کورونا وائرس: ’عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانیوں کی نوکری گئی، ہر ہفتے سات ہزار لوگ واپس آئیں گے تو غصہ اور پریشانی کم ہو گی‘

زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان پر خلیجی ممالک کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں تها کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس بلائے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری (زلفی بخاری) کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور جلد ہی ہر ہفتے سات ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جانے لگے گا۔ بی

Read more

کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں متاثرین کی زیادہ تعداد، معاملہ کیا ہے؟

دن کے وقت بازاروں اور دکانوں میں رش، اکثر تاجروں کا دکانوں کے باہر بیٹھ کر کاروبار کرنا اور کچھ کا دکان کے شٹر گرا کر اندر دکانداری جاری رکھنا، یہ اس شہر کے مناظر ہیں جو اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مناظر ہیں۔ اموات کے اعتبار سے یہ صوبہ ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ہے اور اب

Read more

بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا 67 برس میں انتقال ہو گیا

بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا ممبئی کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ بدھ کی صبح طبعیت بگڑنے پر انھیں ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ کینسر میں ممبتلا تھے اور ان کو سانس کی تکلیف کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے اطلاع ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے دی تھی۔ جبکہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھی ان کی موت کی

Read more

شمال مشرقی انگلینڈ کے علاقے سندرلینڈ میں تکیے کے غلاف میں چھپائے گئے پراسرار سانپوں کا معمہ

RSPCA اُس مجرم کی تلاش تو ابھی جاری ہے جو اس سال فروری میں 29 قیمتی سانپوں کو چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا لیکن اس کیس نے سب کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ تکیے کے غلاف کے اندر کسی چیز کا حرکت کرنا ظاہر کر رہا تھا کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ شمال مشرقی انگلینڈ کے علاقے سندرلینڈ میں ویلنٹائن ڈے سے ایک دن پہلے فائر فائٹرز کو ایک غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کہا

Read more

کورونا وائرس کے باعث معاشی بحران کے بعد کیا 2024 تک انڈیا پانچ کھرب کی معیشت والا ملک بن سکے گا؟

اگر آپ انڈیا کی معیشت پر قریب سے نظر رکھتے ہیں یا اس سے کسی نا کسی طرح متاثر ہوتے ہیں تو یقیناً وزیرِ اعظم نریندر مودی کا یہ دعویٰ ضرور یاد ہو گا کہ 2024 تک انڈیا پانچ کھرب کی معیشت والا ملک بن جائے گا، تاہم کورونا وائرس کے باعث معاشی بحران کے بعد کیا ایسا ممکن ہے؟ اس دعوے کے علاوہ وزیرا عظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی حکومت 2022 تک کاشتکاروں

Read more

کیا افغان طالبان کی صفوں میں ہزارہ شیعہ رہنما کی ’آمد‘ ماضی کی پالیسی میں تبدیلی ہے؟

افغان طالبان نے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شیعہ کمانڈر کا انٹرویو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ طالبان نے کسی شیعہ رہنما کو تنظیم میں شامل کیا ہے اور کیا طالبان اپنی ماضی کی پالیسیوں میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ افغان طالبان کی ویب سائٹ پر ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شیعہ کمانڈر مولوی مہدی

Read more

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر: سوشل میڈیا پر چلنے والے نیب ترمیمی مسودے کی کوئی حیثیت نہیں

وفاقی حکومت کے مطابق نیب کے قانون میں ترمیم سے متعلق مجوزہ مسودے پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے نہ تو ابھی کام شروع ہوا ہے اور نہ ہی حزب مخالف کی جماعتوں سے رابطے بحال ہوئے ہیں۔ احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر چلنے والے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مجوزہ مسودے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مسودے کی کوئی حثیت نہیں ہے۔ ایک بیان میں

Read more

کورونا وائرس اور خواب: کیا کورونا وائرس کی بے چینی آپ کے خوابوں میں بھی خلل ڈال رہی ہے؟

Nikita Deshpande/BBCجب سے کورونا وائرس کی وبا شروع ہوئی ہے تو لوگوں کو عجیب و غریب خواب آنے لگے ہیں ابھی لاک ڈاؤن کو دو ہفتے ہوئے تھے کہ فلپائن میں ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی کو عجیب و غریب خواب آنا شروع ہو گئے۔ ایلیشا انجیلیز کہتی ہیں کہ ‘میں آدھی رات کو ایک ہسپتال میں تھی اور ایک ڈاکٹر میرے ہاتھ کا آپریشن کر رہا تھا۔ ‘کچھ لمحوں بعد میں اس عمارت سے ایک ہاتھ کے ساتھ ہی

Read more

کورونا وائرس کی وبا ’نقد رقم کے استعمال میں کمی کے عمل کو اور تیز کر دے گی‘

نقد رقوم کی ادائیگی میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کورونا وائرس کی عالمی وبا دنیا میں نوٹوں کے استعمال میں کمی کے عمل کو اور تیز کر دے گی کیونکہ لوگ اب زیادہ سے زیادہ ادائیگیوں کے لیے ’ڈیجیٹل‘ طریقے اپنا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کیش مشینوں سے رقم نکلوانے میں ساٹھ فیصد کی کمی آئی ہے گو کہ لوگ اب بڑی رقوم نکلوا رہے ہیں۔ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے

Read more

کورونا وایرس: پنجاب میں ٹیسٹوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کمی نہیں آئی بلکہ اس سے پہلے ٹیسٹنگ کے حوالے سے ان کی توجہ صرف مخصوص گروہوں کی سیمپلنگ تک محدود تھی جسے اب بڑھایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں خاص کر صوبہ پنجاب پر یہ تنقید کی جا رہی ہے

Read more

انڈیا: تبلیغی جماعت کورونا پر لگے ’بدنامی‘ کے داغ مٹا کر نعمت ثابت ہونے لگی

انڈیا کی معروف مذہبی تبلیغی جماعت کے درجنوں افراد کورونا کی وبا سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے خون کا پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔ انڈیا کے شہر دلی میں تبلیغی جماعت کے ایک بڑے اجتماع کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔ جس کے بعد اس جماعت کے کارکنوں کو ملک کے بہت سے حصوں میں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا گیا تھا۔ دلی اور ملک کی دو دیگر

Read more

مسولینی کے آخری ایام اور دشمنوں کے ہاتھوں موت کی کہانی

75 برس قبل 28 اپریل 1945 کو اطالوی ڈیکٹیٹر بنیتو موسلینی کو ان کی گرل فرینڈ کلاریٹا سمیت گولی مار دی گئی تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں مسولینی نے ایک مشہور بیان دیا تھا ‘اگر میں میدان جنگ سے پیچھے ہٹوں تو مجھے گولی مار دو’۔ مسولینی کا یہ کہنا محض بیان بازی تھا لیکن جب موقع آیا تو ان کے مخالفین نے ان کے بیان کو حرف بہ حرف پورا کر دیا۔ جنگ میں شکشت کے بعد

Read more

رِنگ روڈ ٹریفک پولیس ویڈیو: ’پورا واقعہ لڑکی کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں پولیس کا عوام کی جانب تضحیک آمیز رویہ دیکھنے کو ملا۔ ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار لوگوں کو مرغا بنا کر سزا دے رہے ہیں، تو دوسری ویڈیو میں بایئک پر سوار فیملی کو روک کر ان سے سخت لہجے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس کی طرف سے لوگوں کے ساتھ اس قسم کے نامناسب رویے کا یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں اور حال

Read more

عرفان خان: بڑے خواب دیکھنے والا روایت شکن فنکار

1966 میں جے پور میں پیدا ہونے والے عرفان خان کا بچپن ایک چھوٹے سے شہر ٹونک میں گزرا۔ یہ شہر چھوٹا تھا لیکن عرفان کے خواب بڑے تھے 1988 میں جب میرا نائر کی فلم ’سلام بمبئی‘ پوری دنیا میں دھوم مچا رہی تھی تو شاید ہی کسی نے اس میں کام کرنے والے 18-20 سال کے دبلے پتلے لڑکے پر غور کیا ہو جو سکرین پر چند سیکنڈ کے لیے دکھائی دیتا ہے۔ اداکار عرفان خان نے اس

Read more

سابق کرکٹرز کا حکومت اور کرکٹ بورڈ سے میچ فکسنگ کے خلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے متواتر واقعات کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر اور رمیز راجہ نے میچ فکسنگ کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بارے میں جلد از جلد قانون سازی کی جائے تا کہ کرپٹ کھلاڑیوں کو ملکی قوانین کے تحت سخت سزائیں دی جاسکیں۔ شعیب اختر اور رمیز راجہ کا یہ ردعمل ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے

Read more

کورونا اور لاشیں: کیا وائرس سے متاثرہ افراد کی لاشوں سے آپ کو کووڈ 19 لگ سکتا ہے؟

تمام تر حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی باعزت تدفین اور آخری رسومات ادا کی جا سکتی ہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے بہت دلخراش مناظر سامنے آئے ہیں خاص ھور پر ان میتوں کے جن کا ایک بھی پیارا ان کی آخری رسومات میں شامل نہ ہوا ہو۔ یہ مناظر نہ صرف کورونا وائرس سے موت واقع ہونے کے خوف کو بڑھاوا دے رہے ہیں

Read more

کورونا وائرس اور موت: لاطینی امریکہ میں عزیزوں کی لاشیں تلاش کرتے خاندان کو اپنی رشتہ دار زندہ مل گئیں

لاطینی امریکہ کا چھوٹا سے ملک ایکواڈور کورونا وائرس کی وبا سے بہت بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ یہاں ہسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے اور خاندان اپنے اپنے عزیزوں اور رشتے داروں کی لاشیں ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ تاہم یہاں سے آنے والی مسلسل بری خبروں کا سلسلہ اس وقت ٹوٹا جب غلط شناخت کی بدولت ایک مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ سلامت مل گئیں۔ مارچ 27 کو چوہتر سالہ ایلبا مارروری کے گھر والوں کو

Read more

کراچی میں کورونا: لیاری سے لانڈھی تک وائرس کا پھیلاؤ کیسے ہوا؟

فائل فوٹو محمد حسن ( فرضی نام) سعودی عرب سے لوٹے تھے، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تو انھیں انڈس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کے بھائی جو انھیں ہسپتال لے کر گئے تھے ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا لیکن وہ واپس گھر آ گئے۔ محمد حسن لیاری کے علاقے نیوکلری کے رہائشی ہیں جہاں وہ ایک کمرے پر مشتمل گھر میں بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتے ہیں

Read more

سبائنا پارک 1976: کرکٹ کی تاریخ کا سب سے عجیب و غریب ڈکلیریشن، جب ویسٹ انڈیز نے سنیل گواسکر کو ’باڈی لائن‘ بولنگ کروائی

مائیکل ہولڈنگ سنہ 1970 کی دہائی میں سبائنا پارک کنگسٹن کی پچ ویسٹ انڈیز کی تیز ترین پچ سمجھی جاتی تھی۔ سنہ 1976 میں پورٹ آف سپین ٹیسٹ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنے تین سپنرز میں سے دو کو ہٹا کر فاسٹ بولر وین ڈینیئل اور ویبرن ہولڈر کو ٹیم میں شامل کیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ میزبان ٹیم آخری ٹیسٹ میچ میں چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اُتری۔ کلائیو لائیڈ نے ٹاس جیت

Read more

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دنوں میں بھی انڈیا اور پاکستان لائن آف کنٹرول پر آمنے سامنے

اگر ایک جانب ساری دنیا کووڈ-19 سے متاثرہ افراد اور مرنے والوں کی تعداد کے حساب کتاب رکھنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مشغول ہے وہیں دوسری جانب روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کی افواج کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سرحد کے دونوں جانب فائرنگ میں مشغول ہیں۔ دونوں جانب سے الزام لگائے جا رہے ہیں اور دونوں ہی جانب سے ان الزامات کی تردید ہو رہی ہے لیکن دونوں جانب کے عوام اس شیلنگ کا خمیازہ

Read more

پینٹاگون نے ’غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے‘ اڑن طشتریوں کی ویڈیوز جاری کر دیں

US Department of Defenseان ویڈیوز کو اب سرکاری طور پر ریلیز کیا گیا ہے امریکی محکمہ دفاع نے فضا میں نظر آنے والی غیر شناخت شدہ اشیا یا اڑن طشتریوں کی تین ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ ان ویڈیوز کو سرکاری طور پر جاری کرنے کا مقصد ان کے اصلی یا نقلی ہونے سے متعلق عوام کو غلط فہیموں سے بچانا ہے۔ یہ ویڈیوزسنہ 2007 اور سنہ 2017 میں بھی سامنے آ چکی ہیں۔ امریکہ

Read more

لاہور: دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار، 14 سالہ بچی کے حاملہ ہونے کی تصدیق

پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس نے دو کمسن بہنوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ان کے سوتیلے باپ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹیگیشن کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک کے حاملہ ہونے کی

Read more

کورونا وائرس: آئی ایس آئی متاثرین کو ڈھونڈے میں حکومت کی مدد کیسے کر رہی ہے

حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے متاثرین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) سے مدد طلب کی ہے۔ اس بات کا انکشاف خود پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے چند روز پہلے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر ٹیلی تھون میں یہ کہتے ہوئے کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شناخت کرنے کے لیے جدید ترین ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Read more

بولر گیند کو تھوک نہ لگائے گا تو کیا کرے گا؟

اچھی بھلی زندگی کی گاڑی چل رہی تھی کہ اچانک بیچ میں کورونا کا سپیڈ بریکر آ گیا اور ہر شے اس جھٹکے سے رک گئی۔ اب یہ ہے کہ کورونا جائے نہ جائے، کاروبارِ زندگی تو پھر سے شروع کرنا ہی ہے۔ اس تگ و دو میں ہر شعبۂ حیات اپنے اپنے تئیں ایسے ضابطے وضع کرنے میں مگن ہے جن سے کاروبارِ زیست کا پہیہ بھی چلنے لگے اور کورونا کا پھیلاؤ بھی رک جائے۔ یہی کاوش اس

Read more

کورونا وائرس: انڈیا نے چینی کٹس میں ’نقص کی شکایات‘ کے بعد 5 لاکھ کٹس کا آرڈر منسوخ کر دیا

انڈیا نے چین سے درآمد کی جانے والی کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی کٹس میں ’نقص‘ پائے جانے کے بعد ایسی پانچ لاکھ کے قریب کٹس خریدنے کا سودا منسوخ کر دیا ہے۔ نئی دہلی نے پہلے سے درآمد کردہ کٹس کو جو مختلف ریاستوں میں زیر استعمال تھیں، انھیں بھی واپس منگوا لیا ہے۔ ان کٹس کے ذریعے تیس منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں اور یہ کٹس وائرس سے متاثرہ شخص کے خون میں

Read more

بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج

بالی وڈ اداکار عرفان خان ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہیں آئی سی یو میں کیوں داخل کروایا گیا ہے۔ ہسپتال نے بھی صرف ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیے جانے کے علاوہ کوئی اور تفصیل بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ عرفان کے رشتہ داروں میں سے کسی نے بھی اس دوران باضابطہ طور پر بات کرنے سے منع کر

Read more

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی جگہ کون لے سکتا ہے؟

KCNA شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا اپنے ملک میں ہر چیز کے ٹھیک ہونے کا پیغام دے رہا ہے لیکن دنیا کے دوسرے حصوں میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ان کی شدید بیماری کے ساتھ ان کی موت کے بارے میں بھی افواہوں کا بازار گرم ہے۔ ان کی صحت کے متعلق قیاس آرائیوں کا یہ دور 15 اپریل کے بعد شروع ہوا کیوں کہ کم جونگ

Read more

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں افطاری کے دوران لاؤڈ سپیکر پر مغرب کی اذان دینے کی اجازت

کرونا وائرس کی وبا کے باعث مساجد کی بندش کے دوران مسلمانوں کو ماہ رمضان میں کینیڈا کی چند مساجد میں اذان بذریعہ لاؤڈ سپیکر دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسا کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مساجد کے باہر لاؤڈ سپیکر پر اذان کی آواز سنائی دی گئی اور لوگوں نے اپنے گھروں میں اذان کی آواز براہ راست سنتے ہوئے افطاری کی۔ اس سلسلے میں ٹورانٹو شہر کی دو اور اس کے مضافات میں

Read more

بشریٰ بی بی کی بشارت

بچپن صوفیوں کے مزاروں پر متھا ٹیکنے اور قوالیاں سننے میں گزرا تھا، جوانی میں سارا اشفاق احمد اور مختار مسعود پڑھ ڈالا اور اب بڑھاپے کی دہلیز پر اپنے دیس کے لوگوں کے حالات و واقعات سمجھنے کے لیے ٹی وی پر بیٹھے سیانوں کی بجائے کبھی کبھی عمیرہ احمد کا ناول پڑھ لیتا ہوں یا ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔ بچپن سے ہمیں ایک ہی بات سمجھائی گئی تھی کہ اس مملکت خداداد کا ظاہری نظام ظاہری ہے۔ یہ

Read more

کورونا اور کرکٹ: دی 100 ٹورنامنٹ کا انعقاد موجودہ حالات میں کیسے ممکن ہے؟

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال بڑے زوروشور سے اپنے کرکٹ سیزن میں ایک نئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جسے ’دی 100‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ اس سال 17 جولائی سے 15 اگست کے درمیان منعقد ہونا ہے، لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن کے نزدیک ان حالات میں ’دی 100‘

Read more

عاصم باجوہ کی بطور معاون خصوصی تقرری پر سوشل میڈیا پر ردِعمل: ’سمارٹ لاک ڈاون لگاتے لگاتے سمارٹ مارشل لا لگا دیا‘

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومتی ٹیم میں ایک بار پھر تبدیلی لاتے ہوئے اپنی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو تعینات کر دیا ہے، جبکہ مشہور ادیب احمد فراز کے فرزند سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ وزیراعظم کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا اور جہاں کچھ لوگوں کو

Read more

کورونا وائرس: لاہور میں مساجد میں ایس او پیز کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تیار، اساتذہ بھی شامل

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ماہِ رمضان کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں میں حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 20 نکاتی ضابطہ کار پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے پولیس، میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسل کے حکام کے ساتھ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو بھی مامور کر دیا گیا۔ ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے لاہور کے لڑکوں کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے

Read more

کورونا وائرس لاک ڈاؤن: انڈیا کے علاقے گورکھپور میں مسجد میں اذان کے بعد حملے کی وائرل ویڈیو کی پوری کہانی

Social Media انڈیا میں تبلیغی جماعت کے مذہبی پروگرام کے انعقاد کی وجہ سے کووڈ 19 کے اعداد و شمار میں اضافے کے ساتھ ہی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کی ویڈیوز مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔ متعدد غلط اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے یہ بات مسلسل پھیلائی جا رہی ہے کہ مسلمان ‘تھوک کے ذریعے’ کورونا پھیلا رہے ہیں۔ کئی ویڈیوز میں مسلمان ریڑھی والوں سے پھل اور سبزیاں نہ خریدنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Read more

فیصلے کہاں سے اور کون کر رہا ہے؟

اقتدار کی راہداریوں میں فیصلوں کی قطار آتے جاتے چہروں کی داستان رقم کر رہی ہے۔ ایوان اقتدار کے کتنے چور دروازے ہیں اور کس کس پر کتنے پہرے۔ اہل حکومت بھی ابھی پوری طرح آگاہ نہیں۔ دروازوں پر ایستادہ سپاہی اور ان کے ہاتھوں کے ہتھیار کب کس کے ہاتھ آ جائیں، خود پاس داروں کو خبر نہیں اور راستوں کی بھول بھلیوں میں الجھ جانے والے ہاتھوں کی دستک اس قدر مدہم کہ بسا اوقات اپنے ہی کانوں

Read more

جیک ما: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوشاں چین کے امیر ترین شخص کو کس سے خطرہ ہے؟

جیک ما کے متعدد حامی اور بہت سے مخالفین بھی سر کھجا رہے ہیں کہ انھوں نے خود کو کس مشکل میں مبتلا کر لیا ہے۔۔۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران گذشتہ ماہ چین کے سب سے رئیس شخص نے ٹوئٹر پر اپنا اکاوٴنٹ کھولا۔ تب سے لے کر اب تک ان کی ہر پوسٹ چین اور دنیا کے ہر ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے طبی امداد کے بارے میں ہے۔ جیک ما نے اپنے

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے باوجود اپنے چند قریبی دوستوں سے ملنے کی اجازت ہونی چاہیے؟

کئی ملکوں میں لوگوں کے سماجی رابطے سختی سے محدود کرنے سے بظاہر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے۔ لیکن معاشی مشکلات اور لوگوں کی اکتاہٹ کے پیش نظر اب حکومتیں یہ سوچ رہی ہیں کہ کس طرح لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے تاکہ کورونا وائرس کی وبا دوبارہ نہ پھیل سکے۔ ایک تجویز جس پر سوچ بچار جاری ہے وہ یہ ہے کہ لوگوں کو اپنا تھوڑا سا ’سوشل ببل‘ یا سماجی دائرہ وسیع کرنے

Read more

جنرل (ر) عاصم باجوہ کی تعیناتی اور اپوزیشن کا ردعمل: ’موجودہ جمہوریت آدھا تیتر، آدھا بٹیر بن گئی ہے‘

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت می توسیع کا آخری سال شروع ہونے والا تھا، ملک میں اسامہ بن لادن کے خلاف کاروائی اور سلالہ حملے جیسے واقعات ہو چکے تھے، دہشتگردی کا ایک انتہائی سخت دور گزر چکا تھا مگر شہری اور سیکیورٹی فورسز اب بھی دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔ اس وقت کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف بڑے فوجی آپریشنز جاری تھے، خود بّری فوج بڑے پیمانے ارتقائی عمل

Read more

سلیم ملک: پاکستانی کرکٹ میں سابق کپتان کی واپسی کتنی آسان؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک ایک ہفتے کے دوران دو بار میڈیا کو جاری کی گئی ویڈیو کے ذریعے کرکٹ میں واپسی کی اپیل کرچکے ہیں۔ اپنی دوسری ویڈیو میں انھوں نے شائقین سے معافی بھی مانگی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر سلیم ملک کا نام تین تحقیقاتی رپورٹس میں شامل ہوا۔ تو کیا یہ سب کچھ اتنا آسان ہے

Read more

سلطنت عثمانیہ: ارطغرل کون تھے؟

ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترکی ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن اردو زبان میں ڈبنگ سے قبل یہ ڈرامہ پاکستان میں اس حد تک مقبول ہے کہ اس کے مداحوں میں وزیراعظم عمران خان کو بھی گنا جاتا ہے جو اس میں دکھائی گئی ’اسلامی تہذیب‘ کی تعریف کر چکے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس: فضائی آلودگی اور کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح کے درمیان تعلق

امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ کے اُن علاقوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی شرح زیادہ ہے جہاں فضا میں پی ایم 2.5 نامی ذرات کی بڑی مقدار موجود ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں آلودگی کی بڑھی ہوئی سطح ایسے افراد کے لیے ایک اضافی خطرہ بن سکتا ہے جو کووڈ 19 سے بری طرح متاثر ہو رہے ہوں۔ ہارورڈ یونیورسٹی سمیت دو تازہ

Read more

فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹینینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات، سینیٹر شبلی فراز نئے وزیر اطلاعات

پاکستان کی وفاقی حکومت نے مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فوج کے سابق ترجمان لیفٹینینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو اس عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے پیر کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو فوری ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا

Read more

پاکستان میں تیارکردہ وینٹیلیٹر: ’اس کا معیار عالمی سطح کا ہے اور قیمت کم ہو گی‘

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اگر احتیاظ نہ برتی گئی تو کورونا کے مریضوں کے تعداد اگلے چند ہفتوں کے اندر لاکھوں میں جا سکتی ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ڈاکٹر پہلے ہی کہہ چکے ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہے تو ملک کا طبّی نظام اس بوجھ کو

Read more

عمر اکمل: پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر ’مشکوک رابطے‘ رکھنے پر تین سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈسپلنری پینل نے کرکٹر عمر اکمل پر تین سال تک کسی بھی قسم کی کرکٹ سے متعلق سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی پی سی بی کے انسداد کرپشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمل میں آئی ہے۔ عمراکمل پر الزام تھا کہ انھوں نے مبینہ طور پر مشکوک افراد یا ایک فرد کی طرف سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں

Read more

مولانا طارق جمیل عالم دین ہیں لیکن میں نے تو انھیں ہر حکومت کے ساتھ ہی دیکھا ہے: حامد میر

سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی سیاسی یا سماجی موضوع زیر بحث رہتا ہے لیکن مولانا طارق جمیل کی دعا سے شروع ہونے والے تنازعے نے ایسی طول پکڑی کہ گذشتہ تین روز سے یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مولانا طارق جمیل پاکستان کے مشہور مذہبی سکالر ہیں۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ملک کے مایہ ناز سیاسی، سماجی، کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی شخصیات کو دین کے حوالے سے ہدایت دیتے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس کا علاج: دنیا کووڈ 19 ویکسین کے لیے انڈیا کی طرف کیوں دیکھ رہی ہے؟

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ انڈیا اور امریکہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ تاہم امریکی سیکریٹری خارجہ کا یہ بیان کسی کے لیے حیران کن نہیں تھا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کے دوران بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ویکسین تیار کرنے کا پروگرام چلا رکھا ہے۔ ماضی میں دونوں ممالک ڈینگی، آنتوں کی بیماریوں، انفلوئنزا

Read more

شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن آخر کہاں ہیں؟

جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی صحت کے حوالے سے آنے والی ایسی خبروں کی تشہیر کے حوالے سے احتیاط کی اپیل کی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما ممکنہ طور پر بیمار ہیں یا انھیں کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے دعگر لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔ بہر حال انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ انھیں شمالی کوریا میں کوئی

Read more

کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان صوبوں سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ صوبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بجائے سندھ کے ‘بہتر کام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’ بی بی سی کو دیے گیے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 18ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کر کے ملک کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے کی اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو

Read more

ترین تنگ آمد، بجنگ آمد

بلّی صدیوں سے انسان سے مانوس ہے۔ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ بلّی انسان سے جنگ کرے یا اس پر حملہ آور ہو۔ مگر کئی بار دیکھا ہے کہ بلّی کو گھیر کر کونے میں لے جائیں اور اسے بھاگنے اور جان بچانے کا راستہ نہ دیں تو پالتو بلّی بھی کونے میں لے جانے والے پر حملہ آور ہو جاتی ہے، جھپٹتی ہے اور اپنی جان بچانے کے لیے انسان کو زخمی کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتی

Read more

سعودی عرب میں کم عمری کے جرم پر پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی: کمیشن برائے انسانی حقوق

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کمیشن نے کہا ہے کہ وہ کم عمری میں جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے یہ اعلان ملک میں گذشتہ روز کوڑوں کی سزا ختم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال، جس پر ریاض بھی دستخط کر چکا ہے، کے مطابق کم عمر افراد کی جانب سے کیے جانے

Read more

کورونا اور کلورین ڈائی آکسائیڈ: کووڈ 19 کا غیر تصدیق شدہ ’کرشماتی علاج‘ جو شاید وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے

کئی لوگ ان دنوں کورونا وائرس کے مرض کے ’کرشمائی علاج‘ کے طور پر متنازع کیمیائی مادے کلورین ڈائی آکسائیڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے لگے ہیں۔ ایک زمانے سے لوگ ملیریا، ذیابیطس، دمہ، آٹزم اور یہاں تک کہ کینسر جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کلورین ڈائی آکسائیڈ کی تشہیر کرتے رہے ہیں اور اب اسے ‘میریکل منرل سپلیمنٹ’ یعنی ایک کرشمائی معدنیاتی مرکب کے طور پر بھی جانا جانے لگا ہے۔ لیکن اب، جب کہ پوری دنیا

Read more

کورونا وائرس: کیا لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی عادات تبدیل ہونے پر آپ کو پریشان ہونا چاہیے؟

خوراک برطانیہ کے شہر شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ٹیلر وِٹہم کا کہتی ہیں کہ ’آپ بوریت یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے بار بار کھاتے ہیں۔ کیونکہ کرنے کو کچھ اور ہوتا ہی نہیں۔‘ لاک ڈاؤن میں گزر رہے ہفتے اب بھاری پڑنا شروع ہو گئے ہیں اور ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی اپنی من پسند غذاؤں کی تلاش میں بار بار فریج کی جانب لپکتے ہیں۔ کام سے واپسی پر کچھ تازہ خریدنے کی

Read more

کورونا وائرس: ’انفلوئنسرز‘ کی چمک دمک سے بھرپور زندگی ماند کیوں پڑ رہی ہے؟

یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انسٹاگرام پر زندگی اتنی دلکش نظر آ سکتی ہے۔ گذشتہ ماہ مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے جیک مورس نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں لی گئی اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تیراکی کا لباس پہنے ایک سوئمنگ پول پر کھڑے ہیں اور ان کے عقب میں گلابی سورج غروب ہونے کو ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انھوں نے یہ

Read more

ڈوسکو پوپوف: اصل جیمز بانڈ جو ایک ٹرپل ایجنٹ تھا

جوا، جاسوسی اور حسین دوشیزائیں۔۔۔ انھیں ہر فن میں مہارت حاصل تھی۔ ان کا نام پوپوف تھا۔ ہم دوسری جنگ عظیم کے دوران شہرت حاصل کرنے والے سربیا کے دوہرے جاسوس ڈوسکو پوپوف کی بات کر رہے ہیں۔ جاسوسی کی دنیا کی تاریخ میں پوپوف کا نام ایک ٹرپل ایجنٹ کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ برطانوی نیول انٹیلی جنس کے افسر ایان فلیمنگ نے ڈوسکو پوپوف سے ملاقات کے بعد ہی ‘جیمز بانڈ’ کا تاریخی کردار تخلیق کیا تھا۔ جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران پوپوف کو پرل ہاربر بندرگاہ پر جاپانیوں کے حملے کی خبر تھی۔

Read more

کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ’امیونیٹی پاسپورٹ‘ کورونا کی وبا کو پھیلا سکتے ہیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ حکومتیں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ایسے سرٹیفکیٹس کا اجرا نہ کریں جن میں کہا گیا ہو کہ صحت یاب ہونے والے شخص کے جسم میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مختلف حکومتوں کی جانب سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ’خطرے سے پاک سرٹیفیکٹس‘ (جنھیں ’امیونیٹی پاسپورٹ‘ کا نام دیا گیا ہے) جاری کرنے کا

Read more

لاک ڈاؤن کے دوران سابق کرکٹرز موجودہ کھلاڑیوں کو ویڈیو لنک پر گر سیکھائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 45 موجودہ بین الاقوامی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو آن لائن سیشن کے ذریعے ان کے ’بڑوں‘ کی مدد سے سکھایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت جاوید میانداد، راشد لطیف، وسیم اکرم، محمد یوسف، مشتاق احمد، شعیب اختر، معین خان اور مصباح الحق سمیت دیگر تجربہ کار سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے ان موجودہ کھلاڑیوں سے ملیں گے اور انھیں کرکٹ کے گُر سکھائیں گے۔ یہ آن

Read more

علیحدگی پسندوں نے یمن کے جنوبی حصے کو خود مختار قرار دے دیا

جنوبی یمن میں علیحدگی پسندوں نے اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں میں خود مختار حکومت کا اعلان کر دیا ہے جو کہ نومبر میں مرکزی حکومت کے ساتھ کیے امن معاہدے کے منافی ہے۔ عدن میں قائم سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ جنوبی صوبوں اور ساحلی شہر عدن میں حکومت کریں گے۔ ایس ٹی سی کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے یمن کی جنگ

Read more

ڈاکٹر ہیرو نہیں زیرو ہیں!

تصور کیجیے کہ جنگ چھڑ گئی ہے اور فوج کو حکم ملا ہے کہ وہ اگلے مورچوں پر پہنچ کر کیل کانٹے سے لیس دشمن کی یلغار کو روکے۔ مگر تیاری کی حالت یہ ہو کہ کسی کے پاس بندوق ہے تو گولیاں نہیں، وردی ہے تو بوٹ نہیں، بوٹ ہیں تو ہیلمٹ نہیں اور یہ سب ہے تو ٹرک نہیں اور ٹرک ہیں تو آدھوں میں پٹرول نہیں۔ اور جب یہ سپاہی دست بستہ کہیں سر ہم اس زمین

Read more

کورونا وائرس: لاہور ہائیکورٹ سے ڈاکٹروں کی حفاظتی لباس یا پی پی ایز مانگنے کی درخواست خارج

پاکستان کی لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی طرف سے دائر اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت ڈاکٹروں کو ذاتی حفاظتی لباس اور کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ سنیچر کو جاری ہونے والے حکم نامے میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے لکھا کہ حقائق کی جانچ پڑتال اور حکومتی مؤقف جسے درخواست گزار

Read more

بالکونیاں ہمیں کیسے مسحور کرتی ہیں؟

موسیقار فیڈیریکو سِریانی کا تعلق اٹلی کے قصبے تورِن سے ہے۔ وہ اپنے محلے میں چھوٹی موٹی محفلیں سجاتے تھے۔ مگر جب حال ہی میں انھوں نے ایک ساتھی موسیقار فیڈیریکو میگلیانو کے ساتھ مل کر اپنی عمارت کی بالکنیوں میں قرنطینہ بند ہمسائیوں کے لیے ایک محفلِ موسیقی سجائی تو اس کی بات ہی کچھ اور تھی۔ سِریانی کہتے ہیں، ‘ہمارے تماشائیوں میں کارفرما حیرت کے جذبے کو آپ اپنے اندر محسوس کر سکتے تھے۔ بہت سے لوگوں نے

Read more

کورونا وائرس: ایسے پراسرار وائرس جو فلو سے زیادہ خطرناک ہوں گے

یہ (وائرس) برطانیہ کے نئے بادشاہ کی فوج کے ساتھ آیا ہے۔ کچھ روز قبل لیسسٹر شائر کے بوس ورتھ کے دلدل والے میدانوں میں لاکھوں افراد اپنی جان بچانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ سنہ 1845 کی گرمیوں میں رچرڈ سوئم کی بوس ورتھ کے میدان میں مرنے کے ساتھ ہی ہینری توڈور اور رچرڈ سوئم کے درمیان رقابت بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئی۔ ہینری ہفتم اپنے فوجی دستوں کی سربراہی کرتے ہوئے انھیں لندن لے آئے۔

Read more

کورونا وائرس: ’جلد سرحد نہ کھلی تو مشکلات بڑھ جائیں گی‘

پانچ برس قبل انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے شادی ہو کر پاکستان آنے والی زارا کو گھر والوں سے ملاقات کے لیے ویزے کے حصول میں مشکلات اور سرحد پر چبھتے سوالات کا سامنا تو تھا ہی لیکن کورونا وائرس نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ زارا کا تعلق سری نگر سے ہے اور ان کی شادی اسلام آباد میں مقیم ان کے کزن سے سنہ 2015 میں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے ’یہ

Read more

میری دعا ہے کہ۔۔۔

قصّوں کتابوں میں پڑھتے آئے ہیں کہ کسی علاقے پہ آفت آتی تھی، خشک سالی یا کسی وبا کا سامنا ہوتا تھا تو سیانی قومیں تو ان سے نمٹنے کے لیے عملی اور موثر قدم اٹھاتی تھیں، مگر احمق اور برباد ہو جانے والی قوموں کا سنا کہ لڑکیوں اور عورتوں کی بھینٹ چڑھایا کرتی تھیں۔ نتیجہ ظاہر ہے تیر یا تکے والا ہی ہوتا تھا۔ انسانی تہذیب ترقی کے مدارج طے کرتی ہوئی بہت آگے آ چکی ہے۔ آج

Read more

کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن، دنیا بھر میں مسلمان رمضان کیسے منا رہے ہیں؟

ایک مسلمان نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں نماز ادا کرتے ہوئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان رواں برس رمضان کو مختلف انداز میں منا رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا سے نمنٹنے کے لیے مختلف ممالک نے کچھ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن میں مسجدوں کو بند کیا گیا ہے اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب دنیا کی ایک اعشاریہ آٹھ بلین مسلمان آبادی

Read more

کورونا وائرس: کسی انسان کو چھوئے بغیر رہنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

اگرچہ ہم میں سے بیشتر افراد اب بھی اپنے پیاروں کو دیکھ سکتے ہیں اور ان سے باتیں کر سکتے ہیں۔مگر چونکہ ہم ان سے مل نہیں پا رہے اسی لیے ہم ان کی موجودگی کو چھو کر محسوس نہیں سکتے۔ سالگرہ جیسی تقریبات اب ویڈیو کالز پر منائی جا رہی ہے، معمر افراد اپنے ہمسایوں سے کھڑکیوں کے ذریعے باتیں کر رہے ہیں جبکہ وہ افراد جو تن تنہا رہ رہے ہیں ان کا کسی بھی انسان سے کوئی

Read more

کورونا وائرس: کیا سویڈن کی کووِڈ 19 سے لڑنے کی حکمت عملی درست ہے؟

کورونا وائرس کی وبا کے اس دور میں سویڈن میں سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے کی سرکاری حکمتِ عملی کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ اس حکمت عملی کو حکومت کے لیے سائنسدانوں نے تشکیل دیا ہے اور حکومت نے اس کی حمایت کی ہے۔ لیکن ملک کے تقریباً تمام وائرالوجسٹ (وائرس اور ان سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین) اس سے متفق نہیں ہیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک کے برعکس سویڈن میں لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ دنیا

Read more

رمضان اور روایتی مشروبات: ’روح افزا پاکستان اور انڈیا سے بھی پرانا ہے‘

رمضان کے آتے ہی سحر و افطار کا تذکرہ زبان زدِ خاص و عام ہو جاتا ہے اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔ اس مرتبہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث نہ تو بازاروں میں خریداروں کا روایتی رش دیکھنے کو ملے گا، نہ ہی حکومتی سرپرستی میں سستے بازاروں کا انعقاد ہو گا اور نہ ہی ریستوران مخصوص رمضان ڈیلز کی تشہیر کر پائیں گے۔ تاہم اس سے یقیناً

Read more

ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں کورونا سے ایک بھی موت نہیں؟

کووڈ۔19 کا انفیکشن پوری دنیا میں پھیل رہا ہے لیکن ایک ایسا ملک ہے جہاں اس کی جھلک بہت کم نظر آتی ہے۔ یہ ملک ویتنام ہے اور جو اس ملک چین سے متصل ہے جہاں سے یہ وبا شروع ہوئی۔ ویتنام کی آبادی بھی قریب نو کروڑ سے زیادہ ہے۔ لیکن 23 اپریل تک اس ملک میں کووڈ 19 کے انفیکشن کے صرف 270 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف یہی نہیں کووڈ-19 سے ویتنام میں ایک بھی شخص کی

Read more

کورونا وائرس: کووڈ 19 کو قابو کرنے کے پانچ ثابت شدہ طریقے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے تین لاکھ جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ چکی ہے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ یہ وبا ہر طرف خوف و ہراس اور افراتفری کا سبب بن گئی ہے۔ ہر روز ہزاروں نیے متاثرین کی تشخیص اور اس سے سینکڑوں ہلاکتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ کئی شہر بلکہ پورے ملک لاک ڈاؤن کر دیے گئے ہیں اور اس سے ممالک

Read more

پاکستانی کرکٹر، ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، کرکٹر ثنا میر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ثنا میر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران انھیں اپنے اس فیصلے کے بارے میں سوچنے کا بھرپور موقع ملا اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ زندگی میں آگے بڑھنے کا یہی بہترین وقت ہے۔ ان کے مطابق اس بات

Read more

لاک ڈاؤن کے دوران اپنائی گئی عادتیں کیا قائم رہیں گی؟

اگر آپ کورونا وائرس کووڈ-19 کی وجہ سے گھر پر خود ساختہ تنہائی میں رہ رہے ہیں تو پھر یہ جان لیں کہ آپ واحد ہی ایسے نہیں ہیں۔ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی اس وقت لاک ڈاؤن میں رہ رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کروڑوں لوگ نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔ لیکن کیا ہوگا اگر ہمارے طرزِ زندگی میں آنے والی ان تبدیلیوں

Read more

ناسا کی دوربین ہبل کے خلا میں گزرے 30 سال کی کہانی

یہ 30 سال پہلے کی بات ہے جب ہبل ٹیلی سکوپ کو خلا میں چھوڑا گیا تھا۔ اس کی سالگرہ کی خوشی میں اس تاریخی دوربین نے کائنات کی ایک اور حیران کن تصویر پیش کی ہے۔ یہ زمین سے ایک لاکھ 63 ہزار نوری سال کے فاصلے پر خلا کے اس حصے میں واقع ہے جہاں ستارے بنتے ہیں۔ اس میں نظر آنے والی بڑی چیز گیسوں اور گرد کا ایک بادل این جی سی 2014 ہے، جس کے

Read more

کورونا وائرس: اس عالمی وبا کے دوران امریکہ اور چین کی جنگ کی باتیں کیوں ہو رہی ہیں؟

30 مئی 2017 کو امریکہ میں ایک کتاب شائع ہوئی تھی جو چند دنوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی تصانیف میں سے ایک بن گئی اور تمام پالیسی ساز، ماہر تعلیم اور صحافی اس کا مطالعہ کرنے لگے۔ کتاب کا عنوان تھا: ’جنگ جس سے فرار نہیں: کیا امریکہ اور چین اس پھندے سے بچ سکتے ہیں؟‘ (Destined For War: Can America and China Avoid Thucydides Trap)۔ اس کتاب میں توسیڈائڈز ٹریپ کا ذکر کیا گیا ہے جس

Read more

پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والا پہلوان گمنامی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیوں؟

دین محمد اب دنیا کی نظروں سے دور گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں لاہور شہر کے نواحی علاقے باٹا پور کے گاؤں اتوکے اعوان کے رہائشی 95 سالہ دین محمد وضع قطع میں تو آپ کو پنجاب کے ایک عام دیہاتی کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ کوئی عام شخص نہیں۔ دین محمد پاکستان کے وہ کھلاڑی ہیں جنھیں سب سے پہلے کسی بین الاقوامی مقابلے میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل

Read more

رمضان اور کورونا وائرس: کووڈ 19 کی وبا کے زمانے میں پاکستان میں رمضان مختلف کیسے ہو گا؟

ماہ رمضان جہاں مسلمانوں کے لیے عبادت اور پرہیزگاری کا مہینہ ہے وہیں دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سے کئی تجارتی، سماجی اور تفریحی سرگرمیاں وابستہ ہیں تاہم رواں سال کورونا وائرس کی وبا نے ان تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ چونکہ کورونا وائرس کا علاج ابھی دریافت نہیں ہو سکا ہے تو ماہرین کے خیال میں اس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ سماجی دوری یا تنہائی اختیار کرنا ہے۔ ان اقدامات کا اثر پاکستان

Read more

افغان امن معاہدہ حکومت کی سست روی اور طالبان کی ضد کے باعث ڈیڈ لاک کا شکار

افغانستان امن معاہدہ کے نفاذ پر عمل درآمد کے پہلے مرحلے میں ہی ڈیڈ لاک کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ افغان حکومت نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کا کہا ہے لیکن افغان طالبان نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ افغان حکومت طالبان قیدیوں کی رہائی میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے تو افغان طالبان مزید بات چیت سے انکاری ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات میں فریقین اس امن معاہدے پر عملدرآمد کے

Read more

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے

میڈیا کے اداروں کو ملنے والے ایک قانونی دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا کو ختم کر دیا جائے گا ۔سعودی سلطنت کی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ ملک میں کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کر دیا جائے۔ دستاویز کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں کی جانے والی

Read more

’نہیں جانتی تھی بغیر دوپٹہ باہر نکلنے سے عالمی وبا آ جائے گی‘

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ میں اعطیات جمع کرنے کے لیے لائیو ٹیلی تھان ’احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن‘ کا انعقاد کیا گیا تاہم اس ٹیلی تھون میں دیے گئے عطیات سے زیادہ جو چیز سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہی وہ تھے مولانا طارق جمیل کی دعا، وزیراعظم عمران خان اور سابق کرکٹر جاوید میانداد کے بیانات۔ پاکستان کی مشہور مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کی جانب سے کرائی

Read more

صدر ٹرمپ کے جراثیم کش محلول اور سورج کی روشنی سے وائرس کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے؟

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے اور کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج میں الٹرا وائلٹ شعاعیں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔ بی بی سی کی ریئلٹی چیک ٹیم نے ان دنوں باتوں پر تفصیل سے حقائق کو پرکھا ہے۔ پہلا دعویٰ ’میں نے اس جراثیم کش دوا کو ایک منٹ میں کام کرتے دیکھا ہے۔ اور یہ چیز ہم جسم میں انجیکشن لگا کر کر سکتے ہیں، یا

Read more

سعودی عرب: انسانی حقوق کے معروف کارکن عبداللہ الحامد کی ’جیل میں موت‘

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے معروف سعودی کارکن عبداللہ الحامد کی سعودی عرب کی ایک جیل میں موت ہوگئی ہے۔ وہ سنہ 2013 سے جیل میں تھے۔ سعودی عرب میں شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق تنظیم ’سعودی سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس ایسوسی ایشن‘ کے بانی عبداللہ الحامد فالج کے حملے کے بعد کوما میں تھے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان طویل عرصے سے ان

Read more

کورونا وائرس: غریبوں کی مدد کے لیے انڈیا کو ’بہت زیادہ فراخدلی‘ دکھانے کی ضرورت ہے

نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بینرجی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لیے انڈیا کو ’بہت زیادہ فراخدلی‘ دکھانے کی ضرورت ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انڈین نژاد امریکی ماہرِ تعلیم ابھیجیت ونائک بینرجی کا کہنا تھا ’ابھی تک ہم نے تقریباً کچھ بھی نہیں کیا۔‘ 24 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد انڈیا نے 23 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا

Read more

ہالی وڈ کے اداکار ٹام ہینکس کا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کورونا نامی بچے کے نام خط اور تحفہ

امریکی اداکار ٹام ہینکس نے اپنے اس ننھے آسٹریلین مداح کو خط کے ساتھ ایک کورونا برانڈ کا ٹائپ رائٹر تحفے میں بھیجا ہے جس کا کہنا تھا کہ اسے اس کے نام کی وجہ سے تنگ کیا جاتا ہے۔ اس بچے کا نام کورونا ہے۔ جب امریکی اداکار اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کوئینز لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بیمار ہوئے تھے تو آٹھ برس کے آسٹریلین بچے کورونا ڈی وریز نے ’ٹوئے سٹوری‘

Read more

بنگلہ دیش: کپڑوں کی صنعت کی 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ

بنگلہ دیش کی ایک خالی فیکٹری جس کے مالکان اور کارکن مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت کے شکار ہیں بنگلہ دیش میں کپڑوں کی صنعت کورونا وائرس کی وبا کے باعث بحران کا شکار ہے اور خدشات ہیں کہ اس شعبے سے منسلک 40 لاکھ ملازمتوں میں سے نصف ختم ہو سکتی ہیں۔ شبینہ اختر ڈھاکہ کے مضافات میں ایک کپڑوں کے کارخانے میں کام کرتی ہیں۔ یہ کارخانہ یورپی منڈیوں کے لیے شرٹیں بناتا ہے اور یہاں

Read more

کورونا وائرس: ’بھائی کی لاش کو چھ دن تک فریزر میں رکھنا پڑا‘

نذیر افضل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد ان کے بھائی کی لاش کو چھ دن تک صنعتی سطح پر استعمال ہونے والے فریزر میں رکھنا پڑا کیونکہ ان سے پہلے 300 لاشوں کی تدفین ہونا باقی تھی۔ انگلینڈ کے نارتھ ویسٹ کے سابقہ چیف کراؤن پراسیکیوٹر نذید افضل کا کہنا تھا کہ 8 اپریل کو ان کے بڑے بھائی 71 سالہ عمر کی موت ہو گئی۔ عمر افضل ہوم آفس میں مترجم کے حیثیت سے

Read more

امریکہ اور ایران کشیدگی: لفظوں کی جنگ تصادم میں بدلنے کا خدشہ

امریکہ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نیوی کی متعدد مسلح سپیڈ بوٹس نے خلیج سے گزرنے والے امریکی جنگی جہازوں کے بحری بیڑے کو تنگ کیا گذشتہ برس ایک تقریر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی انقلابی فوج نے 1770 کی دہائی میں برطانیہ کے زیرِ کنٹرول ’ہوائی اڈوں پر قبضہ کرلیا تھا۔‘ اس تناظر میں دیکھا جائے تو بدھ کے روز کی گئی ان کی ٹویٹ، جس میں امریکی بحریہ کے کمانڈروں سے مطالبہ کیا گیا

Read more

کورونا وائرس: فائیو جی ٹیکنالوجی پر ٹیلی کام انجینئرز کو قتل کی دھمکیاں

برطانیہ میں ٹیلی کام انجنیئروں نے بی بی سی ‘ریڈیو ون نیوز بیٹ’ کے پروگرام میں بتایا ہے کہ انھیں ایسے افراد کی جانب سے ہراساں اور دھمکایا جا رہا ہے جو یہ سمجھتے ہیں وہ انجنیئر فائیو جی کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کو کورونا وائرس کی وبا سے غلط طور پر جوڑ رہے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس طرح کے تمام تر دعوؤں کو بالکل بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔ لیکن برطانیہ

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں ایک حاملہ خاتون پر کیا گزرتی ہے؟

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے مکین خطرے کی زد میں ہیں لیکن اس صورتحال میں کچھ اضافی احتیاط ان خواتین کو کرنی پڑ رہی ہے جو ماں بننے والی ہیں۔ تہمینہ قریشی بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں جنھوں نے بی بی سی سے اپنی ڈائری شیئر کی ہے۔ میرے پہلے بچے کی پیدائش اگلے ہفتے متوقع ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ میری ہائی رسک پریگنینسی ہے یعنی سی سیکشن ہو گا۔ اس صورتحال کی وجہ

Read more

چین میں رمڈیسیور نامی دوا کا کورونا کے علاج کے لیے پہلا کلینکل ٹرائل ناکام

امریکہ میں اس دوا کی ناکامی کی خبر کے بعد ملک کی تینوں بڑی سٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔ کورونا وائرس کے خلاف تیار کردہ ایک ممکنہ دوا کا پہلا کلینکل ٹرائل ناکام ہوگیا ہے۔ رمڈیسیور نامی اس دوا کے حوالے سے بڑے پیمانے پر لوگ پُرامید تھے کہ یہ کووڈ 19 وائرس کا علاج کرنے میں کامیاب ہوگی۔ تاہم عالمی ادارہِ صحت کی جانب سے حادثاتی طور پر شائع کر دیے جانے والے کچھ دستاویزات سے معلوم ہوا

Read more

رمضان اور کورونا وائرس: کیا کووڈ 19 کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔ لاکھوں لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں اور ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں متاثرین میں مزید اضافہ ہو گا۔ یہ وبا ان دنوں میں پھیلی ہوئی ہے جب مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آغاز ہو چکا ہے یا آج ہونے والا ہے۔ اس مہینے میں دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان سحر سے غروبِ آفتاب

Read more

شوبز ڈائری: سلمان خان لاک ڈاؤن کس کے ساتھ گزار رہے ہیں؟

کورونا وائرس کے باعث انڈیا میں معاشی بحران سے لڑنے کے لیے جہاں بالی وڈ نے امداد کے لیے بڑی بڑی رقوم پیش کی ہیں وہیں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پیغامات، ٹویٹس، مختصر دورانیے کی فلمیں اور گانے تک ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اپنی آواز میں ایسا ہی ایک گانا سلمان خان نے بھی ریلیز کیا ہے جس کا عنوان ہے ’پیار کرو نا۔‘ بالی وڈ کے بھائی کے اس گانے پر بے شمار لوگوں نے

Read more

تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ: ’کالے سونے‘ کا کم قیمت ہونا بھی کیوں پوری طرح فائدہ مند نہیں

آپ کو یہ بات پسند آئے یا نہ آئے لیکن تیل اب بھی دنیا کی سب سے اہم چیز ہے۔ عالمی منڈی میں اس کی قیمت سے یہ تعین کیا جا سکتا ہے کہ اس وقت عالمی معیشت میں کیا ہو رہا ہے اس کے علاوہ مستقبل میں جو ہونے والا ہے اس پر بھی اس کا گہرا اثر پڑتا ہے۔ اس وقت تیل کی قیمتوں سے ہمیں یہ معلوم ہو رہا ہے کہ عالمی معیشت شدید مندی کا شکار

Read more

کورونا وائرس اور کشمیری لیڈی ہیلتھ ورکر: ’مریض کو قرنطینہ منتقل کروانا دشمنی مول لینے سے کم نہیں‘

M A Jaralکورونا وائرس کی وبا کے بعد دنیا بھر سے 27 ہزار افراد برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر آئے ہیں پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح اس کے زیر انتظام کشمیر کا علاقہ بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہوا ہے اور اب تک یہاں 50 سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی آبادی کا بڑا حصہ سطح سمندر سے پانچ ہزار سے

Read more

کورونا وائرس: انڈیا میں مسلمانوں کا رمضان کیسا گزرے گا؟

سعودی عرب میں سب سے اعلیٰ مذہبی تنظیم نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر وہ رمضان کے مقدس ماہ میں گھروں میں رہ کر عبادت کریں تا کہ کورونا وائرس کے پھیلا‎‎ؤ کو روکا جا سکے۔ اس مذہبی تنظیم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اجتماع سے گریز کرنا چاہیے۔ انڈیا میں رمضان 24 یا 25 اپریل کو شروع ہو گا۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر انڈیا

Read more

مولانا طارق جمیل، ہمارا سٹریٹجک اثاثہ

کورونا پر پاکستان میں جتنی بحثیں چل رہی ہیں ان میں سب سے واہیات وہ ہے جو مذہب بیزار لوگوں اور جنت کا ٹکٹ جیب میں لے کر گھومنے والے مومنین میں ہو رہی ہے۔ وہ خالی خانہ کعبہ کی تصویریں لگا کر کہتا ہے کہ دیکھو تمہارا خدا بھی چھٹی پر چلا گیا ہے۔ دوسری طرف سے جواب آتا ہے کہ تم کہتے تھے کہ مغرب نے بہت ترقی کر لی ہے اب سارے کافر جان بچانے کے لیے

Read more

کورونا وائرس: ’بند سٹیڈیم میں کرکٹ ممکن مگر کھلاڑیوں کی حفاظت مقدم ہے‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس برس آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور اگر یہ دونوں ممالک پاکستان کرکٹ بورڈ سے بند سٹیڈیمز میں کھیلنے کی بات کرتے ہیں تو وہ اس پر غور کر سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ کرتے وقت کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی حفاظت کو مقدم سمجھا جائے گا۔ آئی سی سی کے رکن ممالک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کا اجلاس جمعرات کو ٹیلی فونک لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی

Read more

کورانا وائرس: ووہان میں لاپتہ ہونے والا صحافی دوبارہ منظر عام پر آگیا

چین میں کام کرنے والے صحافی جن کو ووہان میں پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا، دو مہینے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آ گئے ہیں۔ ووہان چین کا وہی شہر ہے جو کورونا وائرس کی بیماری کا مرکز تھا۔ لی ژیہوا نے 26 فروری کو پولیس کو ان کا پیچھا کرنے اور بعد میں حراست میں لینے کی کارروائی کو براڈکاسٹ کیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ اب تک نظر نہیں

Read more

صدر عارف علوی کے الفاظ کے استعمال پر سوشل میڈیا پر بحث: ’کوئی صدر اس قسم کی زبان کیسے استعمال کرسکتا ہے؟‘

سوشل میڈیا پر ویسے تو ہونے والے بحث مباحثے تیزی سے اپنا رخ بدلتے رہتے ہیں لیکن کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات اور بیانات سامنے آتے ہیں جو ان گنت تبصروں کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔ ایسا ہی ہوا پاکستان کے صدر عارف علوی کے ساتھ بھی جب منگل کو انھوں نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان کے کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔ اپنے اس انٹرویو میں صدر عارف

Read more

کورونا وائرس: جب احتجاج کے باوجود ایک ڈاکٹر کو اپنے ساتھی کی قبر خود کھودنی پڑی

ڈاکٹر سیمون ہرلیولیز کے معاملے نے میڈیکل کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے انڈیا کے جنوبی شہر چنئی میں کووڈ 19 سے متاثرہ ڈاکٹر کی موت کے بعد عام لوگوں نے اس کی تدفین کی مخالفت کی۔ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے کسی شخص کی تدفین کے خلاف احتجاج کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ چنئی کے سیمون ہرلیولیز نیورولوجسٹ تھے۔ وہ کووڈ 19 کا شکار ہوئے اور ان کی موت ہوگئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں

Read more

کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو کیسے تباہ کر رہا ہے؟

کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی عالمی طور پر طلب میں کمی ہوئی ہے دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اقتصادی کارکردگی میں شدید تنزلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ترقی پذیر ممالک یقینی طور پر اس کساد بازاری سے سخت متاثر ہوں گے جسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 1930 کی دہائی کی گریٹ ڈپریشن کہلانے والی کساد بازاری سے اب تک کا سب سے بڑا اقتصادی بحران قرار دیا ہے۔ دنیا کا تقریباً ہر ملک

Read more

کیا کورونا وائرس کی وبا کے دوران ولادیمیر پوتن کی روس پر گرفت کمزور ہو رہی ہے؟

ان کی مدت تمام ہونے میں اب چار سال رہ گئے ہیں، اس لیے وہ خود کو ایک نئے انداز میں برقرار رکھنے کی تگ و دو میں ہیں وہ ابھی بھی ’فیکٹری آف ہیپینیس‘ میں بیکنگ کر رہے ہیں۔ چہرے پر ماسک لگائے اب بہت ہی کم عملہ بنوں پر خشک میوہ جات اور بیریاں چھڑکتا ہے، پیسٹریز پر چاکلیٹ ڈالتا ہے اور اب ان کی مصنوعات صرف ٹیک اوے یعنی پیک کر کے باہر لے جانے کے لیے

Read more

سعودی عرب کا قدیم جنگجو الہویتی قبیلہ ولی عہد محمد بن سلمان کے جدید شہر کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹ کیوں بنا ہوا ہے؟

لندن میں مقیم سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے ایک کارکن نے الزام عائد کیا ہے انھیں چند ایسے افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں جو ان کے خیال میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے حامی ہیں۔ عالیہ ابوتیاہ الہویتی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھیں یہ دھمکیاں فون کالز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے

Read more