شعر کی جمالیاتی اپج

حسن عسکری نے اپنے مضمون ’کچھ فراق صاحب کے بارے میں‘ میں لکھا ہے ؛ ”شعر ایک جمالیاتی چیز سہی لیکن انسانی تجربے اور کائنات کی ماہیت کی تفتیش کا ذریعہ بھی ہے۔“ پیش منظر سے قطع نظر جزوی طور پر اردو شعر کی معنوی روایت میں ایسا بھاری بھر کم مقولہ شاید ہی کہیں زیرِ بحث لایا گیا ہو۔ خود حسن عسکری اسی کے آگے لکھتے ہیں ؛ ”یہ بات بلند بانگ معلوم ہوتی ہے، اسے بھی چھوڑیے۔“ جس

Read more

ادب: اخلاقیات کا عکاس؟

انسانی ذہن نے ارتقاء کے ہر مرحلے کی تکمیل پر حقیقت کا مطلق ادراک کرنے میں اپنے آپ کو بے بس پایا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو شاید یہ ہے کہ اب تک ذہن یا اسے فہمِ محض کا نام دے لیجے، اس بات کا فیصلہ بھی نہیں کر پایا کہ ‘کیا حقیقت مطلق ہے؟’ اس سے بھی بنیادی الجھن یہ کہ ‘کیا حقیقت واقعی وجود رکھتی ہے یا محض یہ ایک بہلاوا ہے!’ دوسری وجہ یہ کہ ہر

Read more

رفیقِ اول: خواجہ صاحب

کچھ عرصہ قبل کا قصہ ہے کہ اک روز میں فٹ پاتھ پر چلا آرہا تھا کہ سامنے چار خواتین بہت دلکش انداز میں محوِ خرام تھیں۔ ان کے پیچھے ایک اور صاحب مجھے بہت پس و پیش میں مبتلا دکھائی دیے۔ شاید آگے نکلنے کی کوشش میں تھے۔ مگر جیسا کہ دستورِ زمانہ ہے، یا دستورِ زنانہ کہہ لیں، انہیں راستہ نہ ملا۔ جب میں بھی ان کا ہم قدم ہو گیا تو ان کی ڈھارس بندھی اور قدرے

Read more

نورِ باطن کی تجلی حرصِ دنیا میں کہاں

"دنیائے فن و ادب میں ایک تیسرا گروہ بھی ہے جو نہ دلِ سنگ میں رقصِ بتانِ آزری کو دیکھ سکتا ہے اور نہ اصولِ فن سے کماحقہ واقفیت رکھتا ہے”. (علی عباس جلال پوری) دورِ حاضر میں اگر دنیاۓ ادب و فن سے ایک محدود احاطے کا خطہ مراد لیا جاۓ تو یوں دکھائی دیتا ہے کہ یہ تیسرا گروہ ہی مجملاً فن و ادب کا ترجمان ہے۔ علی عباس جلال پوری نے ان آبِ زر سے قلعی کیے

Read more

خواہشِ ضبط

خواہش اور ضبط دونوں یکسر متضاد تصورات ہیں۔ تصورات اس بنا پر کہ کوئی مادی وجود نہیں رکھتے۔ دونوں ایسی کیفیات ہیں جو یوں کہیے کہ فن تجرید کے کسی ایک تناظر کا ماخذ ہیں۔ جس طرح اشارات و کنایات فقط اصل مقصد کے ایک حصے کو مربوط رکھتے ہیں اور ان کا تعلق نہ آپس میں ظاہر ہوتا ہے اور نہ مفعول کے ظاہری وجود کے ساتھ کوئی رابطہ نظر آتا ہے۔ اسی طرح ان تصورات کے ابہام کی

Read more

ہر خرقۂ سالوس کے اندر ہے مہاجن

تصنع کیا ہے؟ عموماً یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ جب کوئی اپنے اصل سے یا فطرت سے روکشی اختیار کرنا چاہے اور اس کا اظہار عمل کی صورت میں ہو تو وہ تصنع کا سہارا لیتا ہے۔ جس کا فائدہ اسے یہ ہے کہ جہاں ایک طرف وہ اقتضائے معاشرہ کو پورا کرنے کے لیے ذہنی انہماک سے بچ جاتا ہے تو دوسری طرف خیالات مخالف کو حسب منشاء معقولات عامہ پر منطبق کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتا

Read more

زبان اور سوچ کا امتزاجِ تاثیر

عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے کائنات میں لفظ ایجاد ہو یہ بات یہاں قابل توجہ ہے کہ لفظ ’ایجاد‘ ہوا نہ کہ اس کی ’دریافت‘ کی گئی۔ اور جو شے اس کے ارتقاء کی موجب بنی وہ ایک ٹوٹا پھوٹا سماج تھا جس نے برہنہ شعور انسانی ( جو ابھی ارتقائی عوامل میں تھا) کو احساس تنہائی سے نکال کر جذبۂ ربط و تعلق کی خلعت سے سرفراز کیا۔ رفتہ رفتہ ٹیڑھی ترچھی اور پر پیچ

Read more

نیرہ نور: عکس تیرا ہی مگر تیرے مقابل آۓ

ایسی شخصیت کا ذکر کرنا، جو اپنی ذات کے اندر ایک انجمن ہو، کسی نو آموز اور کارزار حیات کے رموز سے بے بہرہ شخص کے لئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اس پہ مستزاد یہ کہ اس شخص کا آپ سے تعلق فقط آواز کا ہو۔ موسیقی کے سر تال اور راگ راگنیاں جن لوگوں کو ازبر ہوتی تھیں اب ان کا وجود تو قریباً ناپید ہے۔ لیکن ہم ایسے قدامت پسندوں کو ہر چند مختلف النوع موسیقی

Read more

انسان یعنی اشرف المخلوقات

مشتاق احمد یوسفی کے بقول؛ ” عمر، ضمیر اور جوتے کی مانند ہے۔ ان کی موجودگی کا احساس تبھی ہوتا ہے جب یہ تکلیف دینے لگیں“ ۔ جہاں تک عمر کا تذکرہ ہے تو عمر پہ جو عناصر متواتر طور پر اثر انداز ہوتے ہیں، ان میں ایک انسانی یاداشت بھی ہے۔ انسان فطرتاً اور جبلتاً ہر لحظہ خوف کا شکار ہے۔ میری نظر میں یہ اس اشرف الحیوانات کی خود غرضی ہے کہ وہ فطرت کو ہمیشہ اس طبقۂ

Read more