کیا جموں کشمیر کامسٔلہ حل ہونے جارہا ہے؟

کچھ عرصے سے ہونے والی سرگرمیوں سے یہ بات اب واضح ہورہی ہے کہ اس مسٔلہ کو مستقل طورپر حل کردیاجائے۔ جو کچھ 5 اگست کوہوا اس میں بھارت اکیلا نہیں ہے۔ اسے عالمی قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔ آہستہ آہستہ خفیہ سرگرمیاں اب سامنے آرہی ہیں۔ بھارت نے موجودہ صورت حال کی اطلاع بڑی طاقتوں کو فروری 2019 ء میں ہی دے دی تھی۔ اور 5 اگست سے ایک ہفتے قبل امریکہ کو دوبارہ مطلع کردیا گیا تھا۔ مسٔلہ

Read more

سینیٹ الیکشن میں جادوئی اثرات

زمانہ تو سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے۔ آج کل یہ شعبہ ایسے کام سر انجام دے رہا ہے کہ پرانی زبان میں اسے جادوئی اثرات سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ پرانے زمانے کی کتابوں ہم ایسے قصے کہانیاں اب بھی دیکھتے رہتے ہیں۔ چند ہی سیکنڈز میں ایسی تبدیلی آتی تھی جیسے عقل پر پردہ پڑ گیا ہو۔ ایسے کاموں کو محیر ا لعقول کارنامے کہا جا تا تھا۔ ایسا ہی ایک کارنامہ یکم اگست کو ہمارے با وقار

Read more

کیا پاکستان کی معیشت کبھی بہتر بھی رہی ہے؟

آج کل تو یہی شور ہے کہ پاکستان معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے۔ قرض کے گرداب میں پھنس گیا ہے۔ غیر ملکی قرض کی واپسی نا ممکن ہو چکی ہے۔ ہر طرف خسارے منہ کھولے کھڑے ہیں۔ تجارتی خسارہ، بجٹ خسارہ، کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ، اور نہ جانے کس کس خسارے کی بات ہوتی رہتی ہے۔ قرض مانگنے میں بھی پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہو گیا ہے۔ پہلے پہل ہم عالمی بنک اور آئی ایم ایف سے قرض

Read more

ٹیکنالوجی اور انسانی روزگار: مستقبل کے خدشات

جیسے جیسے معیشت کے مختلف شعبہ جات میں آٹو میشن بڑھ رہی ہے انسانوں کی جگہ مشینیں لیتی جارہی ہیں۔ ایک ایک مشین سینکڑوں کاکام سنبھال رہی ہے۔ اس طرح انسانوں میں بے روزگاری کے امکانات بڑے پیمانے پر پیدا ہورہے ہیں۔ مشینوں کے سبب بڑے پیمانے پر بے روزگاری کے خدشات انیسویں صدی میں بھی تھے۔ مگر وہ کبھی حقیقت میں نہ ڈھل سکے۔ جب سے صنعتی عہد شروع ہوا۔ ہر وہ روزگار جو مشین نے چھینا اس کی

Read more

قرآن فہمی اورجدید سائنسی نظریات ( 2 )

آج کی تحریر میں یہ جائزہ لیاجائے گا کہ سائنس کیا ہے اور کیا سائنسی نظریات قرآن فہمی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ ڈاکٹر ذاکر نائک اوربہت سے دوسرے مفکرین تو سائنسی نظریات کو کھلم کھلا قرآن کا مفہوم جاننے اور سمجھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کچھ حضرات ایسے ہیں جو مائنس اور فلسفہ سائنس کی گہرائیوں سے واقف ہیں۔ وہ قرآن فہمی کے لئے سائنسی منہاج کو فائدہ مند تسلیم نہیں کرتے۔ اس فریق کے

Read more

قرآن فہمی اورجدید سائنسی نظریات

کیا قرآن فہمی میں جدید سائنسی نظریات فائدہ مند ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ چند ایک کے سوا زیادہ ترمسلم سکالرز جدید سائنس سے مدد لینے کو درست سمجھتے ہیں۔ مشہور مبلغ اسلام ذاکر نائک توبہت جرات سے قرآنی آیات کی تشریح کرتے وقت جدید سائنسی نظریات استعمال کرتے ہیں۔ وہ چونکہ ابتداء سے ہی سائنس کے طالب علم رہے ہیں۔ اس کے بعد انہو ں نے قرآن وسنت کا بھی مطالعہ کیا۔ دیگر مذاہب پر بھی ان کو کافی درک

Read more

مغربی تہذیب کا سفاک اور گھناؤنا چہرہ

مغربی تہذیب کو مثبت اور منفی پہلوؤں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، اس کے مثبت پہلوؤں کا ذکر اکثر تحریروں میں ہوتا رہتا ہے۔ آج اس تہذیب جدید کے دوسرے اور بھیانک رُخ کا ذکر کرتے ہیں۔ قدیم تاریخ اور موجودہ مغربی تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک سفاک تہذیب ہے، انسانیت کی سب سے بڑی قاتل ہے، تاتاریوں نے بھی اتنے لوگوں کوقتل نہیں کیا جتنے اس مغربی تہذیب کے ہاتھوں مارے گئے۔ یورپ کی

Read more

صرف ”میڈ۔ ان۔ پاکستان“ خریدیں

پاکستان معیشت کے تمام شعبوں میں خسارہ ہی خسارہ نظر آتا ہے لیکن تجارتی خسارہ تو اتنا بڑا لگتا ہے جیسے کہ یہ پورے ملک کو ہڑپ کرلے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اسے کم کرنے کے لیے متحد ہوجائے۔ پوری دنیا اب عالمگیریت سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور اپنی اپنی قومی معیشتوں کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ سب سے بڑی معیشت نے بھی سابق صدر بش کے زمانے سے ”میڈان امریکہ“ کی

Read more

کیا مقروض قوم کو مزید قرض لیناچا ہیے؟

آج کل عمران خان کی حکومت ہروقت قرض مانگتی نظر آتی ہے۔ سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات سے قرض اور پھر چین سے مزید قرض۔ میڈیا میں ہر طرف قرضوں کے اعداد وشمار سننے اور پڑھنے کومل رہے ہیں۔ حفیظ شیخ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ہم نے ( 9.2 ) بلین ڈالر کا انتظام تین دوست ممالک سے کرلیا ہے۔ اور اب مزید 6 بلین ڈالر کی بات عالمی بنک سے جاری ہے۔ گزشتہ 30 سالہ حکومتوں

Read more

محمد مارماڈیوک پکھتال: نومسلم دینی سکالر

مارماڈیوک پکھتال مترجم قرآن، مفکر اسلام، محقق اور مبلغ تھے۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل نابغہ انسان تھے۔ ان پر قدرت خداوندی کا سب سے بڑاکرم یہ تھا کہ وہ گھٹاٹوپ اندھیروں میں پیدا ہوئے۔ مگر ان کی عقل سلیم انہیں اسلام کی سیدھی اور روشن شاہراہ پر لے آئی۔ بہت سی تصانیف کے علاوہ انہوں نے ترجمہ قرآن کی صورت میں انگریزی خواہ طبقے کو ایک ایسا انمول تحفہ دیا جو تاقیامت راہ روان شوق کی راہنمائی کرتا

Read more

آئی سی یو اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستانی معیشت

جب فروری 2013ء میں وزرات کے استعفے سے پہلے ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ سے ایک صحافی نے سوال کیا ”کیا آپ اس عرصے میں اپنی کارکردگی بتا سکتے ہیں؟“ انہوں نے ایک منٹ سوچنے کے بعد جواب دیا ”کیا آپ نہیں سمجھتے کہ کوئی مریض جو آئی سی یو میں ہو۔ اس کی نگرانی کرنا کارکردگی ہے؟“ یہ تقریباً چھے سال پہلے کا جواب تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ختم ہو رہا تھا۔ اور نگران حکومت آنے والی تھی۔ حفیظ

Read more

مشرق وسطیٰ پر جنگ کے سائے

تمام دفاعی ماہرین کی یہ متفقہ رائے ہے کہ جنگ شروع کرنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن خواہشات کے مطابق بند کرنا ناممکن ہوتاہے۔ جنگ شروع ہوتے ہی عوامل بدلتے رہتے ہیں۔ کون فریق کس کا کتنی دیر اور کس حد تک ساتھ دیتا ہے۔ شروع میں اس کا بھی کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ 3 سال پہلے جب سعودی عرب نے اپنے مخالف یمنی حوثی قبائل پر حملے شروع کیے تھے۔ تو سعودیوں کی توقع یہی تھی کہ وہ بہت جلد

Read more

مسلم دانشوروں سے شدت پسند علما کی زیادتیاں

میں نے 12 اور 22 اپریل کے ”ہم سب“ میں چھپے ہوئے مضامین میں کئی ایسے عوامل کا ذکر کیا تھا۔ جس سے مسلم سائنس صدیوں پہلے زوال پذیر ہوگئی تھی۔ یورپین سائنس کے تیزی سے آگے بڑھنے کی وجوہات بارے بھی بتایا گیا تھا۔ جگہ کی تنگ دامانی کی وجہ سے کئی وجوہات کا ذکر نہ ہوسکا تھا۔ زوال پذیری کی ایک وجہ کا ذکر آج کیاجا رہا ہے۔ جونہی یونانی سائنس اور فلسفہ ترجمہ ہوکر عرب علاقوں میں

Read more

صوبوں کی تعداد میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی

ذرا تصور کریں اگرگوادر سے کسی کو صوبائی حکومت کے مرکز کوئٹہ آنا پڑے اسے 1000 کلومیٹر طے کرنا ہے۔ ضلع کشمور سے کراچی جانے کے لئے 600 کلومیٹر اور ملتان سے لاہور 300 کلومیٹر دور پڑتا ہے۔ صادق آباد جو سندھ کی سرحد پر واقع ہے۔ وہاں کے باسیوں کو لاہور آنے کے لئے پورا ایک دن صرف کرنا پڑتا ہے۔ اگر ہم صوبہ خیبر پختونخواہ پر نظر دوڑائیں تو وہاں صرف لمبائی ہی لمبائی نظر آتی ہے۔ پشاور

Read more

ڈاکٹر حفیظ شیخ: معیشت کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات

لرزتی ہوئی معیشت سے تو اب سب پاکستانی متعارف ہیں۔ اسے سنبھالا دینے کے لئے پی۔ ٹی۔ آئی نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی بھی قربانی دے دی۔ نئے آنے والے مشیر معیشت کے حق میں یہ بات توجاتی ہے کہ وہ عالمی سطح پر اور ملک کے اندر کافی متعارف ہیں۔ 20 سال عالمی بنک میں خدمات سرانجام دینے کے بعد وہ مشرف دور میں پہلی دفعہ صوبہ سندھ میں بطور وزیرنظر آئے تھے۔ اسی دور میں انہیں مرکز میں لاکر نجکاری اور سرمایہ کاری کا شعبہ سپرد کیاگیا۔

Read more

سائنسی زوال سے کمال تک کیسے پہنچا جائے

یہ جان کر تو خوشی ہوتی ہے کہ مسلمانوں کو اپنی سائنسی پسماندگی کا احساس ہوگیا ہے۔ مسلم دنیا میں کئی دہائیاں پہلے سے سائنسی تحقیق کے ادارے اور یونیورسٹیاں قائم ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ ادارے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں میں قائم ہوئے۔ صرف ہمارے ملک پاکستان میں یونیورسٹیوں کی تعداد 200 سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ 4 دہائیوں میں بڑھی ہے۔ یونیورسٹیوں کے علاوہ شعبہ جاتی تحقیقی ادارے بھی پاکستان میں کافی ہیں۔لیکن ان تمام اداروں میں کوئی ایسا تخلیقی کام نظر نہیں آتا۔ جس سے دنیامیں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ ترکی اور ملائیشیاء کی جامعات میں اونچے درجہ کی تحقیقات ہوتی نظر آتی ہیں۔ مصر، سعودی عرب اور ایرانی یونیورسٹیوں کا نام بھی کبھی کبھار رینکنگ میں آجاتا ہے۔ تحقیق و تخلیق میں مغرب کے برابر آنے کے لئے ابھی مسلمانوں کو لمبا سفر طے کرنا ہے۔

Read more

مسلم دنیا میں سائنس کا زوال کیسے ہوا؟

دور جدید میں مسلمان سائنس اور ٹیکنالوجی کی تخلیق میں دوسری اقوام سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ سائنس کے مورخین بتاتے ہیں کہ 16 ویں صدی عیسوی تک کرۂ ارض پر موجود 3 تہذیبوں میں سائنسی تخلیقات تقریباً ایک ہی معیارکی تھیں۔ چین، مسلم دنیا اور براعظم یورپ کی سائنسی اور ٹیکنالوجی کی تخلیقات میں کوئی نمایاں فرق نہ تھا۔ ہم موجودہ مضمون میں پہلے 16 ویں صدی تک مسلم علاقوں میں سائنسی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

Read more