سقوط ڈھاکہ، کیا کھویا کیا پایا

پاکستان کا وجود امت مسلمہ کے لئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں، پاکستان کا مقصد حقیقی اسلامی نظریاتی سرحد ارت کو تحفظ فراہم کرنا تھا، ہمارے بزرگوں پر ہندوؤں کے ناپاک عزائم عیاں ہوچکے تھے وہ سمجھ چکے تھے کے ہندو سامراج صرف مسلمانوں کو غلام بنانے کو کوشش میں مصروف نہیں بلکہ اسلامی تشخص تک کو مٹانے کے درپے ہے (آج ہندوؤں کا کردار دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کے حامی رہنماؤں کا موقف حق بجانب

Read more

قتل، حرمت انسان اور اسلام

اسلام ایک پرامن مذہب ہے جس کی دامن عافیت میں عالم انسانیت کے تمام مذہب اور اقوام نے چین و سکھ کا سانس لیا، تاریخ کے اوراق گواہ ہے کہ ظہور اسلام سے پہلے مذہب اور اعتقاد کا اختلاف فسادات، قتل و خونریزی کا سب سے بڑا وجہ تھا، دنیا کی ہر قبیلے اور قوم نے حصول اقتدار کے بعد دوسرے مذہب کے پیروکاروں کا بے دریغ قتل عام کیا، اپنے مذہب کے ماسوا کسی مذہب کو برداشت نہیں کیا

Read more

اردو کے دیس میں اردو پریشان ہے

دنیا کی وسیع عریض کائنات میں ہزاروں قومیں آباد ہیں، ان کی الگ الگ زبانیں، ثقافتیں اور تہذیبیں ہیں اس وقت پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 76 زبانیں جبکہ دنیا میں چھ ہزار پانچ سو زبانیں بولی جاتی ہے۔ زبانیں قوم وقبیلہ کی پہچان ہوا کرتی ہیں۔ خالق کائنات رب العالمین کا فرمان ہے کہ ”اور اس (اللہ بزرگ و برتر) کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق ہے اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف

Read more

آئین کے تقاضے، کرپشن اور مولانا کا کردار

ملک خداداد پاکستان کا آئین پاکستان کی روح ہے۔ آئین پاکستان یہ واضح کرتا ہے کہ حاکمیت صرف اللہ کی ہے۔ قرآن مجید سے متصادم کوئی قانون ملک میں نافذ العمل نہیں ہو سکتا۔ ارض پاک میں خاتم المرسلینﷺ کو آخری نبی نا ماننے والوں کی کوئی گنجائش نہیں اور نا ہی اہل بیت و اصحاب رسول و رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین سے عداوت رکھنے والوں کی کوئی عزت و توقیر ہے۔ پاکستان کا آئین ہی ہے، جس نے ہمیں عالم اسلام کا محسن و مددگار بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ہمارا آئین ہی ہمیں کشمیریوں سے اخوت کے رشتے سے جوڑتا ہے۔ کشمیر اور کشمیریوں کے لئے جدوجہد پہ ابھارتا ہے۔ فلسطین کے حمایت کا درس دیتا ہے۔ ہمارا آئین ہمیں عالم اسلام سے جوڑتا ہے۔ پاکستان کا آئین برہمنیت کی رسم و رواج، صہیونی و عیسائی و مغربی جارحیت و تہذیبی یلغار کے بر خلاف روحانیت پر مبنی منفرد اسلامی تہذیب و معاشرت کی پاسبانی کرتاہے۔ ہندو، عیسائی، یہودی اور عالمی قوتوں کے مقابلے میں اپنے جداگانہ اسلامی تشخص و نظریات کا امین ہے۔

آئین کی بالا دستی پر امن مملکت کی ضمانت ہے، صوبوں کی وحدت، اخوت اور بھائی چارگی کا نشان ہے۔ عامتہ الناس اور اداروں کے درمیان اعتماد کا نام ہے۔ چوں کہ مملکت پاکستان کی آئین قرآن و سنت کے تابع ہے، اس وجہ سے عوام اور تمام ادارے، اس بات پر متفق ہیں کہ مملکت پاکستان کا آئین سپریم ہے۔ آئین کے دائرہء کار سے کوئی شخص یا ادارہ بالا تر نہیں۔

Read more

صحت، ادویات اور مہنگائی کا سونامی

بزرگ شہری کسی بھی باوقار معاشرے میں قابل شفقت و قابل احترام طبقہ ہے خاص کر کے اسلام نے سفید ریش بزرگوں کو عزت و احترام سے نوازا اس کی مثال جدید تمدنی معاشرہ پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ بڑھاپا وہ حقیقت ہے جو انسان کی زندگی میں آ کر ہی رہتا ہے جہاں توانائی، جوش، ہمت و استقامت لرز کر رہ جاتی ہے۔ بزرگ شہری ہمارے معاشرے میں ماں، باپ، دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر رشتوں کی صورت میں ہمارے گھروں میں موجود ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بچے اگر گھر کی رونق و رحمت ہیں تو بزرگ (ضعیف) والدین سائبان و برکت ہے۔ ان کا خیال رکھنا علاج و معالج کا معقول بندوبست کرنا سعادت مند اولاد کا فریضہ ہے جو کہ مشرقی اور خاص کر کے اسلامی معاشرہ میں اولاد بحسن خوبی بطور سعادت اپنا حق سمجھ کر کرنے کو بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

آپ کے علم میں ہوگا کہ ہمارے ملک کے محکمۂ صحت کی ناقص حکمت عملی اور ناکافی وسائل کی وجہ سے نظام صحت خوفناک صورت حال سے دوچار ہے۔ شہریوں کو صحت مند معاشرہ فراہم کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی مثبت حکمت عملی ہے اور نا ہی سنجیدگی سے مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ (سندھ بالخصوص کراچی کے تعفن زدہ آب و ہوا میں صحت مند معاشرہ محض خواب سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ) جس کی وجہ سے آئے روز مختلف بیماریاں بچوں اور بزرگوں کو لگی رہتی ہیں۔ عام طور پہ ہمارے معاشرے میں 40 / 45 سال کے بعد زندگی کے بقایا ایام دواؤں کے سہارے گزرتی ہے یعنی یوں سمجھے کہ زندگی کی کمائی کا ایک خطیر حصہ صحت و تندرستی کے تعاقب میں دواؤں کے نذر ہوجاتا ہے۔

Read more

حاکم ایسے بھی تھے

حاکم یا حکمران کا نام سنتے ہی ہمارے ذہنوں میں بہترین لباس میں ملبوس ایک شخصیت کا تصور آتا ہے جن کے پیچھے پرووٹوکول کی لمبی قطار ہو، آگے پیچھے نوکروں اور خادموں کی ایک جماعت ہو، بڑے بڑے محلات جن کے بہترین حفاظتی انتظامات ہوں، کیونکہ صدیوں سے ہم نے یہی سنا اور مشاہدہ کیا ہے، حکمرانوں کی اس قسم کی شاہی زندگی ہونے کی وجہ سے عوام الناس حاکم وقت سے ملنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں

Read more

لاک ڈاؤن اور ملک کے حالات

وبائیں بیشتر تباہ کن ہی ہواکرتی ہیں۔ کبھی کبھی انسان کے لئے صرف تباہ کن نہیں ہوتی بلکہ وحشت، خوف اور درد کے ساتھ ساتھ تلخ حقیقتوں پرمشتمل انمٹ داستان چھوڑ جاتی ہیں۔ کرونا وائرس بھی ان عالمی وباوں میں شامل ہے جس نے ترقی کی معراج کے داعی سپر پاور اقوام کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، لاکھوں انسان اس وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ وہ المیہ ہے جس نے کائنات کو سوگوار کردیا، اس جگرخراش سانحات کے بعد ایسا لگتاہے کہ کرونا اپنا رخت سفر باندھ چکاہے اور انشاء اللہ عن قریب الوداع کہتے ہوئے تاریخ کے اوراق میں جا بسے گا۔

Read more

کرونا وائرس اور علمائے کرام کا کردار

کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہوا ہے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جن کی رسائی چاند سے آگے مریخ تک ہے اس عالمی وبا کے آگے بے بس نظرآتے ہیں پوری دنیا میں نفسا نفسی کا عالم ہے، سائنسی دنیا کے پاس سوائے احتیاط کے کوئی علاج نہیں مذاہب عالم خاموش ہیں ویسے بھی ماسوا اسلام کے مذاہب عالم کے پاس ہے ہی کیا وہ تو انسانی خودساختہ نظام کے

Read more

یومِ پاکستان کا پس منظر اور ہم

مسلمانوں کے پاس سوائے اس کے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کہ وہ علیحدہ وطن کے لئے اٹھ کھڑے ہوں، انگریز اور کانگریس کی گٹھ جوڑ سے یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ مسلمانانِ ہند کا مستقبل تابناک ہے مسلم لیگی قیادت اور قائد اعظم محمدعلی جناحؒ پرہندو اور ان کی جماعت کانگریس کی منافقانہ پالیسی واضح ہوچکی تھی، وہ دیکھ چکے تھے کہ ماضی میں ہندوؤں کی تمام تحریکیں خاص کرکے ہندی تحریک، آریہ سماج تحریک، گاؤرکھشا تحریک، شدھی

Read more

پاک سعودی دوستی تاریخ کے آئینے میں

روئے زمین کی مقدس ترین سرزمین عالم اسلام کا ڈھرکتا ہوا دل سعودی عرب کی عزت وشرف کسی ذی ہوش مسلمان پرمخفی نہیں۔ کیوں نا ہو، وہاں مسلمانوں کے دو متبرک ومقدس روحانی و تاریخی مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی صورت میں موجود ہیں۔ دنیا میں موجود ہرمسلمان کی دلی خواہش ہے کہ حرمین شریفین کی زیارت اسے نصیب ہو۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دوستانہ رشتہ اور تعلقات کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی ان ملکوں

Read more

شناخت سے محروم شہری اور قومی شناختی کارڈ

نوجوان بیٹاحصول روزگار کے لئے دن بھر خاک چھانتارہا بلاآخرتھک ہارکے دبے قدموں کے ساتھ گھرمیں داخل ہوئے توماں نے پوچھا بیٹاکوئی کام ملا؟ بیٹے نے مایوس کن لہجے میں جواب دیا نہیں ماں کمپنی کے مالکان نے قومی شناختی کارڈ مانگاہے۔ بغیرقومی شناختی کارڈکے کہیں پربھی نوکری ممکن نہیں۔ کراچی کے ہزاروں گھروں کی یہی رودادہے شہرقائدمیں نوجوان سستی کاہلی یا ہنرنا ہونے کی وجہ سے بیروزگار نہیں بلکہ قومی شناختی کارڈ ناہونے کی وجہ سے ناصرف بیروزگار ہیں بلکہ نوجوان تعلیم و تربیت سے خواتین و بزرگ شہری صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

Read more

عمران خان کے پاس ابھی سنبھلنے کا وقت ہے

پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال کاعرصہ گزر چکا ہے مگربدقسمتی سے ملک میں جمہوریت کو پنپنے کاموقع نہیں ملا۔  روز اول سے عوامی حکومت ناکام ہی نظرآتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کبھی اندرونی و بیرونی  سازشوں کو بجھانے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے حکمرانوں کے اقتدار کا چراغ جلتا بجھتا رہا۔ قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے رخصت ہوتے ہی جمہوریت کے زوال کا وہ دورشروع ہوا کہ آج تک جمہوریت خطرے کی زد

Read more

تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے لیکن!

کراچی پاکستان کاسب سے بڑا شہر ہے؛ کاروباری اعتبارسے شہر کراچی ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آمدنی والا شہر ہے۔ لوگ ملک کے طول و عرض سے حصول روزگارکے لئے یہاں کراچی میں آباد ہیں؛ کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی کو ہم ’مِنی پاکستان‘ بھی کہتے ہیں۔ شہر بڑا ہے، تو اس کے مسائل بھی بڑے ہیں؛ ٹریفک کا بگڑا ہوا نظام،

Read more