سماج کا کپڑا، چلغوزہ اور دو چینک چائے

ماما قادرکے سامنے سبز قہوے کا فنجان رکھا ہوا تھا اور ماما خم پہ خم انڈیلے جا رہے تھے۔عرض کیا ماما حال دو، گزشتہ آٹھ ماہ میں کیا کھویا کیا پایا؟ ماما نے آہستہ سے سر اٹھایا، ایک ابرو کو پینتالیس کے آکڑے پر لیگ سلپ کی طرح کیچنگ پوزیشن پر جمایا اور بولے، حال تو اچھا ہے مگر بہت عرصے سے ہم کو علم کا بدہضمی ہو گیا ہے۔عرض کیا ماما یہ علم کی بدہضمی والی اصطلاح پہلی بار

Read more

میں ایک چلغوزہ ہوں

مجھ سے ملئے۔ میں ایک چلغوزہ ہوں۔ اللہ نے تو مجھے ایک عورت بنایا تھا لیکن آج مجھے کبھی کیلا سمجھا جاتا ہے تو کبھی بچوں کے کھانے والی لالی پاپ اور حال ہی میں ایک صاحب نے تومجھے لالی پاپ سے اپ گریڈ کر کے چلغوزہ بنا دیا ہے اور وجہ یہ دی کہ اگر میں اپنے آپ کو ڈھانپ کر رکھوں گی تو میرے خریداروں کو پتہ ہوگا کہ یہ اندر سے بالکل تازہ اور لذیذ ہے۔ اگرمیں اپنے آپ کو ایک چھلکے میں نہیں چھپاﺅ ںگی تو میرے خریدار بھی کم ہو جائیں گے کیونکہ خراب چلغوزہ کون خریدتا ہے؟

وہ حضرات جو چلغوزے سے ناواقف ہیں انہیں بتاتی چلوں کہ چلغوزہ ایک بہت مہنگا ڈرائی فروٹ ہوتا ہے۔ یہ ایک چھلکے کے اندر محفوظ ہوتا ہے۔اسے کھانے کے لئے چھلکے کو توڑ کر پھینک دیا جاتا ہے اور اندر سے نکلنے والی گری کو کھایا جاتا ہے۔

Read more

مسئلہ چلغوزے کا نہیں، اخروٹ کا ہے!

میں 45 برس کا ہو چکا، اور وطن عزیز میں دین  کی تشریحاتی تماشے دیکھتے دیکھتے عمر بیت چلی۔ عمرعزیز کوئی آٹھ سال ہوگی جب گکھڑمنڈی میں واقع اپنے اکثریتی دیوبندی ننھیالی خاندان میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارتے ہوئے عورت کی بھنویں بنوانے کے عظیم موضوع کے بارے میں کانوں میں بات پڑی اور قصہ یہ معلوم ہوا کہ تین چار گھر چھوڑ کر اک صاحب نے اپنی زوجہ محترمہ کا بازو اس بات سے توڑ دیا  کہ انہوں نے

Read more

عورت نے بے حیا چلغوزے جنم دیے

دنیا بےشک مریخ پر پہنچ گئی، سیاروں پر پانی تلاش کیا جا رہا ہے۔ انسان زندگی کی تلاش کے سفر پر رواں ہیں مگر ہماری لیبارٹریوں کا مقابلہ کرنے سے آج بھی قاصر ہیں ۔ ہم جانتے ہیں لالی پاپ کی افادیت اور اس کو کس طرح عورت کی حیا سے مماثلت دینی ہے۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ کیلا اگر بغیر چھلکے کے ہو تو بھی سائنسی رفتار میں عقل والوں سے آگے ہی رہے گا۔ اب ہماری تمدنی

Read more

عورتیں چلغوزے ہیں اور مرد اخروٹ

ایک گورے نے 1992 میں کتاب لکھ ڈالی تھی کہ ’مین آر فرام مارس، ویمن آر فرام وینس‘ تو دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا کہ صاحب بڑا کارنامہ کیا ہے۔ ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ عورتیں خوبصورت ہوتی ہیں اور بندے۔ یعنی بندے اتنے خوبصورت نہیں ہوتے۔ یا ممکن ہے کہ یہ کہنا چاہتے ہوں کہ دونوں کے دماغ میں فرق ہوتا ہے اور وہ الگ الگ انداز سے سوچتے ہیں۔ آج ادھر پاکستان سے بھی

Read more