ڈسکو دیوانہ بھٹو اور واجد علی شاہ!

پچھلے دنوں ذوالفقار علی جونیئر کی ایک ویڈیو نظر سے گزری تو نگاہوں میں اختر پیا کی تصویر گھوم گئی۔ زلفی جونیئر بھی یہ ہی ثابت کرنا چاہ رہا ہے کہ مردانگی سخت دلی کا نام نہیں۔ اس نے آرنلڈ شوازینگر کی ایک کتاب کی تصاویر میں کمائے گئے پٹھوں کو کشیدہ کاری کے پارچوں سے ڈھانپ دیا۔ ہر طرف ایک ہی غوغا ہے کہ زلفی نے جنوبی ایشیا میں پائے جانے والے صدیوں پرانے مردانگی کے تصور کو چیلنج

Read more

میری نہیں یہ پانی کی کہانی ہے!

چند دن پہلے فاضلکہ کے قریب ایک سرحدی گاؤں سے ایک صاحب بہت بوکھلائے ہوئے آئے اور انہوں نے بتایا کہ ان کے ٹیوب ویل کا پانی کھارا ہو گیا ہے۔ یہ ہی واردات، ساہیوال کے قریب ایک گاؤں کے زمیندار کے ساتھ ہوئی۔ میٹھے پانی کے یہ کنوئیں کیوں کھاری ہو رہے ہیں؟ سطح سمندر سے زیادہ گہرائی سے پانی نکالنے سے کھارا پانی میٹھے پانیوں کے ذخیروں میں شامل ہو جاتا ہے اور ایک بار کھاری ہوئے کنوئیں،

Read more

میری نہیں یہ پانی کی کہانی ہے! (حصہ دوم)

انیس سو سینتالیس میں جب پاکستان بنا تو یہاں ہر شخص کے لیے پانچ ہزار کیوبک میٹر صاف پانی میسر تھا اب یہ سطح کم ہوتے ہوتے ایک ہزار کیوبک میٹر سے بھی نیچے آگئی ہے۔ یہ صورت حال قریباً ایتھوپیا والی ہے۔ چند سال پہلے کا ذکر ہے کہ گلیات میں اور خصوصاً مری میں صاف اور پینے کے قابل پانی کے بے شمار جھرنے اور چشمے موجود تھے۔ یہ جھرنے ڈیزی کے پھولوں سے لدی چٹانوں سے شور

Read more

میری نہیں، یہ پانی کی کہانی ہے!

پاکستان میں، جیسی تیسی جمہوریت کے مسلسل دس سال پورے ہوئے۔ مبارک ہو۔ اگلی اسمبلیاں منتخب کرنے کے لیے، چند ہی دن میں، نہ صرف امیدواروں کا اعلان مکمل ہو جائے گا بلکہ، انتخابی سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں گی۔ میری معلومات کے مطابق ابھی تک تینوں بڑی قومی سیاسی جماعتوں نے اپنے نئے انتخابی منشور کا اعلان نہیں کیا۔ اس کے علاوہ وہ ہر مسئلے پہ بات کر چکے ہیں بشمول اپنے مخالفین کی خواب گاہوں کے رازوں کے۔

Read more

بد معاش امید وار!

انتخابات کے دن آئے اور ملک کے کونے کونے سے ‘بدمعاش امیدوار’ نکل نکل کر برساتی مینڈکوں کی طرح سامنے آ نے لگے۔ ان میں سے کئی امیدوار، پیشہ ور سیاسی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن پر ہر قسم کی مالی، جسمانی اور اخلاقی کرپشن کا الزام ہے۔ سیاسی جماعتوں نے بھی ہمیشہ کی طرح ان میں سے کچھ کی سر پرستی جاری رکھی لیکن اسی دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو پاکستان کی سیاسی اور سماجی تاریخ

Read more

کیڑوں کا علاج مزید کیڑے

لیڈی برڈ کے سرخ پروں پہ سات سیاہ نقطے ہوتے ہیں، ان نقطوں کو مقدس مریم کے سات غموں اور سات خوشیوں کی علامت سمجھا گیا حشرات، جانداروں کا سب سے بڑا گروہ ہے اور سب سے کامیاب بھی۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ یہ ہزاروں کی تعداد میں اور بعض اوقات لاکھوں کی تعداد میں انڈے دیتا ہے۔ مہذب انسان بے چارے کی زندگی کی آدھی تلخیاں اور مشکلیں ان کیڑوں کی وجہ سے ہیں۔ ارتقأ کے

Read more

مطالعہ پاکستان کیا ہے؟

پاکستان ایک بہت دلچسپ ملک ہے۔ یہاں لوگوں کو باتوں کے توتا مینا اڑانے اور رائی کے پہاڑ بنانے میں بہت مزا آ تا ہے۔ چائے قومی مشروب کی طرح مقبول ہے اور ہر شخص کو چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کا بہت شوق ہے۔ روز ایک نیا دانشورانہ نعرہ ایجاد ہوتا ہے اور سارا پاکستان، آ نکھیں بند کیے اس بھیڑ چال میں شامل ہو جاتا ہے، کچھ دنوں بعد اسی نعرے کے بالکل مخالف ایک اور نعرہ

Read more

خدا نے ازخود نوٹس لے لیا تو کیا ہو گا؟

ایک ٹی وی ڈرامے کی ریکارڈنگ کا منظر (فائل فوٹو) یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے گروپ نے سوچا کہ ہارون الرشید کا دور لوٹ آیا ہے اور وہ اپنی فریاد لے کے زنجیرِ عدل کھینچنے پہنچ گئے۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں، شاعرانہ تعلی کچھ زیادہ ہی آزادانہ برتی جاتی ہے۔ سو کئی صدیوں کا سفر طے کر کے، چیف جسٹس کے دربار میں عدلِ جہانگیری کے واسطے دیے گئے کہ خدارا یہ ہندوستانی ڈرامے بند کرائیے۔ یہ گئے تھے اپنی

Read more

خلائی مخلوق سے ڈرتے ہو!

ہماری بہت سی قومی برائیوں میں سے ایک ٹھٹھول بازی بھی ہے۔ ذرا کسی نے کوئی جملہ کہا نہیں اور ہم ٹھی ٹھی ٹھو ٹھو کرتے، لطیفے بازی پہ تل جاتے ہیں۔ دو ایک روز پہلے کاذکر ہے، میاں نواز شریف کہ خاصے بھلے آدمی ہیں، جانے کس جھونک میں کہہ بیٹھے کہ میرا مقابلہ، عمران خان اور زرداری سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے۔ صاحبان جملہ ایسا تھا کہ اگر ہم سیانے ہوتے تو کان دھرتے، اس کی

Read more

انسان بنیں مرد نہ بنیں !

میشا شفیع کو مبینہ طور پہ علی ظفر نے ہراساں کیا، ان کی ٹویٹ کے بعد چار مزید خواتین نے اس بات کا اظہار کیا کہ علی ظفر نے انھیں بھی ہراساں کیا۔ کچھ بزرج مہر اسے علی ظفر کی آ نے والی فلموں کے لیے مشہوری کا ایک حربہ اور ملی بھگت بتا رہے ہیں، کچھ کے نزدیک یہ دو فنکاروں کے درمیان معاوضے کی جنگ ہے۔ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ان معاملات میں اکثر نہیں ہو پاتا

Read more

رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے!

جواں سال گلو کارہ ثمینہ سندھو سٹیج پہ گانا گا رہی تھی، اچانک ایک اندھی گولی آ ئی اور اس کی زندگی کا چراغ گل کر گئی۔ ثمینہ سندھو حاملہ تھی، اس طرح یہ قتل ، دہرا قتل ہوا۔ مبینہ طور پہ یہ قتل طارق جتوئی نامی ایک تماش بین نے اس لئے کیا کہ ثمینہ اس کی مرضی کے مطابق کھڑے ہو کر اور ناچ کر نہیں گا رہی تھی۔ ویڈیو میں یوں نظر آ تا ہے کہ ثمینہ

Read more

کوئی قومی وقار بھی ہوتا ہے!

پاک چین دوستی، یہ لفظ بچپن سے سنا۔ چین کو ہم نے دیونہ وار چاہا، چین نے بھی ہم سے محبت کی۔ اس محبت کو ہم متوسط طبقے کی گھٹی ہوئی مجبور اور ستوانسی محبتوں کی طرح دل میں دبائے نہیں پھرے، بلکہ دونوں ملکوں نے اپنی وفاؤں کا بارہا اور برملا اظہار کیا۔ اسی محبت کی ایک نشانی، سی پیک کی صورت میں ابھی میوں میوں چلنا شروع ہوئی تھی کہ کچھ اجڈ اور عاقبت نااندیش پاکستانی اور چند

Read more

آپ کو مبارک ہو، آ پ عورت ہیں !

AFP خواتین کا عالمی دن آٹھ مارچ کو آیا اور رات بارہ بجے سے ہی فون پہ پیغامات کی گھنٹی بجنا شروع ہو گئی۔ پہلے دو تین پیغامات کے جواب تو دے دیے، مگر جوں جوں رات ڈھلتی گئی اور پیغامات بڑھتے گئے، کھسیا ہٹ بڑھ کر جھلاہٹ اور پھر تریاہٹ میں بدل گئی۔ اب تریاہٹ تو آپ جانتے ہی ہیں پھر بات کہاں سے کہاں تک لے جاتی ہے۔ ایک دو پیغامات، ان خواتین کی طرف سے تھے جو

Read more

سری دیوی: یہ جینا بھی کیا جینا!

ہندوستان کی مشہور اداکارہ، سری دیوی، پچھلے دنوں حادثاتی طور پہ ہوٹل کے غسل خانے میں پانی سے بھرے ٹب میں ڈوبنے سے سورگ باشی ہو گئیں۔ ہندی کا یہ لفظ میں نے اس لیے استعمال کیا کہ اس کے متبادل اردو لفظ لکھنے کی صورت میں فسادِ خلقِ خدا کا خوف ہے۔ سری دیوی کے چاہنے والوں کا ایک بہت بڑا حلقہ ہے جو ان کی ناوقت موت سے شدید متاثرہوا۔ موت ایک پریشان کن حقیقیت ہے، لیکن بہر

Read more

فنکار اتنی کسمپرسی میں کیوں مرتے ہیں؟

منا لاہوری کو نوے کی دہائی میں پی ٹی وی لاہور سینٹر سے نشر ہونے والے بچوں کے ٹی وی ڈرامہ ‘عینک والا جن’ کے کردار زکوٹا جن سے شہرت ملی تھی پچھلے پورے ہفتے جب ہم سب اپنا قومی کھیل ‘کافر کافر’ کھیل کے عاصمہ جہانگیر کی موت پہ اظہارِ افسوس اور اظہارِ خوشی کر رہے تھے تو مجھے صرف ایک بات کا اطمینان تھا کہ یہ ‘کافرہ’ یا ‘مومنہ’ جو بھی تھی، فنکار نہ تھی۔ وکیل تھی، جدوجہد

Read more

مبینہ پولیس مقابلہ ہوتا کیسے ہے؟

پاکستان کی پولیس، دیگر عنایات کی طرح ’کالونیل‘ (سامراجی) دور ہی کی دین ہے۔ اس پولیس کا ڈھانچا، اہلکاروں کو دی جانے والی تربیت اور ان کی نفسیات، کالونیل دور سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے آزادی کے ان 70 سال میں آزادی سے کیڑی کاڑا اور ’ککلی کلیر دی، پگ میرے ویر دی، دوپٹہ بھرجائی دا، فٹے منہ جوائی دا‘ کھیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ یہ کھیل اتنا دل لگا کر

Read more

حذر کرو میرے غصے سے، حذر کرو میری بھوک سے !

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ تمام لوگ جو عرصہ دراز سے امریکہ کو اسرائیل نواز ملک تصور کر رہے تھے، درست تھے۔ اس اعلان نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ جب کسی ملک میں ایک سیاستدان کو نظر انداز کر کے ایک بزنس مین کو سربراہ چنا جاتا ہے تو دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہوتی ہے۔ ایسی ہانڈی کو،

Read more

بھلا پانی بھی کم ہونے والی چیز ہے؟

ڈرپ اری گیشن، فلڈ اری گیشن کے مقابلے میں پانی کی بے شمار بچت کرتی ہے گذشتہ ہفتے جب آدھا ملک کف اڑاتا، ڈنڈے لہراتا، گالم گلوچ کرتا، باقی آ دھے ملک کو ہنکائے پھر رہا تھا تو میں اپنے فارم پہ ڈرپ اری گیشن کا چوتھا سال منا رہی تھی۔ اس جشن میں میرے ساتھ، دو بھورے چوہے، تین نیل کنٹھ ، پانچ دھو بن چڑیاں اور ایک نیولا شامل تھے۔ پانی زندگی ہے اور ہمارے سیارے پہ زندگی

Read more

دھند اڑنے لگی،بننے لگی کیا کیا چہرے!

کالم نویس کی کم بختی یہ ہے کہ اسے اس وقت بھی بولنا پڑتا ہے جب وہ چپ رہنا چاہتا ہے۔ ویسے آ پس کی بات ہے کالم نویس، کبھی چپ نہیں رہنا چاہتا، اور اگر وہ ایسا چاہتا ہے تو یہ خاصی تشویش ناک بات ہوتی ہے۔ آج کا دن بھی ایک ایسا ہی دن کہ موضوعات کا پشتارہ کھلا ہوا ہے۔ ایک سے بڑھ کے ایک صورتِ حال ہاتھ باندھے سامنے کھڑی ہے کہ قلم اٹھاؤ اور لکھو۔

Read more