کل جماعتی کانفرنس میں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اصولی اتفاق، ’باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا‘

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کیا ہے۔ سنیچر کو پنجاب کے شہر مری میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے بعد ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس مری میں نواز شریف کی رہائش

Read more

تصاویر: شیر، ٹائیگر اور کتے کی دوستی کے چرچے

چین کے شہر بیجنگ کے وائلڈ پارک میں کتے، شیر اور ٹائیگر کے بچوں کے آپس میں کھیلنے کی تصاویر نے آن لائن پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرائی ہے۔ جمعرات کو لی گئی تصاویر میں گولڈن ریٹریور، شیر اور ٹائگر کے بچے آپس میں کھیل رہے ہیں۔ ان تمام کو گولڈن ریٹریور کی ماں ہی نے دودھ پلایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سائبیرین ٹائیگر، سفید ٹائیگر، لگڑ بگڑ اور افریقی شیر کے آٹھ بچوں کو ان کی

Read more

ایشین گیمز: کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

نرگس نے گذشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور پالیمبینگ میں منعقد ہونے والی 18ویں ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کراٹے کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ 18ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسرا کانسی کا تمغہ ہے، اس سے قبل پاکستان کی کبڈی کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 19 سالہ نرگس نے 68 کلوگرام سے کم وزن کی

Read more

’جماعتِ اسلامی گریبان میں جھانکے ورنہ انجام قریب ہے‘

آئينی، فکری اور سیاسی جدوجہد کے ذريعے اسلامی انقلاب کا تصور پيش کرنے والے مفکر، محقق اور رہنما سید ابو الاعلیٰ مودودی نے جماعت اسلامی کی 77 سال قبل بنياد رکھتے وقت يہ تصور بھی نہيں کيا ہو گا کہ ايک وقت ايسا بھی آئے گا کہ ان کے تصورِ انقلاب کی راہ ميں ان کی اپنی ہی جماعت رکاوٹ بن جائے گی اور اس طرز سياست کی نفی کرے گی جس کی بنیاد انھوں نے ڈالی تھی۔ قیام پاکستان

Read more

کتابیں سننا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟

کیا آپ ورزش کرتے ہوئے ٹالسٹائی کو سنتے ہیں، یا پھر سفر کے دوران ہیمنگوے کو یا کچن میں کام کرتے ہوئے بورخیس کو؟ انسان ہزاروں برس سے کہانیاں سنتا اور سناتا چلا آیا ہے۔ لیکن اب ان آفاقی کہانیوں کو ٹیکنالوجی بدل رہی ہے۔ آج کل دنیا بھر میں صوتی کتابیں (آڈیو بکس) سننے کا رواج بڑھ رہا ہے اور لوگ اس کے ذریعے سے کتاب کو نئے سرے سے دریافت کر رہے ہیں۔ کہانی سننے اور پڑھنے میں

Read more

کیا گائے کا گوشت کھانے سے کیرالہ میں سیلاب آیا؟

زمین سے تقربیـآ 400 کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں معلق بین الاقوامی خلائی سٹیشن تقریـباً آٹھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دنیا کے گرد پرواز کررہا ہے۔ گذشتہ بدھ کو اس سٹیشن پر موجود امریکی خلا نورد رکی آرنلڈ نے امریکی ریاست ہوائی کے نزدیک سمندر میں بننے والے ایک زبردست طوفان کی تصویر کھینچی اور وہیں سے اسے سوشل میڈیا پر پو سٹ کر دیا۔ سمندر میں بننے والے اس طوفان کی تصویر پوری دنیا میں دیکھی

Read more

بالی وڈ ڈائری: ’میرے والد کو مجھ پر فخر ہے‘

انڈین فلموں میں ‘شوٹ گن’ کے نام سے مشہور اداکار شترو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کو اپنا کریئر شروع کرنے میں تو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایکٹر ہونے کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔ سوناکشی کا خیال ہے کہ اداکار ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے ہنر کے ذریعے بہت بڑی آبادی تک کوئی بھی بات پہنچا سکتے ہیں۔ لوگ آپ

Read more

صدر ٹرمپ نے غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی معاشی امداد کہیں اور منتقل کر دی جائے۔ وزارتِ خارجہ کے ایک عہدے دار کہا کہ یہ فیصلہ یہ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ یہ رقم امریکی مفادات کے مطابق استعمال کی جائے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے پہلے ہی فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی

Read more

’فخر نے کہا تھا کہ لگتا ہے ہماری ورلڈ ریکارڈ پارٹنرشپ ہوگئی ہے‘: امام الحق

امام الحق کہتے ہیں کہ میڈیا کی تنقید نے انھیں زیادہ بہتر کھلاڑی بننے پر مجبور دیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے جب اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تو ان کے سلیکشن کو چچا بھتیجے کی رشتے داری کے تناظر میں دیکھا گیا لیکن امام الحق یہ ثابت کرچکے ہیں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انہیں بھتیجا ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کیا تھا۔

Read more

صوابدیدی فنڈز ختم، ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت، وزیر اعظم اور اراکین قومی اسمبلی کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے جمعے کو پریس کانفرنس میں کابینہ میں کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے صوابدیدی فنڈز کے بارے میں کہا سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 21 ارب روپے، صدر مملکت نے آٹھ سے نو کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز

Read more

پاکستان کی ہاکی ٹیم کی تیسری فتح، قازقستان کو 16-0 سے شکست

پاکستان کے ابو بکر محمود نے قازقستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور پالیمبینگ میں منعقد ہونے والی 18ویں ایشین گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں قازقستان کو 16-0 سے شکست دے کر پول بی میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد توثیق ارشد نے چار گول کیے جبکہ ابو بکر محمود نے تین گول داغے۔ ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے پاکستان نے اپنے پہلے دونوں

Read more

’تھوڑی سی شراب نوشی بھی مضرِ صحت‘

معتبر طبی جریدے لینسیٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق شراب نوشی ہر لحاظ سے مضر صحت ہے اور کم یا زیادہ پینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ان تمام لوگوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے جو دن میں شراب کا ایک جام نوش کرنا صحت کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ معتبر طبی جریدے لینسیٹ میں شائع ہونے والی ایک وسیع تحقیق نے ماضی کی رپورٹس کی تصدیق کی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ شراب

Read more

عمران اور پومپیو کے درمیان فون کال: امریکہ اپنے بیان پر قائم

امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ امریکہ عمران خان اور مائیک پومپیو کے درمیان فون کال کے بعد امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان پر قائم ہے۔ گذشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کو فون کر کے انھیں مبارک باد دی تھی، لیکن یہی فون کال تنازعے کا باعث بن گئی ہے جس کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ کو تردیدی بیان جاری کرنا پڑ گیا۔

Read more

قومی رنگوں میں ملبوس گوری پاکستان میں کیا کر رہی تھی؟

پاکستان میں جشنِ آزادی کے موقعے پر پاکستانی پرچم اوڑهے پولینڈ کی شہری ایوا زوبیک پاکستانی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہیں۔ اس کی وجہ ان کی وہ ویڈیو بنی جس میں وہ جشنِ آزادی کے موقعے پر بظاہر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ایک طیارے میں کیکی چیلنج کرتی نظر آئیں۔ اس پر قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے حکام سے وضاحت طلب کی کہ ایک غیر ملکی خاتون کو طیارے تک رسائی کیسے

Read more

سعودی اتحاد کا یمن میں حملہ، ’22 بچے، چار عورتیں ہلاک‘

(فائل فوٹو) یمن کے حوثی باغیوں نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں لڑنے والے اتحاد نے حملہ کر کے 22 بچوں اور چار عورتوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حوثی تحریک کے چینل المسیرہ ٹی وی نے کہا کہ یہ حملہ بحیرۂ احمر کی بندرگاہ حدیدہ سے 20 کلومیٹر دور الدرہیمی میں ایک پناہ گزین کیمپ پر ہوا۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل اتحادیوں کے ایک سکول بس پر حملے میں کم از

Read more

روس نے امریکہ کے مقابلے میں گاڑی لانچ کر دی

روسی کمپنی کلاکشنکوف نے ایک ریٹرو انداز کی الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کار ایلون مسک کی ٹیسلہ کا مقابلہ کرے گی۔ معروف رائفل اے کے 47 بنانے والی اس کمپنی نے اس کار کا نمونہ سی وی 1 ماسکو میں ایک تقریب میں متعارف کروایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سی وی 1 1970 کی دہائی میں ایک سویت ہیچ بیک کار کے طرز پر بنائی گئی ہے۔ ان کا کہنا

Read more

قدیم انسانوں کی دو نسلوں کا ملاپ ثابت، روس میں باقیات مل گئیں

B VIOLA, MPI-EVAسائیبریا کے التائی پہاڑ جہاں ان دو قدیم انسانوں کی باقیات کے نشانات ملے ایک دفعہ کا ذکر ہے جب دو مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے دو قدیم انسانوں نے روس کے ایک غار میں ملاقات کی۔ اور اب 50000 سال کے بعد سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کے ملاپ سے ایک بیٹی نے جنم دیا تھا۔ اس غار سے ملنے والی ہڈیوں کے ٹکڑوں سے ڈی این اے نکالنے پر معلوم ہوا کہ

Read more

وزیر اعظم عمران خان کی کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر انڈین ریاست کیرالہ میں آنے والے سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امداد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کے امداد کی پیشکش کرتے ہیں۔’ واضح رہے کہ کیرالہ میں آنے والے سیلاب ریاست میں اس صدی کے سب

Read more

پی وی سندھو: سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر

یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں جب جریدہ فوربز نے گذشتہ ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین ایتھلیٹس کی فہرست جاری تو اس میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ویلیمز کا نام سب سے اوپر تھا لیکن آپ نے اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی خاتون کو نہیں پہچانا۔ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی 23 سالہ انڈین بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ہیں۔ پی وی سندھو سنہ 2016 میں اس وقت دوسری انڈین حریف

Read more

سیریز بھی اوپن رہی اور انڈین کپتان نے نمبرون رینکنگ بھی واپس حاصل کر لی

انڈیا نے میچ جیت کر سیریز میں پہلی جیت حاصل کر لی کرکٹ میں عموماً کہا جاتا ہے کہ دس میں سے نو بار ٹاس جیتنے والے کپتان بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہیں، اور دسویں بار بولنگ کرنے کا سوچتے ہیں مگر پھر بھی بیٹنگ ہی کرتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کی آمد کے بعد جہاں کرکٹ کے بہت سے رسوم و قیود میں بدلاؤ آیا ہے، وہیں ٹاس سے جڑی یہ قدیم ریت بھی بدل چکی ہے۔ مگر تمام تر

Read more

عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ’خان میٹر‘

’ہم ہمارے حکمرانوں کو ایوانوں میں لے تو آتے ہیں ووٹ دے کر لیکن آج تک ہم نے یاد نہیں رکھا کہ وہ کون سے وعدے کر کے ایوان میں آئے تھے اور کیا ایوان میں آنے کے بعد انھوں نے ان وعدوں کو پورا کیا‘۔ پاکستان کے ایک شہری سلمان سعید نے اس دلیل کے ساتھ ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس کا نام ہے ’خان میٹر ڈاٹ کام‘۔ ویب سائٹ کے تعارف میں انھوں نے اپنے آپ کو

Read more

کلدیپ نیر: پیسے اور شہرت کے بجائے ضمیر کی آواز سننے والے صحافی

                                           کلدیپ نیر کا جنم سیالکوٹ میں ہوا تھا اور انھوں نے لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ لیکن اس کے بعد ملک تقسیم ہوگیا اور وہ انڈیا آ گئے۔ معروف صحافی اور مصنف کلدیپ نیر بدھ کی رات انتقال کر گئے۔ وہ ممتاز صحافی، ایڈیٹر اور مصنف تو تھے ہی لیکن انھیں پریس کی آزادی، انسانی حقوق کے

Read more

کیا صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو سکے گا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُن خواتین کو رقوم ادا کرنے کے معاملے کے بعد جن کے ساتھ ان کے تعلقات رہے ہیں ان کے مواخذے سے متعلق چہ مگوئیاں پھر سے شروع ہو گئی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق ان کو دوران صدراتِ تو سزا نہیں سنائی جا سکتی لہٰذا انہیں ہٹانے کا واحد راستہ ان کا مواخذہ ہے۔ لیکن یہ ہوگا کیسے؟ اور ماضی میں کس کس کا مواخذہ ہوا ہے؟ اس کا جواب شاید آپ کو چونکا دے۔ مواخذہ

Read more

ماضی کی ہر مقبول شخصیت کے چہرے کی خاصیت داڑھی پھر سے فیشن میں

داڑھی اور مرد کا ساتھ زمانہِ قدیم سے قائم ہے۔ انسانوں کے سویلائزڈ ہونے سے پہلے پتھر کے دور میں تو ہر ایک مرد ہوتا ہی داڑھی والا تھا۔ وقت گزرا اور جب پتھر یا دھات کو اتنا تیز کرنا سیکھ لیا گیا کہ وہ چہرے کے بال اتار سکے تو شیو والی کہانی شروع ہو گئی۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب دنیا کے پہلے آدمی نے شیو (داڑھی منڈوائی) کی ہو گی تو وہ کیسا لگا ہو

Read more

شاہ محمود قریشی: ’انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور امید ہے کہ ہم یہ مقدمہ جیت لیں گے‘

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ جیت لے گا۔ ملتان میں جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور امید ہے کہ ہم یہ مقدمہ جیت لیں گے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا ’ہم پوری کوشش کریں گے کہ عالمی عدالتِ انصاف کے

Read more

کھانسی کے لیے پہلے شہد استعمال کریں: نئی طبی سفارشات

برطانیہ میں صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کھانسی کا اولین علاج شہد اور کھانسی کے شربت ہونے چاہییں نہ کہ اینٹی بایوٹکس، جو اس کے علاج میں مددگار ثابت نہیں ہوتیں۔ عام طور پر کھانسی دو تین ہفتے میں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کو دی جانے والی سفارشات کا مقصد اینٹی بایوٹکس کے خلاف جراثیم کی مزاحمت کے خطرے کو کم کرنا ہے کیوں کہ ان ادویات کے بےدریغ استعمال سے ان کا اثر ختم

Read more

پشاور کے تندوری چکن کا دہلی تک کا سفر

‘موتی محل پشاور میں موسیقی بجتی رہتی تھی۔ لوگ آکر قہوہ پیتے اور گھنٹہ دو گھنٹہ بیٹھ کر چلے جاتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد یہ ہوٹل 1967,68 تک چلتا رہا اور پھر بند ہوگیا۔’ یہ کہنا تھا پشاور کے 80 سالہ رہائشی میاں اختر کا جن کا پشاور کے موتی محل ہوٹل کے سامنے کپڑوں کی دکان ہے جو پشاور کی اس ہوٹل کا ذکر کرتے ہیں جس کی بنیاد 1920 کی دہائی میں پشاور کے گورا بازار میں

Read more

جارج کلونی اور سکارلٹ جوہانسن سرفہرست

امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کا اعلان کیا ہے۔ 1 سب سے زیادہ کمانے والے اداکار جارج کلونی ہیں جنھوں نے 239 ملین ڈالر کمائے اداکاراؤں میں سر فہرست سکارلٹ جوہانسن رہیں جنھوں نے 40.5 ملین ڈالر کمائے۔ اس کمائی سے وہ اداکاروں اور اداکاراؤں کی مشترکہ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ 2 ڈوین جانسن نے 2017 کے مقابلے میں اس سال اپنی کمائی دگنی کی ہے۔ اس سال انھوں نے 119

Read more

دوسری ماڈلز کی ’توہین‘ کرنے پر کینڈل جینر کی ’معذرت‘

امریکی ماڈل کینڈل جینر نے دوسری ماڈلز کو شرم دلانے کے الزامات کے بعد کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اس سے قبل ان سے منسوب ایک بیان لو میگزین میں چھپا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بےحد چھان پھٹک کر کسی فیشن شو میں شرکت کا فیصلہ کرتی ہیں۔ اب انھوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کا مقصد دوسری ماڈلز کی ستائش کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ دوسری

Read more

نیٹو نے فوجی اثاثے روسی سرحد کے قریب تعینات کیے ہیں: صدر پوتن

روسی صدر ویلادیمر پوتن نے نیٹو پر روسی سرحد کے قریب فوجی اثاثے تعینات کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو جواباً اپنے دفاع کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کا یہ قدم اپنے مینڈیٹ کے مطابق ہے اور فوجی اثاثوں کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہے اور ضرورت کے مطابق ہے۔ نیٹو کی ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ’نیٹو نے اتحاد میں شامل

Read more

’خواتین کا منھ بند کرانے کے لیے میں نے رقم دی تھی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دائیں سے بائیں: پلے بوائے ماڈل کیرن میک ڈوگل، پورن سٹار سٹارمی ڈینیئلز، صدر ٹرمپ، مائیکل کوہن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سختی سے تردید کی ہے کہ انھوں نے انتخابی مہم کے لیے مختص رقم کو دو خواتین کو جنسی تعلقات کے بارے میں اپنا منھ بند کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ گذشتہ روز ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے اقرارِ جرم کیا تھا کہ انھوں نے 2016 کے انتخابات میں خواتین کو خاموش رکھنے کے لیے

Read more

کیا انڈیا انسانوں کو خلا میں بھیج سکتا ہے؟

2017 میں انڈیا نے ایک ہی مشن میں 104 سیٹلائٹیں لانچ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ روس کا تھا اور انھو ںے 37 سیٹلائٹ لانچ کی تھیں۔ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کر رکھا ہے کہ سنہ 2022 تک انڈیا کسی انسان کو خلا میں بھیج سکے گا۔ سائنس رائٹر پالاوا بگلا نے سوال اٹھا کہ کیا ملک کی خلائی ایجنسی ایسے کرنے کے قابل ہے بھی یا نہیں؟ انڈین سپیس ریسرچ

Read more

دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا نیا پیغام سامنے آگیا

دہشتگرد تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بظاہر تنظیم کے سربراہ ابو بکر البغدادی خطاب کر رہے ہیں۔ گذشتہ سال ستمبر کے بعد سے آنے والے اس پہلے پیغام میں ابو بکر البغدادی نے تنظیم کے حمایتیوں کو مخاطب کیا ہے۔ اگرچہ اس پیغام کی کوئی تاریخ واضح نہیں ہے تاہم ابو بکر البغدادی اس میں حالیہ واقعات کا ذکر کر رہے ہیں، جیسے کہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری۔

Read more

پورن انڈسٹری: سنی لیونی کیا سوچتی ہیں؟

گذشتہ پانچ برس سے انڈیا میں سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی شخصیت سنی لیونی ہیں۔ اپنی مقبولیت کے باوجود وہ اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں جیسے کے حال ہی میں ان کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ’کرن جیت کور` پر سکھ تنظیم ایس جی پی سی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے نام میں ’کور‘ نہیں آنا چاہیے۔ سنی لیون نے بی بی سی ہندی کی نامہ نگار دیویا آریا سے انٹرویو میں

Read more

سعودی عرب: خاتون سمیت پانچ انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے ’سزائے موت کی سفارش‘

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل ملک کے مشرقی صوبے میں قید انسانی حقوق کی پانچ کارکنوں کو سزائے موت دینے کی سفارش کریں گے۔ تنظیم کے مطابق ان پانچ کارکنان کے مقدمات دہشت گردی کی خفیہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ تنظیم کے مطابق ان پانچ گرفتار کارکنان میں اسرا الغمغام نامی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے

Read more

کیرالہ سیلاب: کوبرا سانپوں کی موجودگی سے مشکلات میں اضافہ

کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ شہری سیلابی پانی میں سانپ کی موجودگی کی تصویر دکھا رہا ہے انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں گزشتہ صدی کے بدترین سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں جن مسائل کا سامنا ہے ان میں ایک بڑا مسئلہ کنگ کوبرا سانپوں کی موجودگی کا بھی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار سلمان روی نے کیرالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پانی میں گھرے بہت سے گھروں میں کنگ کوبرا سانپوں نے ڈیرے جما

Read more

ایشیئن گیمز: انڈیا نے ہانگ کانگ کو 26 گول سے شکست دی

انڈیا کے آکاش دیپ سنگھ گیند لے کر ہانگ کانگ کے کھلاڑی سے آگے نکلتے ہوئے انڈیا کے مردوں کی ہاکی ٹیم نے بدھ کو ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں 26 گول سے ہرا کر ایشیئن گیمز میں اپنی سب سے بڑی جیت اپنے نام کی۔ بدقسمتی سے ہانگ کانگ کی ٹیم ایک گول بھی نہ کر سکی۔ جکارتہ میں ہونے والی گیمز میں انڈیا کی ٹیم نے تقریباً ہر دو منٹ بعد ایک گول کر کے اپنا

Read more

نیوٹریشن سروے: حکومت کی توجہ حل سے زیادہ تشخیص تک محدود

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سروے سے صحت کے قومی پروگرام کی کارکردگی کا بھی تعین ہوگا ’میں آپ سے کچھ سوالات کروں گی برا نہیں منائیے گا گذشتہ ایک سال میں کس بھی کمی بیشی کی وجہ سے آپ نے اپنا کھانا چھوڑ تو نہیں دیا تھا‘، یہ منظر ہے کراچی میں مسیحی آبادی کے علاقے عیسیٰ نگری کا جہاں پاکستان نیوٹریشن سروے کی ٹیم ایک خاندان سے ابتدائی معلومات حاصل کر رہی ہے۔ ان خواتین سے ماں

Read more

ہیروں کے شہر میں نو ہزار روپے فی کلو سونے کی مٹھائی

سورت میں ملنے والی نو ہزار روپی فی کلو کی مٹھائی کیا آپ نے کبھی نو ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ملنے والی مٹھائی کھائی ہے؟ بیشتر لوگ تو اسے مذاق سمجھیں گے۔ لیکن یہ بالکل سچ ہے اور آپ انڈین گجرات کے شہر سورت میں اتنی مہنگی مٹھائی کھا سکتے ہیں۔ گجرات کو ویسے ہی ‘ہیروں کا شہر’ کہا جاتا ہے اور یہاں ‘گولڈن سویٹ’ بھی اب کافی معروف ہو گیا ہے اور کئی لوگ یہاں صرف

Read more

ٹرینٹ برج ٹیسٹ: انڈیا نے انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی

بدھ کو انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے صرف 17 گیندیں ہی کرانا پڑیں انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ 203 رنز سے جیت لیا ہے۔ آج میچ کے آخری دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو انڈیا کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ روی چندرن اشون نے جمی اینڈرسن کو میچ کے تیسرے ہی اوور میں اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کی اننگز

Read more

امریکی عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت خطرے میں پڑ سکتی ہے

منگل کو امریکی عدالتوں میں صدر ٹرمپ کو جن دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، ان سے ان کی صدارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے منگل کے روز عدالت میں کھڑے ہو کر تقریباً صدر ٹرمپ پر جھوٹا ہونے کا الزام لگا دیا ہے۔ انھوں نے کہہ دیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 2016 کی صدارتی مہم کے دوران انھیں ہدایت کی تھی کہ خواتین کا منھ بند کروانے کے لیے انھیں رقم دی

Read more

انڈیا کے خلائی جہاز کو چاند پر برف کی موجودگی کے ٹھوس شواہد مل گئے

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھیں چاند پر برف کے حتمی شواہد مل گئے ہیں۔ یہ برف جنوبی اور شمالی دونوں قطبوں پر موجود ہے اور اندازہ ہے کہ بےحد قدیم ہے۔ یہ شواہد انڈیا کے خلائی جہاز چندریان 1 پر موجود آلات کی مدد سے اکٹھے کیے گئے جس نے 2008 اور 2009 کے درمیان چاند پر تحقیق کی تھی۔ اس تحقیق کی تفصیلات سائنسی جریدے پی این اے ایس میں شائع ہوئی ہیں۔ اس کے مطابق چاند

Read more

امیر و غریب کے درمیان فرق کی فضائی تصویریں

ڈرون فوٹوگرافر جانی ملر نے جنوبی افریقہ، میکسیکو اور انڈیا میں امیر و غریب کے درمیان موجود واضح لکیر کو واضح کرنے کے لیے فضائی تصاویر کا سہارا لیا۔ Johnny Miller / mediadrumimages.comSanta Fe, Mexico City. یہ تصاویر ملر کے ایک منصوبے ’نادیدہ مناظر‘ کا حصہ ہے، جو انھوں نے اپریل 2016 میں شروع کیا تھا۔ اس کے تحت وہ لوگوں کے درمیان موجود معاشی فرق واضح کر رہے ہیں۔ ’جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر نے کہا: ’جونہی

Read more

50 سال کی عمر کے بعد فن کی دنیا چھوڑ دوں گا: فہد مصطفیٰ

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا کہ اگرچہ وہ ٹیلی وژن کے بعد فلموں میں بھی خوب نام کما رہے ہیں لیکن وہ 50 سال کی عمر کے بعد فن کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔ فہد مصطفیٰ کی دو فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’لوڈ ویڈنگ‘ عید الصخیٰ پر ریلیز ہو رہی ہیں۔ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں فہد مصطفیٰ کے بالمقابل ماورا حسین بطور ہیروئین کام کر رہی ہیں جبکہ ’لوڈ ویڈنگ‘ میں ان

Read more

کیوں مطلوب ہیں میکسیکو کو یہ انڈین ’بچے‘؟

میکسیکو کی حکومت کو آٹھ ہندوستانی ’بچوں‘ کی تلاش ہے جن کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ ان میں سے تین نے میکسیکو کا سفر بھی کیا تھا۔ مگر پچاس سال پہلے! لیکن اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ہے۔ حکومت کو صرف ان کے نام اور عمریں معلوم ہیں اور اب وہ تلاش کا دائرہ پھیلا رہی ہے۔ لیکن یہ کام آسان نہیں ہے کیونکہ بہت وقت گزر چکا ہے۔ مجرم نہیں مصور! دلی

Read more

ٹرمپ نے اداکارہ کو رقم ادا کرنے کے لیے کہا تھا: مائیکل کوہن

51 سالہ مائیکل کوہن نے استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدے میں ٹیکس اور بینک فراڈ سمیت آٹھ جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے کیمپین فائنانس قوانین یعنی انتخابی مہم کے مالیاتی امور کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا ’انتخابی امیدوار‘ کی ایما پر کیا اور اس کا بنیادی مقصد انتخاب کے نتائج پر اثر

Read more

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مسلم شناخت ختم ہوسکتی ہے ‎

آزادی کے بعد مودی حکومت پہلی مرکزی حکومت ہے جس نے مسلم یونیورسٹی کو مسلمانوں کا اقلیتی ادارہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی یعنی اے ایم یو گذشتہ ایک صدی سے ایک سرکردہ تعلیمی ادارہ اور مسلمانوں کی ثقافت، تہذیب اور شناخت کا ایک اہم مرکز رہی ہے۔ لیکن انڈیا کی مرکزی حکومت اب اس ادارے کی مسلم شناخت ختم کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی اقلیتی ادارہ نہیں ہے۔

Read more

پاک بھارت ناز نخرے: انگیجمنٹ کے بغیر سنگم کیسے ہو گا؟

لگتا ہے کہ انڈیا اور پاکستان بات کرنا تو چاہتے ہیں لیکن شاید عنقریب کر نہ پائیں۔ کم سے کم ان کی باتوں سے تو ایسا ہی لگتا ہے۔ لیکن بات کریں بھی تو کیسے، وزیر اعظم نریندر مودی نے حلف برداری کے فوراً بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو جو خط لکھا تھا اس میں یہ جملہ کہیں شامل نہیں ہے کہ ’آئیے کہیں بیٹھتے ہیں، بات چیت کریں گے، میرے خط کو بات چیت کی باضابطہ دعوت

Read more

عمران خان: مذاکرات سے تنازعات کا حل اور باہمی تجارت برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری کا آسان نسخہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے انڈیا اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہو گا۔ انھوں نے یہ بات منگل کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ یہ بھی پڑھیے ’پاکستان کی

Read more

آر ٹی ایس کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے عید کے بعد غور کیا جائے گا: فواد چوہدری

آر ٹی ایس کے ذریعے پولنگ سٹیشنز سے نتائج حاصل کر کے پولنگ سٹیشنز پر تعینات پریزائڈنگ افسران اس موبائل ایپلی کیشن میں انتخابی نتائج اور فارم 45 کی تصویر درج کرتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابی نتائج اکھٹا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، لیکن اس نظام کی ناکامی کی تحقیقات کا فی الحال آغاز ہی نہیں ہوسکا اور نو منتخب حکومت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آر ٹی

Read more

سنی لیونی کو اپنی کہانی سنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی ایک ویب سیریز کے ذریعے اپنی کہانی سنانے جا رہی ہیں کہ کینیڈا میں رہنے والے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والی کرن جیت کور کس طرح سنی لیونی بنیں۔ سیریز کے ٹریلر کی لیز کے موقع پر سنی لیونی نے ایک بار پھر انتہائی سادگی اور باوقار انداز میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیے۔ سنی کا کہنا تھا کہ وہ اس سیریز کے حوالے سے کافی نروس ہیں کہ لوگوں کا رد

Read more

رات کا رقص ’رت نٹ‘ اور پسند کی شادی کی اجازت

جیسے ہی جون میں گندم کے خوشے پک کر کٹائی کے لیے تیار ہو جاتے ہیں تو کیلاش میں رت نٹ کا آغاز بھی ہو جاتا ہے۔ یہ 22 اگست کو اوچاؤ فیسٹیول شروع ہونے تک جاری رہتا ہے۔ تین وادیوں بمبوریت، رمبور اور بریر پر مشتمل ضلع چترال کا حصہ کیلاش ایک خوبصورت علاقہ ہے۔ معدومیت کے خطرے کا شکار یہ قبیلہ اپنے منفرد مذہب، رسم و رواج اور لباس کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی الگ شناخت

Read more

پی ٹی آئی کا وسل بلوؤر ایکٹ خیبر پختوں خوا میں نافذ نہیں ہو سکا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز اپنے پہلے خطاب میں دیگر امور پر بات کرتے ہوئے ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کو روکنے کے لیے وہ خیبر پختونخوا میں نافذ ‘وسل بلور ایکٹ’ کو پورے پاکستان میں نافذ کریں۔ تاہم عمران خان کو شاید یہ علم نہ ہو کہ 2016 میں صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ یہ قانون ابھی تک صرف کاغذات تک محدود ہے اور اس پر عمل درآمد

Read more

’پاکستان طالبان کو مذاکرات کے لیے تیار کرے یا افغانستان بھیجے‘

امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیا امور کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے نئے وزیراعظم کی جانب سے انڈیا اور افغانستان کے ساتھ امن کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہے۔ واشنگٹن میں فارن پریس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام لانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پاکستان پر زور

Read more

ایران مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز ’کوثر‘ منظرعام پر لے آیا

ایران نے ریاستی ٹی وی چینل پر مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز دکھایا ہے جس کے کاک پٹ میں صدر حسن روحانی کو بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایران نے مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز کو منگل کو یوم دفاع کے روز نیشنل ڈیفنس انڈسٹری کی نمائش میں دکھایا گیا۔ اس جہاز کا نام ’کوثر‘ رکھا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ فورتھ جنریشن جہاز ہے اور اس میں جدید ایوی اونکس اور ریڈار

Read more

بلوچستان بنام جناب وزیراعظم پاکستان

جس لمحے یہ تحریر آپ کی نگاہوں کے سامنے ہو گی، پاکستان کا 22واں وزیراعظم حلف لے چکا ہو گا، عوام سے خطاب ہو چکا ہو گا اور فخر اور تبریک کی صدایئں بلند ہو چکی ہوں گی، تعریف کے ڈونگرے اور تنقید ہو رہی ہو گی، بھاگ لگے رہن ،سر سلامت رہن۔۔ کے نعرے ہوں گے،امید اور ناامیدی کے بیچ جنگ جاری ہو گی مگر مجھے اس سے کیا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے کا انتظام کسی ایسے

Read more

انڈیا: حالیہ سیلاب اس قدر شدید کیوں تھے؟

وفاقی وزارتِ داخلہ نے بھی اس سال ایک جائزہ لیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کیریلا سیلاب سے متاثر ہونے کے سب سے زیادہ خطرے میں دس ریاستوں میں سے ایک ہے۔ انڈیا کی ریاست کیرالہ میں اس ماہ آنے والے سیلاب سے صرف ایک ہفتہ قبل ایک حکومتی رپورٹ میں تنبیہ کی گئی تھی کہ کیرالہ کی ریاست اپنے آبی وسائل کی مینجمنٹ کے لحاظ سے جنوبی انڈیا کی بدترین ریاستوں میں سے ایک ہے۔ اس حکومتی

Read more

عمران کی کابینہ میں تبدیلی کا عنصر ناپید

تبدیلی کے نعرے کے ساتھ وجود میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت میں 16 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل کابینہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس کابینہ پر اگر نظر ڈالی جائے تو اس میں مشکل سے چند ہی چہرے ایسے نظر آتے ہیں جن کو پاکستانی عوام ماضی میں بننے والی سیاسی اور فوجی حکومتوں میں نہ دیکھ چکے ہوں۔ تبدیلی کا عنصر کابینہ کی حد تک تو نہ ہونے کے برابر ہے اور اس

Read more

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا عہدے سے استعفیٰ، احسان مانی نئے چئیرمین نامزد

نجم سیٹھی نے اپنے استعفی کا اعلان ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور پاکستان سپر لیگ شروع کرا کے پاکستانی کرکٹ میں نئی روح پھونکنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے احسان مانی کو نئے چئیرمین کی حیثیت سے نامزد کر دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے

Read more

نواز شریف، مریم نواز کی سزا معطلی کی درخواستوں کا فیصلہ موخر

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے جس میں عدالت نے بغیر کسی وجہ کے کسی مقدمے کا التوا دیا ہو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جولائی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کی معطلی کی درخواستوں کا فیصلہ موخر کر

Read more

نواز شریف، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس برس قید کی سزا سنائی گئی ہے پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پیر کو حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اپنے پہلے اجلاس میں اڈیالہ جیل میں مقید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس

Read more

ٹیکس نیٹ: جو پہلے نہیں بڑھ سکا اب کیسے بڑھے گا؟

22 برس سال پہلے جب عمران خان سیاست میں آنے یا نہ آنے کے بارے میں شش و پنج کا شکار تھے، پاکستان میں معاشی اصلاحات کا ایجنڈا زیر بحث تھا اور آج دو دہائیوں بعد عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد وہی بحث وہیں سے شروع کی ہے جہاں وہ قریباً دو دہائیوں پہلے کھڑی تھی۔ اسحاق ڈار نواز شریف کے دوسرے دور میں وزیرخزانہ تھے اور راقم بزنس ریکارڈر نامی اخبار میں رپورٹر۔ ہر چوتھے دن اپنے

Read more

سعودی خواتین کے حقوق کے لیے خفیہ ریڈیو سٹیشن

سعودی عرب میں حال ہی میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملی ہے تاہم خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ عورتوں کو مزید حقوق دیے جائیں ایک نامعلوم ملک میں موجود ایک چھوٹے سے کمرے سے سعودی خواتین کے حقوق کے لیے انٹرنیٹ ریڈیو چلایا جا رہا ہے۔ نسویہ نامی ایف ایم سٹیشن پر خلیجی ریاستوں میں خواتین پر گھریلو تشدد کے حوالے سے نشر ہونے والے پروگراموں کے دوران پس منظر میں غمگین میوزک

Read more

پاکستان کی خارجہ پالیسی دفتر خارجہ ہی میں بنے گی: شاہ محمود قریشی

                                                     ’انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام خط جس میں بات چیت کے آغاز کے لیے کہا ہے‘ نومنتخب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دفترِ خارجہ ہی میں بنے گی، تاہم دنیا بھر میں یہ رواج ہے کہ آپ

Read more

احد رضا میر کہتے ہیں کہ ’سجل یونیک لڑکی ہے، میں اس کا فین ہوں‘

معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر کہتے ہیں کہ ’سجل ایک یونیک لڑکی ہے ہم دونوں کام میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ میں اس کا فین ہوں میری والدہ بھی سجل کی فین ہیں۔‘ اداکار آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر نے اپنی پہلی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی نمائش کے موقعے پر بی بی سی کی فیفی ہارون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں خوش ہوں کہ لوگوں کو میری اور سجل کی جوڑی

Read more

پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ کے 16 وزیروں نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نے 16رکنی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اسی کی اتحادی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے 16 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 21 رکنی وفاقی

Read more

’میں کپل دیو نہیں بننا چاہتا، مجھے ہاردک پانڈیا ہی رہنے دیں‘

PAپانڈیا کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ‌ کی پہلی اننگز 161 رنز پر سمٹ گئی انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا کپل دیو کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔ 24 سالہ پانڈیا نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے دوسرے دن پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ‌ کی پہلی اننگز 161 رنز پر سمٹ گئی۔ سابق انڈین کپتان کپل دیو نے 131

Read more

ایشین گیمز: فٹبال میں پاکستان کی 44 سال بعد پہلی کامیابی

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز 2018 کے فٹبال مقابلوں میں پاکستان نے نیپال کو 2-1 سے شکست دی کر 44 سال بعد ایشین گیمز کے کسی فٹبال میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اتوار کو انڈونیشیا کے شہر بیکاسی میں گروپ ڈی کے کھیلے گئے میچ میں نیپال کو 11 ویں منٹ میں شہباز یونس کے اون گول کی بدولت سبقت حاصل ہوگئی۔ تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے 55ویں منٹ میں

Read more

وزیرِ اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب: ٹیکس دیں، آپ کے پیسوں کی حفاظت میں خود کروں گا

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب کہا ملک کے معاشی حالات میں بہتری، سرکاری اخراجات میں کمی کے علاوہ ٹیکس اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اتوار کی شب قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو 22 سال پہلے ان کے ساتھ اس تحریک میں شامل ہوئے۔ انسان دو قسم

Read more

افغانستان کے صدر کا عید کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان

افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے عید الاضحی سے قبل طالبان کو مشروط جنگ بندی کی پیش کش کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان صدر کی طرف سے یہ پیش کش تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ افغان صدر کا یہ اعلان جو ٹی وی چینلوں پر نشر بھی کیا گیا اس میں ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا کہ ‘ہم جنگ بندی کا اعلان کر رہے ہیں جس پر کل یوم عرفہ

Read more

’والدین کی سگریٹ نوشی بچوں کے لیے جان لیوا‘

سگریٹ نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں یہ تحقیق ایک امریکی جریدے میں شائع ہوئی ہے امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کا بچپن سگریٹ نوش والدین کے درمیان گزرتا ہے اُن کے پھیپڑوں کے مہلک مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہر سال ایک لاکھ غیر سگریٹ نوش افراد کی اموات میں سات ایسے افراد کا اضافہ ہو

Read more

انڈیا کی ریاست کیرالہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، بارشیں تھمنے پر امدادی کارروائیوں میں تیزی

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلات نے تباہ مچا دی ہے۔ حکام کے مطابق ان بارشوں میں اب تک 324 افراد ہلاک اور ہزاروں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق درجنوں کشتیاں اور نیوی کے 51 جہاز محصور ہونے والے افراد کے انخلا کے آپریشن میں شریک ہیں۔ انڈیا کے معروف اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ

Read more

یا اللہ یہی شادی کامیاب کر دے!

عمران خان کی ٹیم نے سنہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ میں جیتا۔ 92 کا ہندسہ نو اور دو کا مرکب ہے۔ نو اور دو کو جمع کیا جائے تو 11 اور 11 کو دو سے ضرب دی جائے تو 22۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 22 برس کی سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے 22 وزیرِ اعظم بن گئے۔ عمران خان نے 17 اگست کو نئی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا یعنی ضیا الحق

Read more

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کون؟

PTV پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے وزیرِ اعلٰی کے عہدے کے لیے عثمان احمد خان بزدار کو نامزد کیے جانے کے ساتھ ہی ان کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں کی خبریں مقامی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونا شروع ہو گئیں۔ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی کی تحصیل تونسہ سے تعلق رکھنے والے عثمان احمد خان بزدار کے بارے میں مقامی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا کہ وہ سنہ 1998 میں قتل کے ایک مقدمے میں

Read more

وزیراعلیٰ پنجاب: اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل شروع، حمزہ شہباز اور عثمان بزدار مدمقابل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی آج اتوار کو صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر رہی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار مدمقابل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پرویز الہی کے زیر صدارت شروع ہو چکا ہے اور قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی قائد ایوان کی انتخاب خفیہ رائے شماری کی بجائے ایوان کی ڈویژن یا رائے شماری کی بنیاد پر ہو گا

Read more

’قیامت سے قیادت تک‘

آخر کار یار لوگوں نے تتو تھمبو کر کے کسی طرح عمران خان کو وزیرِ اعظم بنا ہی دیا۔ دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ خاص طور پر نوجوان نسل کو یہ جیت مبارک ہو، جنھوں نے عمران خان کو اس لیلائے وطن کے لیے آخری امید سمجھا اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کو کامیاب کیا۔ باقی رہ گئے جلنے والے۔۔۔ پچھلے دو روز میں ایسے ایسے واقعات رونما ہوئے اور ایسی ایسی گتھیاں سلجھیں کہ عقل دنگ

Read more

ایران کا مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز منظرعام پر لانے کا اعلان

ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز کو منظرعام پر لائیں گے۔ ایران کے وزیر دفاع جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی شہری آئندہ بدھ کو جنگی جہاز کو فضاؤں میں دیکھ سکیں سکے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا کہ جنرل عامر نے کہا کہ’ ہم دفاع کے قومی دن کے موقع پر جنگی جہاز کو پیش کریں

Read more

فنکاروں کا سوشل میڈیا اور شائقین سے دور رہنا ہی بہتر ہے: فہد مصطفی

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہنا اداکاروں کے لیے بہتر ہوتا ہے اور ہر بات پر ان کا تبصرہ ضروری نہیں ہوتا۔ فہد مصطفیٰ کی دو فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’لوڈ ویڈنگ‘ عید الصخیٰ پر ریلیز ہو رہی ہیں۔ فہد مصطفی پاکستان میں عہد حاضر کے مقبول ترین ادکاروں میں سے ایک ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ فنکاروں کی زندگی ان کے شائقین سے پوشیدہ ہی ہونی چاہیے

Read more

ہاتھ ملانے سے انکار پر مسلمان جوڑے کو سوئس شہریت نہ ملی

Science Photo Library سوئٹزرلینڈ میں حکام کے مطابق ایک مسلمان جوڑے کو سوئس شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے انٹرویو کے دوران مخالف جنس کے افراد سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ حکام کی جانب سے جمعے کو اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں اس جوڑے کی جانب سے گھلنے ملنے اور صنفی مساوات کی تکریم ظاہر کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس جوڑے کا کئی ماہ قبل

Read more

’ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے اغوا کار سے جرمنی میں ملاقات ہو گی‘

عراق میں یزیدی برادری کی ایک نوجوان لڑکی کو دولتِ اسلامیہ نے اغوا کر کے غلامی کے لیے بیچ دیا تھا، اس نے بی بی سی کو اپنے اُن لمحات کے بارے میں بتایا ہے جب اُس کی ملاقات جرمنی میں دولت اسلامیہ کے اُس جنگجو سے ہوئی جس کی قید میں وہ رہی تھی۔ اشواق 14 برس کی تھیں جب شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے شمالی عراق پر دھاوا بول دیا تھا۔ یزیدی ایک مذہبی گروہ

Read more

جیسن روئے نے بلا زمین پر پھینکا اور چہرہ زخمی ہوگیا

ٹی 20 بلاسٹ میں جیسن روئے سرے کی نمائندگی کر رہے ہیں انگلش بیٹسمین جیسن روئے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کا آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انھوں نے اپنا چہرہ خود زخمی کر لیا ہے۔ 28 سالہ جیسن رائے اس وقت زخمی ہوگئے جب ہیمپسائز کے خلاف میچ میں پہلی بال پر آؤٹ ہونے کے بعد انھوں نے ڈریسنگ روم میں اپنا بلا پھینکا اور وہ اچھل کر ان کر چہرے پر

Read more

پرینکا چوپڑہ اور نِک جونس نے منگنی کا اعلان کر دیا

امریکی گلوکار نک جونس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے چند ماہ ملنے کے بعد ہفتے کو اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں نے اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی ہے۔ ان کی منگنی ممبئی میں ہوئی۔ یاد رہے کہ ان دونوں کی منگنی کی افواہیں تین ہفتے سے گردش کر رہی تھیں تاہم اس جوڑے نے منگنی ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔ پرینکا آج کل کس کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں؟ ستاروں

Read more

نوجوت سنگھ سدھو کا جنرل باجوہ سے بغل گیر ہونا متنازع رخ کیوں اختیار کر گیا

نوجوت سنگھ سدھو انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور پنجاب کی اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر ہیں پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں انڈیا سے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو کی شرکت پر جہاں پاکستان میں خوشی کا اظہار کیا گیا وہیں انڈیا میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سدھو کے جنرل باجوہ سے بغل گیر ہونے پر تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ 2014 میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب

Read more

15 وزرا اور پانچ مشیروں پر مبنی 20 رکنی کابینہ کی منظوری، وزیر داخلہ کا اعلان نہیں کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 15 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظور دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری جن کا نام وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر منظور کیا گیا ہے نے 20 رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان ٹویٹر پر کیا۔ منظور کردہ کابینہ کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کا قلمدان سنھالیں گے تاہم وزیر برائے داخلہ کے

Read more

’ایران نے بحری جنگی جہاز پر نیا دفاعی نظام نصب کر لیا‘

ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی بحریہ نے پہلی بار مقامی سطح پر تیار کیے گئے دفاعی نظام کو بحری جنگی جہاز پر نصب کیا ہے۔ ایران کی جانب سے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب خلیج میں ایرانی اور امریکی بحریہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’کم فاصلے پر مار کرنے والے دفاعی نظام ’کمند‘ کے

Read more

’بچہ پیدا کر لو سب ٹھیک ہو جائے گا‘

میری ایک دوست ربیکا کی طلاق ہو رہی ہے۔ اس کے دوستوں نے اس کا دل بہلانے کے لیے رات کے کھانے کا اہتمام کیا۔ تقریباً 10 سے 12 لوگ جمع ہوئے تاکہ ربیکا کو بتایا جا سکے کہ اس کے دوست اس کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 34 سالہ ربیکا واشنگٹن کے ایک بینک میں گذشتہ چار سال سے کام کرتی ہے۔ ریبکا کا تعلق نیشول سے ہے۔ نیشول کو موسیقی کا کا دل کہا

Read more

لبرل واجپئی ابھرتا ہوا ہندو راشٹرا دے گئے

انڈیا کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے جسد خاکی کو جمے کو دلی میں دریائے جمنا کے نزدیک سمرتی ستھل پر نذر آتش کر دیا گیا۔ ملک کے عظیم رہنماؤں کے طرز پر ان کی راکھ کو بھی مختلف دریاؤں میں بہایا جائے گا۔ بی جے پی کے رہنما کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے۔ انھیں نظریات سے بالا تر ایک جمہوریت پسند، روادار رہنما اور عصر حاضر کا ایک عظیم مدبر قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

اقوامِ متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان 80 برس کی عمر میں چل بسے

انسانی خدمات کے اعتراف میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے اقوامِ متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان 80 برس کی عمر میں چل بسے۔ کوفی عنان پہلے سیاہ فام افریقی سفارتکار تھے جو اقوام متحدہ کے سربراہ جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے۔ وہ اس عہدے پر سنہ 1997 سے سنہ 2006 تک کام کرتے رہے۔ اس کے بعد انھوں نے شام کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی کے فرائض بھی نبھائے تاکہ تنازع کا پر امن حل تلاش

Read more

نئے پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم کو درپیش پہلے سو دن کے چیلنجز

ماضی کے مخالفوں کو آج کے اتحادی بنانے کا سفر بھی تحریک انصاف نے قریب ایک ہی دن میں طے کرلیا ’نئے پاکستان‘ کی نئی صبح جب عمران خان اس ملک کے وزیراعظم کا حلف اٹھا رہے تھے۔ پاکستان کے عوام دم سادھے دیکھ رہے تھے آنے والے دنوں کی طرف۔ نئے پاکستان کے سپورٹرز میں تو ولولہ ہے ہی لیکن عمران کے نقاد بھی نظریں لگائے بیٹھے ہیں کہ پاکستان کو بدلنے کا نعرہ لگانے والے اب ملک میں

Read more

جام کمال 39 ووٹ لے کر بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ منتخب

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نئے منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ جام کمال خان اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے تیسرے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ سنیچر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 39 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی سمیت چھ جماعتی اتحاد کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار تھے۔ ان کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل پر مشتمل اتحاد کے امیدوار میر

Read more

بالی وڈ ڈائری: ’ہمارا معاشرہ روز بروز بیمار ہوتا جا رہا ہے‘

بالی وڈ کی نئی دبنگ اداکارہ رچا چڈھا بے خوف ہو کر اپنی بات کہہ جاتی ہیں۔ کچھ عرصے پہلے ریپ کے موضوع پرانھوں نے جس طرح بغیر لگی لپٹی اپنی رائے ظاہر کی تھی اس کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا تھا۔ اس سے پریشان ہوئے بغیر ایک بار پھر رچا نے ہیش ٹیگ می ٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں جب چھوٹے بچوں کو جنسی زیادتیوں کا شکار بنایا

Read more

ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار جگہ بنانے والے پانچ کھیل

ایشیائی ممالک کے ہزاروں کھلاڑی 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہروں جکارتہ اور پالم بانگ میں شروع ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ ایشیائی کھیل ہر چار برس بعد منعقد ہوتے ہیں اور اس سال ان میں 45 ممالک کے کھلاڑی فٹبال سے لے کر کبڈی تک مختلف قسم کے کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ان میں سے کچھ کھیل ایسے بھی ہیں جو پہلی مرتبہ ایشیائی کھیلوں کا حصہ بنے ہیں۔ ان میں سے پانچ

Read more

موٹورولا کا نیا فون ’آئی فون ٹین کی ہو بہو نقل‘

سمارٹ فون بنانے والی کمپنی موٹورولا پر آئی فون ٹین کا نقل کردہ اپنا نیا فون ’بےشرمی‘ سے سامنے لانے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ فون بنانے والی کئی کمپنیوں نے آئی فون ٹین کے ظاہری ڈیزائن کی نقل اتاری ہے۔ تاہم جائزےسے پتہ چلا ہے کہ موٹورولا کا پی30 ایپل کے فلیگ شپ فون کی ہو بہو نقل ہے۔ اسی بارے میں آئی فونز کو ’سست‘ کرنے پر ایپل کی معافی ’ایپل انڈیا میں آئی فون تیار

Read more

عمران خان کی بطور وزیرِ اعظم حلف برداری کچھ دیر بعد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اب سے کچھ دیر بعد ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر پاکستان کے 22 ویں وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔ صدرِ مملکت ممنون حسین عمران خان سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیں گے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیرِ اعظم منتخب کیا تھا۔ انھوں نے 176 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف شہباز شریف کو 96

Read more

چنگیز خان، کروڑوں کے باپ مگر اپنے بیٹے کے نہیں

13ویں صدی عیسوی کے آغازمیں شمال مغربی ایشیا کی چراگاہوں سے ایک ایسا بگولہ اٹھا جس نے دنیا کی بنیادوں کو تہ و بالا کر کے رکھ دیا۔ چنگیز خان کی سفاک دانش کی رتھ پر سوار منگول موت اور تباہی کا پیغام ثابت ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کے بعد شہر، علاقے کے بعد علاقہ اور ملک کے بعد ملک سرنگوں ہوتے چلے گئے۔ محض چند عشروں کے اندر اندر خون کی ہولی کھیلتے، کھوپڑیوں کے مینار کھڑے

Read more

عمران خان: ’عوام کی توقعات کا پہاڑ سر کرنا اگلا ہدف ہونا چاہیے‘

عمران خان کی ایک اور عادت جو انھیں مشکل میں ڈال سکتی ہے وہ ان کی کسی سے ‘ڈکٹیشن’ نہ لینے کی ہے عمران احمد خان نیازی کھلاڑی زیادہ اچھے ہیں یا سیاستدان؟ کھلاڑی تو سب مانتے ہیں اور اس کا بڑا ثبوت سنہ 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ ہے۔ ان کے بارے میں ایک بات بڑی واضح ہے کہ اپنی دھن کے پکے ہیں۔ جو ہدف اپنے لیے چن لیتے ہیں اسے پورا کیے بغیر آرام سے نہیں بیٹھتے۔

Read more

نئی نسل کو منٹو میں دلچسپی کیوں ہے؟

منٹو نے اپنی زندگی کے 12 برس ممبئی میں گزارے جنوری 1948 میں منٹو ممبئی کی فلمی نگری چھوڑ کر لاہور چلے آئے۔ انھوں نے خود اشوک کمار پر لکھے جانے والے خاکے میں لکھا ہے کہ جب انھیں پتہ چلا کہ وہاں تعصب بڑھ رہا ہے تو: ‘میں نے اپنے آپ سے کہا، منٹو بھائی، آگے راستہ نہیں ملے گا، موٹر روک لو، ادھر باجو کی گلی سے چلے جاؤ۔ اور میں چپ چاپ باجو کی گلی سے پاکستان

Read more

’عمران خان کے چاہنے والوں کے لیے اِس قسم کا کوئی بھی مذاق برا لگے گا‘

امریکی کامیڈین ٹریور نوح کے ٹی وی پروگرام ‘دا ڈیلی شو’ میں پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا قرار دینے پر جہاں ایک طرف عمران خان کے مخالفین نے اس کو سراہا، دوسری جانب عمران خان کے حمایتیوں نے سخت ردعمل دکھایا اور تنقید کی۔ اس رد عمل پر یہ سوال اٹھا کہ کیا پاکستانی اپنے پسندیدہ رہنماؤں کے بارے میں کسی بھی قسم کا مذاق یا تنقید سننے

Read more

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب 19 اگست کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے منتخب وزیراعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں سردار عثمان بزدار کو نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ عمران خان وزیراعظم منتخب،کڑے احتساب کا اعلان ’پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سے تو وزیرِاعظم بھی ڈرتا ہے‘

Read more

گھر تو اپنا ہے لیکن سارے شہر نے چندہ دیا ہے

ایک فقیر کے گھر لڑکی والے رشتے کے سلسلے میں گئے تو گھر کافی بڑا اور عالی شان تھا لڑکی کے والد نے گھر کے بڑے سے پوچھا کہ گھر تو بہت اچھا ہے کیا یہ گھر آپ کا ذاتی ہے جس پر گھر کے بڑے کا کہنا تھا کہ ’رجسٹری تے میرے ناں تے وے لیکن اس دے وچ پورے شہر نے روپیہ روپیہ پایا ہوایا اے‘ (یعنی رجسٹری تو میرے نام پر ہے لیکن اس میں پورے شہر

Read more