یادگاری سکے : پاکستان کا نظر انداز شدہ ورثہ

”بھائی یہ تو نقلی سکہ ہے! مجھے اصلی چاہیے۔“ یہ جواب مجھے ملتان کے ایک حیران دکاندار سے ملا جب میں نے اسے پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیا گیا 75 روپے کا یادگاری سکہ دیا۔ اس سکے پر ایک طرف پاکستان کا قومی نشان اور دوسری طرف امریکہ کی گریٹ مہر کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آزادی اور پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے کلمات کندہ تھے۔ مگر اس دکاندار کے لیے

Read more

ایک شخصیت دو نسبتیں

پاکستان میں صنفی تفریق محض گھریلو یا سماجی مسئلہ نہیں، ایک ریاستی و انتظامی حقیقت بھی ہے جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ 2025 کے گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان کا شمار مسلسل بدترین کارکردگی والے تین ممالک میں ہوا ایک ایسی فہرست جس میں پاکستان کے اعداد و شمار سوڈان اور چاڈ جیسے قحط اور جنگ زدہ ممالک کے اعداد و شمار کے برابر کھڑے ہیں۔ معمولی رد و بدل کے ساتھ گزشتہ کئی

Read more

بھکر کی پسماندگی: ترقی کا خواب ادھورا یا امید کی کرن؟

گزشتہ روز اک خبر نظر سے گزری کہ پنجاب حکومت دریائے راوی پر آٹھ ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں ایک نیا پل تعمیر کر رہی ہے، جو لاہور کے شہریوں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔ جس پر مجھ جیسا ادنیٰ لکھاری بھی یہ سوچنے اور سوال کرنے پر مجبور ہے کہ کیا پنجاب صرف لاہور تک محدود ہے؟ کیا صوبے کے دیگر اضلاع، خصوصاً بھکر جیسے پسماندہ علاقوں کے نصیب میں صرف محرومیاں لکھی ہیں؟ جب

Read more

ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور نصاب سازی

عصرِ حاضر میں سوشل میڈیا ہماری روزمرہ سماجی زندگی کا ایک جزوِ لاینفک بن چکا ہے۔ اگر ہم نسلِ نو کو محض اس کے نقصانات گنوانے پر اکتفا کریں گے، تب بھی وہ اس کے استعمال سے باز نہ آئیں گے۔ دنیا میں بے شمار ایسی ایجادات ہوئی ہیں جو بذاتِ خود تباہ کن نہیں، لیکن ان کا غیر دانشمندانہ یا غلط استعمال انسان کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ ہتھیار، گاڑیاں اور متعدد غذائی اجناس اس کی واضح

Read more

بچپن کی شادی، اسلامی نظریاتی کونسل اور صدر پاکستان

29 مئی کی رات صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے ”اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ امتناع عقد بندی اطفال بل“ 2025 کی منظوری دے کر اسے قانون کا درجہ دے دیا ہے جو فی الفور اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ میں نافذ العمل ہو گا۔ یہ بل رکن قومی اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی صاحبہ نے ایوانِ زیریں میں پیش کیا تھا جو 16 مئی کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا۔ بعد ازاں محترمہ شیری رحمان صاحبہ نے اسے ایوانِ بالا میں

Read more

امید ِفردا: بہاول پور سیف سٹی پراجیکٹ

  میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والی ”پنجاب پولیس کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر“ کی پر شکوہ عمارت کے سامنے کھڑا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ کیا یہ وہی عمارت ہے جسے ڈیڑھ سال کی بجائے چار ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ وسیع و عریض عمارت کسی دیو ہیکل مشین کی طرح اب اپنی جسامت کے مطابق ویڈیو پینل اور مشینری کے انتظار میں ہے تاکہ عوام کی خدمت کا

Read more

مخاصمت کی صلیب پہ لٹکی مفاہمت اور مزاحمت!

پی۔ ٹی۔ آئی پر عجب وقت آن پڑا ہے۔ لق و دق صحرا میں بگُولے کی طرح رقص کرتے اور گھُمّن گھیریاں کھاتے ہوئے اُسے کچھ اندازہ نہیں کہ وہ کس کیفیتِ وجد میں ہے اور اُس کے گردوپیش کیا ہو رہا ہے۔ باگ کسی اور کے ہاتھ میں ہے، رکاب میں پاؤں کسی اور کا ہے، کاٹھی پر کوئی اور سوار ہے اور چابک کوئی اور لہرا رہا ہے۔ قائدین کے طور پر اڈیالہ جیل کے آس پاس منڈلاتے،

Read more

افسانہ: قربانی کی عورت (آخری حصہ)

کنزا جب کنیز یوسف کے بتائے ہوئے ہوسٹل میں پہنچی تو وہاں کی مالکہ تمکنت اعجاز بذاتِ خود، اُس کے استقبال کے لئے وہاں موجود تھیں۔ اگلے دو گھنٹوں میں ہی کنزا کو یقین ہو گیا کہ وہاں اُس کی ہر مطلوبہ سہولت موجود ہے۔ مسز تمکنت کے رویّے سے یہ شہادت بھی مل گئی کہ وہ بیگم کنیز یوسف کا بہت احترام کرتی ہیں اور شاید اُن کی احسان مند بھی ہیں۔ اب کنزا کے یہاں آنے سے، انہیں

Read more

سندھ میں مذہب اور سیاست کے بدلتے منظر نامے : حصہ اول

تاریخ کے تناظر میں جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سندھ میں حکمرانوں کی تبدیلی کے ساتھ شہریوں کے عقائد اور مذہب بھی تبدیل ہوتے رہے ہیں۔ سندھ میں آباد مختلف قبائل ویدک سمیت دیگر عقائد جن میں قدرت کے مظاہر سے جڑے اعتقادات جیسے سورج، پانی، آگ وغیرہ کو اپنا خدا ماننے والی آبادیوں پر مشتمل ریاست رہی ہے۔ 268 صدی قبل مسیح میں برصغیر پر موریا شہنشاہ اشوک کے دور حکمرانی کے دوران جس میں آج

Read more

2025 سال نو میں بہتری کی توقع

ہر نئے سال میں داخل ہونے پر گزرے ہوئے سال کا سیاسی، معاشی، امن و امان کی صورت حال اور حکومتی پالیسیوں کا احاطہ کیا جاتا ہے اور اندازے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جس سال میں ہم نے قدم رکھا ہے وہ کیسا رہے گا۔ ملک میں مسلسل سیاسی کشیدگی، دہشت گردی، ہوشرباء مہنگائی اپنی جگہ مصمم حقیقت ہے، سیاسی کشیدگی سے ملک میں خوشحالی اور امن و امان کی صورت حال میں بہتری نہ آ سکی۔

Read more

خبردار! آپ کا بینک اکاونٹ خالی ہو سکتا ہے

ارضِ پاکستان میں ویسے تو کچھ بھی محفوظ نہیں کہ حکومتی ادارے "بڑے بھائی” کی سرپرستی میں عوامی فلاح و بہبود کی "دیگر” سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ایسے میں فِشنگ (Phishing) اور آن لائن فراڈ کی بڑھتی ہوئی وبا ایک تشویشناک اور سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ جس رفتار سے ڈیجیٹل بینکاری اور آن لائن لین دین روزمرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں، اسی تیزی سے شاطر مجرم اور موقع پرست عناصر بھی عوامی لیڈران اور رہبرانِ مملکت

Read more

پنجاب کے وزیر تعلیم کی 2024 میں کارکردگی

سال ختم ہوتا ہے تو ہر فرد اور ادارہ پلٹ کر دیکھتا ہے کہ اس نے گزشتہ سال کیا ایسا کیا کہ جسے فخر سے پیش کیا جا سکے۔ اپنی کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑاتا ہے اور نئے سال کے لئے عزائم بھی کیے جاتے ہیں۔ پنجاب کے نوجوان وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں محکمہ تعلیم کی 2024 ء میں کیا کارکردگی رہی اور گزشتہ ادوار کے مقابلے میں وہ اپنا آپ منوانے میں کس حد تک

Read more

بھارتی اور پاکستانی معاشرہ مایوسی کی طرف کیوں جا رہا ہے؟

انسان فطرتاً دھرتی کا بیٹا ہوتا ہے۔ وہ دھرتی وہ علاقہ اُس کے دل سے کبھی نہیں نکل پاتا جہاں وہ پیدا ہوتا ہے جہاں پلا بڑھا ہوتا ہے۔ لوگ اپنا وطن چھوڑ کر امریکہ اور یورپ جا بستے ہیں، بہت زیادہ دولت کماتے ہیں لیکن وہاں تمام تر آسائشوں کے باوجود ان کا دل مسلسل اپنے وطن کے اُس شہر یا گاؤں میں اٹکا رہتا ہے جہاں ان کا بچپن بیتا ہوتا ہے۔ اگر کسی ملک پہ کوئی مشکل

Read more

ادارہ شماریات کی رپورٹ اور بے وقت کی راگنی

ادارہ شماریات پاکستان نے سال 2023 ء میں ملک بھر میں کی جانے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ملک میں بولی جانے والی مختلف مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں پنجابی بولنے والے 8 کروڑ 89 لاکھ، پشتو بولنے والے 4 کروڑ 36 لاکھ، سندھی بولنے والے 3 کروڑ 44 لاکھ، سرائیکی بولنے والے 2 کروڑ 88 لاکھ، اردو بولنے والے 2 کروڑ 22 لاکھ، بلوچی بولنے والے 81 لاکھ 17 ہزار،

Read more

ڈیجیٹل کرنسی اور پاکستان: میری تجویز

آج کل پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں مختلف آراء اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، خاص طور پر این ایف ٹی، سپر اے آئی، کرپٹو کرنسی، اور بٹ کوائن کے بارے میں۔ کچھ لوگ ڈیجیٹل کرنسی کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ قانونی حیثیت کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی کے خلاف انجینئر

Read more

نادرا اور دیہی سندھ کے عوام کا نحیف تعلق

بِلا تردد، نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں تصحیح، تصدیق اور تجدید کے بہت سے نظام، ادارہ کے قیام سے لے کر ماضی قریب تک متعارف کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے مگر یہاں پاکستان کے عوام خصوصاً سندھ کے دیہی عوام کی جانب قارئین، حکامِ بالا اور متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کرانا مقصود ہے جو اب بھی نادرا میں رجسٹریشن کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سندھ کے دیہی

Read more

سونے کے پنجرے میں بھوک سے مرتے پرندے کی آخری صدا

میرے آبائی شہر ڈیرہ بگٹی میں ایک ایسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت جدید ترین مشینری استعمال کر کے قدرتی گیس کے ذخائر تو نکال رہی ہے، لیکن وہاں کے بچوں کو حکومت کی طرف سے تختی پر لکھنے کے لیے سیاہی تک فراہم نہیں کی جاتی۔ شاید یہ خوف ہے کہ اگر یہ شعور پاتے ہیں تو اس کا اثر طاقتور حلقوں پر بھی پڑے گا۔ جہنوں نے غریب لوگوں

Read more

آئین کا غدار کون کون؟

خاکسار نے گزشتہ تحریر میں حامد میر صاحب کے ایک کالم پر تبصرے کا آغاز کیا تھا۔ حامد میر صاحب نے جن خیالات کا اظہار کیا تھا، بار بار میڈیا پر اس قسم کے خیالات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں۔ اس لئے ان خیالات کا تفصیلی تجزیہ ضروری ہے۔ ان میں سے ایک نظریہ یہ ہے کہ آئین میں احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے لیکن احمدی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کرتے۔

Read more

تیرے وعدے پر جیے ہم…

پاکستان 1990 سے اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے حقوق اطفال کا فریق ملک ہے اور ملک میں بچوں کی صورتحال سے متعلق میعادی رپورٹیں اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال کو پیش کرنے کا پابند ہے۔ ریاست نے چھٹی رپورٹ جون 2021 میں پیش کرنا تھی لیکن کچھ پچھلی رپورٹوں کی طرح اسے جمع کروانے میں بھی تاخیر ہوئی۔ ریاستِ پاکستان نے اگست 2023 میں چھٹی اور ساتویں مشترکہ رپورٹ جمع کروائی جو جون 2016 سے جون 2021 تک

Read more

وفاقی حکومت کی نئی پینشن پالیسی کا اطلاق کِن سرکاری ملازمین پر ہو گا اور حکومت کو اس سے کیا فائدہ ہو گا؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادائیگی کی مد میں 1014 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پینشن کا بڑھتا ہوا بِل کم کرنے کے لیے حکومت نے نئی پینشن پالیسی لاگو کی۔ مگر اس پینشن پالیسی میں نیا کیا ہے، اس کا اطلاق کن سرکاری ملازمین پر ہو گا اور حکومت کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہو گا؟

Read more

شادی رجسٹر نہیں، بچوں کا اندراج کیسے

”میری والدہ ترن کور، میرے والد سردار ایشر سنگھ کی پنشن کے فوائد نہیں حاصل کر سکیں کیونکہ ان کی شادی رجسٹر نہیں تھی۔ میرے والد ننکانہ صاحب میں ایک سیوا دار تھے۔ وہ حکومت کے ملازم تھے اور انھوں نے اپنی مدتِ ملازمت پوری ہونے تک کام کیا۔ ان کی وفات کے بعد میری والدہ ہر طرح سے ان کی پنشن کی حقدار تھیں لیکن کیونکہ میرے والدین کی شادی کا اندراج سرکاری سطح پر نہیں ہوا تھا اس

Read more

جب میں اور ڈاکٹر عمر عادل ہنی ٹریپ ہوئے

”جانو! سارے انتظام مکمل تھے۔ میں رات بھر انتظار کرتی رہی۔ اب میں ناراض ہوں“ ۔ ”سویٹی! آئی ایم سوری“ ۔ ”تم کب تک ناراض رہو گے“ ۔ ”آج رات تم نہ آئے تو میری موت کے ذمہ دار تم ہو گے“ ۔ ممکن ہے ایسا کوئی ایس ایم ایس آپ کو بھی کبھی کسی نامعلوم نمبر سے آیا ہو۔ یا فون کال پر کسی انجان لڑکی نے روتے ہوئے یا کھل کھلاتے اسی طرح کی کوئی بات کر کے

Read more

ایک پرانا کالم!

(یہ کالم کوئی ساڑھے سات ماہ قبل 2 جنوری 2024 کو شائع ہوا تھا۔ تب اس کا عنوان تھا۔ ”9 مئی! دھند گہری ہو رہی ہے۔“ قندِ مکرر کے طور پر وہی پرانا کالم پیش خدمت ہے اس سوالیہ تجسس کے ساتھ کہ ”کیا دھند چھٹنے لگی ہے؟“) *** *** 9 مئی کی منصوبہ بند غارت گری پر مسلح افواج کا ردّعمل قطعی، غیر مبہم اور دو ٹوک تھا۔ کہا گیا ”یہ قومی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ سیاست کا

Read more

تیرہ کی لڑکی نہ سولہ کا لڑکا

تقریباً ڈیڑھ صدی پہلے برطانوی قانون کے تحت چرچ آف انگلینڈ نے برصغیر پاک و ہند میں کرسچن میرج ایکٹ 1872 اور کرسچن ڈائیورس ایکٹ 1869 متعارف کروائے۔ 1947 میں پاکستان کے علیحدہ ملک بننے کے بعد بھی وطنِ عزیز میں یہی قانون رائج رہے۔ 2011 میں قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں نے ایک انتہائی سنجیدہ کاوش کے تحت مسیحی وکلاء اور آمادہ فرقوں کی مذہبی قیادت کی مشاورت سے بوسیدہ کرسچن ڈائیورس ایکٹ 1869 میں شق وار ترمیمات کر

Read more

ڈیجٹل ٹیررازم اور عمران خان کی پسپائی

گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ کے دوران افغانستان میں غیر ملکی جارحیت کے دوران لاکھوں افراد جنگ کی بھٹی کا ایندھن بن چکے ہیں۔ یہ جنگ ختم ہونے کو نہیں آ رہی۔ 44 سال گزرنے کے باوجود خطے میں امن نہ آ سکا۔ افغانستان میں غیر ملکی جارحیت کے خلاف لڑنے والے کبھی ”جہادی“ کہلائے اور کبھی ان کو ”دہشت گرد“ کا طعنہ دیا گیا۔ ”ڈسٹرب“ افغانستان نے جہاں اس خطے کا امن تباہ کر دیا ہے۔ وہاں افغانستان

Read more

پاکستان میں ’ماں کے دودھ والا پہلا بینک‘ شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع کیوں ہو گیا؟

سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوناٹولوجی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد نومولود بچوں کی صحت اور دیکھ بھال ہے جس میں انسانی دودھ کے بینک کا قیام بھی شامل تھا۔

Read more

چمن میں دھرنا اور 25 دن سے پھنسے دو ہزار سے زائد ٹرک: ’شاہراہ بند رہی تو عید کے لیے گھر بھی نہیں جا سکیں گے‘

شاہراہ کی بندش سے نہ صرف چمن اور افغانستان جانے والی گاڑیوں کی بڑی تعداد کوژک کی پہاڑی پر پھنسی ہوئی ہے بلکہ اس سے زیادہ تعداد میں گاڑیاں چمن شہر میں پھنسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ڈرائیور اور عملے کے دیگر افراد ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

Read more

معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد اور حکومتی عدم دلچسپی

معلومات تک رسائی کا حق شفافیت اور احتسابی عمل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ قانون پاکستانی شہریوں کو یہ حق دیتا ہے کہ ان کے ٹیکس سے بنائے گئے ترقیاتی منصوبے، بجٹ وغیرہ تک شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیا جائے۔ سال 2004 میں متعارف ہونے والا یہ قانون معلومات تک محدود رسائی دیتا تھا۔ اس کی ایک بڑی وجہ سرکاری رازداری کے ایکٹ کی موجودگی تھی۔ جبکہ اس کا دائرہ کار بھی صرف وفاقی حکومت اور

Read more

سب کچھ حرام جو تم کرو : ٹی وی حرام مگر ہمارا چینل دیکھنا کار ثواب

آج دل چاہتا ہے ایک انتہائی حساس مسئلہ پر دل کے پھپھولے پھوڑے جائیں۔ اور وہ ہے ہماری زندگیوں میں مقامی مفتیان کے فتاوی کی رو سے کیا حرام ہے اور کیا حلال۔ الحمدللہ کسی بھی پڑھے لکھے مفتی سے پاکستان میں کسی نئے معاملے پر بات کریں۔ وہ ’نہیں‘ سے بات شروع کرے گا یعنی حرام ہے۔ بمشکل کوئی ایسا ہو گا جو کہہ دے کہ ناکافی معلومات کی روشنی میں فی الوقت مکروہ ہے یا جتنا ممکن ہو

Read more

لائن میں لگو

تہذیب پنپنے کے ثمرات یا ہمارے نظام حکومت کا ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ میں عوام الناس کو بنیادی ترین مصنوعات و حقوق کے حصول کے لیے طویل لائنوں اور قطاروں میں لگا دینا اور بنیادی ترین حقوق و مصنوعات کے حصول کے لئے قائم طویل لائنیں و قطاریں ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ جیسے معاشرے میں تھکن زدہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ جبکہ ترقی یافتہ و صف اول کے معاشرے قطاروں و لائنوں سے پاک و صاف معاشرے کی تشکیل بلکہ ہشاش بشاش

Read more

کیا بارہ سالہ فلک نور کی شادی اغوا کار کے ساتھ درست ہے؟

View post چیف کورٹ گلگت بلتستان کے حکم پر بارہ سالہ فلک نور سترہ سالہ اغوا کار فرید عالم کے ساتھ بھیج دی گئی جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے فلک نور کے ساتھ شادی کی ہے۔ سماجی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلک نور کو اڑھائی مہینے نے پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ مگراس نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے فرید عالم سے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے۔ فلک کو دارالامان میں صرف پانچ دن رکھا

Read more

ہمارا سب سے بڑا قومی مسئلہ

ایچی سن کالج کے پرنسپل مسٹر مائیکل تھامسن کے استعفے پر آپ کی نظر ہوگی۔ اسٹاف کے نام انہوں نے اپنے لکھے خط میں کہا ہے کہ بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے، وہ آپ سب کو معلوم ہے۔ انتہائی بری گورننس کے تسلسل کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں۔ ایک وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانہ معافی معاملے پر اختلافات کے بعد یہ سب ہوا ہے۔ آسٹریلوی نژاد مائیکل تھامسن کو آخر حق کیا

Read more

اپُن کا کرانچی (1)

(کراچی کا ایک دل چسپ احوال پیش خدمت ہے۔ یہ نہ تو تحقیقی مقالہ ہے نہ کوئی سرکاری گزٹ۔ دیکھی، پڑھی اور سنی گئی باتوں پر لکھا ایک مضمون ہے۔ طویل اور معلوماتی۔ کراچی شہر کو سمجھنے میں اور اس پر مزید تحقیق کرنے میں اس سے یقیناً ’مدد ملے گی۔ ہمارے دیوان صاحب کراچی کے باسی ہیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ، مجسٹریسی، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، کے ایم سی، جیل ایڈمنسٹریشن، ٹرانسپورٹ، محکمہ زراعت اور ریونیو۔ کراچی کے تقریباً ہر انتظامی محکمے سے

Read more

گلگت سے ’اغوا‘ ہونے والی کم عمر بچی کی مانسہرہ میں شادی: ’میری بیٹی نے صرف چھ جماعتیں پاس کی ہیں‘

گلگت سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر بچی اپنے گھر سے جماعت خانے قرآن پڑھنے گئی مگر واپس گھر نہیں آئی۔ ان کے والد مقامی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا چکے تھے۔ پھر دو دن بعد اہل خانہ کو خبر ملی کہ اس بچی کا خیبر پختونخوا میں کسی ’16 سالہ‘ لڑکے سے نکاح ہو گیا۔

Read more

ملک کے انتخابات، کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے

گزشتہ دنوں 08 فروری کو ملک میں عام انتخابات منعقد ہوئے یہ وہ انتخابات تھے جن کے حوالے سے بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن چیف جسٹس پاکستان کے اس بیان کے بعد کے 08 فروری کو ملک میں انتخابات ہونا پتھر پر لکیر ہے تقریباً تمام افواہیں دم توڑ گئیں اس کے باوجود ہر گزرتے دن کے ساتھ شکوک و شبہات جنم لیتے رہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس اعلان کے بعد کے اس بار انتخابات

Read more

ووٹ تو ڈالیں مگر کرایہ نہیں ہے

پاکستان میں ان دنوں انتخابات کی گہما گہمی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی انتخابی مہم میں پوری طرح مصروف ہیں۔ اس وقت پاکستان کی تین بڑی سیاسی پارٹیاں جن میں پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف شامل ہیں جس حد تک ان سے بن پا رہا ہے وہ الیکشن مہم چلا رہی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اپنے اپنے تئیں کامیاب جلسے کر رہی ہیں

Read more

آر ٹی ایس نہ آر ایم ایس: اس بار الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کیسے کرے گا اور یہ نیا نظام کتنا قابل بھروسہ ہے؟

پاکستان میں عام انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں انتخابی مہمات اور دھاندلی کے خدشات سبھی میں تیزی آ رہی ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نتائج مرتب کرنے اور ان کے اعلان کے لیے اس مرتبہ جو طریقہ کار رکھا گیا ہے اس میں دھاندلی یا نتائج بدلے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ الیکشن کمیشن اس سے پہلے استعمال ہونے والے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کو چھوڑ کر ایک تیسرے تجربے کی طرف کیوں گیا ہے اور کیا اس سے نوے ہزار چھ سو ستر پولنگ سٹیشنز سے بارہ کروڑ پچاسی لاکھ ووٹوں کا درست شمار ممکن ہو سکے گا؟

Read more

کھڑکیاں اور استاد سلامت علی خاں

ننگے پاؤں (6 ) تم یونہی ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے غلام محمد قاصر جو اس سدا بہار شعر کا خالق تھا اس کا ایک اور شعر بھی لافانی رہے گا کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا مستنصر حسین تارڑ راوی ہیں کہ ایک دن ادبی جریدہ فنون کے انارکلی والے دفتر میں احمد

Read more

کیا مشرق وسطٰی کی جنگ پاکستانی معیشت کو بھی تباہ کرے گی؟

سال 2007 سے پہلے مجھے والد صاحب کی طرف سے چندی پور گاؤں سے ماہانہ اخراجات کے لیے مبلغ چار ہزار روپے بھجوائے جاتے تھے۔ اس رقم کا استعمال اس طرح سے ہوتا تھا کہ ایک ہزار روپے کمرہ کا کرایہ۔ سو روپے بجلی کے ماہانہ بل کی ادائیگی کے لیے۔ تقریباً تین سو روپے دھوبی کے ماہانہ بل کی ادائیگی کے لیے۔ باقی رقم سے میں تین وقت کا کھانا خرید کر کھاتا۔ خود چائے پیتا اور دوستوں کی

Read more

مبارک ہو جی، ایک بار پھر بیٹا ہوا ہے

نصیر جو پانچویں بار باپ اور تیسری بار بیٹے کا باپ بنا تھا، مبارکباد کو سرسری انداز میں سن کر خیر مبارک کہنے لگا۔ کہیں سے مٹھائی کی فرمائش بھی آ گئی، لیکن پانچویں بچے میں کون سی مٹھائی؟ کون سا نصیر کے ابے نے اس کے نام جائیدادیں چھوڑیں تھیں جو وہ ”ذرا ذرا“ سی بات پر مٹھائیاں بانٹتا۔ جوائنٹ فیملی سسٹم میں اسے صرف ایک کمرہ ہی تو ملا تھا جہاں بیوی کے ساتھ آئے جہیز کے بستر

Read more

الیکشن 2024: پاکستان کے عام انتخابات سے جڑے اہم حقائق اور سوالات

پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد اب چند ہفتوں کی دوری پر ہے۔ یہ ملک کی تاریخ میں بارویں عام انتخابات ہیں جس کے نتیجے میں عوام کو حق رائے دہی کے تحت اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجنے کا موقع ملے گا۔

Read more

کراچی: 5000 نوجوانوں کو نہم اور دہم کے امتحان سے دور رکھنے کا اہتمام

عام طور پر میں انفرادی معاملات پر ردعمل نہیں کرتی اور ور نہ ہی لکھتی ہوں، لیکن 16 دسمبر 2023 کو ایک عظیم محنتی شخص نے میرے ساتھ فون پر رابطہ کیا اور اپنے آپ کو متعارف کرانے کے بعد ایک خوفناک اور المناک صورتحال کا بیان کیا۔ وہ صاحب وطن کی خدمات نہ صرف سرکاری حیثیت میں کر چکے ہیں بلکہ 1971 میں خود اپنے اعلی مرتبت خاندان کے قتل، اور انسانیت کے زیاں کے چشم دید گواہ بھی

Read more

9 مئی۔ دھند گہری ہورہی ہے!

9 مئی کی منصوبہ بند غارت گری پر مسلح افواج کا ردّعمل قطعی، غیرمبہم اور دوٹوک تھا۔ کہا گیا”یہ قومی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ سیاست کا لبادہ اوڑھے اقتدار پرستوں نے وہ کچھ کرڈالا جو پچھتر سالوں میں ہمارا دشمن بھی نہ کرسکا۔ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت (Rebellion) کی آگ بھڑکانے والوں کو قانون کے شکنجے میں کسا جائے گا۔ فسادیوں کے بدنما چہرے انسانی حقوق کے پرفریب پردوں میں چھپنے نہیں دیں گے۔ 9 مئی

Read more

کیا عمران خان آٹھ فروری کے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد یہ بحث اب بھی جاری ہے کہ کیا وہ آٹھ فروری کو الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ آخر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیوں ہوئے اور الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد امیدواروں کے لیے کیا راستے موجود ہیں۔

Read more

سندھ کے ہزاروں خواجہ سرا حق رائے دہی سے محروم، ٹھٹھہ میں صرف ایک ووٹ رجسٹر ہوسکا

انسان کی ایک ایسی جنس جسے انگریزی میں ٹرانسجینڈر، سندھی زبان میں کھدڑا فقیر اردو میں تیسری جنس یا خواجہ سرا اور عام الفاظ میں ہیجڑا کہا جاتا ہے، یہ لوگ زیادہ تر بھیک مانگ کر گزارا کرتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو ٹولیوں کی شکل میں شادی بیاہ یا کسی اور خوشی کی محفلوں ناچ گانے گا کر کچھ پیسے زندگی گاڑی چلا رہے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے

Read more

انتخابی دوڑ میں شامل ٹرانس جینڈر امیدوار: ’الیکشن کمیشن کے عملے کو کہا مجھے مرد، عورت نہیں بلکہ انسان سمجھیں‘

پاکستان میں انتخابات 2024 کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی سیاسی ہلچل اور گہما گہمی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن ایک جانب جہاں ہر جماعت اپنے منشور اور انتخابی دعوؤں کے چرچے میں مصروف ہے تو وہیں خواجہ سرا امیدواروں کو انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے کاغذات نامزدگی کے پہلے مرحلے سے ہی ہر جگہ امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

سراج الدین حقانی: طالبان رہنما کے مبینہ ’پاکستانی پاسپورٹ‘ پر انکوائری، معاملہ ہے کیا؟

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو پاکستان کا پاسپورٹ جاری کیے جانے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں گردش کر رہی ہیں لیکن پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں معلومات حاصل کر کے انکوائری کی جا رہی ہے۔

Read more

سندھ کی خواجہ سرا کمیونٹی کو آئندہ عام انتخابات پر تحفظات کیوں؟

ہم دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جب پہلی بار پولنگ بوتھ پر گئے تو وہاں پر ہمارا مذاق اڑایا گیا۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے عجیب و غریب ناموں سے پکارا گیا آوازیں دی گئیں سیٹیاں بجائی گئیں تمسخر اڑایا جاتا رہا۔ مردوں کی لائن سے ہٹ کر اگر خواتین کی لائن میں کھڑے ہوئے تو خواتین کو اعتراضات ہوتے ہیں کہ یہ یہاں کیوں کھڑے ہیں۔ یہ کہنا ہے شہزادی رائے کا جو کہ ایک ٹرانس ایکٹویسٹ

Read more

زرداری صاحب کی ‘معنی خیز’ خاموشی؟

اس دفعہ پیپلز پارٹی کو عوام میں ایک سیاسی فائدہ یہ حاصل ہوا ہے کہ نون لیگ کے لئے ڈیل کے لکھے گئے مسودے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگرچہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا حصہ تھی مگر اب بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نون لیگ سے اختلافات ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن مہم کا میدان سردست تقریباً خالی ہے۔ اگرچہ عمران

Read more

عدت میں نکاح : غلطی تو مولوی کی تھی!

عرض مصنف: آگے بڑھنے سے پہلے یہ وضاحت ضروری ہے کہ نہ میرا تعلق مسئلہ مذکورہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے سے ہے اور نہ ان کے مخالفین سے۔ اس لئے جو کچھ پڑھیں وہ محض تصویر کا ایسا رخ ہے جو لکھنے والی کی نگاہ اور واجبی علمی بصیرت کا شاخسانہ ہے بحیثیت پاکستانی مسلمان مجھے قوانین کی دو فہرستوں میں موجود کاموں سے دور رہنا ہوتا ہے۔ ایک وہ کام جن سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ

Read more

ڈومیسائل کا آسان حصول اور مذہبی اقلیت

ڈومیسائل ایک شناختی دستاویز ہے۔ جس کا آغاز سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت کیا گیا۔ ایک شہری ڈومیسائل کے ذریعے ہی کسی علاقے میں مستقل رہائشی و سکونتی ہونے کا ثبوت پیش کر سکتا ہے۔ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ تعلیمی مقاصد اور حصول روزگار میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ ڈومیسائل کی تیاری کے عمل میں جس طرح ہر شہری کو لوازمات پورے کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح مذہبی اقلیتی برادری کو بھی بہت سارے

Read more

افغان پناہ گزین: ’یہ بھی نہیں پتا کہ افغانستان میں ہمارا گھر کہاں ہے، پاکستان کو ہی اپنا گھر سمجھتے تھے‘

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف مہم بہت سے افغان شہریوں کو خوفزدہ کیے ہوئے ہے اور وہ اس سوچ میں غلطاں رہتے ہیں کہ دستاویزات ہونے کے باوجود کیا وہ پاکستان میں رہ پائیں گے یا نہیں۔

Read more

سڑک پر متحرک عزرائیلی

پچیس سال پہلے، لکھاری کو چار سال سعودی عرب میں بحیثیت ایڈوائزر کام کرنے کا موقع ملا۔ ہم خوامخواہ کے احساس برتری میں مبتلا پاکستانی جس طرح ”بھوکے بنگالی“ کی اصطلاح مشرقی پاکستان کے لوگوں کے لئے استعمال کرتے تھے۔ کچھ اسی طرح ایک اصطلاح اہالیان عرب کے لئے بھی استعمال کی جاتی تھی وہ تھی ”بدو“ کی۔ یعنی صحرا (جنگل سمجھ لیں ) میں رہنے والے بیوقوف یا احمق لوگ جنہیں شاید دنیا کا علم نہیں ہوتا۔ سچ تو

Read more

ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں

9 مئی بلاشبہ ایک تلخ حقیقت ہے۔ جو کالم نگار ”لیول پلیئنگ فیلڈ“ کی اصطلاح کا سہارا لے کر عمران خان اور ان کی پارٹی کو برابری کی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے کی وکالت کر رہے ہیں ان کا دھیان اس طرف بھی جانا چاہیے کہ خان صاحب اپنے اور اپنی جماعت کے لیے یہ حق حاصل کرنے کے لیے کہاں تک کوالیفائی کرتے ہیں۔ یہ اصطلاح جسے آج کل ہر دوسرا کالم نگار استعمال کرتا نظر آ

Read more

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان۔ ایک اور سفید ہاتھی

مملکت خداداد پاکستان گزشتہ ستر برس سے زیادہ عرصہ ہوا مشکلات میں ہے۔ یہ مشکلات کیا ہیں۔ اس کا تعین ہم ابھی تک نہیں کرسکے۔ دنیا میں دوسری جنگ عظیم کے بعد بے شمار ممالک آزاد ہوئے۔ بہت ساری مشکلات کے باوجود ان ممالک نے ترقی کی اور مزید ترقی کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں بسنے والے لوگوں کی زندگی بہتر ہو رہی ہے۔ مالی، سماجی اور معاشی ترقی کی وجہ سے وہ سارے ممالک ہم سے کہیں آگے

Read more

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن: ہم اس بارے میں اب تک کیا جانتے ہیں؟

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہو گئی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے اس حوالے سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی اور واضح طور پر بتایا تھا کہ اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

Read more

’سعود شکیل نے انھی چھوٹے ہاتھوں سے عاقب جاوید کی تنقید کا جواب دیا‘

چنئی میں جاری ورلڈ کپ مقابلے میں پاکستان کی جانب سے 271 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ سعود شکیل کی نصف سنچری کی مدد سے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

Read more

نواز شریف کو چار سال بعد ملکی سیاست، عدلیہ، فوج اور معیشت میں کیا تبدیلی ملے گی؟

گذشتہ چار برسوں میں نہ صرف سیاسی جماعتوں کے بیانیے تبديل ہوئے بلکہ اقتدار کے کرسی پر بیٹھنے والا بھی بدلا۔ ان تمام تر تبدیلوں کے بعد جب نواز شریف پاکستان واپس لوٹیں گے تو انھیں چار سال قبل والے پاکستان سے کتنے مختلف حالات کا سامنا ہو گا؟

Read more

تمام ادارے جمہوریت کے لیے آئینی ذمہ داریاں پوری کریں!

گزشتہ ہفتہ کے دوران سپریم کورٹ کے فل بنچ نے ’پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ مجریہ 2023‘ پر فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمنٹ کے اختیار قانون سازی کو تسلیم کیا۔ اس قانون کے نفاذ کو قبول کر کے درحقیقت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے حق کو تسلیم کر لیا گیا۔ اس تاریخ ساز فیصلے نے پارلیمنٹ کو ملک کا سب سے اہم اور سب سے بااختیار ادارہ تسلیم کیا کیوں کہ یہ

Read more

کوہستان ویڈیو سکینڈل کے ملزمان قتل کے الزام سے بری: ’میرے چار بھائی قتل ہو چکے مگر اب بھی خطرہ ہے‘

کوہستان ویڈیو سکینڈل کے ایک مرکزی کردار بن یاسر کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی قابل رحم زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارے گھر، باغات، زمین پر دوسروں کا قبضہ ہے۔ ہم اپنے گاؤں نہیں جاسکتے ہیں۔ ایک جگہ پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ہم سے روزگار کے مواقع چھن چکے ہیں۔ اتنی قربانیاں دینے کے بعد ملزماں کے بری ہونا ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

Read more

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکومتی منصوبہ قابل عمل بھی ہے؟

کیا پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے حکومتی اعلان کے پیچھے کوئی مربوط حکمت عملی بھی ہے یا پھر یہ ماضی کی طرح محض ایک اعلان تک ہی محدود ہو کر رہ جائے گا؟

Read more

افغان شہریوں کی ملک بدری سے پاکستان کیا فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے؟

کابل میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیرقانونی طور سے پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کے بارے میں حکومت پاکستان کے اعلان کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے بھی اس فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس طرح

Read more

کرم میں خواتین پر ’پراسرار‘ حملے: پولیس کا ایئر گن سے حملہ کرنے والے ایک ملزم کی شناخت کا دعویٰ

مقامی افراد کے مطابق اس ضمن میں دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا کہ خواتین مردوں کے بغیر گھر سے نہ نکلیں مگر کم سے کم تین واقعات ایسے پیش آئے ہیں جن میں خواتین اپنے والد، شوہر اور والدہ کے ساتھ جا رہی تھیں جب ان پر شاٹ گن یا چھرے والی بندوق سے حملہ کیا گیا۔

Read more

یونیورسٹیوں میں امتحانات کے لیے ”مخصوص سافٹ وئیر“ لانا ضروری کیوں؟

میرا یہ بلاگ گزشتہ بلاگ بعنوان ”اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کا انجام کیا ہو گا؟ کا تسلسل ہی سمجھ لیں۔ فارغ اوقات میں میرا ایک مشغلہ انٹرنیٹ پہ دنیا بھر کے ٹریول ولاگز دیکھنا بھی ہے۔ مجھے اچھا لگتا ہے، گھر بیٹھے ہی پوری دنیا کو دیکھتے رہنا۔ میرے پسندیدہ ٹریول ولاگز میں ایک ٹریول ولاگ کا نام ہے۔ Peter Santenello یہ ایک ون مین شو چینل ہے جو امریکہ کی ترقی کے پسِ پردہ رازوں کو بیان کرتا ہے۔ وہاں

Read more

دہشت گردی میں اضافہ: نہ جانے آج یہاں کون مارا جائے گا

حال ہی میں باجوڑ کے صدر مقام خار میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دہشت گردی کا المناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں دو مقامی رہنماؤں سمیت 55 افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں مسلسل دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 145 پولیس اہلکار دہشت گردی کا شکار جبکہ 227 زخمی ہوئے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں آس سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی کے

Read more

پدر سری نظام میں عورت پر ملکیتی اختیار کی حکمت عملی (تیسرا حصہ)

سید سبط حسن اپنی کتاب پاکستان میں تہذیب کا ارتقا میں لکھتے ہیں ”وادیٔ سندھ میں اموی نظام قائم تھا یعنی حسب نسب اور وراثت کا سلسلہ ماں کی طرف سے چلتا تھا۔ لہٰذا معاشرے میں عورت کا مرتبہ مرد سے اونچا تھا۔ عورت کی ذات افزائش فصل و نسل کی محرک بھی تھی اور علامت بھی۔ حوالہ ختم“ شاید اسی کے ڈھکے چھپے اعتراف میں آج بھی دھرتی کو ماں پکارا جاتا ہے۔ عورت میں خلق کرنے کی قدرتی

Read more

پدر سری نظام میں ٹرانس جینڈر صنف کی جدوجہد

سنہ 2018 پاکستان کی سیاسی اور سماجی تاریخ میں جس لحاظ سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا تعلق انسان کے بنیادی حقوق کی راہ میں حائل صنفی تفاوت سے ہے۔ جسے اس سال سرکاری اور سماجی تنظیموں اور عوام کی جانب سے نہ صرف موثر انداز میں اجاگر کیا گیا بلکہ اس حوالے سے قانون سازی کا بھی ایک تاریخی واقعہ پیش آیا۔ اس سال دو ایسے واقعات رونما ہوئے جنھوں نے فکر کی مسدود راہوں کو

Read more

فی امان الله اے ماں

رات 11 بجے چک نمبر 127 شمالی والے قبرستان میں ہر طرف خاموشی اور اداسی کا راج تھا جب والدہ محترمہ کا جنازہ قبرستان کی حدود میں داخل ہوا تو خاموشی میں ایک مانوس سی خوشبو پھیلی۔ جس نے پورے قبرستان کو معطر کر دیا۔ قبر تیار تھی والدہ محترمہ کا جنازہ قبر کے ساتھ رکھا گیا اور بھائی عمران نے مجھے کہا علی قبر میں اترو ساتھ ماموں مظاہر اور علی کزن قبر میں اترے نعرہ تکبیر کی صدا

Read more

نفرت کا کاروبار

ہمارے معاشرے میں عدم برداشت، تشدد، غصہ اور نفرت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ غصہ ویسے تو باقی جذبوں کی طرح ایک جذبہ ہی ہے لیکن اگر یہ جذبہ دوسرے جذبات کی طرح ایک حد سے بڑھ جائے تو اسے ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کسی معاشرے کا حسن ہوتا ہے اور زندہ معاشرے کی نشانی ہے۔ جس معاشرے میں مختلف آراء، مختلف کلچر، مختلف مذاہب، مختلف زبان، مختلف سیاسی اور مذہبی رجحان رکھنے والے

Read more

کچھ سردار کاشان مسعود کے بارے میں

کاشان مسعود! صرف ایک نام نہیں بلکہ وہ صدائے بازگشت ہے جس سے، مجھ سمیت آزاد کشمیر کے کئی نوجوانوں کے اذہان پر ثبت وہ نقوش ابھر آتے ہیں جو کسی انسان کی شخصی تشکیل کے ابتدائی مراحل سے متعلق ہوتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ میں سن 2000 کی دہائی کے اوائل میں آزادی کی تحریک اپنے عروج پر تھی۔ اس تحریک کے بانیوں میں سردار کاشان مسعود کا نام سر فہرست تھا۔ یہ ان

Read more

انڈین اداکارہ مدھوبالا جن کے کروڑوں چاہنے والوں میں ذوالفقار علی بھٹو بھی شامل تھے

ذوالفقار علی بھٹو کو یہ گانا اور مدھوبالا اس قدر پسند تھی کہ وہ اس گانے کی شوٹنگ دیکھنے روزانہ آتے تھے۔ وہ مدھوبالا سے شادی کے لیے بہت سنجیدہ تھے۔ ایک بار انھوں نے لنچ کے دوران مدھوبالا کے سامنے اپنا ارادہ ظاہربھی کیا۔

Read more

یونان کشتی حادثہ:281 لاپتہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کا حکومت سے رابطہ، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے 281 پاکستانیوں کے خاندانوں نے حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔

Read more

کشتی حادثہ: روٹی بندہ کھا جاندی اے

یونان کے ساحل سے کچھ دور بحیرہ ایونی سوگوار ہے۔ یہ بحیرہ ایڈریاٹک کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کے گرد اطالیہ سالنتو، البانیہ اور یونان کے جزائر ہیں۔ جنہیں آیونین جزائر اور یا پھر ایونی جزائر کہا جاتا ہے۔ یہیں پر خلیج پطرس، آبنائے مسینا، خلیج ٹارانٹو، اور خلیج قطانیہ واقع ہیں۔ 14 جون کو اینڈریانا نامی کشتی یہاں ڈوب گئی۔ سات گھنٹوں تک یہ خراب کشتی سمندر میں رکی رہی۔ بیس سے تیس میٹر لمبی کشتی میں شدت

Read more

بلوچستان اور آزاد کشمیر

تعلیم، صحت اور تحفظ ہر شہری کے بنیادی حقوق ہیں۔ آئین پاکستان بھی ان تینوں چیزوں کے گرد ہی گھومتا ہے جبکہ ہر آنے والی حکومت اور سیاستدان انہی تینوں پر اپنی دکان چمکاتے ہیں۔ جو بنیادی سہولیات لاہور، کراچی اور پشاور کے لوگوں کو ملتی ہیں وہی سہولیات حب، گوادر، مکران، تربت، نیلم ویلی کے باسیوں کو بھی ملنی چاہیے۔ جتنے محب وطن لاہور اور کراچی کے شہری ہیں اتنے ہی محب وطن کوئٹہ اور کیرن کے شہری ہیں۔

Read more

طارق ملک کا استعفیٰ

دوسرے ممالک ترقی کی منازل طے کرتے کہاں سے کہاں پہنچ گئے اور ہم ابھی تک دائروں میں سفر کر رہے ہیں۔ پائیدار ترقی کے لئے نظام کا تسلسل ضروری ہوتا ہے لیکن ہم ہر چند سال بعد نیا تجربہ کرتے ہیں اور یوں ہم ”زیرو پوائنٹ“ پرہی کھڑے ہیں۔ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی اپنا کام نہیں کرتا البتہ دوسرے کے کاموں میں دخل دینا فیشن بن گیا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن

Read more

راہ رو ہو گا کہیں اور چلا جائے گا

اب سے پانچ دن پہلے فتح محمد ملک کے بیٹے طارق ملک نے نادرا کی سربراہی سے دوسری بار استعفیٰ دے دیا۔ دو ہزار چودہ میں بھی مسلم لیگ ن کے دور میں اسی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ اس وقت کے انا پرست وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طارق ملک میں ” یس سر جی سر بالکل سر“ کی شدید قلت کے سبب ان کی شکل اچھی نہیں لگتی تھی۔ چوہدری صاحب یہ سمجھنے سے بھی

Read more

طارق ملک! ہم شرمندہ ہیں (ناقابل اشاعت کالم)

عملی زندگی کے ابتدائی ایام میں منو بھائی اور پروفیسر فتح محمد ملک راولپنڈی کے ایک اخبار سے منسلک تھے۔ دونوں پورا مہینہ دفتر کی کینٹین سے چائے اور رس ادھار کھاتے رہے۔ تنخواہ ملی تو راولپنڈی کے ایک بازار سے گزرتے ہوئے روٹی کی خوشبو نے منو بھائی کو بے چین کر دیا، انہوں نے فتح محمد ملک سے کہا آج بتیس دن بعد تو روٹی کھا لیں۔ منو بھائی کے والد ریلوے ملازمت کے سلسلے میں اٹک، پنڈی

Read more

سمیتا پاٹل: وہ نیوز کاسٹر جنھیں شیام بینیگل نے دور درشن پر دیکھ کر فلم کے لیے چن لیا

شبانہ نے ’ارتھ‘ میں اپنے کردار کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتا لیکن مہیش بھٹ نے اعتراف کیا کہ ’اگر آپ سمیتا کو فلم سے ہٹا دیں تو فلم میں کچھ نہیں بچتا۔ مجھے اس فلم میں ان دونوں خواتین کی کارکردگی پر فخر ہے۔‘

Read more

طارق ملک کا استعفیٰ : ایک بری خبر

طارق ملک سے میری چار سے زیادہ ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ مذکورہ ملاقاتیں بھی محض اتفاقاً اور مشترکہ دوستوں کے ہاں ہوئی تھیں۔ موصوف کا ذکر تاہم محترمہ بے نظیر بھٹو بہت شفقت سے کیا کرتی تھیں۔ ان کی دانست میں طارق ملک نے دورِ حاضر میں ڈیٹا جمع کرنے کی اہمیت کو تخلیقی انداز میں سمجھا اور اس کے لیے مطلوب ہنر پر گرفت کے حامل بھی ہوگئے۔ غالباً اسی بنیاد پر طارق ملک کو 2008ء کے انتخابات کے بعد

Read more

عمران اور بیرونی ایجنڈا: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے سے پہلے ہی عمرانی سوشل میڈیا نے ان کے خلاف مہم جوئی شروع کر دی جنرل عاصم منیر کی کردار کشی کے لئے نادرا اور ایف آئی اے کا ریکارڈ تک چھان مارا گیا۔ عمران خان نے ان کی تقرری سے دو دن قبل پنڈی میں دھاوا بولا، مگر ناکامی مقدر ٹھہری۔ ان ناکامیوں پر زمان پارک میں اپنے زعم کے مطابق آخری وار کی تیاری میں جت گئے۔ عمران کی گرفتاری کی

Read more

تارکین وطن پاکستانی اور ایف آئی اے کا انتباہ

جمشید بہت پریشان تھا۔ کہنے لگا مجھے آپ کی مدد درکار ہے اگر آپ یہ فارم سائن کر دیں تو مجھے پانچ ہزار یورو مل سکتے ہیں۔ یہ بنک کا لون گارنٹر فارم تھا۔ جمشید زیرو آور کنٹریکٹ پر مزدور تھا۔ یعنی کبھی دیہاڑی لگ گئی اور کبھی کئی کئی ہفتے گھر بیٹھنا پڑ جاتا تھا۔ اسے گھر والوں نے زمین بیچ کر یورپ بھیجا تھا۔ میں نے پوچھا یہ قرض لینے کی کیا ضرورت آن پڑی ہے۔ وہ بولا

Read more

ڈاکٹر عثمان انور۔ ایک مختلف آئی جی پنجاب

ڈاکٹر عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ آپ کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے۔ آپ نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی۔ ڈاکٹر عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور چیف

Read more

شونٹر استور کا دلخراش واقعہ

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سانحہ شونٹر کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کئی خانہ بدوش خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ برفانی تودہ گرنے کا واقعہ 26 مئی سہ پہر چار بجے پیش آیا تھا جس کی زد میں آنے والے گجر بکروال برادری کے افراد کشمیر سے استور کی طرف آرہے تھے۔ اس واقع میں کل 11 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، جی بی ڈی ایم اے کے مطابق واقع میں جاں بحق

Read more

جنس کا تعین انسان کے احساسات کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا: وفاقی شرعی عدالت کا ٹرانس جینڈر ایکٹ پر فیصلہ

پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں موجود خواجہ سراؤں کی جنس سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سرا ذاتی تصورات کی بنیاد پر خود کو مرد یا عورت نہیں کہلوا سکتے اور نہ ہی خواجہ سرا سرکاری دستاویزات میں اپنی جنس تبدیل کر سکتے ہیں۔

Read more

آرمی چیف سید عاصم منیر اور اُن کے والد کے ڈیٹا تک رسائی کی روداد اور ایک اجنبی ’وزیٹر‘ کا معمہ

اس انکوائری کے نتیجے میں آرمی چیف کے ڈیٹا تک رسائی کا الزام ثابت ہونے پر جونیئر ایگزیکیٹو سے لے کر ڈائریکٹر لیول تک کے چھ افسران کو نوکری برخاست کر دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں اب نادرا نے سیکریٹریٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں ملوث افراد کے خلاف کریمینل یا فوجداری کارروائی کے لیے پٹیشن دائر کر رکھی ہے اور اس معاملے میں پہلی سماعت اب 17 جون کو ہو گی۔

Read more

پولیس فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی شناخت اور گرفتاریاں کیسے کر رہی ہے؟

تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے کئی افراد کا دعویٰ ہے کہ وہ پُرامن احتجاج کے لیے کور کمانڈر ہاؤس لاہور کے باہر موجود تھے تاہم انھوں نے اندر توڑ پھوڑ میں حصہ نہیں لیا۔ تو اب یہ سوال اہم ہے کہ پولیس گرفتاریوں کے دوران اس بات کا تعین کیسے کرے گی کہ ان میں سے کون بے قصور ہے۔

Read more

آئین کی ایپلیکیشن

وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے نادرا کے تعاون سے آئین پاکستان کی ایک ایپ تیار کی ہے۔ یوں یہ دستاویز پاکستان کے ہر شہری کے سیل فون کا حصہ بن گئی ہے۔ یہ ایپ کتنی اہمیت رکھتی ہے اور ہماری قومی زندگی کے لیے کتنی اہم ہے؟ یہ سمجھنے کے لیے چند مزید سوالات پر غور ضروری ہے۔ پاکستان کا بنیادی المیہ کیا ہے؟ جمہور کشی، مارشل لا، انصاف کے ایوانوں میں جسٹس منیر اور

Read more

پنجاب میں اقلیت سمیت معذور افراد کی خالی آسامیاں اور سفری کارڈ؟

کچھ ماہ قبل افراد باہم معذوری سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی تو معلومات تک رسائی کے قانون کو استعمال میں لاتے ہوئے سرکاری اداروں سے خط و خطابت شروع کی۔ میں نے اپنی ایک تحریر ”معذور افراد کو سرکاری اداروں میں ریمپ اور بیت الخلاء کی سہولت کب میسر ہوگی“ کے عنوان سے آرٹیکل لکھا۔ یہ آرٹیکل بھی تحقیق پر مبنی تھا۔ میرا مقصد معذور افراد کے مسائل کی نشاندہی کرنا اور

Read more

میں اپنے اعضاء عطیہ کر چکا ھوں ، آپ بھی کیجئے

گزشتہ ماہ مجھے بطور تیماردار اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کڈنی سینٹر ملتان میں چند دنوں کے لئے رہنا پڑا۔ وہاں ایک طرف تو میں نے بہت سے مریضوں کو بیک وقت اپنی بیماری اور غربت سے لڑتے دیکھا وہیں ہسپتال انتظامیہ کا صحت کا جدید سائینٹیفک طریقہ کار اور نظام خدمت بھی انتہائی متاثر کن رہا۔ ان تین چار دنوں میں ہمارے وارڈ میں تین اموات ہوئیں جن میں سے دو کو بچایا جا سکتا تھا اگر انہیں بر

Read more

معذور افراد کو سرکاری اداروں میں ریمپ اور بیت الخلا کی سہولت کب میسر ہوگی؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 30 کروڑ افراد جسمانی طور پر معذور ہیں، جن میں سے 80 فیصد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے، اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی دس فیصد آبادی کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے اور ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیس کروڑ آبادی معذور افراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد جسمانی، ذہنی، نابینا،

Read more

نئی مردم شماری میں نئے مذہب کا تعارف

کہانی کی ابتدا: حال ہی میں اجے دیوگن کی ایک بھارتی فلم Raid (چھاپہ) دیکھی، جس میں ایک ٹیکس چور دولت کو چھپانے کے لئے گھر کے نقشے میں تبدیلی کر کے نئے نئے پلر اور سیڑھیاں بنوا کر اس میں سونا اور ڈالر چھپاتا ہے۔ گھر میں موجود دادی اماں کو نقشے میں تبدیلی پسند نہیں تھی۔ جب چھاپہ پڑا تو دادی نے گھر کی تاریخی بناوٹ میں تبدیلیوں اور اسباب پر باتیں کیں، چھاپہ کامیاب ہوا، بھارت کی

Read more

ملک میں جاری ساتویں مردم شماری پر مذہبی اقلیتوں کے کیا تحفظات ہیں؟

پاکستان میں ساتویں مردم شماری کا آغاز ہو چکا ہے جس کے پہلے مرحلے میں خانہ شماری دس مارچ کو مکمل کرلی گئی ہے، ایسے میں مذہبی اقلیتوں کی طرف سے خانہ شماری کے مرحلے میں تحفظات سامنے آرہے ہیں۔

Read more

آپ اپنا ووٹ رجسٹر کیسے کروا سکتے ہیں اور ’پوسٹل بیلٹ‘ کی سہولت کس کے لیے ہے؟

ووٹ دینا ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے۔ مگر اس کے لیے اپنا ووٹ رجسٹر کروانا ضروری ہے۔ مگر ایک عام شہری اپنے ووٹ کا اندراج کیسے کر سکتا ہے؟

Read more

صنفی توازن کی ضرورت: عورت اور معاشرے دونوں کے لئے

ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی عالمی یوم نسواں پر لکھنے کو بہت کچھ ہے۔ صنفی مساوات؛ عورت کی مرضی کا احترام؛ گھر اور باہر ہر جگہ پر عورت کو تحفظ؛ شرم و حیا، اخلاقیات و کردار، اور خاندان کی عزت کو صرف عورت کی ذات سے منسلک کر دینا؛ اور سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ عورت کو بھی انسان سمجھا جائے۔ عورت کو مکمل انسان اور ذاتی شناخت کی حامل سمجھ لینے سے ہی کئی صنفی مسائل

Read more

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری: کیا سندھ کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور ہو سکیں گے؟

سندھ میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی مخالفت سامنے آ رہی ہے۔ سندھ اسمبلی اس کے خلاف قرار داد منظور کرچکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر احسن اقبال کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ آخر سندھ کی سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کیا ہیں؟

Read more

راولپنڈی: ’خواجہ سرا کا روپ دھار‘ کر بھیگ مانگنے والے مسجد کے سابق پیش امام گرفتار

اس مقدمے کے تفتیشی افسر اظہر اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کرکے مقامی عدالت سے ملزم کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

Read more

ماہم امجد: جنھوں نے لنکڈاِن سے اپنے والد کے قتل کے ملزم کا دبئی میں سراغ لگایا

ماہم امجد نے بتایا کہ ملزم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دھمکایا گیا اور میری کردار کشی کی گئی اور والد پر الزام عائد کیے گئے، جس پر میں نے ان کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا اور ملزم اب دبئی سے باہر نہیں جا سکتا۔

Read more

’پتہ نہیں تھا کہ زبانی طلاق کافی نہیں، اس لیے پہلے ایک عدت پوری کی اور عدالتی کارروائی کے دوران دوسری‘

آج سے تقریباً 17 برس قبل 2005 میں جب لاہور کی رہائشی خدیجہ کی شادی ہوئی تو انھوں نے اپنے شوہرکے ساتھ زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا تاہم شادی کے ابتدائی عرصے میں ہی اُن کو اندازہ ہو گیا کہ اُن کےشوہر کے ’غیر ذمہ دارانہ رویے‘ کے باعث ان کے لیے زندگی کا نیا سفر اتنا سہل نہیں ہو گا۔ مگر خدیجہ گزاراہ کرتی رہیں اور شادی کے 15 سال کے عرصے میں اُن کے تین بچے

Read more

رحیم زہری کی مبینہ جبری گمشدگی: ’ان کے سامنے قرآن رکھا لیکن انھوں نے مار مار کر بے ہوش کر دیا‘

تین فروری کو کوئٹہ میں 65 سالہ بی بی بس خاتون اور کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کو ’باوردی افراد‘ نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔ باقی چار کی رہائی کے باوجود ان کا بیٹا رحیم زہری تاحال لاپتہ ہے۔ جبکہ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو اس واقعے میں سکیورٹی اداروں کے ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتے ہیں۔

Read more