بھارت کی معیشت سے کیا سیکھنا چاہیے؟

ایشیا کا کرکٹ سلطان کون ہو گا یہ تو وقت بتائے گا لیکن معاشی مقابلے میں پاکستان اپنے پڑوسی سے بہت پیچھے رہ گیا ہے، اور اس اعتراف سے شرمانے کی بجائے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک دن کے فرق سے آزاد ہونے والا انڈیا اس وقت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں اکتالیسواں نمبر ہے۔ پاکستان اب تک مجموعی طور پر آئی ایم ایف سے بائیس بار رجوع کرچکا ہے، مدد

Read more

کپتان کی پہلی غلطی

سانحہ 9 مئی کے بعد ہر کوئی یہ کہتا سنائی دیا کہ کپتان نے یہ پہلی بہت بڑی غلطی کردی لیکن عمران خان کی گرفتاری کی بعد آنے والا ردعمل تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوا۔ کپتان کی سیاسی زندگی کا ہر دن غلطیوں سے عبارت ہے، بلکہ کپتان کا سیاست میں آنا بھی ایک بہت بڑی غلطی ہی رہا۔ پھر اسے اس شخص کی قسمت کا کھیل کہیے کہ کوئی غلطی غلطی نہ رہی بلکہ کپتان کی ان سونگ

Read more

نون لیگ کو کھلا میدان نہیں ملے گا

ہمیشہ کی طرح ملک اس مرتبہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے اور ہم اس بار بھی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ تخلیق پاکستان کی نزاکت سے استحکام پاکستان پارٹی کی لانچنگ کے بیچ ہر دن ہر رات ہماری قومی تاریخ کا نازک موڑ ہی رہے۔ 1950 کی ریپبلکن پارٹی، ساٹھ کی دہائی میں کنونشنل مسلم لیگ، پھر 80 کی دہائی کی جونیجو لیگ اور پھر مسلم لیگ ق کا ظہور ہوا اور 2010 میں کپتان کو ترقی کی

Read more

رونے والوں سے کہو ان کا بھی رونا رو لیں

سانحہ 9 مئی کے اثرات ہماری سیاست پر گہرے سیاہ بادلوں کی مانند تادیر رہیں گے اس کا ادراک تو سب کو ہے، انہیں بھی جنہوں نے یہ سب کیا اور انہیں بھی جن کے ساتھ یہ سب ہوا۔ اسی خیال کے سبب تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اسد عمر اور پرویز خٹک جیسے لوگ پارٹی عہدے چھوڑ گئے، فواد چوہدری نے عملی سیاست میں توقف کا اعلان کیا اور وسیم اکرم پلس

Read more

ایک غدار کا دوسرے کو خط

یہ خط لندن والے بھائی نے موجودہ حالات میں غداری سلسلے کے نئے چشم و چراغ عمران احمد خان نیازی کے نام بھیجا ہے، یہ خاکہ طنز، مسخ شدہ سچائی اور کڑوے ریاستی گھونٹ پر مبنی ہے، اس کا حقیقت سے بظاہر کوئی تعلق نہیں۔ ڈیئر مسٹر خان، امید کرتا ہوں خیریت سے ہوں گے، تمہارے بھی نام، بیان اور تصویر پر پابندی لگ گئی؟ اب میں تمہیں پیار سے بھی بھائی بلاؤں گا تو تمہیں لگے گا میں تمہیں

Read more

جمہوریت خان

یہ کہانی نظام کے ہاں بیٹے کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، اس بچے نے پورے گھر کو کیسے جلا کر راکھ کر دیا؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب خود نظام بھی مارا مارا ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ آگ لگنے کی وجوہات تلاشیں آپ کو نظام اس کی اولادوں اور طریقہ کار کو سمجھنا ہو گا۔ نظام ایک خاص کیفیت میں جینے کا نام ہے جسے ہر پانچ سال بعد ایک نئی

Read more

اطہر متین کو یہ نہیں کرنا چاہیے تھا

نام نہاد روشنیوں کا منہ چڑاتی اندھیر نگری نے ایک قابل صحافی، دو ننھی پریوں کا شہزادہ، بوڑھی ماں کا دھیمے مزاج والا بیٹا اور سہاگن کا انسان دوست شوہر چھین لیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فروری کی اٹھارہ تاریخ کی صبح سما ٹی وی کے سینیئر پروڈیوسر اطہر متین پر رہزنوں نے فائرنگ کردی۔ عینی شاہدین اور ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران

Read more