فلسطین: ’امریکہ کا فنڈنگ بند کرنا فلسطینی عوام پر ایک کھلا حملہ ہے‘

اقوام متحدہ کا ادارہ انروا فلسطین میں اہم شعبوں میں امداد فراہم کرتا تھا جن میں تعلیم اور صحت بھی شامل ہے امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کو دی جانے والے تمام فنڈنگ کو بند کر رہا ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کے مختلف اقوام کے لیے امداد اور امور کے ادارے (Unrwa) کو امیدوں کے برعکس کمزور قرار دیا ہے۔ امریکی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ اقوام

Read more

’لوہا اٹھانے کے لیے، ہاتھ بھی لوہے کے بنانا پڑتے ہیں‘

                                           سپورٹس وومن: چاروں بہنوں کی نظریں مزید میڈلز پر۔ (دائیں سے بائیں، ٹوینکل سہیل، مریم سہیل، سائبل سہیل اور ویرونیکا) دبئی میں ہونے والی ایشیئن بینچ پریس انٹرنیشنل پاورلفٹنگ چیمپیئن شپ 2018 میں پہلی بار پاکستان کی چار بہنیں ایک ساتھ شریک ہوں گی۔ لاہور کے علاقے ساندہ کی رہائشی چار بہنیں اس بار دبئی میں ہونے والے ایشیئن

Read more

پاکستان کی تاریخ میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اس سپیشل کورٹ کی رکن بھی تھیں جسے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے لیے 2013 میں قائم کیا گیا تھا جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی ہائی کورٹ کی بننے والی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔ سنیچر کو ایک سادہ تقریب میں گورنر ہاؤس کوئٹہ

Read more

بوڑھے شاعر کو دستی بم اور راکٹ لانچر خرید نے کی ذمہ داری

مہاراشٹر کی پونے پولیس نے گذشتہ منگل کو ملک کے کئی شہروں سے حقوقِ انسانی کے پانچ سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کیا جن میں معروف صحافی اور حقوق انسانی کے علم بردار گوتم نولکھا، چھتیس گڑھ میں قبائلیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی معروف وکیل سدھا بھاردواج اور آندھرا کے ایک مقبول شاعر اور دانشور ورور راؤ بھی شامل ہیں۔ ان کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل سامنے آیا اور اسے مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار

Read more

شہزادی ڈیانا کے برقعے کا ڈیزائن نیلامی کے لیے تیار

شہزادی ڈیانا کے سنہ 1986 میں خلیجی ممالک کے دورے کے لیے تیار کیے جانے والے برقعے کا ایک ڈیزائن رواں ماہ امریکہ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔ نیلام کی جانے والی دوسری چیزوں میں لباس کے ڈیزائن اور کپڑے کے نمونے بھی شامل ہیں۔ یہ اشیا شہزادی ڈیانا کے عروسی جوڑے کو ڈیزائن کرنے والی دکان ڈیوڈ اینڈ الیزبتھ امینوئلز سے حاصل کی گئی ہیں۔ شہزادی ڈیانا کے خلیجی ممالک کے دورے کے لیے لباس تیار کرنے کے

Read more

کیا پی ٹی وی واقعی غیر سیاسی ہو گیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں اقتدار سنبھالنے کے چند دن بعد ہی وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے پاکستان ٹیلی ویژن سے سیاسی سنسرشپ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بی بی سی نے سرکاری ٹیلی ویثرن پی ٹی وی میں کام کرنے والے عملے سے بات کرکے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آیا واقعی پی ٹی وی نے حکومت کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کو کوریج دینے اور حکومتی تنقید کو نشر کرنا شروع کردیا ہے۔ پی ٹی

Read more

سعودی عرب نے نہر کھود کر قطر کو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق کر دی

ایک سعودی عہدے دار نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب قطر کے گرد ایک نہر کھود کر اسے جزیرہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سینیئر مشیر سعود القحطاتی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا: ‘میں بےچینی سے جزیرہ سلوا کے منصوبے کی تکمیل کی تفصیلات کا انتظار کر رہا ہوں۔ ایک عظیم، تاریخی منصوبہ جس سے خطے کا جغرافیہ بدل جائے

Read more

کیا مندر پر حیرت انگیز رنگ و روغن غیر قانونی ہے؟

ملائیشیا میں ہندوؤں کے ایک مندر کو نظر کو خیرہ کرنے والے رنگ و روغن سے سجایا گیا ہے اور اس کے 272 زینوں کو مختلف رنگوں میں ایک پیٹرن میں پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ زینے باتو غار تک جاتے ہیں۔ دارالحکومت کولالمپور کے مضافات میں موجود یہ مقام جہاں ایک زیارت گاہ ہے وہیں یہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کی نئی سج دھج کو وسیع پیمانے پر انسٹا گرام اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش

Read more

کرینہ کی خواہش خواتین ان کا میک اپ آزمائیں

اپنے سٹائل کے لیے مشہور بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انڈین کاسمیٹک برانڈ لیکمے کے ساتھ ایک نئی میک اپ لائن لانچ کی ہے۔ میک اپ کی یہ اشیا ‘شیڈز آف اے دیوا’ کے نام سے بازار میں دستیاب ہیں۔ کرینہ کپور نے بتایا کہ میک اپ لائن کو بازار میں لانے سے پہلے انھوں نے لیکمے کے ساتھ ایک ایک رنگ اور میک اپ کے ٹیکسچر کو تیار کرنے میں بہت محنت کی ہے۔ اس میک اپ لائن میں

Read more

پشاور میں پہلی مدارس کرکٹ لیگ اختتام پذیر

مدرسہ دارالفرقان پشاور کے کھلاڑی محمد عمر کا کہنا ہے کہ پہلے ایسے میچز دیکھنے کے لیے ان کی تلاشی لی جاتی تھی کیونکہ داڑھی اور ٹوپی پہنے کسی شخص کو سٹیڈیم میں داخل بھی نہیں ہونے دیا جاتا تھا لیکن زلمی مدرسہ لیگ میں ان سب کو موقع ملا اور اب وہ میچ دیکھنے نہیں کھیلنے آئے ہیں۔ پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں دینی مدارس کے طلبا کے درمیان کھیلے گئی چار روزہ زلمی مدرسہ لیگ جمعے کو

Read more

چین: بچوں میں نظر کی کمزوری کو روکنے کے لیے ویڈیو گیمنگ کنٹرول کرنے کا اعلان

چین میں حکام نے بچوں کی قریب کی نظر کم ہونے کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لیے ویڈیو گیمنگ کو کنٹرول کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ریگولیٹرز نئی ویڈیو گیمز کی تعداد کو محدود کرنے، کھیلنے کا وقت کم کرنے اور عمر کی پابندی کے نظام کو نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ چین میں سنہ 2015 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے 50 کروڑ افراد کو بصری معذوری کا سامنا کرنا پڑا جن میں سے

Read more

’پلس سائزڈ خواتین کو یہی چاہیے تھا‘

بین الاقوامی فیشن میگزین کاسموپولیٹن کے تازہ شمارے کی سٹار ایک امریکی پلس سائزڈ (فربہ) خاتون ماڈل ٹیس ہالیڈے ہیں۔ رسالے کے سرورق کی یہ کہہ کر تعریف کی گئی ہے کہ اس میں جسم کی نمائش مثبت انداز میں کی گئی ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ ایک فیشن میگزین کے سرورق میں ‘نمایاں طور پر موٹی خاتون’ کو دیکھنا بہت اہم پیش رفت ہے۔ ٹیس ہالیڈے جن کا یو کے سائز 26 ہے کا کہنا ہے کہ جب انھیں

Read more

غزنی پر حملے کے لیے پاکستان سے مدد نہیں لی: افغان طالبان

REUTERSدس اگست کو طالبان نے صوبائی دارالحکومت غزنی پر دھاوا بولا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے افغان طالبان نے اپنی ویب سائٹ ‘وائس آف جہاد’ پر شائع کردہ ایک بیان میں حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے غزنی پر حملے کے لیے پاکستان سے مدد نہیں لی۔ افغان حکومت نے الزام لگایا تھا کہ اس ماہ مشرقی شہر غزنی پر ہونے والے طالبان کے حملے کے دوران پاکستانی جرنیلوں نے طالبان

Read more

ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی برتری 80 رنز

ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد انڈیا کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے انڈیا نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ اس وقت کریز پر چیتیشور پجارا اور ریشبھ پینٹ موجود ہیں۔ انڈیا کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 83 رنز کی ضرورت ہے اور

Read more

بیرون ملک مقیم پاکستانی اب ووٹ ڈال سکتے ہییں: الیکشن کمیشن

پاکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانی اب اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ جمعے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ سمندر پار پاکستانی جن کا تعلق ان حلقوں سے ہے جہاں ضمنی انتخاب منعقد ہونا ہے وہ مورخہ 14 اکتوبر کو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے جمعے کی شب بارہ بجے سے

Read more

کشمیر: پولیس اور عسکریت پسندوں میں نفسیاتی جنگ

اغوا کی یہ وارداتیں ان شکایات کے بعد رونما ہوئی جن میں الزام عائد کیا گیا کہ پولیس اور دوسری فورسز سرگرم عسکریت پسندوں کے والدین اور دوسرے رشتہ داروں کو ہراساں کرتے ہیں جنوبی کشمیر کے تمام چار اضلاع میں گذشتہ تین روز کے دوران دس سے زیادہ ایسے کشمیریوں کو مسلح عسکریت پسندوں نے اغوا کیا ہے جن کے والد، بھائی یا نزدیکی رشتہ دار پولیس اہلکار یا پولیس افسر ہیں۔ گذشتہ بدھ کو برہان وانی کے آبائی

Read more

شاہ محمود قریشی: ’پاکستان مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے‘

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یکطرفہ انحراف پر ایران کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ یقین دہانی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ مذاکرات میں کروائی۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی بھی اعلیٰ غیر ملکی وفد کا پہلا دورہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل

Read more

پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قاتلوں کو سزائے موت، تعلق ایم کیو ایم سے

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔ دونوں ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی شعبۂ خواتین سندھ کی صدر زہرہ شاہد کو آٹھ مئی سنہ 2013 کو ڈیفینس میں واقع ان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے چار ملزمان راشد

Read more

گیرٹ وائلڈرز: متنازع ڈچ سیاست دان کون ہے؟

گیرٹ وائلڈرز کی جماعت ’فریڈم پارٹی‘ کے منشور میں برقعے کے علاوہ حلال گوشت پر پابندی بھی شامل ہیں اس وقت نیدرلینڈز کے وزیرِ اعظم مارک رُتے سہی، لیکن دنیا بھر میں ملک کے سب سے مشہور سیاست دان گیرٹ وائلڈرز ہیں۔ ان کی شہرت کی وجوہات مثبت کی بجائے منفی ہیں اور انھیں دنیا بھر میں اسلام دشمن کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے پیغمبرِ اسلام کے خاکے بنانے کا مقابلہ منعقد کروانے کا

Read more

اداکارہ نے آنکھ مار کر ’توہین مذہب نہیں کی‘، مقدمہ خارج

انڈیا کی سپریم کورٹ نے نوجوان اداکارہ پریا وریئر کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ انھوں نے ایک فلم کے سین میں آنکھ ماری جسے بعض مسلمانوں گروہوں کی جانب سے ’توہین مذہب‘ قرار دیا گیا تھا۔ پریا وریئر نے اپنی پہلی فلم کے ایک گانے کے دوران آنکھ ماری، جس کے بعد یہ ویڈیو کلپ انڈیا میں وائرل ہو گیا تھا۔ الزام لگانے والوں نے ’مقدس گیت‘ کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا

Read more

معذور لڑکی کا ریپ ہوا اور چبھتے سوال بھی اسی سے

انڈیا کے شہر دہرادون میں معذور لڑکی کے ساتھ ریپ کا معاملہ ریپ کی متاثرہ ایک لڑکی سے جب میں نے پہلی بار بات کی تو اس نے بتایا کہ اس کے لیے ریپ کی زیادتی سے زیادہ دردناک یہ بات تھی کہ کوئی اس کی بات ماننے کو تیار نہیں تھا۔ عام طور پر لوگوں کو اس بات پر یقین نہیں ہوتا کہ کسی معذور لڑکی کے ساتھ بھی ریپ ہو سکتا ہے۔ پولیس، ہمسائے اور یہاں تک خود

Read more

17 سال کی عمر سے ہی سگریٹ اور شراب نوشی کا واضح نقصان پہنچنا شروع ہو جاتا ہے: نئی تحقیق

تحقیق کے مطابق شرکا کے کم عمری میں سگریٹ اور شراب پینے سے ان کی رگیں سخت ہو جاتی ہیں اور ان پر کولیسٹرول جمنا شروع ہو جاتا ہے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ نوجوان جو سگریٹ بھی پیتے ہیں اور شراب بھی، ان کی شریانوں کو 17 سال کی عمر سے ہی واضح نقصان پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی شریانیں نوعمری ہی سے سخت ہونا شروع ہو

Read more

پاکپتن ڈی پی او کے تبادلے کا معاملہ، خاور مانیکا آج ہی عدالت میں طلب

سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر پاک پتن کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے تبادلے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور وزیر اعلی پنجاب کے مبینہ ’بھائی‘ احسن جمیل گجر کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ’کیسے کسی خاتون کو روکنے یا ناکے پر خاور مانیکا کے نہ رکنے پر پولیس کی

Read more

بچوں کے خلاف جرائم: رواں سال 2300 سے زائد واقعات، 57 بچوں کا ریپ کے بعد قتل

پاکستان میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بعد ان کے قتل کی وارداتوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بچوں کے اغوا، ان پر تشدد اور ریپ سمیت مختلف جرائم کے 2300 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 57 بچوں کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’ساحل‘ نے بچوں کے خلاف جرائم کے

Read more

چین: اوغروں کو کیمپوں میں رکھنے پر اقوام متحدہ کی تشویش

چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے تاہم انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کچھ مذہبی انتہا پسندوں کو ‘ری ایجوکیشن’ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انھیں چین میں اوغر برادری کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر تشویش ہے اور انھوں نے چینی حکومت سے کہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کا کہہ کر جنھیں گرفتار کیا گیا ہے انھیں رہا کیا جائے۔ یہ بیان اقوام متحدہ کی ایک

Read more

خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں شہابیہ لگنے سے سوراخ کو بند کر دیا

NASAروسی خلائی گاڑی جون میں یہاں خلا بازوں کو لائی تھی بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود خلا بازوں وہاں ہونے والے ایک سوراخ سے آکسیجن کے اخراج کو روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہ سوراخ اس کیپسول میں پایا گیا جس کے ذریعے عملے کے ارکان زمین سے 400 کلومیٹر دور اس لیبارٹری کے اندر منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ نقصان خلا سے آنے والی کسی تیز رفتار پتھریلی چیز کے

Read more

ہاکی فیڈریشن کا ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کا لالی پاپ

اس سال کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم دس ٹیموں میں ساتویں نمبر پر آئی تو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے صدا بلند ہوئی کہ نئے کوچ رولینٹ آلٹمینز کا چونکہ یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا لہذا ٹیم کی تشکیل نو ہورہی ہے۔ اسی سال چمپیئنز ٹرافی کے الوداعی ایونٹ میں وائلڈ کارڈ کی مرہون منت شرکت کرتے ہوئے پاکستانی ہاکی ٹیم نے چھ ٹیموں میں سب سے آخری پوزیشن حاصل کی تو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یہ نعرہ

Read more

دھمکیوں اور خطرات کے سبب پیغبرِ اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منسوخ

نیدرلینڈز میں انتہائی دائیں بازو کے قانون ساز گیرٹ وائلڈر نے قتل کی دھمکیوں اور دوسروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے سبب پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گریٹ وائلڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اسلامی تشدد کے خطرات کے سبب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کارٹون بنانے کا مقابلہ نہیں ہو گا۔‘ پیغبرِ اسلام کے خاکے بنانے کا یہ مقابلہ رواں سال نومبر میں نیدر لینڈ کی پارلیمان

Read more

’بیوی کے مرنے کے بعد شادی قانونی طور پر تسلیم‘

امریکی ریاست یوٹا کے ایک جج نے ایک 74 سالہ عورت کی ایک اور عورت سے شادی کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس عورت کی پارٹنر کا تین ماہ قبل انتقال ہوا تھا۔ جج پیٹرک کوروم نے اعلان کیا کہ بونی فورسٹر نے قانونی طور پر بیورلی گروسینٹ سے شادی کی تھی جو 82 سال کی عمر میں سالٹ لیک سٹی میں مئی میں انتقال کر گئیں۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست یوٹا میں ہم جنس پرست شادیوں کو سنہ

Read more

پاکستان میں ہندو خواتین سکھ بننے پر مجبور

پاکستان میں ہندو برادری کی کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے تحفظ کے لیے معاشرے میں سکھ بن کر رہنا پڑتا ہے۔ حسن ابدال میں مقیم پناہ گزین امیت کوئر کہتی ہیں ’سکھ برادری میں قبول کیے جانے کے لیے گرانتھ صاحب (سکھوں کی مقدس کتاب) پڑھتی ہوں کیونکہ یہاں کوئی مندر نہیں ہے مگر ناامیدی کے وقت میں بھگوت گیتا پر واپس جانے پر مجبور ہو جاتی ہوں‘۔ ایسی کئی مشکلات کا تذکرہ خواتین کے حقوق کے

Read more

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان فوج کی مدد کی تصدیق

چینی فوج تربیت کے دوران چین شمالی افغانستان میں افغان فوجیوں پر مشتمل ایک پہاڑی بریگیڈ بنانے میں افغانستان کی مدد کر رہا ہے تاکہ شدت پسندی کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے۔ یہ بات بیجنگ میں موجود افغان سفارت خانے نے بتائی ہے۔ تاہم اخبار ساؤتھ چائنا پوسٹ کو بھیجے گئے ایک فیکس میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ چینی فوجی کسی بھی مرحلے پر افغانستان کی سرزمین پر تعینات نہیں ہوں گے۔ افغان سفارت خانے نے کہا

Read more

صدارتی انتخابات میں تین امیدوار میدان میں، تحریک انصاف کا پلڑا بھاری

AFP/Getty پاکستان میں عام انتحابات کے بعد اب صدارتی انتخابات کا مرحلہ جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں منسقم حزب اختلاف کی جانب سے دو امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ تین حتمی صدارتی امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں حمکران جماعت کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی، مسلم لیگ نون کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کی

Read more

برطانیہ میں بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ؟

Science Photo Library برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں 18 سال سے کم عمر افراد کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے کیونکہ اس سے بچوں کی صحت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ایسے مشروبات کی بچوں کو فروخت کرنے کو غیرقانونی قرار دیے جانے کے اس منصوبے پر عوام سے بھی صلاح مانگی گئی ہے۔ انرجی ڈرنکس میں چینی اور کیفین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے اور

Read more

ساؤتھہمپٹن ٹیسٹ: انگلش بیٹنگ لڑکھڑانے لگی

جسپریت بھمرا نےمیچ کے شروعات میں ہی سوئنگ سے بھرپور تیز بالنگ کی۔ برطانیہ کے شہر ساؤتھہیمپٹن میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے تھوڑی دیر پہلے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 36 رن بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے پویلین واپس لوٹنے والوں میں اوپنر ایلیسٹر کک، کیٹن جیننگز، کپتنا جو روٹ اور جانی بیرسٹو شامل ہیں۔ انگش بلے بازوں نے جب

Read more

ڈیٹ پر بل ادا کیے بغیر بھاگنے والے کو 13 سال قید ہو سکتی ہے

ایک شخص جو مبینہ طور پر ریسٹورنٹ میں ڈیٹ لے کر جاتا تھا اور بِل دیے بغیر بھاگ جاتا تھا کو ممکنہ طور پر 13 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پال گونزیلز پر الزام ہے کہ انھوں نے کم از کم 10 خواتین کے ساتھ ڈیٹ پر کھانا کھایا اور بِل دیے بغیر بھاگ گئے۔ پال ان خواتین سے مئی 2016 اور اپریل 2018 کے درمیان ڈیٹنگ ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے ملے تھے۔ استغاثہ کا

Read more

روہنگیا بحران: ’میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا‘

روہنگیا میانمار میں ایک نسلی اقلیت ہیں اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سبکدوش ہونے والے سربراہ نے کہا ہے کہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف پرتشدد مہم چلانے پر مستعفی ہو جانا چاہیےتھا۔ زید رعد الحسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے نوبیل انعام حاصل کرنے والی سوچی نے وہاں بہانے بنائے جہاں مذمت کی جانی چاہیے تھی۔ ان کا یہ

Read more

’حکومت بول رہی ہے کوئی سٹیج پر کامیڈی نہیں۔۔۔‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو اولین حیرت اس وقت ہوئی جب فیاض الحسن چوہان کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کا قلمدان سونپا گیا۔ اس حیرت کی بظاہر ایک وجہ یہ تھی کہ فیاض الحسن چوہان گذشتہ کئی برسوں سے ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز

Read more

اقلیتی آئی ڈی پیز، پاکستان کے گمنام مہاجرین

لکشمی کور کے چار بیٹے تھے، ایک کی چند برس قبل ایک حادثے میں موت ہو گئی۔ ایک دماغی کمزوری کا شکار ہے۔ ان کے شوہر کی بھی گزشتہ برس ہی موت ہوگئی۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب کے ایک نواحی علاقے میں دو بوسیدہ سے کمروں اور ایک جھونپڑی پر مشتمل چھوٹا سا مکان ہے۔ اس میں 35 سالہ بیوہ لکشمی کور اور ان کے کنبے کے افراد گذشتہ تقریباٌ ایک دہائی سے رہائش پذیر ہیں۔

Read more

نیوزی لینڈ کا گاؤں بلّیوں پر پابندی کیوں لگانا چاہتا ہے؟

مقامی لوگ بلیوں پر پابندی کے خلاف ہیں نیوزی لینڈ کے جنوبی ساحلی دیہات میں پالتو بلیوں پر پابندی لگائے جانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد وہاں کی قدیم جنگلی حیات کا تحفظ کرنا ہے۔ ساؤتھ لینڈ ماحولیاتی ادارے کی جانب سے تجویز کردہ اقدامات کے تحت نیوزی لینڈ کے علاقے اومایوئی میں ان بلیوں کے مالکان کو ان کی جنسی صلاحیت ختم کروانے اور ان میں مائیکر چپ ڈالوانے کے بعد انہیں حکام کے

Read more

’سرینا ولیمز کے بارے میں بیان 10000 گنا زیادہ برا تھا‘

یاد رہے کہ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز نے مئی میں فرینچ اوپن میں ایک فل باڈی سوٹ پہننا تھا تاکہ وہ بلڈ کلوٹس سے بچ سکیں۔ سرینا ولیمز نے حال ہی میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی علیزے کورنٹ نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز کے میں فرینچ اوپن میں پہننے والے کیٹ سوٹ پر لگائی جانے والی پابندی لگانا علیزے کے خلاف یو ایس اوپن میں لگائی گئی سزا سے 10000 گنا

Read more

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے 11 کھرب سے زائد

احسن اقبال کا کہنا تھا ‘نئے منصوبوں کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جا سکے گی’ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا حجم گیارہ کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ حکومت نے گردشی قرضوں کی وجوہات کا تعین کرتے ہوئے مسئلہ کا حل تجویز کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی رابطے کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزاتِ توانائی نے گردشی قرضے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Read more

اقوام متحدہ نے گمراہ کن معلومات کی بنیاد پر الزامات عائد کیے ہیں: سعودی اتحادی افواج

یمن میں جاری لڑائی کے سبب لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے یمن میں سعودی اتحادی افواج نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات کو بنیاد بنا کر مرتب کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یمن میں ہونے والے حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا تھا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کئی چیزیں غیر مصدقہ

Read more

تحریک لبیک کا اسلام آباد کی طرف مارچ کالا شاہ کاکو پہنچ گیا

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خاکوں کے مقابلوں کے اعلان کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کیا جا رہا ہے جس کی قیادت تحریک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کر رہے ہیں۔ لاہور سے بدھ کی شام ایک کنٹینر اور گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا۔ تحریکِ لبیک پاکستان کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی کے مطابق ان کا کارواں بدھ کی رات گجرات کے

Read more

پاکستان میں تمام میڈیا کی نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں اخبارات اور الیکڑانک میڈیا کے ایل الگ نگران اداروں کو ختم کر کے ایک نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں پارلیمان کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک میں پریس کونسل ایک اسٹیبلشمنٹ بنی ہوئی ہے جو کہ پرنٹ میڈیا کو دیکھتی ہے اور پیمرا ایک الگ اسٹیبلشمنٹ

Read more

پاکستان میں تمام میڈیا کی نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں اخبارات اور الیکڑانک میڈیا کے لئے الگ الگ نگران اداروں کو ختم کر کے ایک نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں پارلیمان کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک میں پریس کونسل ایک اسٹیبلشمنٹ بنی ہوئی ہے جو کہ پرنٹ میڈیا کو دیکھتی ہے اور پیمرا ایک الگ اسٹیبلشمنٹ

Read more

ہانگ کانگ: کام کا جھانسہ دے کر خاتون کی دھوکے سے شادی

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ ’جعلی‘ شادی کی ایک تقریب کے دوران دھوکے سے ان کی شادی ایک مکمل طور پر اجنبی شخص سے کر دی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انھیں بتایا گیا تھا کہ شادی کی تقریب کے دوران انھیں دلہن کا کردار نبھانا ہو گا۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تقریب کے دوران انھوں نے اور اجنبی شخص نے شادی کے لیے مخصوص دستاویزات

Read more

’ہیلی کاپٹر پچاس روپے کلو’

جب سے تحریک انصاف نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے، جماعت کے رہنما اور حکومتی اراکین نے مسلسل اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کفایت شعاری سے کام لیں گے اور غیر ضروری خرچے کم کریں گے۔ اس بابت وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے عوامی خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے، بلٹ پروف گاڑیاں فروخت کر دیں گے اور اپنے لیے پروٹوکول میں کمی کریں

Read more

’بکریاں مسکراتے چہرے پسند کرتی ہیں‘

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بکریاں اور بکرے انسانی چہروں پر خوشی کے تاثرات سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے ہونے والی تحقیق کے مقابلے میں اب سامنے آنے والے نتائج کے مطابق زیادہ قسم کے جانور انسانوں کے مزاج سمجھ سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے بکریوں اور بکروں کو ایک ہی انسان کی دو تصاویر دکھائیں، جن میں سے ایک غصے والی اور دوسرے خوشی کی تاثرات ظاہر کر رہی تھی۔ اوپن سائنس جریدے میں شائع ہونے

Read more

برطانیہ: سعودی عرب کے ٹی وی اشتہارات پر پابندی

برطانیہ کے ابلاغیات کے ریگیولیٹوری ادرے "آف کام” نے برطانوی نشریاتی اداروں پر سعودی عرب کے بارے میں نشر کیے گئے اشتہارات کو سیاسی اشتہار بازی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانیہ کے ایک نجی نشریاتی ادارے سکائی نے سعودی عرب کے ویژن 2030 نامی اصلاحی ایجینڈے کا اشتہار نشر کیا تھا جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کرتے اور بادشاہت میں سینما کا افتتاح جیسے مناظر دکھائے گئے تھے۔

Read more

’گیرٹ وائلڈرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار‘

نیدرلینڈز میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان اور پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان کرنے والے گیرٹ وائلڈرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ بندی مبینہ طور پر گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان کے جواب میں کی گئی تھی۔ اس مشتبہ شخص کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے اور انھیں ہیگ میں سینٹرل ٹرین

Read more

لیکمے فیشن ویک میں بالی وڈ ستاروں کے جلوے

فیشن کی دنیا میں رواں سال پھر سے وہ موقع آیا جب فیشن کے شوقین افراد نے اپنے پسندیدہ اور نامور ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ لیکمے فیشن ویک ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں بہت سی بال وڈ شخصیات دلکش ڈیزائنز پہنے ریمپ پر دکھائی دیتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب انڈین شہر ممبئی میں ہونے والے لیکمے فیشن ویک میں بالی وڈ کے کئی ستارے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن

Read more

سپریم کورٹ نے زرداری کو دس سال کے اثاثوں کی فہرست جمع کروانے کا حکم دیا ہے

سپریم کورٹ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس کے مقدمے میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے اپنی جائیداد سے متعلق جمع کروائے گئے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اُنھیں گذشتہ 10 سال کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراونے کا حکم دیا ہے۔ منگل کے روز آصف علی زرداری کی طرف سے اپنی جائیداد سے متعلق جمع کروائے گئے بیان حلفی میں کہا تھا کہ ’آج کے دن تک ان کی

Read more

2018 میں پاکستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ

سندھ میں لاپتہ سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف سرگرم مشتاق زہرانی خود بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان کے والد لونگ زہرانی کا کہنا ہے کہ مشتاق 28 جولائی کو لاڑکانہ شہر میں اپنے دوستوں کے ساتھ گئے تھے، شام چار بجے کے بعد سے ان کا موبائل پر رابطہ نہ ہو سکا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ مشتاق زہرانی کا تعلق جئے سندھ آریسر گروپ سے تھا جبکہ وہ مال مویشی کا کام کرتے تھے۔

Read more

ایران نے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ’دسیوں جاسوس‘ گرفتار کر لیے

ایران کے وزیرِ اطلاعات محمود علوی ایران کے وزیرِ اطلاعات نے منگل کے روز کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ‘دسیوں جاسوسوں’ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران پر امریکی پابندیوں کے دوبارہ لاگو ہونے کے باعث ایران اور مغرب کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارتِ اطلاعات ایران کا مرکزی جاسوس ادارہ ہے جس کا کام ملک کے

Read more

شاہ محمود قریشی کی نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ سے بات: ’گستاخانہ خاکوں سے نفرت اور عدم برداشت پھیلے گا‘

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیدرلینڈز میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلے کرنے کے معاملے پر نیدرلینڈز کے ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ’نفرت اور عدم برداشت‘ پھیلے گا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ سے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچے گی۔ نیدرلینڈز کے وزیر

Read more

امریکی صدر ٹرمپ کی گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کو تنبیہ

فیفا کے صدر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے میڈیا کو ریڈ کارڈ دکھایا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک کے معتصابانہ رویے پر انھیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ‘تکلیف دہ حدود میں داخل ہو رہی ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ان ویب سائٹس کو ‘بہت محتاط’ ہونا چاہیے۔ اس سے قبل انھوں نے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر ‘ٹرمپ نیوز’ کی سرچ

Read more

’جبری گمشدگیوں کو سیاسی رنگ دیا گیا‘: جسٹس جاوید اقبال

جبری طور پر گمشدہ افراد سے متعلق بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے معاملے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے اور گزشتہ پندرہ سال کے دوران آنے والی حکومتوں نے اس طرح کام نہیں کیا جس کا یہ اہم معاملہ متقاضی تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ پارلیمٹنٹ میں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق قانون سازی بھی نہیں  کی گئی۔ منگل کے روز

Read more

دؤاد ابراہیم سے تعلق کا الزام، برطانیہ میں گرفتار پاکستانی تاجر کے ریمانڈ میں توسیع

جابر موتی کو 17 اگست کو لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ایکسٹراڈیشن یونٹ نے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔ لندن کی ایک عدالت نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار کراچی کے کاروباری شخص جابر صدیق موتی کے ریمانڈ میں چار ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ منگل کو مقدمے کی سماعت کے دوران جابر موتی جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے اُن کی شناخت سے

Read more

دوسری جنگِ عظیم کے بعد روس کی سب سے بڑی فوجی مشقیں

روس کی جانب سے ان فوجی مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیٹو اور روس کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ روس 300,000 فوجی اہلکاروں کے ساتھ اگلے ماہ سے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اس کی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہوں گی۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوگو کا کہنا ہے کہ سینٹرل اور مشرقی روس میں منعقد کی جانے

Read more

گستاخانہ خاکے: پاکستان وزیرخارجہ کا او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو خط

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو ایک خط لکھا ہے جس میں انھوں نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر غور کرنے کے لیے فوری طرر پر تنظیم کے مستقل رکن ملکوں کا اجلاس طلب کرنے کا کہا ہے۔ منگل کو پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’پیغمبر اسلام کی بے حرمتی کی حرکات کو اگر نہ روکا

Read more

ملک گیر چھاپے میں حقوق انسانی کے سرکردہ کارکنوں کی گرفتاری

ان گرفتاریوں کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذمت کی ہے انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں اس سال کے اوائل میں دلتوں کی ایک سیاسی ریلی میں تشدد کے سلسلے میں پولیس نے صحافی اور کارکن گوتم نو لکھا سمیت ملک کے کئی سرکردہ حقوق انسانی کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ‘ہزاروں دلت ہندو سے بدھ ہو گئے‘ دلت سے شادی کرنے پر ڈھائی لاکھ امداد، آمدن کی شرط ختم پولیس کا کہنا ہے کہ

Read more

کرکٹ: میچ فکسر پکڑنے کے لیے آئی سی سی کی عوام سے اپیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک انڈر کور ڈوکیومنٹری میں دکھائے گئے ایک مبینہ میچ فکسر کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔ الجزیرہ نے یہ ڈوکیومنٹری مئی میں نشر کی تھی اور وہ اس جیسی ایک اور فلم جلد ہی نشر کرنے کا ارادرہ رکھتا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پہلی ڈوکیومنٹری میں دکھائے گئے اس شخص کے علاوہ تمام افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اس میں انگلینڈ اور

Read more

فیس بک نے میانمار کے فوجی سربراہ کا فیس بک اکاؤنٹ کیوں بند کیا؟

میانمار میں فیس بک سوشل میڈیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے میانمار کے کئی اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے، جن میں فوج کے سپاہ سالار بھی شامل ہیں، اب فیس بک اکاؤنٹس نہیں ہیں۔ فیس بک نے اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ کے بعد ان کے فیس بک اکاؤنٹ ختم کر دیے ہیں، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ متعدد رہنماؤں کے خلاف روہنگیا اقلیت اور دیگر گروہوں پر تشدد میں ان کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں

Read more

’تربیلا ڈیم: پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں چالیس فیصد کمی‘

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے سینیٹ کو بتایا کہ ہائیڈرو گرافک سروے سنہ 2017 کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40.58 فیصد کمی ہو گئی ہے۔ سینیٹر ثمینہ سعید کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہائیڈرو گرافک سروے سنہ 2017 کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے صلاحیت میں 37.42 فیصد سے لے کر 40.58 تک کمی ہوئی ہے۔ ان

Read more

’یمن میں تمام فریقین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے‘

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یمن میں جاری تصادم میں تمام فریقین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ یمن میں جاری کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ میں انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر یمن کی سکیورٹی فورسز، سعودی اتحاد اور حوثی باغیوں نے شہریوں کی حفاظت کے لیے بہت کم اقدامات کیے۔ رپورٹ میں سکولوں، ہسپتالوں اور مارکٹوں پر بمباری اور شیلنگ

Read more

بنی گالہ تک وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا کتنا خرچ؟

احتساب میرے سے شروع ہوگا اور پھر میرے سے نیچے جائے گا: عمران خان پاکستانی سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم عمران خان کی کفایت شعاری کے حوالے سے زوروشور سے بحث جاری ہے۔ گذشتہ دنوں بنی گالہ میں عمران خان کے ایک ہمسائے نے سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کے زیرِاستعمال ایک ہیلی کاپٹر کی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ لکھا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر آج کل بنی گالہ وزیرِاعظم کو لانے اور لے جانے کے لیے آتا جاتا ہے۔

Read more

’فضائی آلودگی سے لوگوں کی ذہانت کم ہو جاتی ہے‘

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی سے متاثر ہونے کی صورت میں لوگوں کی ذہنی صلاحیتیں میں فرق پڑ سکتا ہے۔ محققین کے خیال میں منفی اثرات عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں اور اس سے سب سے زیادہ متاثر وہ افراد ہوتے ہیں جو کم تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔ امریکہ اور چین کی اس تحقیق میں چین میں چار سال سے زائد عرصے تک تقریباً 20 ہزار افراد کی زبانی اور ریاضی

Read more

کشمیر: ” 35A کا خاتمہ نیوکلیر بم سے بھی خطرناک ہوگا”

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں خطے کی آئینی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے مظاہرے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں دو سال سے مسلح تشدد، فوجی آپریشنوں، ہلاکتوں، گرفتاریوں اور پابندیوں کی وجہ سے غیریقینی کا ماحول ہے۔ ہند مخالف عسکری و احتجاجی تحریک نے ہندنواز سیاسی بیانیہ کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا ہے۔ لیکن گزشتہ ماہ جب بھارتی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ بھارتی آئین کی دفعہ 35A کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی کئی

Read more

دولے شاہ کے چوہے

بچپن سے لے کر اب تک شاہ دولے کے ’چوہے‘ کہلائے جانے والے افراد میرے لیے قابل رحم بھی رہے ہیں اور قابل احترام بھی۔ بچپن میں گاؤں کی گلیوں میں بھیک مانگنے کے لیے آنے والے ان مخصوص لوگوں سے مجھے خاص انسیت تھی۔ سبز چولا، گلے میں موجود بڑے بڑے منکڑے (پتھر) والے ہار، ایک خاص ہیئت کا سر اور پھر جب یہ مجہول مانگنے نکلتے تو حیدر حیدر کی صدائیں مجھے اپنی جانب کھینچتیں۔ جو موجود ہوتا

Read more

لیسبوس کا موریا کیمپ: ’دس دس برس کے بچے خودکشیاں کر رہے ہیں‘

سارہ خان کا خاندان مسلسل لڑاییوں سے خوفزدہ ہے یونانی جزیرے لیسبوس کے موریا کیمپ میں جان لیوا تشدد ہے، گنجائش سے زیادہ لوگ ہیں، صفائی کی صورتحال ابتر ہے اور ایک خیراتی ادارے کے مطابق اب تو نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ دس دس برس کے بچے بھی خودکشی کرنے لگے ہیں۔ بی بی سی کے وکٹوریا ڈربی شائر پروگرام کو اس کیمپ تک رسائی ملی۔ ’ہم ہر وقت یہاں سے نکلنے کو تیار رہتے ہیں، 24

Read more

ایشین گیمز: جیولن تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ارشد نے 80.75 میٹر دور نیزہ پھینک کر جیول تھرو کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی انڈونیشیا میں جاری 18ویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستانی دستہ تاحال سونے یا چاندی کے تمغے سے تو محروم ہے تاہم اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ پاکستان کے لیے کانسی کا تیسرا تمغہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیر کو جیولن تھرو کے مقابلے میں حاصل کیا۔ ارشد نے 80.75 میٹر دور نیزہ پھینک کر اس مقابلے میں

Read more

’پہاڑوں میں بیٹھ کر رباب بجا سکتا تھا، مگر شہر میں نہیں‘

افغان سرحد کے قریب، بادلوں میں گھِرے بلند و بالا پہاڑوں کے دامن میں رباب کی دھنیں سننے کے لیے نوجوانوں کا مجمع نعیم عاجز کے قریب بیٹھا ہے۔ وہ اِس علاقے کے چند مشہور رباب نوازوں میں سے ایک ہیں جبکہ یہاں بیٹھے نوجوانوں میں کچھ ان کے شاگرد بھی ہیں۔ یہ کرم ایجنسی کا صدر مقام پاڑہ چنار ہے جہاں کوہِ سفید کی دوسری جانب افغانستان کی سرحد ہے۔ اونچے چناروں کی بیچ نرم سبزے پر کہیں جانور

Read more

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں پرانے کون ہیں اور نیا کیا ہے؟

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی نئی کابینہ کے اراکین کی حلف برداری ہو گئی ہے لیکن اس نئی صوبائی حکومت کی کابینہ کی تعداد اور اس میں موجود چہرے گذشتہ ادوار کے مقابلے میں زیادہ مختلف نہیں، تاہم اس کی ہیت میں چند تبدیلیاں ضرور آئی ہیں۔ پنجاب کی کابینہ پر دارالخلافہ لاہور کے چھاپ بدستور قائم جبکہ وسطی پنجاب کے ساتھ ساتھ اب کے جنوبی پنجاب کو بھی صحت مند نمائندگی دی

Read more

یمن میں کمپیوٹر کی پیشگوئی پر ہیضے کے مرض ’پر کنٹرول‘

یمن میں ہیضے کے مرض کا شکار ہونے والے بچوں کی بڑی تعداد بچوں کی ہے جنگ زدہ ملک یمن میں ایک کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے ہیضہ کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ سال ایک ہفتے کے دوران ہیضے کے 50 ہزار کیسز کے مقابلے میں اس سال ڈھائی ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔ کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے کسی مخصوص علاقے میں ہونے والی بارش کے ذریعے امدادی کارکن ہیضے

Read more

پولیس کے اسلحہ خانے میں اصلی کے بجائے کھلونا رائفلیں

بیلیجیئم کی بنی یہ رائفلیں دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں پیراگوائے میں پولیس کے اسلحہ خانے میں موجود 42 جدید اور طاقتور رائفلوں کے بجائے وہاں پلاسٹک اور لکڑی کی بنی کھلونا رائفلیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے کیونکہ اصلی رائفلیں چوری ہو گئی ہیں۔ اسلحہ خانے کے معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ جدید رائفلوں کی بجائے اب وہاں پلاسٹک اور لکٹری سے بنی کھلونا رائفلیں موجود ہیں۔ اسلحہ خانے میں چھاپے کے احکامات اُس وقت جاری کیے

Read more

خواتین، اقلیتوں کی نمائندگی کے بغیر بلوچستان کی گیارہ رکنی کابینہ تشکیل

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پہلے مرحلے میں 11 اراکین مشتمل صوبائی کابینہ تشکیل مکمل ہو گئی ہے لیکن اس میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی نہیں ہے۔ پہلے مرحلے میں کابینہ میں جن اراکین کو شامل کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر قبائلی عمائدین ہیں۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پیر کو ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں وزرا نے حلف لیا۔ اس بارے میں جاننے کے لیے مزید پڑھیے بلوچستان میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان بلوچستان بنام

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: میچ کا ٹکٹ نہیں تو سینما کا ٹکٹ لے لیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جہاں ہر بڑے ایونٹ سے قبل اسے سٹیڈیم سے باہر موجود شائقین تک پہنچانے کے لیے کوئی نہ کوئی نئی چیز لے کر آتی ہے وہیں وہ آئندہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ایک نیا خیال لے کر آئی ہے۔ پیر کو آئی سی سی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے دنیا بھر کے تمام بڑے سینما گھروں سے کہا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کو براہ راست دکھانے

Read more

روی شاستری نے ’بوم بوم‘ کا خطاب دیا تھا: آفریدی

پاکستان کے شہرہ آفاق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مشہور انڈین کرکٹر روی شاستری نے انھیں ’بوم بوم‘ کا خطاب دیا تھا۔ شاہد آفریدی کے ایک مداح نے جب ٹوئٹر پر ان سے پوچھا کہ انھیں بوم بوم کاخطاب کس نے دیا تو شاہد آفریدی نے کہا معروف انڈین کرکٹر روی شاستری انہیں بوم بوم کا خطاب دیا تھا۔ شاہد آفریدی نے جنھوں نے اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے میچ ون ڈے

Read more

ایران کی عالمی عدالت انصاف میں امریکی پابندیوں کو معطل کرنے کی اپیل

مئی میں امریکہ کی جانب سے لگائے جانے والی پابندیوں کے بعد سے ایران کے معاشی حالات ایک بار پھر مخدوش ہونا شروع ہو گئے ہیں ایران نے عالمی عدالت انصاف سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکہ کے 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد لگائی جانے والی پابندیاں ختم کرے۔ ایران کے وکیل محسن محبی نے کہا کہ امریکی کا مقصد ہے کہ وہ ایران کو زیادہ سے زیادہ اقتصادی طور پر نقصان پہنچائے

Read more

اعتزاز احسن پر سب سے بڑا اعتراض پاناما کیس کے دوران نواز شریف کے خلاف دیے گئے بیانات تھے: حاصل بزنجو

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار چوہدری اعتزاز احسن کی حمایت کرنے پر مسلم لیگ ن کو سب سے بڑا اعتراض اعتزاز احسن کی طرف سے پاناما کیس کے دوران نواز شریف کے خلاف دیے گئے بیانات تھے اور اسی وجہ سے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کے مقابلے میں حزب اختلاف کو مشترکہ صدارتی امیداوار میدان میں لانے میں ناکامی کا سامنا رہا۔ بی بی سی ٹی وی پروگرام سیربین میں حزب اختلاف کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے

Read more

دو سکھ علیحدگی پسند طیارے کے اغواکے جرم سے بری

انڈیا کی ایک عدالت نے دو سکھ علیحدگی پسندوں کو دلی سے امرتسر کے راستے سری نگر جانے والے انڈین ایر لائنز کے ایک طیارے کو اغوا کرکے پاکستان لے جانے کے جرم سے بری کر دیا ہے ۔ تیجندر پال سنگھ اور ستنام سنگھ سمیت پانچ سکھ علیحدگی پسندوں نے ستمبر 1981 میں انڈین ایر لائنز کے ایک طیارے کو اغوا کیا تھا ۔ اس طیارے پر 111 مسافر اور عملے کے چھ اہلکار سوار تھے ۔ اغواکاروں نے

Read more

میانمار کے فوجی حکام پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والی کارروائی پر کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اعلی ترین فوجی افسران سے ‘روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی’ اور ‘انسانیت کے خلاف جرائم’ کے حوالے سے تفتیش کی جانی چاہیے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ 100 سے زائد تفصیلی انٹرویوز پر مبنی ہے اور عالمی ادارے کی جانب سے میانمار کے حکام کے خلاف اب تک

Read more

گستاخانہ خاکے کے خلاف پہلے تمام مسلم دنیا کو اکھٹا ہونا ہوگا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے ایوان بالا میں کہا ہے کہ ہالینڈ میں ‘گستاخانہ’ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے اور اسلامی ملکوں کی تنظیم آو آئی سی کو بھی اس معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔ پیر کو سینیٹ میں اس حوالے سے ایک مذمتی قرارداد منظور کی گئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ مغرب میں لوگوں کو

Read more

روسی اور تاجک طیاروں کی افغانستان میں بمباری کی تردید

مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ یہ حملہ تریان بستی میں پیش آیا جو گھنے جنگلوں میں واقع ہے روس اور تاجکستان نے کئی عالمی خبررساں اداروں کی طرف سے دی جانے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ شمالی افغانستان کے صوبے تخار میں تاجک سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں تاجک یا روسی فضائیہ نے افغان سرحد کے اندر بمباری کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روائٹرز نے افغان حکام کے حوالے سے

Read more

آصف زرداری اور فریال تالپور منی لانڈرنگ کسی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی اکاونٹس میں مبینہ طور پر 35 ارب روپے کی منتقلی سے متعلق دائر مقدمے میں اسلام آباد میں پیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کواٹر میں ایڈشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نجف مرزا کی سربراہی میں قائم تفتیشی ٹیم کے سامنے بیان دیتے ہوئے سابق

Read more

پوپ: جنسی استحصال سے متعلق خط پر پوپ کا خاموش رہنے کا اعلان

پوپ نے دورانِ پرواز صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے سابق ڈپلومیٹ کی جانب سے استعفیٰ دینے کے مطالبے پر ردِ عمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ آرچ بشپ کارلو ماریا ویگانو نے ان پر امریکی کارڈینل کی جانب سے جنسی استحصال کے معاملے کی پردہ پوشی کا الزام بھی عائد کیا۔ صحافیوں نے آئر لینڈ سے رون واپسی پر پوپ سے ان الزامات سے متعلق سوال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ

Read more

صدارتی انتخاب: ’ن لیگ کو دیکھنا ہو گا کہ عمران کا امیدوار سوٹ کرتا ہے یا اعتزاز احسن‘

پاکستان میں صدر کے عہدے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے عارف علوی کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے عارف علوی کا پلڑا بھاری نظر

Read more

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو کیا مشکلات ہیں؟

پاکستان کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس مرتبہ تحریک انصاف کو سادہ اکثریت حاصل ہونے کی وجہ سے کسی دوسری سیاسی جماعت کی مدد یا حمایت کی ضرورت نہیں رہی۔ تاہم صوبائی حکومت کو کچھ نئے اور پرانے چیلنجز کے ساتھ ساتھ اپنی ہی جماعت کے تمام ممبران کو خوش رکھنا اور ان کوایک ہی پیج پر اکھٹا رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اندرونی اختلافات خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل یہ تاثر عام تھا کہ

Read more

فلوریڈا میں ویڈیو گیم مقابلے کے دوران فائرنگ دو افراد ہلاک، 11 زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے جیکسنوائل علاقے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک تفریحی مقام پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم دو افردا ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آور کا نام ڈیوڈ کٹز بتایا گیا ہے کہ جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان لے لی۔ پولیس کو مزید کسی مشتبہ شخص کی تلاش نہیں ہے۔ اس واقعے میں 11 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی بارے میں امریکہ: فلوریڈا

Read more

انڈیا کے سکولوں میں کرکٹ کیسے صنفی تفریق ختم کرنے میں مدد دے رہی ہے؟

انڈیا میں ہزاروں بچے سکولوں میں کرکٹ سیکھ رہے ہیں۔ لیکن ایک ایسے ملک میں جہاں کرکٹ جنون کے حد تک پسند کیا اور کھیلا جاتا ہے، کرکٹ سکھانے کی یہ کلاسز اس لیے نہیں ہیں کہ ان کے ذریعے ایک نیا وراٹ کوہلی ڈھونڈا جائے۔ کرکٹ سکھانے کی ان تربیتی کلاسوں کا مقصد صنفی تفریق کو مٹانا اور دونوں جنسوں میں برابری کو بڑھاوا دینا ہے۔ مغربی بنگال کے ایک سکول میں پڑھانے والی سمیتا کماری کہتی ہیں کہ

Read more

میرانشاہ میں دھرنا ختم لیکن ’ذمہ داران کے کورٹ مارشل کی شرط پر تنازع‘

Safdar Dawar پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاکت کے خلاف تین دن سے جاری دھرنا حکومت اور مقامی افراد کے درمیان مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم دھرنا ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مذاکرات میں تسلیم کیے جانے والے مطالبات پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ دھرنا ختم ہونے کے کچھ دیر بعد پاکستانی فوج

Read more

افغانستان میں ’دولتِ اسلامیہ کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا‘

امریکی حکام نے ابھی تک ابو سعد ارهابی کی ہلاکت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل افغان صوبہ ننگر ہار میں ہونے والی فضائی کارروائیوں میں دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابو سعد ارهابی اور تنظیم کے دیگر دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ابو سعد

Read more

جواد ظریف: امریکہ نے ایران کے خلاف نفیساتی جنگ شروع کی ہے

مسعود کرباسیان کے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 137 جبکہ مخالفت میں 121 ووٹ پڑے ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کے وزیر اقتصادیات مسعود کرباسیان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو منظور کرتے ہوئے انھیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ پر ایران اور اس کے تجارتی شراکت داروں کے خلاف ’نفسیاتی جنگ‘ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایران کے وزیر اقتصادیات پر الزام ہے کہ

Read more

محمد عرفان کا ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ

محمد عرفان کے بولنگ سپیل کی پہلی 23 گیندوں پر کوئی رنز نہیں بنا پاکستان کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک سپیل میں سب سے کم رنز دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کریبئین پریمئیر لیگ میں محمد عرفان نے بارباڈوس ٹریڈینٹس کی جانب کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کے خلاف چار اووروں کے سپیل میں صرف ایک رنز دیا ہے جو ٹی 20 کرکٹ کا ایک ریکارڈ ہے۔

Read more

اف یہ چاچے مامے تائی وغیرہ!

آج مجھے وہ تمام شادیاں یاد آ رہی ہیں جن میں شرکت کا احسان کرنے والے دور اور قریب کے بزرگ ماضی کے وہ تمام قصے اور قضیے نکال نکال کے لے آتے ہیں جن کا شادی کی تقریب سے دور دور کا لینا دینا نہیں ہوتا۔ وہ تلخ و شیریں ماضی جس میں اس بے چارے لڑکے یا لڑکی کا ذرا برابر کردار نہیں کہ جو اپنی شادی میں ان تمام پیشہ ور خاندانی پھڈے بازوں اور پھڈے بازنیوں

Read more

ڈائنوسار کے ڈی این اے کی ساخت دریافت

برطانوی سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھوں نے ڈائنوسار کے ڈی این اے کے اجزا جوڑ کر یہ معلوم کر لیا ہے کہ اس کی ساخت کیا تھی۔ برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ان کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈائنوسار اتنی مختلف انواع و اقسام میں کیسے ڈھل گئے۔ ان کے ڈی این اے کے اندر مخصوص تبدیلیوں کے باعث وہ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کے ردِعمل میں تیزی سے

Read more

بادشاہ کے سر پہ سینگ !

ہم پاکستانی بڑے ہی ظالم لوگ ہیں، اسی لیے ہم پہ پچھلے 70 سالوں سے سوائے، سکندر مرزا، ایوب خان، یحی ٰ خان،ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے،بد عنوان اور ظالم لوگ ہی حکومت کرتے رہے۔ اب اللہ اللہ کر کے ایک شریف النفس، صادق اور امین، وجاہت و نجابت کا پیکر، جس کے دل میں خوفِ خدا اور ہاتھ میں تلوار معاف کیجیے گا تسبیح ہے، وزیرِ اعظم بنا تو اب بھی ان کو چین نہیں۔ حلف برداری کی تقریب کو

Read more

امریکی سینیٹر جان میک کین انتقال کر گئے

امریکی سیاست دان اور سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میک کین کا انتقال سنیچر کو ہوا اور اس وقت ان کے خاندان کے افراد ان کے ہمراہ تھے۔ ان کے دماغ میں جولائی 2017 میں رسولی کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ علاج کروا رہے تھے۔ میک کین کی بیٹی میگن نے کہا کہ

Read more

امیر محمد خان جوگیزئی بلوچستان کے گورنر نامزد،’نیب کی کلیئرنس تک حلف نہیں اٹھائیں گے‘

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو صوبہ بلوچستان کے نئے گورنر کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے 2015ء میں کڈنی سینٹر میں بدعنوانی کے ایک مقدمے میں نامزد گورنر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔ نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے تیسرے وزیر اعلیٰ ہیں اسی طرح نامزد گورنر امیر محمد خان جوگیزئی بھی اپنے خاندان سے

Read more

میرانشاہ میں دھرنا، ’ذمہ دار افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے‘

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی افراد جمعہ کومبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کے خلاف میرانشاہ بازار میں دھرنا دیا ہوا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے۔ شمالی ویرستان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ اس دھرنے میں موجود ہیں۔ انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے

Read more