بڑھتی ہوئی بے راہ روی کے سب سے بڑے ذمے دار ماں باپ

400 افراد دن دیہاڑے عوامی مقام پر یوم آزادی کو اپنی نظروں سے اور اپنے ہاتھوں سے ہوس کا نشانہ بناتے ہیں اور کئی گھنٹے تک سیر ہوتے رہتے ہیں اس عرصے میں کسی غیرت مند کی غیرت نہیں جاگتی ہے اور نا ہی عوام کے محافظوں کے کانوں پہ جوں تک رینگتی ہے۔ اب بات اگر صرف ان چار سو جوانوں کی ہوتی تو میں تب بھی قلم اٹھانے پر مجبور نہ ہوتی پر بات ہے ان چار سو گھرانوں کی جنہوں نے ان 400 افراد کی پرورش کی۔ بات ہے ہے ان چار سو ماؤں کی تربیت کی جو اپنے بیٹوں کی تربیت کرنے میں ناکام رہی بات ہے ان چار سو باپوں کی جو اپنے بیٹوں کو شیر کی نگاہ سے نہ دیکھ سکے اور ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے بچے اخلاقی تنزلی کی بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

Read more

بچوں کے ناموں کے ساتھ بدلتے ہیش ٹیگز

اخباروں کی زینت بننے والے زیادتی کی شہ سرخیاں، ٹاک شوز میں زیر بحث لایا جانے والا زیادتی کا نیا واقعہ، کالم نگاروں کو لکھنے کا لیے ملنے والا زیادتی کا نیا موضوع، ٹویٹڑ پہ چلنے والا نیا ٹرینڈ، سوشل میڈیا پہ چلنے والی کمپینز بھی مل کے ایسا معاشرہ تشکیل نہیں دے سکیں جس میں ہمارے بچے محفوظ ہوں۔ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہمارے منتخب وزراء اور وزیراعظم اور ان کے مشیر بھی مل کے ایک ایسا قانون نہیں

Read more

قرنطینہ کے بائیس دن

کوویڈ 19 سے پہلے زندگی بہت ہموار تھی۔ اس وبائی مرض سے پہلے بھی بیماریاں اور پریشانیاں تھیں لیکن اس سے بدتر کوئی چیز نہیں ہے۔ راتیں اتنی لمبی اور خوفناک محسوس ہوتی ہیں کہ ہر سیکنڈ ایک دہائی کی طرح گزرتا ہے۔ تنہائی اور اکیلا پن ایک سست زہر کی طرح ہے جو دماغ اور جسم کو آہستہ آہستہ متاثر کرتا ہے۔ خوف میں رہنا ایک اور مسئلہ ہے جس کا ہر لمحہ کئی طوفانوں پر مشتمل ہوتا ہے

Read more

وبا کے دنوں میں لکھی گئی ڈائری

کوویڈ 19 علامات کا ہونا تنہائی کا پہلا دن: میں بہت تنہا اور دباؤ محسوس کررہی ہوں۔ میرے ذہن میں بہت سارے خیالات آرہے ہیں۔ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے تاریکی میری روح کو مجھ سے چھین کر دور لے جا رہی ہے۔ میرے اہل خانہ میرے پیارے مجھ سے فاصلہ رکھ رہے ہیں۔ یقیناً وہ ایسا کرنے میں حق بجانب ہیں۔ ہر کوئی میرے قریب آنے سے ڈرتا ہے۔ ان کی آنکھیں خوف سے بھری ہوئی ہیں۔ اور

Read more

تعجب نہ کرنا جو کل کو میں بغاوت کر دوں

میرا نام شہزاد ہے اور میرا تعلق بلوچستان سے ہے۔ پاکستان کا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع اور سہولیات کے لحاظ سے سب سے پسماندہ۔ جب میں دس سال کا تھا تو میرے کئی رشتہ دار ڈرون حملوں میں دہشت گرد کہہ کر مارے گئے۔ میرے چچا اوراُن کے بچوں کی جب سڑی ہوئی لاشوں کی ہڈیاں ہمیں دیکھنے کو ملیں تو ان ہڈیوں پہ صرف ظلم کی سیاہی تھی، دہشتگردی کی بُو نہیں تھی۔ میں اس

Read more

جعلی مولویوں سے بچیں اور ایمان بچائیں

مولوی کیا ہے؟ کیا ہر وہ شخص جو خود کو مولوی کہلواتا ہے مولوی ہے؟ کیا مولوی جیسا عظیم لفظ یوں ہی ہر ایک کے نام کے ساتھ لگایا جاسکتا ہے۔ کیا عوامل ہیں جو ایک شخص کو مولوی کا درجہ دیتے ہیں۔ اور کیا ان عوامل سے گزرے بغیر کوئی شخص مولوی بن سکتا ہے؟ یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب جاننا ہر شخص کے لئے ضروری ہے۔ جب بھی ہم نے کسی شے کو جاننا ہوتا ہے

Read more

علما: انبیا کے وارث سے لے کر درباری ملا تک کا سفر

انسان مسلسل ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔ اس مراحل میں اس نے اپنے رہن سہن کو تبدیل کیا، رسم ورواج کو تبدیل کیا، اور سب سے بڑھ کر اپنی سوچ کو بھی تبدیل کیا۔ تبدیلی کا یہ سفر ابد تک جاری رہے گا۔ پتھر کے زمانے کے انسانوں کی سوچ صرف جانوروں کو شکار کرنے اور پیٹ پالنے تک محدود تھی۔ لیکن ان میں سے ہی کچھ نے اپنی ذہنی صلاحیتوں سے پہیہ ایجاد کیا اور اسی ایجاد سے انسان

Read more

تعفن زدہ معاشرے سے ننگی گالیوں کی صدا

اسلام درس دیتا ہے رواداری کا، تحمل کا، صبر کا اور برداشت کا۔ اسلام حکم دیتا ہے انسان کو انسان سمجھنے کا۔ اسلام کہتا ہے منفی بات سے بھی مثبت پہلو نکالنے کا۔ لیکن جب بات آتی ہے اسلام کے پیروکاروں کی تو کیا کیا جاتا ہے؟ ہر بندے پر کفر کے فتوے لگائے جاتے ہیں، ہمارے عقائد اور ہمارے نظریات کے خلاف جو بھی کوئی بولتا ہے ہم اسے جینے کا اور عزت کا کوئی حق نہیں دیتے۔ ہمارے

Read more

عورت ہونا باعث فخر ہے

عورت ہونا میرے لیے باعث فخر ہے مجھے عورت ہونے پہ تخلیق کار سے یا قسمت سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے کہ مجھے عورت کیوں تخلیق کیا گیا۔ جب میں پیدا ہوئی تو میں بیٹی کے روپ میں تھی اور میں اپنے باپ کے جگر کا ٹکڑا کہلائی۔ میرے والد نے مجھے محبت دی تعلیم دی عزت دی مجھے اس قابل بنایا کہ میں ترقی کی ڈور میں شامل ہو سکوں۔ اپنے ملک کا کار آمد شہری بن سکوں۔

Read more

وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو

میں ایک عورت ہوں اور ایک ایسے خاندان سے ہوں جہاں پر عورت اپنے تمام حقوق سمیت پرورش پاتی ہے۔ بچپن سے لے کر آج تک یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ بیٹیوں سے اونچی آواز میں بات نہیں کرتے اور انہیں گالی نہیں دیتے کہ یہ بہت نازک ہوتی ہیں۔ گھر میں ایسی شرارتیں جو میں نے اور بھائی نے مل کر کی ہوتی ہیں ان پر صرف بھائی کو مار پڑتی تھی اور میرے پر ہاتھ نہیں اٹھایا

Read more

نکاح اللہ کے لئے کیوں نہیں کیا جاتا؟

ہم لوگ اللہ کی ناراضگی کو کتنا معمولی سمجھتے ہیں۔ ہم اس دو جہانوں کے رب کو عام سا سمجھنے کا گناہ کتنی آسانی سے کر لیتے ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ناراض نہ کرنے کے لئے اللہ کو ناراض کر دیتے ہیں۔ اُس رب کو جس کی رحمت کی اگر کوئی حد نہیں ہے تو اس کے غصے اور قہر کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پر پھر بھی ہم میں کیسے اتنی ہمت آجاتی

Read more

بے لوث محبت ہی سے راحتِ قلب ہے

ہر جذبہ جنم لینے کے لیے محبت کا محتاج ہوتا ہے۔ ہر احساس محبت سے کشید کیا جاتا ہے۔ حسد، نفرت، غصہ، دکھ، درد، خوشی، راحت، مسرت، سکون ان کا بظاہر کوئی وجود نہیں ہے، یہ محبت سے جنم لیتے ہیں۔ محبت ہر انسان پر مختلف طریقوں سے نازل ہوتی ہے۔ ہر انسان اپنی ذہنی صلاحیت اور اپنے مزاج کے مطابق محبت کو سمجھتا ہے۔ ہر انسان مختلف مراحل اور مختلف لمحوں میں محبت کے بھید پاتا ہے۔ کسی بھی

Read more

رمضان کو عبادت رہنے دیں، فیشن ٹرینڈ نہ بنائیں

رمضان کا مہینہ گناہوں سے بچنے کا اور خود کو پاک کرنے کا ہوتا ہے۔ اس مہینے جب رحمت خداوندی ہر گھڑی ہر شخص پر برس رہی ہوتی ہے وہیں انسان کو آئینہ بھی دکھا رہی ہوتی ہے۔ پہلے بہت سے کام جو ہم شیطان کے کھاتے میں ڈال کر بری الذمہ ہو جاتے تھے اب اپنی جھولی میں دیکھ کر ٹھٹھک جاتے ہیں کہ یہ کوئی اور نہیں ہے، ہم ہی تھے۔ اس مہینے ہی ہمیں اپنے اندر جھانکنے

Read more

طلاق کی وجہ عورت کی عدم برداشت ہے یا شعور؟

کیا واقعی طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ عورت کا پڑھا لکھا ہونا ہے؟ کیا واقعی پڑھی لکھی عورت اس بڑھتے ہوئے مسئلے کی جڑ ہے؟ کیا طلاق کی وجہ صرف عورت کا عدم برداشت ہے؟ کیا عورت کے ساتھ ساتھ مرد کو قصور وار ٹھرایا جا سکتا ہے؟ یہ سارے نزلے کی حق دار عورت ہی ہے؟

یہ وہ سوالات ہیں جو آج کل دماغ میں چل رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پہ جاری بحث کے مطابق یہ تعلیم کا کرشمہ ہے کہ عورت اپنا گھر نہیں بسا پا رہی ہے۔ پہلے میں اس بات کی وضاحت کرتی چلوں کہ گھر سے مراد وہ گھر ہے جس میں بھیجتے ہوئے ماں باپ بیٹیوں سے کہتے ہیں کہ اس گھر سے اب تمہارا جنازہ ہی واپس آنا چاہیے۔ بیٹی جب یہ الفاظ سنتی ہے تو پھر خود سے یہ عہد کر لیتی ہے کہ چونکہ معاملہ باپ کی عزت کا ہے تو اب واقعی اس کے سسرال سے اس کا جنازہ ہی آئے گا۔

Read more

بچے تو جانور بھی پیدا کر لیتے ہیں

اللہ‎ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اسے تمام جانداروں پر فضیلت حاصل ہے کیونکہ اُس کی زندگی بے مقصد نہیں ہے۔ چوپایوں، کیڑوں مکوڑوں اور چرند پرند کی طرح انسان صرف مرنے کے لئے پیدا نہیں ہوتا۔ مرنے سے پہلے انسان کو اپنے انسان ہونے کا حق ادا کرنا ہوتا ہے، جو وہ اپنی زندگی کو با مقصد اور معنویت سے بھرپور بنا کر کرتا ہے۔ ہر انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت اس کے کچھ فرائض ہیں۔ ہر رشتہ اور ہر تعلق کچھ حقوق و فرائض کا تقاضا کرتا ہے اور ان حقوق و فرائض کا پورا نہ ہونا انسان کو معنویت سے محروم کر دیتا ہے۔ اور اس کا شکار صرف ایک فرد نہیں ہوتا بلکہ اس کی پوری نسل میں وہ جینز منتقل ہوتی ہیں۔ موروثی خصوصیات میں آبائی سیلز سے دختر سیلز میں صرف رنگ، قدوغیرہ کی ہی خصوصیات منتقل نہیں ہوتیں، بلکہ نیتوں کا بھی بننے والے سیلز پر اثر پڑتا ہے۔

Read more

ہیرے کی قیمت جوہری ہی سمجھے

جو لوگ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں انہیں احساس ہوگا کا اس شعبے میں کس قدر بے ضابطگیاں ہیں۔ پورا شعبہ صرف چند کاغذوں پہ ہی چل رہا ہے۔ لکھا ہوا آرڈر آتا ہے اور ویسے ہی آرڈر کی تعمیل کی جاتی ہے۔ بھیجنے والا بھی وجہ اور اثرات سے نا آشنا ہے۔ اور عمل کرنے والے کو اپنی نوکری کی فکر ہے۔ بہت سی پالیسیاں ایسی آتی ہیں جو زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کر کے بنائی جاتی

Read more

جنریشن گیپ

اکثر یہ جملہ سننے میں آتا ہے کے آج کل کے بچے کسی کی نہیں سنتے ہیں اور بچوں کی طرف سے یہ جملہ سننے کو ملتا ہے کہ ہمارے والدین ہماری بات نہیں سمجھتے ہیں۔ اس سننے اور سمجھنے تک کا فاصلہ جنریشن گیپ ہے۔ اگر ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو ہمیں تقریباً ہر گھر میں یہی سب ہوتا نظر آئے گا۔ گھر کے بزرگ نئی نسل کو باغی قرار دینے پے تلے ہوئے ہیں اور نئی

Read more