؟

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کی سات سالہ سربراہی کے بعد اینڈریو پارکر اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کے سکیورٹی امور کے نامہ نگار گورڈن کوریرا سے بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت میں انھوں نے کورونا وائرس کی وبا، انسداد دہشت گردی اور سنہ 1983 میں جب وہ ایجنسی میں شامل ہوئے تھے اس کے بعد سے اب تک ایجنسی میں کیا کیا تبدیلیاں آئی ہیں

Read more

‘ٹائفائیڈ میری’ کس طرح ہلاکت، سازش اور تنازع کا باعث بنی

کسی کو یہ علم نہیں تھا کہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا جب دنیا بھر میں ہر اخبار، ہر خبرنامے اور ہر ویب سائٹ پر صرف صحت کے عالمی بحران اور اس کے خلاف جاری سائنسی جدو جہد کی ہی خبریں بھری ہوں گی۔ لیکن ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ کوئی عالمی وباء لوگوں کے ذہنوں پر چھا گئی ہو۔ اس سے پہلے ہسپانوی فلو نے سنہ انیس سو اٹھارہ اور انیس سو بیس کے درمیان دنیا

Read more

کورونا: کیسے راولپنڈی و اسلام آباد میں ’سپر سپریڈرز’ کی بے احتیاطی نے درجنوں افراد کو متاثر کر دیا؟

’میرے خیال میں میرے والد کو ایک اے ٹی ایم سے نکالے گئے نوٹوں سے وائرس منتقل ہوا اور پھر یہ بہت سے لوگوں تک پھیل گیا۔‘ مقبول (فرضی نام) کے گھر کے دروازے پر ایک پرچہ چسپاں ہے جس پر یہ تحریر درج ہے، ’خطرہ! اس گھر میں کورونا کا مریض موجود ہے۔ داخلہ ممنوع ہے۔ متعدی وائرس کا علاقہ۔‘ مقبول قرنطینہ میں ہیں اور اس وقت اپنے گھر کی کھڑکی کی دوسری جانب کھڑے ایک پولیس اہلکار کو

Read more

پاکستان کی کرکٹ کے ’متنازع‘ کھلاڑیوں میں کون کون شامل؟

یہ ضروری نہیں ہے کہ ٹیلنٹ صرف موقع نہ ملنے اور نظرانداز کیے جانے کی وجہ سے ہی ضائع ہوجائے۔ کئی بار ٹیلنٹ خود اپنے ہاتھوں بھی تباہ ہوتا ہے۔ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ کھلاڑیوں نے اپنے کریئر کو مشکل میں ڈالنے کا سامان خود پیدا کیا حالانکہ ان کے باصلاحیت ہونے کے بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں تھا۔ سعید احمد سعید احمد کو پاکستان کا پہلا متنازع ٹیسٹ کرکٹر کہا جا سکتا ہے۔ سعید

Read more

کووڈ 19: کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

کووڈ 19 کی وبا 2019 کےآخر میں پھیلی۔ لیکن ایسی علامات موجود ہیں کہ اس کے کچھ مریضوں کو مکمل صحتیاب ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ ایک مریض کورونا سے صحتیاب کب ہوتا ہے یہ بیماری کی شدت پر منحصر ہے۔ کچھ لوگ اس بیماری سے جلدی صحتیاب ہوجاتے ہیں لیکن یہ ممکن ہے کہ کچھ مریضوں میں اس سے پیدا ہونے والے مسائل طویل مدتی ہوں۔ آپ کی عمر، جنس اور صحت اس بات کا تعین کرتی

Read more

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اپنے بالوں کو سنوارنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران جہاں بہت سے کاروبار بند ہیں ان میں حجام کی دکانیں بھی شامل ہیں جس کے باعث جہاں کچھ لوگ اپنے بال خود کاٹنے پر مجبور ہیں وہیں بہت سے لاک ڈاؤن ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی انھی لوگوں میں شامل ہیں جو شاید حجام کی دکان بند ہونے یا پھر زیادہ مصروفیت کے باعث اپنے بال نہیں کٹوا پا رہے۔ لیکن حال ہی میں

Read more

قدرتی طریقے اور سیزیرین سے پیدا ہونے والے بچوں کے بیکٹریا میں کیا فرق ہوتا ہے؟

بچوں کی پیدائش سے متعلق اب تک کے سب سے بڑے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے قدرتی طور پر پیدا ہوتے ہیں اور جو بچے سیزیرین یا آپریشن کے ذریعے ہوتے ہیں ان کے معدے کے بیکٹریا ایک دوسرے سے ڈرامائی انداز میں مختلف ہوتے ہیں۔ برطانیہ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان مائیکروبس سے زندگی کی ابتدا ہی میں سامنا بچوں کے مدافعت کے نظام کے لیے ‘تھرمو سٹیٹ’ کا کام کرتا ہے۔

Read more

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور کے سفاری پارک سے افریقی شیروں کے سات جوڑے فروخت کر دیے

صوبہ پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف کا سفاری پارک بھی لاک ڈاون کی وجہ سے نقصاں کا شکار ہو چکا ہے۔ وائلڈ لائف پنجاب نے افریقی شیروں کے سات جوڑے فروخت کر دیے ہیں جبکہ مزید چھ جوڑوں کی فروخت کی بھی تیاری جاری ہے۔ سفاری پارک لاہور کے ایک اسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اظہر کے مطابق ان شیروں کی فروخت فی کس ڈیڑہ لاکھ روپے اور فی جوڑا تین لاکھ کے حساب سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں

Read more

پاکستان میں چینی اور گندم بحران: قومی احتساب بیورو کا تحقیقات کرنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو نے ملک میں چینی اور گندم کے بحران کے بارے میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ منگل کے روز چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی تحققیاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے ان

Read more

سعودی عرب دنیا میں سزائے موت دینے والے ممالک میں سرفہرست :ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سزائے موت میں کمی آنے کے باوجود سعودی عرب نے گذشتہ سال 184 لوگوں کو سزائے موت دی ہے۔ گذشتہ سال عراق میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں دُگنا اضافہ ہوا اور سو افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ ایران 251 سزائے موت کی سزاؤں کے ساتھ چین کے بعد دوسرے نمبر پر سب زیادہ سزائے موت دینے والا ملک بن چکا ہے۔ حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل

Read more

رمضان اور کورونا: برطانیہ کی مسلم کونسل کی مسلمانوں کے لیے رمضان کے حوالے سے ہدایات

برطانیہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم مسلم کونسل آف بریٹین (ایم سی بی) نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے دوران آنے والے ماہ صیام یعنی رمضان میں لاکھوں لوگوں کے لیے رہنما اصول جاری کیا ہے۔ ان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کا رمضان جو اس ہفتے کے آخر میں شروع ہو رہا ہے وہ ‘کووڈ 19 کی وبا کے دوران بدلے ہوئے حالات میں مسلمانوں کے لیے یکسر مختلف تجربہ ہوگا۔’ جاری لاک ڈاؤن کے

Read more

عاصمہ شیرازی کا کالم: پارلیمان کا لاک ڈاؤن

اپوزیشن کا حال ملاحظہ ہو کہ قائد حزب اختلاف لندن سے لاہور پہنچ گئے مگر پارلیمان کے اجلاس طلب کرنے کے لیے درخواست تک نہ دے پائے پاکستان میں بہت کچھ بدل گیا اور بدل رہا ہے، دھیرے دھیرے، آہستہ آہستہ۔۔۔ جمہوریت کے نام پر کبھی آمریت کا غلبہ رہا اور کبھی فسطائیت نے پاؤں جمائے۔ عوام کے لیے عوام کے نام پر عوام کی حکومت کم ہی دیکھنے کو ملی۔ انتخابات کے نام پر ’منتخب نمائندے‘ کہیں اور کے

Read more

کورونا اور ایدھی: کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں صفِ اوّل پر کام کرنے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار

کراچی میں سات مقامات پر ایسے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے کورونا کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال اور وہاں فوت ہو جانے والوں کی میتوں کی منتقلی کی جاتی ہے کراچی کے مشہور میری ویدر ٹاور کے قریب سڑک پر واقع کیمپ کے باہر ایک ایمبولینس آ کر رکتی ہے۔ ڈرائیونگ سیٹ سے ایک بھاری جسامت کا شخص اترتا ہے اور غمزدہ لہجے میں کہتا ہے کہ ’کورونا کی مریض چھوڑ کر آیا ہوں۔ میرے تو چھوٹے چھوٹے

Read more

کورونا وائرس: نرس نے ’وینٹی لیٹر بند کر دیا تاکہ مریض سکون سے مر سکے‘

کووڈ 19 کے وہ مریض جو تشویشناک حالت میں ہوں انھیں وینٹی لیٹر نصیب ہوجائے تو ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔ وینٹیلیٹر کی مدد سے انھیں موت کے منھ سے نکالا جاسکتا ہے۔ جب مریض خود سے سانس نہیں لے پاتے تو وینٹی لیٹر کی مدد سے مریضوں کے پھیپھڑوں تک آکسیجن پہنچانا اور کاربن ڈائی آکسائڈ نکالنا ممکن ہوتا ہے۔ لیکن صرف وینٹیلیٹر کی مدد سے کورونا وائرس کے مریض کو بچانا ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ

Read more

لاہور میں کورونا وائرس کے مریض نے خود کشی کی کوشش کیوں کی؟

’میں ادھر کورونا سے لڑ رہا ہوں اور وہاں گاؤں میں میرے بچے بھوک سے لڑ رہے ہوں گے۔ اسی پریشانی کے باعث میں اس حد تک پہنچ گیا کہ خودکشی کوشش کی۔‘ یہ کہنا ہے سرگودھا کے ایک نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے کورونا سے متاثرہ عامر (فرضی نام) کا جو لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عامر نے ہسپتال میں خودکشی کرنے کی کوشش کی اور اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد بی بی

Read more

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی

کورونا کی عالمی وبا میں تیل کی کھپت کم ہو جانے اور پیداوار بڑھ جانے کے باعث دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تیل ساز کمپنیاں مئی میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور زخائر بھر جانے کے خطرے کے پیش نظر خریداروں کو خود سے پیسے ادا کر رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن

Read more

یروشلم: سات ہزار برسوں کی خون آلود تاریخ

برطانوی جنرل سر ایڈمند ایلن بی کو یروشلم کے تقدس کا اس قدر خیال تھا کہ جب وہ عثمانی فوجوں کو شکست دے کر یروشلم پر قبضے کی غرض سے باب الخلیل کے راستے شہر میں داخل ہوئے تو انھوں نے گھوڑے یا گاڑی پر سوار ہونے کی بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دی۔ یہ واقعہ آج سے ایک سو سال پہلے 11 دسمبر 1917 کو پیش آیا تھا۔ جنرل ایلن بی یروشلم میں برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ لوئڈ جارج

Read more

وجے مالیا: برطانیہ کی ہائی کورٹ نے معروف کاروباری شخصیت کی انڈیا کی تحویل میں جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی

برطانیہ کی ہائی کورٹ نے معروف کاروباری شخصیت اور کنگ فشر ایئر لائنز کے سابق مالک وجے مالیا کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ انھوں نے یہ اپیل دسمبر 2018 کے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی جس میں انھیں انڈیا کی تحویل میں دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ 64 سالہ تاجر کے خلاف انڈیا میں جعل سازی اور منی لانڈرنگ (غیر قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل) کے مقدمات درج ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ ان پر

Read more

کورونا وائرس: صحت یاب ہونے والوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل

PA Media برطانیہ نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کے خون سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے سے متعلق کوششیں تیز کردی ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے بلڈ ٹرانسپلانٹ کے ادارے نے کووڈ-19 سے شفایاب ہونے والوں سے خون کا عطیہ دینے کا کہا ہے تاکہ وہ ٹرائل کر کے اندازہ لگا سکیں کہ یہ کس حد فائدہ مند ہے۔ یہ امید کی جا رہی ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی اینٹی باڈیز

Read more

سمتھ فیلڈ ’پورک‘ پلانٹ: امریکہ میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کی کہانی جو آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو گی

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اتنی بڑی تعداد ساؤتھ ڈکوٹا کے ایک چھوٹے سے کونے سے کیسے سامنے آئی؟ پورک (خنزیر) پراسیسنگ فیکٹری میں انفیکشن جنگل کی آگ کی طرح کیسے پھیلی اور ایسے کئی سوالات کے جواب ابھی ملنا باقی ہیں جیسا کہ کمپنی نے عملے کے تحفظ کے لیے کیا کیا؟ 25 مارچ کی دوپہر، جولیا نےاپنا لیپ ٹاپ کھولا اورایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ پر لاگ اِن ہو گئیں۔ انھوں نے یہ اکاؤنٹ مڈل

Read more

کورونا وائرس: صوبہ خیبر پختونخوا میں مرنے والوں کی تعداد باقی ملک سے زیادہ کیوں ہے؟

دنیا میں اس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور عالمی سطح پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 166 ہزار ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی شرح اموات اس وقت 6.8 فیصد بنتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد متاثرین ہیں جبکہ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 182 ہے اور اس حساب سے

Read more

سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس: کورونا کی روک تھام اور ریلیف میں حکومت شفاف دکھائی نہیں دے رہی

پاکستان کے چیف جسٹس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر کسی صوبے اور محکمے نے عدالت کو شفافیت پر مبنی رپورٹ نہیں دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ہیر کو کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں نظر آ رہی اور نہ ہی کوئی طریقہ کار

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: خاتون صحافی، فوٹوگرافر مسرت زہرا کے خلاف اشتعال پھیلانے کا مقدمہ

کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون کے بیچ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی نوجوان صحافی مسرت زہرا کے خلاف پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں کے انسداد کے قانون (UAPA) کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مسرت زہرا گذشتہ کئی سال سے فری لانس صحافی کے طور پر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم ہیں اور کئی انڈین اور بین الاقوامی خبررساں اداروں کے لئے کام کر چکی ہیں۔ تاہم پولیس کے بیان میں مسرت زہرا کو ایک

Read more

شہزادہ ہیری، میگھن مارکل نے برطانوی ٹیبلائڈز کو الوداع کہہ دیا

PA Media برطانوتی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا ہے کہ وہ برطانوی ٹیبلائڈ اخبارات کے ساتھ اب کوئی تعاون نہیں کریں گے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے ایک ترجمان کی جانب سے ایسے تمام اخبارات اور ویب سائٹس کے مدیروں کے نام لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑے نے یہ اقدام اس وجہ سے اٹھایا کہ ان کے بارے میں جھوٹی، من گھڑت اور خواہشات پر مبنی خبریں شائع کی

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کے متاثرین کا علاج کرنے والے مسیحاؤں پر کیا گزر رہی ہے؟

Dr. Shumaila پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش کا باعث ہے اور اس وبا سے نمٹنے کے لیے جہاں حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے وہیں اس ان دیکھے دشمن کے سامنے صف اول میں کھڑے ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ بی بی سی نے پاکستان کے ایسے ہی چند ڈاکٹروں سے بات کی ہے جو بالواسطہ یا

Read more

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کنندہ کی ذاتی معلومات کس حد تک محفوظ ہیں؟

پاکستانی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی پاکستان سٹیزن پورٹل پر رواں ماہ رجسٹرڈ شدہ افراد کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے اور لوگوں کے گھروں تک محدود ہو جانے کے بعد اس پورٹل کے صارفین میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بی بی سی کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس پورٹل پر 15 اپریل تک 20 لاکھ سے زائد شکایات

Read more

کینیڈا: پولیس وردی پہنے حملہ آور کی فائرنگ پولیس اہلکار سے 16 افراد ہلاک

کینیڈا کی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی حملہ آور کی گاڑی کی تصویر کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک حملہ آور کی فائرنگ سے ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سنیچر کے روز شروع ہونے والا حملہ تقریباً 12 گھنٹے جاری رہا اور پولیس نے آخر کار اتوار کو حملہ آور کی گاڑی کا تعاقب کر کے اسے مار ڈالا۔ حملے کی اطلاع ملنے

Read more

کورونا وائرس: کیا وبا کو یورپ میں اقتدار مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے؟

کچھ یورپی رہنماؤں پر یہ الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ وہ عوامی صحت کے بحران کو مخالف آوازوں کو دبانے اور اپنی کرسی کی مضبوطی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ترکی نے سوشل میڈیا پر اظہار رائے کرنے والے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے اور روس کے باشندوں کو اس بنیاد پر جیل کی دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ کوئی چیز جعلی خبر کے طور پر نہ پھیلائیں۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ پولینڈ

Read more

کورونا وائرس: نیو یارک کے جوڑے اب زوم پر شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں

نیو یارک میں اس یہودی جوڑے کی یہ شادی لاک ڈاؤن سے پہلے ہونے والی آخری شادی تھی نیویارک میں لاک ڈاؤن کے باعث بہت سی شادیاں منسوخ ہو چکی ہیں اور جوڑے پریشان ہیں کہ کیا کریں۔۔ ایسے میں گورنر اینڈریو کومو نے اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے۔ انھوں نے ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد نیو یارک میں شادی کے خواہش مند افراد کو اب آن لائن شادی کرنے کی اجازت

Read more

پاکستان عالمِ اسلام پر پھر بازی لے گیا

کیسا لگے اگر کوئی ماہرِ لسانیات کسی آٹو مستری سے کہے کہ تم جس طرح انجن کھول رہے ہو یہ نرا اناڑی پن ہے میں تمھیں انجن کھول کے دکھاتا ہوں ذرا دھیان سے دیکھنا۔ اور اس ماہرِ لسانیات پر کیا گزرے گی جسے کوئی آٹو مستری یہ کہے کہ گرائمر کے بنیادی اجزا کیا ہوتے ہیں؟ میں تمھیں ان کی مشق کرواتا ہوں۔ اس پنواڑی کو آپ کیا کہیں گے جو کسی پولیس والے کو بتائے کہ بندوق کیسے

Read more

کورونا وائرس: انڈیا کا غریب طبقہ کیسے گزارا کرے گا؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے 3 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کے فیصلے سے جہاں کئی لوگوں کو راحت ملی ہے وہیں دوسروں پر اس کے برے اثرات پڑنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس فیصلے سے شہریوں کو صورتحال کی سنگینی کے بارے میں ایک سخت پیغام ملا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔ کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی ابھی

Read more

کورونا وائرس: کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات ملتوی کر سکتے ہیں؟

اگر ایک جانب کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے امریکی معیشت کو سست کر دیا ہے اور اسے روک دیا ہے تو دوسری طرف یہ قومی انتخابات کے سال میں امریکہ کے جمہوری عمل کے لیے خطرہ بھی بنا ہوا ہے۔ پرائمری انتخابات یا تو تاخیر کا شکار ہیں یا ان میں خلل پڑ گیا ہے کیونکہ پولنگ سٹیشن بند ہیں اور غیر حاضری میں ووٹ ڈالنے کے عمل پر شک و شبہات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ سیاست

Read more

شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر آمنے سامنے: پاکستانی اور انڈین مداحوں کی روایتی نوک جھونک

کرکٹ کے میدان ویران پڑے ہیں، کھلاڑی گھروں میں محدود ہیں اور ایسے میں شائقین پرانے کرکٹ میچیز دیکھ کر ہی لاک ڈاؤن میں اپنے دلوں کو بہلا رہے ہیں۔ کرکٹ میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے بیچ ہونے والی گرما گرمی تو مداحوں کو عرصہ دراز تک یاد رہتی ہی ہے لیکن اب یہ نوک جھونک سوشل میڈیا پر بھی نظر آتی ہے۔ سنہ 2007 میں انڈیا کے شہر کان پور کے گرین پارک سٹیڈیم میں انڈیا

Read more

کورونا وائرس: کھڑکی سے باہر دنیا کا نظارہ

کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم میں سے بہت سے افراد کی طرح فوٹو گرافر جمائما یانگ بھی اپنا ذیادہ وقت اپنے گھر میں گزار رہی ہیں۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ وہ اپنے گھر سے باہر کے ایک حصے پر ایک دستاویز بنا رہی ہیں۔ اس تحریر میں جمائما اپنے کام’فیلڈ 2020‘ کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ ’لاک ڈاؤن کے دوران میں اپنے گھر کی کھڑکی کے پاس رکھے ایک ڈیسک

Read more

کورونا وائرس: انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مذہب کی بنیاد پر مریضوں میں تفریق کی شکایات

انڈیا کی ریاست احمد آباد کے سول ہسپتال کو ان الزامات کا سامنا ہے کہ یہاں مریضوں سے ان کے مذہب کی بنیاد پر تفریق برتی جا رہی ہے۔ 12 اپریل سے پہلے تک اس ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ ہندو اور مسلمان مریضوں کو ایک ہی وارڈ میں رکھا جا رہا تھا تاہم 12 اپریل کے بعد مریضوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ وارڈز میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ مثال کے طور پر احمد

Read more

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کے وہ بولنگ سپیلز جو کبھی بھلائے نہیں جا سکتے

بولر آئے اور چھا جائے۔۔۔ مطلب یہ کہ وہ چند گیندوں سے ہی میچ کا نقشہ بدل دے اور ایسی بولنگ کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کے چند سپیل بہت شہرت رکھتے ہیں جن میں انھوں نے حریف کی بیٹنگ لائن کو محض چند گیندوں میں بکھیر کر رکھ دیا۔ سرفراز نواز بمقابلہ آسٹریلیا، میلبرن سنہ 1978 سرفراز نواز کی آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں بولنگ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ

Read more

آرٹیفیشل انٹیلیجنس: مصنوعی ذہانت کورونا وائرس کے علاج کی دریافت کا عمل کیسے تیز کر سکتی ہے؟

ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو پانے اور اس سے ہونے والی اموات کے سلسلے کو روکنے کے لیے کسی مافوق الفطرت مدد کی ضرورت ہے۔ شاید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کو کچھ زیادہ ہی بڑھا چڑھا کر بیان جاتا ہے۔ لیکن جب بات طب کی آتی ہے تو اس شعبے میں مصنوعی ذہانت کتنی کارآمد ثابت ہوئی ہے، اس کا مصدقہ ریکارڈ موجود ہے۔ تو کیا مصنوعی ذہانت اس خطرناک بیماری کا علاج دریافت

Read more

گاجر بوٹی آئی جے!

اگر آپ کا بچپن پنجاب کے دیہات میں گزرا ہے تو ممکن ہی نہیں کہ آپ پنجاب کی مقامی جڑی بوٹیوں سے آشنا نہ ہوں۔ اگر آپ ان کے نام نہیں بھی جانتے ہوں گے تو کسی کھیت کی مینڈھ پر، کسی سڑک کے کنارے، کسی فٹ پاتھ کی گھاس میں، کہیں بھی آپ کو یہ کسی پرانے آشنا کی طرح اچانک مل جاتی ہوں گی، ایک ایسے آشنا کی طرح جس کا نام تو یاد نہیں ہوتا مگر اسے

Read more

بھگوان شیوا کی خاطر خود کو سلاخوں پر لٹکانے والا تہوار

تنبیہ: بعض قارئین کے لیے چبھانے اور چیرنے والی تصاویر پریشان کن ہو سکتی ہیں۔ انڈیا کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا کی وجہ سے فصل کی کٹائی سے قبل منائے جانے والے ایک قدیمی تہوار کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ ایسا تہوار ہوتا ہے، جس میں لوگ خود کو لوہے کی سلاخوں اور مچھلی پکڑنے والے کانٹے کی طرح کی چیزوں سے خود میں سوراخ کر کے لٹکاتے ہیں یا خود کو اذیت دیتے ہیں۔ لیکن

Read more

’مرینی نیچرل‘: بالوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنی، جس کی بنیاد حادثاتی طور پر رکھی گئی

کہتے ہیں کہ اگر عورت بالوں کا سٹائل بدل لے تو یقیناً اُس کی زندگی میں کچھ بڑا یا اہم ہو رہا ہوتا ہے۔ سنہ 2013 میں مشیل ناتالمی کے لیے وہ لمحہ افسوسناک ثابت ہوا جب اُن کے والد کینسر کی وجہ سے شدید بیمار ہو گئے۔ کیموتھراپی کی وجہ سے جب اُن کے والد کے تمام بال گِر گئے تو مشیل نے والد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اپنے سر کے بال بھی منڈوا دیے۔ مشیل،

Read more

کیا حکومت مذہبی رہنمائوں کو کچھ منوا بھی سکی ہے یا نہیں؟

صدر عارف علوی کے مطابق حکومت کو اس بات کا اختیار ہے کہ شدید متاثرہ علاقے کے لیے احکامات اور پالیسی بدل دی جائے گی آج وزیرِ اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی دونوں نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بیانات دیے ہیں جہاں صدر عارف علوی نے ماہِ رمضان میں تراویح اور اجتماعات کے حوالے سے بات کی، وہیں عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بارے میں وضاحتیں دیں۔ صدر عارف علوی

Read more

ہارٹ آئی لینڈ: نیویارک کا عوامی قبرستان، لاوارثوں کی آخری آرامگاہ

ہارٹ آئی لینڈ کے قبرستان میں اکتوبر 2019 میں لی گئی اس تصویر میں ایک قبر پر پھول رکھے ہوئے ہیں امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی غیر معمولی تعداد کے باعث مردہ خانے بھرے پڑے ہیں اور اب ہارٹ آئی لینڈ کے عوامی قبرستان میں روزانہ 24 سے زیادہ لاشوں کو دفنایا جا رہا ہے جہاں ایک ہفتے میں صرف 24 تدفین ہوا کرتی تھیں۔ 13 اپریل تک نیویارک شہر میں 10 ہزار سے زیادہ

Read more

یوکرین: دنیا بھر کے شہروں کی آب و ہوا بہتر ہو رہی ہے لیکن کیئف کی اس قدر خراب کیوں ہوگئی ہے؟

آئی کیو ایئر انڈیکس کے مطابق جمعرات کو کیئف میں ہوا کی آلودگی دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں جنگل کی آگ سے اٹھنے والے تیز دھویں اور وہاں موجود بند چیرنوبل جوہری پلانٹ کے پاس لگنے والی آگ سے دھوئیں کی چادر پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے کیئف دنیا کی خراب ترین فضائی آلودگی والے شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے سوئٹزرلینڈ کے ادارے

Read more

#MeAt20 چیلنج: دلچسپ ٹرینڈ یا ذاتی معلومات تک رسائی؟

کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں لوگ گھروں میں محدود ہیں اور ایسے میں سوشل میڈیا پر منفرد ٹرینڈز میں حصہ لینے سے اپنے آپ کو محظوظ کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بھی #MeAt20 ٹرینڈ خاصا مقبول ہے۔ @202natt کے ٹوئٹرہینڈل سے مواد شئیر کرنے والی ایک صارف نے 13 اپریل کو ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے صارفین سے وہ تصویریں شیئر کرنے کا کہا جب

Read more

کورونا وائرس: ممبئی کے انڈین بحری اڈے پر 21 اہلکار متاثر

انڈیا کے دفاعی حکام نے مغربی شہر ممبئی کے ایک بحری اڈے پر کورونا وائرس وبا پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔ انڈیا کی بحریہ یہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کوڈ-19 وائرس سے آئی این ایس انگرے میں 21 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق بحری اڈے سے باہر کسی اور جگہ، بحری جہاز یا سب میرین میں اس وائرس سے کوئی متاثر نہیں ہوا ہے۔ انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین

Read more

پاکستان میں لاک ڈاؤن: ’بچوں کو یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ دیہاڑ نہیں لگی‘

غازی خان ایک دیہاڑی دار مزودر ہیں۔ وہ پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ میں سوات کے علاقے کالام سے اپنے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کا پیٹ پالنے کی خاطر بہتر روزگار کی تلاش میں پنجاب کے شہر راولپنڈی آئے لیکن یہاں قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے غازی خان لاکھوں دیہاڑی دار مزدوروں کی طرح اپنی رہائش تک ہی محصور ہو کر رہ گئے۔ اب نہ

Read more

امریکہ کا افغان امن معاہدہ جنگجوؤں کی فتح: حکیم اللہ محسود کو تحسین پیش کرتی ٹی ٹی پی کی دستاویزی فلم میں کیا کیا ہے؟

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ابطال الامت 3 کے نام سے تقریبا چالیس منٹ کی ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ کو موجودہ دور کے جہادیوں کی بڑی فتح قرار دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو پاکستانی طالبان کا افغان طالبان کے قریب یا زیر اثر ہونے کا ایک تاثر دینے کی کوشش بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ دستاویزی فلم ایک ایسے موڑ پر شائع کی گئی ہے کہ افغانستان میں

Read more

سعودی عرب: ہسپانوی ڈانسرز کو قتل کرنے والے کو سزائے موت

سعودی عرب نے اس شخص کا سر قلم کر دیا جس نے گذشتہ سال ایک لائیو پرفارمنس کے دوران تین ہسپانوی رقاصوں کو چھرا مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ہسپانوی تھیٹر گروپ کے ارکان پر یہ حملہ نومبر میں سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں ایک فیسٹیول کے موقع پر کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ کرنے والا یہ 33 برس کا یہ شخص عماد المنصوری یمنی تھا، جس کا تعلق انتہا پسند تنظـیم

Read more

ناسا کا دس سال بعد انسانوں پر مبنی خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ تقریباً دس سال کے وقفے کے بعد امریکی سر‎زمین سے اپنا ایسا خلائی مشن بھیج رہا ہے جس پر انسان سفر کر رہے ہوں گے۔ راکٹ اور اس پر نصب خلائی گاڑی فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے 27 مئی کو روانہ ہوگی اور وہ دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی سینٹر (آئی ایس ایس) تک لے جائے گی۔ راکٹ اور خلائی گاڑی دونوں کو نجی کمپنی سپیس

Read more

جون المیڈا: پہلا کورونا وائرس دریافت کرنے والی خاتون کون تھیں؟

کورونا وائرس کو سب سے پہلے سکاٹ لینڈ کی ایک خاتون نے دریافت کیا تھا جو ایک بس ڈرائیور کی بیٹی تھیں اور جنھوں نے سولہ برس کی عمر میں سکول چھوڑ دیا تھا۔ جون المیڈا وائرس کی ‘امیجنگ’ کرنے کی بانی ہیں اور موجودہ عالمی وبا میں ان کی اس دریافت پر ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کی توجہ ہے۔ کووڈ 19 ایک نیا وائرس ہے لیکن یہ بھی کورونا وائرس ہی کی ایک قسم ہے جس کی ڈاکٹر

Read more

امریکہ میں پھر سے بدترین خشک سالی کا خطرہ

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مغربی امریکہ کی تاریخ میں آنے والی بدترین خشک قحط جیسی صورت حال ایک مرتبہ پھر پیدا ہو رہی۔ تحقیق کار اسے ‘میگا ڈراوٹ’ یا بڑی خشک سالی کا نام دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے اس نے اس خطے کو سنہ 2000ر سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی گو کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا باعث بن رہی ہے لیکن اس نے خشک سالی کو زیادہ شدید کر دیا

Read more

یورپ کی چی اوپس ٹیلی سکوپ نے دور دراز جہانوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا

ESA/HUBBLEچی اوپس ایک سڑے ہوئے سفید بونے ستارے کا بھی مشاہدہ کرے گا تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ آیا اس پر سیارو ں کا مواد متحرک ہے یورپ کی نئی ٹیلی سکوپ جسے دسمبر 2019 میں شمی نظام کے باہر دنیا کا جائزہ لینے کے لیے خلا میں چھوڑا کیا گیا، نے اپنے سائنسی آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔ اس ٹیلی سکوپ کے بنیادی اہداف میں کیلٹ 11بی، 55کینسری اور جی جے 436بی کا مشاہدہ کرنا ہے جنھیں

Read more

طالبان افغان امن معاہدہ: قیدیوں کی رہائی میں تعطل کی وجہ کیا؟

افغان حکومت اور افغان طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن دونوں جانب سے اعتماد سازی کی فضا بحال نہیں ہو رہی۔ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان طے معاہدے پر عملدرآمد قیدیوں کی رہائی سے شروع ہونا تھا اور یہ عمل 10 مارچ سے شروع ہو جانا تھا۔ معاہدے کے تحت افغان حکومت کو پانچ ہزار اور افغان طالبان کو ایک ہزار ایسے افراد کو رہا کرنا تھا جن کی فہرست انھیں

Read more

کورونا وائرس: کیا اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ وائرس لیبارٹری سے خارج ہوا؟

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سفارتی مراسلے کے مطابق چین میں امریکہ سفارتخانے کے اہلکار چین کے شہر ووہان میں ایک لیب میں اختیار کی جانے والی بائیو سکیورٹی سے متعلق پریشان تھے۔ یہ لیبارٹری اس شہر میں واقع ہے جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس کی وبا پھوٹی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت اب ایسی غیر مصدقہ اطلاعات کا جائزہ لی رہی ہے کہ یہ وائرس ایک لیبارٹری سے نکل کر دنیا میں

Read more

کورونا وائرس: جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کے دوران شیروں کا سڑک پر آرام

جلدی یا دیر سے جانوروں کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ انسان غائب ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں شیروں نے اس کا فائدہ بھی اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ پارک رینجر رچرڈ سوورے بدھ کے روز گشت کر رہے تھے جب انھوں نے شیروں کے ایک گروہ کو ایسی سڑک پر سوتے دیکھا جو عام طور پر سیاحوں سے بھری ہوتی ہے۔ بہت سے دوسرے وائلڈ لائف پارکس کی طرح کروگر بھی کورونا

Read more

سلمان خان: زندگی کا ’بگ باس’ شروع ہو گیا ہے

بالی وڈ سٹار سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خوف کے درمیان لاک ڈاوٴن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے لیے پھٹکارا ہے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی والدہ سلمیٰ خان، دونوں بہنوں ارپِتا اور الویرہ اور ان کے بچوں کے ساتھ پنویل میں واقع اپنے فارم ہاوٴس میں رہ رہے ہیں۔ انڈین ریاست مہاراشٹرا کا شمار کورونا وائرس سے ملک کی

Read more

کورونا وائرس: ‘تین سال کی محنت چند دنوں میں جاتی نظر آرہی ہے’

پاکستان کے شہر لاہور کے ایک ریستوران میں کام کرنے والے ڈیلیوری بوائے سمیع آج کل کافی پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی آج کل شاید ہم میں سے بہت سے سمجھ پائیں۔ سمیع کو ڈر ہے کہ جس ریستوران کے لیے وہ کام کرتے ہیں کہیں وہ کورونا کی وجہ سے بند نہ ہو جائے۔ كورونا کی وبا پاکستان میں پھیلنے کے بعد پنجاب بھر میں 24 مارچ کو مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن سے کچھ

Read more

کیا تیندوے واقعی اسلام آباد کے گنجان آباد علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں؟

فائل فوٹو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ طور پر رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے تیندووں کی ویڈیوز چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیندوے نے گھر میں گھس کر مکان کے احاطے میں پالتو کتے پر حملہ کیا۔ اس ویڈیو سے قبل دیگر اور ویڈیوز بھی گردش کرتی رہیں جن کے حوالے سے صارفین یہ

Read more

سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود کی ٹوئٹر پر سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے رہائی کی اپیل، ٹویٹس بعد میں حذف

56 برس کی شہزادی بسمہ سعودی عرب پر سنہ 1953 سے 1964 تک حکومت کرنے والے شاہ سعود کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں ایک ممتاز سعودی شہزادی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے اپیل کی گئی ہے کہ انھیں قید سے آزاد کیا جائے۔ بظاہر شہزادی بسمہ بنت سعود کی جانب سے کی جانے والی اس ٹویٹ میں وہ کہتی ہیں کہ انھیں ’الھیئر جیل میں بغیر کسی وجہ کے رکھا گیا

Read more

کورونا وائرس: میں نے 100 دن بغیر سورج دیکھے کیسے گزارے

Lars Barthelسمندری برف کی جانچ کرنے والے سائنسدان وشنو نندن کینیڈا میں یونیورسٹی آف مینیٹوبا کے سینٹر آف ارتھ آبزرویشن میں بحیثیت پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق کام کر رہے ہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔ صحت کے مسائل کا شکار افراد کو 12 ہفتے تک گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے تین مہینے تک سورج کی روشنی

Read more

کورونا وائرس: انڈین ریسلر ببیتا پھوگاٹ کی مسلمان مخالف ٹویٹس پر شور، ٹوئٹر سے اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ

ببیتا پھوگاٹ نے حال ہی میں انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے انڈیا کی معروف ریسلر اور بین الاقوامی میڈلسٹ کی جانب سے انڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھرانے والی ٹویٹس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ریسلر ببیتا پھوگاٹ پر پابندی لگانے کے لیے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ببیتا نے مسلمانوں کے لیے ایک توہین آمیز ہیش ٹیگ کا استعمال

Read more

پاکستانی نژاد کینیڈین سائنسدان ڈاکٹر نوید امام سید کی وہ ایجاد جس سے مرگی کا علاج ممکن ہو گا

فرض کریں آپ کو کوئی لاعلاج دماغی بیماری لاحق ہے لیکن آپ کے دماغ میں ایک چھوٹی سی مصنوعی سیلیکون چپ لگا کر آپ کی زندگی بچا لی جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ یقیناً بہت خوش ہوں گے نا۔ اب یہ ممکن ہونے کو ہے اور اس کا سہرا پاکستانی نژاد کینیڈین سائنسدان ڈاکٹر نوید امام سید اور ان کے ساتھ کام کرنے والی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے سر ہے۔ یہ دو طرفہ حیاتیاتی چپ کینیڈا کی

Read more

آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 1.386 ارب ڈالر کی منظوری

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے کوویڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 1.386 ارب امریکی ڈالر کے قرضے دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری آئی ایم ایف کے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے بورڈ نے 1015.5 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی ہے۔ ایس ڈی آر (سپیشل ڈائنگ رائٹس) آئی ایم ایف کی خصوصی کرنسی ہے جس کی قیمت دنیا کی پانچ بڑی

Read more

کورونا وائرس: پناہ گزین کیمپ کووڈ 19 کی وبا سے کیسے نمٹیں گے؟

کیمپوں میں پر ہجوم آبادی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہر دو سیکنڈ میں دنیا میں کہیں نہ کہیں کوئی انسان زبردستی علاقہ بدر کیا جاتا ہے اور یہ بڑھتی ہوئی آبادی خاص طور پر مختلف بیماریوں کو شکار ہوتی ہے۔ ہجوم اور پھر نکاسی آب نہ ہونے کا مطلب ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بچانے کے لیے جو طبی ہدایات ہیں مثلاً سماجی دوری اور بار بار

Read more

بنگلہ دیش میں ’حد سے زیادہ‘ ماہی گیری سے مچھلیوں کی مختلف انواع نایاب ہونے لگیں

سائنسدان خبردار کر رہے ہیں کہ بنگلہ دیش کے ساحل پر حد سے زیادہ ماہی گیری سے دنیا کے سب سے بڑے سمندری حیاتیاتی نظام میں مچھلیاں ختم ہو رہی ہے۔ خلیج بنگال میں مچھلیوں کے ذخیرے سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کی زیادہ تر انواع کم ہو رہی ہیں، جن میں سے کچھ معدوم ہونے کے قریب ہیں۔ اس رپورٹ کے ایک مصنف سید الرحمان چودھری نے بی بی سی بنگالی کو بتایا: ’خلیج

Read more

کورونا وائرس: انڈیا میں تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتلِ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

انڈیا میں تبلیغی جماعت کے رہنما محمد سعد کندھالوی کے خلاف دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے ذریعے ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کے الزامات پر قتل خطا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین مارچ کو شروع ہونے والے تبلیغی اجتماع کو اس وقت بھی ختم نہیں کیا گیا جب 24 مارچ کو حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس تبلیغی اجتماع

Read more

انڈیا: کورونا وائرس کا شکار مریضوں کو بچانے کے لیے کم لاگت والے وینٹیلیٹر بنانے کی کوششیں

انڈیا کے شہر پونے میں آٹھ ہزار مربع فٹ پر محیط ایک لیبارٹری میں نوجوان انجینیئرز کی ایک ٹیم جلد از جلد کم قیمت والے وینٹیلیٹرز تیار کرنے کی جستجو میں سرگرداں ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرنے سے پہلے وہ وینٹیلیٹر تیار کرنے کا کام مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہزاروں قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔ انڈیا کے مشہور تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے ان انجینیئرز کا تعلق بمشکل دو سال قبل

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران فٹبال کھلاڑی اپنا وقت کیسے بِتا رہے ہیں

دنیا بھر میں زیادہ تر شعبوں کی طرح فٹبال کو بھی کورونا وائرس نے بلکل بند کر کے رکھ دیا ہے۔ چونتیس دن سے دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول کھیل کے میدانوں میں تالے لگے پڑے ہیں۔ چونتیس دن سے مداحوں کے شور کی جگہ پرندوں کے چہچہاننے کی آوازیں آرہی ہیں اور چونتیس دن سے ہی کروڑوں پاؤنڈ کمانے والے فٹبال سٹارز نے اپنے اپنے گھروں یا محلوں میں خود کو بند کیا ہوا ہے۔ آئیے دیکھتے

Read more

کائنات کے سب سے اہم سوالوں میں سے ایک حل کے قریب

ستارے، کہکشائیں، سیارے سبھی کچھ جو آج وجود میں ہے کائنات کی ایک انوکھی خصوصیت کی وجہ ہے۔ اس خصوصیت کی نوعیت آج تک سائنسدانوں کے لیے ایک معمہ ہے جس کے تحت ’میٹر‘ یعنی مادہ ’اینٹی میٹر‘ پر حاوی ہے۔ اب جاپان میں ایک تجربے کے نتائج سے اس معاملے کو سلجھانے میں مدد ملے گی جو کہ سائنس میں دورِ حاضر کے سب سے بڑے سوالات میں سے ایک ہے۔ اس خصوصیت کا انحصار اس بات پر ہے

Read more

آئی ایم ایف کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید قرضہ دے گا: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر، ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے ایک نئے جامع معاشی پلان کی ضرورت ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف نے 76 ترقی پذیر ممالک کو قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے کمزور معیشتوں پراثرات کو مدّنظر رکھتے ہوئے

Read more

فیصل ایدھی کا کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ، سوشل میڈیا پر سوالات کی گونج

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد جب صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو وزیر اعظم عمران خان نے بار بار توجہ غریب طبقے کی مشکلات کی جانب دلائی اور کہا کہ انھیں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اس سلسلے میں انھوں نے عالمی برادری اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل بھی کی اور وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ بھی شروع کیا اور قوم سے چندے کی درخواست کی۔ ایسے میں پاکستان کے سب سے

Read more

آئی فون ایس ای: شکل آئی فون 8 جیسی مگر خصوصیات آئی فون 11 کی

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک نیا آئی فون متعارف کروایا ہے۔ اس فون کو آئی فون ایس ای کا نام دیا گیا ہے اور کا 2018 کے بعد ایپل نے پہلی مرتبہ ایس ای سیریز کا آئی فون بازار میں پیش کیا ہے۔ یہ فون شکل میں 2017 میں متعارف کروائے جانے والے آئی فون 8 جیسا ہے اور یہ تین رنگوں سرخ، سفید اور سیاہ میں دستیاب ہو گا۔ 4.7 انچ سکرین والے اس نئے فون

Read more

بنگلہ دیش نے دو ماہ سے سمندر میں سفر کرتے روہنگیا پناہ گزینوں کو بچا لیا

بنگلہ دیش کے کوسٹ گارڈ کے مطابق انھوں نے کم از کم 382 ایسے روہنگیا پناہ گزینوں کو بچایا ہے جو تقریباً دو ماہ سے سمندر میں سفر کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق اس کشتی پر سوار دو درجن سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جو ملائیشیا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملائیشیا نے اس کشتی کو واپس بھیج دیا تھا تاہم ابھی تک یہ

Read more

کورونا وائرس: وہ مسلمان جو ہندوؤں کی آخری رسومات ادا کرتا ہے

دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسیں، پولیس والے سبھی اس عالمی وبا کی فرنٹ لائنز پر ہیں۔ ادھر ٹیچرز اور سماجی کارکن لوگوں میں آگاہی بڑھانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک مسلمان شخص بہت سے ہندو خاندانوں کے لیے سہارے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ اس تحریر کے وقت تک سورت میں کورونا وائرس سے چار لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور

Read more

کورونا وائرس: ‘میں شاید وائرس کے بجائے بھوک سے مر جاؤں’

Wasawat Lukharang / BBC Thai تھائی لینڈ کی سب سے بڑی کچی آبادی کلونگ توئی کی رہائشی اور کھانے پینے کی اشیا بیچنے والی پنتیرہ سوتھی کہتی ہیں ‘میں اس وقت شاید وائرس کی بجائے بھوک سے مرجاؤں گی۔‘ دارالحکومت بنکاک کے وسط میں آباد اس علاقے کو مقامی لوگ اس خوبصورت شہر کا بدصورت ترین حصہ مانتے ہیں۔ بوسیدہ لکڑی اور پرانے ٹن سے بنے چھوٹے مکانات پر مبنی اس ڈیڑھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں دلدلی زمین کے

Read more

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں: کیا شدت پسند قبائلی علاقوں میں دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں؟

شدت پسند کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ایک بڑی قوت رہی ہے اور اس تنظیم نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعدد تشدد کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہیں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اس مہینے میں اب تک تشدد کے چار واقعات پیش آئے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کا جانی نقصان ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان واقعات کے بعد یہ سوال اٹھائے جا رہے

Read more

کورونا وائرس: ’مائی لارڈ گرفتاری کے لیے حاضر ہوں‘

جعل سازی کے مقدمے کے ملزم وقار احمد ان 270 سے زیادہ قیدیوں میں شامل تھے جنھیں وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کروایا تھا۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ ان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جن کے مقدمات کی سماعت

Read more

پاکستان میں کورونا لاک ڈاؤن: مذہبی اجتماعات پر پابندی تنازع کا شکار

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان نے دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے تحت مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔ صوبہِ سندھ کی حکومت کی جانب سے دو اپریل کو جاری حکمنامے کے مطابق پنج وقتہ اور جمعے کی جماعت میں پانچ سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی جو چودہ اپریل تک موثر رہی۔

Read more