تن نا درستے

اصولاً تو اسے مر جانا چاہیے تھا مگر نہیں معلوم کیسے بچ گیا۔ ہجوم سے اسے نکالا گیا۔ نکالنے والے کی ہمت کو داد دینی چاہیے کہ اس نے پولیس کی لاٹھی چارج اور عوام کی طرف سے برستے پتھروں، اینٹوں اور ڈنڈوں سے اسے نکال لیا۔ جیسے ہی اسے نکالا گیا تو پھر چیخنے چنگھاڑنے لگا۔ ” تن نا درستے۔ تن نا درستے۔ تن نا درستے۔“ اٹھنے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔ بھلا اٹھ کیسے سکتا تھا دونوں ٹانگیں

Read more

اندھا

چندہ جمع کیا جا رہا تھا۔ مجھے بھی خبر دی گئی، میں نے اور میرے باقی تینوں بھائیوں نے حتیٰ المقدور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ میری بیوی، بہن، بیٹی اور ماں نے اپنے زیورات تک عطا کر دیے۔ جیسے کسی دانشور نے اپنے نطق کے الفاظ خیرات کر دیے ہوں۔ ہم بہت خوش تھے۔ ہماری آنکھیں قلب و نظر کی آسودگی کے باعث چمک رہی تھیں۔ ہم چاروں خاندانوں کا خیال تھا کہ ابا حضور ضرور اپنے گھر کے

Read more

زیرو اکاون

”کبیر بیٹا! تم بالکل بھی پریشان نہ ہونا۔“ ماں نے اپنے بیٹے کی بلائیں لیتے ہوئے کہا اور کھانسنے لگی۔ یوں لگ رہا تھا جیسے محنت شاقہ نے اس کی حالت کو بد تر اور صحت کو گھن لگا دیا ہے۔ دونوں ہاتھوں سے بیٹے کا چہرہ تھام کر بوسہ لیا۔ ” جا بیٹا! خدا تمھارا حامی و ناصر ہو۔ کبیر بالکل چپ، نظریں جھکائے کھڑا تھا۔ اور اپنا روایتی بیگ اٹھا کر سڑک کی طرف بڑھنے لگا۔ ماں اسے

Read more

پتنگ

اور آخر اس نے پتنگ بنا ہی لی۔ مگر یہ بات الگ ہے کہ اس نے پتنگ بنانے میں کیا کیا قربانیاں دیں اور کیسے کیسے پاپڑ بیلے۔ جب اس کو پتنگ بنانے کا خیال آیا تو ایسا مختلف خیال کسی کو آج تک نہیں سوجھا تھا اس لیے اسے کسی بھی قسم کی مدد اور سہولت ملنے کی امید نہ تھی۔ مگر وہ اپنے ارادے کا پکا تھا اس لیے جتا رہا اور وہ گرتا پڑتا کامیاب ہو ہی

Read more

غاریلے

ایک مدت سے وہ اسی غار میں رہ رہے تھے نہیں معلوم کتنا عرصہ ہو چکا تھا اور ان کی کتنی نسلیں اسی ایک ہی غار میں گزر چکی تھیں بل کہ ایک دفعہ توا یک بزرگ نے سب کو اکٹھا کر کے بڑی تفصیل سے بتایا تھا کہ میں نے اپنے دادا کو دیکھا تھا جن کے قرن ہا قرن اسی غار میں گزرے تھے۔ پیدائش، بچپن، لڑکپن، نوجوانی، جوانی، مردانہ وجاہت اور پھر ڈھلتی عمر اور اسی عمر

Read more

لاش: قاتل اور وارث

نئے مالک نے آتے ہی شور ڈال دیا کہ گھر میں کوئی مر گیا ہے مگر کہاں مرا ہے اس کا اندازہ نہیں ہو پا رہا اور لاش کی تلاش جاری ہے۔ پوچھنے والوں نے پوچھا کہ حضور! پہلے مالک نے تو ہمیں اس بارے بالکل بھی مطلع نہیں کیا تھا تو آپ کو کیسے آتے ہی معلوم ہو گیا کہ گھر میں کہیں کوئی مر گیا ہے اور لاش ڈھونڈنے کا کام جاری ہے۔ لوگوں میں چہ مگوئیاں شروع

Read more

پاکستان میں خطاطی اور اشرف القلم فاؤنڈیشن

آکسفرڈ کانام لیں تو اسٹیفن ہاکنگ، ایم آئی ٹی کا نام لیں تو کوفی انان، ایچی سن کا نام لیں تو عمران خان، ییل کا نام لیں تو جارج ڈبلیو بش، پنجاب یونیورسٹی کانام لیں تو ڈاکٹر عبدالسلام اور جی سی یونورسٹی کانام لیں توعلامہ محمد اقبال ہمارے ذہن میں آ جاتے ہیں۔ یعنی کچھ جگہوں کو لوگوں سے اور کچھ لوگوں کو جگہوں سے ہی جانا جاتا ہے اور اسی طرح نسبتیں بدلتی رہتی ہیں کیوں کہ نسبت بڑی

Read more

بیداری کا خواب اور تعبیر کے دھبے

جج کرسیِ انصاف پہ بیٹھا تو وہ تمام لوگ بھی اپنی اپنی سیٹوں پہ بیٹھ گئے جو جج کے احترام میں کھڑے ہوئے تھے۔ عدالت کھچا کھچ لوگوں سے بھری ہو ئی تھی۔ ایک ایک کرسی پہ دودو لوگ بیٹھے تھے اور کھڑوں کا شمار مشکل ہو رہا تھا۔ ”کارروائی شروع کی جائے۔ “ جج گرج دار لہجے میں بولا۔ ایک آبنوس کا کندہ وکیل کھڑا ہوا۔ سامنے سے اپنے گاؤن کو دونوں ہاتھوں سے ملاتے ہوئے عرض گزار ہوا:

Read more