ورلڈ یوتھ سکلز ڈے، نوجوانوں کا ہنر ہی ان کا مستقبل ہے

دنیا ہر لمحہ تبدیل ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کی برق رفتاری، معیشت کی بدلتی شکلیں، اور روزگار کے نت نئے تقاضے اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہمارا نوجوان نہ صرف تعلیم یافتہ ہو بلکہ مہارتوں سے بھی آراستہ ہو۔ انہی ضروریات کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 15 جولائی کو ”ورلڈ یوتھ سکلز ڈے“ منایا جاتا ہے۔ یہ دن صرف ایک یاد دہانی نہیں، بلکہ ایک عالمی پیغام ہے۔ ”اگر تمہارا نوجوان ہنر مند ہے، تو تمہارا

Read more

سوات کے آنسو، دریا کی گواہی، ریاست کی غفلت

جب سوات کی وادی میں بہار آتی ہے تو پہاڑوں پر برف پگھلتی ہے دریا شور مچاتے ہیں اور سرسبز وادیاں زندگی کا نغمہ گاتی ہیں۔ مگر افسوس کہ آج وہی وادی ایک اور بھیانک سانحے سے لرزاں ہے۔ سوات جہاں پہاڑ آسمان سے باتیں کرتے ہیں، دریا گنگناتے ہیں، اور زندگی ایک خوبصورت خواب کی مانند رواں دواں رہتی ہے۔ لیکن جون 2025 کا اختتام اس خواب کو خوفناک حقیقت میں بدل گیا۔ وہی دریا جو سیاحوں کے لیے

Read more

حاجی فضل کریم چوہدری ایک نام، ایک نظریہ

صحافت صرف خبروں کی ترسیل نہیں، بلکہ ایک مشن، ایک جدوجہد اور ایک کردار کی آزمائش ہے۔ جب کوئی شخص اس میدان میں قدم رکھتا ہے تو وہ صرف قلم نہیں اٹھاتا، بلکہ ایک بھاری ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لیتا ہے۔ ایسی ہی عظیم اور باوقار شخصیات میں سے ایک نام ہے حاجی فضل کریم چوہدری صاحب کا جو اس وقت علیل ہیں اور دعاؤں کے مستحق ہیں۔ حاجی فضل کریم چوہدری، چیف ایڈیٹر ڈیلی فریش نیوز جھنگ،

Read more

عالمگیر ہم آہنگی کے علمبردار اور عاجزی کے پیکر پوپ فرانسس خالقِ حقیقی سے جا ملے

خورخے ماریو برگولیو جو بعد میں پوپ فرانسس کے نام سے جانے گئے 17 دسمبر 1936 کو بیونس آئرس ارجنٹینا میں پیدا ہوئے۔ وہ کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی پہلے جیزوئٹ اور ایک ہزار سال بعد پہلے غیر یورپی پوپ تھے۔ 13 مارچ 2013 کو منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ”فرانسس“ کا نام اختیار کیا جو سینٹ فرانسس آف اسیسی سے متاثر تھا جو غربت، عاجزی اور امن کے علمبردار تھے۔ پوپ فرانسس نے اپنی قیادت کے دوران

Read more

کیا مقامی حکومتوں کے الیکشن میں مذہبی اقلیتوں کو ووٹ کا حق ملے گا؟

لوکل گورنمنٹ الیکشن میں مذہبی اقلیتوں کو سلیکشن نہیں الیکشن کا نعرہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ مقامی حکومتوں کو ”جمہوریت کا اہم“ عنصر قرار دیا جاتا ہے۔ کیونکہ لوکل گورنمنٹ سسٹم مقامی سطح کی حکومت خود اختیاری کی بہترین شکل سمجھی جاتی ہیں۔ جو کہ نہ صرف عوام کے روزمرہ مسائل کے لئے بلکہ لوکل گورنمنٹ کی کسی نہ کسی شکل میں عوام براہ راست حکمرانی میں شامل ہوتی ہے۔ پاکستان میں رہنے والی مذہبی اقلیتوں کو مقامی حکومتوں

Read more

معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد اور حکومتی عدم دلچسپی

معلومات تک رسائی کا حق شفافیت اور احتسابی عمل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ قانون پاکستانی شہریوں کو یہ حق دیتا ہے کہ ان کے ٹیکس سے بنائے گئے ترقیاتی منصوبے، بجٹ وغیرہ تک شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیا جائے۔ سال 2004 میں متعارف ہونے والا یہ قانون معلومات تک محدود رسائی دیتا تھا۔ اس کی ایک بڑی وجہ سرکاری رازداری کے ایکٹ کی موجودگی تھی۔ جبکہ اس کا دائرہ کار بھی صرف وفاقی حکومت اور

Read more

اظہر عباس عادل: جھنگ کا فخر

آج جس شخصیت کے بارے میں میں تبصرہ لکھنے جا رہا ہوں وہ ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والی خوبصورت، ملن سار، خوش اخلاق، مین آف میرٹ، محبت بانٹنے والی سماجی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں افسر ہوتے ہوئے انسانیت، فطرت اور اپنے شہر جھنگ سے بے پناہ محبت کی۔ وہ ایک سماجی ادارے کے افسر ہوتے ہوئے عام لوگوں کی طرح خدمت کرتے رہے۔ راقم کا تعلق ان سے بہت زیادہ پرانا نہیں ہے مجھے ان کے

Read more

پنجاب میں اقلیت سمیت معذور افراد کی خالی آسامیاں اور سفری کارڈ؟

کچھ ماہ قبل افراد باہم معذوری سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی تو معلومات تک رسائی کے قانون کو استعمال میں لاتے ہوئے سرکاری اداروں سے خط و خطابت شروع کی۔ میں نے اپنی ایک تحریر ”معذور افراد کو سرکاری اداروں میں ریمپ اور بیت الخلاء کی سہولت کب میسر ہوگی“ کے عنوان سے آرٹیکل لکھا۔ یہ آرٹیکل بھی تحقیق پر مبنی تھا۔ میرا مقصد معذور افراد کے مسائل کی نشاندہی کرنا اور

Read more

معذور افراد کو سرکاری اداروں میں ریمپ اور بیت الخلا کی سہولت کب میسر ہوگی؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 30 کروڑ افراد جسمانی طور پر معذور ہیں، جن میں سے 80 فیصد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے، اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی دس فیصد آبادی کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے اور ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیس کروڑ آبادی معذور افراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد جسمانی، ذہنی، نابینا،

Read more

بجلی کا بل: کیا پاکستان میں رہنا سزا بن چکا ہے؟

عام شہری کی انکم کم اور اخراجات پہلے ہی زیادہ تھے لیکن اس حکومت نے عام آدمی کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے جس کا رزلٹ فیصل آباد میں آ بھی چکا ہے اور حکومتی نمائندوں کو ذاتی لڑائیوں سے فرصت نہیں۔ ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے گھی بمب گرایا گیا پھر پیٹرول اور ڈیزل بمب اور پھر بجلی کا بمب گرایا گیا۔ گزشتہ

Read more

قومی یوم اقلیت اور اثباتی اقدامات

ملک پاکستان کو وجود میں آئے ہوئے 75 سال مکمل ہونے کو ہیں اور آج بھی پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد نہیں بلکہ جنگ کرنا پڑتی ہے۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ریاست پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق کئی معاہدوں کی توثیق کی ہوئی ہے اور انسانی حقوق کے متعلق قوانین اور پالیسیاں بھی بنا رکھیں ہیں لیکن ان قوانین پر عمل درآمد ایک حقیقی مسئلہ ہے۔ پاکستانی مذہبی

Read more

پاکستان کے نظام سیاست کو بدلنا ہو گا

 آج پنجاب اسمبلی میں کیا ہوا ہے یہ آنے والے وقتوں میں تباہی کی گھنٹی ہے۔ کیسی جمہوریت ہے 186 ووٹ حاصل کرنے والا ہار گیا اور 179 ووٹ حاصل کرنے والا جیت گیا۔ چوہدری شجاعت نے تو اپنا ضمیر بیچتے ہوئے اپنی پارٹی اور سیاست کا سیاسی قتل کر ڈالا۔ نوٹوں کی چمک نے فوری فیصلہ تبدیل کروا دیا یقیناً ریٹ زیادہ لگا ہے اس خط کا نوٹوں کی چمک نے بھائی کو بھائی کا دشمن بنا دیا پرویز

Read more

صرف اقلیتی شہری ہی صفائی کے لئے کیوں؟

دنیا بھر کی اقوام اپنے معاشرے میں صفائی ستھرائی کے کام کو بڑی اہمیت دیتی ہیں۔ یہی صورت حال پاکستان میں بھی ہے لیکن دیگر ممالک کے مقابلے میں فرق صرف یہ ہے کہ ہمارے ملک میں صفائی کے کام کے لئے خاکروب صرف غیر مسلموں کورکھا جاتا ہے جن میں سے ستر فیصد سے زائد مسیحی برادری کے افراد شامل ہوتے ہیں۔ پاکستان کے تما م سرکاری محکموں میں جب بھی خاکروب کی تعیناتی کے لئے اشتہارات دیے جاتے

Read more