پاکستان میں ہر سال بائیس لاکھ سے زیادہ اسقاط حمل
تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد شہلا ایک بار پھر امید سے تھیں۔ ابھی پہلا مہینہ ہی شروع ہوا تھا لیکن وہ اس ”مشکل“ سے چھٹکارا چاہتی تھیں۔ پہلے سے موجود تین بچے، شوہر کی قلیل تنخواہ اور اپنی گرتی ہوئی صحت کے باعث وہ مزید کسی اولاد کی ہرگز متمنی نہیں تھیں۔ حمل کی خبر سن کر شوہر بھی پریشان ہو گیا اور اس نے بچہ ضائع کرنے کے لیے شہلا کو قریبی میڈیکل اسٹور سے گولیاں لا دیں۔
Read more


