سکاٹ لینڈ: مسیحی رہنماؤں کی آسیہ بی بی کے لیے اپیل، ’برطانیہ میں سیاسی پناہ دی جائے‘

پاکستانی حکومت کے مطابق آسیہ بی بی بریت کے بعد سے ملک میں ایک ’محفوظ مقام‘ پر ہیں سکاٹ لینڈ کے سات گرجا گھروں کے سربراہان نے برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید کو خط لکھ کر ان سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دی جائے۔ سکاٹ لینڈ کے کیتھولک چرچ کی سوسن براؤن اور لیئو کوشلی ان سات بڑے مسیحی گرجاؤں کے سربراہان میں شامل ہیں جنھوں نے یہ کھلاخط لکھا ہے۔

Read more

کشمیر پر شاہد آفریدی کا بیان ’انڈیا کی جیت کیسے ہوئی‘

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے کشمیر کے مسئلے پر بیان پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کشمیر کو انڈیا یا پاکستان کا حصہ بنانے کی بجائے انھوں نے تجویز دی کہ کشمیر کو علیحدہ ملک بنا دینا چاہیے۔ گذشتہ روز برطانوی دارالعوام میں طلبا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا: ’میں کہتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے اور نہ ہی انڈیا کو دیں، بلکہ کشمیر کو علیحدہ ملک بنا دیں،

Read more

بریگزٹ یا نیا وزیراعظم؟

ٹریزا مے نے برسلز میں بریگزٹ کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اب کیا ہو گا؟ ایک بنیادی یاد دہانی برطانیہ 29 مارچ، جمعے کی دوپہر 11 بجے یورپی یونین سے باہر نکل جائے گا۔ وجہ عوام کی جانب سے سنہ 2016 میں ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے 51.9 فیصد نے اس تجویز کے حق جبکہ 48.1 فیصد نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ برطانیہ اور یورپی یونین نے قطع تعلق دوسرے معنوں میں طلاق

Read more

’جب انسٹاگرام نے مجھے سہارا دیا‘

Ashleigh Ponder/Kay Skaایشلے اور کے کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام چمیونیٹی نے ان کی زندگی کے بے حد مشکل دور میں مدد کی ہے۔ پانچ برس قبل ایشلے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرنے کے بارے میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں۔ چودہ برس کی عمر میں انہیں پتہ چلا کہ انہیں اینوریکزیا (بھوک کم لگنے کی بیماری) ہے۔ ان میں خود اعتمادی کی کمی تھی۔ اسی دوران انہیں ایک ایسی انسٹاگرام کمیونٹی کے بارے میں پتہ چلا جہاں

Read more

’سنکیانگ کے تربیتی کیمپ میں میری بیوی کو الف برہنہ کیا گیا‘

چین کے صوبہ سنکیانگ میں حالیہ دنوں منظر عام پر آنے والے ری ایجوکیشن سنٹرز کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بی بی سی اردو نے ایسے چند پاکستانیوں سے بات کی جن کی بیویاں ان مراکز میں بند ہیں، یا وہاں قید کاٹنے کے بعد رہا ہو کر آئی ہیں۔ انھوں نے جو کہانیاں سنائیں ان سے ان مراکز کے اندر کے حالات اور وہاں ‘تربیت’ حاصل کرنے والوں کے ساتھ سلوک کا اندازہ ہوتا ہے۔

Read more

ٹائپ 1 ذیابیطس: ’مزید ہزاروں افراد کو گلوکوز مانیٹرز دستیاب ہوں گے‘

Science Photo Library برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے اعلان کیا ہے کہ 29 اپریل سنہ 2019 سے ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو گلوکوز مانیٹر دستیاب ہوں گے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں مریضوں کو اس آلے تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ یہ آلہ انگلیوں کے خون کے ٹیسٹ کی ضرورت کو کم کرتا ہے اور ذیابیطس

Read more

میلانیا صدر ٹرمپ کی ایک مشیر سے ناخوش

میلانیا ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کو اپنے مخلصانہ مشوروں اور خیالات سے آگاہ کرتی ہیں اور اس کے بعد جو صدر کو ٹھیک لگتا ہے وہ کرتے ہیں۔ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی قومی سیکیورٹی کی نائب مشیر کو فارغ کیا جائے۔ میرا ریکارڈل، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں قومی سیکیورٹی کی نائب مشیر ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریکاڈل، امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے

Read more

ایران کے ’سکوں کے سلطان‘ کا انجام کیا ہوا؟

ایران میں ’سِکوں کا سلطان‘ کے نام سے کرنسی کا کاروبار کرنے والے ایک تاجر کو دو ٹن سونے کے سکے جمع کرنے پر پھانسی دے دی گئی ہے۔ واحد مظلومین اور ان کے کرنسی ٹریڈنگ نیٹ ورک کے ایک دوسرے رکن کو ’زمین پر بدعنوانی پھیلانے کے جرم‘ میں سزائے موت دی گئی۔ ایرانی طلبہ کی نیوز ایجنسی کے مطابق مظلومین اور ان کے ساتھیوں نے قیمتوں میں رد و بدل کرنے کے لیے سونے کے سکوں کی ذخیرہ

Read more

برطانیہ: کابینہ نے مجوزہ بریگزٹ معاہدے کی حمایت کر دی

PA وزیراعظم ٹریسا مے کا کہنا ہے کہ ان کی کابینہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدے کی حمایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے یہ اعلان پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے عمل کے سلسلے میں یہ ایک فیصلہ کن قدم ہے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ حمتی طور پر طے کر لیا جائے گا۔

Read more

قاتلانہ حملے میں زخمی ماں کا سیزیرین سے بچے کی پیدائش کے بعد انتقال

ثنا محمد ہسپتال میں انتقال کر گئیں لندن پولیس نے ثنا محمد کے قتل کے الزام میں ان کے سابق شوہر، رامنڈی مٹالیگاڈو، کو گرفتار کر لیا ہے۔ ثنا محمد کی عمر پینتیس برس تھی۔ قتل کے وقت وہ آٹھ ماہ کے حمل سے تھیں۔ انھیں ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیزیرین آپریشن کرکے ان کے بیٹے کو تو بچالیا مگر ماں کی جان بچانے میں ناکام رہے۔ لندن پولیس نے بچے کی حالت خطرے سے

Read more

کیلیفورنیا میں آگ نے ہالی وڈ کے ستاروں کو بھی نہیں بخشا

کیلیفورنیا میں لگی آگ نے سلیبرٹیز کو بھی نہیں بخشا اور ہالی وڈ کے اداکار جیرارڈ بٹلر اور مائلی سائرس سمیت کئی مشہور شخصیات کے مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ دیگر سلیبرٹیز میں کم کارڈیشین اور لیڈی گاگا ہیں جنھوں نے اپنے مکان چھوڑ دیے ہیں اور تازہ ترین صورتحال سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کر رہے ہیں۔ کیلیفورنیا میں آگ جمعرات کو بھڑکی اور اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک اور 200 سے

Read more

سی این این اور صدر ٹرمپ میں ٹھن گئی، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

امریکی فیڈرل جج نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے صدر ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد اپنے نامہ نگار کا اجامت نامہ منسوخ کیے جانے پر ٹرمپ انتطامیہ کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کر رہے ہیں۔ سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اس کے نامہ نگار جم اکاسٹا کا اجازت نامہ منسوخ کر کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ خیال رہے کہ سی این این کے

Read more

اسلام آباد سے لاپتہ پولیس افسر کی لاش افغانستان سے برآمد ہونے نے ’کئی سوالات کو جنم دیا‘

پاکستان میں دفترخارجہ نے ایک بیان میں پولیس افسر طاہر خان داور کا نام لیے بغیر بتایا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک لاش ملی ہے جس کے ساتھ اسلام آباد سے اغوا ہونے والے پولیس افسر طاہر داوڑ کا سروس کارڈ بھی ملا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مذکورہ لاش کو دور بابا سے مومند درہ منتقل کیا جا چکا ہے اور وہاں سے جلال آباد میں پاکستانی قونصل جنرل

Read more

مرحوم منگیتر کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے فوٹو شوٹ

انڈونیشیا کی ایک خاتون نے جن کا منگیتر سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز پر سوار تھا اپنی شادی کی تصاویر اکیلے کھچوائی ہیں۔ انتن سیاری اور ریو نندا پرتما کی شادی 11 نومبر کو ہونی تھی۔ لیکن پرتما 29 اکتوبر کو شادی کے لیے آ رہے تھے جب ان کا جہاز جکارتہ سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ سیاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منگیتر کی آخری

Read more

رنویر اور دیپکا کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

بالی وڈ سپر سٹارز دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ اٹلی کی ریزارٹ میں بدھ کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور اس تقریب میں اب کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں۔ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کے نام ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کے لیے شادی سے قبل نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ساتھ تین بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں بلاک بسٹر

Read more

یو ٹیوب سٹار ’سپر وومن‘ للی سنگھ کی جانب سے عارضی وقفے کا اعلان، ’میں تھک گئی ہوں‘

یو ٹیوب پر ویڈیو بنانے سے شہرت پانے والی للی سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آٹھ سال مسلسل یو ٹیوب پر ویڈیوز بنانے کے بعد اپنی ذہنی صحت کی خاطر کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہی ہیں۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی للی سنگھ نے اپنے شائقین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ وقفہ لینے کے بعد ‘بہتر صحت اور زیادہ خوشی’ کے ساتھ واپس آئیں گی۔ پیر کو اپنی ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ ‘میں

Read more

فرانس کی بدنصیب ملکہ میری اینتونیت کے زیورات کی نیلامی

مشہورِ زمانہ فرانسیسی ملکہ میری انتونیت کے زیورات کی نیلامی ہو رہی ہے، جسے کسی بھی شاہی خاندان کے زیورات کی سب سے اہم نیلامی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بدنصیب ملکہ کے زیورات پچھلے دو سو سال سے منظرِ عام پر نہیں آئے تھے اور ان میں موتی اور ہیرے جڑے ہار، بالیاں اور دوسرے زیورات شامل ہیں۔ یہ زیورات اٹلی کا بوربن پارما ہاؤس فروخت کر رہا ہے اور اس کا انعقاد جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر

Read more

لاہور کی چیلیں غضبناک کیوں ہو گئیں؟

ماہرین کے مطابق چیلوں کے شہریوں پر حملے کی وجہ لاہور کے مضافات بالخصوص دریائے راوی میں پھینکا جانے والا صدقے کا گوشت ہے لاہور کی فضاؤں میں روز بروز چیلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ چیلیں آپ کو لاہور کے بعض مخصوص مقامات پر بکثرت منڈلاتی نظر آئیں گی۔ گذشتہ کچھ عرصے سے ان چیلوں کی آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور بہت سے راہگیروں پر ان کی طرف سے حملے بھی دیکھنے

Read more

حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصر اللہ کو امریکہ نے ’خصوصی طور پر نامزد کردہ دہشت گرد‘ قرار دے دیا

امریکہ نے عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصراللہ اور المجاہدین بریگیڈز کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جواد نصراللہ اور المجاہدین بریگیڈز کو اس فہرست میں شامل کرنے کا مقصد انھیں ان تمام وسائل سے دور کرنا ہے جن کی مدد سے وہ دہشت گرد حملے یا ان کی منصوبہ

Read more

’جب مجھے اپنے خاوند کی سیکس کی لت کا پتہ چلا‘

پچھلے ہفتے بی بی سی کی سنگیتا مائسکا نے بتایا تھا کہ یہ بات متنازع ہے کہ آیا سیکس کا نشہ بھی کوئی چیز ہے یا نہیں۔ تاہم انھوں نے ایسے کئی لوگوں کا انٹرویو کیا جنھوں نے بتایا کہ ان کی زندگیاں سیکس کے جبر کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں ایک ایسی خاتون بھی شامل تھیں جنھیں شادی کے 20 برس بعد پتہ چلا کہ ان کے خاوند کی ایک خفیہ زندگی بھی ہے۔

Read more

ذیابیطس کیا ہے اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

ٹائپ وہ ذیابیطس پچپن یا نوجوانی میں ہو جاتی ہے ذیابیطس تاحیات ساتھ رہنے والے ایسی طبی حالت ہے جو ہر سال لاکھوں افراد کو ہلاک کرتی ہے اور یہ کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی ہے جب جسم اپنے اندر موجود میٹھے (گلوکوز) کو حل کر کے خون میں شامل نہیں کر پاتا اس کی پیچیدگی کی وجہ سے دل کے دورے، فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور جسم کے نچلے اعضا کے

Read more

چین کے ’اصلاحی مراکز‘ میں قید ہماری بیویوں کو رہا کروایا جائے: پاکستانی شوہروں کی درخواست

چین میں کاروبار کرنے والے متعدد پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ’اصلاحی مراکز‘ (ری ایجوکیشن سنٹرز) میں ‘قید’ ان کی بیویوں کی رہائی کے لیے چینی حکومت سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفیر کے نام اپنی درخواستوں میں ان پاکستانی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی چینی شہری بیویوں کو وجہ بتائے بغیر سنکیانگ کے مختلف

Read more

پینک لیگسی نامی گلابی ہیرے کی ریکارڈ قیمت لگ گئی

AFP/Gettyاس ہیرے کے نئے مالکان نے اسے ونسٹس پینک لیگسی کا نیا نام دیا ہے۔ ایک نایاب گلابی ہیرے کی 50.3 ملین سوئس فرینکس (تقریباً پانچ کروڑ امریکی ڈالر) میں نیلام کیا گیا ہے جو کہ فی کیرٹ کے حساب سے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔ پینک لیگسی نامی یہ ہیرا 19 کیرٹ کا ہے اور اسے امریکی کمپنی ہیری ونسٹن نے جنیوا میں ایک نیلام میں خریدا ہے۔ نیلامی کروانے والی معروف کمپنی کرسٹیز کے یورپ ڈائریکٹر کا کہنا ہے

Read more

میڈیا میں سندھ کی دیہی خواتین کی عکاسی

آج کے دور میں کامیاب قیادت کرنے کی کنجی اثر و رسوخ میں ہے نہ کہ اختیار میں۔ اسی لیے میڈیا اثر و رسوخ کے استعمال میں لیڈر بن گیا ہے۔ اس کے پاس پالیسیوں اور لوگوں کے رویے تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔ پاکستان، خاص کر سندھ اور لاڑکانہ جیسے اس کے دیہی علاقوں میں صرف خاندانی ؟ھانچے کی وجہ سے خواتین کو ظالمانہ انداز میں دبایا جاتا ہے۔ یہ وہ نظام ہے جو عام طور پر مردوں کے

Read more

پائلٹس کو اڑن تشتریاں یا ٹوٹا تارہ دکھائی دیا؟

آئرش ایوی ایشن اتھارٹی ان رپورٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں پائلٹس نے کہا کہ ان کو آئر لینڈ کے جنوب مغرب ساحل پر آسمان میں تیز روشنی نظر آئی اور اڑن طشتریاں دکھائی دیں۔ اس کا آغاز نو نومبر کو مقامی وقت صبح چھ بج کر 47 منٹ پر اس وقت ہوا جب برٹش ایئر ویز کی پائلٹ نے شینن ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔ انھوں نے دریافت کیا کہ کیا اس علاقے میں فوجی مشقیں

Read more

غزہ: چار سال سے جاری شدید جھڑپوں میں زندگی کی جھلک

غزہ کی پٹی 41 کلومیٹر طویل اور 10 کلومیٹر چوڑی ہے اور یہاں 19 لاکھ افراد آباد ہیں۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ چار سال کی انتہائی شدید جھڑپوں کے بعد حماس کی طرف سے جنگ بندی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق فضائی حملے کرتا رہے گا۔ ان جھڑپوں میں کم سے کم چھ لوگ ہلاک ہوئے۔ غزہ میں زندگی غزہ کی آبادی انیس لاکھ سے زیادہ ہے۔ اکتالیس

Read more

پہلی جنگ عظیم: ہندوستانی فوجیوں کی غیر ممعولی کہانیاں

پہلی جنگِ عظیم میں ہندوستان کے 13 لاکھ فوجیوں نے حصہ لیا جن میں سے 74 ہزار سے زیادہ مارے گئے۔ 11 نومبر کو ایک سو سال پہلے 1918 میں جنگ کا خاتمہ ہوا جس کے بارے میں کہا گیا تھا ’ تمام جنگوں کے خاتمے کے لیے جنگ‘۔ لیکن اس جنگ میں شامل ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کی اب بھی متعدد ان کہی کہانیاں ہیں۔ ان میں فوجیوں نے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں بتایا اور کس طرح

Read more

پاکستان میں غیر شادی شدہ خواتین اور کرائے کے مکان

https://twitter.com/ToobaAkhtar/status/1062023600310575104 پاکستان میں غیر شادی شدہ خواتین اور ایک اکیلی خاتون کے لیے کرائے پر مکان حاصل کرنا کتنا مشکل ہے اِس کا اندازہ صرف ان ہی خواتین کو ہو سکتا ہے جنھوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہو۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے تجربات، خیالات اور آراء اِس سماجی مسئلے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔ یہ مسئلہ لوگوں کے اردگرد موجود ہے لیکن عموماً اس وقت تک آنکھوں سے اوجھل رہتا ہے جب تک کوئی غیرشادی شدہ یا

Read more

’میں اپنی بیٹی کو کھانا کھلاؤں، یا تعلیم دلواؤں‘

‘حکومت غریبوں کے لیے کچھ نہیں کرتی۔ نہ ہم اپنے بچوں کی بھوک مٹا سکتے ہیں اور نہ ہی انھیں سکول میں پڑھا سکتے ہیں۔’ کراچی سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں، 30 سالہ رخسانہ کے خاوند بیماری کے باعث کام کرنے سے قاصر ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے کی سب سے بڑی وجہ غربت اور حکومت کا رویہ ہے۔ ایسا ہی کچھ حلیمہ نے کہا جن کے پانچ بچے ہیں

Read more

’مہاراجہ رنجیت سنگھ کا دور مذہبی مساوات کا نمونہ‘

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں شریعت اور شاستر کو برابری کا درجہ دیا گیا ایک بار مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اپنے وزیر خارجہ فقیر عزیز الدین سے کہا ‘رب چاہتا ہے کہ میں ہر مذہب کو ایک نظر سے دیکھوں اس لیے رب نے مجھے صرف ایک آنکھ ہی دی ہے’ فقیر عزیز الدین اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی اس بات چیت کا ذکر کرتار سنگھ دوگل کی کتاب ‘ رنجیت سنگھ ، دی لاسٹ ٹو لے آرم’ (Maharaja

Read more

تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں امریکہ پہلے، چین تیسرے

دنیا میں تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں چین اب تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ امریکہ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ تیز ترین دس کمپیوٹرز میں امریکہ کے پانچ کمپیوٹرز ہیں جبکہ دیگر ممالک میں سوئٹزلینڈ، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔ فہرست میں 500 تیز ترین سپر کمپیوٹرز میں چین کے 227 کمپیوٹرز ہیں جبکہ امریکہ کے 109۔ تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست سال میں دو بار شائع کی جاتی ہے۔ تازہ ترین فہرست

Read more

سندھی تھیٹر کی بحالی: ‘اب وہ پینے والے کہاں جو پورا مٹکا پی جاتے تھے’

میخانہ سجا ہے، تازہ کشید کی گئی شراب کے مٹکے تیار ہیں۔ روایتی سندھی لباس پہنے ہوئے ایک حسینہ ‘رندوں’ کی منتظر ہے، اس حسینہ سے اس کی والدہ کہتی ہے کہ ‘اب وہ پینے والے کہاں جو پورا مٹکا پی جاتے تھے۔’ یہ مناظر سندھی سٹیج ڈرامہ ‘موکھی اور متارا’ کے ہیں۔ تاریخی حوالوں کے مطابق سندھ کے رومانوی داستان ‘مومل رانو’ کا کردار کنیز ناتر موجودہ کراچی منتقل ہوگئی جہاں انھوں نے میخانہ قائم کیا اور موکھی ان

Read more

ترکی اور یونانی قبرص کے درمیان آٹھ برس بعد نئی سرحدی راہداریاں

ترکی اور یونانی قبرص کے درمیان آٹھ برس بعد نئی سرحدی راہداریاں کھولی گئی ہیں۔ ترکی اور یونانی زبان بولنے والوں کے درمیان منقسم اس جزیرے پر پہلے بھی کچھ راہداریاں موجود ہیں جہاں سے لوگ سرحد پار کر سکتے ہیں۔ ان راہداریوں کے آر پار جانے کے لیے قبرص کے شہریوں کو ویزہ نہیں لینا پڑتا اور وہ گیٹ پر ایک منظورشدہ کارڈ ٹچ کر کے سرحد پار کر سکتے ہیں۔ دو مقامات دیرینیا اور لیفکا کے نزدیک سرحدی

Read more

آسیہ بی بی: کینیڈا کے رابطے کی تصدیق، ’پاکستان آسیہ کے قانونی حقوق کا احترام کرتا ہے’

آسیہ بی بی کو آٹھ سال کے بعد سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں بری کر دیا پاکستانی حکام نے آسیہ بی بی کے معاملہ پر کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے رابطہ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو فون کرتے ہوئے ان سے دیگر معاملات کے علاوہ آسیہ

Read more

کیلیفورنیا کی خوفناک آگ: ’موت مجھ سے بس تین منٹ دور تھی‘

ریاست کی تاریخ کی مہلک ترین آگ کے نتیجے میں 228 افراد لاپتہ ہیں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں جہاں وسیع علاقے میں مالی نقصان ہوا ہے وہیں ہلاک ہونے افراد کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کی تاریخ کی مہلک ترین آگ کے نتیجے میں 228 افراد لاپتہ ہیں جبکہ آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 72 سو املاک تباہ ہو گئی

Read more

شاؤمی کی فلیش سیل: ایک پاؤنڈ میں سمارٹ فون نہ ملنے پر ہنگامہ

چینی سمارٹ فون کمپنی کو برطانیہ میں ’فلیش سیل‘ لانچ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے اپنے دو نئے موبائل فونز ’کریزی ڈیلز‘ پروموشن میں صرف ایک پاؤنڈ پر متعارف کروائے۔ لیکن پھر ہوا کچھ یوں کہ ہر سیل میں اس کے دو یا تین موبائل فون ہی رکھے گئے تھے، اور جیسے ہی سیل کا آغاز ہوا شاؤمی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر لکھ

Read more

چنیوٹ: مولوی نے نکاح فاسد قرار دے دیا، دیہاتی پریشان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے ایک گاؤں کے مکین آج کل اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اب وہ مسلمان ہیں یا نہیں، اور کیا ان کا نکاح قائم ہے یا نہیں۔ گاؤں میں یہ تمام کنفیوژن پھیلانے کے ذمہ دار مبینہ طور پر اسی گاؤں کے امامِ مسجد ہیں جو گاؤں کے لوگوں کا دوسری بار نکاح پڑھوانے کے بعد اب تیسری بار پڑھوانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں مذہب اور عقائد کے نام پر کسی کو

Read more

BBCShe#: سندھ کی لڑکیاں بےخوف ہو کر بات کر رہی ہیں

کوئٹہ کی سرد فضاؤں سے سفر کر کے ہم سندھ پہنچے جہاں بی بی سی شی کی دوسری منزل لاڑکانہ شہر میں تھی۔ کراچی سے تقریباً ساڑھے چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر اندرون سندھ کا یہ شہر کئی دہائیوں تک پاکستان کی سیاست کا طاقتور مرکز رہا ہے۔ اندرون سندھ سفر کرتے ہوئے جگہ جگہ غربت اور پسماندگی واضح نظر آتی ہیں اور لاڑکانہ بھی کچھ مختلف نہیں۔ شہر کے اندر کوئی بڑا لینڈ مارک بھی نہیں۔ بس ہر

Read more

مائنس ون، ٹو اور اب تھری؟

یہ وہ مائنس تھا جس کو بہت جلد بھلا دیا گیا اور مقتدر حلقے بغیر خون خرابہ اس انقلاب پر بخلیں بجانے لگے دوستوں کو یاد ہو گا کہ بائیس اگست 2015 سے پہلے مائنس ون فارمولے کی بازگشت سنائی دی جا رہی تھی۔ مائنس الطاف کی خبریں ’باوثوق‘ ذرائع سے آنے لگیں۔ راہ الطاف حسین کی ایک تقریر نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر خود ہی ہموار کر دی۔ بس پھر کیا تھا آج تک ٹیلی وژن پر الطاف

Read more

کینیڈا نے جمال خاشقجی کے قتل کی ’ریکارڈنگ‘ سنی ہے: وزیراعظم ٹروڈو

گذشتہ سنیچر کو ترکی نے کہا تھا کہ اس نے یہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو مہیا کی ہیں۔ کینیڈیا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کے حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ترکی نے اس حوالے سے کینیڈا کو مکمل طور پر معلومات دی ہیں۔‘ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پہلے مغربی

Read more

سپائڈر مین کے بانی مصنف سٹین لی وفات پاگئے

سٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔ معروف امریکی مصنف اور مارول کامکس کے شریک بانی سٹین لی 95 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ سٹین لی اور جیک کربی نے 1961 میں کمپنی مارول کامکس بنائی تھی اور انھوں نے فینٹیسٹک فور نامی سیریز سے آغاز کیا تھا۔ بعد میں ان کے کامکس سپائڈر مین اور دی انکریڈیبل ہلک انتہائی مقبول ہوئے۔ سٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

Read more

’سٹرابیریز میں سوئیاں بدلہ لینے کے لیے ڈالی گئیں‘

مے اٹ مرن کو اتوار کو حراست میں لیا گیا آسٹریلیا میں عدالت کو بتایا گیا کے سٹرابیریز میں سوئیاں نکلنے کی ذمہ دار خاتون نے یہ کام جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی نیت سے کیا۔ 50 سالہ مے اٹ ٹرن کو ستمبر میں شروع ہونے والی تفتیش کے بعد اتوار کو حراست میں لیا گیا۔ اسی بارے میں سٹرابری سے سوئیاں نکلنے پر شہریوں کو تنبیہ کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق ٹرن برزبرن میں موجود ایک سٹرابیری فارم

Read more

کون تھے اصلی ’ٹھگ آف ہندوستان‘، تاریخ کیا کہتی ہے؟

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو جہاں فلمی ناقدین نے پسند نہیں کیا وہیں باکس آفس پر اس فلم نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔ بی بی سی ہندی کے ڈیجیٹل ایڈیٹر راجیش پریادرشی نے اس مضمون میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان کے اصل ٹھگ کون تھے۔ ٹھگ لفظ سنتے ہی لوگوں کے دماغ میں ایک چالاک اور مکار آدمی کی تصویر ابھرتی ہے جو جھانسا دے کر

Read more

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ، کل اور آج

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں بےہنگم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں چھوٹی بڑی دکانیں مسمار کر دی گئی ہیں، جن کا سڑکوں پر بکھرا ملبہ روشنیوں کے شہر کراچی کی بجائے شام کے کسی ایسے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے جو ابھی ابھی بمباری کا نشانہ بنا ہو۔ یہ صرف اشیا کی خرید و فروخت کا ایک عام سا بازار نہیں ہے، بلکہ اس کی ایک طویل اور دلچسپ کہانی بھی ہے، جس کی وجہ

Read more

پاکستان میں لنڈا بازار جانا مجبوری تو امیر ملکوں میں اب ’فیشن‘

کیٹی کے مطابق ری سائیکل سٹورز سے انھیں منفرد سامان ملتا ہے جو دوسروں کے پاس نہیں ہوتا پاکستان میں مہنگائی اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ لنڈا یعنی استعمال شدہ اشیا کے بازاروں کا رخ کرتے ہیں لیکن دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی لوگ ایسے بازاروں کا رخ کرتے ہیں، تاہم اس کی وجوہات قدرے مختلف ہیں۔ فن لینڈ کے شہر ہلسنکی کے مضافات میں کیٹی روزی اپنی بیٹی اور کمسن بیٹے کے ساتھ

Read more

فیک نیوز: انڈیا میں جعلی خبروں کے پیچھے ’قوم پرستی کا جذبہ کارفرما‘

بی بی سی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈیا میں قوم پرستی کا جوش عام شہریوں کو جعلی خبریں پھیلانے کی تحریک دیتا ہے۔ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں میں حقائق کی اہمیت سے کہیں زیادہ قومی شناخت کو اجاگر کرنے کی جذباتی خواہش جوش مارتی نظر آتی ہے۔ سوشل میڈیا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دائیں بازو کے نیٹ ورک بائیں بازو سے کہیں زیادہ منظم

Read more

سنگلز ڈے: چینی آن لائن کمپنی علی بابا کے میگا شاپنگ میلے کے بارے میں پانچ بڑے حقائق

Alibaba Groupعلی بابا نے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کی فروخت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے امریکی سہی لیکن چین میں اسی قسم کی ایک سیل نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ دنیا کے اس سب سے بڑے شاپنگ ایونٹ کو ’سنگلز ڈے‘ کہا جاتا ہے اور یہ ہر سال 11 نومبر کو منعقد کی جاتی ہے۔ اس سال کی کمائی 30 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ علی بابا نے گذشتہ برس سنگلز ڈے

Read more

اسرائیلی حملے میں حماس کا کمانڈر ہلاک ہو گیا

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کے آپریشن کے دوران چھ فلسطینیوں سمیت ایک مقامی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز جنوب میں خان یونس کے مشرقی حصے میں ہوا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ آپریشن کے دوران ہوا تاہم ان کا کہنا ہے کہ تمام سپاہی اسرائیل واپس آگئے ہیں۔ مزید پڑھیے اسرائیلی فوج

Read more

کیا ایران ٹرمپ کے جانے کا انتظار کر رہا ہے؟

الزبیتھ وارن جیسے ممکنہ صدارتی امیداواروں کو یا بات تسلیم کرنی ہوگی کہ موجودہ معاہدے میں دوبارہ داخل نہیں ہوا جا سکتا امریکہ میں وسط مدتی انتخابات ہو چکے۔ اب سنہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کی مہم کا آغاز ہو گا اور ایسے میں امریکہ کے سابق نائب سیکریٹری خارجہ کے پاس صدارتی امیدواروں کے لیے ایران سے متعلق حکمت عملی بنانے کے کچھ مشورے ہیں: سنہ 2016 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران

Read more

انڈیا: ٹیپو سلطان کے متعلق جوش و جذبہ کیوں سرد پڑ گيا؟

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی وہ جوش و جذبہ ٹھنڈا پڑ گیا جو گذشتہ چار برسوں سے ٹیپو سلطان کے یوم ولادت کے جشن کی مخالفت میں نظر آ رہا تھا۔ ریاست میں سیاسی بساط کی تبدیلی کے اثرات سکیورٹی انتظامات پر بھی نظر آئے۔ ٹپیو سلطان کے یوم ولادت کے موقعے پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 57 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ان میں سے

Read more

کیلیفورنیا: کئی معروف شخصیات کے گھر جنگل کی آگ کی زد میں آگئے، 25 افراد ہلاک

مالیبو میں آگ شاہراہ 101 کو عبور کرکے ساحلی علاقوں ميں پھیل گئی ہے امریکہ میں حکام کے مطابق مغربی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی تباہ کن آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ ریاست کے شمالی پیراڈائز قصبے میں مزید 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے وہاں مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ یہ قصبہ تقریباً پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ جبکہ دو افراد کی لاشیں ریاست کے جنوبی

Read more

عشروں بعد ایران میں سینکڑوں خواتین کو مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت

عشروں بعد سینکڑوں خواتین کو فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد پہلی بار سینکڑوں خواتین تماشائیوں کو فٹبال کے ایشیا چیمپیئن لیگ کے فائنل دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایران میں گذشتہ 35 برسوں سے خاتون تماشائیوں کو کھیل کے میدانوں میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا کے مطابق ایشیا چیمپئین لیگ میچ دیکھنے والی خواتین کی اکثریت کھلاڑیوں کی رشتہ دار یا عورتوں کی

Read more

یورپی فوج کی تجویز پر ’جھڑپ‘، یورپ اپنا حصہ ادا کرے، ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی طرف یورپی فوج بنانے کی تجویز کو ہتک آمیز قرار دیا تھا فرانس کےصدر ایمنیوئل میکخواں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین یورپی فوج کی تجویز پرجاری تنازعے کے بعد دونوں رہمناؤں نے ملاقات کی ہے جس میں یورپ کو اپنے دفاع کے لیے زیادہ اخراجات کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فرانسیسی صدر کی جانب سے ‘امریکی، چینی اور

Read more

ترکی نے خاشقجی کے قتل سے متعلق آڈیو ٹیپ امریکہ سمیت کئی ممالک کے حوالے کر دی

سعودی اور ترک حکام کی جمال خاشقجی کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں ملاقاتیں ہوئی ہیں ترکی نے کہا ہے کہ اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ امریکہ اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو مہیا کی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوعان نے اپنے اس موقف کی ایک بار پھر دہرایا ہے کہ سعودی عرب کو معلوم ہے کہ جمال خاشقجی کو کس نے ہلاک کیا ہے۔ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر

Read more

نومنتخب کانگریس خاتون واشنگٹن میں گھر کرائے پر لینے کی استطاعت نہیں رکھیں

الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی سب سے کم عمر خاتون کو ایک مسئلہ درپیش ہے۔ وہ واشنگٹن میں اس وقت تک فلیٹ کرائے پر نہیں لے سکتیں جب تک انھیں پہلی تنخواہ نہیں مل جاتی۔ نومنتخب رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں کرائے کا مکان لینے سے قبل اپنی پہلی تنخواہ کا انتظار کر رہی ہیں۔ اوکاسیو کورٹیز کو

Read more

دنیا بھر میں بچے پیدا کرنے کی شرح میں زبردست کمی

محققین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خواتین کے بچے پیدا کرنے کی اوسط تعداد میں زبردست کمی سامنے آئی ہے۔ اس تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے نصف ممالک میں ایک ’بے بی بسٹ‘ آ رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی آبادی برقرار رکھنے کے لیے درکار بچے پیدا نہیں کر رہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ نتائج حیران کن تھے اور ان کے مطابق معاشرے پر پوتے پوتیوں اور

Read more

پریانکا چوپڑا کی شادی میں جوتا چھپائی کے پچاس لاکھ ڈالر!

بیچارے نک جونز مذاق ہی مذاق میں پھنس گئے اور پرینیتی نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے۔ برصغیر کی شادیوں میں دولہے کے جوتا چھپائی کی رسم عام ہے اور اس کے لیے دولہا میاں کو بطور تحفہ اپنی دلھن کی بہنوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں اور یہ رقم کہیں سو میں تو کہیں ہزار میں ہوتی ہے ۔تصور کریں کہ اگر آپ کو اس رسم کے لیے لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ

Read more

‘مغلوں کی انڈیا میں کبھی حکمرانی ہی نہیں تھی’

انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں الہ آ باد اور فیض آباد کا نام بدلنے کے بعد اب ریاست میں آگرہ، لکھنؤ اور علی گڑھ کے نام بھی بدل کر ہندو ناموں پر رکھنے کی مانگ شروع ہو گئی ہے۔ ادھر گجرات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ احمدآباد کا نام بدل کر کرناوتی کرنے جا رہی ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے گذشتہ روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ ایک

Read more

مصباح الحق: سرفراز احمد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں سرفراز احمد کا اعتماد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق وہ وقت یاد کرتے ہیں جب سنہ 2015 کے عالمی کپ کے قریب آتے ہی یہ بحث چھیڑ دی گئی تھی کہ وہ ورلڈ کپ میں کپتان ہونگے یا نہیں؟ مصباح الحق کے خیال میں اس بحث اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے یقینی سے انھیں اور پاکستانی ٹیم کو تکلیف

Read more

ماں اور بہن پر ’تیزاب پھنکوانے‘ والی بیٹی نکلی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے الزام جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں متاصرہ خاتون کی بیٹی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دو دیگر افراد مرد ہیں جن کو گرفتار لڑکی نے اپنی ماں اور بڑی بہن پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال کیا۔ نامہ نگار محمد کاظم نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے

Read more

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کی یاد دلا دی

نوے کی دہائی کے اواخر میں ساؤتھ افریقہ کی ون ڈے ٹیم دنیا کی بہترین ون ڈے ٹیم تھی۔ گو پاکستان کے بھی حالات ایسے گئے گزرے نہیں تھے۔ دو ڈبلیوز کا شہرہ تھا۔ سعید انور سا اوپنر اور اعجاز احمد سا ون ڈاوْن تھا۔ مگر شان پولاک اور ایلن ڈونلڈ جب بولنگ کا جادو جگاتے تھے تو اس کے سامنے سبھی سٹارز پھیکے پڑ جاتے تھے۔ خواہ پاکستان ساوتھ افریقہ کے دورے پہ جاتا، خواہ ہنسی کرونئے کی ٹیم

Read more

طالبان کی پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

افغانستان کی امن کونسل کے ارکان نے جمعے کے روز ماسکو میں ایک کثیر ملکی کانفرنس کے دوران طالبان کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے کسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی ہو جس سے افغانستان کے تنازعے کے سیاسی حل کی امید روشن ہو گئی ہے۔ روسی خبررساں ادارے آر آئی اے کے مطابق امن کونسل کے ترجمان احسان طاہری نے کہا: ‘ہم نے طالبان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے

Read more

سوات کی صنم بخاری کی عالمی مقابلہ مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن

سوات کی نوجوان طالبہ نے مضمون نویسی کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں نوجوانوں کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بائیس سالہ صنم بخاری کا تعلق ضلع سوات کے ایک چھوٹے سے گاؤں قمبر سے ہے۔ انہوں نے گوئی پیس فاونڈیشن جاپان کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ مضمون نویسی 2018 میں شرکت کرکے یوتھ کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کیٹیگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن جاپان کی کیوسک ہیوری اورسا تیمورا نے حاصل کی

Read more

سپریم کورٹ نے دہشتگردی میں ملوث 68 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے وفاق کی طرف سے دائر کی جانے والی اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مجرمان کو بری کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعے کے روز پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث 68 مجرمان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ جیلوں کے حکام کو حکم جاری کیا ہے کہ

Read more

60 سال میں پہلی مرتبہ سرکاری ایجنسی کے مسلح افراد کراچی پریس کلب میں داخل

کراچی پریس کلب میں رات کے وقت سادہ لباس میں ملبوس افراد کے گھسنے اور کلب کے مختلف کمروں کی ویڈیوز بنانے کے واقعے کے خلاف پریس کلب انتظامیہ نے جمعے کو دوپہر تین بجے پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جوائنٹ سیکریٹری پریس کلب، نعمت خان کے مطابق گذشتہ رات کراچی پریس کلب کی چھت پر 14 اگست کے رضاکاروں کے لیے پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں لگ بھگ 50 سے زائد صحافی موجود

Read more

زعفران: یونان کا ’سرخ سونا‘ جس کی سالانہ پیداوار چار ٹن ہے

زعفران ایک نایاب مصالحہ ہے جسے عام طور پر ’سرخ سونا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ بے روز گاری کے مسئلے سے دوچار ملک یونان میں اب بہت سارے لوگوں کا روزگار اسی فصل سے منسلک ہے۔ چند سال پہلے یونان نے زعفران کی امریکہ برآمد شروع کی تھی اور اب کی نظریں چین پر ہیں۔ ہر سال موسم خزاں میں زیسس کائرو اپنے دفتر میں سول انجیئر کے طور پر کام کرنے کے بجائے شمالی یونان میں زعفران کے جامنی

Read more

ابوظہبی: پاکستان کو پہلی کامیابی جلد ہی مل گئی

شاہین شاہ آفریدی نے کولن منرو کی وکٹ حاصل کی ابوظہبی میں تین کرکٹ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت کریز پر کین ولیمسن اور جارج وورکر موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک دو اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنائے ہیں۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ نیوزی لینڈ ‌کی جانب سے کومن منرو

Read more

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت اور ذہنی کوفت کو ’دفع دور‘ کرنے کے لیے مفت یوگا

ڈیرہ اسماعیل خان کے مرکزی پارک میں قہقہے لگاتے سینکڑوں افراد لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ہر ایک کا یہی سوال ہے: یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ کہیں پاگل یا دیوانے تو نہیں؟ کسی نے بتایا کہ یہ لوگ یوگا کر رہے ہیں اور قہقہے لگانا ’لافٹر تھیرپی‘ ہے۔ یعنی قہقہے لگا کر غم غلط کرنے کی مشق۔ یہ یوگا کیا چیز ہے؟ اس سے بیشتر لوگ نا واقف ہیں۔ لیکن لیکن جوں جوں اس ورزش کے بارے

Read more

الہ آباد: ’نام کی تبدیلی نے میرے شہر کی روح کو قتل کر دیا‘

Ankit Srinivasالہ آباد کا ریلوے سٹیشن آپ کا کیا نام ہے؟ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ انڈیا میں کسی کے ساتھ تعارف کا آغاز ان ہی سوالات کے ساتھ ہوتا ہے۔ اور دوسرے سوال کے جواب میں ابھی تک میں یہی کہتا آیا ہوں کہ میں الہ آباد سے ہوں، انڈیا کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نیہرو اور بالیوڈ سٹار امیتابھ بچن کا شہر۔ لیکن اب ایسا کہنے سے پہلے مجھے سوچنا پڑے گا کیوں کہ اب الہ

Read more

مصنوعی جِلد اب ہر پاکستانی کی پہنچ میں

مارگریٹ حرا کی شادی کو دو سال سے کچھ زیادہ کا عرصہ ہوا تھا جب ان کے شوہر نے انھیں آگ لگا دی۔ اُن دونوں میں جہیز پر جھگڑا چل رہا تھا اور ان کے شوہر انھیں گھر والوں سے مزید اشیا منگوانے کا تقاضا کر رہے تھے۔ مارگریٹ کا جسم 50 فیصد سے زیادہ جل چکا تھا، جس میں ان کے چہرے کا آدھا حصہ بھی شامل تھا۔ ہسپتال پہنچنے پر مارگریٹ خوش قمست رہیں اور ان کی جان

Read more

‘بلین ٹری سونامی منصوبے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف’

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں حکومت کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور مجموعی طورپر جنگلات کا رقبہ بڑھانے کےلیے پہلی دفعہ شروع کی گئی ‘بلین ٹری سونامی’ منصوبے کے آڈٹ رپورٹ میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے مالی سال 2014 –15 کے لیے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے میں پودوں کے حصول کےلیے ٹھیکے مبینہ طورپر میرٹ

Read more

تمباکو نوشی کی عادی اور ذیابیطس کا شکار خواتین میں دل کے عارضے کا خطرہ زیادہ

ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ ایسی خواتین جو ذیابیطس یا بلند فشار خون کا شکار ہیں اور وہ تمباکو نوشی بھی کرتی ہیں ان میں ایسے ہی حالات کا شکار مردوں ک نسبت دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ محققین نے بی ایم جے میں لکھا کے خواتین کو بھی مردوں کی طرح علاج اور سگریٹ چھڑانے کے لیے مدد دی جانی چاہیئے۔ ڈاکٹروں کو بھی خطرے کا شکار خواتین مریضوں کی نشاندہی میں بہتر

Read more

بوٹسوانا: شیروں سے جان بچاتے ہوئے سیکنڑوں بھینسیں ڈوب گئیں

بوٹسوانا اور نیمبیا کے درمیان واقع دریا میں ڈوب کر سینکڑوں بھینیسں ہلاک ہوگئیں۔ بوٹسوانا کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر شیر بھینسوں کے اس ریوڑھ کا پیچھا کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ بھاگتی ہوئی دریا میں جا اتریں۔ ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھینیس وہاں پھنس گئی تھیں کیونکہ دریا کا دوسرا کنارہ اونچا تھا اور وہ اس پر چڑھ نہیں سکیں اور

Read more

انڈیا: بچی کے منہ میں سلگتا ہوا پٹاخہ رکھ دیا، بچی شدید زخمی

کیا کوئی منہ میں رکھ کر پٹاخہ جلانے کی سوچ سکتا ہے؟ وہ بھی ایک معصوم سی بچی کو چاکلیٹ کا جھانسا دے کر؟ عموماً تو بڑے بچوں کو پٹاخوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن انڈیا کے ضلعے میرٹھ کے سردھنا علاقے کے ملک گاؤں میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہے۔ یہاں ایک ادھیڑ عمر کے شخص نے ایک بچی کو چاکلیٹ کا جھانسا دے کر اس کے منہ

Read more

کیا فرق ہے کسی دوست ملک سے قرض مانگنے اور آئی ایم ایف کے پاس قرض کی درخواست لے کر جانے میں؟

آپ نے زندگی میں کبھی نہ کبھی ادھار تو مانگا ہو گا۔ دوستوں سے بھی اور شاید والد صاحب سے بھی؟ اس موقعے پر دونوں کے رویے میں کچھ فرق محسوس کیا؟ دوست نے شاید بغیر سوال و جواب کے پیسے دے دیے ہوں گے (اگر اس کے پاس ہوئے) لیکن والد صاحب کا اس وقت رویہ کیسا تھا؟ ’پہلے جو پیسے دیے تھے ان کا کیا کِیا؟ تم بہت فضول خرچ نہیں ہو گئے؟‘ کیا پیسے مانگنے پر والد صاحب کے

Read more

’کاش کوہلی کو دھونی کا دیسی مرغے والا بیان یاد ہوتا‘

دھونی اور کوہلی سنہ 2013 میں انڈین کرکٹ ٹیم اور ان کے کوچ ڈنکن فلیچر پر سوالات کی بوچھاڑ تھی۔ اس وقت کپتان مہیندر سنگھ دھونی سے ایک پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ کیا انڈیا کو غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے؟ دھونی نے اس سوال کا جواب مسکراتے ہوئے کچھ یوں دیا: ’مجھے نہیں پتہ۔ ملکی اور غیر ملکی تو صرف مرغے ہوتے ہیں۔‘ مشکل سوالات سے نمٹنے کے لیے مہیندر سنگھ دھونی کا ’کول‘ طریقہ تھا۔ لیکن

Read more

امریکہ میں فائرنگ: پانچ خونریز حالیہ واقعات

وائٹ ہاؤس کے باہر ایک ماتمی تقریب امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہلاکت کی خبریں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے پر سب سے زیادہ بندوقیں اور پستول پائے جاتے ہیں۔ ذاتی اسلحے کے حق میں سرگرم تنظیم نیشنل رائفل ایسوسی ایشن ایسی قانون سازی کی مخالفت کرتی رہی ہے جس میں اسلحے پر کسی بھی قسم کی پابندیاں

Read more

پہلاج نہلانی: ’میری فلم میں نہ سیکس ہے نہ تشدد پھر 20 کٹ کیوں لگائے‘

سینسر بورڈ کے سابق چیئرمین پہلاج نہلانی اپنی فلم رنگیلا راجا میں 20 کٹ لگنے سے شدید ناراض ہیں۔ پہلاج نہلانی کا کہنا ہے کہ انکی فلم میں بِلا وجہ کٹ لگائے گیے ہیں۔ انکی کی فلم میں گوندا ڈبل رول میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیئے انڈین فلم انڈسٹری سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا: صبا قمر ’سیکس کے بدلے کام کی پیشکش ہوئی تھی‘ ویوین رچرڈز کے بچے کی بن بیاہی ماں کی زندگی بی بی سی سے بات

Read more

BBCShe#: بلوچستان کی خواتین صحافی: قوم کی روح کو بچانے کی ضرورت

کوئٹہ میں بی بی سی شی کا پروگرام سبین ملک، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، کوئٹہ کی طالبہ ہیں اور انھوں نے یہ بلاگ ’بی بی سی شی‘ BBCShe# کے لیے لکھا ہے۔ بلوچستان مہان نوازی اور کشادہ دلی کے لیے مشہور ہے۔ عشروں سے جاری عسکریت پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کا شکار یہ صوبہ ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اور اب بھی یہ شدید غربت، صحت کی ناقص سہولیات اور تعلیمی ڈھانچے کے

Read more

جمائمہ آفریدی: ’میں نے خواتین ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کر کے قبائلی لڑکیوں کے لیے راہ ہموار کر دی ہے‘

17 سالہ قبائلی طالبہ اور کھلاڑی جمائمہ آفریدی نے شاہد آفریدی سے متاثر ہو کر کرکٹ شروع کی ہے وہ ایک ایسے علاقے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں خواتین کو آزادانہ طور پر گھر کی دہلیز پار کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی انھیں تعلیم یا کھیل کود کے یکساں مواقع میسر ہیں۔ وہاں نام نہاد ‘غیرت’ خواتین کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی ہے لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود وہ کرکٹ میں

Read more

کیلیفورنیا میں بار میں شوٹنگ، کم از کم بارہ ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی شہر کالیفورنیا کے علاقے تھاؤزینڈ اوکس کے ایک بار میں ہونے والی فائرنگ سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شوٹنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بج کر بیس منٹ پر بارڈر لائن بار اینڈ گرل نامی بار میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیئے ‘رائفل ایسوسی ایشن نے سیاستدانوں کو خریدا ہوا ہے‘ سٹیون پیڈک کی ’گرل فرینڈ‘ امریکہ پہنچ گئیں حکام نے حملہ

Read more

ٹرمپ: اگر ڈیموکریٹس نے تحقیقات کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا تو وہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کانگریس کے ایوان زیریں میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کا

Read more

اداکار ارشد حسین: ’لوگ سیلفی بنانے کو ترستے ہیں مگر مدد مانگو تو آنکھیں پھیر لیتے ہیں‘

کسی بھی ملک کے فنکاروں اور اداکاروں کو اپنی شہرت اور شخصیت برقرار رکھنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔ ان فنکاروں کو جب کام ملنا بند ہو جاتا ہے یا وہ کسی مشکل میں آتے ہیں تو شہرت کی اونچائیوں سے ایسے گرتے ہیں کہ سنھبل نہیں پاتے۔ ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا کے متعدد فنکاروں اداکاروں، گلو کاروں، شعرا اور ادیبوں کے ساتھ ہو چکا ہے۔ ٹی وی، فلم، سٹیج، ریڈیو اور دیگر فورمز پر گذشتہ 30 سال

Read more

یہ پراسرار چینی بطخا امریکہ کیسے پہنچا؟

Phil Torres امریکہ کے معروف شہر نیویارک میں ایک نیا مہمان آیا ہے۔ یہ مہمان کوئی شخص نہیں بلکہ ایک رنگ برنگی بطخ ہے۔ نیویارک کے لوگ شہر کے سینٹرل پارک ایک انوکھی بطخ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ وہ ایک مندارن (چینی) نر بطخ تھا جس کا امریکہ میں پایا جانا کسی پہیلی سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیے ‘میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا’ لوگ چڑیا گھر پہنچے لیکن وہاں جانور ہی نہیں تھے

Read more

جیل سے رہائی کے بعد بھی آسیہ بی بی ملک میں ہیں: حکومت کا دعویٰ

پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے رہا کیے جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ملتان جیل سے آسیہ بی بی کو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔
آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں ایک یورپی ملک کے سفارت کار بھی جہاز میں سوار تھے۔

تاہم آسیہ بی بی کی ملک سے روانگی کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔
سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے آسیہ بی بی ملک سے باہر جا چکی ہیں۔

Read more

سری لنکا پھر سے بحران کی زد میں

صدر میتری پال سیریسینا، وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے اور سابق صدر مہندا راجا پاکسے سری لنکا میں فی الوقت جو سیاسی اٹھا پٹخ جاری ہے وہ ‘ہاؤس آف کارڈز’ اور ‘گیم آف تھرونز’ اور شیکسپیئر کے رومن المیے کے درمیان کہیں فٹ آتا ہے۔ اس میں ایک ایسا شخص ہے جس نے اپنے رہنما کو دھوکہ دیا اور بعد میں اسے ہی واپس اقتدار میں لایا۔ اس میں قتل کا مبینہ منصوبہ ہے۔ اس میں، دو ایسے افراد ہیں جو

Read more

امید کرتی ہوں کہ آپ سارے مسلمانوں کے خلیفہ بن جائیں: عافیہ صدیقی کا عمران خان کے نام پیغام

گذشتہ روز پاکستانی دفترِ خارجہ کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل وقتاً فوقتاً عافیہ صدیقی سے ملاقات کرتے ہیں۔ تازہ ترین ملاقات نو اکتوبر کو ہیش آئی جس میں عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

عافیہ صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ عمران خان کو اپنے ہیروز میں سے ایک گنا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ عمران خان تمام مسلمانوں کے خلیفہ بن جائیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے دعویٰ کیا کہ جون میں ایک پاکستانی قونصلر کی ملاقات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کو امریکی جیل حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر تم اپنا دین بدل لو تو تمھیں فوراً رہا کر دیں گے۔

Read more

ہندو مسلم منافرت کی دھیمی آنچ پر ابلتا بہار

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست بہار کے سیتامڑھی شہر میں ہندوؤں کے تہوار درگا پوجا کے موقعے پر مشتعل ہجوم نے ایک 80 سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب جلوس نے اس حساس علاقے سے جانے کی کوشش کی جہاں سے انھیں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پھر دوسرے راستے کا انتخاب کیا گیا تاہم جب یہ خبر شہر کے دوسرے حصے میں پہنچ تو بڑی تعداد میں لوگوں نے اس

Read more

بیٹسمین سرفراز، کپتان سرفراز سے ہار گئے

سرفراز احمد جس وقت کریز پر آئے، ان کی ٹیم شدید مشکل میں گھری تھی۔ رنز کا قحط پڑ چکا تھا۔ کیوی پیسرز بہترین لائن اور لینتھ پہ گیند پھینک رہے تھے۔ کوئی امکان نظر نہیں آتا تھا کہ پاکستان بآسانی اس گرداب سے نکل پائے۔ عموما ایسے مواقع پہ بیٹسمین جذبات میں آ کر گڑبڑا جاتے ہیں اور کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کر بیٹھتے ہیں کہ رہی سہی آس بھی ڈوب جاتی ہے۔ سرفراز احمد کا مسئلہ یہ

Read more

اسلام آباد سے غائب ہونے والے ایس پی محمد طاہر خان کہاں ہیں؟

                                                     محمد طاہر داوڑ کی بیٹیاں ان کے بھائیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی محمد طاہر خان داوڑ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پراسرار طورپر لاپتہ ہوئے تقریباً دو ہفتے بیت گئے ہیں، لیکن ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ شمالی

Read more

آسیہ بی بی جیل سے رہا، بیرون ملک روانہ

پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے رہا کیے جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔ نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ ملتان جیل سے آسیہ بی بی کو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت نیدرلینڈز کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں نیدرلینڈز کے

Read more

امریکی وسط مدتی انتخابات: پانچ چیزیں جو سامنے آئیں

وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے کیا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ کی پوزیشن کیا ہو گی؟ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کی گرد بیٹھنے لگی ہے اور آنے والے نتائج میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کی کہانی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ تقریباً توقعات کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی رپبلکن پارٹی سینیٹ میں اکثریت برقرار رکھے گی تاہم ان کی حریف ڈیموکریٹک پارٹی ایوان نمائندگان میں سال 2010

Read more

سپریم کورٹ : جے آئی ٹی پتہ لگائے آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ کیوں ہوا

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی مبینہ مداخلت پر اسلام آباد پولیس کے سابق سربراہ جان محمد کی تبدیلی کے بارے میں چھان بین کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے قواعدو ضوابط مرتب کیے ہیں۔ اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے علاوہ، اٹیلیجنس بیورو اور قومی احتساب بیورو کے افسران شامل ہیں۔ اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے وہ ان حقائق

Read more

سوات میں خاوند نے بیوی کو عدالت کے اندر خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا

ضلع سوات میں بدھ کے روز پیشی کے لیے آنے والی خاتون پر ان کے شوہر نے ضلعی عدالت کے اندر خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ تھانہ سیدو شریف کے پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والی 28 سالہ عظمیٰ کا تعلق مینگورہ کے نواحی علاقے کوکاری سے تھا اور انھوں نے عدالت

Read more

وراٹ کوہلی کو مشورہ، ’کرکٹ چھوڑ کر کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟‘

وراٹ کوہلی کے ویڈیو کے خلاف سوشل میڈیا پر انہیں شدید رد عمل کا سامنا انڈین کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف رد عمل کا ایک سیلاب سا آ گیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے کرکٹ فین کو ملک چھوڑنے کا مشور دیا تھا۔ پانچ نومبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی نے اپنا ایپ لانچ کرکے اپنے مداحوں

Read more

سندھ کے وکیل کا انوکھا احتجاج: ’حکومت بھنگ کے کاروبار کی اجازت دے‘

امان اللہ سومرو نے بھنگ کی دکانیں کھولنے کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر کی تھی سندھ کے شہر میرپورخاص میں ایک وکیل نے ایک انوکھا احتجاج کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں ’بھنگ‘ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ میرپور خاص پریس کلب کے باہر بدھ کی صبح ایڈووکیٹ امان اللہ سومرو ڈنڈے اور کونڈے کے ساتھ پہنچے، جہاں انہوں نے بھنگ گھوٹ کر تیار کی اور سبز رنا کے محلول والا

Read more

پہلا ایک روزہ میچ: نیوزی لینڈ استحکام کی تلاش میں

سینیئر بلے باز راس ٹیلر شاٹ کھیلتے ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے تھوڑی دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے 24 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے تھے۔ کریز پر سینیئر بلے باز راس ٹیلر 26 رنز بنا کر اور لیتھم 9 رنز بنا کر موجود تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

Read more

سکھوں نے پاکستان میں کیبل پر چلنے والے انڈین چینلوں کو کھولنے کا مطالبہ کر دیا

کیبل آپریٹرز نے یہ چینلز گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو بند کردیے تھے: بابا جی گرپال سنگھ پاکستان کے ان علاقوں میں جہاں سکھوں کے گردوارے نہیں ہیں یا کم ہیں وہاں بیشتر سکھ اپنی مذہبی تسکین کے لیے کیبل پر دکھائے جانے والے چینلز پر انحصار کرتے ہیں لیکن گذشتہ ماہ ان چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد سکھوں نے اپنے مذہبی چینل کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور میں بیشتر سکھ خاندان خاص طور

Read more

عریاں ویب سائٹس پر جانے والے آن لائن فراڈ کا آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں

عریاں ویب سائٹس کے شوقین افراد کو اکثر ہیکرز بینکنگ فراڈ کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں کیا آپ کے ساتھ کبھی آن لائن بینکنگ فراڈ ہوا ہے؟ یعنی کسی نے آپ کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کیے ہیں؟ اگر آپ کا جواب نہیں میں ہے تو آپ خوش قسمت ہیں یا بہت ذہین۔ کیونکہ ایسی ہی دو طرح کے لوگ ہی آن لائن فراڈ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ دنیا میں ہر

Read more