گنیز بک میں شامل وزیرستان کے نو سالہ ‘ہیلی کاپٹر سپن’ ریکارڈ ہولڈر

عمر میں کم، لیکن صلاحیت میں بےمثال۔ کام ایسا جو بڑے بڑے بھی نہ کرسکے اور تعلق ایک ایسے علاقے سے جہاں کھیل کود کے مواقعوں کا کوئی وجود ہی نہیں، لیکن پھر بھی ایک باصلاحیت کھلاڑی ۔ جی ہاں! یہ کہانی ہے ایک ایسے بے گھر ہونے والے بچے کی جس نے مشکلات کے باوجود بھی مارشل آرٹ کے شعبے میں عالمی ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا اور ان کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ

Read more

پی ٹی ایم کی سرگرم کارکن ثنا اعجاز: ’جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرم خاتون رہنما ثنا اعجاز نے پشاور پولیس کو درخواست دی ہے کہ انھیں نہ صرف جان سے مارنے کی نہ صرف دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بلکہ 11 مئی کو ایک نامعلوم شخص نے ان پر پستول بھی تان لیا۔ ’فون پر دھمکیاں تو مجھے ایک عرصے سے دی جا رہی تھیں، جون سنہ 2018 میں پہلی مرتبہ ایک شخص مجھ سے ملنے آیا اور کہا کہ پی ٹی ایم کو خیر

Read more

پینٹاگون ’طالبان کو سفری اخراجات ادا کرنا چاہتا ہے‘

امریکی کانگریس کے ایک عہدے دار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ طالبان کو حالیہ امن مذاکرات میں شرکت کرنے پر آنے والے اخراجات واپس کرنا چاہتی ہے۔ تاہم امریکی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ کیپٹل ہل کمیٹی نے اس درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ وہ شدت پسندوں کے اخراجات جیسے کھانے اور رہائش کو کور نہیں کرتی ہے۔ امریکی کانگریس کے ایک عہدے دار کے مطابق

Read more

مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کاروائی میں فائرنگ کے تبادے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق شدت پسند تنظیموں سے تھا۔ کوئٹہ میں حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ضلع مستونگ میں کابو کے علاقے کوہ مہران میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں شدت

Read more

100 ملین ڈالر چرانے والے سائبر گینگ کو پکڑا لیا گیا ہے

اس گینگ نے متاثرین کے کمپیوٹرز میں گوزنیم نامی میل ویئر ڈالا اور پھر ان کے آن لائن بینک اکاؤنٹوں تک رسائی حاصل کی۔ ایک بین الاقوامی گینگ کو جس نے میل ویئر کا استعمال کرتے ہوئے چالیس ہزار سے زیادہ افراد سے 100 ملین ڈالر کی مجموعی رقم چوری کی تھی، پکڑ لیا گیا ہے۔ اس گینگ کو پکڑنے کے لیے پولیس نے ایک ایسا پیچیدہ آپریشن کیا جس میں امریکہ، بلغاریہ، جرمنی، جارجیہ، مولدوا، اور یوکرین میں تفتیش

Read more

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان جاری تنازع کی وجہ کیا ہے؟

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان تناؤ شدت اختیار کر گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے جمعرات کو تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ہڑتال کی ہے وہیں حکومت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات ضرور ہوں گی۔ پشاور کے بڑے ہسپتال میں احتجاج اور وزیر صحت اور ان کے گارڈ کے ایک ڈاکٹر پر تشدد کے واقعات پر دونوں جانب سے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جمعرات کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں احتجاج پر بیٹھے

Read more

ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن ڈیئونٹے وائلڈر: ‘ایک موت اپنے نام کرنا چاہتا ہوں’ کے بیان پر کڑی تنقید

وائلڈر نے اب تک 40 میچ کھیلے ہیں اور آج تک کوئی میچ نہیں ہارے۔ انھوں نے 39 ناک آؤٹ اور ایک میچ برابری کی بنیاد پر ختم کیا ہے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن ڈیئونٹے وائلڈر کہ اس بیان کے بعد کہ وہ اپنے باکسنگ ریکاڈ میں اپنے کسی ایک حریف کی موت درج کرنا چاہتے ہیں کے بعد ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ 33 سالہ وائلڈر کا 18 مئی کو ہیوی ویٹ چیلینجر ڈامینیک بریزیل کے

Read more

پرل کانٹیننٹل گوادر پر حملہ: عام شہری کی تصویر کو حملہ آور کی تصویر کہہ کر پیش کیا گیا

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حمّل کاشانی کو ان کے یونیورسٹی کے ایک دوست نے ان کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر ہونے کے بارے میں بتایا اور مختلف اکاؤنٹس کے لنک بھی ساتھ بھیج دیے۔ جب حمّل نے بھیجے ہوئے لنک کو کھول کر دیکھا تو وہ دنگ رہ گئے۔ ’مجھے تصویر دیکھ کر دھچکا لگا کیونکہ میری تصویر کو گوادر کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل پر حملہ کرنے والے شخص حمّل مری سے منسوب کر کے

Read more

دولتِ اسلامیہ کی انڈیا، پاکستان میں نئی شاخیں: ’یہاں داعش نہیں، لیکن کچھ لوگ داعش نواز ضرور ہیں‘

تازہ اعلان سے پہلے پاکستان دولتِ اسلامیہ کی ‘ولایت خراسان’ برانچ کے ماتحت ہوتا تھا (فائل فوٹو) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے حال ہی میں انڈیا اور پاکستان کے لیے اپنی دو نئی شاخوں ’ولایت ہند‘ اور ’ولایت پاکستان‘ کے قیام کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا ہے۔ پاکستان میں دولتِ اسلامیہ کی نئی شاخ کے قیام کا اعلان انڈیا میں ’ولایت ہند‘ کے قیام کے پانچ روز بعد کیا گیا ہے۔ پاکستان میں نئی شاخ

Read more

ایسٹر سنڈے دھماکے: سری لنکا میں موجود شدت پسند گھرانوں کے نیٹ ورک

Anadolu Agency/Getty Imagesسینٹ سیبیسٹیئن چرچ میں دھماکے کے بعد کا منظر بہت سارے سری لنکن شہریوں کے لیے یہ حیرت کا سبب تھا کہ مسلمان اقلیت کا ایک چھوٹا سا گروہ اتنے منظم انداز میں ایسٹر کے موقع خود کش حملے کرے گا جن میں 250 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ یہ کیسے ممکن ہوا کہ شدت پسندوں کا ایک چھوٹا سا گروہ اتنے تباہ کن حملوں کی تیاری کرتا رہا لیکن کسی کو خبر نہ ہوئی۔ سری لنکا کو

Read more

ماہ جبیں شیراں: ’اپنے بچے کو بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں لے جانا ایک تلخ تجربہ ثابت ہوا‘

بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن ماہ جبیں شیراں چند دن قبل جب اپنے شیرخوار بچے کو ایوان میں لے کر آئیں تو انھیں معلوم ہوا کہ وہ قواعد کے مطابق ایسا نہیں کر سکتیں۔ اُس وقت تو بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکنِ اسمبلی کو ایوان چھوڑ کر جانا پڑا لیکن اس واقعے کے بعد وہ اسمبلی سمیت ہر سرکاری محکمے میں شیرخوار بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔ ماہ

Read more

سوڈان کے انقلاب کو ہوا دیتے فن پارے، تصاویر میں

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹر کے گرد جہاں لوگ عوامی حکومت کی واپسی کے لیے راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں وہیں آس پاس کی دیواروں پر نئے نئے نقشِ و نگار یا وال پینٹنگز بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ چھ اپریل کو اس علاقے میں چہار سو سے سوڈانی باشندوں کی بھیڑ امڈ آئی اور اس کے پانچ دن بعد طویل عرصے سے حکومت کرنے والے رہنما عمر عبدالبشیر کو فوج نے برطرف کرکے حراست میں

Read more

کانز فیسٹیول کی پانچ بہترین فلمیں: فٹبال، موسیقی اور زندہ لاشیں

Handout – Focus Features, Getty, Sony & Paramount فلمی ستاروں، نئے چہروں اور بڑے چھوٹے موضوعات کی چکا چوند کے ساتھ 72 واں کین فلم فیسٹیول منگل سے شروع ہو چکا ہے۔ ان فلموں کے نمایاں کردار جانے پہچانے زومبیز (زندہ لاشیں)، فٹ بال کے مشہور کھلاڑی اور راک میوزک سٹارز تک ہیں۔ یہاں ہم پانچ فلموں کا تذکرہ کریں گے۔ دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی (The Dead Don’t Die) Handout -Focus Featuresایڈم ڈرائیور اور بل مرے کی کیمسٹری کافی اچھی

Read more

انڈیا میں انتخابات: کیا بنارس میں اپوزیشن مودی کو شکست دے پائے گی؟

ملک کے وزیراعظم نریندر مودی بنارس سے بی جےپی کے امیدوار ہیں انڈیا میں انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں 19 مئی کو پولنگ ہو گی۔ بنارس ہندو مذہب کے چند مقدس ترین مراکز میں شامل ہے اور لاکھوں زائرین ہر برس یہاں آتے ہیں۔ مذہبی مرکز ہونے کے علاوہ اترپردیش کے مشرقی خطے میں واقع بنارس بنیادی طور پر ایک تجارتی شہر ہے جس کی ساڑیاں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ بنارس

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی ٹی خطرات پر قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے کمپیوٹر ’نیٹ ورکس‘ کو ’غیر ملکی‘ حریف کمپنیوں سے بچانے کے لیے قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے ذریعے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات استعمال کرنے سے منع کیا جن کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر میں

Read more

لاکھوں ڈالر کی کلاسک فراری گاڑی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران چوری ہو گئی

Polizei Dusseldorf گاڑیوں کا ایک موقع شناس ’کلیکٹر‘ تقریباً دو ملین یورو مالیت کی ایک فراری ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران لے اڑا۔ جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف میں پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ چور نے سنہ 1985 ماڈل کی فراری 288 جی ٹی او خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ مبینہ چور ایک ٹیکسی کے ذریعے آیا اور دو گھنٹے بعد وہ ایک ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے نکلے۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران جب ’گاہک‘ کو گاڑی دینے کے لیے ڈیلر

Read more

ورجینیا ہال: وہ خاتون جاسوس جس سے نازی ’ڈرتے‘ تھے

CIAدوسری جنگِ عظیم کے دوران اہم خدمات کے لیے ورجینیا واحد خاتنون تھیں جنہیں سروس کراس کے اعزاز سے نوازا گیا تھا وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانس میں تین برس تک نازی اہلکاروں کی ناک کے نیچے سے جنگ کی خفیہ دستاویزات چوری، اتحادی جاسوسوں کے نیٹ ورک منظم اور فرار ہونے والے قیدیوں کی معاونت کرتی رہیں۔ ان کے دشمن انھیں جاسوسوں میں سب سے زیادہ خطرناک سمجھتے تھے اور اس کے باوجود کہ انھیں آسانی سے

Read more

پشاور میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے ہزاروں کلو لیموں برآمدگی کے بعد منڈی میں فروخت

قبضے میں لیے گئے لیموں فروٹ منڈی میں نیلام کر دیے گئے ہیں پشاور میں حکام نے لیموں کا ایک بڑا ذخیرہ قبضے میں لے کر انھیں منڈی میں فروخت کر دیا ہے۔ یہ کارروائی لیموں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چمکنی کے علاقے میں قائم کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا جہاں سات سے نو ہزار کلو گرام لیموں ذخیرہ کیے گئے تھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی

Read more

پشاور سے ہزاروں کلو لیموں برآمدگی کے بعد منڈی میں فروخت

EPAقبضے میں لیے گئے لیموں فروٹ منڈی میں نیلام کر دیے گئے ہیں پشاور میں حکام نے لیموں کا ایک بڑا ذخیرہ قبضے میں لے کر انھیں منڈی میں فروخت کر دیا ہے۔ یہ کارروائی لیموں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چمکنی کے علاقے میں قائم کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا جہاں سات سے نو ہزار کلو گرام لیموں ذخیرہ کیے گئے تھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی

Read more

امریکہ کا عراق سے ’غیر ضروری‘ سفارتی عملے کو نکالنے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے گذشتہ ہفتے جرمنی کا طے شدہ دورہ منسوخ کر کے اچانک عراق کا دورہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بغداد میں اپنے سفارت خانے اور اربیل میں قونصل خانے سے غیر ضروری سفارتی عملے کو عراق سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے عراق میں سفارتی عملے کو یہ حکم ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے گذشتہ ہفتے

Read more

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل گوادر: حملے میں ہلاک ہونے والے فرہاد برچہ کی کہانی

40 سالہ فرہاد برچہ کا تعلق ضلع ہنزہ کے گاؤں حسین آباد سے تھا۔ وہ گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہ پرل کانٹینینٹل ہوٹل گوادر میں فوڈ اینڈ بیوریج مینیجر تھے۔ اُن کے چھوٹے بھائی دیدار برچہ کے مطابق فرہاد برچہ نے ہوٹل پر حملے سے ٹھیک 20 منٹ قبل دبئی فون کر کے اُن سے خیریت دریافت کی اور پھر کچھ ہی دیر بعد ہوٹل پر حملہ ہوگیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی

Read more

پنجاب کے سابق سینیئر وزیر علیم خان کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کے سابق سینیئر وزیر عبد العلیم خان کی آمدن سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ انہیں احتساب کے قومی ادارے نیب نے حراست میں لیا تھا۔ جسٹس علی باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دس دس لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض علیم خان کی ضمانت منظور کی۔ علیم خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب ان کے موکل کے خلاف 18 سال پرانے

Read more

اسرائیل کیوں وٹس ایپ ہیک کرنے کی ٹیکنالوجی عرب ملکوں کو دے رہا ہے؟

اخبار فائنینشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے واٹس ایپ کی سکیورٹی میں پائی جانے والی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند صارفین کے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کر کے ان میں نگرانی کے سافٹ ویئر انسٹال کیے۔

اس حملے کی تصدیق واٹس ایپ نے بھی کی اور تسلیم کیا کہ کچھ ’مخصوص صارفین‘ کو نشانہ بنایا گیا ۔اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک اسرائیلی سکیورٹی فرم ’این ایس او گروپ‘ کی جانب سے بنائے گئے سافٹ ویئر سے کیا گیا ہے۔

اب اس سارے معاملے میں کڑیاں ملانے کا وقت ہے۔

Read more

انڈیا پاکستان کشیدگی سے فضائی کمپنیاں کیوں پریشان؟

اس سال فروی میں پلوامہ کے مقام پر انڈین نیم فوجی دستے پر خود کش حملے اور اس کے بعد دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے خلاف جارحیت کے مظاہرے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان بین الاقوامی ہوابازی کی صنعت کو پہنچا ہے۔ اس نقصان کی بنیادی وجہ پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کرنا ہے اور پھر جب جزوی طور پر فضائی حدود کو

Read more

پاکستانی افسران پر امریکی ویزے کی پابندی کیوں؟

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد ہونے والی ’محدود‘ ویزا پابندی عام پاکستانی شہریوں پر نہیں بلکہ وزارتِ داخلہ کے صرف تین افسران پر ہے۔ ایوانِ زیریں کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اراکین کو اس بارے میں بریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو قبول کرنے میں تاخیر کی وجہ سے عائد ہونے والی حالیہ

Read more

انعام بٹ: پاکستان میں ریسلنگ کا سلطان حکومتی سرپرستی کا منتظر

Inam Butt/Twitter’ورلڈ رینکنگ میں میرا نام دھونڈنے پر بھی نہیں ملتا، حالانکہ میں کئی بین الاقوامی مقابلوں میں عالمی رینکنگ والے کھلاڑیوں کو شکست دے چکا ہوں‘ پاکستان کے دس برس سے ناقابل شکست ریسلر محمد انعام بٹ، جنھوں نے حال ہی میں برازیل میں منعقد ہونے والی بیچ ریسلنگ سیریز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اس سال اکتوبر میں امریکہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔ ورلڈ بیچ

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’اس میں امام الحق کا تو کوئی قصور نہیں‘

امام الحق کے لیے یہ عجیب مخمصہ ہے۔ کوئی بھی انسان بھلے وہ فنکار ہو، گلو کار ہو، سپر مین ہو، بیٹ مین ہو کہ بیٹسمین ہو، اپنی مرضی سے پیدا نہیں ہوتا۔ بالفاظِ دیگر یہ تعین خود نہیں کرتا کہ وہ کس کا بیٹا، کس کا بھانجا اور کس کا بھائی ہو گا۔ امام الحق جب انڈر 19 سے کھیلتے تھے تو کئی لوگ ان کے مداح تھے۔ یہی نہیں جب کبھی وہ کریز پہ ٹِکے ہوتے، لوگ رک

Read more

امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ہے: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے۔ روس میں بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران ’ایک نارمل ملک‘ کی طرح برتاؤ کرے تاہم اگر اس کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو وہ اس کا بھر پور جواب دے گا۔ ادھر ایران کے روحانی پیشوا اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا

Read more

مہمند میں سکیورٹی اہلکار کا قتل: ’اُس پر ماں، بیٹی، بہن کے واسطوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں تقریباً دو ہفتے قبل پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ ایک مقامی خاتون نے مبینہ طور پر فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار کو بغیر اجازت گھر میں گھسنے کی کوشش پر گولی مار دی ہے۔ علاقے کے مکینوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر اس خاتون نے ایسا اپنے دفاع میں کیا، تاہم پولیس کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے اور وہ

Read more

کیا آپ نہاتے وقت اپنی ٹانگیں دھوتے ہیں؟

اگر کوئی آپ سے یہ سوال پوچھے کہ کیا آپ نہاتے وقت اپنی ٹانگیں بھی دھوتے ہیں، تو آپ کا جواب کیا ہو گا؟ سب سے پہلے تو کوئی ایسا سوال پوچھے گا ہی کیوں؟ ہمیں نہیں پتہ کہ ٹوئٹر صارف کانر آرپ ویل کے ذہن میں کیا آیا مگر انھوں نے بالکل یہی سوال ایک ٹوئٹر پول میں پوچھ ڈالا۔ https://twitter.com/Arpwel/status/1126594900055793671 اب ہم آپ جیسے لوگ سوچیں گے کہ مذاق ہے! ظاہر ہے سب اپنے پورے جسم کے ساتھ

Read more

پی ٹی آئی کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں نیا کیا؟

وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی باضابطہ منظوری دے دی ہے اور اس کا نفاذ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سکیم کا مقصد محصولات اکٹھے کرنا نہیں بلکہ بے نامی جائیدادوں کو قانون کے دائرے میں لے کر آنا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس سکیم کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے ٹیکس ایمنسٹی کی سکیم پر تنقید

Read more

ہنیا عامر: ’لوگوں کی کمزوریوں کا مذاق اڑانا غلط ہے‘

ایسی چیزیں جن کو ہم عیب سمجھ کر ان کے بارے میں عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، ان پر پردہ ڈال کر رکھتے ہیں لیکن جب ان ’عیبوں‘ کے ساتھ جینا سیکھ جاتے ہیں تو کہیں عام زندگی میں یا سوشل میڈیا پر دوست احباب حتیٰ کہ انجان لوگ بھی ان کی نشاندہی کر کے کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ جاتے ہیں جو زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہوتی ہے۔ لوگ ایسی دل دکھانے والی باتیں کیوں

Read more

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: آج تیسرا ون ڈے میچ برسٹل میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج برسٹل میں کھلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ انگلینڈ کو اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 374 رن کے جواب میں پاکستان ایک سنسی خیز تعاقب کے بعد 361 رن بنا سکا۔ پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر یہ سکور کیا۔

Read more

سافٹ ویئرز کی مدد سے واٹس ایپ پر ’ٹارگٹڈ‘ حملوں کا انکشاف

واٹس ایپ کے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین ہیں تاہم امکان ہے کہ حملے ٹارگٹڈ لوگںو پر کیے گئے واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ میں پائی جانے والی کمزوری کے ذریعے کچھ صارفین کے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کر کے ان میں نگرانی کے سافٹ ویئر انسٹال کیے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کے نظام میں ایک بڑی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف سائبر حملہ کیا

Read more

اداکار کمل ہاسن کے بیان پر تنازع: ’آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا‘

‘آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا، اور اس کا نام ناتھو رام گوڈسے تھا’ انڈیا کے معروف اداکار کمل ہاسن نے اتوار کو جنوبی ریاست تمل ناڈو کے قصبے پالاپٹی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا تھا جس نے انڈیا کے سیاسی ماحول کو گرما دیا۔ کمل ہاسن نے چند ماہ قبل اپنی سیاسی پارٹی مکّل نیدھی مایم (ایم این ایم) لانچ کی ہے۔ انھوں تمل زبان میں تقریر کی اور جو لفظ استعمال

Read more

تحریکِ لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی دو ماہ کے لیے ضمانت پر رہا

انھیں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین مذہب کے مقدمے میں رہائی کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا پاکستان کے صوبہ پنجاب کی لاہور ہائی کورٹ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور

Read more

سری لنکا: ایسٹر حملوں کے بعد مسلمان پناہ گزین خوف کا شکار

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد سے ملک میں مقیم پناہ گزین شدید خوف کا شکار ہیں۔ ملک کے ساحلی شہر نیگومبو میں 1200 پناہ گزینوں کو کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے جو تشدد کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان پناہ گزینوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسیحی اور احمدی، افغانستان سے تعلق رکھنے والے شیعہ ہزارہ اور ایرانی بھی شامل ہیں جنھیں تین کیمپوں

Read more

المدثر ویلج: ایک سمند پار پاکستانی کا اپنے گاؤں کے معذور بچوں کے لیے تحفہ

‘میں نے اپنی ماں کو انتہائی اذیت ناک زندگی گزارتے دیکھا ہے۔ اُس وقت جب میرے پاس ایک پائی بھی نہیں تھی، میں نے یہ عہد کیا کہ اگر خدا نے مجھے توفیق دی تو میں ان جیسی بہت سی ماؤں کی زندگی آسان کرنے کا ذریعہ بنوں گا۔‘ یہ کہنا ہے اوورسیز پاکستانی مدثر حسین شاہ کا جو اپنے ٹرسٹ کے ذریعے بہت سی ماؤں کی زندگی میں کچھ سکون لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کی والدہ نے

Read more

پشاور کے بی آر ٹی منصوبے میں مزید نقائص سامنے آ گئے؟

اسے کوتاہی کہا جائے یا بد قسمتی لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی منصوبے سے باوجود کوششوں کے جان نہیں چھوٹ رہی بلکہ یہ منصوبہ اس کے لیے مسلسل بدنامی کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار پشاور شہر کے سب سے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی کی مرکزی کوریڈور پر تعمیراتی کام تقربناً مکمل ہو چکا

Read more

سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے دوران کرفیو نافذ

سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافے کے بعد پورے ملک میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا میں مساجد اور مسلمانوں کے تجارتی اداروں کو نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس تشدد میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ پولیس نے سینکڑوں فسادیوں کو پسپا کرنے کے لیے متعدد قصبوں میں ہوائی فائرنگ کرنے کے علاوہ اشک آور گیس استعمال کی۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں گذشتہ ماہ 22

Read more

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، تین افراد ہلاک، 11 زخمی

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ الہدیٰ مسجد کے قریب نماز تراویح کے دوران ہوا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٭٭٭جیسے جیسے معلومات کی تصدیق

Read more

کشمیر میں 3 سالہ بچی کے ریپ کے خلاف احتجاج

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے بانڈی پورا علاقے سمیت دیگر مقامات پر پیر کو ایک 3 سالہ بچی کے مبینہ ریپ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، جس کے بعد بچی اور ملزم کے آبائی علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے علاقے کو جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے کٹھوعہ ریپ کیس کی منتقلی

Read more

آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہو گی؟

آئی ایم ایف پروگرام پر اس کے بورڈ کی جانب سے باضابطہ منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستانی حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد چھ ارب ڈالر قرض کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر اس کے بورڈ کی جانب سے باضابطہ منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی

Read more

جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن کی معروف ذینت الاسلام مسجد سے آنے والی اذان کی آواز کے خلاف شکایت

جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر کیپ ٹاؤن کی ایک معروف مسجد سے آنے والی اذان کی آواز کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔دی سٹی آف کیپ ٹاؤن کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ انہیں 100 برس پرانی ذینت الاسلام مسجد کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہے اور اس کی تحقیقات کرنا ان کا فرض ہے۔

Read more

کیا انڈیا کے پاس ریڈار سے بچنے والا طیارہ ہے؟

بالا کوٹ حملے سے متعلق مودی کے متنازع بیان پر کافی تنقید کی جا رہی ہے مودی جی سے صحافی کا سوال: جب جوان پاکستان پر حملہ کرنے جا رہے تھے اس رات آپ سو پائے تھے؟ وزیر اعظم نریندر مودی: دن بھر مصروف رہا رات نو بجے سٹرائیک کی تیاریوں کا جائزہ لیا اس کے بعد بارہ بجے پھر جائزہ لیا۔ ہمارے سامنے ایک مسئلہ تھا اس وقت اچانک موسم خراب ہو گیا تھا بارش بہت ہو رہی تھی

Read more

علمہ افروز کی کہانی: ’تمہیں شرم نہیں آتی؟ بہن کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں’

انڈین ریاست اترپردیش کے کندرکی گاوٴں میں رہنے والے عرفات افروز کی ماں نے بتایا کہ بیٹا گھر سے باہر نکلتا ہے تو لوگ اس سے کہتے ہیں کہ ’شرم کرو تمہاری بہن کے بارے میں لوگ باتیں کرتے ہیں۔ ٹی وی پر اس کے انٹرویو چل رہے ہیں۔ اس کی شادی کیوں نہیں کرتے؟ آخر کیسے بھائی ہو؟‘ یہ سن کر دل میں پہلا سوال یہی آتا ہے کہ اس کی بہن کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے

Read more

سویڈن: وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کے خلاف ریپ کے مقدمات دوبارہ کھولنے کا حکم

47 سالہ اسانج کو ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر 50 ہفتوں کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ فی الحال لندن کی بیلمارش جیل میں ہیں۔ سویڈن میں حکام نے ویکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کے خلاف ریپ کے مقدمات دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کو مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتوں کی وکیل کی درخواست پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گزشتہ ماہ لندن

Read more

آسٹریلیا: 13 برس پہلے خواب میں دیکھے نمبروں نے ایک ملین کی لاٹری جتوا دی

Getty Images لاٹری جیتنے والے شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی وہ ان نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے کئی انعامات جیت چکے ہیں آسٹریلیا میں ایک شخص نے 13 برس قبل خواب میں آنے والے نمبروں کا استعمال کر کے دس لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کے خواہشمند اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے یہ نمبر ایک رات خواب میں دیکھے اور جب سے وہ انھیں ہی

Read more

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

شاہ رخ جتوئی اور ان کے ساتھیوں نے دسمبر 2012 میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے شاہ زیب خان کو قتل کر دیا تھا سندھ ہائی کورٹ نے سات برس قبل کراچی میں شاہ زیب نامی نوجوان کے قتل کے مقدمے میں مجرمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی بریت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کر دیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے یہ

Read more

سول سسٹرز پاکستان کی بانی کنول احمد: ’اتنے فالوورز ہوں تو درست مواد کی فراہمی ذمہ داری بن جاتی ہے‘

سکول میں اپنی ہی کتابوں کو دقیانوسی کہہ کر بہتر سکول میں داخلہ لینا، ڈگری مکمل کیے بغیر پسند کی شادی اور بعد میں ڈگری مکمل کرنا، سوشل میڈیا پر گروپ بنانا اور پھر دن کے چودہ گھنٹے اُس پر صرف کرنا اور اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی زندہ مثال ہیں کنول احمد، جو ’سول سسٹرز‘ (Soul Sisters) نامی فیس بُک پیج کی بانی ہیں۔ اِس فیس بُک گروپ کے ممبران کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار ہے

Read more

سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں ’سبوتاژ‘ کیے جانے والے آئل ٹینکرز میں سے دو کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور ان دونوں بحری جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ متحدہ عرب امارت نے اتوار کو کہا تھا کہ بحیرۂ عرب میں خلیج عمان کے علاقے میں چار کشتیوں کو مبینہ طور پر ’سبوتاژ‘ کرنے کی کوثشش کی گئی ہے تاہم حکام نے نہ ہی اس بارے میں مزید تفصیلات دی تھیں اور

Read more

آئی پی ایل میں پیسے کی ریل پیل، کسے کتنے ملے؟

انڈین کرکٹ بورڈ دنیا میں سب سے امیر کرکٹ بورڈ ہے اور جب سے انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کا قیام عمل میں آیا ہے انڈیا میں کرکٹ کے کھیل میں پیسے کی ریل پیل ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آئی پی ایل کا 12ویں سیزن سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پزیر ہوا۔ ڈیڑھ ماہ سے جاری اس ٹورنامنٹ میں جیت کا سہرا ممبئی انڈینز کے سر آیا۔ فائنل میں انھوں نے چنئی سپر کنگز

Read more

گیم آف تھرونز کے سپوائلر: انٹرنیٹ سے پہلے بھی ہم سپوائلرز سے گھبراتے تھے

کہانیوں کو خفیہ رکھنا بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے ‘اور پھر فلم کے آخری لمحات میں ناگزیر طور پہ شہنشاہ کا خفیہ ہتھیار تباہ ہو جاتا ہے، شہزادی کو رہائی مل جاتی ہے اور باطل کی طاقتوں کو جنگِ عظیم دوئم کی طرز پر کی جانے والی لڑائی میں شکست ہو جاتی ہے۔ بلیک نائٹ کو چپکے سے کھسک جانے کا موقع دے دیا جاتا ہے تاکہ بعد میں فلم کا دوسرا حصہ بنایا جا سکے’۔ اگر آپ

Read more

راولپنڈی کے ویلڈر کی ہینڈ میڈ کار: ’خواہش ہے کہ اسے پورے پاکستان میں گھماؤں‘

پاکستان میں نئی گاڑی کا مالک بننا کس کا خواب نہیں لیکن گاڑیوں کی قیمتوں میں آئے روز ہونے والے اضافے نے اس خواب کو تعبیر دینا بہت مشکل بنا دیا ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا عبدالمجید کا معاملہ ذرا مختلف ہے کیونکہ انھوں نے اس کا حل اپنی جیب کی بجائے اپنے ہنر پر بھروسہ کر کے نکال لیا ہے۔ مرزا عبدالمجید 25 برس سے ویلڈنگ کا کام کرتے آ رہے ہیں۔ ڈھوک چراغ دین میں واقع

Read more

آئی ایم ایف سے تقریباً چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا : حفیظ شیخ

خزانہ امور کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو تین سال میں چھ ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے بتایا کہ پاکستان کو تین سال میں چھ ارب ڈالر ملیں گے اور عالمی بنک اورایشیائی ترقیاتی بنک سے کم شرح سود پر دو سے تین ارب ڈالرکی اضافی رقم بھی ملنے کی

Read more

مانچسٹر سٹی ایک بار پھر پریمیئر لیگ کی فاتح

مینچسٹر سٹی برائٹن کو ہرا کر پریمیئر لیگ کے چیمپیئن بنے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے لیگ کے آخری میچ میں مانچسٹر سٹی نے برائیٹن کے خلاف 4 گول کیے جو جواب میں صرف ایک گول کر سکی۔ اس جیت کے ساتھ مانچسٹر سٹی کو 98 پوائنٹس حاصل ہوئے۔ گو کہ پچھلے بار سٹی نے 100 پوائنٹس حاصل کر کے لیگ

Read more

لندن میں مقابلے کے دوران سلور کنگ ہلاک

لندن میں ایک پروفیشنل ریسلر اور اداکار سلور کنگ مقابلے کے دوران گرے اور ہلاک ہوگئے۔سیزر بیرن جنہیں سلور کنگ کے نام سے پہچانا جاتا تھا اپنے ملک میکسیکو میں بہت مقبول تھے اور 2005 میں بننے والی فلم ناچو لیبرے میں ہالی ووڈ کے اداکار جیک بلیک کے ہمراہ نظر آئے۔اکیاون سالہ سیزر بیرن لندن کے علاقے کیمڈن میں راؤنڈہاؤز میں اپنے گُر دکھا رہے تھے جب وہ رنگ میں گرے۔

Read more

’ایران پابندیوں کی وجہ سے سخت دباؤ میں ہے’

ایران میں تواتر کے ساتھ امریکہ مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک ایسے سخت دباؤ کا شکار ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ایرانی صدر کے مطابق امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں نے معاشی صورتحال کو 1980-88 میں عراق کے ساتھ جنگ کے دوران معاشی حالات سے بھی ابتر بنا دیا ہے۔ صدر روحانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ

Read more

برطانیہ: امیرترین افراد میں ہندوجا برداران سرفہرست

اخبار دی سنڈے ٹائمز کے اندازوں کے مطابق شری چند اور گوپی چند کی کُل دولت 22 بلین پاؤنڈ ہے بھارتی نژاد برطانوی ارب پتی ہندوجا برداران ملک میں امیر ترین افراد کی فہرست سنڈے ٹائمز رچ لسٹ میں تیسری بار پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ پچھلے سال شری اور گوپی ہندوجا کی دولت میں 1.356 ارب برطانوی پاؤنڈ کا اضافہ ہوا اور اخبار کے اندازوں کے مطابق اُن کی کل دولت 22 ارب پاؤنڈ ہے۔ ہندوجا گروپ نامی خاندانی

Read more

گوادر کا پرل کانٹینیٹل ہوٹل، سب سے بڑی سرمایہ کاری

پرل کانٹینیٹل ہوٹل گوادر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی شہہ رگ گوادر میں پرل کانٹینیٹل ہوٹل نجی شعبے کی پہلی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جس کو ریکارڈ ڈھائی سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا تھا اور جنرل پرویز مشرف نے اس کا افتتاح کیا۔ گوادر میں جب سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل اور خاص طور پر قیام اور سیکورٹی کی بات ہوئی تھی تو اس وقت کے فوجی صدر پرویزمشرف نے صدرالدین ہاشوانی کو ہوٹل کی تعمیر

Read more

کاکیبو: جاپانی تکنیک جو آپ کی آمدنی کا 35 فیصد حصہ بچا سکتی ہے

مشکل دن کے لیے پیسے بچا کے رکھنا ایسی تجویز ہے جو سنی سب نے ہے لیکن اس پر عمل ہر کوئی نہیں کرتا۔ ایشیا واحد براعظم ہے جہاں 50 فیصد لوگ پیسے بچانے کی نیت رکھتے ہیں۔
سنہ2016 میں کی گئی نیلسن انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق لاطینی امریکہ میں 30 فیصد لوگ ایسا کرتے ہیں اور اس ایشیائی ترکیب کی وجہ سے اب مغربی ممالک کے لوگوں میں بھی پیسے بچانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
کاکیبو نامی 115 سالہ پرانی جاپانی تکنیک کے لیے نظم و ضبط کے ساتھ صرف ایک کاغذ اور قلم کی ضرورت ہے۔
کاکیبو کو استعمال کرنے والے کہتے ہیں کہ وہ اپنی آمدنی کا 35 فیصد بچا سکتے ہیں۔

Read more

بچوں کو سوشل میڈیا پر نقصان دہ مواد سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

سوشل میڈیا پر نقصان دہ مواد کے بچوں پر اثرات سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں، آئیے اس طریقہ کار پر نظر ڈالتے ہیں جس کے ذریعے سے والدین نہ صرف بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اس بات کا بھی تعین کرپائیں گے کہ ان کے بچے انٹرنیٹ پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔ اپنے بچوں کو آن لائن پر گذاری جانے والی زندگی سے دور رکھنا ایک ایسی جدوجہد ہے جس سے اس

Read more

انڈیا الیکشن 2019: پارلیمان میں مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہونےکے برابر

انڈیا میں مسلمانوں کی سیاسی قیادت سکڑ رہی ہے انڈیا میں مسلمانوں کی آبادی دو ہزار گیارہ میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق سترہ کروڑ ہے لیکن قانون سازاداروں میں ان کی نمائندگی کا تناسب اچھا نہیں ہے۔ بی بی سی کی پریانکا پاٹھک نے مسلمان برادری کی پارلیمان میں سکڑتی ہوئی نمائندگی کے بارے میں یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ حال ہی میں انڈیا کی مشرقی ریاست بہار کے حلقے مدھوبانی میں ایک گرم صبح ایک تنگ گلی

Read more

امریکی جریدے ٹائم میگزین کے سرورق پر مودی کی تصویر کے ساتھ لکھی گئی سرخی پر سوشل میڈیا پر بحث

معروف امریکی جریدے ٹائم ميگزین نے اپنے مئی کے تازہ ترین شمارے کے سرورق پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جگہ دی ہے اور ان کی تصویر کے ساتھ ‘انڈیاز ڈیوائیڈر اِن چیف’ یعنی ’انڈیا کو منقسم کرنے والا سربراہ‘ لکھا ہے۔اس سرورق پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔یہ شمارہ ابھی بازار میں دستیاب نہیں ہے اور 20 مئی سنہ 2019 کو جاری کیا جائے گا۔

Read more

بالاکوٹ حملہ: سوچا بادلوں میں پاکستانی ریڈار کو طیارے دکھائی نہیں دیں گے

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے بالاکوٹ میں انڈین فضائيہ کی سٹرائک سے پہلے کی روداد کیا سنائی سوشل میڈیا ان کے پیچھے پڑ گیا۔انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بادل اور بارش کی وجہ سے انڈیا کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور انھوں نے ايئر سٹرائک کی اجازت دے دی۔اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ‘انٹائر کلاؤڈ کور’ یعنی پوری طرح بادل کے پردے میں ٹرینڈ کرنے لگا اور مرزا غالب سے مشابہ مرزا کلاؤڈی نام کا ایک شاعر بھی پیدا ہوگیا جس کا ایک شعر واٹس ایپ گروپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Read more

انڈیا: پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ جاری

انڈیا کے پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں اتوارکی صبح سات ریاستوں کے 59 حلقوں میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ آج جن ریا ستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں اترپردیش کی 14، مدھیہ پردیش کی آٹھ، دلی کے سبھی ساتوں حلقے، ہریانہ کی دس، بہار کی آٹھ، جھارکھنڈ کی چار اوربنگال کی آٹھ سیٹیں شامل ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں بی جے پی نے ان میں سے 45 نشستیں حاصل کی تھیں۔ آج دلی کی سبھی سات سیٹوں

Read more

افغانستان کی نامور صحافی مینا مانگل کا قتل اور انصاف کا مطالبہ

افغانستان کی پارلیمان میں ثقافتی امور سے منسلک مشیر مینا مانگل جو کہ اس سے قبل صحافت کے پیشے سے بھی منسلک رہی ہیں کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ بی بی سی افغان سروس کے مطابق مینا مانگل جو کہ ماضی میں ٹی وی سے منسلک رہی ہیں کی ہلاکت کی تصدیق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انھیں سنیچر کو دارالحکومت کابل میں اس وقت

Read more

’ایسا ممکن نہیں کہ پاکستان ہار گیا ہو‘

کرکٹ میں کبھی کبھی ایسے میچ بھی ہو جاتے ہیں جو افسانے سے لگتے ہیں۔ جہاں منطق سمجھنے سے قاصر رہ جاتی ہے کہ آخر کیوں خوشگوار اختتام سے صرف دو گام پہلے ہیرو تھک کر گر پڑا۔ دو اننگز ہیں جو اس میچ کو زندہ رکھیں گی۔ پہلے جوس بٹلر کی بے باک اننگز، جس میں چھکوں کی برسات دیکھنے کو ملی۔ اور پھر دوسری اننگز شروع ہوئی۔ دوسری اننگز میں جو ہوا، انگلینڈ ہی کیا پاکستان نے خود

Read more

مشن چاند 2024: کیا ایمازون کے خلائی طیارے سے 2024 تک چاند آباد ہو جائے گا؟

‘چاند پر واپس جانے کا وقت آ گیا ہے، اس بار مستقل طو پر’ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس نے ایک نئے خلائی طیارے کا ماڈل افشا کیا ہے جو کہ انسانوں اور ضروری آلات کے ساتھ سن 2024 تک چاند پر جائے گا۔ انسانی دخل کے بغیر چلنے والا ’بلو مون‘ طیارہ سائنسی آلات، سیٹلائیٹس اور گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہو گا۔ اس میں ’بی ای 7‘ نام کا ایک نیا راکٹ انجن ہے جو

Read more

گوادر کے پیرل کانٹینینٹل ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ

گوادر میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیرل کانٹینینٹل ہوٹل پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے تصدیق کی ہے کہ پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں شدت پسند موجود ہیں اور ان کے مطابق پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ان کے مطابق شدت

Read more

سعودی عرب: سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے خصوصی اقامہ

سعودی عرب کی شُوریٰ کونسل نے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی طرف راغب کرنے کے لیے گرین کارڈ کی طرز کا رہائشی پرمٹ متعارف کروایا ہے۔ حال ہی میں شوریٰ کونسل کے 76 ارکان نے اس اقدام کو سعودی عرب کے معاشی مستقبل کے لیے مفید سمجھتے ہوئے منظور کیا جبکہ شوریٰ کے 55 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ یہ پرمٹ کن لوگوں کے لیے ہے؟ اس نئے پرمٹ کے ذریعے سعودی عرب تمام تجربہ کار سرمایہ کاروں

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آٹھ مئی کو کھیلا گیا اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ساؤتھیمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا

Read more

مردوں میں کاسمیٹک سرجری کا بڑھتا رحجان اور خطرات

مردوں پر بھی ظاہری طور پر اچھا دِکھنے کے لیے اتنا ہی دباؤ ہوتا ہے جتنا خواتین پر۔ یہ کہنا ہے کہ سیو فیس نامی ادارے کا جو ان ماہرین کی فہرست مرتب کرتا ہے جو فلرز اور بوٹوکس (کاسمیٹک سرجری کے طریقے) اپلائی کرتے ہیں۔ بی بی سی کی جانب سے کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اٹھارہ سے تیس سال کی عمر کے تقریباً 50 فیصد مرد شاید ان طریقوں پر غور کرتے ہیں۔

Read more

پاکستان کا سب سے پرانا پولیس سٹیشن ’پرانی انارکلی‘

پاکستان کی تاریخ کے سب سے پرانے پولیس سٹیشن پرانی انارکلی کے مال خانے کے ریکارڈ سے ایک شخص کا عدالتی ریکارڈ بھی ملا ہے جسے 65 سال قبل اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اشتہاری قرار دیے جانے والے شحص کا نام عبد الرحمن ہے جو کہ پہلے مشرقی پاکستان اور موجودہ بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کا رہائشی ہے۔ مقامی پولیس نے اشتہاری ملزم کو غیرملکی شہری قرار دے کر اس مقدمے کو داخل دفتر کردیا۔ اس اشہتاری ملزم

Read more

نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات ’نہایت کم‘ ہوتے ہیں

برطانیہ میں کیے جانے والے ایک جائزے کے مطابق نوجوانوں کی زندگی پر سوشل میڈیا کے اثرات شاید ’نہایت کم‘ ہوتے ہیں۔ بیس سال کے 12 ہزار نوجوانوں پر کیے جانے والے اس مطالعے کے نتائج کے مطابق اس عمر میں آپ کتنے مطمئن ہیں، اس کا انحصار آپ کے خاندان، دوستوں اور سکول کی زندگی پر زیادہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ماضی میں اس حوالے سے جو تحقیق کی تھی، اس کے

Read more

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات: معاشی مشکلات سے چھٹکارا یا مہنگائی کا ایک نیا طوفان؟

جمعہ کے روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے تاہم انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ قرض اتارنے کے لیے ہمیں تھوڑا مشکل وقت گزارنا پڑے گا۔ اسی روزدارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفود کے مابین مزید قرض حاصل کرنے کے معاہدے کو حتمی

Read more

پولیو ویکسین مخالف مہم: درجنوں اکاؤنٹس بند، فیس بک کی تعاون کی یقین دہانی

PAفیس بک کا کہنا ہے کہ وہ پولیو کے بارے میں منفی معلومات کی تشہیر روکنے میں پاکستان کی مدد کرے گی پاکستان میں حالیہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پھیلنے والی افواہوں سے اس مہم پر بہت منفی اثر پڑا اور اب یہ تعطل کا شکار ہے۔ ان افواہوں کے پھیلاؤ میں بڑا ہاتھ سوشل میڈیا کا بھی تھا اور اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر انسدادِ پولیو مہم کے خلاف مواد شائع

Read more

پاکستان میں میڈیا کی صنعت کی ترقی کے لیے ’ڈیجیٹائزیشن‘ کتنی ضروری ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو 38 نئے چینلز کو لائسنس جاری نہ کرنے کے حکم کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس جاری کرنے کا فائدہ اُس وقت تک نہیں ہوگا جب تک ملک میں رائج کیبل سسٹم کو ڈیجیٹائز نہیں کیا جاتا۔ عدالت نے پیمرا کو یہ حکم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر دیا جس میں استدعا

Read more

پاکستان میں میڈیا کی صنعت کی ترقی کے لیے ’ڈیجیٹائزیشن‘ کتنی ضروری ہے؟

BBC </figure>&#1575;&#1587;&#1604;&#1575;&#1605; &#1570;&#1576;&#1575;&#1583; &#1729;&#1575;&#1574;&#1740; &#1705;&#1608;&#1585;&#1657; &#1705;&#1740; &#1591;&#1585;&#1601; &#1587;&#1746; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1575;&#1604;&#1740;&#1705;&#1657;&#1585;&#1575;&#1606;&#1705; &#1605;&#1740;&#1672;&#1740;&#1575; &#1585;&#1740;&#1711;&#1608;&#1604;&#1740;&#1657;&#1585;&#1740; &#1575;&#1578;&#1726;&#1575;&#1585;&#1657;&#1740; (&#1662;&#1740;&#1605;&#1585;&#1575;) &#1705;&#1608; 38 &#1606;&#1574;&#1746; &#1670;&#1740;&#1606;&#1604;&#1586; &#1705;&#1608; &#1604;&#1575;&#1574;&#1587;&#1606;&#1587; &#1580;&#1575;&#1585;&#1740; &#1606;&#1729; &#1705;&#1585;&#1606;&#1746; &#1705;&#1746; &#1581;&#1705;&#1605; &#1705;&#1746; &#1576;&#1593;&#1583; &#1605;&#1575;&#1729;&#1585;&#1740;&#1606; &#1705;&#1575; &#1705;&#1729;&#1606;&#1575; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1606;&#1574;&#1746; &#1604;&#1575;&#1574;&#1587;&#1606;&#1587; &#1580;&#1575;&#1585;&#1740; &#1705;&#1585;&#1606;&#1746; &#1705;&#1575; &#1601;&#1575;&#1574;&#1583;&#1729; &#1575;&#1615;&#1587; &#1608;&#1602;&#1578; &#1578;&#1705; &#1606;&#1729;&#1740;&#1722; &#1729;&#1608;&#1711;&#1575; &#1580;&#1576; &#1578;&#1705; &#1605;&#1604;&#1705; &#1605;&#1740;&#1722; &#1585;&#1575;&#1574;&#1580; &#1705;&#1740;&#1576;&#1604; &#1587;&#1587;&#1657;&#1605; &#1705;&#1608; &#1672;&#1740;&#1580;&#1740;&#1657;&#1575;&#1574;&#1586; &#1606;&#1729;&#1740;&#1722; &#1705;&#1740;&#1575; &#1580;&#1575;&#1578;&#1575;&#1748; عدالت نے پیمرا کو یہ حکم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر دیا جس میں

Read more

انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے کھلونوں کی سب سے پرانی دکان ’ہیملیز‘ خرید لی

ہیملیز دنیا میں کھلونوں کی سب سے پرانی اور بڑی دکان ہے انڈیا کے امیر ترین انسان مکیش امبانی نے کھلونوں کی معروف برطانوی کمپنی ہیملیز خرید لی ہے۔ مکیش امبانی کی کمپنی ریلائینس برانڈز لمیٹیڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے چینی کمپنی سی بینر سے اس سودے کا معاہدہ طے کیا ہے۔ ریلائینس برانڈز کے سربراہ درشن مہتا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘دنیا بھر میں

Read more

کراچی سے دِلی جانے والا طیارہ جے پور میں اتار لیا گیا

انڈین فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اے این-12 ساخت کے جارجیا کے ایک مال بردار طیارے کو جے پور میں اترنے پر مجبور کیا ہے۔ یہ طیارہ مبینہ طور پر کراچی سے انڈیا میں شمالی گجرات کی فضائی حدود میں غیر مقررہ راستے پر پرواز کر رہا تھا۔ طیارے کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انڈیا کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ ائیر ٹریفک سروسز کے راستوں پر نہیں اڑ

Read more

امریکہ-ایرن کشیدگی: B-52’ بمبار طیارے قطر پہنچ گئے‘

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشدگی کے دوران اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے چار بمباری کرنے والے B-52 طاقت ور طیارے قطر میں امریکی فوجی اڈّے پر اُتر گئے ہیں۔اس سے قبل ایک طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن (USS Abraham Lincoln (CVN-72 کو بھی خطے میں پہنچنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ اس وقت یہ بحری جہاز بحیرہِ احمر میں داخل چکا ہے۔

Read more

چین سے واپس لائی جانے والی پاکستانی لڑکیوں کی کہانیاں

آئے دن پاکستانی خواتین کی چینی مردوں کے ساتھ شادیاں کروا کر انھیں چین لے جانے اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والے تشدد، جسم فروشی اور انسانی اعضا نکالنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ان کے پاس ایسے سیکڑوں کیس آ چکے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں اس حوالے سے روزانہ دو، تین متاثرہ خواتین یا ان کے عزیزواقارب کی درخواستیں

Read more

کیا کوانٹم فزکس ’روح‘ کے راز کو سمجھ جائے گی؟

Gettyبرقی مقادیر یا کوانٹم کی دنیا اس دنیا سے مختلف ہے جسے ہم دیکھتے ہیں۔ تصور کریں کہ آپ ایک آسیب زدہ جگہ میں ہیں۔ یہ ایک تاریک، سرد اورغیرآباد حویلی ہے۔ جب آپ اس میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے آپ کو یہ گھر خالی لگتا ہے لیکن فوراً آپ غور کرنے لگتے ہیں کہ کچھ اشیاء اچانک ظاہر ہوتی ہیں اور پھر اچانک غائب ہو جاتی ہیں۔ اس گھر پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے، لیکن آپ ذرّات

Read more

لاپتہ شیعہ افراد: ’دروازے بند نہ کرو نجانے کب میرا بیٹا آ جائے‘

’میری ساس گھر کے دروازے بند نہیں کرنے دیتیں کہ کہیں ان کا بیٹا واپس نہ آ جائے۔‘ یہ کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی معصومہ ممتاز کا جن کے شوہر انجینیئر ممتاز حسین ڈیڑھ برس سے لاپتہ ہیں۔ جہاں گزشتہ 13 دن میں صدر مملکت عارف علوی کی نجی رہائش گاہ کے باہر دیے گئے دھرنے کے نتیجے میں 19 افراد کی واپسی ہوئی ہے وہیں ممتاز حسین کے اہلخانہ اب بھی ان کی راہ دیکھ رہے

Read more

کراچی میں شیعہ برادری کا دھرنا 19 لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد ختم

وائس فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مطابق پورے پاکستان سے 80 شیعہ نوجوان لاپتہ تھے پاکستان کے شہر کراچی میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے دیا جانے والا دھرنا 19 افراد کی بازیابی اور حکام کی جانب سے مزید افراد کی بازیابی کی یقین دہانیوں کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دھرنے کے دوران حراست میں لیے جانے والے 17 افراد کی رہائی بھی عمل میں آ چکی ہے۔ وائس فار مسنگ شیعہ پرسنز

Read more

ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘

PHURBA TENJING SHERPA آج کل ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں ایک ‘خیموں کا شہر’ آباد ہے۔ اس موسم بہار میں 375 کوہ پیماؤں اور ان کے گائیڈوں سمیت تقریباً دو ہزار افراد ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ بیس کیمپ ایورسٹ چوٹی کے جنوب میں سطح سمندر سے 5380 میٹر کے بلندی پر واقع ہے۔ Kenton Coolموسم بہار میں سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کا رخ کرتے ہیں TSHIRING JANGMU SHERPA TSHIRING

Read more

غلط چھپائی والا 50 ڈالر کا نوٹ اور املا کی دیگر مشہور غلطیاں

جب آسٹریلیا نے 50 ڈالر کے نئے نوٹ چھاپے تو انتہائی چھوٹے حروف میں لکھی عبارت میں ایک بڑی غلطی ہو گئی۔آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی طرف سے جاری کیے والے لاکھوں نئے نوٹوں پر غلطی سے ‘responsibility’ کی جگہ ‘responsibilty’ چھپ گیا۔آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے جمعرات کو اس غلطی کی تصدیق کی اور کہا کہ مستقبل میں چھپنے والے نوٹوں میں یہ غلطی درست کر لی جائے گی۔ لیکن فی الحال ملک بھر 50 ڈالر کے لگ بھگ چار کروڑ 60 لاکھ نئے نوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Read more

داتا دربار کے محافظ رفاقت علی جو ’پاکستان کے لوگوں کی حفاظت کرتے ہوا مارے گئے‘

رفاقت علی کے خاندان کے مطابق ان کو سیکورٹی کمپنی کی جانب سے گذشتہ پانچ ماہ کی تنخواہ نہیں ملی تھی ’وہ اس دن دو دفعہ بچیوں سے ملے تھے۔ انھیں پیار کر کے اور دو دفعہ بائے بائے کر کے ہنستے ہوئے گھر سے نکلے تھے۔ ہمیشہ کی طرح جاتے ہوئے کہا اپنا خیال رکھنا۔‘ ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنے والے رفاقت علی کی نتخواہ صرف 8000 روپے تھی اور بچیوں کے سکول کی فیس

Read more

میشا شفیع کا فیفی ہارون کے ساتھ انٹرویو: ’اب خاموش رہنے کا رواج ختم ہوگیا ہے‘

’ایسا نہ ہو کہ میرا کیس ایسی مثال بن جائے جس سے جنسی ہراس جیسے مسائل کا سامنا کرنے والی باقی خواتین، لڑکیاں اور لڑکے پہلے سے زیادہ مایوس ہو جائیں۔ (یہ نہ ہو کہ) وہ اس کیس سٹڈی کو دیکھیں اور سوچیں کہ یہ سب تو فضول، بے کار اور وقت کا زیاں ہے۔ ہراساں کرنے سے متعلق جو قوانین بن گئے ہیں وہ کوئی پتھر پر لکیر تو نہیں، ان میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔‘ یہ کہنا

Read more

میشا شفیع کا فیفی ہارون کے ساتھا انٹرویو: ’ہراساں کرنے سے متعلق جو قوانین بن گئے ہیں وہ کوئی پتھر پر لکیر تو نہیں‘

’ایسا نہ ہو کہ میرا کیس ایسی مثال بن جائے جس سے جنسی ہراس جیسے مسائل کا سامنا کرنے والی باقی خواتین، لڑکیاں اور لڑکے پہلے سے زیادہ مایوس ہو جائیں۔ (یہ نہ ہو کہ) وہ اس کیس سٹڈی کو دیکھیں اور سوچیں کہ یہ سب تو فضول، بے کار اور وقت کا زیاں ہے۔ ہراساں کرنے سے متعلق جو قوانین بن گئے ہیں وہ کوئی پتھر پر لکیر تو نہیں، ان میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔‘ یہ کہنا

Read more

شوبز ڈائری: سنی دیول کا بالاکوٹ پر معصومانہ جواب، اکشے کمار کا کنیڈین پاسپورٹ اور ملائکہ اروڑہ کی ’دبنگ 3‘ سے رخصتی

اپنی فلموں میں پاکستان میں گھس کر وہاں کا کھمبا اکھاڑنے والے سنی دیول اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر انڈین پنجاب کے حلقے گرداس پور سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کی پیٹھ تھپتھپائی ہے۔ اپنی انتخابی مہم پر نکلنے سے پہلے سنی پاجی کو شاید یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کی کسی فلم کی پروموشن نہیں، بلکہ ملک کے عام انتخابات ہیں اور شاید اسی لیے

Read more

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو پکڑنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

پانچ برس بعد بغدادی کی کوئی ویڈیو سامنے آئی ہے ابوبکر البغدادی، نام نہاد دولت اسلامیہ کے مفرور ’خلیفہ‘ دنیا کے مطلوب ترین شخص ہیں اور امریکہ کی حکومت نے ان کے سر کی قیمت دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھی ہے۔ وہ تین سال سے زیادہ عرصے سے گرفتاری سے بچ رہے ہیں اور اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ آج تک وہ صرف ایک دفعہ نظر آئے ہیں جب سنہ 2014 میں انھوں نے موصل میں ایک

Read more

ایونجرز اینڈ گیم: دو ہفتے میں دو ارب ڈالر سے زیادہ کمائی، ’ایواٹار‘ کا عالمی ریکارڈ خطرے میں

ایوینجرز اینڈ گیم مارول سٹوڈیوز کی 22ویں اور اب تک کی سب سے کامیاب فلم ہے تاریخ میں سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ‘ٹائی ٹے نک’ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ٹوئٹر پر مارول سٹوڈیوز کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایوینجرز: اینڈ گیم کی معرکتہ الآرا کامیابی پر مبارک باد دی ۔ ایوینجر سیریز کی چوتھی اور آخری فلم اپریل کے آخر میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور صرف دو ہفتوں میں اس

Read more

چیمپیئنز لیگ کی تاریخی فتوحات کی ایک جھلک

بدھ کو بی بی سی پر ہونے والی رائے دہی میں آپ نے لیورپول کی بارسلونا کے خلاف جیت کو چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی واپسی قرار دیا۔ لیکن کیا ٹوٹنہیم کی ناقابل یقین فتح نے آپ کی رائے بدل دی ہے؟ ٹوٹنہم اور لیورپول نے اس ہفتے فٹبال کے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب دونوں ہی ٹیمیں تمام اندازوں کے بر عکس چیمپیئنز لیگ کے فائنل تک پہنچ گئیں۔ لیورپول نے پہلے راؤنڈ میں 3-0 کی

Read more

امریکہ چین کی شدت اختیار کرتی تجارتی جنگ

امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ جو بظاہر خاتمے کی جانب بڑھ رہی تھی ، ایک بار پھر اچانک شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز 200 ارب ڈالر کی مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی مصنوعات پر مزید محصولات بعد میں نافذ کی جائیں گی۔ ان تمام دھمکیوں کےباوجود امریکہ اور چین تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے

Read more

سندھ میں بورڈ امتحانات: ’نقل مافیا ایک سرطان ہے جو کسی کے بس میں نہیں‘

حال ہی میں کراچی اور اندرون سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے پیپرز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کا معاملہ والدین، اساتذہ اور میڈیا کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ والدین کہتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نقل مافیا کی بڑھتی ہوئی بدعنوانی خطرے کی گھنٹی ہے جو اس جانب بھی توجہ دلاتی ہے کہ سندھ میں تعلیمی اور تدریسی نظام شدید بگاڑ کا شکار ہے۔ دوسری جانب سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ فیس بک پہ مختلف چیٹنگ گروپس

Read more

ویکسین ٹھکرانے والے امریکی طالب علم میں چکن پاکس کی تشخیص

پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں سوشل میڈیا پر ویکسین سے جڑے خدشات اور خطرات کو لے کر کافی گرما گرم بحث چلتی رہتی ہے لیکن حال ہی میں امریکہ میں ایک ایسا کیس سامنے آیا جس نے ویکسینیشن کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ گذشتہ ماہ حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کی وجہ سے سکول میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنے والے ایک امریکی نوجوان نے اپنے سکول کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی۔ سکول

Read more

پشتو گلوکارائیں اپنے ہی گھروں میں عدم تحفظ کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ مینہ خان اور ان کے شوہر کے مابین رقم کا کوئی تنازعہ چل رہا تھا پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں تقریباً ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے فنکار برادری بالخصوص خواتین گلوکارائیں خاندانی یا معاشرتی دباؤ کا نشانہ بنتی رہی ہیں اور ان میں سے کئی کو جان سے ہاتھ بھی دھونے پڑے ہیں۔ خواتین فنکاروں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے باعث یہ معاملہ اب سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے

Read more

برطانوی افراد کے درمیان سیکس کی شرح پہلے کی نسبت کم ہو گئی

برطانیہ میں قومی سطح پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق برطانوی افراد کے درمیان سیکس کرنے کی شرح پہلے کی نسبت کم ہو گئی ہے۔برطانوی میڈیکل جریدے میں شائع ہوئے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً ایک تہائی مرد اور خواتین نے گذشتہ مہینے کے دوران جنسی تعلق نہیں رکھا۔

Read more