سیکولرزم کے بارے میں ”اکابر“ کیا کہتے ہیں؟
مولوی صاحبان یوں توہرموضوع پر ”اکابر“ کی رائے کوحرف آخرسمجھتے ہیں مگرنامعلوم وجوہ کی بنا پر، ”سیکولرازم“ بارے چند دیسی صحافیوں کی درفنطنیوں کومتفق علیہ فتوی سمجھنے لگے ہیں۔ گئے دنوں میں، تبلیغی جماعت میں بڑے زمینداروں کی ایک خاص جماعت بھی ہوا کرتی تھی۔ یاد پڑتا ہے کہ ناشتہ کے بعد کا ”انفرادی وقت“ تھا۔ سندھ کا ایک جاگیردار وڈیرہ، کسی بات میں اپنی ”پجارو“ گاڑی کا نام لے رہا تھا کہ ایک نوجوان نے تصحیح کرانا ضروری سمجھا
Read more



