برطانوی افراد کے درمیان سیکس کی شرح پہلے کی نسبت کم ہو گئی

برطانیہ میں قومی سطح پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق برطانوی افراد کے درمیان سیکس کرنے کی شرح پہلے کی نسبت کم ہو گئی ہے۔ برطانوی میڈیکل جریدے میں شائع ہوئے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً ایک تہائی مرد اور خواتین نے گذشتہ مہینے کے دوران جنسی تعلق نہیں رکھا۔ 34000 افراد کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً سنہ 2001 کی سہ ماہی سے ایسا ہی ہے۔ سروے کے دوران اکھٹے کیے گئے جوابات سے یہ

Read more

رمضان 2019: آپ کا روزہ کتنا طویل ہے؟

دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان کے آغاز کے بعد روزے رکھ رہے ہیں۔ ان روزوں کا دورانیہ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ہے۔ کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس برس روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔ آپ کے ملک میں کیا صورتحال ہے جاننے کے لیے دیکھیے بی بی سی کا انٹرایکٹو نقشہ۔

Read more

ایران کے جوہری معاہدے کے لیے حتمی لڑائی شروع

ایران کے صدر حسن روحانی نے جوہری معاہدے کو قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ایران نے سنہ 2015 میں چھ عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ امریکہ ایک برس پہلے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے۔ جس کے بعد سے امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات میں سرد مہری جاری ہے۔ امریکہ کے معاہدے سے علیحدہ ہونے

Read more

پاکستانی لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے چین کیسے سمگل کیا جاتا تھا؟

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں خصوصاً صوبہ پنجاب میں ایسے چینی باشندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جن پر پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کروانے کے الزامات ہیں۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی یعنی ایف آئی اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور دیگر علاقوں سے ایسے منظم گروہوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن

Read more

ایران کے ساتھ کشیدگی: عراق امریکی فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ نے عراق کے صدر براہم صالح سے ملاقات کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جرمنی کا طے شدہ دورہ منسوخ کر کے عراق کا دورہ کیا جہاں انھوں نے عراقی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب امریکہ نے اپنے بحری بیڑے، یو ایس ایس ابراہم لنکن کو خطے میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مائیک پومپیو نے عراق کے وزیراعظم عادل عبدل

Read more

تیز رفتار کبوتر جرمانہ کب ادا کرے گا

جرمنی کے مغربی قصبے بسولٹ میں یہ ایک پرسکون سہہ پہر تھی جب ایک تیز رفتار کبوتر کی پھڑپھڑاہٹ نے سڑک پر چھائے ہوئے سکوت کو توڑ دیا۔کبوتر رہائشی علاقے میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر اڑ رہا تھا حالانکہ سڑک کے کنارے صاف لکھا ہوا ہے کہ آپ یہاں تیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گاڑی نہیں چلا سکتے۔

Read more

صدرِ پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کا گھیراؤ

شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کا پولیس نے گھیراؤ کرلیا ہے(فائل فوٹو) پاکستان کے شہر کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کی نجی رہائش گاہ کے باہر جاری شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کا پولیس نے گھیراؤ کرلیا ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی پر پولیس ایکشن میں آگئی ہے۔ بہادر آباد تھانے میں دھرنے کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں مدعی اے

Read more

رمضان میں انڈیا بھر سے روح افزا غائب؟

انڈیا میں سوشل میڈیا پر برصغیر کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک کا نام آج کل ٹرینڈ کر رہا ہے۔’مشروبِ مشرق‘ روح افزا نسلوں سے بہت سے لوگوں کا پسندیدہ مشروب رہا ہے اور رمضان کے مہینے میں اس کی مانگ میں ہمیشہ اضافہ دیکھا گیا ہے، کیونکہ اکثر لوگ افطاری اس کے ساتھ کرنا پسند کرتے ہیں۔رمضان کی آمد پر جہاں اس کی مانگ میں اضافہ ہوا وہیں، یہ بات بھی سامنے آئی کہ روح افزا اگر بازار میں نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بعض اسے مشروب بنانے والے ادارے ہمدرد کے اندر جاری بحران کا نتیجہ قرار دے رہیں، تو کچھ اسے مسلمانوں کے لیے رمضان میں بحرانی صورت حال کہہ رہے ہیں۔

Read more

پاکستان انگلینڈ پہلا ون ڈے، بارش کی وجہ سے تاخیر

بارش دن بارہ بجے کے قریب تھم گئی، تاہم گراؤنٹ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج جنوبی لندن میں اوول کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے، اور بارش کی وجہ سے اوورز کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔ اب یہ میچ 47 سینتالیس اوورز کا کر دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عملے نے

Read more

ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی: تہران کا عالمی جوہری معاہدے سے ’جزوی دستبرداری‘ کا اعلان

ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے جوہری اثاثوں کے نگران علی اکبر صالحی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کے ایک سال بعد تہران نے اعلان کیا ہے کہ وہ معاہدے کے کچھ اہم نکات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ تہران افزودہ یورینیئم کے ذخائر ملک میں رکھے گا، تاہم ان کو کسی

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ’یہ سورج انگلینڈ میں ہی ڈوب تو نہ جائے گا‘

محمد عامر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ نہیں تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کا کارکردگی کی بنیاد پر اس بارے میں حتمی فیصلہ ہو گا بسا اوقات کچھ ضمنی مباحث ایسے ہوتے ہیں کہ وسیع تر بیانیے سے بھلے براہِ راست جڑے ہوئے نہ ہوں، مگر دل پذیری کچھ ایسی ہوتی ہے کہ وسیع تر بیانیے سے کہیں زیادہ توجہ سمیٹ لیتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے سکواڈ کا

Read more

آسیہ بی بی نے توہینِ مذہب کے مقدمے میں بریت کے بعد پاکستان چھوڑ دیا

آسیہ بی بی رہائی کے بعد سے پاکستان میں ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نامعلوم مقام پر موجود رہیں پاکستانی حکام کے مطابق توہین مذہب کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ نورین پاکستان سے چلی گئی ہیں۔ پاکستانی دفترِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے آسیہ بی بی کی روانگی کی تصدیق کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کی منزل کیا ہے اور

Read more

لیورپول کی بارسلونا پر چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں یادگار فتح

برطانوی فٹبال کلب لیورپول اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے درمیان گذشتہ شب کھیلے گئے چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل کو کلب فٹبال کی تاریخ کے یاد گار ترین میچوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ لیورپول کے مداحوں کے لیے یہ میچ کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں تھا۔ چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل دو میچوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ مدِمقابل دونوں ٹیموں کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلے جاتے ہیں۔ آخر میں دونوں ٹیموں کے

Read more

لاہور: داتا دربار کے باہر دھماکہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

پاکستان کے دوسری بڑے شہر لاہور میں صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے مزار کے باہر بدھ کی صبح ایک پولیس کی گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ نامہ نگار عمر دراز کے مطابق لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق نے بتایا کہ دھماکے میں داتا دربار کے باہر سکیورٹی پر مامور پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا

Read more

دنیا بھر سے ماہِ رمضان کے رنگ، تصاویر میں

دنیا بھر میں ماہ رمضان جلوہ فگن ہے اور مسلمان جہاں کہیں بھی بستے ہیں اس مبارک مہینے کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور روایات کے مطابق خدا نے اسی ماہ میں قرآن نازل فرمایا تھا۔ نمازیوں کو ہالینڈ کے شہر یوٹریخٹ کی ایک ترک مسجد میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے افغانستان کے شہر ہرات میں ایک حلوائی افطار کے لیے مٹھائیاں تیار کرتے ہوئے انڈونیشیا میں

Read more

رمضان 2019: پاکستان میں مہنگائی، برطانیہ میں سستے پیکج، ماجرا کیا ہے؟

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بنیادی اشیائے خورد و نوش بالخصوص پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جبکہ برطانیہ میں جہاں مسلمان ملک کی کل آبادی کا صرف پانچ فیصد ہیں وہاں بڑے بڑے سٹورزمیں بہت سی اشیا سستی کر دی جاتی ہیں۔ رسد اور طلب میں عدم توازن، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور متعلقہ حکومتی اداروں کی صورتحال پر قابو رکھنے میں مکمل ناکامی پاکستان میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں

Read more

پورشے پر 33 ارب ڈالر کے جرمانے، معاوضے اور نقصان

جرمنی میں حکام نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پورش کو ڈیزل انجنوں سے مقررہ حد سے زیادہ مضر صحت گیسوں کے اخراج کے سکینڈل پر ساٹھ کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔ جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں سرکاری وکلا کا کہنا تھا کہ سنہ دو ہزار نو سے کمپنی یہ بات یقینی بنانے میں غفلت سے کام لیتی رہی ہے کہ اس کی بنائی ہوئی ڈیزل گاڑیوں سے نائٹروجن آکسائڈ کا اخراج مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے۔ پورش کمپنی

Read more

’نواز شریف کے پاس ریلیف لینے کے قانونی راستے اب بھی موجود ہیں‘

سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس مقدمے میں مشروط ضمانت کی مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے تاہم بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا حق موجود ہے۔ نواز شریف کو بد عنوانی کے ایک مقدمے میں سات سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالرز جرمانہ اور دس سال نااہلی کی سزا کا سامنا ہے۔ یاد رہے

Read more

ایف بی آر بلند ترین شارٹ فال کے دہانے پر، نئے چیئرمین کی تقرری کی مخالفت پر حکومت مشکل میں

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ایف بی آر کے چیئرمین کی تعیناتی پر کوئی تنازع کھڑا ہوا ہو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو یعنی ایف بی آر اپنی تاریخ میں بلند ترین شارٹ فال کے دہانے پر ہے۔ ایف بی آر کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ شارٹ فال اس معاشی سال کے پہلے دس ماہ میں تقریبا 348 ارب روپے کو پہنچ چکا ہے۔ ایسے موقع پر نئے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کے

Read more

سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل کے راستے میں، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ہمراہ

پاکستان کے تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ رات آّٹھ بجے کے بعد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے اپنی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہباز کے ہمراہ روانہ ہوئے اور جیل جانے کے سفر میں ان کے ساتھ لیگی کارکنان کی ایک

Read more

چیمپئنز لیگ: روزہ رکھ کر میچ کھیلنے پر کوچ برہم

حکیم زائیخ اور نصیر مزروئی آییکس کا شمار آئیکس کے اہم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے چیمپیئنز لیگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور ساتھ ہی رمضان کا مہینہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں ڈچ ٹیم آئیکس اور برطانوی ٹیم لیورپول کے صوم و صلاۃ کے پابند کھلاڑیوں کو کرنچ میچوں سے پہلے چیلنج کا سامنا ہے۔ لیورپول اور آئیکس کے فٹنس کوچز نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی ہے کہ اتنے بڑے میچوں سے قبل روزہ رکھنے

Read more

پاکستان میں دفاعی خرچ ميں گیارہ، انڈیا میں تین فیصد کا اضافہ

بغیر کسی جنگ کے جنوبی ایشیا کے دو ممالک انڈیا اور پاکستان کا دفاعی خرچ بڑھتا جا رہا ہے۔ سنہ 2018 میں پاکستان کے دفا‏عی اخراجات میں گیارہ فیصد کا اضافہ ہوا جو تقریـباً ساڑھے گیارہ ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے جبکہ انڈیا میں تین اعشاریہ ایک فیصد کے اضافے کے بعد سالانہ دفاعی خرچ ساڑھے 66 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار سویڈین میں واقع دفاعی اخراجات کی تحقیق کے موقر ادارے ،سٹاک ہوم انٹرنیشنل

Read more

مسیحی برادری کی اپیل: ’ہمارے بچوں کو سکولوں میں انجیل پڑھائی جائے‘

’جس طرح مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اسی طرح خود دین اسلام اور پاکستان کا آئین غیر مسلموں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے‘ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مسیحی طالب علموں کو اسلامیات کے بجائے ان کی مقدس کتاب بائبل (انجیل) کو بطور مضمون پڑھایا جائے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق درخواست

Read more

استنبول میں چوروں نے بیلٹ باکس کے ذریعے عوامی امنگوں کو لوٹ لیا تھا: صدر اردوعان

استنبول میں دوبارہ انتخابات سے ترکی میں جمہوریت مضبوط ہو گی: صدر رجب طیب اردوعان ترکی کے صدر رجب طیب اردوعان نے انتخابی بورڈ کی جانب سے استبنول کے میئر کے دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’چوروں‘ نے بیلٹ باکس کے ذریعے قومی امنگوں کو چوری کرلیا تھا۔ صدر اردوعان نے حکمران جماعت اے کے پی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ہمیں یقین ہے کہ ان انتخاب میں منظم بدعنوانی اور بے قاعدگیاں ہوئیں۔‘

Read more

رمضان 2019: روزے کا انسانی جسم پر کیا اثر پڑتا ہے؟

تکنیکی طور پر آپ کا جسم روزہ شروع کرنے کے آٹھ گھنٹے تک معمول کی حالت میں رہتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب معدے میں پڑی خوراک مکمل طور پر ہضم ہو جاتی ہے ہر سال کروڑوں مسلمان سحری سے لے کر سورج ڈھلے تک روزہ رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں دنیا کے کرۂ نصف شمالی میں رمضان گرمیوں کے موسم میں آتا ہے، جب دنیا کے کئی علاقوں میں گرمی پڑتی ہے اور دن لمبے ہوتے ہیں۔ ناروے

Read more

پاک چینی ’غیر قانونی شادیاں ‘: چینی کی وارننگ

چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور چین کے شہریوں کو رشتہ کروانے والے’غیر قانونی اداروں’ سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔ گذشتہ ماہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں شائع ہوئیں کہ پاکستانی خواتین کو شادی کے نام پر چین سمگل کیا جا رہا ہے اور وہاں انھیں جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ان اطلاعات کے مطابق کچھ عرصے سے پاکستان کے صوبے پنجاب میں چینی باشندے شادی کی غرض سے آ رہے ہیں اور شادی کر کے لڑکیوں کو چین لے جا رہے ہیں جس کا مقصد ازدواجی تعلقات قائم کرنا نہیں ہے بلکہ یہ مبینہ طور پر بین الاقوامی سطح پر جسم فروشی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

Read more

ناصر خان جان کے ساتھ جانبدارانہ سلوک: ’ہر شاخ پہ اینکر بیٹھا ہے انجام صحافت کیا ہو گا‘

پاکستانی ٹوئٹر پر ناصر خان جان اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہے، جس کی وجہ ان کی نجی ٹی وی چینل سما کے پروگرام نیا دن میں شرکت اور پروگرام کے اینکرز کی جانب سے نہ صرف ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک بلکہ ان کی تضحیک ہے۔

ناصر خان جان سوشل میڈیا پر مشہور ہیں اور فیس بُک اور یوٹیوب پر ان کی مزاحیہ ویڈیوز بہت دیکھی جاتی ہیں۔

پروگرام کے کلپ سما نیوز کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہیں جن میں مرد میزبان انتہائی جانبداری سے ناصر خان جان پر رکیک جملے کستا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر لوگ مرد میزبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read more

رمضان 2019: کیا ناشتہ ترک کرنا آپ کی زندگی کا دورانیہ کم کر سکتا ہے؟

اس تحقیق کے لیے 6000 امریکیوں کے ناشتے کے مینو کا تجزیہ لیا گیا ناشتے کو عام طور پر دن کا سب سے اہم کھانا کہا جاتا ہے اور ماہِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کے لیے ناشتے کی جگہ سحری لے لیتی ہے۔ سحری ہو یا ناشتہ، صبح کا یہ کھانا کتنا اہم ہے اس بارے میں امریکن کالج آف کارڈیالوجی کی حالیہ تحقیق کے مطابق یہ زندگی لمبی بھی کر سکتا ہے

Read more

میانمار: روہنگیا قتل عام پر رپورٹ کرنے والے روئٹرز کے دونوں صحافی رہا

وا لون اور کیاو سو او کو میانمار کے صدر کی جانب سے معافی دیے جانے پر رہائی ملی ہے میانمار میں روہنگیا کے بحران کی رپورٹرنگ پر قید کیے جانے والے خبررساں ادارے روئٹرز کے دو صحافیوں کو رہا کر دیا گيا ہے۔ 33 سالہ وا لون اور 29 سالہ کیاو سو او کو میانمار کے صدر کی جانب سے معافی دیے جانے پر رہائی ملی ہے۔ انھوں نے دارالحکومت یانگون (رنگون) کے مضافات کے جیل میں 500 دن

Read more

میٹ گالا 2019 میں آنے والے ستاروں کے عجیب و غریب ملبوسات

نیو یارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے میٹ گالا کا شمار دنیائے فیشن کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے۔ میٹ گالا کے مہمانوں کی فہرست پر صرف گنے چنے نام ہی ہوتے ہیں اور اس کا ٹکٹ اتنا مہنگا کہ بس! اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ ہر سال اس کی ایک الگ تھیم ہوتی ہے، جس کے حساب سے بڑے بڑے فنکار نت نئے اور عجیب و غریب لباس

Read more

انڈین انتخابات کے بدلتے رنگ، انتخابی مہم کے اخراجات کی حد مقرر

انڈین انتخابات کی مہم میں گذشتہ چند برسوں میں کئی اہم تبدیلیاں آئیں ہیں انڈین انتخابات کا شمار جمہوریت کی رنگا رنگ اور پرشور مشقوں میں کیا جاتا ہے۔ لیکن صحافی شیوم وِج کے مطابق گذشتہ چند برسوں میں انتخابی مہم کے سخت قوانین اور اخراجات پر حد قائم کرنے کی وجہ سے اب یہ ماحول بدل چکا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے نے جب عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے سات کلومیٹر کا فاصلہ اڑھائی گھنٹے میں

Read more

فیس بک کا سیلز بڑھانے کے لیے ’سٹارز‘ پر انحصار

Georgie Clarkeانسٹاگرام پر فعال گورجی کلارک کہتی ہیں کہ کسی پراڈکٹ کی صرف توثیق سے صارفین کی دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔ عنقریب انسٹاگرام پر فالوؤرز کے جوق در جوق والی نامور شخصیات مخلتف کمپنیوں کی مصنوعات کی سیل بڑھانے کے لیے ان کے ایپس کے ذریعے ان کی توثیق کریں گی۔ فیس بک نے جو کہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا بھی مالک ہے، کہا ہے کہ اس ہفتے سے کسی بھی کمپنی کی سیل بڑھانے کا انحصار اس

Read more

ترکی: حکمراں جماعت کی شکست کے بعد استنبول کے مقامی انتخابات دوبارہ کرانے کا اعلان، حزب اختلاف کی شدید تنقید

ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے نے فیصلہ سنایا ہے کہ استنبول میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات دوبارہ منعقد کیے جائیں جس میں حزب اختلاف کی جماعت کو حیران کن کامیابی ملی تھی۔ ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کی جماعت اے کے پی نے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ حزب اختلاف سی ایچ پی کی قلیل فرق سے کامیابیکی وجہ ‘کرپشن اور قواعد میں بے ضابطگی’ ہے۔ کامیابی

Read more

اقوام متحدہ رپورٹ: انسانی سرگرمیوں سے دس لاکھ سے زائد نسل کے جانوروں اور نباتات کی نسل کے معدوم ہونے کا شدید خطرہ

زمین ہو، سمندر ہو یا آسمان، انسانوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین تباہی کے مضر اثرات ہر جگہ موجود ہیں اور اس کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد نسل کے جانوروں اور نباتات کی نسل کے معدوم ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ تین سال کے عرصے کی تحقیق اور 1800 صفحات پر مبنی اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی انتہائی جامع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر قدرتی چرند پرند کی نسل میں بہت

Read more

ہبل خلائی دوربین جس نے کائنات کے بہت سارے راز فاش کیے

وزیرِ سائنس اور ٹیکنالوجی مقامی فواد چودھری کو سوشل میڈیا پر پھر تنقید کا سامنا ہے۔ وہ ایک مقامی چینل کے ایک پروگرام میں چاند کی شہادتوں کے تنازعے پر قمری کیلینڈر سے متعلق اپنا موقف دے رہے تھے جس میں انھوں نے کہا کہ چاند کو دیکھنے کے مختلف طریقے ہیں ایک زمین پر نصب سو سال پرانی دوربینوں کی ٹیکنالوجی ہے اور ایک طریقہ ’ہبل‘ دوربین کا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’یہ وزارت تو سزا کے طور

Read more

شہزادہ ہیری اور میگن کے ہاں بیٹے کی ولادت

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیگم ڈچز آف سسیکس میگن مارکل نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی زوجہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ انھوں نے دورانِ حمل لوگوں کی طرف سے نیک تمناؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شہزادے نے مزید کہا کہ بیٹے کا کیا نام رکھا جائے وہ ابھی اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ولادت

Read more

ڈمنشیا: دنیا میں صحت کا سب سے بڑا چیلنج

بڑھتی عمر کے ساتھ ڈمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے الزائمر رسرچ نے کہا ہے کہ آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ڈمنشیا کی بیماری ہے۔ ڈمنشیا کی پہلی بار تعریف ایک جرمن ڈاکٹر الوا الزائمر نے 1906 میں ایک ایسی عورت کے پوسٹمارٹم کے بعد کی جو بڑی حد تک اپنی یاداشت کھو چکی تھی۔ انہوں نے دیکھا کہ اس عورت کا دماغ سکڑ چکا تھا اور اس کے اعصابی خلیوں پر

Read more

کشمیر: پلوامہ میں صرف چند لوگ ہی ووٹ ڈالنے پر تیار

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوک سبھا کی نشت کے ووٹنگ جاری ہے انڈیا میں انتخابی عمل اپنے عروج پر ہے۔ گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں پیر کے روز پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ ابھی انتخابات کے دو مراحل باقی ہے جو انیس مئی تک مکمل ہو جائے گا۔ پانچویں مرحلے میں لوک سبھا کی جن اکاون نشتوں کے لیے جن حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ان میں ایک حلقہ بھارت

Read more

علی وزیر: بغاوت پر اکسانے، ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے الزامات پر ایف آئی آر درج

پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈر اور آزاد رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے اپنے خلاف بغاوت اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے الزامات کے رد عمل میں کہا ہے کہ انھوں نے شمالی وزیرستان میں کسی غیر قانونی اجتماع میں نہیں بلکہ مقامی لوگوں کے ایک جرگے میں شرکت کی جہاں ریاست مخالف نہیں بلکہ مقامی لوگوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کی بات کی گئی۔ یاد رہے کہ پانچ مئی (اتوار) کو پاکستان کے صوبہ خیبر

Read more

مقتول افضل کوہستانی کے بھائی کو ’پولیس سے جان کا خطرہ‘

بن یاسر نے کہا کہ پولیس نے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے جو اہلکار دیے ہوئے ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں شادی پر چار لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر لانے والے مقتول افضل کوہستانی کے بھائی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اُنھیں پولیس سے جان کا خطرہ ہے اس لیے اُنھیں اور

Read more

گیم آف تھرونز کا جادو: پراسرار قوّتیں، آسیبی مخلوقات اور ’انسیسٹ‘ جیسے متنازع موضوعات

آج کل ایسے لگتا ہے کہ ہر کسی پر ’گیم آف تھرونز‘ کا جنون سوار ہے۔مصنف جارج آر آر مارٹن کی تخلیق ٹی وی پر ہر قسم کے ریکارڈ توڑتی نظر آتی ہے اور نئی سیریز کی تیسری قسط امریکی نیٹ ورک ایچ بی او کی تاریخ میں سب سے زیادہ سٹریم کی جانے والی قسط تھی۔آخر اس ڈرامے کی جادوئی دنیا کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

Read more

شاہد آفریدی ’گیم چینجر‘ میں کیا غلطیاں کر بیٹھے ہیں؟

اگر کوئی کرکٹر یہ کہے کہ اس نے کوئی اننگز کھیلنے کے بعد دوبارہ اسے ٹی وی پر نہیں دیکھا تو یہ حیران کن بات نہیں۔ لیکن اگر کوئی کرکٹر یہ کہہ دے کہ وہ اپنی ہی سوانح حیات کو تقریبِ رونمائی میں پہلی بار دیکھ رہا ہے تو یہ ضرور حیران کن بات ہے۔شاہد آفریدی نے یقیناً اپنی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ کا مسودہ لکھے جانے کے بعد اسے ایک نظر ضرور دیکھا ہو گا یا کم از کم مصنف سے یہ استفسار تو کیا ہو گا کہ انھیں پڑھ کر سنا دے کہ اس میں کیا کچھ ہے۔اگر ایسا ہے تو پھر ان کی اس کتاب میں حقائق کی غیرمعمولی غلطیاں کیسے رہ گئیں جس سے نہ صرف اس کتاب بلکہ خود ان کی اپنی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Read more

ایران-امریکہ کشیدگی کے پیش نظر امریکی جنگی بیڑہ خلیج میں تعینات

امریکی جنگی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو پہلے بھی خلیجِ فارس میں تعینات کیا جا چکا ہے (فائل فوٹو) امریکہ نے ایران کو ایک ’واضح اور بے مغالطہ پیغام‘ بھیجنے کے لئے مشرق وسطی میں اپنا ایک جنگی بحری بیڑہ تعینات کیا ہے۔ امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا یہ اقدام ایران کی جانب سے ’متعدد دھمکیوں اور اکسانے والے بیانات‘ کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی سرکاری اہلکار کا

Read more

یابا: ایک سستا نشہ جو بنگلہ دیشی قوم کو کھائے جا رہا ہے

بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کو یابا نامی ایک نشہ آور گولی کی لت لگ چکی ہے۔ یابا میتھ ایمفیٹامین اور کیفین کے مرکب سے تیار کی جاتی ہے جسے لال اور گلابی رنگ کی گولیوں کی صورت میں سستے دام فروخت کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری ردعمل سخت رہا ہے جس کے باعث سینکڑوں لوگ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔’میں سات، آٹھ حتی کہ 10 دن تک جاگتا رہا۔ میں صبح، دوپہر، شام اور دیر رات کو بھی یابا کا استعمال کرتا، جس کے بعد ساری رات کام کرتا رہتا۔‘

Read more

انڈیا میں انتخابات: کیا یہ الیکشن انڈیا کو نیا وزیراعظم دے گا؟

بی جے پی نے 2014 کے انتخابات میں مودی کی مقبولیت کی لہر میں اتر پردیش اور شمالی انڈیا کی چند سیٹوں کو چھوڑ کر باقی سبھی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی انڈیا کے پارلیمانی انتخابات کے پانچویں دور کی پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں سات ریاستوں کی 51 نشستوں کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ ان میں اتر پردیش کا لکھنؤ حلقہ بھی شامل ہے جہاں سے بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر

Read more

کشمیر: ووٹنگ سے دو روز قبل بی جے پی رہنما غلام محمد میر قتل

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سنیچر کے روز مشتبہ شدت پسندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما غلام محمد میر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ وادی کے اننت ناگ ضلع میں بی جے پی کے نائب صدر تھے اور انھیں علاقے میں لوگ اٹل بہاری واجپئی کے تعلق سے ‘اٹل’ کہتے تھے۔ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر ان کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر

Read more

’کوئی ہے جو مورگن کو آوٹ کر دے؟‘

کرکٹرز جب کچھ تعطل کے بعد کھیل کی جانب لوٹتے ہیں تو ڈریسنگ روم میں قدم جماتے دو چار دن لگ ہی جاتے ہیں مگر سرفراز کے لیے ایسا معاملہ نہیں ہے۔ سرفراز احمد پچھلے دو سال سے نمبر ون ٹی ٹونٹی کپتان ہیں۔ ان کی ٹیم ان پر اعتماد کرتی ہے۔ صرف اعتماد ہی نہیں، انھیں بہت ’مِس‘ بھی کرتی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ہو بھی چکا ہے۔ جب سرفراز

Read more

روس کے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 13 مسافر ہلاک

اطلاعات کے مطابق روس کے ایک مسافر طیارے میں آگ لگنے سے کم سے کم 13 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کے میڈیا کے مطابق مسافر جہاز میں آگ لگنے کے بعد اسے ماسکو کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔ روس کی تاس

Read more

فواد چوہدری نے رویت ہلال کے بارے میں سائنسی کمیٹی کی تجویز دے دی

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں چاند کی رویت پر اختلاف کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھائے کھڑا ہے۔ اس سے متعلق شروع ہونے والی حالیہ بحث کا آغاز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ اس ٹویٹ میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ ’پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی

Read more

کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج کارڈف میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت کریز پر پاکستان کی جانب سے دونوں اوپنرز بابر اعظم اور فخر زمان موجود ہیں۔ ایک اوور کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے چھ رنز بنا لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’ویلکم بیک پاکستان کرکٹ‘ کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے بدلتے رنگ 2019 کرکٹ ورلڈ

Read more

رمضان کے آغاز پر طالبان کا افغان پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ

شمالی افغانستان کے صوبہ بغلان میں صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش بم دھماکے اور مسلح شدت پسندوں کے حملے میں متعدد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں چالیس سے زیادہ اہلکار اور عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بغلان میں یہ حملہ افغان صدر اشرف غنی کی اس پیشکش کے دو دن بعد ہوا جس میں انھوں نے طالبان کو ماہ رمضان کے احترام میں جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔ شمالی

Read more

ڈاکٹر رضا باقر کی بطور گورنر سٹیٹ بینک تعیناتی اہم کیوں؟

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدے دار رضا باقر کو وفاقی حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ پاکستان نے ڈاکٹر رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر سٹیٹ بینک تعینات کیا ہے اور ان کی مدتِ ملازمت اس وقت سے شروع ہو گی جس تاریخ کو وہ عہدہ سنبھالیں گے۔ جمعے کو سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین فیڈرل

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ: ’کم جونگ ان بہتر تعلقات کی راہ کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے‘

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم جونگ اُن نے مختلف میزائل تجربات کا مشاہدہ کیا ہے۔ سنیچر کو شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما ہوڈو سے جاپان کے سمندر کی جانب متعدد قریبی ہدف تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے ہیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی عسکری صلاحیت بڑھانے کے لیے کم جونگ اُن نے میزائل تجربات کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Read more

ناسا کا زمین پر بڑھتی کاربن ڈائی آکسائیڈ پر نظر رکھنے کا مشن

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے زمین پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار پر نظر رکھنے کے لیے بین الاقوامی خلائی سٹیشن آئی ایس ایس پر ایک نیا آلہ بھیجا ہے۔ ’او سی او تھری‘ نامی یہ سیٹلائیٹ امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے سنیچر کی صبح فالکن راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجی گئی۔ یہ سیٹلائیٹ سنہ 2014 میں مدار میں اسی مقصد کے لیے بھیجے جانے والی ’او سی او ٹو‘ سیٹلائیٹ کے بچے ہوئے پرزوں سے بنایا گیا۔ یہ

Read more

انڈیا: انتخابی مہم کے دوران اروند کیجریوال کو ’تھپڑ‘

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتخابی مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو موتی نگر کے علاقے میں ایک نوجوان نے سکیورٹی کو پھیلانگتے ہوئے ‘تھپڑ’ مار دیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا جب وہ اپنی پارٹی کے امیدوار بریجیش گویال کے حق میں مہم چلا رہے تھے۔ سوشل میڈیا میں جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ شرٹ

Read more

ماں سے زیادہ چاہے، پھاپھے کٹنی کہلائے

کمسن لڑکیوں کی شادی کے خلاف قانون سازی کا بل تعطل اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوا۔ اسی دوران شکار پور میں ایک 40 سالہ شخص، ایک 10 سالہ بچی سے شادی کرنے پر پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں سنہ 2014 سے شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان اور انڈیا میں لڑکیوں کی شادی بہت کم عمری میں کر دی جاتی ہے اور یہ بلا تخصیص مذہب، سرحد کے آر

Read more

انڈیا نے سمندی طوفان فانی سے انخلا کی کوششوں کو کامیاب قرار دے دیا

انڈیا نے سمندی طوفان فانی سے بچنے کے لیے تقریباً دس لاکھ سے زیادہ افراد کو مشرقی ریاست اڑیسا سے نکالنے کی کوششوں کو کامیاب قرار دیا ہے۔ انڈیا کی ریاست اڑیسا میں جمعے کو آنے والے سمندری طوفان فانی کے باعث آٹھ سے 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندی طوفان سے جانی نقصان اس سے کہیں زیادہ بدتر ہو سکتا تھا۔ اس کے باوجود اس طوفان کے باعث اڑیسا میں کم از کم 36

Read more

غزہ سے فائر کیے گئے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل میں کشیدگی

اسرائیلی میڈیا نے ایشکیلون میں گھروں کو پہنچنے والے تقصانات دکھائے ہیں اسرائیلی فو ج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں 90 سے زائد راکٹ داغے ہیں جس کے بعد سے فلسطینی علاقوں پر فضائی اور ٹینکوں سے حملے شروع کیے گئے ہیں۔ جنوبی اسرائیل میں سائرن کی آواز سنتے ہی لوگ پناہ گاہوں کی جانب بھاگے۔ دونوں جانب سے ہونے والے ان حملوں میں اسرائیل سے کسی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملی

Read more

فلوریڈا: لینڈنگ کے دوران طیارہ دریا میں جا گرا

حکام کے مطابق حادثے میں 21 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک مسافر طیارہ آندھی اور طوفانی بارش کے باعث لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر دریا میں جا گرا۔ حکام کے مطابق 21 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جیکسنول میں مئیر لینی کری نے حادثے کے بعد ایک

Read more

تھائی لینڈ کے بادشاہ وجیرالونگ کورن کی رسمِ تاج پوشی

تاج پوشی کے لیے جاری رہنے والی تین روزہ تقریبات کے دوران تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کی تاج پوشی کر دی گئی ہے۔ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کو یہ تخت سنہ 2016 میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے اپنے والد بھومبول ایڈلیڈجج کی وفات کے بعد وراثت میں ملا تھا۔ چند دن قبل محل کی جانب سے ایک غیر متوقع اعلان میں کہا گیا کہ بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی طویل عرصے کی ساتھی اور ذاتی

Read more

تھائی لینڈ کے بادشاہ وجیرالونگ کورن کی رسمِ تاج پوشی

EPA </figure>&#1578;&#1575;&#1580; &#1662;&#1608;&#1588;&#1740; &#1705;&#1746; &#1604;&#1740;&#1746; &#1580;&#1575;&#1585;&#1740; &#1585;&#1729;&#1606;&#1746; &#1608;&#1575;&#1604;&#1740; &#1578;&#1740;&#1606; &#1585;&#1608;&#1586;&#1729; &#1578;&#1602;&#1585;&#1740;&#1576;&#1575;&#1578; &#1705;&#1746; &#1583;&#1608;&#1585;&#1575;&#1606; &#1578;&#1726;&#1575;&#1574;&#1740; &#1604;&#1740;&#1606;&#1672; &#1705;&#1746; &#1576;&#1575;&#1583;&#1588;&#1575;&#1729; &#1605;&#1729;&#1575; &#1608;&#1580;&#1740;&#1585;&#1575;&#1604;&#1608;&#1606;&#1711; &#1705;&#1608;&#1585;&#1606; &#1705;&#1740; &#1578;&#1575;&#1580; &#1662;&#1608;&#1588;&#1740; &#1705;&#1585; &#1583;&#1740; &#1711;&#1574;&#1740; &#1729;&#1746;&#1748; بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کو یہ تخت سنہ 2016 میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے اپنے والد بھومبول ایڈلیڈجج کی وفات کے بعد وراثت میں ملا تھا۔ چند دن قبل محل کی جانب سے ایک غیر متوقع اعلان میں کہا گیا کہ بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی طویل عرصے کی ساتھی اور

Read more

انڈین الیکشن: کیا مودی کا راہل کو امیٹھی میں شکست دینے کا خواب پورا ہو سکے گا؟

نریندر مودی کے آنے کے بعد امیٹھی کے کچھ علاقوں میں بی جے پی کی حمایت بڑھی تھی ‘یہ انتخاب صرف سمرتی ایرانی اور راہل گاندھی کے درمیان نہیں ہے۔ یہ انتخاب قوم پرستوں اور ملک دشمنوں کے درمیان ہے۔’ ‘دیش کا دشمن راہل گاندھی ‘ کے نعروں کے درمیان امیٹھی میں بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی اپنے سیاسی جلسوں میں کہتی ہیں کہ راہل گاندھی اور ان کی جماعت کانگریس پاکستان پرست ہے اور وہ ملک کے

Read more

شمالی کوریا کا شارٹ رینج ایٹمی صلاحیت کے میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے قریبی ہدف کو مار کرنے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے ان میزائلوں کو ملک کے مشرقی حصے جزیرہ نما ہوڈو سے داغا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پیانگ یانگ نے کہا تھا کہ اس نے ‘ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل’ کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ

Read more

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کی شدت کیا ہے؟

حالیہ مہینوں میں ایران کی کرنسی کی قدر اپنی نچلی ترین سطح پر ہے امریکہ کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری پر آٹھ ملکوں کو دیا گیا چھ ماہ کا عارضی استثنیٰ جمعرات کو ختم ہو گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال اکتوبر میں یک طرفہ طور پر ایران کے جوہری پروگرام پر تاریخ ساز بین الاقوامی معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد

Read more

رمضان نشریات میں فنکاروں، اداکاروں پر پابندی: پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

پاکستان کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی پنجاب نے حال ہی میں اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہِ رمضان کے حوالے سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر پیش ہونے والے پروگراموں میں شو بِز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت سے روکا جائے۔ قرار داد صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ سے تعلق رکھنے والے ممبر مولانا معاویہ اعظم کی طرف سے گذشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو جمع

Read more

دولت اسلامیہ کی دلہن: ’شمیمہ بیگم کو بنگلہ یش میں سزائے موت کا سامنا ہوگا‘

سنہ 2018 میں مشرقی لندن سے دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کے لیے جانے والے شمیمہ بیگم سے فروری میں برطانوی شہریت واپس لے لی گئی تھی بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ 19 سالہ دولت اسلامیہ کی دلہن شمیمہ بیگم اگر وہاں آتی ہیں تو انہیں دہشت گردی کے قوانین کے تحت سزائے موت کا سامنا کرنا ہوگا۔ عبدالمعین نے بی بی سی کو بتایا کہ شمیمہ بیگم کا بنگلہ دیش سے کوئی تعلق نہیں۔ سنہ

Read more

نیوزی لینڈ: وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کی منگنی

نیوزی لینڈ میں ترجمان کے مطابق ملک کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کی اپنے طویل مدتی پارٹنر ٹی وی میزبان کلارک گیفورڈ سے منگنی ہوگئی ہے۔ جوڑے کی منگنی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب جاسنڈا آرڈرن جمعے کو ایک تقریب میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے نظر آئیں۔ ایک تیز نظر زیر تربیت صحافی کا دھیان اس طرف گیا اور اُس نے وزیر اعظم کے دفتر سے اس بارے میں معلومات کے لیے رابطہ کیا۔ وزیر اعظم کی ترجمان

Read more

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں میاں نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے ان کی بیرون ملک جا کر علاج کروانے سے متعلق دائر کی جانے والی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ’اس عرصے کے دوران سابق وزیر اعظم کا

Read more

کیا چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں انسانی سمگلنگ ہیں؟

اکستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق پچھلے ایک سال سے پاکستان کے صوبے پنجاب میں چینی باشندے شادی کی غرض سے آرہے ہیں اور لڑکیوں کو شادی کرکے چین لے جارہے ہیں بین الاقوامی و غیر سرکاری ادارے ہیومن رائٹس واچ کی حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پاکستان سے لڑکیوں کو چین ٹریفک کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیش آنے

Read more

’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے‘

اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں دبنگ سیریز کی اگلی کڑی، دبنگ تھری کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ دبنگ میں کردار رجو کا یہ ڈائیلاگ کافی مشہور ہوا تھا ‘تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے۔’ اب رجو یعنی سوناکشی کی خواہش ہے کہ ان کے کردار کے لیے ایک بار پھر کوئی یادگار ڈائیلاگ لکھا جائے۔ امید ہے فلم نگاروں کو ان کا مشورہ اچھا لگے۔ اب سلمان خان کے ساتھ تین فلمیں کرنے

Read more

انڈیا: سمندری طوفان فانی کے پیشِ نظر لاکھوں فراد کی نقل مکانی

انڈیا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے شدید سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر لاکھوں افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ سائیکلون فانی نامی سمندری طوفان انڈیا کی ریاست اڑیسا کی جانب 200 کلومیٹر کی رفتار کی ہواؤں سے بڑھ رہا ہے اور جمعہ کی شام یہ طوفان کے ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ مشرقی ریاست اوڑیسا سے تقریباً دس لاکھ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ حکام نے مشرق ساحل پر قائم دن بندرگاہوں پر

Read more

انڈیا: معروف مبلغ ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ کا الزام

انڈین پراسیکیوٹرز نے متنازع اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے غیر قانونی اثاثہ جات تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر ہیں تاہم ذاکر نائیک ان دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔ انڈین حکام نے ان پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ 53 سالہ ذاکر نائیک ’پیس چینل‘ پر مبینہ طور پر انتہاپسندانہ اسلامی نظریات

Read more

آزادی صحافت کا عالمی دن: صحافی والدہ کے قتل کے بعد بیٹے کی انصاف کے لیے جنگ

ڈیفنی کیروانا گیلیزیا مالٹا کے سرکاری اداروں میں مبینہ بدعنوانی کی بہت بڑی ناقد تھیں ہر مہینے مجھے ایک دن اُس شخص کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھنا پڑتا ہے جو میری والدہ کے قتل کی تفتیش پر مامور ہے۔ اس شخص سے ہمارے خاندان کا پالا پہلی مرتبہ چھ برس پہلے اُس دن پڑا تھا جب وہ میری ماں کو گرفتار کرنے آیا تھا۔ گرفتاری سے کچھ روز قبل میری والدہ نے عام انتخابات کے روز وزارت عظمیٰ کے

Read more

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام: اصل ہدف کون ہے، ن لیگ کا پرانا نظام یا خود ن لیگ؟

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا تھا۔ تاہم وہاں ایک مرتبہ پھر پنجاب ہی جیسا نیا قانون کیوں لایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کے قوانین صوبائی اسمبلی نے منظور کر لیے ہیں۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب لوکل گورنمنٹ 2019 اور پنجاب ولیج پنچائیت اور نیبرہوڈ کاؤنسلز 2019 کے بل صوبے میں لاگو

Read more

شکایت کیوں کی؟ آسٹریا میں ریستوران مالک نے کھانا مہمانوں کے منہ پر دے مارا

شمالی آسٹریا میں پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کی جانب سے کھانے میں غلط ڈش ملنے پر کی جانے والی شکایت تشدد میں بدل گئی۔ سیاح عام طور پر باڈ شالرباخ پر چہل قدمی، سکون اور خاموشی کے لیے جاتے ہیں۔ لیکن بدھ کی رات شام کے کھانے کے لیے جانے والے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مہمانوں کے شکایت کرنے پر 56 سالہ ریستوران مالک نے ان کے چہرے پر کھانا دے مارا۔ ’مجھے

Read more

امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں اضافہ

حملوں کا زیادہ تر شکار 17 سے 24 سال کی نئی بھرتی ہونے والی خواتین اہلکار تھیں امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے اس کے باوجود کہ برسوں سے اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق سنہ 2018 کے دوران 20500 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سنہ 2016 میں ایسے جنسی حملوں کی تعداد 14900 تھی۔ ان واقعات میں سے ایک تہائی کے دوران الکوہل

Read more

دو مئی سے قبل اور بعد کی کہانی: اسامہ بن لادن کے پڑوسی کی زبانی

آٹھ سال قبل جب دو مئی 2011 کو امریکی خصوصی افواج کے ایک دستے نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں دنیا کے سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن، ان کے قریبی ساتھی ابو احمد الکویتی اور دیگر تین افراد کے خلاف رات گئے کارروائی کی تو اس وقت زین بابا اپنے گھر کے برآمدے میں سو رہے تھے۔ نوے سال سے زیادہ عمر والے محمد زین ایبٹ آباد کے علاقے بلال ٹاؤن میں گذشتہ چھ دہائیوں

Read more

مہمند میں سکیورٹی اہلکار قتل: ’کیا کوئی عورت اتنی جرات کر سکتی ہے‘

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر ایک سکیورٹی اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ منگل اور پیر کی درمیانی شب پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا اور بعدازاں ضلعی حکام کی جانب سے موصول ہوئیں۔ بدھ کو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے احتجاج میں مکینوں نے دعویٰ کیا کہ مقتول سکیورٹی اہلکار جس کا تعلق فرنٹئیر کور (ایف سی یونٹ، فرنٹ

Read more

بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین کی شکایت: ’بنگلہ دیش کی جرسی پاکستان کی کیوں لگ رہی ہے؟’

بنگلادیش اور پاکستان کی جرسیاں بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ انھوں نے اس ماہ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کی جرسی مداحوں کی شکایات کے بعد تبدیل کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے کرکٹ بورڈ سے شکایت کی تھی کہ بنگلادیش کی جرسی پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی سے ملتی ہے اور یہ کہ بنگلہ دیش کے جھنڈے کا رنگ ہرا اور لال ہے نہ کہ ہرا اور

Read more

میاں شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر حسین

میاں شہباز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں ہیں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو جماعت کے پارلیمانی اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر حسین کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس سے پہلے رانا تنویر حسین قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم

Read more

سابق سی آئی اے اہلکار نے چین کے لیے جاسوسی کی

نیلی رنگ کی ٹائی لگائے ہوئے سابق سی آئی اے اہلکار جیری شنگ لی ہیں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق سی آئی اے کے ایک ایجنٹ نے چین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں جرم کا اقرار کر لیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے کا تعلق امریکی جاسوس نیٹ ورک کے خاتمے سے ہے۔ 52 سالہ جیری چن سنگ لی نے سنہ 2007 میں سی آئی اے کو چھوڑ دیا تھا اور

Read more

بادشاہ نے اپنی سکیورٹی گارڈ سے شادی کر لی

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سیکورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کر کے ملکہ کا درجہ دے دیا ہے۔ اس کا اعلان شاہی بیان میں کیا گیا ہے۔ یہ غیر متوقع اعلان سنیچر کے روز تھائی بادشاہ کی روائتی تاج پوشی کی تقریبات سے قبل کیا گیا۔ 66 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن سنہ 2016 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کی آئینی بادشاہ بنے تھے۔ انھوں نے پہلے بھی تین شادیاں کی جو کہ

Read more

پاکستان کے تیسرے میگا ڈیم پر پانچ دہائیوں بعد آج کام شروع

پانچ دہائیوں کے انتظار کے بعد بالآخر دریائے سوات پر مہمند ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ آج دو مئی کو شروع ہوگا جس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ایڈیشنل سیکریٹری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار شرکت کریں گے۔ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تین سو ارب روپے سے زائد مالیت کی لاگت

Read more

’نوڈلز کے جشن‘ کو 2019 کی بہترین فوڈ تصویر کا انعام

چینی فوٹوگرافر ژیانہوئی لیاؤ کو 2019 کے سال کا بہترین پنک لیڈی فوڈفوٹوگرافر کا انعام دیا گیا ہے۔ لیاؤ کی مندرجہ بالا تصویر کا نام کڑاہی کی نوڈلز ہے اور اس میں چین کے ہیبی صوبے میں نووا دیوی کے جشن کا ایک منظر عکس بند کیا گیا ہے۔ اس سالانہ جشن میں لوگ کنگ شاہی دور کے ملبوسات پہنتے ہیں اور دیوی نووا کی پیدائش کا جشن منانے کے لیے دوپہر 12 بجے نوڈلز کھاتے ہیں۔ اس تصویر کے

Read more

مسعود اظہر کے دہشتگرد قرار پانے سے کس کا کتنا فائدہ، کتنا نقصان؟

امریکہ نے پاکستانی شدت پسند گروہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالوانے کے لیے قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ممبران میں تقسیم کیا ہے۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اِس بارے میں کوئی فیصلہ متوقع ہے۔ پلوامہ میں چودہ فروری کو انڈین سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد فرانس اور برطانیہ نے بھی ایسی ہی قرارداد پیش کی تھی جسے چین نے تکنیکی بنیادوں پر روک دیا

Read more

چمپئینز لیگ کا سیمی فائنل: کیا لیورپول میسی کو روک سکے گا؟

میسی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے فٹبال پنڈٹوں نے الگ الگ تجاویز اور رائے دی ہیں 1989 میں کلئیوینڈ کویلیئرز اور شکاگو بلز کے درمیان ہونے والے میچ میں صرف تین سیکنڈ کا کھیل باقی بچا تھا۔ کویلیئرز کی ٹیم یہ میچ ایک پوائنٹ سے جیت رہی تھی۔ بلز کے کوچ ڈگ کولنز نے جب ٹائم آوٹ لیا تو ساری ٹیم ان کے گرد جمع ہوگئی۔ کولنز نے باری باری تمام کھلاڑیوں کی طرف دیکھا اور صرف ایک جملہ

Read more

راولپنڈی پولیس کو کال: بھتیجے نے پھوپھی کو شادی سے نکالنے کے لیے پولیس بلا لی

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کی باتیں تو آپ نے سنی ہی ہوں گی مگر بھتیجی کی شادی میں پھوپھی نہ ہو تو شادی کیسے ہو؟اور اگر پھوپھی بن بلائے شادی میں آ جائیں تو بندہ کیا کرے؟ایسا ہی واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ایک شادی سے ریسکیو 15 کو کال کر کے مدد کی اپیل کی گئی۔کال کرنے والے نے ایک سے زیادہ بار کال کی اور کہا کہ ان کے ہاں ایک مسئلہ ہے جس میں انھیں پولیس کی مدد درکار ہے۔

Read more

پاک ترک انٹرنیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کالعدم تنظیم قرار

وفاقی حکومت نے پاکستان میں کام کرنے والی ترک تنظیم پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزرات داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اس تنظیم کو کالعدم قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق اس ضمن میں 18 اپریل کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم بدھ کو یہ نوٹیفیکیشن منظر عام پر لایا گیا۔

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر: شمالی وزیرستان میں افغان شدت پسندوں کے حملے میں تین فوجی ہلاک

یہ باڑ افغان صوبے پکتیکا کو پاکستانی علاقے جنوبی وزیرستان سے الگ کرتی ہے۔ (فائل فوٹو) پاکستان کی فوج کے مطابق افغانستان کی جانب سے 60 سے 70 شدت پسندوں پر مشتمل گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے الوارا میں سرحدی باڑ پر کام کرنے والے پاکستانی فوجی دستوں پر حملہ کیا ہے جس میں تین فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے

Read more

جاپان: جناح کے پرنواسے نیس واڈیا بھنگ کے ساتھ پکڑے گئے

انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت اور آئی پی ایل کی کرکٹ ٹیم کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا کو جاپان میں بھنگ رکھنے کے الزام میں مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا۔ جاپان کے سرکاری براڈ کاسٹر (این ایچ کے) کے ہوكیڈو ریڈیو سٹیشن پر نیس واڈیا کے حراست میں لیے جانے سے متعلق رپورٹ نشر ہوئی جس کے مطابق انھیں 25 گرام بھنگ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور انھیں دو سال کی

Read more

پلوامہ حملہ: ‘کاش میں بتا سکتا کہ وہ کس طرح انسانی بم بنا’

غلام حسن ڈار کے بیٹے عادل نے پلوامہ خودکش حملے کی ذمہ داری لی تھی فروری میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے خودکش حملے میں 40 سے زیادہ انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری نوجوان نے سرانجام دیا تھا۔ اس خطے میں انڈیا میں عام انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی حقِ رائے دہی سے قبل سمیر یاسر اس رپورٹ میں گذشتہ دو برسوں کے دوران نوجوانوں میں بڑھتی

Read more

سعودی عرب میں قید پاکستانی: ’عمرے کا جھانسہ دے کر موت کے منھ میں دھکیل دیا‘

ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی دونوں میاں بیوی کو ایجنٹ نے کہا کہ ان کو منشیات لے جانا ہوں گی اور منع کرنے پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ’یہی امید تھی کہ چھوڑ دیں گے۔ میری بہن (فاطمہ) سمیت جتنے بھی لوگوں کو سزائے موت ملی تھی ان سب کا یہی کہنا تھا کہ اب کچھ ہو جائے گا۔ عمران خان سب کو چھڑوا دے گا‘ یاور عباس نے فاطمہ کی چھوٹی بیٹی کی طرف دیکھتے

Read more

بڑے بڑے شہروں میں چھپی خوبصورتی دھونڈنے والے فوٹوگرافر مائیکل وُولف

ہانگ کانگ کے دیوہیکل اور طویل القامت گنجان آباد عمارتیں شہر کے رہائشی مسئلے کی ایک علامت ہیں کیونکہ ان کے چھوٹے چھوٹے گھروں میں کئی کئی افراد رہ رہے ہوتے ہیں۔ Michael Wolf‘آرکیٹیکچر آف ڈینسیٹی’ نمبر 119 (سنہ 2009) ہانگ کانگ کی دیوہیکل اور طویل القامت گنجان آباد عمارتیں شہر کے رہائشی مسئلے کی ایک علامت ہیں، کیونکہ ان کے چھوٹے چھوٹے کمروں میں کئی کئی افراد رہ رہے ہوتے ہیں۔ لیکن فوٹوگرافر مائیکل وُولف نے ان گنجان آباد

Read more

بی ایس ایف کے سابق فوجی تیج بہادر: ’پاکستان ہر روز سر چڑھ کر بولتا ہے، مودی صرف الیکشن میں‘

جوانوں کو دیے جانے والے کھانے کی شکایت کرنے پر تیج بہادر کو برخاست کر دیا گیا تھا الیکشن میں انڈین وزیراعظم کو چیلنج کرنے والے بی ایس ایف کے سابق فوجی تیج بہادر کا کہنا ہے کہ وہ مودی سے پلوامہ حملے پر سوال کریں گے۔ تیج بہادر وارانسی سے نریندر مودی کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے تھے لیکن اب سماجوادی پارٹی نے انہیں وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف امیدوار بنایا

Read more

امریکہ: وائٹ ہاؤس کا اخوان المسلیمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا ارادہ

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے مصر کی تنظیم اخوان المسلیمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا ارادہ کیا ہے جس کے دوران تنظیم کے خلاف بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کے بعد مصر کی قدیم ترین تنظیم کے خلاف معاشی اور سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ مشرق وسطی میں اس تنظیم کے دس لاکھ سے زائد ارکان ہیں۔ یہ فیصلہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے اپریل میں وائٹ ہاؤس کے دورے کے

Read more

ایرانی گیم شوز پر جوے کے الزامات کے بعد پابندی

ایران کے ریاستی ٹیلی وژن نے سینیئر علما اور قدامت پسندوں کی شکایت کے بعد عارضی طور پر ملک میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی طرح کے شوز پر پابندی لگا دی ہے۔ ملک کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے تنبیہ دی کہ گیم شوز سے ملک میں ’محنت اور جدوجہد کی تہذيب‘ کو خطرہ پہنچتا ہے۔ اب ایک سینیئر شیعہ عالم نے ’بی اے وِنر‘ جیسے ٹی وی شوز کے خلاف فتویٰ دیا ہے جو

Read more

پی ٹی ایم کے رکن محسن داوڑ: ’احتساب کے لیے تیار ہیں لیکن ثبوت تو پیش کریں‘

پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے ان کی تنظیم کے لیے سخت لب و لہجے کے باوجود وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور وہ احتساب کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پیر کو پشتون تحفظ موومنٹ کے مالی معاملات پر سوال اٹھاتے ہوئے

Read more

’ییٹی‘ کے قدموں کے نشان کے دعوے پر انڈین فوج کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے

انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ‘ییٹی’ کے قدموں کے نشان ملے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین حیرت کے اظہار کے ساتھ اس دعوے کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔ انڈین فوج نے پیر کو اپنے ساٹھ لاکھ ٹوئٹر فالوورز کے لیے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ماکالو بیس کیمپ کے قریب ایک مافوق الفطرت اور دیومالائی عفریت ‘ییٹی’ کے قدموں کے نشان دیکھیں ہیں۔ https://twitter.com/adgpi/status/1122911748829270016 ’ییٹی کون اور کیا

Read more

برقعے پر پابندی دنیا میں کہاں کہاں عائد ہے؟

سری لنکا میں ایسٹر سنڈے کو ہونے والے خودکش حملوں کے بعد عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حملے میں تقریبا 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سری لنکا کے صدر میتھریپال سریسینا کے دفتر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی یقین دہانی کے لیے ایسے کسی بھی لباس پر پابندی ہے جو ‘چہرے کی شناخت میں رکاوٹ’ پیدا کرے۔ اس پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ عوام کی حفاظت

Read more