اگر آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں تو آپ نے 8 مارچ کو پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں ہونے والے عورت مارچ حوالے سے بہت سی پوسٹس ضرور دیکھی ہوں گی۔ پاکستان بھر سے مختلف طبقہ ہائے فکرعورت مارچ کے حوالے سے پوسٹس کر رہے ہیں۔ یہ عورت مارچ کیا ہے اور کیوں ہوا؟
8 مارچ یعنی خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کی عورتوں نے مختلف شہروں میں اپنے حقوق کے لیے ایک مارچ کیا۔ اس مارچ کو عورت مارچ کا نام دیا گیا۔ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں خواتین نے عورت مارچ کے نام سے ریلیاں منعقد کیں۔
اسلام آباد میں پریس کلب سے سپر مارکیٹ تک نکالی گئی ریلی کو ’عورت آزادی مارچ‘ کا نام دیا گیا۔ ریلی میں سینکڑوں خواتین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے نعرے درج تھے۔ اسی طرح لاہور میں پریس کلب شملہ پہاڑی سے براستہ اسمبلی ہال الحمرا آرٹ سنٹر تک سینکڑوں عورتوں نے مارچ کیا۔
عورت آزادی مارچ میں مرد بھی شامل تھے۔
Read more