’جھانسی کی رانی‘ مشکل میں کیوں پھنس گئی

امیتابھ بچن کی گونجتی آواز کے ساتھ ایک دلکش سیٹ کے درمیان سے گزرتے دکھائی دیتی ہیں کنگنا رناوت۔ یہ ’ٹیزر‘ ہے فلم ’منیکرنیکا‘ کا جسے گاندھی کے جنم دن پر جاری کیا گیا ہے۔ پورے ٹیزر میں کنگنا رناوت جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی شخصیت کو دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن اس فلم کی شوٹنگ سے ٹیزر تک پہنچتے پہنچتے کئی جنگیں لڑنی پڑیں۔ تنازعات کا سلسلہ ایسا چلا کہ اب تک ختم ہونے کا نام نہیں

Read more

غرییوں کے لیے چوری: اطالوی ’رابن ہڈ‘ کو سزا

اٹلی میں امیر افراد کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے چرا کر غریبوں میں بانٹنے والے ایک بینک مینیجر بمشکل جیل جانے سے بچ گئے۔ گلبرٹو بیسیریا نامی بینک مینیجر نے فورنی ڈی سوپرا نامی قصبے میں قائم ایک بینک سے سات سالوں میں 10 لاکھ یورو چوری کیے تھے۔ انھوں نے امیر افراد کے بینک اکاؤنٹس سے تھوڑی تھوڑی رقم چرا کر ایسے افراد کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی تھی جو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے اہل نہیں تھے۔ تاہم انھوں

Read more

کرسٹیانو رونالڈو پر’ریپ‘ کا الزام: نائیکی کو شدید تشویش

کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ‘ریپ’ کا الزام عائد ہونے پر ‘شدید تشویش’ کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نائیکی جس کا رونالڈ کے ساتھ ایک بلین ڈالر کا معاہدہ ہے کا کہنا ہے کہ ’وہ اس صورت حال کا قریبی جائزہ لیتی رہی گی۔‘ دوسری جانب ای اے سپورٹس جس کا رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ہے نے بھی اس طرح کا بیان

Read more

پرتھوی شاہ: پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین انڈین

پرتھوی شاہ نے اپنے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ننانوے گیندوں پر سنچری مکمل کی اٹھارہ سالہ پرتھوی شاہ نے انڈیا کے شہر راجکوٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ اننگز میں ایک سو چونتیس رنز بنا کر انڈیا کے لیے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مزید پڑھیے ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا ریکارڈ انڈیا سے بہتر وراٹ کوہلی نے سچن کا ریکارڈ برابر کر دیا عباس علی بیگ کی عمر بیس

Read more

سات روہنگیا مسلمان انڈیا بدر، انسانی حقوق کی تنظیم کی مذمت

انڈیا نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے سات روہنگیا مسلمانوں کو میانمار واپس بھیج دیا ہے۔ ان لوگوں کو سن 2012 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب حکومت کے مطابق وہ غیر قانونی طور پر میانمار سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے۔ ان کی سزا مکمل ہونے کے بعد سے انہیں آسام کے ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا اور جمعرات کی دوپہر سرحد پر میانمار کے

Read more

ایڈز سے بچاؤ کے لیے یوگینڈا کی فوج کونڈوم بانٹنے لگی

افریقی ملک یوگینڈا کی قومی فوج نے اپنے برانڈ کا کونڈم مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے جس کا سواہلی زبان میں مطلب ‘تحفظ’ ہے اور اس کا مقصد فوجیوں میں ایچ آئی وی یعنی ایڈز وائرس سے بچاؤ ہے۔ فوج کے چیف آف سٹاف بریگیڈیر لیوپولڈ کیانڈا نے ‘النیزی کنڈوم’ کو متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ فوجی اگر اپنی حفاظت یقینی نہ بنائیں تو وہ اپنے ملک کا دفاع نہیں کر سکتے۔’ ماضی میں

Read more

سونالی بیندرے اور عرفان خان کے بعد کیا اب رشی کپور اس مرض سے لڑ رہے ہیں؟

پچھلے ہفتے 29 ستمبر کو بالی وڈ اداکار رشی کپور نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے کام سے چھٹی لے کر علاج کے لیے امریکہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں اور اس بارے میں قیاس آرائی نہ کی جائے۔ اور یہ بھی کہ اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کے ساتھ وہ جلد ہی واپس لوٹ آئیں گے۔ https://twitter.com/chintskap/status/1045999941523578880 انہوں نے تو کہہ دیا کہ

Read more

غفار ذکری کی ہلاکت سے کیا لیاری گینگ وار سے صاف ہو گیا؟

کراچی میں پولیس کو انتہائی مطلوب غفار ذکری اپنے تین برس کے بیٹے اور ساتھی کے ساتھ ایک مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ ملزم غفار ذکری لیاری گینگ وار کا ایک سرگرم کردار تھا۔ یہ مقابلہ لیاری کے علاقے ذکری محلہ میں پیش آیا ہے۔ ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب پولیس نے غفار کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیئے بابا لاڈلا، لیاری گینگ وار

Read more

کرتار پور بارڈر کے کھلنے کا انحصار انڈیا پر: پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ کرتارپور بارڈر کے کھلنے کا انحصار انڈیا کے ردِ عمل پر ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نے مذاکرات شروع کرنے کی درخواست نہیں کی تھی بلکہ اِس سلسلے میں انڈیا کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایوں کے ساتھ بقائے باہمی اور پرامن طریقے سے رہنے کی صرف کوشش ہی کر سکتا ہے۔ پاکستان کا

Read more

صدر ٹرمپ کی سعودی کو تنبیہ، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے

صدر ٹرمپ نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں بادشاہت ہو وہاں شاہی خاندان میں دشمنیاں بھی ہوتی ہیں اور اگر سلطنت علاقائی تنازعات میں گھری ہو تو صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔ سعودی عرب میں بھی صورتحال کچھ ایسی ہے جہاں اس کے ایک طرف یمن کی جنگ ہے تو دوسری جانب شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف محاذ میں حالیہ دنوں میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان حالات میں اگر

Read more

ممبئی میں ٹرین سے پھسلنے والی لڑکی جسے ساتھ کھڑے مسافروں نے بچا لیا

لڑکی کے ٹرین سے گرنے اور ساتھ کھڑے ہوئے مسافروں کے اسے بچانے کے مناظر حال ہی میں سوشل میڈیا پر انڈیا سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں چلتی ہوئی ٹرین پر سے ایک لڑکی پھسل گئی لیکن ساتھ کھڑے ہوئے مسافروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرنے سے بچا لیا۔ یو ٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ممبئی کی ایک

Read more

خاتون کمانڈو کو ریپ کرنے والے کی تلاش میں اسلام آباد پولیس ناکام

                                     اسلام آباد میں حالیہ چند مہینوں میں خواتین کے ریپ کے چند واقعات پیش آئے ہیں تاہم کسی سکیورٹی ادارے کی اہلکار کے ساتھ ایسا پہلی بار ہوا ہے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی ایک خاتون پولیس کمانڈو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِعلاج ہیں تاہم واقعے کو چھ دن گزر جانے کے

Read more

پاکستان میں شناخت صرف ’باپ کے نام‘ سے

بیٹے کی پیدائش کے وقت انھیں بہت سے نامناسب سوالات کا سامنا کرنا پڑا اور کارڈ بنوانے میں مشکلات ہوئیں میرے پاس معاشرے اور اپنے بچوں کے سوالوں کا جواب نہیں کہ ان کا باپ کہا چلا گیا اور کیوں؟ 12 برس قبل واجدہ ناز کی شادی اس وقت فرانس میں مقیم وسیم سے سرانجام پائی تھی اور گذشتہ آٹھ سال سے واجدہ اپنے شوہر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کے بقول سنہ 2010 میں دوسرے

Read more

امریکہ انڈیا کو پانچ ارب کے روسی میزائل خریدنے دے گا؟

ایس-400 میزائل نظام دوسرے ملک کے کروز مزائل طیاروں یا ڈرون کے حملوں سے دفاع کا ایک خود کار نظام ہے روس کے صدر ولادیمیر پوتن جمعرات کو انڈیا کے دو روزہ دورے پر دلی پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ سربراہی ملاقات کہ حصہ ہے۔ لیکن اس بار یہ اس وجہ سے اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اس دورے میں پانچ ارب ڈالر کی مالیت کے انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام انڈیا کو فروخت

Read more

سنگاپور کا متنازعہ نظام تعلیم جو ملک کو بلندیوں پر لے گیا

سنگاپور کے طالبعلم او آئی سی ڈی کے تحت ہونے والے مقابلے کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہیں بارہ سالہ جیک کے ہفتے بھر کا شیڈول مکمل طور پر طے ہے۔ پیر کی صبح چھ بجے اس کا الارم بجنا شروع ہو جاتا ہے اور وہ ساڑھے سات بجے ریاضی کے سوالات حل کر رہا ہوتا ہے۔ منگل کے روز مینڈرین کی کلاس کے بعد جیک کو 45 منٹ کا وقفہ ملتا ہے۔ اسی طرح اسے جمعہ کے

Read more

عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کا مقدمہ 18 فروری سے

عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس فروری میں پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کے منتظر انڈین شہری کلبھوشن جادھو کے مقدمے کی سماعت کرے گی۔ یہ بات آئی سی جے کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان کے مطابق عدالت 18 فروری سے 21 فروری تک مقدمے کی سماعت کرے گی۔ مزید پڑھیے ’منگل سُوتر اتروایا گیا اور جوتے بھی واپس نہیں کیے‘ ’عدالت کا فیصلہ

Read more

گنگا کنارے ’ریپ‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو ملزم گرفتار

                                                ریپ کا یہ مبینہ واقعہ دریائے گنگا کے کنارے پیش آیا جسے ہندو مذہب میں مقدس سمجھا جاتا ہے انڈیا کی شمال مشرقی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں دریائے گنگا کے کنارے ایک خاتون کے مبینہ ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے

Read more

کیا لداخ کے پانچ ہزار بروکپا خالص آریائی ہیں؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں لداخ کے دور دراز علاقے میں آباد تقریبا پانچ ہزار بروکپا خود کو دنیا کے آخری بچے ہوئے ‘خالص آریائی‘ کہتے ہیں۔ کیا یہ لوگ واقعی اسی نسل سے آتے ہیں جسے نازی جرمنی والے ‘ماسٹر ریس’ یا برتر نسل کہتے تھے۔ یا پھر یہ دعوے محض اساطیر کا حصہ ہیں جسے قائم رکھنا ان لوگوں کے لیے سود مند ہے۔ ہمارے زمانے کے سب سے معروف میدان جنگ کرگل کو دیکھنے کا اشتیاق

Read more

جے پور کے ہاتھیوں کو ٹی بی، جنگل بھیجنے کے لیے مقدمہ درج

انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے امیر قلعے کے دروازے پر روزانہ درجنوں ہاتھی سیاحوں کو پہاڑی کے اوپر بنے ہوئے قلعے میں لے جانے لیے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔ جے پور آنے والے سیاحوں میں ہاتھی کی سواری بہت مقبول ہے۔ شیام گپتا کے آباؤ اجداد رجواڑوں کے زمانے سے ہی ہاتھیوں کو پالنے کا کام کرتے آئے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں’ امیر میں اس وقت 112 ہاتھی ہیں۔ ان میں بیشتر سیاحت سے وابستہ

Read more

حفیظ نے آخری ون ڈے کھیلنے سے خود انکار کیا تھا: انضمام الحق

محمد حفیظ کے بارے میں صرف ایک ہفتے پہلے تک کون یہ کہہ سکتا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سلیکٹرز کو ان کی اس انداز سے یاد آئے گی کہ وہ 17 رکنی ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد بھی انھیں دبئی کی فلائٹ پر سوار کرانے کی ٹھان لیں گے۔ کچھ نے اس فیصلے کو سلیکٹرز کا ’یو ٹرن‘ کہا اور کسی نے اسے محمد حفیظ کی ٹیم کے لیے افادیت کی نظر سے

Read more

سعودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خشوگی استنبول سے لاپتہ

سعودی عرب کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ممتاز سعودی صحافی جمال خشوگی استنبول میں سعودی سفارت خانے کے دورے کے دوران لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرنے والے صحافی منگل کی دوپہر استنبول میں سعودی سفارت خانے میں داخل ہوئے تھے۔ دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ خشوگی سعودی سفارت خانے میں ’روٹین کا پیپر ورک‘ مکمل کرنے گئے تھے اور اس کے بعد سے انھیں اب تک دیکھا

Read more

امریکہ سے تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ واشنگٹن میں جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے پاکستان پر تنقید کی جا رہی تھی تاہم اب امریکی حکام کے مثبت پیغام آ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سے پہلے پاکستان کی اعلیٰ امریکی حکام تک رسائی نہیں تھی۔ شکیل آفریدی کے بارے

Read more

مساجد کو ’چار سو یونٹ مفت بجلی دینے کی تجویز سے رشوت کی بو آتی ہے‘

PAعلما کہتے ہیں جس طرح اسلام میں چور کی سزا ہے اس طرح وہی سزا بجلی چور کی بھی ہے پاکستان کے ایوان بالا کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے علمائے کرام کی مدد لینے اور ان مساجد کو چار سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی تجویز دی ہے جن کے آئمہ کرام بجلی چوری کے خلاف فتویٰ جاری کریں گے۔ تاہم دوسری طرف علمائے کرام اور عام شہریوں کی طرف سے

Read more

زخمی پرندے کی چونچ تھری ڈی پرنٹر پر ’پرنٹ‘

سنگاپور میں ایک لمبی چونچ والے ہورن بِل (بگلے نما پرندے) کی کینسر سے متاثرہ چونچ کو تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائی گئی پلاسٹک کی مصنوعی چونچ سے ایک آپریشن کے بعد بدل دیا گیا ہے۔ جولائی میں جورنگ میں پرندوں کے پارک کے عملے نے جیری نامی اس 22 سالہ نر کی چونچ میں بڑا سا سوراخ دیکھا اور یہ لگا کہ شاید یہ پرندہ کینسر کا شکار ہو گیا ہے۔ جیری کی چونچ کے نیچے کے ٹشوز

Read more

فرانس : ہیلی کاپٹر پر جیل سے فرار ہونے والا گینگسٹر رضوان فاید گرفتار

فرانس میں پولیس نے جولائی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جیل سے فرار ہونے والے ایک بدنامِ زمانہ گینگسٹر رضوان فاید کو گرفتار کر لیا ہے۔ فرانس کے سب سے مطلوب مجرم رضوان فاید یکم جولائی کو فلمی انداز میں جیل سے فرار ہو گئے تھے۔ یہ دوسری مرتبہ تھا جب رضوان فاید جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ 46 سالہ رضوان فاید تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی زندگی ہالی وڈ کی فلموں سے متاثر ہے اور

Read more

فن تعمیر سے متعلق فوٹو گرافی کی منتخب تصاویر

فن تعمیر سے متعلق فوٹو گرافی کے مقابلے میں شامل چند منتخب تصاویر یہ تصاویر 47 ممالک سے آئی ہیں ان سب میں سے فاتح تصویر کا اعلان 30 نومبر کو کیا جائے گا۔ مقاملے کےایک جج جیمز ٹمبر لیک کا کہنا تھا ’مجھے یہ تصاویر دیکھ کر بہت مزہ آیا ان میں کئی کام لاجواب ہیں۔‘ عمارتوں کی کیٹیگری بیرونی سجاوٹ کی کیٹیگری اندورنی ساخت کی کیٹیگر جگہ کا احساس نامی کیٹیگری یہ تمام تصاویر مقابلے کے فیصلے کے

Read more

ایران کی اپیل پر عالمی عدالت انصاف کا امریکہ کے خلاف فیصلہ

عدالت نے کہا کہ انسانی مدد کے لیے برآمد کی جانے والی چیزیں جیسے اشیا خورد و نوش اور دوائوں کی فراہمی کی اجازت ہونی چاہیے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فیصلہ صادر کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کرے۔ فیصلہ میں ایران کی حمایت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ انسانی مدد کے لیے برآمد کی جانے والی چیزیں جیسے

Read more

شامل وڑائچ: ہم جنس بھی، مسلمان بھی، ایچ آئی وی کا مریض بھی

شامل وڑائچ کی عمر 34 برس ہے اور وہ برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک روایتی پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ 2013 میں پتہ چلا کہ انھیں ایچ آئی وی کا انفیکشن ہے، اور اب وہ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ بیک وقت مسلمان، ہم جنس پرست، اور ایچ آئی وی کا مریض ہونے کا کیا مطلب ہے۔ وہ کہتے ہیں: ‘آج تک مجھے اپنی طرح کا کوئی شخص نہیں ملا۔ میں انتہائی تنہا تھا۔ اب جا کر کہیں میری

Read more

رپورٹ: ’ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے حکم پر ہوا‘

وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بیٹی کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے مبینہ ناروا سلوک پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر پاکپتن کے تبادلے کی تحقیقات سے متعلق ایک رپورٹ بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے حکم پر کیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت

Read more

پی ایف یو جے: غیراعلانیہ سینسرشپ کی وجہ سے آزادی اظہار شدید خطرے میں

تنظیم کے مطابق معاشرے میں عدم برداشت، انتہا پسندی اور عسکریت پسندی بڑھ رہی ہے پاکستان میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں ریاستی اداروں کی جانب سے غیر اعلانیہ سینسرشپ کی وجہ سے آزادی اظہار شدید خطرے میں ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو قومی اسمبلی میں بحٹ پر اپنے خطاب میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا اور

Read more

امریکی فوج کے بغیر شاہ سلمان دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے: ٹرمپ

                                                             گذشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنا پہلا غیرملکی دور سعودی عرب کا کیا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قریبی اتحادی سعودی عرب کے بارے میں ایک خلاف مصلحت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے سعودی حکمران شاہ سلمان کو تنبیہ کی تھی کہ وہ

Read more

انڈونیشیا: سونامی سے پہلے اور بعد کے مناظر

انڈونیشیا کے شہر پالو میں زلزلے کے بعد سونامی نے جو تباہی مچائی اس کی عکاسی ان تصاویر کے ذریعے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ملک کے حادثات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق جمعے کو آنے والے زلزلے اور پھر سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ گذشتہ روز تک یہ تعداد 844 تھی۔ سات اعشاریہ پانچ کی شدت سے آنے والے زلزلے کے بعد سونامی نے ساحلی شہر

Read more

رانا مشہود کے بیان پر فوج کی ٹویٹ، ہنگامہ ہے کیوں برپا؟

پاکستان میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نون کی فوجی قیادت کے درمیان مبینہ اختلافات اور عام انتخابات میں ’مداخلت‘ کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں اور منگل کو سامنے آنے والے ایک انٹرویو سے دوبارہ اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود کے ایک ٹی وی انٹرویو میں عام انتخابات میں ’فوج‘ کی مبینہ مداخلت اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پر’ خلائی مخلوق‘ کے پچھتاوے کی

Read more

بحیرۂ روم کے خطے کی خوراک صحت کے لیے اچھی ہے؟

آپ نے شاید سنا ہو کہ بحیرۂ روم کے کنارے آباد ممالک میں کھائی جانے والی خوراک صحت کے لیے اچھی ہے۔ (حالیہ تحقیق کے مطابق یہ شاید آپ کے ڈپریشن کی کیفیت کو بھی کم کرتی ہے) لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ اصل میں ہے کیا اور کیسے مدد کرتی ہے؟ یہاں ہم آپ کو بنیادی معلومات سے آگاہ کریں گے۔ بحیرۂ روم کے خطے کی خوراک ہے کیا؟ بحیرۂ روم کے خطے کی خوراک بہت سی

Read more

میں گھر داماد ہوں تو لوگوں کو کیا مسئلہ ہے؟

ہم نے اس سے قبل ‘ہر چوائس’ نامی سیریز میں ان خواتین کی کہانیاں پیش کی تھیں جنھوں نے اپنی خواہشات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب ہم ’ہز چوائس‘ لا رہے ہیں کچھ ایسے مردوں کی کہانیاں جنھوں نے سماج کے طے شدہ اصولوں سے بغاوت کی اور روایتی ڈگر کی پروا کیے بغیر اپنی مرضی سے اپنی راہ منتخب کی اور کسی خانے میں فٹ ہونے سے انکار کیا۔ یہاں پیش ہے ایسے ہی

Read more

عدالت نے خاتون کو موسیقار سے شادی کرنے سے روک دیا

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون عدالت میں اپنی مرضی سے موسیقار سے شادی کرنے کا قانونی اختیار حاصل کرنے کی جنگ ہار گئی ہیں۔ سعودی عدالت نے خاتون کی موسیقار سے شادی کرنے کی استدعا پر حکم جاری کیا کہ موسیقار سے شادی مذہبی طور پر ناجائز ہے۔ اس خاتون کے وکیل اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ماتحت عدالت نے اس معاملے میں لڑکی کے اہل خانہ کے موقف کی تائید کی اور کہا

Read more

انڈیا میں دو ہم جنس پرست لڑکیوں کی کہانی سینسر سے کیسے بچی رہی

سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے باعث یہ رجحان سامنے آنے لگا ہے کہ انڈیا میں لوگ اب اپنے فون کی سکرینوں پر بہت سی چیزیں دیکھنے لگے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے ملک کی انٹرٹینمنٹ کی صنعت میں تخلیقی آزادی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ فلم ہدایتکار کرشنا بھٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نے انھیں یہ صلاحیت دے دی ہے کہ وہ بالکل وہی کہانی دکھا سکیں جو وہ دکھانا چاہتی

Read more

اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے کون سے اثاثہ جات قرق ہوئے اور وہ کہاں ہیں؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں قرق کی گئی جائیداد کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں قرق کی گئی جائیداد کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کی صبح سنایا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے فیصلے میں کہا

Read more

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے بات چیت

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے منگل کی رات واشنگٹن میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیالات کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی صورت حال ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان

Read more

پاکستان کا وقت کب کب بدلا گیا؟

آپ نے یقیناً گرینچ مین ٹائم یعنی جی ایم ٹی کے بارے میں تو سنا ہو گا اور کیسے سردیوں میں برطانیہ میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹے آگے اور گرمی میں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جاتی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کراچی ٹائم یعنی کے اے آر ٹی اور ڈھاکہ ٹائم یعنی ڈی اے سی ٹی کے بارے میں سنا ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سنہ 1907 میں برطانیہ نے اس خطے میں کون سا معیاری

Read more

مہینوں ملائیشیا کے ایئرپورٹ پر رہنے والے شامی شہری کا سفر تمام ہوا

ملائیشیا کے ایک ایئرپورٹ پر گزشتہ سات مہینوں سے رہنے والے شامی باشندے کو وہاں سے نکال پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حس ال کونطار اُس وقت دنیا بھر میں خبروں میں آئے جب یہ معلوم ہوا کہ وہ کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں رہ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیئے شام: باغیوں کے حملے کے بعد دمشق میں شدید لڑائی جاری ’بشار الاسد کی بقا کی لڑائی ختم ہونے کو ہے‘ حسن ال کونطار لازمی

Read more

طبیعیات کے شعبے میں پچپن سالوں میں کسی خاتون کے لیے پہلا ایوارڈ

طبیعیات (فزکس) کے شعبے میں رواں سال 2018 کا نوبیل انعام گذشتہ 55 سالوں میں پہلی بار کسی خاتون کو دیا گیا ہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ڈونا سٹرکلینڈ تیسری خاتون ہیں جنھیں یہ ایوراڈ دیا گیا ہے۔ ان سے قبل میری کری نے یہ انعام سنہ 1903 اور ماریا جیوپورٹ میئر نے سنہ 1963 میں جیتا تھا۔ ڈاکٹر سٹرکلینڈ کے ساتھ رواں سال یہ انعام حاصل کرنے والوں میں امریکہ کے آرتھر آشکن اور فرانس کے جیرارڈ موروو

Read more

کم کارڈیشیئن، آن لائن سرچ کی جانے والی ’خطرناک ترین‘ سلیبرٹی

سائبر سکیورٹی فرم کے مطابق ٹیلی وژن ریئلٹی سٹار کم کارڈیشیئن کا نام آن لائن سرچ کیا جائے تو یہ کئی وائرس زدہ سافٹ ویئر تک لے جاتا ہے۔ سنہ 2018 میں یہ سب سے زیادہ خطرناک سرچ کیا جانے والا نام ثابت ہوا ہے۔ مکافے نام سکیورٹی فرم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کم کے نام سے کتنے لنکس ہیں جو دراصل کسی وائرس تک لے جاتے ہیں۔ گذشتہ برس یہی صورتحال کریگ ڈیوڈ کے نام کے

Read more

’جراتمند کمانڈو‘ پاکستان کیوں نہیں آ رہا: چیف جسٹس

آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا ‘خود کو جراتمند کمانڈو کہنے والا پاکستان کیوں نہیں آرہا۔’ چیف جسٹس نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن واپس آ جائیں اُنھیں اس وقت تک گرفتارنہیں

Read more

’فیک نیوز‘ کی نشاندہی کا سرکاری اکاؤنٹ بھی جعل سازی کا شکار

پاکستان میں فرضی معلومات کو پھیلانا کوئی نئی چیز نہیں ہے لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی وجہ سے اب یہ ’جعلی تخلیق‘ لمحوں میں پھیل جاتی ہے اور جھوٹ سچ میں تمیز کرنے میں حکومتی وزرا کو بھی ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈیم فنڈز میں جعلی خبروں کے فریب میں حکمران جماعت کے رہنماؤں نے دھوکہ کھایا تو دو دن پہلے ہی وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری بھی اس وقت دھوکہ کھا گئے جب انھوں نے

Read more

ہائے ہماری مجبوریاں !!!

کریں تو کریں کیا؟ تحریک انصاف کی حکومت بھینسیں بیچے، ہیلی کاپٹروں کا سودا کرے، اتنے پیسے پھر بھی اکٹھے نہیں ہوں گے کہ معیشت دباؤ سے نکلے جب سے پیدا ہوئے ہیں سنتے آ رہے ہیں کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ یہاں سیاسی حکومتیں آئیں، بغیر مدت پوری کیے جاتی رہیں، مارشل لا آئے دس دس سال کا وقت گزار کر جاتے رہے، مسائل جوں کے توں رہے، معیشت کبھی نہ سنبھلی۔ آج بھی دہشت

Read more

کویتی اہلکار کے بٹوے کی چوری کے بعد اب ’جعلی چور‘ پر شرمندگی

پاکستان کا دورہ کرنے والے کویتی وفد کا مبینہ طورپرویڈیو میں سرکاری تقریب کے دوران بٹوا چوری کرتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد سے ایک سرکاری ملازم کے خلاف تحقیقات کی جاری ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر مشتبہ شخص ضرار حیدر خان کی بجائے جس شخص کی تصویر شائع کی گئی ان کا اس معاملے سے دور دور تک تعلق نہیں اور اس وقت امریکہ میں مقیم یں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضرار

Read more

‘دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بزرگوں کی ہڈیاں تک قربان کر دیں’

ڈیم بننے میں بہت وقت باقی ہے مگر سونے والی برادری کے لوگ ابھی سے بےگھر ہوگئے ہیں ‘دیامر بھاشا ڈیم میں لوگوں نے ایک دو دن کی تنخواہ عطیے میں دی ہے، لیکن ہم نے اپنے بزرگوں کی ہڈیاں تک قربان کر دی ہیں۔’ یہ خیالات تھے سفید ریش عظیم اللہ کے جو ڈیم بننے سے بہت پہلے ہی اپنے علاقے سے دربدر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں اور چند برسوں کے اندر اندر ان کے گاؤں موہنجوداڑو

Read more

’مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک ماڈل کے قتل کے بعد سابق مس عراق شیما قاسم کا کہنا ہے کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سابق مس عراق شیما قاسم نے خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں آن لائن لائیو ویڈیو براڈکاسٹ میں بتایا اور کہا کہ انھیں پیغام دیا گیا ہے کہ ماڈل کے بعد اگلی باری ان کی ہے۔ واضح رہے کہ بغداد میں جمعرات کو ماڈل تارا فریس کو نامعلوم

Read more

’اتنا اہم تجارتی معاہدہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ کیے جانے والے نئے تجارتی معاہدے کو ’اہم ترین‘ قرار دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا معاہدہ (یو ایس ایم سی اے) نیفٹا کی جگہ لے گا اور اس سے شمالی امریکہ میں ہزاروں ملازمتیں واپس آئیں گی۔ وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئے معاہدے نے ان کی تجارتی محصولات کے بارے میں دی جانے والی دھمکیاں صحیح

Read more

ایران میں غیر قانونی شراب پینے سے 42 افراد ہلاک

ایران کی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی شراب پینے سے کم سے کم 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان عراج ہریچی کا کہنا ہے کہ آلودہ شراب پینے سے 16 افراد اندھے جبکہ 170 افراد کو ڈائلیسس کروانا پڑا۔ واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران پانچ صوبوں میں کم سے کم 460 افراد کو شراب نوشی کی وجہ سے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

Read more

اندھیری دنیا کو روشن کرنے والی باہمت بلائنڈ خواتین کرکٹرز

پاکستان میں مردوں کے بعد اب خواتین کی انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ کا بھی باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے اور آئندہ سال 26 جنوری سے چار فروری تک نیپال کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان دنیا کا چوتھا ملک ہے جہاں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ منظم انداز میں کھیلی جارہی ہے۔ دیگر تین ممالک انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیپال ہیں۔ پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ شروع کرنے کا سہرا اس کے روح رواں

Read more

فزکس مردوں نے بنائی ہے، اس کی دعوت نہیں ملی تھی: سرن سائنسدان

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ فزکس میں خواتین کے کردار کے بارے میں ایک سینیئر سائنسدان نے جو پریزینٹیشن دی، اسے ’انتہائی نا پسندیدہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ یورپیئن آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ یعنی سرن کے زیر انتظام ورکشاپ کے دوران پیزا یونیورسٹی کے پروفیسر ایلزینڈرو سٹرومیا نے کہا کہ ’فزکس کو مردوں نے ایجاد کیا اور بنایا، یہ دعوت میں نہیں ملی تھی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ مرد سائنسدانوں کے ساتھ امتیازی سلوک رکھا گیا،

Read more

فضائی حدود پر معاہدہ کیا کہتا ہے؟

پاکستان کے جس ہیلی کاپٹر پر انڈین فضائی حدود میں داخل ہونے کا الزام ہے وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کس طرف تھا؟ اور اگر پاکستان کے زیر انتظام علاقے میں تھا تو انڈین آرمی کی جانب سے اس پر فائرنگ کیوں کی گئی؟ فضائی حددو کے بارے میں دونوں ملکوں نے 1991 میں ایک معاہدے کو حتمی شکل دی تھی، اسے پڑھیں تو ایک دلچسپ تصویر ابھرتی ہے۔ اس معاہدے پر 6 اپریل 1991 کو دہلی

Read more

ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار کی مدت ملازمت مکمل، خفیہ ادارے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی یعنی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آج یکم اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس اہم ادارے کا نیا سربراہ کون ہوگا، اس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔ پیر کو فوجی ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ان سمیت پانچ لیفٹیننٹ جنرلز کو الوداع کہا جا رہا ہے۔ ان افسران کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والے عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے گذشتہ ہفتے

Read more

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدادوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

قومی احتساب بیورو کی طرف سے ملزم اسحاق ڈار کی پاکستان میں جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی ہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں قُرق کی گئی جائیداد کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر منگل کو سنائیں گے۔

Read more

موسمیاتی تبدیلی: ’فوری اور شدید اقدامات کی اشد ضرورت‘

یہ شاید حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی جانی والی متنازع ترین رپورٹ ہو۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا بھر کے بہترین ماہرین جنوبی کوریا میں جمع ہیں اور وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس صدی میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو اوسطً ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ سے کم کیسے رکھا جا سکتا ہے۔ 1850 کی دہائی کے بعد سے عالمی درجہ حرارت پہلے ہی ایک ڈگری سینٹی

Read more

برطانوی دور کے ‘آقا اور غلام’ کی کہانی بیان کرتے پوسٹ کارڈ

Stephen Putnam Hughes and Emily Rose Stevensonلندن میں جاری ایک نمائش میں برطانوی دور حکومت میں ہندوستانیوں کے طرز زندگی کو دکھایا گيا ہے۔ یہاں آرام کرسی پر پاؤں اٹھا کر لیٹے ایک ہندوستانی کی اخبار پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 20ویں صدی کی ابتدا میں باتصویر پوسٹ کارڈ آج کے دور کے انسٹا گرم کی طرح تھے۔ یہ پوسٹ کارڈ یورپ کے لوگوں کو برطانوی دور حکومت میں ہندوستانیوں کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں۔ حال ہی

Read more

اہواز حملے کا جواب، ایران نے شام پر میزائل داغ دیے

ایران کی فوج پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے شام میں ان ‘دہشت گردوں’ کے ہیڈکوارٹر پر میزائل داغے ہیں جو گذشتہ ماہ ایرانی شہر اہواز میں حملے میں ملوث تھے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اپنی ویب سائٹ ‘سپاہ نیوز’ پر لکھا: ‘پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے چند منٹ قبل اہواز پر دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر کے دریائے فرات کے مشرق میں واقع ہیڈکوارٹر کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔’

Read more

مسلمانوں کے لیے احمد آباد میں گھر خریدنا مشکل کیوں؟

تنگ و تاریک گلیاں، ایک دوسرے میں گھسے ہوئے مکان، خراب سڑکیں، پرانی اور ویران عمارتیں اور سڑک کے کنارے بنے ہوئے چھوٹے چھوٹے مندر۔ انڈیا کے مغربی شہر احمد آباد کا شاہ پور علاقہ کچھ ایسا ہی منظر پیش کرتا ہے۔ شاہ پور، کالو پور اسمبلی کے علاقے میں آتا ہے۔ مقامی کانگریس ایم ایل اے غیاث الدین شیخ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کی آبادی تقریباً برابر ہے۔ گجرات کے

Read more

فٹبال کا میدان یا کوئلے کی کان، کاشف کا مقدر کیا ہو گا؟

مچھ میں کوئلے کی کانوں میں مزدوری کرنے والے محمد کاشف نے شاید کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہو گا کہ وہ پاکستانی فٹبال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرتگال جائیں گے لیکن ان کے شوق، لگن اور محنت نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔ پاکستان کے سب سے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد کاشف ایک دیہاڑی دار مزدور ہیں لیکن فٹبال کے کھیل سے انھیں بچپن سے ہی جنون کی حد تک لگاؤ

Read more

کیا عبدالعلیم خان پنجاب کے حقیقی وزیرِاعلٰی ہیں؟

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جتنے اختیارات انھیں وزیرِ اعلٰی کی جانب سے منتقل ہوئے ہیں وہ وہی کر رہے ہیں، اس سے زیادہ نہیں پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی اس کے ایک صوبے یعنی پنجاب میں آباد ہے اور ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت کو مرکز میں حکومت بنانی ہو تو اسے پنجاب سے اچھی نمائندگی درکار ہوتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پنجاب میں صوبائی سطح پر حکومت مل جائے تو نہ صرف مرکز میں حکومت

Read more

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، راشد خان، روہت شرما اور شیکھر دھوان کی ترقی

پاکستان کے بابر اعظم اب چھٹی، جبکہ انڈیا کے روہت شرما دوسری اور شیکھر دھوان پانچویں پوزیشن پر ہیں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ایشیا کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کے بابر اعظم چار درجہ تنزلی کے بعد اب دوسرے سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان ابھی بھی پانچویں نمبر پر ہے لیکن ایشیا کپ میں ناقص

Read more

رونالڈو نے امریکی عورت کی جانب سے لگایا گیا ’ریپ‘ کا الزام مسترد کر دیا

پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک امریکی خاتون کی جانب سے ریپ کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘فیک نیوز’ یعنی جھوٹی خبر قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اب اطالوی کلب یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا: ‘وہ لوگ میرا نام استعمال کر کے اپنے لیے مشہوری چاہتے ہیں۔ یہ عام سے بات ہے۔’ رونالڈو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے جریدے ڈر سپیگیل

Read more

پاکستان فیشن ویک 2018 کی رعنائیاں

پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستان فیشن ویک 2018 تمام تر رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوا۔ اس فیشن ویک میں روایتی اور غیر روایتی ملبوسات دونوں ہی ہیں۔ پاکستان فیشن کونسل کے زیر اہتمام فیشن ویک میں معروف فیشن ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کر رہے ہیں۔ فیشن ویک میں ٹینا درانی، پینک ٹری، ایچ ایس وائے، ہما عدنان، زینب چوٹانی، آمنہ عقیل، وردا سلیم، ماہین کریم، ماہین خان اور دیپک پروانی کے علاوہ دیگر ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

Read more

لائن آف کنٹرول پر ہیلی کاپٹر کے ساتھ کیا ہوا؟

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وہ آج یعنی اتوار کے روز کہوٹہ کے علاقے گئے تھے جہاں ایک تو تعزیت کرنی تھی اور دوسرا انڈیا آرمی چیف کی جانب سے دی گئی نئی دھمکی کے حوالے سے لوگوں کے مورال دیکھ سکوں کہ لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔ ’ہم نے نجی ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا اور ہم چھوٹے سے گاؤں عباس پورہ کے قریب لائن آف کنٹرول کے ساتھ

Read more

شام: کیا واقعی روس کے ارادے خطرناک ہیں؟

ان جدید ترین روسی میزائلوں سے شام کا ائیر ڈیفنس مضبوط ہو گا روس زمین سے فضا میں مار کرنے والے اپنے جدید ترین ایس 300 میزائلوں کو شام کو فروخت کرنے کی بات گزشتہ ایک دہائی سے کر رہا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اس میں ایک عنصر تو اسرائیل کی سفارتی کوششوں کا ہے اور دوسرا شام میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی فضائی کارروائیوں سے روس کی لاتعلقی۔ لیکن روس اب ایسے اشارے دے

Read more

گذشتہ سال 410 بلین روپے کی موبائل فون بینکنگ کی گئی: سٹیٹ بینک

پاکستان کے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موبائل فون بینکنگ کے استعمال میں 195 فیصد اضافے سے گذشتہ مالی سال کے دوران 410 بلین روپے کی موبائل فون بینکنگ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 21 بینک موبائل فون بینکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور جون 2018 میں اس سہولت کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 34 لاکھ تھی۔ تازہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فون بینکنگ کا

Read more

راجہ فاروق حیدر کے ’ہیلی کاپٹر پر انڈین فورسز کی فائرنگ‘

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر اتوار کی دوپہر لائن آف کنٹرول کے قریب انڈین فورسز نے فائرنگ کی۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر اپنے سفید رنگ کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر لائن آف کنٹرول کے قریب سے گزر رہے تھے جب انڈین فورسز نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق

Read more

انڈونیشیا زلزلہ اور سونامی، 832 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں تباہی ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں زلزلے اور اس کے بعد سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 832۔تک پہنچ گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ابتدائی اندازوں کے برعکس بہت وسیع علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔ انڈونیشیا کے ایک سرکاری اہلکار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اس زلزلے سے جس کی شدت ریکٹر اسیکل پر سات اعشاریہ پانچ تھی تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے

Read more

ہوائی اڈوں کے متعلق مودی کے دعوے کتنے سچ ہیں؟

کیا ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے ملک میں سب سے زیادہ ہوائی اڈے بنانے کا دعویٰ درست ہے؟ وزیر اعظم نے گذشتہ ہفتے ٹویٹ کیا تھا کہ انڈیا میں اب 100 ہوائی اڈے ہیں اور گذشتہ چار سالوں یعنی مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ان میں سے 35 ہوائی اڈوں کو مکمل کیا گيا ہے۔ حزب اختلاف کو نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘آزادی کے بعد 67 سال بعد سنہ 2014 تک

Read more

ایلون مسک کا فراڈ، ٹیسلا کے چیئرمین نہیں رہ سکیں گے

امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے چیئرمین ایلون مسک نے امریکی حکام کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے تحت اپنا عہدہ چھوڑنے اور دو کروڑ جرمانہ بھرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ انھوں نے یہ سمجھوتہ ٹیسلا کمپنی کو پرائیوٹائز کرنے حوالے سے ان کی ٹویٹس سے اٹھنے والے تناز‏ع کے بعد کیا گیا ہے۔ جمعرات کو امریکی ریگیولیٹری ادارے سکیورٹیز اینڈ اکسچینج کمیشن (ایس ای سی) نے ایلون مسک کی مبینہ سکیورٹیز فراڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا

Read more

مصر: ’جھوٹی خبریں‘ پھیلانے کے الزام میں سماجی کارکن کو دو سال قید

مصری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک میں عدم استحکام اور دہشتگردی کا مقابلے کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ مصر کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن امل فاتح کو ’غلط خبریں‘ پھیلانے کے الزام میں دو سال قید کی معطل سزا سنائی ہے۔ امل فاتح مئی سے زیرِ حراست ہیں جب انھوں نے حکومت پر تنقید کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی تھی جس کا موضوع تھا کہ ملک میں کس پیمانے تک جنسی

Read more

ترک صدر اردوغان کا جرمنی میں یورپ کی بڑی مساجد میں سے ایک کا افتتاح

ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ مسجد امن کی نشانی ہے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی کے شہر کلون میں یورپ کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے شمار ہونے والی مسجد کی رونمائی کر کے اپنے دورے کا اختتام کیا۔ اس موقع پر ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ مسجد امن کی نشانی ہے اور ساتھ ساتھ انھوں نے جرمن حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مختلف حلقوں کی جانب سے

Read more

اقوام متحدہ میں شاہ محمود قریشی کا خطاب، ’مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں‘

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں سالانہ اجلاس سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا خطے میں امن کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی نشاندہی کی

Read more

الیکشن جیتنے کے لیےبی جے پی کو بابری مسجد کی ضرورت

بابری مسجد چھ دسمبر 1992 میں بی جے پی کی زیر قیادت ہندو انتہا پسندوں کے ایک ہجوم نے منہدم کر دیا تھا انڈیا کا سپریم کورٹ ایودھیا کی منہدم بابری مسجد کے تنازعے کی جلد ہی حتمی سماعت شروع کرنے والا ہے ۔ مندر۔ مسجد تنازعے کے ہندو فریق اور ملک میں برسر اقتدار ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی اس مقدمے کا جلد از جلد فیصلہ چاہتی ہے ۔ اس کے بر عکس حزب اختلاف کی جماعت

Read more

بھارت کو مبینہ سرجیکل سٹرائیکس سے کیا ملا؟

پاکستان کی مسلسل تردید اور بھارت میں تجزیہ نگاروں کی شدید تنقید کے باوجود بھارت میں نریندر مودی کی حکومت 29 ستمبر 2016 کو پاکستانی حدود میں داخل ہو کر مبینہ دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ کرنے والی مبینہ’سرجیکل سٹرائیکس‘ کی دوسری سالگرہ سرکاری طور پر منا رہی ہے۔ ایل او سی کے قریب شمالی کشمیر کے اُوڑی قصبہ میں 19 ستمبر کو ایک فوجی چھاؤنی پر مسلح حملہ کیا گیا جس میں بیس فوجی مارے گئے۔ دس روز بعد بھارت

Read more

’کپتان کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں، سرفراز ہی کپتان رہیں گے: انضمام الحق

اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے، وہ دوبارہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی: چیف سلیکٹر انضمام الحق ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سب سے زیادہ تنقید کا سامنا کپتان سرفرازاحمد کو کرنا پڑا ہے اور کچھ حلقے کپتان کی تبدیلی کی بات بھی کرنے لگے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین انضمام الحق نے سرفرازاحمد پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے واضح کردیا ہےکہ کپتان کی تبدیلی مسئلے

Read more

دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز گر کر تباہ

ایف 35 بی جیٹ طیارے کا پہلی بار جمعرات کو افغانستان میں طالبان کے خلاف استعمال کیا گيا امریکی فوج کو اپنے انتہائی مہنگے ایف-35 فائٹر جیٹ پروگرام میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سنیچر کو ان کا ایک ایف – 35 بی جیٹ جنوبی کیرولینا میں گر کی تباہ ہو گیا۔ امریکی میرن کور نے کہا کہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب رہا اور یہ کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Read more

چین میں اویغور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بنیادی وجوہات

ایک اویغور مسلمان چین کے مغربی علاقے سنکیانگ میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے چین کی جانب سے بعض مسلم اقلیتی فرقوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ چین مسلم اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد کو جنگی قیدیوں کے کیمپ (انٹرنمنٹ کیمپ) میں رکھا گیا ہے۔ اگست میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو معلوم ہوا کہ چین کے مغربی علاقے سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں اور دیگر مسلم

Read more

انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک

پالو شہر کی آبادی تین لاکھ ہے اور شہر میں اس وقت افراتفری کا عالم ہے انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعے کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کی دو میٹر لہروں نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچا دی۔ سماجی رابطوں پر

Read more

بالی وڈ: ’فلم میں ماں کو کھڑکی سے پھینکنے پر عالیہ بھٹ کی والد سے لڑائی‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اپنے والد اور ہدایت کار مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔ مہیش بھٹ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ سنہ 1991 میں ریلیز ہونے والی اپنی ہی فلم ‘سڑک’ کی سیکوئیل بنائیں گے جس میں ان کی بیٹیاں عالیہ بھٹ اور پوجا بھٹ ہوں گی۔ اس فلم کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ‘سڑک’ کا وہ منظر یاد کیا جب ان کی ماں

Read more

دوسری جنگ عظیم میں شدید بمباری سے کرۂ ہوائی کو بھی نقصان پہنچا

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں اتحادی افواج کی جانب سے جو بم برسائے گئے وہ اتنے طاقتور تھے کہ ان سے کرۂ ہوائی کو نقصان پہنچا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں نے قصبوں کو راکھ اور ملبے کا ڈھیر بنا دیا لیکن تحقیق سے معلوم چلا ہے کہ بم گرنے سے پیدا ہونے والی شاک ویو برطانیہ کے اوپر ایک ہزار کلومیٹر تک محسوس کی گئی تھی۔ برطانیہ کی

Read more

ایشیا کپ، پتہ نہیں کیوں سرفراز احمد سہمے ہوئے نظر آئے: شعیب اختر

شعیب اختر نے ایشیا کپ کے لیے منتخب کردہ ٹیم پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے ہیں تو انہیں جرات مندانہ فیصلے کرنے ہوں گے خصوصاً ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے سلیکشن میں انہیں اپنی رائے کو منوانا ہو گا۔ شعیب اختر ایشیا کپ کی کمنٹری کے لیے دبئی میں موجود تھے۔ انہوں

Read more

فیس بک صارفین کے پانچ کروڑ اکاؤنٹس پر سائبر حملہ

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کے ایک فیس ‘وویو ایز’ کا استعمال کرتے ہوئے پانچ کروڑ فیس بک اکاؤنٹس پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد انہیں ان تمام فیس بک اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل ہوگیا۔ فیس بک کے مطابق یہ حملہ منگل کو کیا گیا اور اس نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ اس حملے سے متاثر ہونے والے افراد کو جمعے کو دوبارہ لاگ اِن کرنا

Read more

انڈیا: سپریم کورٹ کا انسانی حقوق کے پانچ کارکنوں کے مقدمات میں مداخلت سے انکار

انڈیا کی سپریم کورٹ نے انسانی اور شہری حقوق کے لیے کام کرنے والے ان پانچ کارکنوں کے مقدمات میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے جنھیں ماؤ نواز باغیوں سے مبینہ روابط کے الزام میں مہارشٹر کی پولیس نے گذشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ عدالت کے تین رکنی بنچ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کہا کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ ان لوگوں کو صرف حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور

Read more

انڈیا: صبری مالا مندر میں خواتین کو جانے کی اجازت مل گئی

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے مندروں میں سے ایک صبری مالا مندر میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ انڈین سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 1-4 کے فرق سے جمعے کو فیصلہ سنایا۔ انڈیا کی ریاست کیرلا میں واقع صبری مالا مندر انڈیا کے ان گنے چنے مندروں میں شامل ہے جہاں صدیوں سے صرف مردوں ہی کو داخلے کی اجازت ہے۔ اس سے پہلے اس مندر میں

Read more

اگر محموداللہ آخری اوور نہ پھینکتے

مشرفی مرتضیٰ یہ طے کر چکے تھے کہ آخری اوور سومیا سرکار ہی پھینکیں گے۔ سومیا سرکار بھی کمر کس چکے تھے۔ اپنے تئیں تو وہ اوور سے پہلے کی بولنگ پریکٹس بھی کر چکے تھے۔ مگر پھر وہ ایک لمحہ آیا جہاں قسمت کو بساط پلٹنا تھی۔ جب سومیا سرکار آخری اوور پھینکنے کے لیے ذہنی طور پہ تیار ہو چکے تھے، نجانے محمود اللہ کو کیا سوجھی کہ آن کر مشرفی مرتضیٰ کو کچھ سمجھانے لگے اور مشرفی

Read more

کیا یہ بالی وڈ کا MeToo# لمحہ ہے؟

حال ہی میں بالی وڈ کی ایک اداکارہ تنوشری دتا نے اس وقت ایک ہلچل سی مچا دی جب انہوں نے ایک انٹرویو میں سینیئر اداکار نانا پاٹیکر پر دس سال پہلے ایک فلم کی شوٹِنگ کے دوران انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ اس انٹرویو کے بعد بالی ووڈ میں جنسی ہراس اور انڈین MeToo# جیسی موومنٹ کی باتیں ہونے لگی۔ نانا پاٹیکر نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اس انٹرویو کے بعد جب بالی ووڈ سپرسٹار امیتابھ

Read more

پشاور: رشتہ دارخاتون کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر اداکارہ منیبہ شاہ گرفتار

پشاور میں عدالت نے رشتہ دار خاتون کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر اس پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کی ملزمہ پشتو فلموں کی اداکارہ منیبہ شاہ کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ 29 سالہ مینبہ شاہ کو ایف آئی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جمعے کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ ان کی گرفتاری ایک خاتون شہری کی درخواست پر ہونے والی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی۔ ایف

Read more

ایشیا کے کرکٹ چیمپیئن کے لیے مقابلہ، انڈیا کی بنگہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

انڈیا کو چھ مرتبہ ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بنگلہ دیش یہ اعزاز حاصل کرنے میں تاحال ناکام رہا ہے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر بنگہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں انڈیا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا تھا جبکہ سپر فور کے آخری میچ میں بنگلہ دیش

Read more

دوسرے ممالک سے اپنی کرنسی کیوں پرنٹ کرائی جاتی ہے؟

انڈیا میں چین سے مبینہ طور پر کرنسی نوٹ پرنٹ کرانے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا گذشتہ ہفتے لائبیریا کی حکومت نے اعلان کیا کہ اس کے دس کروڑ 40 لاکھ ڈالر گم ہو گئے ہیں۔ رقم کے کھو جانے کا معاملہ کسی بری سرمایہ کاری یا فراڈ کے نتیجے میں نہیں تھا بلکہ حقیقت میں اس کے یہ پیسے لاپتہ ہو گئے تھے۔ لائبیریا کے مرکزی بینک نے بیرون ملک کرنسی نوٹوں کی چھپائی کرائی تھی جو ملک

Read more

ایران نے تہران میں خفیہ جوہری مرکز کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا

جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی اپنی پالیسیاں امریکہ پر مسلط کرنے کی وجہ سے اسرائیل اور امریکہ اس وقت عالمی سطح پر تنہا کھڑے ہیں ایران نے اسرائیل کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے جن کے مطابق اسے تہران میں جوہری مواد کے ایک خفیہ مرکز کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا تھا کہ ایران

Read more

تاریخ میں سب سے خطرناک قاتل خواتین

جاسوسی ڈرامے، بالخصوص وہ جو قتل کی کہانی کے گرد گھومتے ہیں، عام طور پر دیکھنے والوں پر ڈر و خوف کی فضا طاری کر دیتے ہیں۔ یہ کہانیاں حقیقت پر مبنی ہوں یا نہ ہوں، عجیب بات یہ ہے کہ ہم خاتون قاتل سے متاثر ہوتے ہیں، چاہے وہ ننجا جو کبھی اپنے دشمنوں کے ساتھ ہم بستری کرتی ہے یا کسی خفیہ سروس کی رکن۔ دنیا کی تاریخ میں سب سے خطرناک قاتل خواتین کی افسوسناک اور المناک کہانیاں درج

Read more

امل عمر کی موت: ’ایک طرف قانون تو دوسری طرف انسانیت کا تقاضہ‘

کراچی کے علاقے ڈیفینس موڑ، اختر کالونی سگنل پر مبینہ طور پر پولیس افسر کی گولی سے 10 سالہ بچی امل عمر کی ہلاکت کے بعد سے ایک بار پھر نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ حادثات توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ماضی میں کئی ایسے کیس سامنے آچکے ہیں جن میں بروقت علاج نہ ہونے پر مریضوں کے لواحقین کا ہسپتال کے عملے کے ساتھ تصادم اور احتجاج کی صورت اختیار کی۔ لیکن ان کیسز میں زیادہ پیش

Read more

’ہسپتال ہر مریض کو دیکھنے کا پابند ہونے کا قانون واضح نہیں‘

کراچی کے علاقے ڈیفینس موڑ، اختر کالونی سگنل پر مبینہ طور پر پولیس افسر کی گولی سے 10 سالہ بچی امل عمر کی ہلاکت کے بعد سے ایک بار پھر نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ حادثات توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ماضی میں کئی ایسے کیس سامنے آچکے ہیں جن میں بروقت علاج نہ ہونے پر مریضوں کے لواحقین کا ہسپتال کے عملے کے ساتھ تصادم اور احتجاج کی صورت اختیار کی۔ لیکن ان کیسز میں زیادہ پیش

Read more

100 سالہ دلہن 74 سالہ دلہے کے ساتھ اپنی شادی کے لیے پرجوش

نورا کہتی ہیں کہ انہیں شادی کرنے کا خیال اچھا لگا برطانیہ میں 30 برس ساتھ رہنے کے بعد 100 نورا وٹکس اپنے 74 سالہ ساتھی کے ساتھ شادی کا فیصلے پر کافی خوش ہیں۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ انھوں نے یہ بندھن باندھنے میں اتنا وقت کیوں لگا دیا تو نورا کا کہنا تھا ’میں نے اس کا انتظار نہیں کیا زندگی بہت تیز گزری میں کچھ نہ کچھ کر رہی ہوتی تھی۔‘ لیکن ان کا

Read more

کینیڈا کے ارکانِ پارلیمان کا آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ

Reuters روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم روکنے میں ناکامی کے بعد کینیڈا کے اراکانِ پارلیمان نے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ آنگ سانگ سوچی کو سنہ 1991 میں جمہوریت کے لیے ان کی کوششوں کے بدلے میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ اس وقت برما کے نام سے پہچانے جانے والے ملک میں فوجی حکومت قائم تھی۔ گذشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کہا

Read more

ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن گھروں کو لوٹنے لگے

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنوں کی واپسی اور بازیابی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایم کیو ایم کی قیادت اس کو تحریک انصاف حکومت کا ریلیف سمجھتی ہے جس کی وہ اتحادی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گذشتہ ایک ماہ میں ان کے 12 کے قریب لاپتہ کارکنوں کو

Read more

’پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر مینیجمنٹ ضروری ہے‘

امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیا امور کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کا کہنا ہے امریکہ پاکستان کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔ بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اسے ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ کو پاکستان کی نئی حکومت سے کیا امیدیں ہیں، نائب سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے

Read more