اوہائیو کی مسجد اور رونالڈو کا قبولِ اسلام

آپ کہاں کھڑے ہیں۔ لکیر کے اس طرف سے جو عیب لگے دوسری طرف ہوں تو ہنر معلوم ہوتا ہے۔ لکیر کے بالکل اوپر کھڑے ہونے کا فاٸدہ یہ ہے کہ دونوں طرف کے میدان صاف دکھاٸی دیتے ہیں۔ مسلم دنیا اس وقت ایک عجیب بحران کا شکار ہے۔ اس کی سیاسی اور تاریخی وجوہات پر اہل دانش غور کرتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ ایک فکری بحران بھی ہے۔ پڑھے لکھے لوگ دوستوں  سے سنتے ہیں کہ پاکستان میں اسلام

Read more

قائداعظم یونیورسٹی۔ سائیڈ بی

قائداعظم یونیورسٹی کا موازنہ پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی سے نہیں کیا جا سکتا۔ تعلیمی اداروں کا مزاج اکثریت سے بنتا ہے۔ لمز ایک الگ دنیا ہے۔ غریب طلبا کو سکالرشپس دینے کے باوجود یہاں کا اکثریتی مزاج الیٹسٹ ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اپنے سکیل جغرافیے اور بجٹ کے اعتبار سے ایک بڑا ادارہ ہے لیکن اس میں وہ لسانی ثقافتی اور صنفی تنوع نہیں جو قائداعظم یونیورسٹی کا خاصہ ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور ایف سی کالج بھلے ہی

Read more

ایک ممتحن کی غلطی نے رسوا کیا

کسی بھی نظریہ کا کمزور اور نادان ترجمان اس کے لیے نظریے کے لیے سم قاتل ہوتا ہے۔ اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی میں انگریزی زبان کے پرچے میں ایک ایسا سوال دیا گیا جس سے پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ سوال کے متن میں طلبا کو ایک فرضی سناریو دیا گیا ہے۔ اس سناریو میں ایک بھائی اور بہن کے درمیان جنسی رشتے کے امکانات پر سوال پوچھے گئے ہیں۔ طلبا کو اس

Read more

موسیقی روح کی غذا نہیں ہے

بھوک لگی تھی۔ بے چینی ہوئی۔ جسم نے کمزوری محسوس کی۔ کسی کام میں دل نہیں لگا۔ آپ چڑچڑے ہونے لگے۔ پھر کہیں سے کچھ کھانے کو مل گیا۔ توانائی لوٹ آئی۔ آنکھیں کھل گئیں۔ دنیا بھلی لگنے لگی۔ لیکن یہ کیا؟ موسیقی روح کی غذا ہے۔ آپ کی روح کو بھی بھوک لگ سکتی ہے؟ کیسے؟ روح کو بھوک پیاس لگتی ہو گی۔ لیکن اس بھوک کو مٹانے کا ذریعہ موسیقی ہی کیوں بتایا گیا ہے۔ مثلاً سہانے موسم

Read more

اولڈ راوینز یونین کے انتخابات اور ہمارے سیاسی رویے

گورنمنٹ کالج لاہور میں پچھلی تین یا چار دہائیوں سے طلبا یونینز پر پابندی ہے۔ یوں تو یہ پابندی تمام تعلیمی اداروں میں ہے۔ مگر سر دست معاملہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے متعلق ہے۔ تعلیمی اداروں میں سیاست پر پابندی کے باوجود اس ادارے کی فضا سے سیاست کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔ سیاست کے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اب ایک راہ یہ نکالی گئی ہے کہ ہر سال اولڈ راوینز یونین کے انتخابات ہوا کریں۔ اولڈ راوینز یونین یہاں سے فارغ التحصیل طلبا کی ایک تنظیم ہے۔ اس کے انتخابات میں امیدوار اور ووٹر کا اولڈ راوین ہونا ضروری ہے۔

Read more

وبا اور ہماری فنٹاسی کا قتل

جوانی شہروں کی دُھول چاٹتے گزرتی جا رہی ہے۔ پہلے تو تعلیم کے پیچھے بھاگتے رہے پھر روزگاز کی فِکر نے لتاڑا۔ ہر انسان کی اپنی فنٹاسی ہوتی ہے۔ ہر ایک کے ذہن میں پر سکون زندگی کا ایک خاکہ ہوتا ہے۔ ہماری فنٹاسی کی تشکیل ہمارے والدین نے کی۔ ہمارے سامنے مثالی زندگی کا ایک خاکہ رکھا۔ ہمارے بڑوں کی فنٹاسی یہ تھی کہ ہم شہر جائیں۔ پڑھیں۔ نوکری کریں اور گھر بنائیں۔ ایک گاڑی ہو۔ اور گاڑی بس

Read more

معاشرہ: عمر بہتر برس، ذہنی توازن خراب ہے

دو واقعات ہیں۔ دونوں میں چند دنوں کا فاصلہ ہے۔ دونوں میں کچھ مشترکات ہیں اور کچھ اختلافات۔ ایک واقعہ کراچی کا ہے تو دوسرا رحیم یار خان کا۔ دونوں واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے اور سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں شدید ردِعمل آ رہا ہے۔ پچھلے مہینے کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک سولہ سالہ بچے، ریحان کو ایک مشتعل ہجوم نے چوری کے الزام میں پکڑا، اس کو بے دریغ مارا۔ سہمے ہوئے معصوم کی ویڈیو

Read more

کربلا ایک طاقتور تہذیبی استعارہ بن چکا ہے

مذہب چھوڑنا آسان ہے، مسلک کبھی نہیں چھوٹتا۔ کسی نہ کسی شکل میں قائم رہتا ہے۔

سب کا اپنا اپنا سفر ہے۔ اہم یہ ہے کہ آپ نے سفر شروع کہاں سے کیا ہے۔ وہ ملحدین یا متشکک جنھوں نے ایک کٹر سُنی گھرانے میں آنکھ کھولی، ملحد ہونے کے باوجود کربلا کے واقعے کو غیر جانبداری کی آنکھ سے نہیں دیکھ پاتے۔ اور کربلا پر بات کرتے ہوئے ان کا بنیادی

Read more

لمز کے طلبا اور صنفی تعصب

لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ایک بار پھر نیوز فیڈ میں آ گئی۔ لمز کے طلبا میں جنسی ہراسانی کے مسئلہ پر خاصی حساسیت پائی جاتی ہے۔ وہ اس کے بارے میں بات کرنے سے نہیں گھبراتے۔ اسے ادارے کی عزت کا مسئلہ بنا کر قالین کے نیچے نہیں دباتے۔ انگزیزی اخبارات میں یونیورسٹی کے مسائل پر اداریے لکھے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ بنتے ہیں۔ اور اس سارے عمل کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مسئلہ انتظامیہ

Read more

وطن اور حب الوطنی

میرے گاٶں کا ایک قصہ سنیے۔ میں چھٹی جماعت میں پڑھتا تھا۔ میرا ایک ہم جماعت جو ہمیشہ میرے ساتھ والی بوری پہ بیٹھتا تھا ایک دن سکول نہ آیا۔ اگلے دن استاد جی نے پوچھا کہ کل سکول کیوں نہیں آئے تو جواب میں بولا۔ ُمیرے اباجی پردیس گئے تھے اور میں نے بھینسوں کو چارا ڈالنا تھا اس لیے سکول سے چھٹی کرنی پڑی۔ استاد نے تو جو اس کی درگت بنائی وہ اب تک یاد ہے لیکن اسی سے جڑی ایک اور بات جو بھول گئی تھی اور آج یاد آئی وہ یہ تھی کہ جب استاد جی سے مار کھا لینے کے بعد میں نے اپنے دوست سے پوچھا کہ اُس کے ابا جی کہاں گئے تھے تو اس نے جواب دیا کہ ساتھ والے گاٶں میں ہمارے رشتہ داروں کے ہاں فوتیدگی ہو گئی تھی وہاں گئے تھے۔

Read more

تاریخ پڑھاؤں یا اپنی جان بچاؤں؟

میں ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں مطالعہ پاکستان کا استاد ہوں۔ مجھے کیا پڑھانا ہے؟ کیسے پڑھانا ہے؟ کس بات پہ کتنا زور دینا ہے؟ یہ اور ان جیسے سوال ہر روز ذہن میں ابھرتے ہیں۔ صبح ہوتے ہی اپنے لیکچر کو ترتیب دیتا ہوں۔ اور ترتیب دینے کے دوران تفکرات کا ایک انبوہ ذہن میں ہوتا ہے۔ یہ کہوں گا تو کسی کی دل شکنی تو نہیں ہو گی۔ وہ کہوں گا تو کون سا طالب علم کیسے ری

Read more

مشرق کیا ہے، مغرب کیا ہے

عام آدمی کی تو بات ہی کیا ہمارے اہلِ دانش کے ہاں یہ روش عام ہے کہ وہ پوری دنیا کو دو دھڑوں میں منقسم دیکھتے ہیں۔ ایک دھڑا ”مغرب“ ہے تو دوسرا ”مشرق“۔ اُن کے ہاں مغرب کوئی جغرافیائی نہیں بلکہ ایک سیاسی، تہذیبی اور ثقافتی حقیقت ہے۔ مغرب یا ویسٹ کا لفظ آتے ہی سیکولرازم، جمہوریت، فرد کی آزادی ایسے تصورات فرض کر لیے جاتے ہیں۔ اور مشرق کو روحانیت یا مذہبیت کے مترادف مان لیا جاتا ہے۔ کبھی کبھار تو نوبت یہاں تک آن پہنچتی ہے کہ لفظ ”مشرق“ کو اسلام کے متبادل کے طور پہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے مراد اسلامی تہذیب لے لی جاتی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ ہر دو دھڑوں کے بارے میں بات ایسے انداز سے کی جاتی ہے کہ گویا ان دو کے درمیان کچھ مشترک نہیں اور اس دنیا میں بسنے والی دیگر تمام اقوام اسی ثنائی نظام کے حوالے سے ہوسکتی ہیں۔ 

Read more