میری حرکت معطل ہو چکی ہے

سامنے لیپ ٹاپ کھلا ہے، انگلیوں میں دبا سگریٹ جل کے راکھ ہو چکا، مختلف ٹیبز کھول کے بند کر دیتا ہوں۔ ایک تلاش ہے، جو انٹرنیٹ کے بس کی نہیں۔ ایک اداسی ہے، جس کی جڑیں میرے وجود سے ہو کر زمین میں اتر چکی ہیں، اور میری حرکت معطل ہو چکی ہے۔ اداسی کہاں سے آتی ہے؟ نامراد تلاش سے۔ تلاش کس کی ہے؟ وہ جو گزر گئے ان کی؟ جو بچھڑ گئے؟ یا ان کی جن کے

Read more

پی ٹی آئی کا توڑ اور نئی حکومت

سیاسی تجزیہ درپیش ہے لیکن ہمیں اندر کی خبر تک رسائی نہیں۔ نواز و زرداری کے دل میں کیا ہے اس کی خبر کہاں سے آئے گی۔ تاہم، کچھ اصول ہیں جو سامنے ہیں، اور کچھ کامن سینس کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہوں جس کی بنیاد پر چلتے تجزیوں میں ایک چھوٹی سے رائے کا اظہار ہے۔ جسے ادنی بالکل نہیں سمجھتا۔ الیکشن ہو گئے۔ پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری تھی لیکن عوام نے

Read more

بارے کچھ ذہنی مرض، معاشرے اور معالج کے

زندگی ہے، مشکل ہے، گزارنے میں سر دھڑ کی بازی لگ جاوے۔ زندگی اور دھڑ چلانے کو کانوں کے درمیان ایک مشین دھری ہے، جو اتنی نفیس ہے کہ ایک نس ٹس سے مس اور بس۔ داخلی اور خارجی عوامل سے متاثر ہوتی ہے۔ حوادث اس کو غیر متوازن کر سکتے ہیں۔ اس کی فنکشنگ خراب ہو جائے تو داخلی اور خارجی عوامل مل کر ہی اس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ کسی ایک طرف سے خرابی بہتری کے رستے

Read more

احیائے استعمال خط کیوں ضروری ہے؟

کہا جاتا ہے تحریر کی ایجاد سے لفظ اور علم کی عمر میں اضافہ ہوا۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے الفاظ کو تحریر میں ڈھال کر عقلی پیرائے میں استعمال کیا جائے تو زندگی کے مختلف پہلؤں سے متعلق دیرپا علم سامنے آتا ہے۔ صاحب علم افراد خاص طور مصنفین نے دنیا سے متعلق اپنی ایجادات، تجربات یا ذاتی خیالات کی ترجمانی کے لیے تحریر کو کتابوں، یا مضامین میں ڈھالا، جس سے مادے سے متعلق علم کو لمبی

Read more

کیا درآمدات پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں؟

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کیے جانے والے اب تک کے امپیریکل تجزیوں سے معلوم ہوتا کہ پاکستان کی شرح نمو اور درآمدات میں باہمی تعلق پایا جاتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ جب شرح نمو میں اضافہ ہو گا تو درآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔ کیونکہ جب شرح نمو میں اضافہ ہوتا ہے تو خام مال، مشینری، اور پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوتا جو پاکستان درآمد کرتا ہے۔ لہذا لا محالہ طور پر شرح

Read more

اپوزیشن نے حکومت گرانے کا اتنا بڑا رسک کیوں لیا

پاکستان کی تاریخ نے خود کو ایک بار پھر دہرایا، ایک اور وزیر اعظم بغیر مدت پوری کرے ڈنڈا ڈولی کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ تاہم، اس بار وزیر اعظم کے گھر بھیجے جانے پر جمہوریت پسند احباب کی جانب سے بہت زیادہ دکھ کا اظہار اور احتجاج نہیں کیا گیا۔ جس کی بڑی وجہ وزیراعظم اور اس کی حکومت پر منتخب ہونے کا الزام ہے۔ دوسری جانب حکومت گرانے کے لیے بھی آئینی راستہ اختیار کیا گیا تھا۔

Read more

میں کون ہوں؟

مجھے میری رائے لیے بغیر پیدا کیا گیا اور پھر ایک عدد زندگی تھما دی گئی۔ جس کا راستہ دکھ، تکالیف، مصائب اور اداسی سے تعبیر ہے۔ ہاں مگر زاد راہ میں ہمت، حوصلہ، شجاعت اور ہنسی بخشی گئی تھی۔ تاہم ہمت اور شجاعت سے کام لیتے ہوئے ہنسی مکمل استعمال کر چکا ہوں۔ اب میرے ہمسفر میرے نہ ہنسنے کی وجہ دریافت کرتے ہیں تو انہیں کیسے بتاؤں کہ زندگی کے اس سفر کے دوران دستیاب زاد راہ سے

Read more

مرد تکلیف میں ہے

مینار پاکستان پر جو واقعہ پیش آیا برا ہوا۔ بغیر اگر مگر چونکہ چنانچہ اس واقعہ اور اس جیسے تمام واقعات کی مذمت لازم ہے۔ یہ واقعہ کیوں ہوا، یہ جاننا اہم نہیں۔ اہم یہ ہے کہ ایک بار پھر مرد نے دست درازی کی ہے۔

Read more

آج اور کل کے درمیاں یہ جو اک رات پیوستہ ہے

وہ رات کہ جو اپنی آ غوش میں ناجانے کتنے راز رکھتی ہے۔ اس رات کی خبر کون لکھے گا؟ آج سے کل میں داخل ہونے کے لیے یہ جو رات بھر کی مسافت ہے، اس مسافت کو طے کرنے کے لیے غم کی سواری ہاتھ لگے تو یہ رات ایک قوسی شکل اختیار کر لیتی ہے، جس کی ایک طرف چڑھائی اور دوسری طرف ڈھلوان ہے۔ پھر یہ گاڑی ہر اسٹاپ پہ رکتی ہر مسافر اٹھاتی قوسی شب کی

Read more

کیا بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان کا ایک بیان ان کے فیس بک آفیشل اکاؤنٹ سے شائع کیا گیا ہے۔ جس میں خان صاحب فرماتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ اس بیان کے دوسرے حصے میں کہا گیا ہے کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ بیشک ملک کا کوئی بھی باشندہ کہیں بھی مشکل میں ہو اس کی مدد کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہونا چاہیے۔ یہاں تحریر

Read more

پروہت راج اور لوگل کی مدت ملازمت میں توسیع

ایک طرف طلبہ یکجہتی مارچ ہے اور دوسری طرف لوگل (سومیری زبان میں سپہ سالار کو کہتے ہیں ) کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں ہیں۔ ایک میں خیر کے اثرات نظر آتے ہیں تو دوسرے میں اللہ خیر ہی کرے کے اثرات۔ طلبہ مارچ اپنے ساتھ نویدِ فکر لایا ہے۔ تو دوسرا اپنے ساتھ محض فکر لایا ہے۔ عدالت عظمی نے ایک بار تراہ نکالنے کے بعد لوگل کی سرکاری زندگی بڑھا دی ہے۔ مدت کل چھ ماہ

Read more