لیسٹرشائر کاؤنٹی کے خلاف میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع


سمیع اسلم

پاکستان سمیع اسلم کو ون ڈاؤن پر بیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے لیسٹرشائر کاؤنٹی کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے دونوں اوپنروں نے بغیر کسی نقصان کے پچاس رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان نے اس میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی جو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زیادہ عمدہ کا کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے تھے، یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان انگلینڈ کے خلاف چوبیس مئی سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کر رہا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹسیٹ میچ پہلی جون سے لیڈز کے مشہور کرکٹ ہیڈنگلے میں شروع ہو گا۔

مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو دو سے برابری پر کھیلی تھی۔

عثمان صلاح الدین

پاکستان نے نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین کو لیسٹرشائر کے خلاف میچ میں کھیلانے کا فیصلہ کیا۔

اظہر علی اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے نوجوان بیٹسمین سمیع اسلم کو ون ڈاؤن پوزیشن پر پر کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمیع اسلم نے دو برس پہلے انگلینڈ میں ہونے والی سیریز میں بطور اوپنر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ ٹیم اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔

نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین اور سعد علی بھی اس میچ میں کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: اظہر علی، فخر زمان، سمیع اسلم، عثمان صلاح الدین، سرفراز احمد، سعد علی، شاداب خان فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس اور راحت علی۔

لیسٹرشائر کاونٹی ٹیم: ہیری ڈیئرڈن، سیم ایونز، عادل علی، لیوس ہل (کپتان) ٹام ویلز، عتیق جاوید، ہیری سوینڈلز، بین مائیک، ٹام ٹیلر، ڈائیٹرکلین، رچرڈ جونز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32660 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp