جمیل نقش سے ایک ملاقات

کراچی اور نوے کی دہائی کے اوائل سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں جن کچھ بہت اچھی اور کچھ تلخ یا دیں ہیں، کیوں کہ نوے کے اوائل میں کراچی ایک بہت مشکل دور سے گزر رہا تھا۔ کراچی میں ہر طرف خوف کا عالم ہوا کرتا تھا کیو آن کہ لسانی جھگڑے عروج پر تھے اسنائپر فائرنگ عام تھی۔ رپورٹر کی حیثیت سے روز شام کو ایدھی کی ہیلپ لائن پر فون کیا کرتا تھا کہ آج شہر کی کیا صورتحال ہے، آگے سے جواب ملتا کہ سر آج کا اسکور دس رہا یا بارہ رہا۔ یعنی شہر میں دس یا بارہ افراد موت کی گھاٹ اتار دیے گئے۔لیکن انہی تلخ یادوں میں جو یاد گار اور ہمیشہ ذہن میں تازہ رہ جانے والی یادیں ہیں ان میں سر فہرست ممتاز مصور جمیل نقش سے ایک طویل ملاقات بھی شامل ہے جو ان کے گھر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں ہوئے۔ میری ہی ٹی وی کے ساتھی اقبال جمیل جن کے نقش صاحب سگے خالو تھے ایک دن مجھے ان کے گھر لے گئے۔ گھر میں ان کے کمرے میں ہرطرف بڑی بڑی پینٹنگز آویزاں تھیں جن میں کیلیگرافی، فیگیوریٹو آرٹ، پرندوں خاص کر کبوتر۔ اور زندگی کو انہوں نے خوبصورتی سے کینوس پر اتارا ہوا تھا۔

Read more

بھارتی پائلٹ کی رہائی سے دبئی کی اسلامی کانفرنس تک

گزشتہ دو تین ہفتوں سے پاکستان سے لیکر بھارت تک خطے میں جنگی ماحول ہے۔ اس کا آغاز مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں بھارتی فوج کے بڑے قافلے پر ایک خود کش حملے کے بعد سے ہوا جس میں چالیس بھارتی سیکورٹی اہلکار مار دیے گئے۔ یہ حملہ بھی بھارت کے قبضے میں کشمیر میں پیدا ہونے والے عادل احمد ڈار نے کیا، جبکہ حملہ کی ذمہ داری کی قبولیت جیش محمد کی طرف سے ہوئی۔ حیرت کی بات یہ

Read more

پولیس کیسے ٹھیک ہو؟

تقسیم ہند و پاک کے وقت اور ایک طویل عرصہ بعد تک پاکستان بھر میں چاہے وہ سندھ کی ہو یا پنجاب کی پولیس ، یا پھر خیبر پختون خواہ کی ہو یا بلوچستان کی پولیس رائج قوانین کو اختیار کیا کرتی تھیں. اور کوشش ہوتی تھی کہ جرم ختم ہو، مجرموں کی سرکوبی ہو، معاشرہ درست راستے پر چلتا رہے۔ جب ہم سکول کالج میں پڑھا کرتے تھے تو اکثر پولیس کو چھوٹے اور بڑے ڈنڈوں سے لیس نظر

Read more

پیپلز پارٹی کا المیہ اور سندھ کی سیاست

سندھ کی سیاست میں ایک بار پھر سے ہلچل ہے، طوفان کی سی کیفیت ہے اور یہ بھی خبر گرم ہے کہ وہاں گورنر راج دستک دے رہا ہے، گو کہ تحریک انصاف کے وہاں گورنر اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی پلان نہیں۔ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی جس کو اب مخالفین، ناقدین اور تبصرہ نگار ذولفقار علی بھٹو یا بینظیر بھٹو کی پارٹی کے بجاے زرداری کی پارٹی کہتے

Read more

امریکا اور اس کی سیاہ فہرست

پورا ملک ابھی اس خبر کی خوشی سے سنبھلا ہی نہ تھا کہ ”امریکا، افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی مدد چاہتا ہے“، اس کے صرف ایک ہفتے بعد ہی ایک دوسری خبر نے دھماکا کر ڈالا۔ یہ خبر بھی امریکا سے ملی۔ خبر کیا تھی کہ امریکا کو پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی نہ ہونے پر تشویش ہے اور پاکستان کو سیاہ فہرست یعنی بلیک لسٹ میں ڈالا جاتا ہے۔ اب ہر طرف ہر چینل

Read more

کرکٹ کے تین کھلاڑی اور امن کی خواہش

کرکٹ سے مقبولیت حاصل کرنے والے عمران خان کرکٹ میں کامیابی کے فوری بعد جب انیس سو بانوے میں وطن واپس آئے تو کسی کو یہ شائبہ بھی نہ تھا کہ وہ سیاست میں کود جائیں گے بلکہ انہوں نے اپنی وکٹری سپیچ میں صرف اپنے ماں کے نام پر شوکت خانم ہسپتال قائم کرنا اپنا مشن قرار دیا تھا جو انہوں نے حاصل کر کے دکھایا۔

سیاست کے بارے میں شاید اس وقت انہوں نے کبھی سوچا نہ تھا، ہاں انیس سو چھیانوے میں جب بینظیر بھٹو کی دوسری حکومت کے آخری دنوں میں نواز شریف کے دوبارہ حکومت سمبھالنے کے چرچے شروع ہوئے تو عمران خان بھی تحریک انصاف بنا کر سیاست میں کود پڑے۔ اور لوگوں کو انصاف، غربت کا خاتمہ، موروثی سیاست کو قبر میں دفنا دینے کا نعرہ بلند کیا اور میدان میں کود پڑے۔

ستانوے کے انتخابات جن میں سب کو پتہ تھا کہ میاں محمد نواز شریف کو بھاری میڈیٹ دے کر پھر سے حکومت حوالے کی جانی ہے، اور

Read more

حسین نقی اور انصاف کا دوہرا معیار

آج کل سوشل میڈیا ہو یا پھر ابلاغ کے دوسرے ذرائع، ایک ہی نام زیر گردش ہے اور وہ نام عظمت، عزت و استقامت کا نشان حسین نقی صاحب کا نام ہے۔ میڈیا سے وابستہ یا جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والے، میڈیا کی آزادی، شہری اور بنیادی حقوق، سیاسی جماعتیں ہوں یا عوامی ادبی حلقے، یا پھر سول سوسائٹی، کون ہے جو حسین نقی کے نام سے واقف نہ ہو۔ ان کی بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت کے لئے جدجہد

Read more

مہنگائی کا سونامی اور آئی ایم ایف کا رخ ۔۔۔۔

غضب کیا جو تیرے دعوے پر اعتبار کیا، جی ہاں غضب ہی تو ہے، کہ ووٹرز یہ سن کر کپتان عمران خان کے پیچھے چل پڑے کہ وہ بھیک کا کشکول ہمیشہ ہمیشہ کے لئے توڑ دیں گے، وہ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نکل باہر کریں گے، وہ ملک کو ایسا ملک بنا دیں گے جہاں لوگ نوکری کے لئے بیرون ملک نہیں جائیں گے، بلکہ دوسرے ملکوں کے لوگ یہاں ملازمت کے لئے آنا شروع ہو جائیں

Read more

صحافی بھی ہوئے غدار…

صحافت کے لئے ضیا الحق کے بعد گزشتہ پانچ سال بد ترین دور تھا اور اس میں، صحافت پر نت نئے انہونے طریقوں سے حملے کے گئے۔ کچھ حملے اندر سے یعنی صحافی نما کالی بھیڑوں سے جو ہر میڈیا ہاؤس میں پائی جاتی ہیں کی طرف سے کیے گیے۔ جبکہ کچھ قانون کے رکھوالوں سے یا وہ جو ہر قسم کے قوانین سے بالاتر ہوتے ہیں انہوں نے خود مختلف طریقوں سے حملے کیے۔ حال ہی میں لاہور ہائی

Read more

یونیورسٹیاں اہم یا بنیادی تعلیم؟

نیا پاکستان کا نعرہ بلند ہوا اور ہماری پوری قوم نہیں تو آدھی نے لبیک کہا کہ چلو اب پرانے پاکستان سے دل اکتا گیا ہے، سو نیا پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والوں کا ساتھ دیں۔ خیر یہ بھی اب دھندلا گیا ہے کہ عوام نے تبدیلی کا ساتھ دیا بھی یا نہیں، کیوں کہ ہر طرف سے یہی آواز بلند ہو رہی ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ یہ بھی کوئی نئی بات نہیں،

Read more

نیب کی کارکردگی اور نواز شریف کی رہائی

نواز شریف اور انکے خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر لندن میں جائیدادوں اور کاروباری کمپنیوں کے حوالے سے تین ریفرنس فائل کے گئے، جن میں سے ایک ایون فیلڈ ریفرنس جو نواز خاندان کے زیر استعمال اور وہاں خود نواز شریف جب بھی لندن جاتے ہیں وہیں رہائش پذیر ہوتے ہیں اس پر نیب کی عدالت نے ایک کمزور فیصلہ دے کر ثابت کیا کہ احتساب کرنے والے سب سے اہم اور بڑے ادارے میں یہ اہلیت

Read more

حکمرانوں کے فیصلے یا کتھک ڈانس؟

آپ بھی کہہ رہے ہوں گے کہ یہ کتھک ڈانس اور حکمرانوں کے فیصلوں کا آپس میں کیا تعلق ہو سکتا ہے بھلا۔ ہوسکتا ہے یا نہیں یہ بعد میں سمجھتے ہیں، پہلے یہ جانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آخر یہ کتھک ڈانس ہے کیا بلا؟ کتھک ڈانس بر صغیر کے ان آٹھ کلاسیکی رقصوں میں سے ایک انتہائی اہم اور مشہور ڈانس ہے جسے قدیم دور میں کہانیوں کو بیان کرنے کے لئے پرفارم کیا جاتا تھا۔ کتھک،

Read more

پاکستان کا اپنا اقتصادی روٹ، رؤف کلاسرہ کا لیہ یا میرا عیسی خیل

حال ہی میں چند گنے چنے صحافیوں اور اینکروں کی ملاقات وزیر اعظم عمران خان سے کرائی گئی، گو کہ اب ہم ان صحافیوں کی صف میں نہیں آتے جن کی ملاقات وزیر اعظم سے کرائی جائے یا اس کا خواب بھی دیکھا جائے، پر سن دو ہزار دو میں شوکت خانم کے لئے فنڈ کا جب اجرا ہوا اور مجھ سے اجرا سے پہلے اس کیتشہیر کے لئے جو ہوسکا وہ کیا۔ یہ وہی فنڈ ہے جس کے بارے

Read more

مدینہ کی ریاست کیا ایسے بنے گی؟

عمران خان نے عام انتخابات میں اپنی جماعت تحریک انصاف کی جیت کے بعد قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، ایک ایسی ریاست جس میں حق انصاف، امن اور آشتی کا بول بالا ہوگا اور، غربت افلاس کا خاتمہ کیا جائے گا، معاشی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جائے گی، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ پاکستان میں سادگی کو اپنایا جائے گا جس کے

Read more

وزیراعظم ہاؤس کے شاہانہ اخراجات اور شریف خاندان

عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں سابق اور نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے بھاری اور ذاتی اخراجات کا ذکر کیا۔ اس پر جنگ جیو کے اینکر اور کالم نویس سلیم صافی نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ نواز شریف تو اپنے ذاتی اور خاندان کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے رہے ہیں اور جب عمران خان نے اخراجات کی تفصیل مانگی تو انہیں وہ چیک فراہم کر دیے گئے کہ وہ تو ذاتی اخراجات کی ادائیگیاں

Read more

عمران خان ، قائد اعظم کی پہلی تقریر اور نیا پاکستان؟

ملک میں تین اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کر لی اور اب چوتھی کی مدت شروع ہو گئی، عام انتخابات سے وزیر اعظم کے انتخاب تک کا عمل آج مکمل ہو گیا اور عمران خان بائیس سال جدوجہد کے بعد آج آخر کار وزیراعظم منتخب ہو گئے اور ایک ایسی اسمبلی سے جہاں ایک بھاری اپوزیشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود ہے۔ دھاندلی دھاندلی کی آوازوں میں عمران خان ایک سو چھیتر ووٹ لیکر وزیر اعظم منتخب ہوگئے عمران

Read more

کیا شہباز شریف ہمت ہار بیٹھے ہیں؟

ماضی میں مسلم لیگ نواز کے حوالے سے جب کبھی محمد نواز شریف کی جا نشینی کا سوال اٹھتا تھا تو صرف ایک ہی نام سامنے آتا تھا تو وہ نام ان کے اپنے سگے بھائی شہباز شریف کا نام تھا۔ جب جولائی دو ہزار سترہ میں نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے نا اہل قرار دے دیا تو اس وقت نواز شریف نے باقاعدہ اعلان کیا کہ شہباز شریف

Read more

بلوچستان، اندھیرا اور روشنی کی کرن

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جمعہ کے روز شام کو اکثر سینئر صحافیوں کی محفل میں بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال ہو جاتا ہے، جن میں سیاست، سماج، انصاف اور معاشی معاملات پر سب کی کھلی اور مثبت بات چیت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بعض اوقات کلب آنے والے بہت سے اہم لوگوں سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔ گزشتہ جمعے کے روز بلوچستان کے اہم سردار لیڈر اور سابق وزیر علیٰ جو بلوچستان نیشنل

Read more

کیا انتخابی دھاندلی کی تاریخ پھر دہرائی گئی؟

پچیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو عام انتخابات کو ہوئے آج اکتیس جولائی کو پورے پانچ دن گزر چکے ہیں، لیکن ابھی تک انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے چھبیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے اور یوں انتخابی عمل مکمل ہونے میں ابھی دیر ہے۔ جب تمام حلقوں میں گنتی مکمل ہو جائے گی اور نتائج کا حتمی اعلان ہو جاتا ہے، تب جا کر الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹیفکیشن جاری کرے

Read more

عمران خان حلقے کھلوا ہی دیں… کہیں دیر نہ ہو جائے

آج عام انتخابات کے ایک دن بعد جب کہ ابھی نتائج آرہے ہیں ابھی جب میں یہ میں مضمون لکھ رہا ہوں تو قومی اسمبلی کی دو سو بہتر سیٹوں جن پر پولنگ ہوئی ان میں سے دو سو انہتر نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آچکے تھے جس میں سے پاکستان تحریک انصاف اب تک کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی ایک سو اٹھارہ نشستیں حاصل کر چکی تھی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ

Read more

2018 کے انتخابات، نیا پاکستان نئی حکومت اور نئے چیلینج

پچیس جولائی کو اب سے چند گھنٹوں بعد پوری قوم کے اکیس سال سے زائد عمر کے افراد صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ووٹ ڈال کر اپنی اور قوم ملک کی قسمت کو جوں کا توں رکھنے یا بدلنے کا فیصلہ کریں گے. اﷲ نہ کرے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم دنیا کے بدلتے حالات کی نذر ہو کر مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں۔ بہر حال یہ اس وقت پتہ چلے گا جب نئی

Read more

جج شوکت صدیقی کے انکشافات اور حنیف عباسی کو سزا

ابھی نواز شریف کی لندن سے واپسی اور لاہور سے لے کر اڈیالہ جیل تک کے سفر کی داستانیں زیر بحث ہی تھیں اور سارا میڈیا اس بات پر لگا ہوا تھا کہ اتنی بڑی پارٹی یعنی پاکستان مسلم لیگ نواز اور اس کے موجودہ صدر شہباز شریف اپنے ورکروں کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کیوں نہ پہنچ سکے۔ کیا انہوں نے جان بوجھ کر اپنے بڑے بھائی کے خلاف سازش کرکے انہیں اور اپنی بھتیجی

Read more

بنوں سے مستونگ تک تیرہ جولائی کا سیاہ دن۔ پر ذمہ دار کون؟

آج تیرہ جولائی سن دو ہزاراٹھارہ جمعہ کا مبارک دن ہے، سوشل میڈیا کے دور میں اب ہم جمعہ کے روز صبح اٹھتے ہیں تو موبائل فون پر اس مبا رک دن کی مناسبت سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی بھرمار ہوتی ہے۔ پر اس وقت رات کے اس پہر جب دن اور تاریخ بدلنے جا رہی ہے تو مجھے پیچھے ایک سیاہ دن نظر آرہا ہے، جسے میں ملکی تاریخ کا سیاہ دن کہوں تو بیجا نہ ہو گا۔

Read more

ووٹر کو ووٹ دینے دو

اس بار عام انتخابات سے پہلے عجب صورتحال ہے، ہر طرف ایک عجیب پریشانی، اور بے چینی اور خوف کی فضا بنی ہوئی ہے۔ جہاں جاو، ووٹر، عام آدمی یہ پوچھنے یر مجبور ہے کہ کیا عام انتخابات ہونگے یا نہیں؟ ہوئے تو کون جیتے گا؟ نون لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے گا یا نہیں؟ کیا آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی معاہدہ کر لیا ہے یا این آر او لے لیا کہ اور وہ صدر بن

Read more

اقتدار کی کرسی، پیر، فقیر اور مزار۔۔۔

آج کل ہمارے آپ کے سب کے لیکن نوجوانوں کے خاص کر، محبوب لیڈر عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ (جو کہ پنکی بیگم کے نام سے مشہور ہیں) کی پاکپتن میں معروف صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری کی خبریں گرم ہیں۔ بہشتی دروازے کے فرش پر بوسہ نے ہر ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ خان صاحب کی بیگم کے بارے میں مشہور ہے کہ

Read more

شفاف انتخابات اور سرکاری مشینری کے متنازع کارندے

عمران خان کے دھرنے کی بعد سے تین سال تک یہی سنتے آئے کہ نواز حکومت اب گئی اور کل گئی۔ بلکہ دو ہزار چودہ میں شیخ رشید صاحب نے تو یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی۔ یعنی قربانی والی عید سے پہلے نواز شریف کی حکومت کو گھر بھیج دیا جائے گا اور عام انتخابات نہیں ہونگے۔ لیکن وہ اور ان کے ہم نوا یہ کہتے کہتے تھک گئے پر نون لیگ کی حکومت

Read more