نوجوانوں کا عالمی دن

12 اگست پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے ۔ دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیاجاتا ہے ، جس میں نوجوانوں کے مسائل اجاگرکیے جاتے ہیں اور ان کے حل کی تجاویز دی جاتی ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں بھی گزشتہ کئی برسوں سے یہ دن منایا جا رہا ہے لیکن نوجوانوں کے مسائل جوں کے توں ہیں بلکہ ان میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہو رہا

Read more

طاہر ایوب: معذورافراد کے حقوق کے علم بردار

ہری پور کے سماجی کارکن طاہر ایوب خود معذور ہیں لیکن معذور افراد کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں۔ طاہر ایوب کوٹ نجیب اللہ ہری پور کے رہائشی ہیں۔ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں، ہمت نہیں ہاری، زندگی جہد مسلسل کی طرع کاٹ رہے ہیں۔ معاشرہ پر بوجھ بننے کی بجائے محنت مزدوری اور اب سرکاری نوکری کرکے باعزت روزی کمارہے ہیں۔ سماجی کارکن کی حیثیت سے معذور افراد کاسہارا بنے ہوئے ہیں۔ ابھی تک سینکڑوں معذور افراد میں وہیل

Read more

تعلیم اور حکومتی ترجیحات

تعلیم کے بغیرقومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ تعلیم روشنی ہے، تعلیم نور ہے۔ تعلیم کے بغیر مستقبل تاریک ہے، یہ اور اس جیسی بے شمار ضرب الامثال قوم ستر برس سے سنتی چلی آ رہی ہے۔ لیکن اگر قومی تاریخ کا بنظر غائر جائزہ لیا جائے تو افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تعلیم کسی دور میں کسی بھی حکومت کی ترجیح اول نہیں رہی۔ سابقہ مختلف ادوار میں سرکاری سطح پر شعبہ تعلیم کو صرف ”بھرتیوں“ کے لیے استعمال

Read more

قومی بیانیہ

”بیانیے“ کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی بنی نوع انسان کی۔ آدم علیہ السلام جو پیغام لے کر دنیا میں آئے، وہ انسانوں کے لیے پہلا نظام یا دستور حیات تھا اور یہی پہلا بیانیہ بھی تھا۔ پھر یہ سلسلہ نسل در نسل اور قوم در قوم چلتا رہا، کئی قومیں آئیں کئی برباد ہوئیں، اگر یہ کہاجائے تو بے جا نہ ہو گا کہ بیانیے کی تاریخ قوموں کے عروج و زوال سے جڑی ہے۔ نبی آخرالزمان قیامت

Read more

ارلی وارننگ سسٹم

ارلی وارننگ سسٹم پیشگی انتباہ کا نظام ہے، جس میں کسی بھی اختلاف کو متشددانہ رویے یا پھر لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہونے سے پہلے حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں اس پر کام کیا جا رہا ہے، اور اس کے ثمرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں بھی ارلی وارننگ سسٹم حکومتی پالیسیوں کا حصہ ہے۔ بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں، مون سون بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریوں اور زلزلہ سے

Read more

کورونا وائرس۔۔۔ تعلیمی ادارے ابھی نہ کھولے جائیں

ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے چاہے ترقی پذیر ممالک ہوں یا ترقی و تہذیت یافتہ، تمام تر کوششوں کے باوجود اس وبا پر قابوپانے میں تاحال ناکام ہیں اور پوری دنیا دوراہے پر کھڑی ایک عجیب مخمصے کا شکار ہے خصوصاً غریب ممالک کے لیے یہ لمحات کسی بہت

Read more

مسلکی اختلافات اتحاد امت کے لیے بڑا خطرہ

اللہ تعالی نے انسان کو عقل سلیم سے نواز کر اشرف المخلوقات پیدا کیا اور اس شرف و فضیلت کے باوجود اس کی اصلاح اور راہنمائی کے لیے ہر قوم میں پیغمبر و رسول اور اپنے برگزیدہ بندوں کی بعثت کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور پھر وجہ تخلیق کائنات نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کی امت کو ایک اللہ ایک رسول اور ایک کتاب کی چھتری تلے آخری امت کا درجہ دے کر ساتھ ہی اعلان بھی کر دیا کہ آج میں نے اپنے دین کو مکمل کر دیا ہے۔ اس کے بعد نہ کوئی رسول آئے گا اور نہ کوئی آسمانی کتاب اور ساتھ ہی حضرت آدم ؑ سے لے کر عیسی ؑ تک مختلف قوموں کے احوال بھی بتا دیے کہ کن بداعمالیوں کی وجہ سے ان قوموں کا شیرازہ بکھرتا رہا اور ہر پیغمبر کے بعد دوسرے کی ضرورت کیوں پیش آتی رہی۔

اگر قرآن پاک اور احادیث کا مطالعہ کیا جائے تو سابقہ قوموں کی تباہی کی جو سب سے اہم وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ ان میں نبیوں کو جھٹلا کر اپنی اپنی مرضی کا دین ایجاد کرنا سب سے اہم وجہ سامنے آتی ہے۔ اسی لیے اسلام اجتماعیت پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عبادات میں باجماعت نماز کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے بلکہ یہاں تک حکم ہے کہ اگر دو مسلمان بھی موجود ہوں اور نماز کا وقت ہو جائے تو وہ باجماعت نماز پڑھیں عبادات سے ہٹ کر عائلی زندگی میں بھی ایک امیر اور سربراہ کے ماتحت رہنے اور اتحاد و اتفاق کا درس دیا گیا ہے۔

Read more

ہم پچاس فیصد ہی کافی ہیں

دو بھارتی اہلکاروں نے اسلام آباد میں تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک پاکستانی شہری کو کچل دیا جن کو حکومت پاکستان نے اندراج مقدمہ کے باوجود سفارتی استثنی دیتے ہوئے نہ صرف رہا کر دیا بلکہ واپس بھارت بھیج دیا اگر یہ جرم کسی پاکستانی سے انڈیا میں سرزد ہوجاتا تو نہ جانے پاکستان پر کیا کیا الزامات عائد ہوتے لیکن دوسری طرف بھارتی حکومت نے سفارتی اداب کی پاسداری پر پاکستان کا شکر گزار ہونے کے بجائے

Read more

بچوں کے حقوق

بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور سرمایہ ہوتے ہیں جو بڑے ہو کر ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بچوں کے حقوق اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ بڑے ہو کر اچھا شہری بننے کے ساتھ ساتھ عائلی زندگی سے لے کر ملک و قوم کی قیادت تک بہترین منتظم ثابت ہوں اور زندگی کے ہر شعبہ میں کارہائے نمایاں سرانجام دے کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

اسی لیے اسلام نے بھی آج سے ساڑھے چودہ سو سال پہلے نہ صرف بچے کی پیدائش بلکہ ماں کے پیٹ میں جنین کے لیے بھی حقوق کا تعین کیا اور انہی حقوق کے تحت اسے سب سے بڑھ کر زندگی اور پھر وراثت و نفقہ کا حق دیا اسی طرح آج کی دنیا بھی بچوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے اقوام عالم میں بین الاقوامی سطح پر اور مختلف ممالک میں اپنے اپنے طور پر بچوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے اقوام متحدہ سمیت بڑے بڑے عالمی سماجی ادارے اس پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔

Read more