برہنہ سچائی، جو کنویں کی تہہ میں جا چکی ہے

سرکاری سکول کی استانی جب بھی ذرا سستانے کے موڈ میں ہوتیں تو مجھے کلاس کے آگے کھڑا کر کے خود کہیں نکل جاتیں اور اگلے کئی گھنٹے کلاس کے سب بچے کورس کی شکل میں یہ نظم دہراتے رہتے۔ اردو کی پہلی یا دوسری کتاب میں اسمعیٰل میرٹھی کی وہ نظم مجھے آج تک یاد ہے، نظم تھی؛ ”سچ کہو ہمیشہ سچ“ جہاں سچ کے پرچار سے استانی صاحبہ کی انا کو تسکین ملتی، وہیں وہ اپنے ضروری و

Read more

رائے قائم کریں مگر رائے اور گالی میں تفاوت کو سمجھیں

مقتل اب کے ذرا نئی دھج سے سجا ہے۔ من چاہے کی مدح سرائی میں، نو دریافت حدیں پار کی جا رہی ہیں۔ مقتل گاہ میں رائے سے اختلاف رکھنے والے کے لیے کہیں جائے سکون نہیں۔ جو ہم سے اختلاف رائے کرے گا، گویا وہ غدار ہے ؛ اس کے سوا کچھ نہیں۔ پست فکری کا یہ عالم ہے کہ جو کسی سے متفق نہیں، اس کے لیے کسی کا خود ساختہ عدالتی نظام حرکت میں آ جاتا ہے،

Read more

اسمارٹ فون کا نشہ اور ہمارے بچے

کیا کبھی کسی نے محسوس کیا ہے کہ آج کے زمانے میں سب سے بد ترین نشہ انٹر نیٹ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون کا نشہ ہے؟ میرے دن کا بیش تر حصہ دفتر اور کام میں گزرتا ہے۔ کام کے اوقات کہنے کو تو صبح نو سے شام پانچ بجے کے ہیں مگر دفتر جانا، وا پس آنا الگ سے ایک مہم سر کرنے کے برابر ہے۔ گھر سے میری غیر موجودی کے دوران میں، بچے اپنی نانی کی نگرانی

Read more

ہم آخر ہیں کون؟

میری سات سالہ بیٹی کے معصوم سوال اکثر مجھے لاجواب کر دیتے ہیں کہ بہت سوچ بچار کے بعد بھی میرے دماغ کے کسی گوشے سے کوئی ایسا جواب نہیں مل پاتا جو اس کی متجسس سوچ کو مطمئن کر سکے۔ آج صبح یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھتے ہوئے وہ رکی اور اپنے مخصوص انداز میں میرے پاس آ کر بولی :۔ ماما، سکھ برے ہوتے ہیں؟ نہیں بیٹا۔ سکھ برے نہیں ہوتے۔ جیوز؟ نہیں۔ ہرگز نہیں کرسچنز؟ نہیں بیٹا

Read more

کرونا کے بعد درپیش تعلیمی چیلنج

سال کے آغاز ہی پہ کرونا جیسی وبا نسلِ انسانی پہ آفتِ ناگہانی کی صورت ٹوٹ پڑی۔ کچھ وقت کے لئے کاروبار زندگی مکمل طور پر جیسے تھم سا گیا ہو، الحمدللہ صورتحال اب کچھ معمول پر آتی جا رہی ہے، مگر اس دوران میں اصل نقصان ہمارے بچوں کا ہوا ہے۔ یونیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کووِڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے نتیجے میں ایک ارب 60 کروڑ طلبا پر

Read more

راجا داہر سے ارطغرل تک

کرونا کی وبا کے علاوہ آج کل سوشل میڈیا پر دو ہی ایشو ہیں۔ راجا داہر اور محمد بن قاسم میں سے اصل ہیرو کون اور ترک ڈراما ارطغرل۔ اس بہ ظاہر انتہائی معمولی اور مکمل طور پر غیر ضروری بحث کے باعث لبرل اور مذہبی حلقوں کے نقطہ نظر میں ایک واضح اور پریشان کن تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔ رہی سہی کسر ارطغرل کی ہیروئن اسرا بلیگچ کی سوشل میڈیا پر جاری تصاویر نے پوری کر دی اور مضحکہ خیز اور لا حاصل بحث کو نیا رخ دے ڈالا۔

Read more

عورت سوشل میڈیا پہ بھی آزادی کا سانس نہیں لے سکتی؟

ایک لمحے کے لیے سوچیے کہ آپ فیس بک پر اپنے معمول کے مطابق مصروف ہوں، کہ اچانک میسنجر کال نوٹیفکیشن دکھانے لگے، جہاں کوئی ان جان سیدھا وِڈیو کال کر ڈالتا ہے۔ آپ کال مسترد کرتے ہیں، تو بھی متواتر پیغامات کی گھنٹیاں بجنے لگتی ہیں۔ یہاں تک کہ لغو، فحش اور انتہائی غیر شایستہ پیغامات اور تصاویر کہ جن کا ذکر کرنا بھی یہاں مناسب معلوم نہیں ہوتا، ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ بھولے سے اپنی

Read more

ونٹر ڈِپریشن سے کیسے بچیں؟

یخ بستہ رُت اپنے جوبن پر ہے۔ پہاڑوں پر برف کے انبار اور میدانوں میں کہرے کی تہیں۔ دھند کی دبیز چادر کئی کئی دن تک سورج کی روشنی کو روکے رکھتی ہے کہ معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک کے پہاڑی علاقوں میں رِکارڈ برف باری اور برفانی طوفانوں سے درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ میں اکثر سوچا کرتی تھی کہ اداس شاعری اور ہجر فراق کا ذکر سردیوں ہی میں کیوں؟

Read more

تعلیم یافتہ وحشی اور ہمارے بچوں کا مستقبل

میں آج وقت پر دفتر سے واپس گھر نہیں پہنچ سکی، جان سولی پر ٹنگی رہی کہ میرے بچے آج سکول سے واپس کیسے آئیں گے؟ دفتر کی کھڑکیوں سے دکھائی دینے والے دھوئیں کے سیاہ بادل اور ٹی وی سکرین پر دل دہلا دینے والے مناظر… ایک ٹکر میں دکھائی دیا کہ حملہ آور گروہ میں سیاہ کوٹ پہنے نوجوانوں کے ساتھ سفید ریش بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ خدا خیر کرے۔ آج لاہور میں اچھے خوش لباس

Read more

بدھا کی ہم راہی میں نروان کے وہ پل

جاڑے کی رُت گزرنے کو تھی۔ ٹنڈ منڈ درختوں کی شاخوں سے پھوٹتی کونپلیں بہار کی نوید دے رہی تھیں۔ موسم میں ایک خوش گوار سی خنکی تھی اور نیلگوں آسمان پر کہیں کہیں سفید روئی کے گالوں سے بادل بکھرے پڑے تھے۔ گاڑی موٹر وے پر دوڑ رہی تھی۔ باہر کا وہ منظر کسی حسین خواب کی طرح کا تھا۔ چہارسو پھیلی پیلی دھوپ نے کچھ ایسا سماں باندھ دیا تھا، کہ میں اپنا سر سیٹ کے ساتھ ٹکا

Read more

دو ٹکے کا فیمن ازم

کچھ روز سے ہر طرف اس "دو ٹکے کی عورت” والے ڈائیلاگ کو لے کے نت نئی بحث اور دلائل سن رہی ہوں۔ بات عورت یا مرد کی نہیں، جو کوئی بھی خود پہ "بکاؤ” کی تختی سجا کے بیچ بازار آ کھڑا ہو گا، اس پر برانڈ نیم اور قیمت کا ٹیگ تو ضرور ہو گا۔ تو پھر یہاں فیمن ازم کارڈ ہی کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟ کیا صرف عورت ہونے کی بنا پہ کسی دانستہ یا

Read more

کیا آپ خود کشی کرنا چاہتے ہیں؟

ہمارے یہاں جسمانی بیماریوں کو تو بیماری تسلیم کیا جاتا ہے، نفسیاتی بیماریوں کو نہیں۔ نفسیاتی بیماریوں کی علامات واضح بھی ہوں اور جان بھی لیا جائے کہ یہ نفسیاتی عارضہ ہے پھر بھی اس سے آنکھیں چرائی جاتی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ نفسیاتی بیماریوں کو باعثِ شرم جانا جاتا ہے۔ وقتہََ فوقتہََ ہم سب اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ عموماً یہ علامات ایک یا دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور ہماری زندگیوں

Read more

حریم شاہ، قندیل بلوچ کا دوسرا جنم؟

گزشتہ چند روز سے ہمارے یہاں سوشل میڈیا سلیبرٹی حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے کانفرنس روم سے جاری ٹک ٹاک وِڈیو کا چرچا ہے۔ کوئی اس کا تعلق موجودہ حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کی اخلاقی گراوٹ سے جوڑ رہا ہے، کوئی حریم شاہ کے کردار کے متعلق اپنی معلومات پہنچا رہا ہے، غرض یہ کہ جتنے منہ اُتنی باتیں۔ مجھے یوں لگتا ہے، کہ اس سیاسی گہما گہمی کے موسم میں، بہ ظاہر حصولِ شہرت کی چاہ میں

Read more

قوم کو دیکھنا ہو تو اس کے بیت الخلا دیکھو

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سات ارب لوگوں میں سے چھے ارب کے پاس موبائل فون تو ہے، لیکن ڈھائی ارب کے پاس ٹوائلٹ (Toilet) کی سہولت نہیں ہے۔ یوں تو ٹوائلٹ اور موبائل فون میں کوئی مناسبت نہیں، دونوں قطعی الگ، الگ چیزیں ہیں۔ لیکن دست رس کی بات کریں تو حیران کن حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی عوام کے پاس ٹوائلٹ کم اور موبائل فون زیادہ ہیں۔ پاکستان دنیا کے اُن

Read more

خوشیاں آپ کی مٹھی میں

’’تتھا گت، کیا شانتی اور آنند ستیہ ہیں‘‘؟ آنند کا سوال سن کے مہا آتما بدھ نے، پیڑ تلے بیٹھے بیٹھے جھڑے پتوں سے مٹھی بھری۔ ’’اے آنند، کیا سارے پتے میری مٹھی میں آ گئے ہیں‘‘؟ آنند جھجکا، ’’تتھا گت، یہ رُت پت جھڑ کی ہے، جنگل میں اتنے پتے جھڑے ہیں، کہ ان کی گنتی نہیں ہو سکتی‘‘۔ ’’تو نے سچ کہا۔ اے آنند، اپت جھڑ کے ان اَن گنت پتوں میں سے، بس میں مٹھی بھر سمیٹ

Read more

کرنٹ اکاونٹ سمجھی جانے والی عورتیں

’’آپ کے شوہر آپ کو کیوں چھوڑ گئے‘‘؟ یا ’’آپ دوسری شادی کیوں نہیں کر لیتیں‘‘؟ ایسے سوالوں کے جواب ہر کس و نا کس، بالخصوص کسی اجنبی کو دینا، کس قدر مشکل ہوسکتا ہے اس کا اندازہ سوال کرنے والے کو نہیں ہوتا۔ اور ایسے میں جب سنگل مدر کے بچے بھی ساتھ ہوں، وہ حیران نظروں سے ماں کو کبھی سوال کنندہ کو دیکھتے ہوں، تو ایک بیوہ یا طلاق یافتہ ماں کی دلی کیفیت کا اندازہ ایک

Read more

اپنے ہی گھر کا دروازہ نہ کھلے تو کوئی کہاں جائے؟

مجھے وہ دن یاد ہے، جب میں بنک میں اپنے روزمرہ معمولات نپٹا رہی تھی۔ ہلکے میک اپ، اچھی تراش خراش کے سوٹ میں ملبوس، وہ جھجکتے جھجکتے، آہستہ خرام میرے سامنے آ کھڑی ہوئی۔ میں نے اس پر ایک اچٹتی سی نگاہ ڈالی، تو اس کی ڈریسنگ سینس نے مجھے اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ ’’سلام۔ میرا نام شیزی ہے‘‘۔ اس کی بھاری مردانہ آواز سن کر میں چونکی، لیکن مشاق اور خوش اخلاق سیلز مین کی طرح اسے

Read more