جنگ نہیں ریہرسل تھی

جنگ نہیں ریہرسل تھی روداد ایک حربی اور ضربی مشاعرے کی بھارت کی افواج قاہرہ ادھر سے مار کھانے کے بعد دانت تیز کر رہی تھیں کہ مشرقی پاکستان کا رخ کیا جائے۔ لیکن کرنا خدا کا ایسا ہوا کہ چین نے الٹی میٹم دیا کہ ”تم نے جو چھپن ناجائز چوکیاں ہماری سرحد کے اندر بنا رکھی ہیں اٹھاؤ ان کو ورنہ۔۔۔“ بھارت کی فوراً چیں بول گئی۔ پہلے تو بھارت نے کہا۔ ”ہماری کوئی چوکیاں وہاں نہیں“۔ چین

Read more

عدالت کی بے بی نے چھی کر دی ہے

برطانیہ میں مسز مونیکا نام کی ایک صاحبہ حال ہی میں مجسٹریٹ مقرر ہوئی ہیں۔ آل اولاد والی ہیں۔ ماشا اللہ چار بچے ہیں۔ اور خبر کے ساتھ جو تصویر چھپی ہے اس میں وہ ایک طفلک کو جو تادم تحریر ان کا سب سے چھوٹا بچہ ہے، اپنی گود میں لئے (بوتل سے) دودھ پلاتی دکھائی گئی ہیں۔ یہاں تک تو اس خبر میں کوئی خاص بات نہیں۔ لیکن مسز مونیکا کے متعلق آگے چل کر بتایا گیا ہے

Read more

کیسنجر کی واپسی

ہمارے دوست مرزا جمیل الدین عالی میں خدا نے کام کرنے کی قوت و صلاحیت بے پناہ رکھی ہے اتنی کہ ایک آدھ مصروفیت یا فقط کار منصبی سے اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔ ایک طرف وہ بینک کے اعلی عہدے دار ہیں۔ دوسری طرف انجمن ترقی اردو کے اعزازی سیکرٹری۔ ایک مدت تک یہ پاکستان رائٹرز گلڈ کے سیکرٹری جنرل رہے۔ ہاں اردو کالج کی زمام کار بھی ان کے ہاتھ میں تھی۔ اس زمانے میں معلوم ہوا

Read more

ہدایت نامہ قرضہ مانگنے کا

قرضہ نمبر 1 ادھار مانگنا میاں مسکین کا شیخ بلند اقبال سے مبلغ سو روپے۔ ” شیخ صاحب۔ اجی شیخ صاحب۔ ایک عرض میری سنے گا۔ اللہ آپ کا اقبال ہمیشہ بلند رکھے۔ کیا ممکن ہے۔ یعنی یہ کہ میری ایک درخواست ہے چھوٹی سی۔ وہ کیا کہتے ہیں فارسی میں۔ آیا بود کہ گوشۂ چشم بما کنند۔ میں از حد ممنون ہوں گا اگر آپ پہلی تک کے لیے، بس اگلے مہینے کی پہلی تک کے لیے سو روپے

Read more

بادشاہی الفریڈ اعظم کی: پڑھنا لاطینی، جلانا کلچے، اور ایجاد کرنا لالٹین کا

(1) گول میز والے کنگ آرتھر کے بعد انگلستان میں دوسرا مشہور بادشاہ الفریڈ ہوا ہے۔ اس کی میز کس شکل کی تھی یہ تاریخوں میں مذکور نہیں۔ اسے الفریڈ اعظم بھی کہتے ہیں۔ جس طرح سکندر اعظم کو سکندر اعظم اکبر اعظم کو اکبر اعظم اور جنرل اعظم خاں کو ۔ ۔ ۔ خیر ان کا معاملہ دوسرا ہے۔ سید ہاشمی فرید آبادی مرحوم کو تحقیق کا موقع ملتا تو یہی بتاتے کہ الفریڈ اصل میں الفرید ہے اور

Read more

فلم دیکھیے اور ثواب دارین حاصل کیجئے

لاہور کے حکام پر ایک سہانی صبح یک لخت یہ انکشاف ہوا کہ سینما والے عریانی پھیلا رہے ہیں۔ توبہ توبہ اس اسلامی مملکت میں ایسا کام؟ ایسا ایتا چار؟ فوراً پیادے دوڑائے گئے، منادی کرا دی گئی کہ اب تک جو ہوا، سو ہوا۔ آئندہ کے لئے بے حیائی بند ہونی چاہیے، ورنہ ہم سے برا کوئی نہ ہوگا۔ پولیس والوں کی ڈیوٹی لگائی گئی کہ جہاں کوئی عریاں، خلاف تہذیب یا منافی اخلاق بورڈ سڑک پر نظر آئے

Read more

نسخہ بھونکتے کتے سے بچنے کا

اخبار میں بھونکتے کتے سے بچنے کا نسخہ شائع ہوا ہے۔ لکھا ہے، ”اگر آدمی ساکت کھڑا ہو جائے۔ بازو اور ہاتھ نیچے کی طرف سیدھے کر لے اور دوسری طرف دیکھنے لگے تو بھونکتا ہوا کتا کچھ دیر کے بعد خاموش ہو جائے گا اور پھر وہاں سے چلا جائے گا۔“

اخبار نے یہ نہیں لکھا کہ یہ نسخہ کہاں سے لیا گیا ہے۔ اوپر فقط ”جدید طبی تحقیق“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ بھی مذکور نہیں، آیا کتوں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے کہ ان پر ضابطہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے۔ یہ اعتراض بھی کچھ لوگ کریں گے کہ اگر انسان حسب ہدایت بھیگی بلی بن کر منہ دوسری طرف کر کے کھڑا ہو جائے اور کتا اس کی ٹانگ لے لے تو ایڈیٹر اخبار ہذا کس حد تک ذمہ دار ہوگا۔ ہمارے نزدیک تو یہ اعتراض بے محل اور ناواجب ہے۔ بھونکنا ایک فعل ہے اور کاٹنا الگ۔ کتا کاٹ لے تو سیدھا سیدھا اسپتال جاکر چودہ انجکشن پیٹ میں لگوا لیجیے اور مزے کیجئے۔ اصل کوفت تو کتے کی عف عف سے ہوتی ہے اور اس کے لیے یہ نسخہ مجرب ہے۔

Read more

کتوں کے کاٹنے کے اوقات مقرر ہو گئے – ابن انشا

اخبار کی خبر سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے اوقات مقرر ہو گئے ہیں۔ وہ دن گئے جب یہ اپنی من مانی کیا کرتے تھے، جب چاہا کاٹ لیا، دانت گڑو دیے۔ نہ دن دیکھنے تھے نہ رات دیکھتے تھے۔ اب ان کو گھڑی دیکھ کر کاٹنا ہو گا۔ بس صبح نو بجے سے چار بجے تک اجازت ہے۔ اس سے باہر نہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کو فقط دوپہر تک کاٹ سکتے ہیں اور اتوار کو بالکل ممانعت ہے۔ بعض اور دنوں اور تہواروں کی چھٹیاں بھی لازمی ہیں جن کی فہرست کوئی بھی کتا کارپوریشن کے دفتر جا کر ملاحظہ کر سکتا ہے۔

Read more

ابن انشا بنام قرة العین حیدر

عینی بیگم! آداب۔ چند دن ہوئے پدما کا خط آیا جس میں آپ کے ترجمے کا تراشہ ملفوف تھا۔ پدما سے ہماری خط و کتابت ہے۔ معصوم سی خط و کتابت جیسی انڈر گریجویٹ لڑکے لڑکیوں میں ہوتی ہے اور جیسی کہ ہماری عمر کا تقاضا ہے۔ ہوش کی منزل کو پہنچیں گے تو ان جھمیلوں اور موہ مایا سے گریز کریں گے۔ لو ایک قصہ سنو۔ پچھلے مہینے ماری پور جانا ہوا۔ اپنے مدنی ساتھ لے گئے تھے۔ وہاں ان کے مرشد رہتے تھے۔ بابا ذہین شاہ تاجی۔ تصوف اور قوالیوں کے بحر ناپیدا کنار کے شناور۔ میرا قلب ابھی جاری نہیں ہوا، اس لیے جیسا گیا، ویسا لوٹ آیا۔ راستے سے گزرتے ہوئے جس کی شکل اب بالکل بدل گئی ہے، پہلی بار آپ کے ہاں ماری پور جانا یاد آیا۔ 25 برس پہلے ایوب احمد کرمانی کے ساتھ۔ پھر ادھر جانے کا موقع نہ ملا تھا۔ اب ہماری عمر میں 25 برس باقی نہیں کہ تیسری بار جائیں اور جائیں تو کیوں جائیں؟

Read more

تاریخ: خاندانِ غزنوی سے خاندانِ غوری تک

سلطان محمود غزنوی یہ غزنوی خاندان کا سب سے مشہور بادشاہ تھا۔ اس نے ہندوستان پر سترہ حملے کیے۔ شروع کے حملوں میں تو وہ چند ناگزیر وجوہ سے واپس جاتا رہا۔ آخر ہندوستان کو فتح کرلیا۔ اس نے سومنات کا بت بھی توڑا جس میں سے زر و جواہر کا بہت بڑا خزانہ نکلا۔ ہر چند کہ سومنات کو اس نے صرف اپنا فرض سمجھتے ہوئے توڑا تھا، روپے کے لالچ میں نہیں، تاہم ان زر و جواہر کو

Read more

فیض اور میں

بڑے لوگوں کے دوستوں اور ہم جلیسوں میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو اس دوستی اور ہم جلیسی کا اشتہار دے کر خود بھی ناموری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسرے وہ عجز و فروتنی کے پتلے جو شہرت سے بھاگتے ہیں۔ کم از کم اپنے ممدوح کی زندگی میں۔ ہاں اس کے بعد رسالوں کے ایڈیٹروں کے پر زور اصرار پر انہیں اپنے تعلقات کو الم نشرح کرنا پڑے تو دوسری بات ہے۔ ڈاکٹر

Read more

استاد مرحوم

الہ دین نام تھا اور چراغؔ تخلص۔ وطن مالوف ریواڑی جوگڑ گاوں کے مردم خیز ضلع میں اہل کمال کی ایک بستی ہے اور آم کے اچار کے لیے مشہور۔ وہاں دھنیوں کے محلے میں ان کی خاندانی حویلی کے آثار اب تک موجود ہیں۔ نگڑ دادا ان کے اپنے فن کے خاتم تھے۔ شاہ غازی اورنگ زیب عالم گیر نے شہرہ سنا تو خلعت و پارچہ دے کر دلی بلوایا اور اپنی محل سرا کے لحاف بھرنے پر مامور

Read more

ایک سپاسنامہ، ایک بے لوث کارکن کی طرف سے

نئی حکومت کے قیام کے بعد بے لوث کارکن اپنی خدمات یاد دلاتے ہیں۔ بے مثل مزاح نگار ابن انشا کا ایسے ہی ایک کارکن کی جانب لکھا گیا ایک سپاس نامہ، خمار گندم سے خوشہ چینی۔ جناب والا۔ پاکستان کے بے لوث کارکنوں کی جماعت انجمنِ بے لوث کارکنان پاکستان (رجسٹرڈ) تہہ دل سے جناب والا کا خیر مقدم کرتی ہے جناب والا۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے تمام محب وطن پاکستانی مل کر حکومت کے ہاتھ

Read more

فلم مائی کا لال سنسر ہوتی ہے

پچھلے دنوں فلم سنسر بورڈ نیا نیا بنا ہے اور اچھا بنا ہے۔ اس میں کچھ علما بھی شامل ہیں جن کو ویسے کبھی فلم دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوتا۔ چنانچہ وہ پہلی بار یہ دیکھ کر حیران بھی ہوئے کہ تصویریں بھی چلتی پھرتی اور بولتی ہیں۔ آخر ہمارے ملک میں ایک بڑی آبادی ہے جو فلم نہیں دیکھتی، ان کی نمائندگی بھی ضروری تھی۔ پھر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو فلم دیکھتے ہیں لیکن اس کی سمجھ

Read more