کینیڈا میں دیسی رنگ باز اور فراڈیے

میں ٹورونٹو کینیڈا میں گزشتہ دس سال سے اپنی قسمت آزمائی کر رہا ہوں۔ پردیس میں پیش آنے والی ہر قسم کی مشکل سے گزرا ہوں، اپنے گرافک ڈیزائن کے شعبے میں آٹھ سال تک مختلف اداروں میں کام کرنے کے بعد جب کووڈ کا پیریڈ آیا تو میں بھی اپنی نوکری سے محروم ہو گیا۔ اسی اثنا میں میری ملاقات تھارن کلف کے ایریے میں ایک کاروباری شخص سے ہوتی ہے جو کہ وہاں بطور امیگریشن کنسلٹنٹ کام کرتا

Read more

نیو یارک یاترا

امریکہ اور کینیڈا جانا کبھی ہمارا خواب ہوا کرتا تھا۔ لیکن پاکستان میں رہتے ہوئے مڈل کلاس طبقے کے لئے ایسا سپنا دیکھنا بھی شجر ممنوعہ ہے۔ اور ہم جیسے لوگوں کے ایسی خواہشات یا تو خواب ہی رہتی ہیں یا پھر اس وقت پوری ہوتی ہیں جب ان سے لطف اٹھانے کا وقت گزر گیا ہوتا ہے۔ میں شاید مڈل کلاس کے ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہوں، جس نے جو چاہا اسے مل گیا۔ کینیڈا آ کر

Read more

محبت کا لوک گیت: امروز

امروز بھی چلا گیا، اسے جانا ہی تھا اور آخر کیوں نہ جاتا؟ امرتا نے اس کے ساتھ وعدہ جو کیا تھا کہ ”میں تینوں فیر ملاں گی“ ۔ اب امرتا اور امروز اس دنیا سے پار کہیں اوپر والی جنت میں دوبارہ مل چکے ہیں۔ عاشق سے اگلے درجے پر بھی اگر کوئی لفظ ہے تو اس کا پہلا حقدار بھی امروز ہی ٹھہرے گا۔ امروز نے امرتا کے ساتھ محبت نہیں، پرستش کی تھی۔ ان میں شادی بیاہ

Read more

کچھ باتیں احمد سلیم کی

میری احمد سلیم صاحب سے پہلی ملاقات اسلام آباد میں سینئر صحافی مستنصر جاوید صاحب کے دفتر میں ہوئی جہاں پر مجھے بحیثیت ڈیزائنر نوکری کرتے ہوئے چند ماہ ہی ہوئے تھے۔ یہ 1993 کا زمانہ تھا جب میں گجرات شہر سے اسلام آباد کام کی تلاش میں آیا تھا۔ اور مجھے پہلی پناہ مستنصر صاحب کے آستانہ عالیہ پر ملی۔ مستنصر صاحب کے ڈیرے پر اہل قلم، صحافی، شاعر ادیب جیسے لوگوں کا آنا جانا ہمیشہ لگا ہی رہتا

Read more

اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ

وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے اپنے پرانے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے غیر ممالک میں بسنے والے لاکھوں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دلوانے کے لئے قانون سازی کردی اور اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ اپوزیشن نے اس قانون کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ان کو کبھی نہیں ملنے والے۔ لیکن

Read more

مونچھیں ہوں تو ’مظہر برلاس‘ جیسی

کھڈا مارکیٹ کے فنکار فلیٹ سے اُٹھان لینے اور اُڑان بھرنے والے عصر حاضر کے جن جن مشاہیر کا ذکر میں نے اپنی سابقہ تحریروں میں کیا ہے ان میں سے ایک عظیم ہستی مظہر برلاس بھی ہیں جن کے قلم کی جولانیاں آپ آئے روز اخبارات میں ان کے چھپنے والے تازہ بہ تازہ کالموں سے لگا سکتے ہیں۔ موصوف جتنے کثیر الجثہ آج دکھائی دیتے ہیں ، شہر اقتدار میں قدم رنجہ فرمانے کے ابتدائی دنوں میں اس

Read more

کچھ باتیں عظیم دانشور دوست ارشاد بھٹی کی

نوے کی دہائی میں مجھے پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر میں جاب کے لئے انٹرویو کے سلسلے میں جانے کا اتفاق ہوا۔ پاکستان کا ڈرائنگ روم اسلام آباد پہلے بھی دیکھ رکھا تھا لیکن اس بار یہاں بسنے کے ارادے لے کر آیا تھا۔ پی ٹی وی میں تو نوکری نہ ملی البتہ مستنصر جاوید صاحب کے قدموں میں جگہ ضرور مل گئی اور یوں اِس شہر میں پیر جمانے کا بہانہ مل گیا۔ کھڈا مارکیٹ اسلام آباد میں،

Read more

کالم نویس کی کامیابی کا راز: افراد اور واقعات کی مماثلت محض اتفاقیہ ہو گی

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں ہنر کی بے توقیری کی اس آزمائش سے گزر رہا تھا جو پاکستان میں ہر شریف آدمی کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔ ایک روز اچانک کالج کے ایک سابق ہم عصر سے ملاقات ہو گئی جو کہ اب ایک سکہ بند کالم نگار اور اینکر بن چکے ہیں۔ ان کی بدن بولی میں مجھے وہ حرارت نظر نہ آئی جس کی میں ایک پرانے دوست سے توقع کر رہا تھا۔

Read more