امریکہ میں پہاڑی شیر نے سائیکل سوار مار ڈالا

امریکی جنگلی حیات کے حکام نے خبر دی ہے کہ ریاست واشنگٹن میں ایک پہاڑی شیر (cougar) نے ایک سائیکل سوار کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ سیئٹل شہر سے 50 کلومیٹر دور نارتھ بینڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والے شخص نے اپنے موبائل فون کے ذریعے مدد کے لیے رابطہ کیا۔ کنگ کاؤنٹی کے شیرف کے ترجمان سارجنٹ رائن ایبٹ نے کہا کہ اس کے ساتھی سائیکل سوار کو شیر

Read more

کھانا بنانے کی شوقین ایک بغیر پیٹ والی لڑکی!

کیا آپ ایسے کسی شخص کو جانتے ہیں جس کا اپنا معدہ یا پیٹ نہ ہو اور وہ دل لگا کر طرح طرح کا کھانا پکائے اور وہ بھی صرف دوسروں کو کھلانے کے لیے؟ یہ پونہ کی رہنے والی ایک لڑکی نتاشا دِدی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ میں کھانے کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا۔ وہ کھانے کی انتہائی شوقین ہین لیکن وہ خود کھا نہیں سکتیں۔ ان کے ایک ایک نوالے پر ڈاکٹروں کی

Read more

سانٹافے شوٹنگ: ملزم نے ’طلبہ کو چھوڑ دیا کہ وہ کہانی سنا سکیں‘

عدالتی دستاویزات کے مطابق امریکہ کے سانٹافے سکول میں جمعے کے روز فائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے بعض طلبہ کو اس لیے چھوڑ دیا کہ ‘وہ اس کی کہانی سنا سکیں۔’ دمتریوس پگورٹزس پر ٹیکساس کی ایک عدالت میں دس افراد کے قتل کا مقدمہ شروع ہو گیا ہے۔ عدالت میں پیش کیے جانے والے ایک حلف نامے کے مطابق 17 سالہ پگورٹزس اپنے خاموش رہنے کے

Read more

کہانی انسانی تاریخ کو کیسے بدلتی ہے؟

یونانی بادشاہ الیگزینڈر یا سکندر کو دنیا ‘سکندر اعظم’ کہتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے بہت ہی کم عمر میں یورپ سے ایشیا تک اپنی سلطنت قائم کر لی تھی۔ محض 32 سال کی عمر میں مرنے سے پہلے سکندر نے یونان کے صدیوں پرانے دشمن فارس کو گھٹنے ٹیکنے کے لیے مجبور کر دیا تھا اور تہذیبوں کا مرکز کہلائے جانے والے مشرق وسطیٰ پر حکومت قائم کر لی تھی۔ سکندر کے عظیم بننے اور

Read more

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے انتظامی، عدالتی اور قانونی اصلاحات متعارف کروانے پر اتفاق کیا ہے۔ سنیچر کو اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدرات قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں فاٹا کے انضمام سمیت ملکی سلامتی اور مختلف اُمور پر بات چیت ہوئی۔ مزید جاننے کے لیے پڑھیے فاٹا اصلاحات، صوبہ خیبر پختونخوا میں

Read more

اچھی نیند کے چھ نسخے

الارم کے لیے موبائل فون بستر کے پاس رکھنے کے بجائے الارم والی گھڑی رکھنی چاہیے ماہرین کے مطابق کئی ایسے کام ہیں جو ہم انجانے میں کرتے چلے جاتے ہیں۔ ہمیں احساس نہیں ہوتا ہے کہ وہ ہماری نیند کو کس حد تک متاثر کرتے ہیں۔ نیند پوری نا ہونے یا ہمارے جسم کے اندر کی گھڑی یعنی باڈی کلاک متاثر ہونے سے ہم ڈیپریشن اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے امراض کی زد میں بھی آ سکتے ہیں۔

Read more

شاہی شادی میں شریک مہمان: تصاویر

شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی میں امریکہ ٹاک شو کی میزبان اوپرا ونفری، اداکار ادرس ایلبا اور جارج کلونی، گلوکار سر ایلٹن جان سمیت 600 مہمانوں نے شرکت کی۔ PAدلہن میگن مارکل کی والدہ انتہائی جذباتی انداز میں شادی کی تقریب کے شروع ہونے کا انتظار کر رہی ہیں PAہالی وڈ سٹار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ ایمل کلونی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے PAشادی کی تقریب میں سب سے آخر میں ملکہ برطانیہ پہنچیں، جنھوں

Read more

جے یو آئی کوئٹہ کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا حبیب اللہ مینگل قتل

جے یو آئی کے رہنما مولانا حبیب اللہ مینگل کو نامعلوم افراد نے سنیچر کے روز نشانہ بنایا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں جمیعت العلمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ)کے ایک مقامی رہنما ہلاک ہوگئے ہیں۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا حبیب اللہ مینگل کو سریاب کے علاقے میں عارف گلی کے قریب نامعلوم افراد نے سنیچر کے روز نشانہ بنایا۔ وہ اس علاقے میں واقع مسجد بلال کے امام تھے۔

Read more

شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی

شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی ونڈزر قلعے میں سینٹ جارج چیپل میں چھ سو مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔ میگن مارکل وہ پہلی شاہی دلہن بن گئیں جو شادی کے چبوترے کی جانب تنہا بڑھیں۔ آدھے راستے میں ان کا استقبال شہزادہ چارلز نے کیا جو انھیں ساتھ لے کر شہزادہ ہیری کی جانب بڑھے اور پھر میگن شہزادہ ہیری کے برابر جا کر کھڑی ہو گئیں۔ شہزادہ چارلز ان کے ہمراہ اس لیے ہوئے کہ میگن کے

Read more

شاہی شادی تصاویر میں

شاہی شادی کی کہانی تصاویر میں ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شادی کے بعد شاہی بگھی میں راستے میں لوگ قطار لگائے شاہی جوڑے کو دیکھنے کے منتظر تھے چیپل کے باہر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی PAمیگن اور شہزادہ ہیری چیپل سے نکل کر بگھی میں بیٹھے PAمیگن کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ پرنس آف ویلز اور ڈچز آف کورنوال کے ہمراہ چیپل سے باہر آ رہی ہیں۔ چیپل سے باہر نکل کر شاہی جوڑے نے بوسہ لیا

Read more

کرناٹک میں بی جے پی کو جھٹکا: وزیر اعلی صرف تین دن بعد مستعفی

انڈیا میں برسرِاقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک سیاسی دھچکا اس وقت لگا ہے جب جنوبی ریاست کرناٹکہ کے وزیراعلیٰ نے اپنے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ سے چند لمحے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔ بی ایس یدیورپا کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ریاست میں اب ایک اتحادی حکومت اقتدار سنبھالے گی۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ اس عہدے پر صرف تین دن کے لیے فائز رہے۔ واضح رہے کہ ملک کی سپریم کورٹ

Read more

سبیکا روز بتاتی تھی کتنے دن رہ گئے ہیں

سبیکا شیخ کے والد عبدالعزیز نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی خبر نیوز چینل سی این این پر سنی تھی۔ ’افطار سے فارغ ہو کر میں نے 8 بجے ٹی وی چینل کھولا تھا جب میرا دھیان ایک خبر پر گیا۔ اُس پوری خبر میں دو لفظ میرے سامنے ابھر کر آ رہے تھے۔ ٹیکساس اور سکول۔ مجھے یکدم اپنی بیٹی کا خیال آیا اور

Read more

جنوبی بحیرہ چین: متنازع جزیرے پر چینی بمبار طیاروں کی لینڈنگ

چینی فضائیہ نے کہا ہے کہ اس کے بمبار طیاروں کو پہلی بار جنوبی بحیرہ چین میں بھجوایا ہے جس کی وجہ امریکہ کا اس خطے کے حوالے سے نیا انتباہ ہے۔ دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل بمبار H-6K ان طیاروں میں شامل ہے جنھوں نے جزیروں پر مشقیں کیں تاکہ چین کی تمام علاقوں تک رسائی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ سمندر اہم تجارتی گزرگاہ ہے اور جس پر چھ ممالک

Read more

لیسٹرشائر کاؤنٹی کے خلاف میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع

پاکستان سمیع اسلم کو ون ڈاؤن پر بیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے لیسٹرشائر کاؤنٹی کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے دونوں اوپنروں نے بغیر کسی نقصان کے پچاس رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلی سکور کارڈ پاکستان نے اس میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی جو آئرلینڈ کے

Read more

صرف 20 گھنٹے میں ہم کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں!

روسی، عربی یا چینی زبان ہو ۔۔۔ یا وائلن، گیٹار جیسے ساز ۔۔۔ یا پھر طبیعیات کا کوانٹم اصول سب آپ 20 گھنٹے میں سیکھ سکتے ہیں۔ ہمارے دماغ میں اس قسم کی بہت ساری چیزوں کو سیکھنے کی خواہشات پیدا ہوتی ہیں اور ہمارے دماغ میں انھیں سیکھنے کا مادہ بھی ہے۔ خواہ کوئی چیز کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو ہم سیکھ لیتے ہیں۔ تاہم اکثر ہم ایسا محسوس کرتے ہیں کہ کوئی نئی زبان یا نیا ہنر

Read more

عراق: مقتدیٰ الصدر کے اتحاد نے پارلیمانی انتخابات جیت لیے

عراق کے الیکشم کمیشن کے مطابق مہدی آرمی نامی ملیشیا کے سابق شیعہ سربراہ مقتدیٰ الصدر کے اتحاد نے ملک کے پارلیمانی انتخابات جیت لیے ہیں۔ مقتدیٰ الصدر ملک میں ایران کی مداخلت کے شدید مخالف ہیں، لیکن وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے کیونکہ انھوں نے ان پارلیمانی انتخابات میں بطور امیدار حصہ نہیں لیا تھا۔ تاہم امید کی جا رہی ہے کہ وہ عراق کی نئی حکومت تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ عراق کے پارلیمانی

Read more

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی سات خواتین کارکن گرفتار

اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم سات خواتین وکلا کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ملک میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے۔ ان گرفتاریوں کی وجوہات واضح نہیں ہیں تاہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکام خواتین کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان خواتین کو غیر

Read more

انڈیا میں مسلمانوں سے مذہبی تفریق کا قانون پاس ہو سکے گا؟

انڈیا کی مشرقی ریاست آسام میں گذشتہ ہفتے کئی تنظیموں نے مرکزی حکومت کے ایک مجوزہ قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ شہریت ترمیمی بل جولائی سنہ 2016 میں پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا جس کے تحت تین پڑوسی ملکوں سے آنے والے مذہبی اقلیتی تارکین وطن کو انڈین شہریت دینے کی تجویز ہے۔ لیکن اس کی متنازع نوعیت کے سبب اسے مزید غور خوض کے لیے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ اس ترمیمی

Read more

امریکہ میں فائرنگ سے مارے جانے والی ‘چھوٹی سی سبیکا شیخ کے بڑے بڑے خواب تھے’

سانٹافے ہائی سکول میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت دس افراد ہلاک ہوئے امریکی شہر ہیوسٹن کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے چھوٹی عمر میں ہی بڑے بڑے خواب تھے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سبیکا کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج کے تحت ہیوسٹن کے سانٹافے سکول میں گذشتہ سال اگست میں پڑھنے گئی

Read more

بالی وڈ ڈائری: سلمان سمجھ کیوں نہیں آتے اور عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کی دوستی سے کون پریشان؟

سنہ 2009 میں فلم ‘وانٹڈ’ کے بعد سلمان خان نے اپنے کریئر کو ان بلندیوں پر پہنچا دیا جہاں پوری فلم ایک ہی کردار کے گرد گھومتی ہے اور یہ کردار وہ ہر چیز کرتا ہے جس کا محض تصور ہی کیا جا کستا ہے۔ یہ کردار کافی حد تک حقیقت سے دور کسی سپر مین کی طرح ہوتا ہے جو ایک ہی گولی سے تیس منزلہ عمارت پر چڑھ بھی جاتا ہے اور وہاں سے بے خوف کود بھی

Read more

پاکستانی فٹبال کے معاملات کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ایک بڑا چیلنج ہے:برازیلی کوچ

کوشش ہو گی کہ اگلے سال تک نہ صرف عالمی رینکنگ میں بہتری آئے:ہوزے انتونیو نوگیرا پاکستان کی فٹبال حالات کی ٹھوکریں کھاتے ہوئے آگے بڑھتی رہی ہے جس میں کبھی سرکاری مداخلت تو کبھی فیڈریشن میں دھڑے بندی تو کبھی عدالتوں کے فیصلے۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ فٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی ہے جو اگرچہ بحال ہو چکی ہے لیکن پاکستانی فٹبال کے معاملات کو دوبارہ صحیح ڈگر

Read more

کیوبا: کیوبن ایئر لائن کا جہاز گر کر تباہ

کیوبا کی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیوبا کی سرکاری ایئر لائن کا بوئنگ 737 ہوانا کے ہوائی اڈے سے پرواز کے چند ہی منٹوں بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کیوبا کی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ جہاز کو لگی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جہاز پر ممکنہ طور پر 107 مسافر اور عملے کے اراکین سوار تھے۔

Read more

امریکی شہر ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، ’متعدد بچے زخمی‘

امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچے زحمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ سینا فے ہائی سکول میں ہوا۔ سکول حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سکول حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کرنے

Read more

امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے یورپی قانون

یورپی یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورپی کاروباروں کا تحفظ ان کا فرض ہے ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کو قائم رکھنے کے مقصد کے تحت یورپی یونین نے جمعے کو یورپی تجارتی کمپنیوں کو ایران سے کاروبار کرنے کی صورت میں امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے قانونی اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے جمعرات کو بلغاریہ میں ہونے والی ایک ملاقات میں یورپی کمیشن کو اس بارے میں قانون

Read more

انڈین پنجاب میں غریب باپ نومولود بیٹی بیچتے ہوئے گرفتار

پولیس کے مطابق جسپال اپنی بیٹی کو بیچنے کے لیے ایک نجی ہسپتال گیا جہاں پر اس بچی کو خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی گئی انڈیا کی ریاست پنجاب میں پولیس حکام نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جو اپنی نومولود بچی کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر بیچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم چلا ہے کہ 35 سالہ غریب شخص اپنی نومولود بیٹی کو بیچ کر کچھ

Read more

’کون لوگ او تسی‘

سوشلستان میں اس ہفتے جاوید ہاشمی کا چرچا رہا۔ پاکستان کی چار اہم سیاسی جماعتوں میں رہنے والے جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کی، جسے پاکستانی کے اکثر چینلز نے نشر نہیں کیا۔ جسے بعد میں سوشل میڈیا کا استعمال کر کے عوام تک پہنچایا گیا۔ جاوید ہاشمی نے اس پریس کانفرنس میں جرنیلوں اور اسٹیبلشمنٹ پر شدید تنقید کی جسے اس کے ٹی وی سکرینوں سے غائب ہونے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے

Read more

نگراں وزیر اعظم کے نام پر مشاورت جاری

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں وزیر اعظم کو نامزد کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قائدِ ایوان یعنی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ میں اس اہم فیصلے پر پہنچنے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان یہ مشاورت آئین میں نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے تجویز کردہ درج طریقہ کار کے تحت ہو رہی ہے۔ نگران

Read more

ملیشیا: سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی جائیدادوں پر چھاپے

ملیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سے منسلک جائیدادوں سے پرتعیش اشیا اور غیر ملکی کرنسی سے بھرے ہینڈ بیگز کے سینکڑوں ڈبے قبضے میں لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوالا لمپور میں جائیدادوں پر یہ چھاپے سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ون ایم ڈی بی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی عام انتخابات میں اپنے سابق اتحادی مہاتیر محمد کے ہاتھوں شکست

Read more

اسرائیل نے غزہ میں مکمل طور پر طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا: اقوام متحدہ

امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے موقعے پر پر تشدد واقعات میں 55 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے اسرائیل کے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو مکمل طور پر نامتناسب قرار دیا ہے۔ زید راد الحسین نے جنیوا میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتایا کہ غزہ کے رہنے والے ’موثر انداز سے زہر آلود پنجرے‘ میں بند ہیں اور اسرائیل کو غزہ کا قبضہ ختم کرنا چاہیے۔

Read more

1877 سے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ٹاس کی رسم کو ختم کرنے کی تجویز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تجویز پیش کی ہے کہ ٹیسٹ میچوں میں سکہ اچھال کر ٹاس کرنے کو ختم کر دیا جائے جس پر سابق جنوبی ایشیا کے کپتانوں نے اس تجویز کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز پر غور نہیں کرنا چاہیے۔ سکہ اچھا کر ٹاس کرنے کی رسم پہلی بار انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 1877 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں کیا گیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس

Read more

امریکہ نے ابوغریب سے کیا سیکھا؟

جینا ہیسپیل ماضی میں پرتشدد ہتھکنڈے استعمال کرنے کی تردید کر کے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نئی سربراہ نامزد ہو گئی ہیں۔ لیکن عراق کے ابوغریب قید خانے میں رقم کی گئی ظلم کی داستانوں نے امریکی تاریخ کے اس تاریک ترین باب کے دوران جو بدنما داغ چھوڑے ہیں وہ مٹ نہیں پا رہے ہیں۔ ایک شخص جو اس تشدد کا گواہ ہے اس نے یہ کہانی بیان کی ہے۔ امریکی ریاست پینسلوینیا کے علاقے مارٹن

Read more

کرناٹک انتخابات: بی جے پی شام تک ایوان میں اکثریت ثابت کرے، سپریم کورٹ

انڈیا کی سپریم کورٹ نے جنوبی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سنیچر کی شام چار بجے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرے۔ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی لیکن 224 رکنی ایوان میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ نتائج کے اعلان کے بعد کانگریس پارٹی نے کرناٹک کی علاقائی جماعت جنتا دل سیکولر کی حمایت کرنے کا اعلان کیا

Read more

شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنے کے معاہدے کے بعد دھرنا ختم

MANZOOR PASHTEENٹارگٹ کلنگ کے بیشتر واقعات میں مسلح حملہ آوروں نے رات کو گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو قتل کیا پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری دھرنے کے حوالے سے پولیٹکل انتظامیہ اور مقامی مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں انتظامیہ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس معاہدے میں پولیٹکل انتظامیہ نے پانچ اہم مطالبات پر عمل درآمد کرنے کا

Read more

جینا ہیسپل کی بطور ڈائریکٹر سی آئی اے تعیناتی کی منظوری

سی آئی اے کی خاتون ڈائریکٹر کے حق میں چھ ڈیموکریٹس نے پارٹی کے موقف سے ہٹ کر ووٹ دیا امریکی سینیٹ نے نائن الیون کے بعد مشتبہ دہشت گردوں سے سی آئی اے کے تفتیشی پروگرام میں کردار کے باوجود جینا ہیسپیل کی بطور امریکی خفیہ ادارے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ جینا ہیسپل کے حق میں 54 ووٹ آئے جبکہ 45 سینیٹروں نے ان کی تعیناتی کی مخالفت کی۔ یہ

Read more

انٹرنیٹ پر خود کو ٹرول کرنے والے توجہ کے طالب نوجوان

’کسی کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے کہ تم کیا کہتے ہو۔ اپنا اکاؤنٹ بند کر دو۔ کسی کو تمہاری پوسٹ پسند نہیں تم محض وقت کا ضیاع ہو۔ ‘ یہ پیغامات جولین کو اس وقت ملے جب وہ نوجوان تھے۔ یہ بلاشبہ ظالمانہ تھے لیکن اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ یہ اس کی دوسروں یا جاننے والوں کی طرف سے نہیں بلکہ خود جولین نے اپنے آپ کو بھیجے تھے۔ وہ ’ڈیجیٹل سیلف

Read more

شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے لیے ’لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی قومی سلامتی کے مشیر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے ‘لیبیا ماڈل’ پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ یہ تجویز جان بولٹن نے دی تھی جس سے شمالی کوریا نے برہم ہو کر اگلے ماہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کم جونگ ان کی ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی تھی۔ اسی بارے میں شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات ختم کرنے

Read more

رمضان کا جسم پر کیا اثر پڑتا ہے؟

تکنیکی طور پر آپ کا جسم روزہ شروع کرنے کے آٹھ گھنٹے تک معمول کی حالت میں رہتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب معدے میں پڑی خوراک مکمل طور پر ہضم ہو جاتی ہے ہر سال کروڑوں مسلمان سحری سے لے کر سورج ڈھلے تک روزہ رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں دنیا کے کرۂ نصف شمالی میں رمضان گرمیوں کے موسم میں آتا ہے، جب دنیا کے کئی علاقوں میں گرمی پڑتی ہے اور دن لمبے ہوتے ہیں۔ ناروے

Read more

گوجرانوالہ کے پہلوان: ’مٹی کے اکھاڑوں سے میٹ ریسلنگ کا سفر آسان نہیں‘

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں حال ہی میں منعقدہ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں پاکستان نے 54 کھلاڑیوں کا دستہ بھیجا جن میں سے پانچ وکٹری سٹینڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے حصے میں پانچ تمغے آئے اور گوجرانوالہ کے حصے میں چار۔ کشتی کے مقابلوں میں انعام بٹ نے پاکستان کے لیے واحد طلائی تمغہ جیتا جبکہ کشتی کے ہی مقابلوں میں محمد بلال اور طیب رضا نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں

Read more

گھوڑوں کے لیے خوشخبری!

انڈیا میں آج گھوڑے جشن منا رہے ہیں یا انھیں منانا چاہیے۔ اگلے 15 دنوں میں ان کے دن پھر سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ خوشی انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک کے گھوڑوں کو ہو گی۔ وہاں آج سے ان کی بولی لگنا شروع ہو جائے گی۔ دوسری ریاستوں کے گھوڑے سوچ رہے ہوں گے کہ اگر نرخ اچھا لگ گیا تو آگے چل کر انھیں بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ہر گھوڑے کی ایک قیمت ہوتی ہے

Read more

’ہماری بیٹیوں کی چادر ہٹا کر ٹارچ مارتے ہیں اور پوچھتے ہیں بھائی کہاں ہے‘

داؤد گوٹھ کی خواتین کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے اہل خانہ کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہی ہیں گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 13 ڈی سے مبینہ طور پر اب تک 24 نوجوان ‘اٹھائے’ گئے ہیں اور یوحنا آباد کے نام سے معروف اس علاقے میں زیادہ تر آبادی مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہےـ مبینہ طور پر ‘اٹھائے’ جانے والے افراد کے اہلِ خانہ کے مطابق ‘پولیس اور سادہ لباس میں

Read more

رمضان سیزفائر: کیا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بحال ہوجائیں گے؟

انڈین حکومت نے ماہ رمضان میں وادی کشمیر میں سیز فائر کا اعلان کیا ہے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی آپریشنوں کے دوران مسلح شدت پسندوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں کی پے در پے ہلاکتوں کے بعد وادی میں کشیدگی کی سطح بڑھ گئی جس کے بعد وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حزب مخالف کی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی اور حکومت سے کہا کہ وہ رمضان کے مہینے میں سیزفائر کا اعلان کرے۔ شروع میں حکمراں

Read more

غداری کیا ہے، غدار کون ہے؟

ماہرِ قانون ایس ایم ظفر کے مطابق ‘غداری’ کا لفظ پہلی مرتبہ سنہ 1973 کے آئین میں استعمال ہوا۔ تاہم اس وقت دیے جانے والے غداری کے تصور میں اٹھارویں ترمیم کے بعد تبدیلی آئی۔ پاکستان میں گزشتہ چند روز کے دوران سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو ’غدار‘ قرار دینے کی باز گشت سنائی دیتی رہی جو ملک کی عدالتوں تک بھی جا پہنچی ہے۔ حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواست سماعت

Read more

کوئٹہ میں ہلاک ہونے والا سلمان بادینی کون تھا؟

سلمان بادینی بدھ کی شب کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مارے گئے کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے سلمان بادینی کے بارے میں سات روز قبل کوئٹہ سے شائع ہونے والے اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا۔ اس اشتہار میں سلمان بادینی سمیت سات افراد کی گرفتاری میں عوام سے تعاون کی درخواست کی گئی تھی جن کا سرکاری حکام کے مطابق مذہبی شدت پسند تنظیموں سے تعلق ہے۔ سرکاری حکام کا

Read more

سب سے زیادہ تنخواہ کس کو ملنی چاہئیے؟

ہاؤس وائف ہونا بہت مشکل کام ہے کیا آپ ایسی نوکری کرنا چاہیں گے جس میں ہر روز سولہ سے سترہ گھنٹے کام کرنا پڑے، ہفتے میں کسی دن کوئی چھٹی نہ ملے اور کوئی تنخواہ بھی نہ ہو، اور پھر یہ پوچھا جائے کہ تم کام کیا کرتے ہو۔ دراصل ملک کا ایک بڑا طبقہ ایسی ہی نوکری کر رہا ہے۔۔۔ وہ عورتیں جنہیں ہم ’ہاؤس وائف‘، ’ہوم میکر‘ یا گھریلو خواتین کہتے ہیں۔ بھارت میں ہاؤس وائف کے

Read more

الیکٹرانک سگریٹ پھٹنے سے امریکی شہری ہلاک

ایک امریکی شہری کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا ہے کہ ان کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب ایک الیکٹرانک سگریٹ کے پھٹنے کے بعد اس کے ٹکڑے ان کی کھوپڑی میں جا لگے۔ تفتیش کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اس الیکٹرانک سگریٹ کے پھٹنے سے اس شخص کے جسم کا 80 فیصد حصہ بھی جل گیا۔ 38 سالہ تالمدگے ڈی ایلیا کو ریاست رلوریڈا میں شہر سینٹ پیٹرز برگ میں آگ بجھانے کے عملے نے ان کے

Read more

این فرینک کی ڈائری میں چُھپے ہوئے فحش لطیفے ڈھونڈ لیے گئے

این فرینک کی ڈائری کے وہ دو نئے صفحے شائع کر دیے گئے ہیں جن میں انھوں نے کچھ فحش لطیفے اور سیکس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ جرمنی کی یہودی لڑکی این فرینک کے ڈائریاں جو کہ انھوں نے نازی جرمنی کے دور میں خفیہ طور پر لکھی تھیں دوسری جنگ عظیم اور ان کے انتقال کے بعد شائع ہوئی تھیں۔ یہ ڈائریاں بعد میں دنیا بھر میں بہت مقبول ہوئیں۔ ان ڈائریوں میں کچھ

Read more

انڈیا کے وزیر شمالی کوریا میں کس مشن پر تھے؟

جنرل وی کے سنگھ کے دورے کے بارے میں بدھ کو اس وقت پتہ چلا جب شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے ان کے دورے کی تصویر اور اس بارے میں ایک چھوٹی سی خبر شا‏‏ئع کی انڈیا کے جونیئر وزیر خارجہ ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ منگل اور بدھ کو خاموشی کے ساتھ شمالی کوریا کے دورے پر تھے۔ جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ گزشتہ 20 برسوں میں شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے انڈین وزیر ہیں۔ کوریائی

Read more

بالی وڈ اداکار عرفان خان کی دو ماہ بعد ٹوئٹر پر واپسی

بالی وڈ اداکار عرفان خان کی بدھ کو تقریباً دو ماہ کے بعد ٹوئٹر پر واپسی ہوئی ہے۔ مارچ میں عرفان خان نے بتایا تھا کہ وہ نیورونڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عرفان خان کا برطانیہ میں علاج جاری ہے۔ اس بار عرفان خان نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔ ان کی یہ نئی فلم 10 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ بالی وڈ اداکار عرفان خان نیورونڈوکرائن ٹیومر

Read more

ٹرمپ کی طرف سے پورن سٹار کو رقم کی ادائیگی کی تصدیق ہو گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وکیل کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیل باضابطہ طور پر ظاہر کر دی ہے جنھوں نے ایک پورن سٹار کا منھ بند کرنے کے لیے اسے رقم دی تھی۔ دفتر برائے سرکاری اخلاقیات (او جی ای) کو بدھ کے روز معلوم ہوا کہ ٹرمپ کو اس ادائیگی کی اطلاع اپنے پچھلے مالیاتی گوشوارے میں ظاہر کرنی چاہیے تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے مائیکل کوہن کو 2016 کے اخراجات کے لیے

Read more

بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی کے خلاف کارروائی میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل شہید

ISPRکرنل سہیل عابد کی ہلاکت پر پاکستانی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے افسوس کا اظہار کیا ہے پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم لشکرِ جھنگوی کے خلاف کارروائی میں لشکرِ جھنگوی بلوچستان کا سربراہ مارا گیا جبکہ ایک کرنل ہلاک ہو گیا ہے۔ اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران

Read more

سائبر ٹرولنگ پاکستانی معاشرے کی سب سے بڑی لعنت ہے

پاکستان میں بدھ کو ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جو کہ سائبر بُلنگ کے متعلق ہے۔ #SayNoToCyberBullying کس نے شروع کیا اور یہ بدھ کو کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے اس کے متعلق تو پتہ نہ چل سکا لیکن لوگوں کے ٹویٹ دیکھ کر اور کل ہی بی بی سی اردو کی رپورٹ کو، جس میں لاہور میں انسانی حقوق کی کارکن دیپ سعیدہ کا سائبر بلنگ کے حوالے سے انٹرویو کیا گیا تھا، سامنے رکھتے ہوئے لگتا

Read more

بی ایس یدی یوروپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

بی ایس یدی یوروپا کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے انڈیا میں کانگریس اور جنتا دل پارٹی کے احتجاج اور سپریم کورٹ میں نصف شب کی سماعت کے درمیان کرناٹک میں بی جے پی کے رہنما بی ایس یدی یوروپا ریاست کے نئے وزیر اعلی بن گئے ہیں۔ انھیں گورنر نے گذشتہ روز حکومت سازی کی دعوت دی تھی اور جمعرات کو انھوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف

Read more

ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی کیا ضرورت ہے؟ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے؟’ انھوں نے بلغاریہ میں ایک اجلاس کے دوران یورپی رہنماؤں پر زورد دیا کہ وہ امریکہ کی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے دستبرداری اور یورپ کے خلاف تجارتی محصولات عائد کرنے کے خلاف مشترکہ محاذ بنائیں۔ ٹسک نے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں یورپی یونین کے

Read more

رمضان میں کیا کھائیں، کب سوئیں اور کیسے ورزش کریں؟

رواں سال رمضان مئی اور جون کی گرمیوں میں پڑ رہا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے، بہترین حالات میں بھی ورزش کرنا اور صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن ذرا سوچیں کہ روزے میں کچھ کھائے بغیر ایسا کرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے؟ ماہ رمضان میں دنیا بھر کے مسلمان مسلسل 30 دن تک صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے

Read more

گوجرنوالہ کے باسیوں کو پہلوانی کی کچھ عادت سی ہے

گوجرنوالہ کا پہلوانی کے ساتھ تعلق کچھ عجیب سا ہے۔ یہ تعلق محض ایک کھیل یا روایت تک محدود نہیں، یہ تعلق کچھ تاریخی نوعیت کا ہے اور اس کی نوعیت کچھ روحانی بھی ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ضلع گوجرانوالہ ایک صنعتی مرکز ہے اور زرعی علاقہ بھی۔ یہاں کی زمین پر پنجاب کے مشہور سکھ حکمراں مہاراجہ رنجیت سنگھ نے آنکھ کھولی اور ’اج آکھاں وارث شاہ‘ جیسی شہرہ آفاق نظم کی تخلیق کار پنجابی مصنفہ امرتا

Read more

مستونگ: کالج کے طلبا پر تشدد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دس دن کی مہلت

ویڈیو میں واضح طور پر ایک شخص کہتا ہے کہ نویں جماعت کے طلبہ کی پٹائی کی جائے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کیڈٹ کالج کے طلبا پر تشدد کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ نے پولیس کو دس دن کی مہلت دی ہے ۔ اس واقعے پر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس

Read more

بیروت میں ہم جنس پرستوں کی تقریبات پولیس کے دباؤ کے بعد منسوخ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہم جنس پرستوں کے لیے ہفتہ بھر جاری رہنے والی ‘گے پرائیڈ’ کی تقریبات کے منتظم ہادی ڈامئین نے کہا ہے کہ حکام نے انھیں بقیہ تقریبات منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال لبنان عرب دنیا میں پہلا ملک تھا جہاں ہم جنس پرستوں کے لیے ‘گے پرائیڈ ویک’ منعقد کیا گیا تھا۔ اس سال کی تقریبات کے منتظم ہادی ڈامئین نے کہا کہ ایک تقریب کے بعد پولیس

Read more

شمالی کوریا کی دھمکی کے باوجود امریکہ اب بھی ملاقات کے لیے ’پر امید‘

امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ چند گھنٹے قبل شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں

Read more

نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا گیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ان ریفرنسز میں 60 سے زائد پیشیوں پر عدالت میں پیش ہو چکے ہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف زیر سماعت ایون فیلڈز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے 18 مئی کو طلب کیا ہے۔ ان کا بیان ضابطہ فوجداری

Read more

کیا آپ ’بریک اپ فیس‘ ادا کرنا پسند کریں گے؟

گزشتہ دنوں چین کے ہانگزو شہر میں پولیس کو ایک ریستوران میں موجود لاوارس بیگ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ پولیس کو وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ وہ بیگ 20 لاکھ یوآن سے بھرا ہوا تھا۔ اتنی رقم کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔ تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ وہ بیگ جس شخص کا تھا وہ اس ریستوران میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ملنے گیا تھا۔ اور وہ رقم ’بریک اپ فیس‘ کے طور پر ادا

Read more

انڈیا: کرناٹک میں بی جے پی جیت کر بھی ہار گئی

کمارا سوامی اور سدھا رمیا نے مل کر حکومت سازی کا دعوی پیش کیا ہے انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہ ملنے کے بعد وہاں کس کی حکومت بنے گی یہ ایک پیچیدہ سوال بن گیا ہے۔ انتخابات میں بی جے پی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں اور کانگریس اس سے کافی پیچھے رہ گئی لیکن جس وقت وہ حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کی تیاری کر رہی تھی،

Read more

پاکستان میں رواں ماہ بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن، دو صوبے متاثر

اسلام آباد میں کنٹرول روم کا ایک منظر پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے حصے کو مظفر گڑھ کے قریب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب خان کا کہنا ہے کہ بدھ کو ‘گُدو اور مظفر گڑھ کے درمیان ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے دو صوبوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ

Read more

طویل العمری کے بارے میں نو حقائق

دنیا کے 195 ملکوں میں عورتیں مردوں سے لمبی عمر پاتی ہیں، جب کہ روسی عورتوں کی عمر مردوں سے 11 سال زیادہ ہوتی ہے۔ ایتھیوپیا کے شہری 1990 کے مقابلے میں اب 19 برس زیادہ جیتے ہیں۔ یہ نتائج بی بی سی کے متوقع عمر کے کیلکولیٹر سے ملے ہیں، جس کا ڈیٹا انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوالوایشن کے بیماریوں کا عالمی بوجھ کے پروجیکٹ سے لیا گیا ہے۔ 1: انسان کی عمر میں اضافہ ہوا ہے

Read more

جب مکی آرتھر کا سر بے یقینی میں جھک گیا

جب اندھا دھند جارحیت اپنائی جاتی ہے تو پھر یہی ہوتا ہے جو ڈبلن میں پاکستان کے ساتھ ہوا حارث سہیل آوٹ ہو کر پویلین کی طرف جانے لگے تو مکی آرتھر کا سر بے یقینی میں جھک گیا۔ مسلسل 13 گھنٹے بولنگ کے بعد جب خدا خدا کر کے پاکستان کی بیٹنگ آئی بھی تو صرف 14 کے سکور پہ ہی تیسرا بیٹسمین پویلین لوٹ رہا تھا۔ مکی آرتھر کی پریشانی بجا تھی۔ چوتھی اننگز کے ٹارگٹس اور پاکستانی

Read more

وارانسی میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک، معتدد زخمی

جنوبی ایشیا میں فلائی اوور اور برج گرنے کے واقعات عام ہیں انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ مزدور فلائی اور کے گرنے کے وقت اس پر کام کررہے تھے۔ یہ حادثہ وارانسی کے کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب ہوا۔ یاد رہے کہ ہندو کے

Read more

نواز شریف آخر چاہتے کیا ہیں؟

  ممبئی حملے کے حوالے سے نواز شریف کے حالیہ بیان کے بعد ان پر تنقید کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں ایک سوال جو سب کے ذہنوں میں ہے وہ یہ ہے کہ آخر اس موقع پر یہ بیان دینے کی وجہ کیا بنتی ہے اور نواز شریف اس سے کیا مقصد یا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ ہم نے تجزیہ کاروں سے بات کر کے اس سوال کا جواب حاصل کرنے کی کوشش کی

Read more

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان

دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گذشتہ ماہ تاریخی ملاقات ہوئی تھی شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق کرنے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو اپنے ہمسائے ملک کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات ملتوی کر دی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق فوجی مشق ‘اشتعال انگیز’ ہیں اور یہ چڑھائی کی تیاریاں ہیں۔ مزید کہا گیا کہ ایسا کرنے سے

Read more

مستونگ کے کیڈٹ کالج میں بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، کالج پرنسپل گرفتار

کیڈٹ کالج مستونگ جہاں بچوں کو مارنے کی ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کیڈٹ کالج میں طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کالج کے پرنسپل کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں واضح طور پر یہ نظر آرہا ہے کہ کیڈٹ کالج کے بعض طلبا

Read more

شمالی وزیرستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا

شمالی وزیرستان میں حال ہی میں بعض شدت پسندوں کے واپس آنے کی خبریں آئی تھیں شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں احتجاجی دھرنے کا آج تیسرا دن تھا اور مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایجنسی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ ایک مہینے میں میرعلی اور میران شاہ کے مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کم از کم دس لوگ مارے

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے خلاف کے غداری کا مقدمہ درج کرنے اور ان کی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے درخواست

Read more

چین کے معذور کوہ پیما نے 40 سال بعد ایورسٹ سر کر لیا

چین کے ایک معزور کوہ پیما نے چالیس سال کے بعد ایورسٹ سر کر لیا ہے۔ زی بؤیو اس سے پہلے، 1975 میں ایورسٹ کو سر کرنے کے قریب پہنچے تھے تاہم ایک زبردست طوفان آنے کے بعد انھوں نے اپنا بستر ایک بیمار ساتھی کو دے دیا۔ جس کے بعد سردی کی وجہ سے انھیں فراسٹ بائٹ ہوگیا اور ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔ لیکن اب چالیس سال کے بعد، انہتر سال کی عمر میں وہ ایورسٹ کو

Read more

یروشلم دنیا کا سب سے متنازع شہر کیوں؟

یروشلم تین اہم مذاہب کے مقدس مقامات کا شہر ہے اسرائیلی اور فلسطینی دونوں یروشلم پر اپنا دعویٰ رکھتے ہیں اور اس کا تنازع بہت پرانا ہے۔ یروشلم اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ بھی ہے۔ یہ شہر مسلمانوں، یہودیوں اور مسیحیوں تینوں کے نزدیک اہمیت کا حامل ہے۔ پیغمبر حضرت ابراہیم سے اپنا سلسلہ جوڑنے والے تینوں مذاہب یروشلم کو مقدس شہر کہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے اس شہر کا نام مسلمان،

Read more

مغربی افغانستان میں طالبان کا فراہ پر مربوط حملہ، شہر کے کئی حصوں پر قبضہ

فراہ طالبان کے لیے ایک اہم علاقہ ہے کیونکہ اسے سمگلر افیون کی سمگلنگ کے لیے استمعال کرتے ہیں طالبان نے مغربی افغانستان کے صوبائی دارالحکومت فراہ میں ایک مربوط حملہ کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ فراہ شہر شدت پسندوں کے قبضے میں آ گیا ہے اور مقامی افراد وہاں سے فرار کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم شدت پسند انہیں ایسا کرنے نہیں دے رہے۔ حملے کے آغاز کو 15 گھنٹے سے زائد کا وقت گذر چکا ہے اور

Read more

چین: 32 ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر طیارے کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی

ہنگامی لینڈنگ کے بعد ماہرین جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں چین کے مسافر بردار طیارے کی دورانِ پرواز فضا میں ونڈ سکرین ٹوٹنے کی وجہ سے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ مسافر طیارے کی ونڈ سکرین اس وقت ٹوٹی جب جہاز 32 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔ ایئر بس A319 کے کپتان کا کہنا ہے کہ اچانک کاک پٹ میں زودار دھماکے سے فضا ہی میں ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔ انھوں نے چین کے مقامی روزنامے کو بتایا

Read more

ڈبلن: آئرلینڈ اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہار گیا، پاکستان کی پانچ وکٹوں سے کامیابی

پاکستان کی جانب سے امام الحق 74رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست د ے دی ہے۔ یہ آئرلینڈ کا پہلا بین الاقوامی کرکٹ ٹیسٹ میچ تھا۔ منگل کو ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آئرلینڈ ‌نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان

Read more

محمد صلاح کی بیٹی مکہ صلاح والد کے ساتھ میدان میں

محمد صلاح کو پریمئیر لیگ پلئیر آف دی سیزن کے ساتھ ساتھ گولڈن بوٹ اور پی ایف اے پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے برطانوی فٹبال کلب لیورپول میں کھیلنے والے سٹار مصری کھلاڑی محمد صلاح پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اتوار کو پریمیئر لیگ کے میچ میں برائٹن کلب کے ساتھ میچ میں گول کرنے کے بعد اب ان کے مجموعی طور پر 32 گول ہوگئے ہیں۔

Read more

انسانی حقوق کی کارکن دیپ سعیدہ کا الزام: ’خفیہ ایجنسیاں مجھ پر سائبر حملے کروا رہی ہیں‘

دیپ سعیدہ 25 سال سے انسانی حقوق کی کارکن ہیں پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن دیپ سعیدہ کو دسمبر 2016 میں فیس بک پر ایک مختصر کا پیغام ملا۔ وہ اس پیغام کے بھیجنے والے کو نہیں جانتی تھیں لیکن فیس بک پر اس آئی ڈی کے اور خود ان کے کئی دوست مشترک تھے۔ میسیج میں لکھا تھا ’ہائے ڈیئر‘۔ انھوں نے اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا اور نہ ہی

Read more

ماہرہ خان: کانز میں مدعو ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فرانس کے شہر کانز میں جاری فلم فیسٹیول میں گذشتہ روز ریڈ کارپٹ پر قدم کیا رکھا کہ سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔ وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنھیں کانز فلم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا لیکن ریڈ کارپٹ پر قدم رکھنے سے قبل ہی انھوں نے اپنے منفرد اور غیر معمولی لباس و انداز سے کانز میں اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا تھا۔ ماہرہ خان یہاں ‘بلیک کلانس

Read more

یروشلم: ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ امن سے متعلق کیوں نہیں

’ہماری سب سے بڑی امید امن کے لیے ہے۔‘ یہ الفاظ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم میں منعقدہ تقریب میں ریکارڈ شدہ پیغام کا حصہ تھے۔ لیکن وائٹ ہاؤس نے اس پہلو کو فوقیت دی کہ ’صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اپنا وعدہ پورا کیا۔‘ صدر ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کو نبھانا چاہتے تھے۔ وہ بڑے تاریخی اقدامات اٹھانا بھی پسند کرتے ہیں، خاص

Read more

جرمن فٹبالرز کی ترکی کے صدر طیب اردگان کے ساتھ تصویر پر تنقید

میسوت ازیل نے صدر اردگان کو آرسینل کی قمیض دی جرمنی کی فٹبال فیڈریشن نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرنے پر اپنے دو کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ترک نژاد جرمنی کے دو فٹبالرز نے لندن میں ایک ہوٹل میں ترکی کے صدر سے ملاقات کی اور انھیں اپنی دستخط کی ہوئی قیمضیں دیں۔ آرسینل کے لیے کھیلنے والے میسوت ازیل نے قمیض پر لکھا کہ ’میرے عزت ماب صدر کے لیے

Read more

بی جے پی کی کرناٹک میں اکثریت

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے بعد اس وقت بی جے پی کی اکثریت ہے۔ جبکہ حکمراں کانگریس جماعت شکست کے بعد اب ریاست کی تیسری جماعت جنتا دل سیکولر کی حمایت کررہی ہے۔ تازہ اطعلات کے مطابق بی جے پی نے اب تک 82 نشتوں پر برتری حاصل کی ہے جبکہ 22 سیٹیوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور بی جے پی کو ان سیٹیوں پر فی الحال برتری حاصل ہے۔ جبکہ کانگریس نے

Read more

سفارتی استثنیٰ کے پانچ عجیب و غریب واقعات

امریکی سفارت کار کرنل جوزف امینوئل ہال کو اسلام آباد میں ایک موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوان کو اپنی گاڑی سے کچل کرنے ہلاک کرنے کے واقعے میں ملوث ہونے کے باوجود ملک چھوڑنے کی اجازت دیے جانے پر بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شاید پاکستان کی کمزوری ہے کہ امریکہ ایک بار پھر اپنے شہری کو چھڑا لے گیا۔ لیکن اصل صورتِ حال یہ ہے

Read more

انڈیا: کرناٹک انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت کو کہیں ڈھونڈنا آسان کام نہیں

کانگریس کو آئندہ برس کے پارلیمانی انتخابات میں علاقائی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ہوگا انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت کو کہیں ڈھونڈنا ہو تو یہ کام آسان نہیں ہے۔ اب کانگریس صرف پنجاب اور دو بہت ہی چھوٹی ریاستوں پڈو چیری اور میزورم تک محدود رہ گئی ہے اور جیسا ایک تجزیہ نگار نے ٹی وی پر ایک بحث میں کافی زور دیکر کہا کہ اب وہ ملک کی

Read more

غزہ: 55 ہلاکتوں کے بعد صورتِ حال کشیدہ، مزید مظاہروں کی تیاری

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں 58 افراد کی ہلاکت کے اگلے روز منگل کو فلسطینی علاقوں میں مزید مظاہروں کی تیاری کی جا رہی ہے۔ غزہ میں سات ہفتے قبل ہنگامے شروع ہونے کے بعد سے منگل کا دن سب سے خونریز تھا۔ منگل کو اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ ہے، یہ وہ دن ہے جسے فلسطینی ‘نکبہ’ قرار دیتے ہیں، جس کا مطلب ہے تباہی۔ اسرائیل کے قیام کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی اپنا

Read more

آپ کب تک زندہ رہیں گے؟

دنیا بھر میں اوسط عمر بڑھ رہی ہے۔ 2016 میں پیدا ہونے والے افراد ایسے افراد کے مقابلے میں اوسطاً سات برس زیادہ جیئں گے جو ان سے 25 برس قبل پیدا ہوئے تھے۔ آپ نیچے دیے گئے کیلکیولیٹر میں معلومات درج کر کے جان سکتے ہیں کہ آپ کی عمر، ملک اور صنف کے لوگوں کی اوسط عمر کیا ہے اور یہ کہ اس میں سے اوسطاً کتنا عرصہ آپ صحتمند رہیں گے۔ یہ کیلکیولیٹر کیسے کام کرتا ہے؟

Read more

نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اعلامیہ افسوسناک ہے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلامیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ منگل کو احتساب عدالت میں غیر رسمی بات چیت کے دوران انھوں نے پیر کے روز ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کیا۔ انھوں نے کہا ’ملک کےاندر اب یہ پتہ لگنا چاہیے کہ ملک کو اس نہج

Read more

مسلم خاتون سپر ہیرو کا کردار کون ادا کرے؟

مارویل فلمز نے اپنی سپر ہیرو سیریز میں ایک مسلم سپر ہیرو مس مارویل کو شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ فلم پر ‘کام جاری ہے۔’ تاہم یہ پہلی خاتون پر مبنی مارویل فلم نہیں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹن مارویل کے فرنچائز کے طور پر ‘بری لارسن’ سنہ 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ‘اوینجرز انفنِٹی وار’ کے فلم ساز کیون فیج نے بی بی سی کو بتایا: ‘مس مارویل ۔۔۔ پر یقیناً کام

Read more

انڈونیشیا: گرجا گھروں پر حملہ کرنے والا خاندان کون تھا؟

Handoutپولیس کے مطابق اتوار کو چرچوں پر حملہ کرنے والا خاندان یہ تھا انڈونیشیا میں سورابایا شہر میں تین گرجا گھروں پر خود کش حملے کرنے والا ایک ہی خاندان تھا جن میں ماں باپ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھے۔ پولیس کے سربراہ ٹیٹو کارناویان کے مطابق ماں اور اس کے دو بچوں نے ایک چرچ میں خود کو اڑایا جبکہ باپ اور دو بچوں نے دوسرے چرچوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ماں باپ

Read more

کیون او برائین کی پہلی سنچری، آئرلینڈ کو پاکستان پر 139 رنز کی سبقت

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین وکٹیں لیں جبکہ آئرلینڈ کے کیون او برائین نے پہلے میچ میں ہی سنچری بنائی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں جاری واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں آل راؤنڈر کیون او برائین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان پر 139 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے اور ان کی تین وکٹیں ابھی بھی باقی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم جس نے آئرلینڈ کو ان کی پہلی اننگز

Read more

کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے

اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار کو کچلنے کے واقعے میں ملوث امریکی سفارتکار کرنل جوزف امینوئل ہال ’بلیک لسٹ‘ سے نام نکالے جانے کے بعد نور خان ائیر بیس سے امریکی فوجی طیارے میں سوار ہو کر قطر روانہ ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق کرنل جوزف امینوئل ہال کا نام ‘بلیک لسٹ’ میں شامل تھا لیکن پیر کو ان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جس کے بعد افغانستان میں موجود

Read more

"لگتا ہے منصوبہ ساز بہت بے تاب ہیں”

پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نام نہاد غداروں کی فہرست میں تازہ اضافہ ہیں اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ نواز شریف کو ‘انڈیا نوازی’ اور ‘مودی کے یار’ جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹوئٹر پر اسی عنوان سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے اور اسے چلا کون رہا ہے، اس کے بارے میں فیصلہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں کیونکہ سب کی پروفائل پر لگی تصاویر محرک کا پتا دیتی ہیں۔ بقول ایک

Read more

ششی تھرور پر اہلیہ کے قتل کی فرد جرم عائد

ششی تھرور نے سنہ 2010 میں سنندنا سے شادی کی تھی انڈیا کے ممبر پارلیمان اور اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ششی تھرور پر اہلیہ کو مبینہ طور پر خود کشی کے لیے اکسانے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ سنندنا پشکر کی موت کو پہلے خود کشی قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں پولیس نے اسے قتل قرار دے کر تفتیش شروع کی تاہم کسی کو اس کے لیے نامزد نہیں کیا۔ میری بیوی تو انمول ہے:

Read more

بلوچستان: ’پسند کی شادی کی خواہش پر نوجوان کی دونوں آنکھیں نکال دی گئیں‘

منگنی کے اصرار پر ایک کمرے میں لے جا کر بند کیا اور وہاں میرے ہاتھ اور پاؤں باندھ کر تشدد شروع کیا:عبدالباقی بلوچستان میں ایک نوجوان کی لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کی خواہش پر قریبی رشتہ داروں نے تشدد کر کے ان کی دونوں آنکھیں نکال دی۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عبدالباقی اس وقت ہیلپر ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال میں بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم

Read more

انڈونیشیا: پولیس ہیڈ کوارٹر پر ایک ہی خاندان کے افراد کا خودکش حملہ

حملے کے بعد پولیس علاقے میں گشت کر رہی ہے انڈونیشیا کےشہر سرابایا میں پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو پولیس ہیڈ کوارٹر پر کیا جانے والا خود کش حملہ بھی ایک ہی خاندان کے افراد نے کیا ہے۔ اس سے پہلے اسی طرز پر ایک ہی خاندان کے افراد نے اتوار کو تین گرجا گھروں پر بھی حملے کیے تھے جن کی ذمہ داری دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں

Read more

وادی نیلم حادثہ: سات ہلاک مزید لاشوں کی تلاش کا کام جاری

پاکستان کے زیرِ انتطام کشمیر کی وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک تین خواتین سمیت سات افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ وادیِ نیلم کے کمشنر محمود شاہد کے مطابق دو مزید افراد کی لاشوں کی نشاندہی کی گئی ہیں۔ نوسیری کے مقام پر موجود محمود شاہد نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ نیوی کے غوط خور لاشوں کو نکالنے

Read more

خاقان عباسی: قومی سلامتی کمیٹی نے بیان کی غلط رپورٹنگ کی مذمت کی ہے

وزیراعظم عباسی نے کہا کہ وہ یہ وضاحت نہ تو آرمی چیف اور نہ ہی نواز شریف کی ایما پر دے رہے ہیں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق ان کی جماعت کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے اور قومی سلامتی کمیٹی نے اس غلط رپورٹنگ کی مذمت کی ہے۔ پیر کو قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس کے

Read more

اسلام آباد: نجی سکول کے ٹیچر کے خلاف جنسی ہراس کے الزام کے بعد کارروائی کا اعلان

اسلام آباد کے ایک معروف نجی سکول نے جنسی ہراس کے الزامات سامنے آنے کے بعد اپنے ایک استاد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکول کی جانب سے یہ اقدام سوشل میڈیا پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی جانب سے شروع کی گئی مہم ٹیم ٹائمز اپ کے بعد لیا گیا ہے۔ اس مہم کا آغاز کراچی سے ہوا تھا اور اس میں شہر کے نامی گرامی سکولوں کی طالبات نے ساتھی طلبا اور مختلف

Read more

ٹیپو سلطان: کرناٹک کا ہیرو یا ہندو دشمن ظالم حکمران؟

کانگریس حکومت نے چند برس قبل ریاست کے کئی دیگر ہیروز کی طرح ٹیپو کو کرناٹک کا ہیرو قرار دیا تھا انڈیا میں میسور کے سابق حکمراں ٹیپو سلطان کو ایک بہادر اور محب وطن حکمراں کے طور پرہی نہیں مذہبی رواداری کے علمبردار کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے بی جے پی کے رہنما اور دائیں بازو کے نظریات کے مورخ ٹیپو کو ظالم اور ہندو دشمن مسلم سلطان کے طورپر پیش کرنے

Read more

انڈیا: طوفان گرد و باد میں کم از کم 61 افراد ہلاک

انڈیا کے دارالحکومت دہلی سمیت چار ریاستوں میں اتوار کی شام آنے والے طوفان گردوباد میں کم از کم 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے آنے والے دنوں میں مزید خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے اور ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ شمالی ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ 38 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ آندھرا پردیش میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال

Read more

نواز شریف: میں نے کونسی غلط بات کی ہے، حق بات کرتا رہوں گا

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں لیکن دنیا ہمارے بات ماننے کو کیوں تیار نہیں ہے: نواز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے انگریزی روزنامے ڈان میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویو پر شروع ہونے والے تنازعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اس انٹرویو میں ’کون سی غلط بات کی ہے‘ اور وہ حق بات کرتے رہیں گے۔ نواز شریف کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے

Read more