رمضان المبارک کے مشہور پکوان: ایک کھٹی میٹھی تحریر

رمضان المبارک کے مہینے میں اگر مشہور پکوانوں کی بات نہ کی جائے یا ان پر ایک دلچسپ تحریر نہ لکھی جائے تو یہ ان پکوانوں کے ساتھ نا انصافی ہے اور میں چونکہ شعبہ انصاف سے منسلک ہوں تو میں یہ زیادتی نہیں کر سکتی۔ میں نے ماہ مقدس میں کچھ پکوانوں کی درجہ بندی ان کی مقبولیت کے حساب سے کی ہے۔ پکوڑے عوام میں مقبولیت کے حساب سے پہلے نمبر پر ہیں۔ رمضان میں دسترخوان پر اور

Read more

کہانی: برکت

بڑوں نے سچ ہی کہا ہے عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ یہ زہریلے جملے طلعت کی ساس بول رہی تھی۔ جن کی تمام دوائیوں اور کھانے پینے کا خرچہ طلعت اٹھاتی تھی۔ شوہر جب سے بیمار پڑا تھا تب مجبوراً اس کو گھر سے باہر نکل کر نوکری کرنی پڑی۔ کم تعلیم اور تجربہ نہ ہونے کی بنا پر اس کو ایک معمولی اسکول میں ٹیچر کی جاب ملی۔ اس سے گھر اور بیمار شوہر کے اخراجات پورا

Read more

نوعمروں میں منشیات کے بڑھتے واقعات اور والدین

ملک میں ایک کے بعد ایک کیس نے چونکا دیا ہے۔ اب بہت ضروری ہو گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ آپ کتنے بھی اچھے والدین ہوں، بہت ڈسپلن رکھتے ہوں، مگر موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ اپنے 14 سال یا 13 سال کے بچوں کو اپنی نگاہ میں رکھیں، اس بات کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا بچہ غلط ہے، یا آپ نے اچھی تربیت نہیں کی ہے بلکہ حالات

Read more

سائبیریائی پرندوں کی مقتل گاہ

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف لاکھوں سائبیریائی پرندوں کی آمد ہوئی ہے وہیں شکاری امراء کے جہاز یکے بعد دیگرے سر زمینِ پاکستان پر اترنے لگتے ہیں اگر یوں کہا جائے کہ پرندوں سے زیادہ اب شکاریوں کی تعداد ہے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ اگرچہ ملک میں شکار پر پابندی ہے مگر اس کے باوجود شکار کی سرکاری سرگرمیاں ( سرپرستیاں ) یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ پابندی امراء کے لئے نہیں

Read more

ماں کا غم (سانحہ آرمی پبلک اسکول)

  ہمیشہ کی طرح محتشم کو اسکول چھوڑا، گیٹ پر موجود چوکیدار بابا ہم ماں بیٹے کے جلدی جلدی گیٹ اور پھر سیڑھیاں چڑھنے پر مسکراتے رہے۔ میں بار بار محتشم کو یاد دلاتی رہی کہ دیکھو اب دیر ہو رہی ہے، جلدی جلدی تیار ہوا کرو نا اور محتشم ہمیشہ کی طرح اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے، میرے قدموں سے قدم ملانے کی کوشش کر رہا تھا اور پھر میں نے اس کا بیگ اپنے کندھے سے اتار کر

Read more

باشعور طبقہ اور الیکشن

  آج کل کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کی گہما گہمی ہے۔ چار دن قبل ہائی کورٹ بار کے الیکشن منعقد ہوئے۔ الیکشن سے قبل اور اس دوران الیکشن امیدواران کا رویہ نہایت ہی قابل افسوس تھا۔ میں پوری ذمہ داری سے ان الفاظ کو تحریر کر رہی ہوں کہ ان الیکشنز نے یہ باور کرایا ہے کہ اب وکلاء جیسے باشعور ووٹر ہوں یا پھر ملک کے کسی گاؤں کے ان پڑھ ووٹرز ہوں، ملک میں ووٹ لینے

Read more

خانگی زندگی کے بڑھتے مسائل

آج کل فیملی کیسز کی تعداد عدالتوں میں بہت بڑھ گئی ہے۔ شادی کے چند دن بعد ہی طرح طرح کے مسائل لے کر میاں بیوی ہم وکیلوں کی جیبیں بھرنے آ جاتے ہیں۔ آج ایک مقدمہ میں گھنٹوں دونوں میاں بیوی کو یہ سمجھاتی رہی کہ شادی شدہ زندگی میں مسائل ہوتے ہیں۔ لیکن ہر مسئلہ ہمیشہ نہیں رہتا۔ شادی کو صرف چھ ماہ ہوئے ہیں۔ اتنے کم وقت میں ایک دوسرے کو حتمی طور پر چھوڑ دینے کا

Read more

فرقہ واریت میں سلگتا پاکستان اور ہمارا کردار

ایک بار پھر ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگائی گئی ہے۔ شیعہ فرقہ کے بعد اب سنی افراد پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ علاقے کے لاکھوں لوگوں کے جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ اس وقت پورے ملک کے فرقہ ورایت کے آسیب میں جانے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال میں قابل افسوس ہم سب کا کردار ہے، نہ تو اس صورتحال میں خود کوئی مثبت کردار کر رہے

Read more

آزادی اظہار اور وی پی این کی بندش

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر اسلامی اور حرام قرار دے دیا ہے۔ کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ملک میں آئے روز سلو انٹرنیٹ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وی پی این کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ یاد رہے کہ ”وی پی این“ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ہے جو صارفین کی انٹرنیٹ تک رسائی کو محفوظ

Read more

رائے عامہ کا احترام

حکومت 26 وی آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ دستور میں ان ترامیم کے ذریعے اگر چہ کئی اہم ترین امور میں تبدیلی کی گئی ہے۔ مگر جو اہم ترمیم کی گی تھی اس کا عملی نفاذ نئے چیف جسٹس کی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تقرری کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔ مزید یہ کہ ان ترامیم کے ذریعے صرف اعلی ججز کی تقرری میں ہی نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کو سپریم جوڈیشل کمیشن

Read more