میں ایسے حالات میں کام نہیں کر سکتا: آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد جان محمد بدھ کی رات کو وطن واپس پہنچ گئے تھے اسلام آباد پولیس کے سربراہ جان محمد نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان کی ٹرانسفر کے جو زبانی احکامات جاری کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کردیا جائے، کیونکہ وہ ایسے حالات میں اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکیں گے۔ اس پر سپریم کورٹ نے آئی جی کی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی طرف سے جاری کیا گیا زبانی حکم

Read more

فضا میں زہریلی سموگ تو سڑکوں پر تحریک لبیک کا راج۔۔۔

تحریکِ لبیک کے کارکنوں کا قافلہ موٹر وے پر پاکستان میں دھوئیں اور دھند کے ملاپ کا سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی سڑکوں پر مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے جس میں سوشل میڈیا پر بات کی جا رہی ہے کہ ٹریفک کم ہونے سے سموگ کا زور کم ہو گا یا جلاؤ گھیراؤ سے یہ مزید زور پکڑے گی۔ https://twitter.com/Benazir_Shah/status/1057517744336355328 پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں مسلسل پانچویں برس ’سموگ‘ کا موسم لوٹ رہا ہے۔ دھوئیں اور

Read more

کیا اظہر علی ون ڈے گیم پلان کا حصہ نہیں تھے؟

اظہرعلی کے لیے ون ڈے کی قیادت کا پہلا ہی تجربہ خاصا تلخ رہا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو جب سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی کہ اظہر علی ایک پریس کانفرنس میں کوئی بڑا اعلان کرنے والے ہیں تو یہ بات تقریباً واضح ہوچکی تھی کہ یہ اعلان ون ڈے انٹرنیشنل کو خیرباد کہنے سے متعلق ہوگا۔ اظہر علی اس سال نیوزی لینڈ

Read more

آسیہ بی بی کیس: ’الزام لگ گیا تو سر تو تن سے جدا ہو گا‘

بظاہر دیندار اور خدا ترس نظر آنے والے ان لوگوں کا خیال ہے کہ آسیہ بی بی نامی ان خاتون نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی اس لیے ان کا سر تن سے جدا ہونا چاہیے پاکستان کے ہزاروں مرد اور بچے دو روز سے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایک غریب، نحیف، مسیحی خاتون کو سولی پر چڑھایا جائے جو تقریباً آٹھ برس سے جیل میں ہیں۔ بظاہر دیندار نظر آنے والے

Read more

مولوی سے علامہ تک، خادم رضوی کا سفر

مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے بانی خادم حسین رضوی کے بارے میں چند برس پہلے تک کچھ زیادہ معلوم نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے اس برس مارچ میں تو خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی بھی اس بات پر سرزنش کی تھی کہ ان کے پاس خادم حسین کے بارے میں یہ معلومات کیوں نہیں کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہے، ان کا ذریعہ معاش کیا ہے، کیا کاروبار کر رہے ہیں یا چندے پر چلتے ہیں۔

Read more

‘وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن لیڈر عمران خان پر کڑی تنقید’

وزیراعظم عمران خان کے گذشتہ روز خطاب پر جہاں ان کی جرات مندی کا سلام پیش کیا جا رہا وہیں ا ن پر ان کے ماضی کے بیانات اور تقریروں کےحوالے دے کر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عمران نے اپنی تقریر میں دھرنے اور احتجاج کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‘ریاست سے نہ ٹکرائیں۔ اپنی سیاست اور ووٹ بینک کے چکر میں ملک کے خلاف کام نہ کریں۔ ریاست کو مجبور نہ کریں کہ

Read more

جمال خاشقجی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا: ترکی کا پہلا باضابطہ بیان

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود ال موجب نے ترکی کے عرفان فدان سے استنبول میں دو بار ملاقات کی ترکی کی حکومت کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کے بعد باضابطہ طور پر پہلا پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی ان کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا۔ ترکی کی جانب سے یہ بیان کئی ہفتوں کی میڈیا رپورٹوں کے بعد آیا ہے۔

Read more

چیف جسٹس کا آسیہ کیس پر تبصرہ: ’مقدمہ نہ بنتا ہو تو کسی کی خواہش پر سزا نہیں دے سکتے‘

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک کے دارالحکومت میں مستقل بنیادوں پر پولیس کے سربراہ کی تعیناتی کے بارے میں ایک درخواست کی سماعت کے دوران توہین مذہب کے الزام میں گرفتار مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل پر دیے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے خلاف کوئی مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے تو اسے کسی کی خواہش پر کیسے سزا دے سکتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ججز صرف مسلمانوں کے ہی قاضی نہیں ہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے بھی قاضی ہے جو اس ملک کا رہنے والا ہے اور قانون کی نظر میں تمام لوگ برابر ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ عدالتیں خواہشات پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق چلتی ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا ہر شخص کو اپنے ایمان کا ثبوت دینا پڑے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں کے تمام ججز پیغمبر اسلام کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور ان سے محبت کیے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

Read more

ولیمسن مسکرا کیوں رہے تھے؟

ابو ظہبی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مسلسل 11 میچ جیت لیے گمان یہ تھا کہ منرو جیسے خطرناک بلے باز کے سامنے سرفراز احمد عماد وسیم کی بجائے محمد حفیظ سے اٹیک کروائیں گے۔ مگر ایسا نہ ہوا۔ سرفراز نے اپنے آزمودہ فارمولے سے ہی اٹیک شروع کیا۔ اور منرو کھیل کھیلے۔ بہر طور ایک صبر آزما انتظار تو تمام ہوا۔ یو اے ای میں پاکستان کے خلاف

Read more

پشاور میں جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 105 سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانہ

پشاور کی ایک عدالت نے ایک شخص کو خواتین سے جنسی زیادتی، ان کی برہنہ فلمیں بنا کر بعد میں انھیں بلیک میل کرنے اور غیر اخلاقی حرکات سمیت بارہ مختلف دفعات کے تحت 105 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مجرم عطااللہ خان پشاور میں اپنے ہی سکول کے پرنسپل تھے۔ انھوں نے کم سے کم 80 خواتین کے ساتھ، جن میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں، جنسی فعل کا ارتکاب کرنے کا اعتراف

Read more

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مسلسل گیارہویں کامیابی حاصل کر لی

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مسلسل 11 میچ جیت لیے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز سکور کیے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ وکٹوں پر 146 رنز سکور کر سکی۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن

Read more

آسیہ بی بی کیس: فیصلے سے پہلے اور بعد کمرہ عدالت میں کیا ہوا؟

بدھ کو سپریم کورٹ میں جب توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ سنایا جانا تھا تو کمرہ عدالت میں پہنچنے سے قبل تین چار مقامات ایسے قائم کیے گئے تھے جہاں پر ہر ایک شخص کو روکا جاتا تھا۔ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے صرف ان لوگوں کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت دی جن کے مقدمات کی سماعت ہونا تھی۔ ان مقامات

Read more

آسیہ بی بی کی رہائی کیسے ممکن ہوئی؟

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے مظاہروں سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آسیہ بی بی کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے اور سینئر جج جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس کی حمایت میں اضافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ اس فیصلے میں جن اہم پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے وہ یہ ہیں۔ ’توہین رسالت

Read more

آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد سلمان تاثیر کے بچے کیا کہہ رہے ہیں

20 نومبر 2010 کو اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے کہا کہ وہ صدر مملکت آصف زرداری سے رحم کی اپیل کے ہمراہ شیخوپورہ ڈسٹرکٹ جیل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آسیہ بی بی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک مصرعہ بھی لکھا: ’ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے‘۔ https://twitter.com/SalmaanTaseer/status/5893576126889984 اس کے دو روز بعد انھوں نے ایک اور ٹویٹ

Read more

پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین ہیں کیا؟

پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کے مطابق دینِ اسلام کی توہین کرنے والے کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان قوانین کو اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ قوانین کب بنائے گئے؟ توہینِ مذہب کے قوانین پہلی مرتبہ برصغیر میں برطانوی راج کے زمانے میں 1860 میں بنائے گئے تھے اور پھر 1927 میں ان میں اضافہ کیا گیا تھا۔ 1980 اور 1986 کے درمیان جنرل ضیا

Read more

آسیہ نورین بی بی کا مقدمہ جس نے ملک کو دو حصوں میں بانٹ دیا

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی آسیہ نورین بی بی پنجاب کے ضلع ننکانہ کے ایک گاؤں اِۃٹاں والی کی رہائشی تھیں جو لاہور سے تقریباً 50 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔ 2009 میں اسی گاؤں میں فالسے کے ایک باغ میں آسیہ بی بی کا گاؤں کی چند عورتوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے دوران مبینہ طور پر انھوں نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف ‘تین توہین آمیز’ کلمات کہے تھے۔ استغاثہ کے مطابق اس واقعے کے چند روز

Read more

آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم، کئی شہروں میں احتجاج

راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ سنانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کیے گئے مظاہروں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ BBCCopyright: BBC BBCCopyright: BBC فیض آباد پر مظاہرین کی تعداد میں اضافہ فیض آباد انٹرچینگ پر موجود الجزیرہ کے اسد ہاشم نے ٹویٹ کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان وہاں موجود

Read more

ابو ظہبی: پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس وقت آصف علی اور محمد حفیظ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ لیکن بابر اعظم تیسرے ہی اوور میں ملنے کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ وہ صرف سات

Read more

محسن خان کا بیان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پہ کیا اثر ڈالے گا؟

سرفراز احمد کی ٹی 20 ٹیم مسلسل دس سیریز جیتنے کا ریکارڈ بنا چکی ہے۔ کافی عرصے سے رینکنگ کی پہلی پوزیشن پہ براجمان ہے۔ دو دن پہلے ہی آسٹریلیا کو اس فارمیٹ کا پہلا کلین سویپ کیا۔ یہ ان کے ناقدین کے لئے عجیب مخمصے کی صورت حال ہے کہ جیت کا یہ سفر کہیں تھم ہی نہیں رہا۔ چلیے جب جیت سری لنکا، ویسٹ انڈیز یا زمبابوے جیسوں کے خلاف ہوتی تھی تو یہ دلیل بھی وزن رکھتی

Read more

BBCShe#: خواتین طے کریں گی کہ انھیں اب کیا سننا، دیکھنا اور پڑھنا ہے

یہ ایک طویل مسافت ہے۔ تقریباً 18 برس طویل۔ میں نے اس دوران پاکستان کے طول و عرض میں لوگوں تک پہچنے کے لیےہزاروں میل کا سفر کیا ہے تا کہ میں ان کی کہانیاں بیان کرسکوں۔ اور اب جب میں اس سفر پر نظر دوڑاتی ہوں تو لگتا ہے کہ خاص طور پر میری توجہ خواتین کی زندگیوں اور مسائل کی طرف رہی ہے۔ اس دوران، کشمیر سے گوادر تک اور وزیرستان سے راجن پور تک، درجنوں خواتین نے

Read more

اتنے اونچے مجسمے کے ساتھ سیلفی کیسے لیں گے بھائی؟

سردار ولبھ بھائی پٹیل دیو قامت مجسمے کو سٹیچو آف یونیٹی یعنی مجسمۂ اتحاد کا نام دیا گیا ہے وزیراعظم نریندر مودی نے جب یہ اعلان کیا تھا کہ انڈیا میں دنیا کا سب سے دراز قامت مجسمہ بنایا جائے گا تو مجھے لگا تھا کہ اب انڈیا کے خلائی پروگرام کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ اس وقت میں نے لکھا تھا کہ جو لوگ ‘مرد آہن’ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے دیو قامت مجسمے کو پیسے

Read more

آسیہ بی بی کیس: ’عوام نہ رہنے دے تو باہر نکلنا پڑے گا‘

پاکستان کا سپریم کورٹ توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج بدھ کے روز سنانے جا رہی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اس اپیل کی سماعت کی تھی اور آٹھ اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے آسیہ کیس: تضادات پر جرح کیوں

Read more

اردوغان بلی چوہے کا کھیل کھیل رہے ہیں

خاشقجی کو دو اکتوبر کو سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا سعودی صحافی جمالی خاشقجی کے قتل نے صرف سلطنتِ سعودی عربیہ اور ترکی کے تعلقات کو پیچیدہ نہیں کیا۔ یہ قتل سعودی عرب کے سیاسی اور تجارتی مغربی اتحادی ممالک کے لیے بھی ایک درد سر بن گیا ہے جس نے جواں سال سعودی ولی عہد کا اصل چہرہ بھی بے نقاب کر دیا جو آنے والی کئی دہایوں تک مشرق وسطی کے اس اہم ترین ملک

Read more

جرمنی: سابق نرس نے 100 مریضوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

AFP/Gettyجب جج نے ان سے پوچھا کہ آپ کے خلاف لگائے گئے الزامات درست ہیں تو ان کا کہنا تھا ‘ہاں تقریباً!’ جرمنی میں ایک سابق نرس نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے اپنے زیرِ نگرانی ایک سو مریضوں کو قتل کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو مختلف ہسپتالوں میں 41 سالہ نیلز ہوگل اپنی زیرِ نگرانی مریضوں کو مہلک مقدار میں ادویات دیتے تھے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ان مریضوں پر پہلے

Read more

خون کھائیں گے؟ ہمارے اندر خون کی چاہ کہاں سے آئی

ان میکرونز پر اگر آپ کا دل آ گیا ہے تو کھانے سے پہلے ایک بار اس کے اجزا کے بارے میں ضرور معلوم کر لیں۔ آج کل بیکر تجربات کے موڈ میں ہیں۔ شیف ٹِم ہیورڈ نے بی بی سی کے فُوڈ پروگرام کے لیے ایک بڑا چیلنج قبول کیا ہے۔ وہ خون کو ایک بار پھر آپ کے کھانے کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ‘بلیک پڈنگ’ سے ‘بلڈ براؤنی’ تک یہ ہیں پانچ خونی پیشکشیں۔ بلیک پُڈنگ: اگلی

Read more

انڈیا: رحم مادر کے ٹرانسپلانٹ سے پیدا ہونے والی پہلی بچی

‘میں نے زار و قطار رونا شروع کر دیا تھا۔ اس لیے نہیں کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے بلکہ یہ خوشی کے آنسو تھے جس میں پانچ بچوں کو کھونے کا درد بھی شامل تھا۔ آپ میری خوشی کا تصور اسی وقت کر سکتے ہیں جب آپ وہ درد سہیں جس سے میں گزری ہوں۔’ یہ الفاظ میناکشی ولانڈ کے ہیں جو انڈیا کے شہر پونے کے گیلیکسی ہسپتال میں 17 ماہ تک زیر علاج رہیں اور جن کے ہاں

Read more

اعظم سواتی پریشر برداشت نہ کر سکے، بیٹے کے ذریعے صلح کر لی

اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی اور ملزمان کے درمیان صلح ہو گئی۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ عثمان سواتی کہتے ہیں آئی جی کی تعیناتی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست پر جیل بھیجے جانے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عثمان سواتی اور ملزمان کے اہل خانہ جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر کی عدالت میں پیش

Read more

ہوائی جہاز پر سیٹ بدلنا کتنا آسان ہے؟

ہوائی جہازوں میں عملے کے لیے نشے میں دھت مسافر اور حد سے زیادہ بھری ہوئی کوڑے کی ٹوکریاں تو ناپسندیدہ چیزوں کی فہرست میں شامل ہیں، مگر شاید اس لسٹ میں دورانِ پرواز سیٹ بدلنا سرِفہرست ہے۔ اگرچہ اکثر اوقات سیٹیں بدلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، تاہم یہ کبھی کبھی طیارے کے عملے کے لیے سر درد بن جاتا ہے۔ ایک امریکی ایئر لائن سے وابستہ فلائٹ ایٹنڈنٹ مائیکل کہتے ہیں کہ ’زیادہ ایئر لائنز اس بات کا

Read more

BabyMirzaMalik# کی آمد، کوئی ماموں تو کوئی خالہ

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سنہ 2010 میں انڈیا کے شہر حیدرآباد میں ہوئی تھی معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے یہاں منگل کی صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ شعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے اس آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لکھا: ‘مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے: بیٹا ہوا ہے اور الحمد اللہ میری بیوی بھی ٹھیک ہیں اور

Read more

جانے کی باتیں جانے دو

این آر او، این آر او، این آر او۔۔۔ کپتان ایک نہیں، دو نہیں، کئی بار اس بارے بات کر چکے ہیں۔ کون این آر او کر رہا ہے، کس نے این آر او کرنا ہے اور کس کے ساتھ کرنا ہے؟ یہ ہیں وہ سوالات جن کا جواب مشکل سے ملے گا۔ وزیراعظم بہت غصے میں ہیں اور اس کی وجہ کچھ عرصہ قبل رانا مشہود کا بہت ہی اہم وقت پر انتہائی غیر اہم بیان لیکن اُس پر

Read more

میری تحقیقاتی رپورٹ نامکمل نہیں تھی: جسٹس ملک قیوم

جسٹس ملک محمد قیوم نے کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے کی گئی ان کی رپورٹ کو نامکمل قرار دینا درست نہیں نوے کی دہائی کے آخر میں پاکستانی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے جسٹس ملک محمد قیوم یہ بات ماننے کے لیے ہرگز تیار نہیں کہ میچ فکسنگ سے متعلق ان کی تحقیقاتی رپورٹ نامکمل اور بے نتیجہ تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقاتی رپورٹ مکمل تھی اور اسی لیے میچ فکسنگ میں

Read more

خیبر پختونخوا: گرلز سکولوں میں مردوں کا داخلہ ممنوع

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے تمام گرلز سکولوں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں اور خواتین کے سپورٹس مقابلوں کی تقریبات کے دوران مردوں کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر لگائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیا اللہ بنگش نے بی بی سی کو بتایا کہ کچھ عرصے سے انہیں سرکاری سکولوں کی بچیوں کی تصویریں سماجی

Read more

استنبول: سالانہ 20 کروڑ مسافروں کی گنجائش والے نئے ائیرپورٹ کا افتتاح

ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول کے تیسرے ائیرپورٹ کا افتتاح کر دیا جو کہ سال کے آخر تک شہر کا مرکزی ائیرپورٹ بن جائے گا ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول کے تیسرے ائیرپورٹ کا افتتاح کر دیا ہے جو منصوبے کے تحت 2028 تک دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ائیرپورٹ بن جائے گا۔ اس ائیرپورٹ کے ابتدائی مراحل میں 2021 تک سالانہ نو کروڑ مسافروں کی آمدورفت کی گنجائش ہوگی جو کہ

Read more

ننکانہ صاحب میں 15 سالہ سکھ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: دو ریسکیو اہلکار گرفتار

پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں رہائش پذیر اقلیتی سکھ برادری کے ایک خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی 15 سالہ ذہنی معذور بچی کو ریسکیو سروس کے دو اہلکاروں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ننکانہ صاحب سٹی پولیس کے مطابق بچی کے خاندان والوں کی شکایت پر ریسکیو سروس 1122 کے دو اہلکاروں کے خلاف زنا کا

Read more

بابری مسجد تنازع: کیا بی جے پی کوئی آرڈینینس لائے گی؟

ایودھیا میں تعمیر بابری مسجد کو چھ دسمبر سنہ 1992 کو مسمار کیا گیا انڈیا کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اراضی کیس کی سماعت پر فیصلہ جنوری تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب زمین کی ملکیت کے اس پیچیدہ کیس میں آئندہ برس کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے فیصلہ آنا بہت مشکل ہے۔ حکمران جماعت بی جے پی اور اس کی اتحادی تنظیمیں یہ کوششیں کر رہی تھیں کہ کیس کی

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ کا کیا بنوں میں اب تک کا سب سے بڑا جلسہ تھا؟

پشتون تحفظ موومنٹ نے اتوار کو خیبرپختونخوا کے جنوبی شہر بنوں میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جس میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ پی ٹی ایم نے لگ بھگ اڑھائی ماہ کی خاموشی کے بعد بنوں جسے پشتون پیار سے ’بنی گل‘ پکارتے ہیں، کو احتجاجی جلسے کے لیے منتخب کیا۔ سوشل میڈیا پر اس جلسے میں شریک افراد کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں اور دعوے کیے جا رہے ہیں کہ یہ غالباً

Read more

’وزیراعظم کے زبانی احکامات معطل‘، عدالت کا آئی جی اسلام آباد کو کام جاری رکھنے کا حکم

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے زبانی حکم پر اسلام آباد پولیس کے سربراہ کے تبادلے کے احکامات کو معطل کر دیا ہے اور اُنھیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملک کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی کے مطابق چلے گا۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ جان محمد

Read more

نواز شریف: ’وزیراعظم بتائیں این آر او کون مانگ رہا ہے‘

واز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کی وفات کی وجہ سے ابھی تک غم کی کیفیت میں ہیں اور ابھی تک وہ سیاست کی طرف واپس نہیں آرہے۔ سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُن کی جماعت کے ان افراد کے نام بتائیں جو کہ وزیر اعظم کے بقول حکومت سے

Read more

ایک پاکستانی اداکار نیپال میں پنڈت کیسے بنے؟

نیپال میں ہندو مسلم کشیدگی پر ہالی وڈ کی فلم ‘دی مین فراہم کھٹمنڈو’ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور آئندہ ماہ رلیز ہوگی۔ اس فلم میں ہندو پنڈت کا کردار پاکستان کے نامور اداکار حمید شیخ اور مسلمان کا کردار بالی وڈ کے سپر اسٹار گلشن گروور ادا کر رہے ہیں۔

حمید شیخ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ وہ پی ٹی وی کوئٹہ سے منسلک تھے اس کے علاوہ فلم ‘مور’ میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم خدا کے لیے میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بطور اداکار ہر وہ کام کرنے چاہییں جو اس سے پہلے اس نے نہ کیا ہو۔

Read more

انیتا کریم: ’پوری دنیا میں لڑکیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہ کھیل لڑکیوں کو اپنا دفاع کرنا سکھاتا ہے‘

’سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں برازیلی جو جٹسو کا ٹورنامنٹ ہوا تھا۔ ادھر میں نے ایک لڑکی کا ہاتھ توڑ دیا اور ایک اور لڑکی کا فریکچر ہوگیا۔ اس کے بعد میرے بھائی نے مجھے ’آرم کلیکٹر‘ کہنا شروع کر دیا۔ وہ میری زندگی کا سب سے یادگار دن تھا۔‘ یہ ہیں انیتا کریم، پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے فائٹر۔ ان سے میری ملاقات اسلام آباد میں واقع ایک ایم ایم اے جمنیزیم میں ہوئی، جہاں داخل ہوتے

Read more

پتہ کرو سی آئی ڈی کیوں بند ہوا، کچھ تو گڑبڑ ہے!

اے سی پی پردیومن اب ہر تفتیش کی ابتدا سے قبل ‘کچھ تو گڑبڑ ہے دَیا’ بولتے نظر نہیں آئیں گے اور نہ ہی دَیا دروازہ توڑتے ہوئے نظر آئيں گے۔ کیونکہ سونی ٹی وی چینل کا شو ‘سی آئی ڈی’ 21 سال چلنے کے بعد روک دیا گیا ہے۔ سنہ 1997 میں پہلی بار نشر ہونے والے اس سیریز سے قبل ٹی وی پر کئی کرائم شو آئے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے بی پی سنگھ کی ہدایت میں بننے

Read more

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ فلائٹ جے ٹی 610 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے بنگکا بیلٹونگ جزائے کے شہر پنگکال لپننگ جا رہی تھی۔ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری اور 13 منٹ کے بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے میں کتنے مسافر سوار

Read more

تصاویر: دمشق کے نیشنل میوزیم کے دروازے دوبارہ کھل گئے

شام کے نیشنل میوزیم کا کچھ حصہ خانہ جنگی کے باعث چھ سال تک بند رہنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ دمشق میں واقع دنیا کا یہ معروف عجائب گھر سنہ 2012 میں بند کر دیا گیا تھا تاکہ یہاں رکھی گئی پیش قیمت نوادرات کو محفوظ رکھا جا سکے۔ تحفظ کے پیش نظر بہت ساری نوادرات کو یہاں سے ایک خفیہ مقام منتقل کر دیا گیا تھا۔ عجائب گھر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایک

Read more

’آسٹریلیا شاداب کا جواب نہ دے پایا‘

ایشیائی ٹیمیں جب آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ کے دورے پہ جاتی ہیں تو سب سے بڑا چیلنج بن بلایا باؤنس ہوتا ہے، ہر شارٹ پچ ڈلیوری باؤنسر نظر آتی ہے اور ہر فل لینتھ گیند یارکر دکھائی دیتی ہے۔ ٹور کے تیسرے یا چوتھے میچ تک جا کر سمجھ تو آ جاتی ہے کہ کریز کا کیسے استعمال کرنا ہے اور بلا کب گھمانا ہے۔ مگر تب تک سیریز کا بیلنس اس حد تک میزبان کے پلڑے میں جھک چکا

Read more

تیسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کامیاب، آسٹریلیا کو سیریز میں کلین سویپ

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں دبئی میں پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے 151 رنز کے ہدف کے تعاوقب میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین، حسن علی نے دو جبکہ عثمان خان شنواری،

Read more

’اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نہ کوئی تجویز زیر غور آئی ہے نہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے جا رہے ہیں۔ یہ وضاحت صدر عارف نے اتوار کو استنبول روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ تاہم دوسری جانب اپوزیشن جماعت جے یو آئی ایف کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر پر بات کرتے ہوئے

Read more

سب گندہ ہے پر دھندہ ہے یہ

سعودی تیل سے جب تک دنیا کا حلق تر ہے اور سعودی عرب جب تک ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے تب تک اسے ایک خاص حد سے زیادہ خفا نہیں دیکھا جاسکتا۔ آج سعودی کنوئیں خشک ہو جائیں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کو دیے گئے چیک باؤنس ہونے لگیں تو سعودی عرب سے زیادہ رجعت پسند، ظالم، قبائیل اور اجڈ علاقے میں کوئی اور نہ ہوگا اور اچانک مہذب دنیا پر کھلے گا کہ وہاں کے مظلوم عوام کس طرح خاندانی تانا شاہی تلے جوج رہے ہیں۔تب یہ ظلم نہ امریکہ سے دیکھا جائے گا نہ یورپ سے۔

جمال خشوگی کے قتل کے بعد روز روز بدلتے سعودی موقف سے ٹرمپ کو خاصی پریشانی ہے۔ مگر اس سے بھی زیادہ پریشانی یہ ہے کہ کانگریس کوئی ایسی حرکت نہ کر دے کہ ایک سو دس ارب ڈالر کا دفاعی سودا منسوخ ہو جائے۔

Read more

لا برابر ہے انسان کے!

دیگر بہت سی بد خصلتوں کے ساتھ، ہم پاکستانیوں کو افواہوں پہ یقین کرنے کی بھی پرانی عادت ہے۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، ہر ہر واقعے کی ایک سے زیادہ تفصیلات مل جائیں گی۔ سچ اور جھوٹ کا آملیٹ ہم کچھ ایسی مشاقی سے پھینٹتے ہیں کہ، پیاز، ہری، مرچ، زردی، سفیدی، کسی کی بھی انفرادیت برقرار نہیں رہتی۔ موجودہ حکومت کی طرف عوام الناس کا رویہ کچھ ویسا ہی ہے، جیسا نئی نویلی بہو کے ساتھ کسی زمانے

Read more

ٹرمپ کا یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت سے انکار؟ ‘کیا آزاد ہندوستان میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے‘

انڈیا اپنے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اپنی فوجی طاقت کے مظاہرے کے ساتھ اپنی متنوع ثقافت کا بھی مظاہرہ کرتا ہے۔ انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبر گرم ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کی انڈیا کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ انڈیا میں سنہ 1950 کے بعد سے ہر سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ منعقد کی جاتی ہے جس

Read more

ٹرافی سہنی ہے یا کوجی، سانوں کیی!

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں گذشتہ دو سالوں میں کھیلی گئی مسلسل دسویں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے آئی سی سی کی ایک دوسرے سے نوک جھونک کی ایک تازہ ترین قسط میں پی سی بی نے آئی سی سی کی ایک ٹوئٹ کا جواب دیا ہے کہ یقیناً پاکستانی کرکٹ کے مداح اس سے بہت خوش ہوئے ہوں گے۔ کہانی کچھ اس طرح ہے کہ

Read more

اسرائیل خطے میں ایک ملک ہے اور ہم سبھی اس بات کو سمجھتے ہیں: عمان

سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کو مناما ڈائیلاگ کے دوران عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی کے ساتھ محو گفتگو دیکھا جا سکتا ہے عرب خطے میں سکیورٹی کی سربراہی کانفرنس سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں عرب ممالک کو اسرائیل تو قبول ہے لیکن ایران نہیں۔ عمان کے خارجہ امور کے وزیر یوسف بن علاوی نے کہا ہے کہ ‘اسرائیل خطے میں ایک ملک ہے اور ہم سبھی اس بات کو

Read more

امریکہ: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کم از کم 11 افراد ہلاک

وفاقی تفتیش کار اس واقعے کی نفرت انگیز جرم کے طور پر تفتیش کر رہے ہیں امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ‘ٹری آف لائف’ سناگانگ میں اس وقت ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جب عبادت جاری تھی۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’بہت سے لوگ‘ ایک

Read more

ایشیئن ہاکی چیمپئن شپ: فائنل میں پاکستان کا انڈیا سے مقابلہ

اومان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ایشیئن ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں پاکستان کا سامنا روایتی حریف انڈیا سے ہوگا۔ انڈیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کو 2-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ سنیچر کو مسقط کے سلطان قابوس سپورٹس کمپلکس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت

Read more

خاشقجی قتل کیس: ’ملزمان کے خلاف مقدمہ سعودی عرب میں چلایا جا گا‘

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ سعودی عرب میں ہی چلایا جائے گا۔ بحرین میں ایک کانفرسنں میں خطاب کرتے ہوئے عادل الجُبیر نے اس معاملے میں مغربی میڈیا پر ’ہیجان‘ برپا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا یہ بیان ترکی کی جانب سے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں ترکی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ

Read more

انڈیا: سی بی آئی کی اس آگ میں حکومت کی بھی انگلیاں جلی ہیں

انڈیا میں انسداد بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے سینٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن یعنی سی بی آئی میں اعلیٰ افسروں کی ایسی باہمی جنگ چھڑی ہوئی ہے جو شاید پہلے کبھی کسی ادارے میں نہیں دیکھی گئی۔ سی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما نے بیورو کے دوسرے سب سے بڑے افسر راکیش استھانا پر ایک کیس کو دبانے کے لیے کروڑوں روپے کی رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے خلاف رپورٹ درج کی اور عدالت میں

Read more

کیا ایک ‘اسرائیلی طیارە’ واقعی پاکستان آیا تھا؟

سوشل میڈیا پر ایک مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی خبر گرم ہے اور اس پر مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ کئی لوگ سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن میں نامور صحافی بھی شامل ہیں۔ جیو نیٹ ورک سے منسلک صحافی طلعت حسین نے سوال کیا کہ ‘‏اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد اور مبینہ مسافر کی واپسی کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتی جا رہی ہے۔ سرکار کو اس کی وضاحت کرنی ہے۔ اقرار یا انکار۔ خاموشی

Read more

نالائقی، مصحلت یا کوئی مجبوری؟ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کالعدم تنظیموں کی فہرست سے باہر

لگتا تو ایسا ہے کہ یہ خبر حکومت کے لیے بھی چونکا دینے والی تھی۔ وجہ نالائقی ہے، مصحلت یا پھر کوئی مجبوری؟ حقیقت یہ ہے کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کالعدم تنظیموں کی فہرست سے باہر نکل چکی ہیں اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی معاشی پابندیوں کی تلوار پاکستان کے سر پر لٹک رہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو پاکستان سے واپس

Read more

’تھپڑ سے نہیں می ٹو سے ڈر لگتا ہے‘

بالی وڈ اداکار ارباز خان نے اس ہفتے فلم ‘دبنگ’ کی تیسری کڑی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ اور دیگر چیزیں فائنل ہو چکی ہیں اور یہ فلم اگلے سال کے آخر میں ریلیز ہو گی۔ تاہم ارباز نے یہ نہیں بتایا کہ اس فلم کی کاسٹ میں ان کی سابق بیگم ملائکہ اروڑہ کا نام ہے یا نہیں جن سے ان کی طلاق ہو چکی ہے اور طلاق کے بعد بھی دونوں

Read more

سرفراز احمد کی بدقسمی

گلین میکس ویل کے لیے یہ کوئی نامانوس صورت حال نہیں تھی۔ آئے روز دنیا بھر میں کہیں نہ کہیں کوئی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہو رہی ہوتی ہے۔ جہاں بھی مقابلہ دو کوالٹی ٹیموں کے بیچ ہو، وہاں ایسے سنسنی خیز لمحات آ ہی جاتے ہیں کہ دل اور دماغ باہم اختلافِ رائے پہ اتر آتے ہیں۔ ورلڈ ٹوئنٹی 2014 کے ایک میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے تھے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 15 اوورز

Read more

دبئی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے چھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ کریز پر اس وقت محمد حفیظ اور بابر اعظم موجود ہیں۔ اوپنر فخر زمان کولٹر نائل کی گیند پر 11 رنز بنا کر آؤٹ

Read more

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں خام تیل کہاں سے لیک ہو رہا ہے؟

پاکستان میری ٹائیم سیکیورٹی ایجنسی، بلوچستان انوائرمنٹ پروٹکشن ایجنسی، انسٹیٹیوٹ آف اوشنو گرافی اور پاکستان نیوی تاحال یہ سراغ نہیں لگا سکے ہیں کہ تیل کا رساؤ کہاں سے اور کیسے ہوا۔ سندھ اور بلوچستان کے ساحل پر خام تیل پھیلنے کے بعد بائیکو کمپنی کو عارضی طور پر آپریشن معطل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ کے مطابق اس خام تیل سے 20 کلومیٹر کی ساحلی پٹی متاثر ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ زیر

Read more

جورجیا: صدارتی انتخاب میں احتجاج کا نیا انداز، ’مرچیں کھا لیں گے مگر اس کو صدر نہیں دیکھ سکتے‘

Rustavi 2 TVٹی وی چینل رستاوی 2 کے سربراہ نیکا گورامیا نے ٹی وی پر یہ چیلنج شروع کیا تازہ مرچیں کھانا کوئی آسان کام نہیں۔ مگر یورپی ملک جورجیا میں یہ سیاسی وفا داری کا معاملہ بن گیا ہے۔ ملک کی ایک اہم صدارتی امیدوار سالمے زورابشولی کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر ایک ’چیلی پیپر چیلنج‘ میں شرکت کا اعلان بطور علامتی مخالفت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں یہ امیدوار اتنی ناپسند ہیں کہ وہ

Read more

وزیر اعظم سے فرمائش: ’شیخ حسینہ واجد کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنایا جائے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع تاریخی پنجاب یوینورسٹی ان دنوں پھر سے خبروں میں ہے لیکن یہ کسی نمایاں تعلیمی کارنامہ سرانجام دینے کی وجہ سے نہیں بلکہ ’ اخلاقیات‘ کے نام پر تشدد کے حوالے سے ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں مرد طالب علموں کے خاتون طالب علموں کے ساتھ کلاس رومز کے باہر بیٹھنے پر دونوں کو ہراساں کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ان کی ایک طویل تاریخ ہے۔

تازہ واقعہ بدھ کو پیش آیا جب اطلاعات کے مطابق شبعہ تاریخ میں ایک مرد کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور ایک خاتون پاس کھڑی اس کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ تشدد کرنے والے طالب علموں کا تعلق مبینہ طور پر اسلامی جمعیت طلبہ سے تھا۔

اس واقعے کی موبائل فونز سے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ ذرائع ابلاغ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا وہ اپنے اہلیہ کو لینے آیا تھا جو کہ جامعہ میں زیر تعلیم تھیں۔

Read more

اقوام متحدہ انسانی حقوق 2018 ایوارڈ عاصمہ جہانگیر کےنام

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق 2018 کا ایوارڈ پاکستان کی انسانی حقوق کی کارکن اور معروف وکیل عاصمہ جہانگیر کو دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرننڈا نے ٹویٹر پر یہ اعلان کیا۔ ماریا فرننڈا نے بیان میں کہا ہے ’آج میں اقوام متحدہ انسانی حقوق 2018 کے ایوارڈ کو حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہوں۔‘ انھوں نے اس ایوارڈ کے لیے عاصمہ جہانگیر اور دیگر

Read more

آئی ایس آئی مجھ پر فیصلے تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالتی تھی: شوکت صدیقی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے اپنی برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں اُنھوں نے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ان پر بطور جج اپنے فیصلے تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جمعے کے روز شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیل میں کہا گیا

Read more

خیبر پختونخوا کا ایک سرکاری سکول جہاں دہشت نہیں، دوستی کا راج ہے

خود اویس خان کے اساتذہ سخت گیر تھے لیکن انھوں نے اپنے لیے مختلف راستہ چنا پاکستان میں سرکاری سکول کے استاد کا خیال آتے ہیں ذہن میں سختی، مرغے اور ڈنڈے دکھائی دینے لگتے ہیں لیکن صورتحال بظاہر تبدیل ہو رہی ہے۔ کم از کم خیبر پختونخوا کے ایک استاد نے اس منفی تاثر کو رد کرنے کی زبردست کوشش کی ہے جس کی سوشل میڈیا میں واہ واہ ہو رہی ہے۔ آپ ذرا سوچیں سرکاری سکول میں صبح

Read more

شوبز کی دنیا میں اسلام قبول کرنے والی معروف شخصیات

آئرش گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 1990 کی دہائی میں اپنے گیت ‘نتھنگ کمپیئرز ٹو یو’ سے شہرت کی بلندیوں کی پہنچنے والی فنکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا نام تبدیل کر کے ‘شہدا’ رکھ لیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے حوصلہ افزائی پر اپنے ساتھی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اذان دیتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ https://twitter.com/MagdaDavitt77/status/1055587834730569728 جمعرات کو آئرش

Read more

پاکستان کا خلائی پروگرام: ’جن کو خود خلا سے بھیجا گیا ہو وہ کسی کو کیا خلا میں بھیجیں گے؟‘

بی بی سی کے مشہور پروگرام ’ڈاکٹر ہو‘ میں نظر آنے والی ’ڈالک‘ نامی خلائی مخلوق پاکستان میں خلا اور خلا کے بارے میں اتنی بات شاید ستر سالوں میں نہیں ہوئی ہوگی جتنی گذشتہ چند مہینوں میں ہوئی جب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ‘خلائی مخلوق’ کی اصطلاح کو اپنے بیانیے کا حصہ بنا کر زبان زدِ عام کیا۔ یہاں تک کہ ہمیں اسے سینسرشپ کی لغت میں اسے شامل کرنا پڑا۔ اور پھر اگلی حکومت کے مخالفین

Read more

پیغمبرِ اسلام کی گستاخی ’آزادیِ اظہار‘ نہیں ہے: یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق

یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کی توہین ‘آزادیِ اظہار کی جائز حدوں سے تجاوز کرتی ہے،’ اور ‘اس کی وجہ سے تعصب کو ہوا مل سکتی ہے اور اس سے مذہبی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔’ یہ فیصلہ عدالت نے جمعرات کے دن پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز کلمات کہنے والی آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ای ایس نامی خاتون کے خلاف سزا کے فیصلے

Read more

کراچی میں ’اربن فاریسٹ‘ کا منصوبہ تاخیر کا شکار کیوں

کراچی کے رہائشی شہزاد قریشی کو جنگل دیکھنے کا بہت شوق تھا مگر ایسا وہ صرف چھٹیوں میں شہر سے کہیں دور سفر کر کے ہی کر پاتے تھے تاہم معاملہ صرف شوق کا نہیں تھا۔ کراچی میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات بھی شہزاد کو مجبور کر رہی تھیں کہ وہ اس موسمیاتی مشکل کا کوئی حل ڈھونڈیں۔ ڈھائی برس پہلے انٹرنیٹ پر ایک ایسا طریقۂ کار دیکھا جس میں بتایا

Read more

جنسی ہراس: گوگل کی دو برس میں درجنوں ملازمین برخاست کرنے کی تصدیق

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو برسوں میں ملازمت سے فارغ کیے جانے والے کسی بھی ملازم کو ایگزٹ پیکج نہیں ملا ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے سنہ 2016 سے جنسی ہراس کے الزام میں 13 سینیئر مینیجرز سمیت 48 افراد کو ملازمت سے فارغ کیا ہے۔ اپنے ملازمین کے نام ایک خط میں کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو سندر پچائی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی قابل اعتراض رویے کے خلاف ’سخت اقدام‘

Read more

کیا سبز چائے کے زیادہ استعمال سے کینسر ہو سکتا ہے؟

اگر آپ معتدل مقدار میں یا کم سبز چائے پیتے ہیں تو وہ نقصان دہ نہیں جم مکانٹ نے ادھیڑ عمر میں سپز چائے کے کیپسولز لینے شروع کر دیے تاکہ وہ صحت مند ہو سکیں لیکن بی بی سی کی ٹٹرسٹن کوئین لکھتی ہیں کہ اب ان کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جم کو اپنا جگر تبدیل کرانے کے آپریشن کی ضرورت ہے۔ اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب کے موقع پر جم کو خوش ہونا چاہیے تھا

Read more

’کانسیپٹ‘ کاریں اگر لانچ نہیں ہوتیں تو بنتی کیوں ہیں؟

بغیر چھت والی لگژری سپورٹس کار دیکھنے میں ایسے لگتی ہے جیسے اس کا تصور کسی سپر ہیرو کامکس بک سے اٹھایا گیا ہو۔ اندر سے دیکھنے پر یہ بھی کار اتنی ہی انقلابی نظر آتی ہے۔ اس میں ایک ہولوگرافک اسسٹنٹ ہے جو آپ کے ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ گاڑی ڈرائیور کے بغیر بھی چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیکن یہ کار آپ کو کبھی سڑکوں پر نظر نہیں آئے

Read more

این آر او: کیا ’نہ‘ کا مطلب واقعی میں ’نہ‘ ہے؟

سوال یہ ہے کہ کیا کوئی عمران خان سے این آر او مانگ بھی رہا ہے "اپوزیشن والے کان کھول کر سن لیں میں انہیں کبھی این آر او نہیں دوں گا”۔ عمران خان وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد کم از کم چار بار یہ بات کہ چکے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال تو بنتا ہے کہ یہ این آر او ہے کیا چیز اور کون اور کیوں ان سے وہ چیز مانگ رہا ہے جو وزیراعظم انھیں دینے

Read more

کیا جمہوریت ادھیڑ عمری کے بحران سے گزر رہی ہے؟

ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا ایسے ہی جیسے آپ ادھیڑ عمر کی زندگی کے بحران میں گھرے ہوں اور آپ اس کے حل کے طور پر ایک شوخ موٹر سائیکل خرید لیں جمہوریت ختم نہیں ہورہی ہے تاہم یہ ادھیڑ عمری کے بحران سے گزر رہی ہے جس میں یہ نہیں معلوم کہ آئیندہ کیا ہونے والا ہے۔ یہ خیالات کیمبرج یونیورسٹی کے علومِ سیاسیات کے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈیوڈ رنسی من کے ہیں جو ٹرمپ، سوشل میڈیا اور

Read more

جنوبی افریقہ: یونی ورسٹی کے طلبہ انسانی پیشاب کی مدد سے اینٹیں تیار کرنے میں کامیاب

جنوبی افریقہ میں یونی ورسٹی کے طلبہ نے انسانی پیشاب کی مدد سے ماحول دوست اینٹیں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انھوں نے مٹی اور بیکٹریا کو پیشاب میں ملا کر ایک ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے نارمل درجہ حرارت میں وہ اینٹیں پختہ شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ یونی ورسٹی آف کیپ ٹاؤن (یو سی ٹی) میں طلبہ کی ٹیم کے نگران ڈلون رینڈال نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ

Read more

سعودی عرب کے تیل کے دخائر اصل میں کتنے ہیں؟

سعودی عرب کا دعویٰ ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی صورت میں وہ تیل کی عالمی مانگ کو پورا کر سکتے ہیں۔ امریکہ مختلف ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدیں مگر ایسے میں سوال اٹھتا ہے سعودی عرب کے پاس کتنا تیل موجود ہے گذشتہ پانچ دہائیوں سے اس سوال کا جواب تیل کے ذخائر کے ماہرین کے لیے ایک راز ہے۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے

Read more

پاکستان میں سٹاک ایکسچینج:’کیسنیو کی طرح چلائی جاتی ہے‘

پاکستان کے بارے میں کئی ایسی چیزیں ہیں جو کہ آپ کو حیران کر سکتی ہیں چاہے وہ کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس ہو یا ملک کے بازارِ حصص میں شدید مندی سے زبردست تیزی کا رجحان ہو۔ دو دن پہلے تک پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس مندی کا شکار تھا لیکن منگل کی رات کو سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکیج کے اعلان کے بعد دو دن سے مندی کی جگہ تیزی نے لے لی ہے اور جمعرات کو

Read more

طیب اردوغان دراصل ولی عہد محمد بن سلمان کی برطرفی چاہتے ہیں؟

ترکی کے رجب طیب اردوغان کسی پر گرجنے برسنے سے کم دریغ ہی کرتے ہیں۔ ان کے نشانے پر آنے والوں کی فہرست لمبی ہے: اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، اسرائیل، فرانسیسی دانشور، نیدرلینڈز، جرمنی ۔۔۔ ان میں سے موخرالذکر دونوں ملکوں کو وہ ‘نازی’ اور ‘فاشسٹ’ قرار دے چکے ہیں۔ اب اس کا موازنہ اردوغان کے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے اندازِ تخاطب سے لگائیے، جنھوں نے تسلیم کر رکھا ہے کہ جمال خاشقجی استنبول میں ان کے قونصل

Read more

مجھے ہر چیز کے لیے لڑنا پڑتا ہے: کنگنا رناوت

کنگنا ماڈلِنگ سے فلموں میں آئی تھیں بالی وڈ دادکارہ کنگنا روناوت اپنے منھ پھٹ انداز کے لیے مشہور ہیں۔ چاہے بالی وڈ میں اقربا پروری کا معاملہ ہو، ان کے افیئرز ہوں یا پھر می ٹو مہم کنگنا نے ہمیشہ دل کھول کر بات کی۔ مجھے مردوں سے نفرت نہیں ہے: کنگنا عمران خان کے نام کنگنا رناوت کا پیغام بچہ کوئی ’پپی‘ یا ‘پلہ‘ نہیں ہوتا: میرا راجپوت کنگنا اور رتک کے تنازعے میں روز نیا موڑ اپنی

Read more

غزہ کا ’ڈیوڈ‘: وہ مشہور تصویریں جو دنیا بھر میں احتجاج کی علامت بن گئیں

تین روز قبل غزہ میں ابو عمرو نامی ایک فلسطینی شخص کی یہ تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری ہوتی ہے۔ ایسی ہی چند تصاویر جنھیں دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ ابو عمرو نے ایک ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے جب کہ دوسرے میں غلیل ہے۔ فوٹوگرافر مصطفیٰ حسونہ کی اس تصویر کا موازنہ مائیکل اینجلو کے مجسمے ‘ڈیوڈ’ اور مشہور فرانسیسی پینٹنگ

Read more

امتحان کی رات بھر جاگنا تباہ کن کیوں؟

لیکن علم کو دماغ میں محفوظ رکھنے کے لیے بھی نیند کی ضرورت ہوتی ہے جیکی تمینن کے پاس پڑھنے والے بہت سے طلبہ امتحان سے پہلے پوری پوری رات جاگ کر تیاری میں گزارتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے علم میں اضافے کا باعث بنے گا۔ لیکن برطانیہ کے رائل ہالو وے یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے پروفیسر جیکی کے مطابق یہ اس صورتحال میں کرنے والا بدترین کام ہے۔ ننید انسانی یادداشت پر کس طرح اثر

Read more

’ایک ہفتے میں ایسے 20 افراد کو عدالت میں پیش کریں جن کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں‘

بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت کو لندن، دبئی اور دوسرے ممالک کے بارے میں معلومات چاہیے سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ایسے 20 افراد کو عدالت میں پیش کریں جن کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس بیرون ملک ہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم عدالت میں پیش کی جانے والی اس رپورٹ کی روشنی میں دیے جو کہ 900 کے قریب ان پاکستانیوں سے متعلق تھی

Read more

دو تہذیبوں کے درمیان پھنسی ہوئی چٹان جبل الطارق کی تصویری کہانی

Luke Archer جیسے جیسے بریگزٹ، یعنی برطانیہ کی یورپی یونین سے نکلنے کی تاریخ قریب آ رہی ہے، لوگوں کی توجہ ایک ایسے مقام پر مرکوز ہوئی ہے جہاں برطانیہ کی سرحد سپین سے جا ملتی ہے۔ جبل الطارق یا جبرالٹر وہی مشہور تاریخی مقام ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مسلمان جرنل طارق بن زیاد نے سنہ 708 میں یہاں کشتیاں جلا دی تھیں تاکہ ان کے سپاہیوں کے دلوں میں واپس لوٹنے کا خیال نہ

Read more

کیا وٹامن کی ایک گولی آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتی ہے؟

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر آپ کی غزا متوازن ہے تو آپ کو یہ ساری وائٹیمنز کھانے سے ہی مل جائیں گی تحقیق بتاتی ہے کہ ہم میں سے نصف سے زیادہ آبادی ہر روز کسی نہ کسی طرح کے وٹامن یا حیاتین کی گولیاں استعمال کرتی ہے۔ ان گولیوں کا استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگ اسے کسی بیماری یا جسمانی کمزوری کے باعث استعمال نہیں کرتے بلکہ اس یقین کے ساتھ اسے لیتے ہیں کہ یہ ان

Read more

تھر میں خودکشیوں کی بڑی وجہ قرضوں کی عدم ادائیگی

پاکستان کے صوبہ سندھ کے صحرائی ضلع تھرپارکر کے گاؤں چارنور کے رہائشی کیول رام نے خود کشی کرنے سے ایک دن پہلے اپنی وصیت قلمبند کی اور اس میں اپنی موت کا ذمہ دار زمینداروں کو ٹھہرایا۔ انھوں نے لکھا کہ قرضہ واپس نہ کرنے پر ان کی ان کے بچوں کے سامنے تذلیل کی گئی اور الٹا ان سے لی ہوئی رقم بھی واپس نہیں کی گئی۔ کیول رام کچھ عرصے پہلے تک تھر میں ہونے والی خودکشیوں

Read more

افغان طالبان کی ملا برادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق

2014 میں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد ملک میں طالبان کی طاقت اور رسائی میں اضافہ ہوا ہے افغان طالبان کے ترجمان نے تصدیق کر دی ہے کہ 2010 میں گرفتار کیے جانے والے تنظیم کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ملا برادر کو پاکستانی حکام نے رہا کر دیا ہے۔ ملا عبدالغنی برادر ملاعمر کے دور میں دوسرے بڑے طالبان رہنما تھے اور وہ جنوبی افغانستان میں تنظیم کی فوجی کارروائیوں کے لیے رابطہ کار تھے۔

Read more

انڈیا کا بےخوف رنگ ماسٹر دامو دھوترے جو عالمی لیجنڈ کہلایا

چین کے معروف شہر شنگھائی میں سرکس کے ایک شو کے دوران ایک مصنف جانوروں کے لیجنڈری ہندوستانی ٹرینر سے انٹرویو کے لیے ایک پنجرے میں پہنچ جاتا ہے۔ ایک ٹرینر سے انٹرویو کے لیے یہ سیٹنگ غیر معمولی تھی۔ لیکن ہندوستانی ٹرینر دامو دھوترے کی بھی کوئی بات معمولی نہیں تھی۔ اگرچہ اس وقت وہ صرف 25 سال کے تھے لیکن وہ اپنے بےخوف اور جان پر کھیل جانے والے کرتب کے لیے مشہور ہو چکے تھے۔ اور وہ

Read more

خواتین کی انگلیوں کی لمبائی سے جنسی رجحانات کا اندازہ لگانا ممکن ہے

’اگر کسی کا ہاتھ دیکھیں تو اس سے جنسی رویے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے‘ ایک تحقیق کے مطابق ایسی خواتین کے ہم جنس پرست ہونے کا امکان ہوتا ہے جن کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ والی اور انگوٹھی پہننے والی( چوتھی) انگلی کی لمبائی مختلف ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے 18 جڑواں خواتین کی انگلیوں کی پیمائش کی جن میں ایک ہم جنس پرست تھی۔ عموماً صرف ہم جنس پرست خواتین میں یہ پایا جاتا ہے کہ

Read more

‘عماد وسیم فنچ سے بہتر نکلے’

کولٹرنائل زمین کے ساتھ لگے ہوئے تھے۔ بلا ہوا میں پرواز کر رہا تھا۔ گیند سٹمپس کو منتشر کر چکی تھی۔ سرفراز تالیاں بجا رہے تھے۔ آسٹریلیا میچ ہار چکا تھا۔ کولٹرنائل نے جس مزاحمت کا مظاہرہ کیا، وہ آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کے لئے یقیناً ایک لیکچر کا درجہ رکھتی ہے کہ ایسی مبحوس صورت حال میں ایک بیٹسمین کو کیسے اپنے اعصاب مجتمع رکھنا چاہیے۔ کیونکہ اگر اتنی سی بھی مزاحمت کا مظاہرہ نہ ہوتا تو آسٹریلین ٹیم شاید

Read more

محمد بن سلمان: خاشقجی قتل میں ملوث تمام مجرموں کو سزا ملے گی

سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو اس جرم میں ملوث ہیں ان سب کو سزا ملے گی اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلی بار سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں براہ راست بیان دیتے ہوئے عہد کیا کہ اس جرم میں ملوث تمام ‘مجرموں’ کو سزا دی جائے گی۔ ریاض میں کاروباری شخصیات کے لیے منعقد کی گئی ’فیوچر انویسٹمینٹ

Read more

کیا آپ خون والے پیڈ کے ساتھ دوست کے گھر جائیں گے؟

انڈیا کی وفاقی وزیر سمرتی ایرانی ہندو ہیں، جبکہ ان کے شوہر اور دو بچے پارسی ہیں۔ بچے اور شوہر پارسیوں کی عبادت گاہ ’فائر ٹیمپل‘ میں بے روک ٹوک جاسکتے ہیں لیکن سمرتی ایرانی کو وہاں عبادت کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن اس پر انھیں کوئی اعتراض بھی نہیں۔ ان کے مطابق حیض یا ماہواری کے عمل سے گزرنے والی کسی بھی عمر کی پارسی یا غیر پارسی عورتیں فائر ٹیمپل میں داخل نہیں ہوتیں، اور

Read more

’این آر او نہیں ملے گا، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالوں گا: وزیر اعظم کی دھمکی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو سخت الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انھیں جو احتجاج کرنا ہے کر لیں لیکن کسی کو این آر آو نہیں ملے گا۔ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سالانہ کانفرنس میں شرکت کے بعد بدھ کو عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے پہلے تو سعودی عرب سے ملنے والی امدادی پیکیج کے بارے میں بتایا لیکن اس کے ساتھ انھوں نے سابق

Read more

جمال خاشقجی قتل: امریکہ اور سعودی عرب کے بدلتے بیانات

سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے اور دوبارہ نظر نہیں آئے۔ اس گمشدگی کو ترکی نے مقامی میڈیا کے ذریعے زندہ رکھا اور روزانہ کی بنیاد پر نئے انکشافات آتے رہے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے شور برپا ہونے لگا۔ پہلے سعودی عرب نے اس حوالے سے خاموشی اپنائی لیکن جب امریکہ نے اس معاملے پر اپنا پہلا بیان دیا تو سعودی عرب نے پہلے

Read more

حسن البنا کے نواسے اور مشہور عالم طارق رمضان نے بالآخر ناجائز جنسی تعلقات کا اعتراف کر لیا

طارق رمضان سوئس شہری ہیں اور ان کے نانا مصر میں اخوان المسلمین کے بانی حسن البنا تھے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ اسلامک سکالر پروفیسر طارق رمضان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے فرانس میں دو خواتین کے ساتھ ’جنسی کھیلوں‘ میں شرکت کی تاہم اُن خواتین کا دعویٰ ہے کہ طارق رمضان نے انھیں ریپ کیا تھا۔ طارق رمضان کا کہنا ہے کہ ’سبمسیوو ڈومننٹ‘ طرز کے یہ جنسی تعلقات تمام شرکا کی مرضی سے

Read more

تین ارب ڈالر اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کے بدلے میں پاکستان سے سعودی مطالبات کیا ہیں؟

عمران خان سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سعودی عرب کی قیادت سے مذاکرات کرنے والے پاکستانی وفد نے منگل کی رات قوم کو ’خوشخبری‘ سنائی کہ سعودی عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے نقدی اور ادھار تیل دینے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس مجوزہ ڈیل کے

Read more

1.6 بلین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت کون؟

امریکہ کی میگا ملین لاٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ لاٹری کی تاریخ میں سب سے بڑی رقم کی جیتنے والی کم از کم ایک ٹکٹ ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شخص نے خریدی ہے۔ میگا ملین لاٹری میں جیتنے والے شخص 1.6 بلین ڈالر ملیں گے۔ ساؤتھ کیرولائنا میں لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک ٹکٹ بیچی گئی ہے جس پر وہ چھ نمبر ہیں جو جیت کے لیے چاہئیں۔ میگا ملین لاٹری کی ٹکٹ

Read more

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اس سال اپنا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلں گے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ابوظہبی میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اس سال اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں۔ عماد وسیم فٹنس کے مسائل کی وجہ سے اس سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے

Read more

‘او ڈیئر! پی ٹی آئی کی جانب سے ایک اور جھوٹ’

اس پوسٹ کو شیئر کریں Email اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ Image copyright@AMANDAMCOAKLEYImage captionآئرش صحافی امینڈا کوکلی نے عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات کی یہ تصویر شیئر کی۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘جمال خاشقجی کی ہلاکت پر اپنے تحفظات کے باوجود میں یہ کانفرنس نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ ہمیں سعودی قرضوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ

Read more

بیلجیئم میں دکاندار نے ڈاکوؤں کو بےوقوف بنا دیا

ڈاکو دکاندار کے کہنے پر پہلی بار کچھ لیے بغیر دکان سے چلے گئے اور شام کو واپس آئے لٹیروں کا ایک گروہ ایک دکان میں داخل ہو۔ مالک انھیں کہے کہ بعد میں آنا، میرے پاس ابھی پیسے نہیں، وہ چلے جائیں اور شام کو دوبارہ آئیں تو پولیس ان کی منتظر ہو۔ یہ کسی مزاحیہ فلم کا منظر لگتا ہے لیکن بیلجیئم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں یہ واقعہ پیش آیا۔ چھ

Read more