نریندری مودی ہمیشہ سے انڈیا کی شدت پسند تنظیم راشتٹریہ سویم سویک سنگ (RSS) کا ایک متحرک ممبر رہا ہے۔ اس تنظیم کا بالخصو ص مسلمانوں اور بالعموم دوسری اقلیتوں کا انڈیا سے خاتمہ ایک بنیادی ایجنڈا ہے۔ یہ تنظیم ہندوستان کو صرف ہندؤں کی ذاتی ملکیت سمجھتی ہے، اس لیے مسلمان یا تو ہندو بن جائیں یا انڈیا سے ہجرت کر جائیں۔ بصورت دیگر مسلمان کو قتل کر دیا جائے، یہی اس تنظیم کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے۔نریند ر مودی 2001 ئسے 2014 ئتک گجرات کا وزیر اعلی رہا۔ اسی کے دور حکومت میں گجرات میں 2002 میں ہندو مسلم فسادات برپا ہوئے جس میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، مسلمان لڑکیوں کے سرعام ریپ ہوئے اور ان کے گھر بار کو لوٹا گیا۔ اس شدت پسندی میں تقریبا دو ہزار مسلمان قتل کیے گئے، جس کی مثال ماڈرن انڈیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ مودی کی گجرات حکومت اور پولیس نے براہ راست ہندو شدت پسند تنظیموں کا ساتھ دیا اورانسانیت پر اس ظلم کی وجہ سے امریکہ نے مودی کی اپنے ملک میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Read more