دو ٹکے کا سیاسی ورکر

پسنی کے تنگ گلیوں میں جب لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے تو مجھ جیسے پاگلوں کے لئے یہ گلیاں اجنبی ہوتے ہیں، اور کبھی جڈی کے ساحل پر جاکر سمندر کی مست موجوں کے ساتھ خود کلامی کرتا ہوں تو کبھی دیگان کے قبروں سے بات کرتا۔ پتہ نہیں مجھ جیسے پاگل، جا اہل اور منفی سوچ رکھنے والا آدمی نے ایک ایسے معاشرے میں کیوں جنم لیا جہاں تعلیمی اداروں کے باہر پڑھنے والے ماہر اقتصادیات اور سیاسیات

Read more

اندھیرے میں روشنی کی کرن

میری نظر اکثر بند کمروں پر پڑتی ہے، جہاں کھنڈرات نما عمارات میں جن اور بھوت بسیرا کرتے ہیں۔ بھوت بنگلے مجھے اپنی طرف کھینچتے ہیں یا میری پاگل پن مجھے ان بنگلوں کی طرف جانے پر مجبور کرتا ہے، یہ اب تک ایک ایسا معمہ جسے حل ہونے میں دہائیاں لگ سکتیں ہیں۔ ویسے بھی ماضی میں میرا آشیانہ جنگل کے آخری کونے میں ہوتا تھا، جہاں رات تو اپنی جگہ دن میں آدمی نما انسان آنے سے کتراتے

Read more

پسنی: نمک بنانے کی قدیم صنعت زوال کا شکار

  آج سے 30 سال پہلے پسنی میں مقامی طور پر نمک سازی کا کاروبار عروج پر تھا اور ایک درجن سے زائد کھلی جگہوں پر نمک بنانے کا کام روایتی طریقے سے کیا جاتا تھا۔ جب دنیا بھر کے ممالک میں تازہ اور جمی ہوئی مچھلیوں کے مانگ میں اضافہ ہوئی تو پسنی میں بھی مقامی کاروباری لوگوں نے کولڈ اسٹوریج قائم کرنا شروع کیے ، اور اس سے نمک سازی کی مقامی صنعت زوال پذیر ہونا شروع ہو

Read more

خوشی کے آنسو

رات بھر کی بے خوابی اور ذہنی اذیتوں سے تنگ ہو کر میں طلوع آفتاب سے پہلے بند کھوٹی سے نکل چکا تھا، مجھے خود معلوم نہیں تھا کہ آج میری منزل مقصود کہاں ہے؟ میرے راستے بھی غیر متعین اور منزل کا بھی پتا نہیں تھا، کیونکہ اداسی اور شدید ڈپریشن کی وجہ سے میں پاگلوں کی طرح تاریک اور بند گلیوں میں آوارہ گھوم رہا تھا۔ چلتے چلتے میری نظر ایک خوبصورت عمارت پر اٹک گئی، قرب و جوار میں بھی کئی خوبصورت اور کھنڈرات نما بنگلے موجود تھیں۔ لوگوں کی رونق سی تھی اور ہر ایک کو جلدی اپنی منزل مقصود تک پہنچنا تھا۔

Read more

سبین بلوچ: گوادر کی ایک باہمت خاتون

سی پیک کے شہر گوادر کے باہمت اور کامیاب عورتوں کی فہرست میں سبین بلوچ کا نام نمایاں نظر آتا ہے، کیونکہ سخت محنت، قابلیت اور نظم و نسق کو بہتر انداز میں چلانے کی وجہ سے آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کی بہترین منتظمہ ہیں۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ میں تاریخ کے مضمون میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سبین بلوچ نے اپنی کیرئیر کا آغاز 2008 میں کمیشن پاس کر کے بطور لیکچرار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں شروع کی اور ایک مہینے بعد انٹر کالج پسنی کو جوائن کیا۔

Read more

خارپشت (جدوک )

خارپشت ایک جنگلی جانور ہے، اور پہاڑی علاقوں میں پایا جاتاہے۔ مکران کے قدرتی حسن میں ایک اضافہ یہ بھی ہے کہ یہاں سمندر، پہاڑ، دریا، صحرا اور میدان ایک دوسرے کے ساتھ ایک لڑی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ خارپشت کو بلوچی زبان میں ”دجوک“ اور ”جدوک“ کہا جاتاہے۔ حالیہ چند عرصے میں تواتر کے ساتھ بارشیں ہونے کی وجہ سے جب کھیت آباد ہوگئے ہیں اور لہلاتی فصلیں نظر آنے لگے۔ تو ایک بار پھر پرندے اور جنگلی

Read more

مہر بلوچ: بلوچستان کی نئی گلوکارہ

موسیقی کے بارے میں اتنا سنا ہے کہ وہ روح کی غذا ہوتی ہے۔ اور جب کوئی موسیقار سریلی آواز اور دھنوں کے ساتھ گارہی ہو تو کئی روحوں کو تسکین ضرور مل رہی ہوتی ہے۔ پدرشاہی معاشرے میں زیادہ تر موسیقار مرد ہوتے ہیں۔ جب کہ عورتیں سماجی اور معاشرتی زنجیروں میں قید ہونے کی وجہ سے بہت کم اس شعبے کو اپناتے ہیں۔ مکران میں بلوچی ادب اور میوزک شاید یہاں کے لوگوں کو وراثت میں ملی ہے

Read more

ورلڈ ٹیچر ڈے

ورلڈ ٹیچر ڈے کی مناسبت پر گورنمنٹ ہائی سکول چربندن میں ”سکول کے پہلے ٹیچر“ دلسرد ابراھیم کی 21 سالہ خدمات کے صلے میں ان کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اور دلسرد ابراھیم کو چربندن میں علم کی شمع روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں علاقہ معززین، استاتذہ کرام اور طلبا بھی موجود تھے۔ جبکہ ورلڈ ٹیچر ڈے کی منسابت سے سکول کے طلبا نے بھی

Read more

ہمارے معاشرتی رویے

ہم بچپن سے جوانی تک تعلیمی اداروں میں پڑھ کر کسی وزیر کی سفارش پر جب کلرک لگ جاتے ہیں تو خوش ہو کر فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ واہ میری پارٹی۔ ہم کسی ایم پی اے، وزیر یا سیاست دان کے ساتھ سیلفی بنا کر لوگوں کو فخر سے یہ بتاتے ہیں کہ ہم بڑے آدمی بن گئے ہیں کہ فلاں وزیر گزیر کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں۔ مگر کبھی بھی یہ سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کہ

Read more

زور دار طمانچہ

زور دار تپھڑ کی آواز سنکر میں نے مڑکر پیچھے کی طرف دیکھا تو ”میرو“ فرش پر پڑا زار و قطار سے رو رہا تھا، سیٹھ شمبے اپنے پہرے داروں کی پہرے میں نیچے کی سیڑھی سے اتر کر اپنے مرسڈیز گاڑی کی طرف جارہا تھا۔ اور ہال کے باہر موجود لوگ ”میرو“ کو لعنت ملامت کررہے تھے۔ مجھ سے جب رہا نہیں گیا تو میں نے میرو کو اٹھا کر گلے لگایا۔ لوگ سمینار ختم ہونے کے بعد اپنی

Read more

لسبیلہ یونیورسٹی میں عورت اور مرد کی برابری پر لیکچر

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگرکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں فیکلٹی آف سوشل اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام Gender inquality in pakistan، challenges and glimmers of hope کے عنوان سے لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر پروگرام کے مہمان خاص وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگرکلچر واٹر ایند میرین سائنسز ڈاکٹر دوست محمد تھے۔ جبکہ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر منظور بلوچ بھی موجود تھے۔ لیکچر پروگرام میں یویورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹ

Read more

خاموش باسی

چلو یہ مان لیتے ہیں کہ ہم شہر خموشاں کے مغربی حصے کے خاموش باسی ہیں۔ ہم بھی ملک کے دوسرے شہریوں کی طرح ہر پانچ سال بعد اپنے حق رائے دہی استعمال کرکے اپنے لئے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔ چلو یہ بھی مان لیتے ہیں کہ روزگار سفارش کے تحت من پسند سیاسی حامی اور کارکنوں کا حق ہے۔ اور ہمیں یہ حق نہیں کہ ہم کسی منتخب نمائندے سے یہ سوال کریں؟ کہ ہمیں روزگار کیوں نہیں مل

Read more

کلانچ کا سفر

طویل خشک سالی کے بعد پسنی کے دیہی علاقوں میں بارش کا حال سنکر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ کیونکہ چند مہینے پہلے کلانچ کے ایک سفر میں درختوں کو اجڑے ہوئے دیکھا تھا۔ سر سبز کھیتوں میں ویرانی تھی اور لوگ پینے کے پانی کے لئے ترس رہے تھے۔ مال مویشیاں مررہے تھے۔ بارش کا آنکھوں دیکھا حال دیکھنے کے لئے ہمیں کلانچ کا سفر کرنا تھا۔ بارش کے بعد آج موسم بھی سہانا تھا۔ اس سہانے موسم کی لطف

Read more

پسنی صفائی مہم

 میر عبدالغفور کلمتی ویلفئیر ٹرسٹ اور وائس آف گوادرسوشل فورم کی جانب سے پسنی کے ساحل کے قریب جمع کچرے کو ٹھکانہ لگا کر صفائی مہم کا افتتاح۔ بھاری مشنیری کے ذریعے کچرے کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ڈیپمنگ کرنے کا کام شروع۔ اس موقع پر میر عبدالغفور کلمتئی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیرمین اور گوادر کے معروف سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی نے پسنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساحل کے باسی ہیں اور ساحل ہماری پہچان ہے۔

Read more

پسنی گولڈن ویک

گورنمنٹ ہائی اسکول شپانکو بازار پسنی میں جاری گولڈن ویک اختتام پذیر۔ گولڈن ویک کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد۔ اختتامی تقریب کے مہمان خاص میونسپل کمیٹی پسنی کے چیرمین عبدالحکیم بلوچ تھے۔ جب کہ اسٹیج سکریٹری کے فرائض کامران اسلم نے سر انجام دیے۔ گولڈن ویک کے اختتامی تقریب سے وائس چیرمین میونسپل کمیٹی پسنی کے بی سعید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اخلاق احمد، سابق ڈپٹی ڈی ڈی او پسنی اکبر مرزا، نالج ان انگلش لینگوئج سینٹر کے

Read more

پسنی کے ساحل یا کچرا دان

سورج غروب ہونے میں ابھی دو گھنٹے باقی تھے۔ پہاڑ کے دامن میں واقع ”جڈی“ بیچ ایک دلکش منظر پیش کررہا تھا۔ سمندر کی موجیں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے تھے۔ سمندر کے کنارے شام کا منظر بہت حسین تھا۔ لوگ انجوائے کے ساتھ ساحل کو گندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے تھے۔ ہم بھی بے بسی کے عالم میں پسنی کے حسین سیاحتی مقام سے نکل کر شہر خموشاں کی طرف نکل چکے

Read more

پسنی کے ساحل آبی حیات کے لئے غیر محفوظ

ایک طرف جہاں پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے نہ صرف سرجوڑ کر منصوبہ بندی کر رہی ہے، بلکہ انہی منصوبوں کو عملی جامہہ پہنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ سمندر کی تہہ میں موجود ملین ٹن پلاسٹک کے تھیلوں اور کچروں کو ٹھکانہ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہے تو دوسری طرف ہم خود اپنی ساحل کو گندا کرنے میں دن رات ایک کر رہے ہیں۔ مکران کے حساس ساحلی علاقوں میں

Read more

گوادر میں کچھوے مر رہے ہیں

مکران کے ساحلی علاقے ”دران“ جیوانی، ”تاک“ اورماڑہ اور پاکستان کے سب سے بڑا جزیرہ ”اسٹولہ“ کو گرین ٹرٹل کے لئے محفوظ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ ماہرین حیاتیات کی نظر میں یہ علاقے آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے سبز کچھوؤں کی افزائش نسل کے لئے محفوظ زون ہیں۔ دوسری جانب معدوم نسل کے کچھوؤں کی مردہ حالت میں پایا جانا بھی ایک تشویش ناک امر ہے۔ گوادر کے مغربی ساحل ”پدی زر“ میں ایک مردہ کچھوا پایا

Read more

ایک نظر اس جانب بھی

ہم ایک ایسے سفر کی طرف جارہے تھے جس کی آخری منزل واپس میرے لئے میرا جھونپڑی نما گھر تھا۔ ویسے بچپن گاؤں میں گزار کر مجھے ہر گاؤں اپنا لگتا ہےجہاں ہم بچے مسقبل سے بے خبر ایک ہنسی خوشی زندگی بسر کرتےتھے۔ باپ سمندر کا پیٹ چیر کر ہمارے لئے دو وقت کی رزق کا بندوبست کرتا تھا۔ نانا کی کاوشوں سے بنائے گئے پرائمری سکول میں دوسرے بچوں کی طرح ہم بھی الف انار اور ب بکری

Read more

پسنی حلقہ پی بی 51 گوادر

حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار میر چاکر سنگھور بی این پی کے امیدوار میر حمل کلمتی کے حق میں دست بردار، اپنی رہائش گاہ میں میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری کے ساتھ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی این پی کے امیدوار میر حمل کلمتی کے حق میں دست بردار ہونے کے ساتھ ساتھ بی این پی کے حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر طارق رند، کہدہ

Read more

گوادر میں اہم سیاسی تبدیلی

پسنی (ظریف بلوچ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کہدہ علی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی اور بنیادی رکنیت سے استفعی دے کر بی این پی میں شمولیت کا اعلان کرلیا۔ نوری ہاؤس پسنی میں سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہدہ علی نے کہا کہ آج میں ایک بڑا فیصلہ کرچکا ہوں

Read more

اسمبلی کے امیدوار اور گوادر کا تعلیمی مستقبل

الف اعلان اور بامسار گوادر کے اشتراک سے ”گوادر کے تعلیمی مسقبل“ کے عنوان سے گوادر پریس کلب گوادر میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدواران بی این پی مینگل کے میر حمل کلمتی، متحدہ مجلس عمل کے سعید احمد، آزاد امیدوار اویس اقبال اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کہدہ علی نے اپنے اپنے پارٹیوں کے تعلیمی منشور پیش کیے۔ جبکہ امیدواروں نے گوادر کے تعلیم کے حوالے

Read more

مکران کی انتخابی صورتحال پر جائزہ

مکران ڈویژن تین اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور پر مشتمل ہے اور یہ خطہ موجودہ دور میں سی پیک کا علاقہ کہا جاتا ہے۔ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی نسبت یہاں سیاسی منظر نامہ اس لئے مختلف ہے کہ مکران میں بلوچستان کے دیگر اضلاع کے برخلاف قبائلی اور سرداری نظام موجود نہیں ہے بلکہ یہ خطہ سیاسی دانشوروں اور ورکرز کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ بلوچستان کے سیاسی تناظر میں مکران کی نہ صرف ایک اہم کردار

Read more

ساحل اور ہماری غیر ذمہ داریاں۔۔۔

سمندر کے کنارے واک کرتے ہوئے گرمی سے نڈھال تھا۔ وہی سمندر جہاں ہروقت یخ بستہ ہوائیں چلتے تھے اور گرمیوں میں بھی سرد ہوائیں چلتے تھے۔ آج عجیب موسم کا سماں تھا۔ درجہ حرارت بھی پچاس سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ چکی تھی۔ کبھی سنا نہیں تھا کہ اتنا گرمی ہوا ہے۔ جس ساحل کے کنارے ہم رہ رہے ہیں۔ وہاں گرمیوں کے موسم میں گرمی کا زیادہ زور نہیں ہوتا تھا۔ چند سالوں سے درجہ حرارت کا یکدم

Read more