قدرتی آفات اور خطرات، ہم کیا کر رہے ہیں؟

روئے زمین پر زندگی کے آغاز کے ساتھ ہی انسان مختلف قسم کی قدرتی آفات اور ان سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں کا نشانہ بنتا آ رہا ہے۔ جیسے جیسے زمین پر انسانی آبادی میں اضافہ ہوتا رہا ویسے ویسے فطرت اور ماحول توازن میں بگاڑ کے سبب قدرتی آفات بھی بڑھنے لگیں۔ انسان نے آسائش کے حصول کے لئے نت نئے طریقے اپنائے تو فطرت کے حسن نے گہنانا شروع کر دیا۔ رہائش کے لئے لکڑی کا حصول،

Read more

گزشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولا

گزشتہ چند سالوں نے کئی گوہر نایاب ہم سے چھین لئے، تقریباً تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بڑے نام، بڑی شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں۔ گزشتہ سے پیوستہ سال کا اختتام میرے لئے انتہائی غمناک تھا جس میں ہمیں ولی صفت والد محترم کی جدائی کا دائمی دکھ سہنا پڑا اور سال 2022 ء اسی حزن و ملال میں کب گزرا یہ معلوم نہیں۔ گزشتہ چند برس نجانے کیا قسم کھا کر آئے تھے۔ شاید ان چند برسوں نے

Read more

صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرانا دانشمندی نہیں

گھر سے دفتر کے لئے نکلا تو اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز نہ پاکر خوشگوار احساس ہوا۔ جڑواں شہروں کے باسی کئی ماہ سے گھٹن زدہ ماحول میں جی رہے تھے۔ اس گھٹن کے خاتمے کا سہرا سابق وزیر اعظم عمران خان کے سر جاتا ہے جن کی مدبرانہ سوچ اور حکمت عملی سے حالات کشیدگی کی طرف نہیں گئے۔ سیاسی کھینچا تانی اور مخالفت کا جواب سیاسی انداز میں ہی اچھا لگتا ہے لیکن ماضی قریب میں

Read more

اجڑے میدان آباد کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص حکمت عملی اور بد ترین کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو بہت مایوس کیا ہے۔ گرین شرٹس میگا ایونٹ سے تقریباً باہر ہو چکے ہیں۔ کروڑوں روپے کے بھاری بھر کم بجٹ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں آ سکا۔ میں ذاتی طور پر کرکٹ کا شوقین تھا لیکن ہر اہم ایونٹ اور میچ میں قومی ٹیم کے بلنڈرز نے سکرین اور میدان سے کوسوں دور کر

Read more

عمران خان نے پی ڈی ایم کا منصوبہ ناکام کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ عمران خان اس سے قبل 2018 ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستیں جیت کر ناقابل شکست رہ چکے ہیں۔ ایوان زیریں کی 7 نشستوں پر کامیابی کا ریکارڈ شاید ہی کوئی دوبارہ توڑ سکے۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی کل 8 اور 3 صوبائی نشستوں پر مقابلہ تھا۔ ایوان زیریں

Read more

اسلام آباد یا کنٹینر آباد

شہر اقتدار اسلام آباد کے باسیوں کی قسمت ہی شاید ایسی ہے کہ انہیں ہر دو چار ماہ بعد کسی نہ کسی غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس وقت بھی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے کے لئے کنٹینرز نے وفاقی دارالحکومت کو چاروں اطراف سے ”گھیرے“ میں لیا ہوا ہے۔ گھر سے باہر نکلیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ اسلام آباد میں نہیں بلکہ کنٹینر آباد

Read more

سارا اثاثہ عمر کا سیلاب لے گیا

وطن عزیز میں حالیہ سیلاب نے بیشتر علاقوں کو مکمل طور پر تہہ و بالا کر دیا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سر فہرست ہے جنہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کی اچھی خاصی قیمت چکائی ہے۔ یونیسیف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے چند صوبوں میں 30 سال کی اوسط سے 5 گناہ زیادہ بارش ہوئی جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 400 بچوں سمیت

Read more

ڈیجیٹل میڈیا اور ای کامرس

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ 10 سالوں میں ڈیجیٹل میڈیا نے خاصی ترقی کی ہے۔ نامساعد حالات، حکومتی سرپرستی نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کے باوجود پاکستان کا شمار ڈیجیٹل میڈیا کو بطور ”صنعتی ہتھیار“ استعمال کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔ وطن عزیز میں لاکھوں افراد ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کمائی کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے فری لانسنگ میں اپنے سے کئی

Read more

ذہنی امراض اور خود کشی کے بڑھتے رجحانات

خبر ہے کہ فیصل آباد میں غربت کے ہاتھوں پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ عتیق نامی شخص نے غربت سے پریشان ہو کر انتہائی قدم اٹھا لیا۔ چند روز قبل ایک اور خبر نظر سے گزری تھی جس میں ایک نوجوان شاعر جو ایم بی بی ایس کے آخری سال کا طالبعلم بھی تھا اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی تھی۔ اس طالبعلم اور عتیق

Read more

وزیر اعظم کی خدمت میں چند گزارشات

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو بہترین سفری سہولیات دینے کے لئے میٹرو بس پراجیکٹ میں جو توسیع کی ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ جڑواں شہروں میں پہلے سے موجود میٹرو بس سروس میں نئے روٹس کا اضافہ شہر سے ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔ اسلام آباد پر سیاحتی مقامات یعنی شمالی پنجاب اور جنت نظیر وادی کشمیر کی ایک مرکزی گزرگاہ ہونے کے سبب

Read more

کوئی تو خیر کا پہلو بھی نکلے

گزشتہ دو ماہ سے عرض کرتے آ رہے تھے کہ ملکی سیاست جس طرف جا رہی ہے اس میں سوائے خسارے کے کچھ نہیں۔ سیاسی عدم برداشت نے آخر کار کوئی گل تو کھلانا تھا۔ آپ لاہور میں پولیس اہلکار کی شہادت کو ہی دیکھ لیں۔ یہ درست ہے کہ سیاسی حریفوں کو دبانے کے لئے ارباب اختیار نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا لیکن حکام بالا کے احکامات بجا لانے والے اس کانسٹیبل کا کیا قصور

Read more

ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ

سیاست کا گورکھ دھندا بھی بڑا عجیب و غریب بلکہ عجیب و امیر ہے کیو نکہ غریب یا عام آدمی کا مرکزی سیاست تو کیا گلی محلے کی سیاست میں بھی کوئی کردار نہیں رہا۔ پاکستان ہو یا دنیا کا کوئی بھی ملک آج کل سیاست میں منافقت نہ ہو تو کرسی ڈولتی نظر آتی ہے۔ محدود مدت کی یادداشت کے عارضے کا شکار بیچارے عوام بھی اب ان قلابازیوں کے عادی ہو چکے ہیں۔ بزرگوں سے سنتے آئے ہیں

Read more

پانی کا تیزی سے بڑھتا ہوا بحران

وطن عزیز دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو خدا کی تمام نعمتوں سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ بلکہ قدرتی وسائل اور نعمتوں کی فراوانی میں پاکستان کو سر فہرست کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ سرسبز چراگاہیں، زرخیز زمینیں، دریا، سمندر، نخلستان، پہاڑ ہو یاں گلیشیئرز غرض کائنات کی تمام خوبصورتیاں اور حسن مملکت خداداد میں سمویا ہوا ہے اور یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ اللہ رب العزت کی انہی نعمتوں میں سے ایک

Read more

سیاسی بحران اور پارلیمان

2008 سے لے کر اب تک جمہوری حکومتوں کا تسلسل پاکستان کے لئے نیک شگون رہا ہے تا ہم چند شرپسند عناصر جو ملکی معاملات کو محض سیاسی کھیل سمجھتے ہیں وہ ایک مرتبہ پھر جمہوریت کے در پے ہیں۔ گزشتہ کالموں میں بھی عرض کیا تھا کہ ملک میں کوئی سیاسی یا آئینی بحران پیدا ہوا تو نقصان صرف وطن عزیز کا ہونا ہے۔ اس وقت جو سیاسی بحران مملکت خداداد پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے

Read more

سفید ہاتھی: بھٹو سے عمران خان تک

وزیر اعظم عمران خان نے جس سرپرائز کا پوری قوم کو انتظار کروایا تھا شاید وہ اسی خط کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرنا چاہ رہے تھے۔ وزیراعظم نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ ”بیرونی فنڈنگ سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ہمیں پتہ ہے کہ کن کن جگہوں سے باہر سے ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو باہر سے متاثر کرنے کی کوششیں کی جا

Read more

سیاست میں عدم برداشت کا کلچر

اس وقت پاکستانی سیاست میں جو ”دھما چوکڑی“ مچی ہوئی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاست میں عدم برداشت کا کلچر انتہائی سطح کو چھو رہا ہے۔ سیاسی عدم برداشت کا بڑھتا ہوا یہ رجحان انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیاست میں اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کی تاریخ اگرچہ بہت پرانی ہے لیکن پھر بھی اس میں چند اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا تھا۔ آج کل سیاسی اختلافات اب ذاتی اختلافات میں تبدیل

Read more

ہنر مند اوورسیز پاکستانیوں کا مقدمہ

22 کروڑ آبادی والے ہمارے ملک کے تقریباً 90 لاکھ پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی مشرق وسطیٰ میں رہائش پذیر ہیں۔ ان پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رہتی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 30 فیصد تعداد پاکستان کے صرف آٹھ اضلاع کے باشندوں پر مشتمل ہے، اور ان میں سے چھ اضلاع پنجاب،

Read more

ادب میں انجمن ستائش باہمی

ترقی پسند تحریک کا اردو ادب میں کلیدی کردار رہا ہے۔ اردو میں ترقی پسند تحریک کا آغاز بیسویں صدی کی تیسری دہائی میں ہوا تھا۔ کسی بھی دوسری تحریک کی طرح اردو ادب میں ترقی پسند تحریک اچانک وارد نہیں ہوئی بلکہ اسے وجود میں لانے والے عوامل میں سماجی، معاشی اور اقتصادی حالات کا دخل ہے۔ ترقی پسند تحریک ایک عالمی سطح کی تحریک تھی جس کی بہت سی فلسفیانہ اساس ہیں۔ اردو کے بیشتر نقاد ترقی پسند

Read more

وحشت کٹے مری، مجھے دیمک ہی آ لگے

2021 جاتے جاتے ہمارا دامن زندگی کے تلخ ترین حقائق کے ہاتھ سونپ گیا۔ نومبر کا مہینہ شروع ہوا تو معلوم نہیں تھا کہ روز قیامت سے پہلے ہی دنیا میں حشر بپا ہوتا دیکھیں گے، گزشتہ سال جہاں کئی نگینے کھا گیا وہیں میرے ولی صفت والد محترم سینئر صحافی غازی شاہد رضا علوی بھی ہمیں داغ مفارقت دے گئے اور زیست کے سبھی عنوان پلٹ کر رہ گئے۔ اچھے دن ہوں تو ہر اک شخص لٹاتا ہے خلوص

Read more