سڈنی شیلڈن: خودکشی کی کوشش سے کامیابی تک

سترہ سال کی عمر میں میں ایک ڈرگ سٹور پر ڈلیوری بوائے کی جاب کرتا تھا۔ اس جاب کی بدولت میرے لئے ممکن ہوا کہ اتنی خواب آور گولیاں چوری کر لوں جن سے خودکشی کرنا ممکن ہو جائے۔ مجھے علم نہ تھا مرنے کے لئے کتنی گولیاں کھانا ہوں گیں۔ مجھے اتنا اندازہ تھا کہ بیس گولیوں سے کام چل جائے گا۔ احتیاطاً ایک وقت میں صرف چند گولیاں چراتا تھا تاکہ دواساز کو شک نہ ہو جائے۔ میں

Read more

امریکہ کا نظام انصاف

امریکہ میں مقدمات کی سماعت اور فیصلے جیوری کرتی ہے۔ جج قانون کی وضاحت اور تشریح کے ساتھ جیوری کے ارکان کی رہنمائی اور سوالوں کے جواب دینے کے لئے موجود ہوتا ہے۔ نیز کون سی شہادت قابل قبول ہے اس کا فیصلہ بھی جج کرتا ہے۔ جیوری فیصلہ دیتی ہے اور ملزم کے مجرم ثابت ہونے پر سزا کا تعین جج کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں جج کا کردار وہی ہوتا ہے جو کھیل میں ریفری کا ۔ جج

Read more

غذاؤں اور غذائی اجزا سے امراض کا علاج

ڈاکٹر رچرڈ فرشین اکثر غذائی ضمیموں یا ادویات سے اپنے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ ان کے بقول غذاؤں اور غذائی اجزا میں مریضوں کو صحت یاب کرنے کی ویسی ہی صلاحیت ہوتی ہے جیسی کیمیائی ادویات (فارماسیوٹیکل) میں۔ درحقیقت غذائیں اور غذائی اجزا بیماروں کو شفا دینے والی قدرتی دوائیں ہیں۔ انسان ہزاروں سال سے ان قدرتی دواؤں کو استعمال کر رہا ہے۔ اب جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ پودوں، سبزیوں،

Read more

کوڑے سے کھانا چن کر کھانے والے ایک کروڑ پتی کی کہانی

جان میڈینا اپنی کتاب جینیاتی جہنم (Genetic Inferno) میں ایک لالچی دادے کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ اس کا نام پیڈرو فرض کر لیتے ہیں۔ پیڈرو کی کہنی دلچسپ ہے اور المناک بھی۔ اس کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا۔ اسے پانی سے خوف آتا تھا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ وہ لزبن کا رہائشی تھا جو کہ پرتگال کی بندرگاہ ہے۔ غربت سے تنگ آ کر اس نے 14 سال کی عمر میں ملک چھوڑ کر نئی دنیا

Read more

کیا مذہب نے سائنس کی برتری تسلیم کر لی؟

ساری دنیا جانتی ہے کہ کیتھولک اور پروٹسٹنٹ پادریوں نے کوپر نیکس اور گلیلیو گلیلی کے سائنسی نظریات کو بائبل کی مقدس تعلیمات کے خلاف قرار دے کر ان کی ڈٹ کر مخالفت کی۔ گلیلیو سے پہلے بھی پادری ہر نئے خیال، نظریے، یا سائنسی دریافت پر حرام یا ناپاک کا لیبل لگا کر مسترد کر چکے تھے۔ کوئی کتاب یا تحریر پسند نہ آتی تو اس پر بلاسفیمی کا لیبل لگا کر ضبط کر لیتے اور آگ کی نذر

Read more

کیا مذہب نے سائنس کی برتری تسلیم کر لی؟

ساری دنیا جانتی ہے کہ کیتھولک اور پروٹسٹنٹ پادریوں نے کوپر نیکس اور گلیلیو گلیلی کے سائنسی نظریات کو بائبل کی مقدس تعلیمات کے خلاف قرار دے کر ان کی ڈٹ کر مخالفت کی۔ گلیلیو سے پہلے بھی پادری ہر نئے خیال، نظریے، یا سائنسی دریافت پر حرام یا ناپاک کا لیبل لگا کر مسترد کر چکے تھے۔ کوئی کتاب یا تحریر پسند نہ آتی تو اس پر بلاسفیمی کا لیبل لگا کر ضبط کر لیتے اور آگ کی نذر

Read more

ارتقا کیسے ہوتا ہے؟

سائنس کے مختلف میدانوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ہماری زمین پر پائے جانے والے تمام جانداروں کا جد امجد ایک ہی ہے۔ یہ جد امجد یک خلوی تھا اور آج سے کوئی چار ارب سال پہلے وجود میں آیا۔ اس یک خلوی جاندار سے انواع و اقسام کے کروڑوں جاندار کیسے وجود میں آ گئے؟ ارتقا کی تھیوری یا نظریہ اس سوال کا جواب دیتا ہے۔ کچھ لوگ نظریہ ارتقا کا مطالعہ کیے بغیر فرض کر لیتے ہیں

Read more

نوجوان لڑکیاں شادی کے لئے بوڑھے مردوں کا انتخاب کیوں کرتی ہیں؟

ماہرین نفسیات نے اس کی دس بڑی وجوہات بتاتے ہیں۔

معاشی استحکام یا مالی آسودگی: ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا اور اس کے ہونے والے بچوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہو۔ بڑی عمر کا مرد اپنا پروفیشنل کیریئر بنا چکا ہوتا ہے۔ اس کے پاس جاب، مکان، بنک بیلنس سب کچھ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ایک بیس سالہ نوجوان ابھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہوتا ہے۔ لہذا ان لڑکیوں کو ایسے نوجوان میں کوئی کشش محسوس نہیں ہوتی۔

Read more

مورمن کی کتاب کہاں سے آئی؟

جوزف سمتھ 14 سال کا تھا تو اس کے دل میں چرچ جانے کی خواہش پیدا ہوئی۔ لیکن چرچ تو بہت سارے تھے اور ہر ایک چرچ کا یہی دعوی تھا کہ وہی خدا کے سچے مذہب کا علمبردار ہے اور باقی سب جھوٹے۔ اسی تذبذب میں بائبل کی یہ آیت اس کی نظر سے گزری۔ ”اگر کسی انسان میں عقل و فراست کی کمی ہے تو اسے چاہیے کہ خداوند خدا سے رہنمائی حاصل کرے۔ “ جوزف کا یہی

Read more

کیا مورمن کی کتاب وحی یا الہام ہے؟

مورمن کی کتاب کی اشاعت کے فوراً بعد ناقدین نے اس کتاب کے آسمانی یا الہامی ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار شروع کر دیا۔ ناول نگار سولمن (سلیمان) سپالڈنگ کی بیوہ، بھائی، دوستوں، اور پڑوسیوں کو مورمن کی کتاب اور سپالڈنگ کے غیر مطبوعہ ناول میں مماثلت نظر آئی۔ ان کے بقول مورمن کی کتاب کے مرکزی کرداروں مثلاً لحی، نیفی، اور لامن کے نام وہی ہیں جو انہوں نے سپالڈنگ کے ناول میں پڑھے تھے۔ اس نظریے

Read more

مورمن مذہب کی مختصر تاریخ

مورمن مذہب کا بانی جوزف سمتھ 23 دسمبر 1805 کو امریکی ریاست ورمونٹ کے ایک قصبے شیرون میں ایک تاجر اور کسان جوزف سمتھ سینئر کے گھر پیدا ہوا۔ اس کی ماں کا نام لوسی میک سمتھ تھا۔ جوزف سمتھ جونیئر کی پیدائش کے چند سال بعد اس خاندان پر برا وقت آگیا۔ سات سال کی عمر میں جوزف جونیئر ہڈیوں کی ایک بیماری میں مبتلا ہو گیا اور وہ تین سال تک چلنے پھرنے سے معذور رہا۔ تجارت میں

Read more

سائنس کا ابہام

سائنسدان اور ماہر حیاتیات حضرت علامہ روپرٹ شلدریق اپنی کتاب "سائنس سٹ فری” میں لکھتے ہیں کہ آج کچھ سائنسدانوں کی تنگ نظری کی وجہ سے سائنس نے بھی ایک مذہب کی شکل اختیار کر لی ہے. جس طرح ہمارے مذھبی پیشوا اور ان کے مقلدین بغیر سوچے سمجھے یا تحقیق و تفتیش کئے صدیوں پرانے مذہبی عقائد کو مقدس مانتے اور ان میں کسی ترمیم یا تبدیلی کو گناہ سمجھتے ہیں بالکل اسی طرح یہ سائنسدان بھی کچھ سائنسی

Read more

کیا ایپل کے بانی سٹیو جوبز اپنی بیوی اور بچوں سے بدسلوکی کرتے تھے؟

سٹیو جوبز کی بڑی بیٹی لیسا برینن جابز نے سمال فرائی (Small Fry) کے عنوان سے ایک آپ بیتی لکھی ہے۔ یہ کتاب 4 ستمبر کو شائع ہو گی۔ لیکن اس کتاب پر ابھی سے اخبارات اور میڈیا میں تبصرے شروع ہو گئے ہیں۔ ہمارے ایک عزیز دوست جوکہ عمران خان کے زبردست حامی ہیں انہوں نے کتاب میں سٹیو جابز پر لگائے گئے الزامات کو حرف بہ حرف سچ مان کر ایک پوسٹ لکھ دی۔ میں نے ان کی

Read more

عیسائیت کے دور سیاہ کی ایک جھلک

چند برس ہوئے محترم عامر ہاشم خاکوانی صاحب نے اپنے ایک کالم میں اسلامی خصوصاً پاکستانی مذہبی پیشواوں کو مشورہ دیا کہ وہ’عظیم‘ عیسائی مصلح دین جان کلوین کی زندگی اور کارناموں کا مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دینی اصلاحات کرکے دین اسلام کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں. اتفاق سے انہی دنوں لارنس اور نانسی گولڈسٹون کی تصنیف کردہ ایک کتاب ’شعلوں سے باہر‘ میرے زیر مطالعہ تھی.

Read more