موسمیاتی تبدیلی اب ہمیں دوزخ کی راہ دکھا رہی ہے

پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک اس وقت شدید گرمی اور بے موسمی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے انسانوں سمیت پرند چرند اور حشرات الارض کا جینا مہال ہوتا جا رہا ہے، یہ تمام تر صورتحال کوئی ایک دو روز، مہینے یا سال کی نہیں بلکہ کئی سالوں سے بنی آدم کی ترقی کی دوڑ میں معدنیات کے بے دریغ استعمال کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں رواں سال فروری کے مہینے میں جہاں بلوچستان اور کراچی سمیت ملک

Read more

ایمرجنسی کی جانب گامزن ملکی حالات کا ذمہ دار کون

اپوزیشن اور نیوٹرل رہنے والی ’طاقتوں‘ کے سہارے چلنے والی تحریک انصاف کی حکومت پر ایک مرتبہ پھر کالے بادل منڈلانے لگے ہیں، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اس بار وزیراعظم اور وزرا حقیقی معنوں میں اپنی کشتی کو گہرے پانی میں ڈوبتے دیکھ رہے ہیں اور انہیں اس مرتبہ بچانے کے لئے بھی بظاہر کوئی میدان میں اترنے کو تیار نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے

Read more

قومی ڈائیلاگ اور احتساب

فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کی مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری گھما گھمی ایک نیا رخ اختیار کر ہی رہی تھی کہ خواجہ آصف کی گرفتاری اور مولانا فضل الرحمان کو نیب نوٹس نے حالات کو دوبارہ سے اسی جگہ واپس لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ سینیئر سیاستدان محمد علی درانی نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں حکومت

Read more

فضائی آلودگی اور سموگ سے کیسے بچا جائے

کراچی میں آپ اپنے گھر سے باہر نکلیں تو ہر طرف بھاری ٹریفک میں چنگچی رکشا، سوزوکیوں، کاروں سمیت دیگر گاڑیوں کے سیلنسر اور مختلف انڈسٹریوں سے نکلتا دھواں، آپ کا بھر پور استقبال کرے گا۔ اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل ہی گرد اور مٹی سے بھرا چہرہ اور کھانسی آپ میں گھر کر جائے گی، اسی صورت احوال کا سامنا آپ کو لاہور، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں بھی یقیناً کرنا پڑتا ہے، جس کو ہم روزمرہ کی زندگی میں تو ماحول کا ایک حصہ سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں، لیکن گزشتہ 5 سالوں سے اس کے جو نقصان ہمارے سامنے آرہے ہیں، وہ انسانی زندگیوں کے لئے جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں، پر ہمیں اس کی کوئی فکر محسوس نہیں ہوتی۔

فضائی آلودگی یا سموگ، اگر چہ نیا مسئلہ تو نہیں، لیکن اب یہ اس سطح پر ضرور پہنچ گیا ہے، جس سے انسانوں سمیت دیگر حیات کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ سال 2016 ء سے لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں سمیت کراچی میں سموگ کی بڑھتی ہوئی صورت احوال سے ہمارے ماحول پر اس کے بہت سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ فیکٹریاں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا دھواں ہے۔ فضائی آلودگی اور سموگ میں مختلف مادے، گیسیں اور ذرات ہوا میں مل کر ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ موسم سرما کی آمد سے قبل اس موسم میں یہ پارٹیکل آپس میں مل کر سموگ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جس سے انسانوں سمیت دیگر حیات سخت حالت سے دو چار ہوتے ہیں۔

Read more

جزائر پر آبادی: انسان بمقابلہ آبی حیات

وفاقی حکومت جہاں ایک طرف کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پورے ملک میں شجرکاری مہم کے ذریعے ماحولیات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے، وہیں وہ اپنے کچھ اقدام سے ماحولیات کو سنگین نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ حکومت کی طرف سے کراچی کے ساحل کے قریب جڑواں جزائر بھنڈار اور ڈنگی پر نیا شہر تعمیر کرنے کے منصوبے نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

کراچی کی سمندری حدود میں کسی وقت ماحول دشمن منصوبوں کے خلاف سرگرم رہنے والے صدر مملکت عارف علوی نے 2 ستمبر کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے، آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی جزائر پر تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔ اس ساری منصوبہ بندی کو وفاقی اور سندھ حکومت نے ایک ماہ تک عوام سے چھپائے رکھا۔ اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کے لئے جب اشتہار دیا گیا تو عوام کو اس کا علم ہوا، جس کے بعد وفاق کے اس منصوبے پر عوام کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا کے علاوہ ماحولیات، ماہی گیروں اور آبی حیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظمیوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Read more

انسانوں کی بستی میں جانوروں کے حقوق

کراچی کے چڑیا گھر میں موجود برفانی ریچھ کی حالت زار کی خبریں، میڈیا پر آنے کے بعد ماحولیات اور جانوروں سے محبت کرنے والے افراد، اس کے تحفظ کے لئے میدان میں آ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان میں نایاب نسل کے اس ریچھ کے تحفظ کے لئے بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔ براؤن کلر کے اس ریچھ کا نام رانو ہے، اور اس کا تعلق اردن سے بتایا جا رہا ہے، جو کہ سرد موسم میں رہنے کا عادی ہے، لیکن کراچی میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث یہ ریچھ سست اور کمزور ہو رہا ہے۔

کراچی کے 38 شہریوں نے مشترک طور پر براؤن کلر کے اس ریچھ اور دیگر جانوروں کے تحفظ کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برفانی ریچھ کو ایک چھوٹے سے تنگ پنجرے میں ماں باپ کے بغیر رکھا گیا ہے، جہاں اس کی صحت کا بہتر خیال نہیں رکھا جا رہا، جس سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ ریچھ کے بچے کو سکردو منتقل کیا جائے، جہاں اس نسل کے دیگر جانور پائے جاتے ہیں اور وہاں کی آب و ہوا بھی ان کے لیے موافق ہے۔ اس پر عدالت نے چڑیا گھر انتظامیہ کو ریچھ کو سازگار ماحول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

Read more

منچھر جھیل کب تک زندہ رہے گی؟

حالیہ بارشوں میں جہاں جنوبی سندھ میں لوگوں کی فصلیں گھر اور زمینیں زیرآب آکر تباہ ہوئیں وہیں کھیرتھر کی پھاڑوں میں گھری میٹھے پانی کی سب سے بڑی قدرتی منچھر جھیل کے باسیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، برساتی ندیوں کے پانی نے اس قدرتی جھیل کو ایک بار پھر (عارضی ہی سہی) نئی زندگی بخش دی ہے، منچھر جھیل سے وابستہ انسانوں کے ساتھ آبی جیوت، چرند اور پرند کی موجودگی نے اس قدرتی جھیل کی

Read more

کورونا وائرس کے معاشی اور سماجی اثرات

نومبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس ( جسے کووڈ۔ 19 کا نام دیا گیا) دیکھتے ہی دیکھتے 2020 ع کے اوائل میں دنیا کے کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اب تک دنیا بھر میں 2 کروڑ 93 لاکھ لوگ اس مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے 9 لاکھ 29 ہزار 900 لوگوں کو اموات ہوئی اور 2 کروڑ ایک لاکھ 41 ہزار 9 سو لوگ صحتیاب ہوچکے

Read more

میرپورخاص میں بارش سے متاثرہ افراد کس کے سہارے؟

میرپورخاص ڈویژن میں حالیہ بارشوں کے بعد حکمرانی کے دعوے ظاہری طور پر دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ہیں، 18 اگست سے 4 ستمبر تک میرپورخاص ڈویژن میں 530 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث میرپورخاص شہر کا انفرا اسٹرکچر اور زرعی زمینیں مکمل طور پر زیر آب آکر تباہ ہوچکی ہیں۔ حالیہ بارشوں سے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 931901 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ میرپورخاص ڈویژن کے ضلع عمرکوٹ میں بارشوں کے باعث

Read more

ایک اور بیٹی غیرت کا شکار۔ ۔ ۔

ایک باپ کی اپنی بیٹی کی قبر پر دھاڑیں مارکر اللہ سے انصاف کی اپیل کرنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس نے کئی دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، یہ وڈیو سندھ کے ضلع جامشورو کے قریب گاؤں وڈا چھچھر کے ایک قبرستان سے وائرل ہوئی جہاں نوجوان لڑکی وزیراں چھچھر کو اس کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد فرسودہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے بھاری پتھر مارکر سنگسار کر

Read more