۲۸واں خواب نامہ: دولت، شہرت، عورت

یکم جون 2018 درویش کا راتوں کو جاگنے والی رابعہ کو آداب! درویش رابعہ کے خلوص اور اس کے تخلیقی لمحات کے احترام سے متاثر ہے۔ اسے غالبؔ کا مصرع یاد آ رہا ہے۔ ؎ عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب درویش کو اندازہ ہے کہ جب کوئی تخلیقی اقلیت کا نمایندہ شاعر‘ ادیب‘ افسانہ نویس یا فن کار کسی روایتی خاندان اور معاشرے میں گھرا ہوتا ہے، تو وہ کس کرب سے گزرتا ہے اس کرب کی اذیت

Read more

27 واں خواب نامہ۔۔۔ زندگی: مٹھی میں بند ریت

13 مئی 2018 یا درویش سلام نیم شب رابعہ کا ذہن و دل مسلسل تخلیق کی جدائی میں اداس سے ہیں، لیکن اس کے آس پاس کوئی نہیں جانتا، وہ کس درد میں ہے۔ وہ کس کرب میں ہے، اسے کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا۔ وہ بھی اب درویش کی طرح کئی سمندر پار کئی آسمانوں پار کبھی نہ لوٹنے کے لیے چلی جانا چاہتی ہے۔ وہ جینا چاہتی اپنے ساتھ، اپنے لیے، وہ اڑنا چاہتی ہے، اپنے ساتھ،

Read more

26 واں خواب نامہ۔۔۔ دیرینہ خواب

13  مئی 2018 درویش کا تھکی ہوئی رابعہ کو آداب درویش کو بدھا کا قول یاد آ رہا ہے کہ مسافت کو میلوں سے نہیں مسافر کی تھکاوٹ سے ناپنا چاہیے۔ درویش کو آہستہ آہستہ اندازہ ہو رہا ہے کہ رابعہ آدھی رات کو درویش کا خط پڑھتی ہے اور پھر لاشعور کی رو میں بہہ کر خط کا جواب لکھتی ہے۔ یہ درویش کی خوش بختی ہے کہ وہ ایسے سچے اور کھرے خط وصول کرتا ہے جن میں

Read more

25 واں خواب نامہ۔۔۔ دو دنیاؤں میں رہنے والی۔

30 مئی 2018 یا درویش ایک تھکی ہوئی رات تسلیمات کہتی ہے۔ رابعہ بس عجب سی ہے بیٹھے بٹھائے اچانک کسی اور دنیا میں پہنچ جاتی ہے۔ یہ سب لا شعوری ہے اسے نہیں معلوم وہ کس دنیا میں اس لمحے سفر کر رہی ہوتی ہے، اور کیا لکھ رہی ہوتی ہے۔وہ لکھ کر بھول بھی جاتی ہے رات کو لکھی تحریر صبح خود اس کے لئے یک سر اجنبی ہوتی ہے۔ وہ بچپن سے دو دنیاوں میں ایک ساتھ

Read more

چوبیسواں خواب نامہ۔۔۔ نثر میں شاعری۔۔۔۔

30 مئی 2018 درویش کا رتجگے کرنے والی رابعہ کو سلام۔ رابعہ کا خط ’منتشر و بے ترتیب‘ سے زیادہ گھمبیر و گنجلک تھا جو درویش کو دو دفعہ پڑھنے کے بعد بھی پوری طرح سمجھ نہ آ سکا۔ درویش کو یوں لگتا ہے جیسے رابعہ نثر میں شاعری کرتی ہے اور شاعری بھی ایسی جس سے دانشوری کی خوشبو آتی ہے۔ جب درویش رابعہ کا خواب نامہ پڑھ رہا تھا تو اس کے ذہن میں یہ شعر اتر رہا

Read more

تئیسواں خواب نامہ۔۔۔ عورت۔۔۔اسلام۔۔۔خلع

29 مئی 2018 درویش شب کاذب کا سلام قبول کیجئے۔ یا درویش کچھ علالت کے باعث ذہنی فوکس نہیں ہے۔ اس لئے منتشر و بے ترتیب تحریر کے حسن کو قبول کیجئے گا۔ یہاں روایتی رنگ میں دور دور سے سائرن کی آوازیں آ رہی ہیں۔ جو روزے داروں کو جگانے کے لئے ہیں گرچہ شہروں میں یہ سوتے ہی سحر کے بعد ہیں مگر روایت سے انحراف بھی روایت کی بے احترامی کے مترادف ہے۔ یا درویش رابعہ بس

Read more

بائیسواں خواب نامہ۔۔۔۔۔۔ روحانیات۔۔۔نفسیات۔۔۔واردات

27 مئی 2018 مشرق میں بسنے والی رابعہ کو مغرب میں رہنے والے درویش کا آداب درویش کا جی چاہتا ہے کہ وہ ایک دن رابعہ کو بتائے کہ اس نے بیوی بچوں والا خاندان تو نہیں بنایا لیکن اس نے دل والوں کا ایک خاندان تخلیق کر رکھا ہے جس کا نام family of the heart ہے۔ اس خاندان میں جو مرد اور عورتیں شامل ہیں درویش ان کا غائبانہ تعارف کروائے گا۔ یہ وہ دوست ہیں جن کے

Read more

اکیسواں خواب نامہ۔ من مندر کی گھنٹیاں

26 مئی 2018 یا درویش رابعہ مشرق کی زمین سے سلام کہتی ہے۔ یہاں صبح ہو چکی ہے۔ خوشگوار ہوا ہر سو مچلی پھر رہی ہے۔ خود بھی بہکی بہکی سی ہے۔ دوسروں کو بھی مخمور کر رہی ہے۔ شکریہ کہ درویش نے رابعہ کے چبھتے سوال کا جواب ایک بار پھر دیا۔ رابعہ جانتی ہے کہ وہ کسی خاص و عام انسان سے یہ پوچھتی تو وہ آگ بگولہ ہو کر پہلے تو رابعہ کے کردار کی دھجیاں اڑاتا

Read more

بیسواں خواب نامہ۔۔۔a little person

26 مئی 2018 درویش کا اپنی سات سمندر پار دوست کو سلام درویش اپنی کٹیا سے باہر جھانک رہا ہے۔ اسے آسمان پر چند بادل دکھائی دے رہے ہیں جو آپس میں آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔ دو ہفتے پہلے یہاں آندھی اور برف کا طوفان آیا تھا جس سے بہت سے درخت اور گھر گر گئے تھے لیکن اب درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور موسمِ گرما دبے قدموں شہر میں داخل ہو رہا ہے۔ کینیڈا وہ

Read more

انیسواں خواب نامہ۔۔۔ مرد عمل ہے۔۔۔عورت ردِ عمل ہے۔۔

25 مئی 2018 یا درویش آداب عرض ہیں۔ یہاں پرندے چہچہا رہے ہیں۔آسمان گہرے نیلے رنگ سے ہلکے آسمانی رنگ میں تبدیل ہونے کی تیاریوں میں ہے۔ سورج دوزخ کی تیاری کی پریکٹس کروانے طلوع ہونے کی تیاری میں ہے۔جبکہ ابھی وہ کسی ایسے دیس سے لوٹا ہے جہاں وہ جنت کی پھوار برسا رہا تھا۔ رابعہ نے درویش کا خط پڑھا اس کو اپنے کئے گئے سوالات کے جواب ملے.وجوہات ملیں مگر یوں جیسے اس نے سوال کسی لیبارٹری

Read more

اٹھارواں خواب نامہ۔۔۔۔ تنہائی۔۔۔خاموشی۔۔۔دانائی

25 مئی 2018 رابعہ کو شام بخیر! رابعہ کا خط پڑھ کر درویش کافی دیر تک سوچتا رہا۔ اسے اب یقین ہو گیا ہے کہ رابعہ گہرے پانیوں میں اتر گئی ہے۔ اتنی گہرائی تک جہاں پاؤں زمین کو نہیں چھوتے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں انسان یا تو ڈوب جاتے ہیں یا تیرنے لگتے ہیں۔ اب رابعہ آگہی کے سمندر میں تیر رہی ہے۔ جہاں رابعہ ایک طرف گہرے پانیوں میں اتر رہی ہے وہیں وہ پہاڑوں پر چڑھ

Read more

سترھواں خواب نامہ۔۔۔ کہنا بھی مشکل۔۔سہنا بھی مشکل

23 مئی 2018 یا درویش سلام سحر رمضان واہ درویش! اگر درویش جیسی محبوبائیں یہاں کے ہیجانی مردوں کی زندگی میں بھی آ جائیں تو شاید وہ دو ٹانگوں سے باہر نکل کر مکمل انسان بن جائیں۔ ان کے تمام جسمانی و ذہنی اعضا کام کرنے لگیں تو ملک ترقی کی کی راہ پر گامزن ہوجائے۔ رابعہ نے درویش کا خط دو بار پڑھا۔ ایک جملے سے ایک لمحے مسکرائی اور دوسرے لمحے اداس ہو گئی۔ وہ جملہ نہیں ایک

Read more

سولھواں خواب نامہ۔ مردوں کا میڈونا / طوائف کمپلیکس

23 مئی 2018 آداب درویش نے کئی لوگوں سے سن رکھا تھا کہ انسان کو چالیس برس کی عمر کے بعد نئے تجربات نہیں ہوتے۔ پرانے تجربات کی ہی تکرار ہوتی رہتی ہے، زندگی روٹین بن جاتی ہے۔ انسان بورنگ ہو جاتے ہیں۔ شاعر، ادیب، فنکار کری ایٹو مینوپاز کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے دوست اقبالؔ کا یہ شعر گنگنانے لگتے ہیں ؎ خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے کہ تیرے بحر کی موجوں میں

Read more

پندرھواں خواب نامہ۔۔۔۔ ڈیٹ بھی بس جسمانی تبادلہِ لطف و اضطراب ہے

21 مئی 2018 یا درویش لاہور سے سلام قبول کیجئے رابعہ کو درویش کے مشاہدات جان کر اچھا لگا اور یوں لگا جیسے سمندر پار درویش اور دو بڑی خلیجوں کے درمیان بسنے والے دو تخلیق کاروں کے مشاہدات ایک سے ہیں۔ اگر درویش کو لگتا ہے کہ خط کی طوالت کے باعث اس کی بات ابھی مکمل نہیں ہوئی تو رابعہ چاہے گی درویش اپنی بات مکمل کر لے درویش کو یہ جان کہ حیرت ہو گی کہ وہ

Read more

چودھواں خواب نامہ۔۔۔ محبت۔جنس۔شادی

31 مئی 2018 درویش رابعہ کی خدمت میں دوستانہ سلام پیش کرتا ہے درویش نے رابعہ کا خط پڑھا تو کافی دیر تک مسکراتا رہا۔ اسے یوں محسوس ہوا جیسے رابعہ انسانی رشتوں کے گہرے پانیوں میں اتر گئی ہے اور اس گہرائی سے محبت‘پیار‘ جنس اور دوستی کے ایسے موتی اٹھا لائی ہے جن کو جاننا‘ پہچاننا اور پرکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ یہ وہ مقام ہے جہاں الفاظ انسانی جذبوں کا ساتھ دینا چھوڑ دیتے

Read more

تیرھواں خواب نامہ۔۔۔ سیکس اور رومانس میں کیا فرق ہے؟

19 مئی 2018 سلام اے پردیسی درویش رابعہ نے درویش کا خط پڑھا تو جیسے جھیل کا منظر تصور میں تصویر ہو گیا۔ رابعہ کو یقین ہے کہ انسان کا دانہ پانی اس کو خود ہی لے جاتا ہے۔ تو اگر وہ آئیس کریم رابعہ نے تقدیر کے توسط سے کھانی ہے تو وہ پہنچ ہی جائے گی اور اگر نہیں تو وہ لاکھ کوشش و خواہش کر لے کبھی کچھ نہیں ہو گا۔ رابعہ کے عمر بھر کے تجربات

Read more

بارھواں خواب نامہ۔۔۔۔۔ دوستی کو اپنے ہی تاریک پہلووں سے بھی بچانا ہو تا ہے

19 مئی 2018 درویش رابعہ کی خدمت میں نیک خواہشات کا تحفہ پیش کرتا ہے درویش رابعہ کی ہمت اور صبر کی داد دیتا ہے کہ وہ پندرہ سولہ گھنٹے کے روزے رکھتی ہے۔ رابعہ کا خط پڑھتے ہوئے درویش چشمِ تصور سے دیکھ رہا تھا کہ رابعہ کے گھر کے پاس درخت ہیں‘نہر ہے‘ راہداریاں ہیں اور پگڈنڈیاں ہیں جہاں لوگ سیر کے لیے جاتے ہیں۔ وہ سوچ رہا تھا کہ سڑکوں کے اوپر درختوں کا آپس میں سرگوشیاں

Read more

گیارھواں خواب نامہ۔۔۔ خو اب اور محبت تھکنے نہیں دیتے

18 مئی 2018 ایک درویش کو رابعہ سات سمندر پار سے آداب بھیجتی ہے۔ بہت مصروفیات کے دن ہیں۔ ماہ صیام اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پوری دنیا میں مسکرا رہا ہے۔ یہ مسلمانوں کے ساتھ ہی منسلک مہینہ نہیں ہے۔ جب سے زمین بسی ہے۔ ہر مذہب میں کسی نا کسی طرح بھوک پیاس سے کنٹرول کے کچھ ایام مخصوص ہیں۔ مگر پھر بھی ہم انسان اس کھانے پینے کے لئے مسلسل کمانے میں اپنی تمام تر

Read more

دسواں خواب نامہ۔۔۔ آسمانی باپ کی بیٹی۔۔ دھرتی ماں کا بیٹا

15 مئی 2018 درویش رابعہ کی خدمت میں آداب عرض کرتا ہے۔ درویش نے رابعہ کے خط میں عالمِ ارواح کی باتیں پڑھیں تو اسے یوں لگا جیسے رابعہ آسمانی باپ کی بیٹی ہو اور درویش دھرتی ماں کا بیٹا۔ درویش کو محسوس ہوا جیسے رابعہ کا اپنے آسمانی باپ کے علاوہ اپنے زمینی باپ سے بھی رشتہ بہت قریبی‘ گنجلک اور گھمبیر ہو شاید اسی لیے جب بچپن میں اس کا زمینی باپ کام کے سلسلے میں ملک سے

Read more

نواں خواب نامہ۔۔۔ دوستی کی خوشبو

15 مئی 2018 درویش کو رابعہ کا سلام رابعہ درویش سے معذرت چاہتی ہے کہ تاخیر سے جواب دے رہی ہے۔ رابعہ بے معنی و لاحاصل اخلاقی مصروفیات میں پھنسی ہوئی تھی ۔جن کا ناتو زندگی سے کوئی گہرا تعلق ہے نا موت سے… درویش کے ’’دانائی ،، والے سوال سے رابعہ پہلے تو مسکرائی ۔پھر اس کو سقراط کے حوالے سے پڑھا ایک واقعہ یاد آگیا۔نہیں معلوم مصدقہ بھی ہے یا نہیں ۔ مگر دلچسپ ہے۔ سقراط سے کسی

Read more

آٹھواں خواب نامہ۔۔۔ ہیلو‘ آداب‘ سلام

14 مئی 2018 درویش رابعہ کی خدمت میں دوستانہ سلام پیش کرتا ہے درویش نے جب سے رابعہ سے ادبی خط و کتابت کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ لفظوں کی شخصیت اور اہمیت کے بارے میں غور و فکر کر رہا ہے۔ وہ سوچ رہا ہے کہ اگر وہ کنیڈین دوستوں کو ’ہیلو‘ اور ہندوستانی دوستوں کو ’آداب‘ کہتا ہے تو پاکستانی دوستوں کو ’سلام‘ کہنے میں کیا حرج ہے۔ رابعہ نے بھی تو اپنے خط کا آغاز ’آداب‘

Read more

ساتواں خواب نامہ۔۔۔۔ کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناک

13 مئی 2018 درویش کو رابعہ کا آداب۔ وہی گرمیوں کی مختصر سی رات،جو آدھی ادھر اور آدھی ادھر ہو چکی ہے۔ رابعہ نجانے کب سے سوچا کرتی ہے کہ وہ کسی ایسے مقام پہ رہے جہاں کم از کم رات بارہ گھنٹے کی تو ہو۔ جوں جوں رات اپنا سفرکرتی ہے رابعہ کو محسوس ہوتاہے توں توں وہ آزاد ہو رہی ہے.اور جوں جوں دن چڑھنے لگتا توں توں وہ نجانے کن ان دیکھی زنجیر وں کی مقید ہوتی

Read more

چھٹا خواب نامہ۔۔۔ چار خواب

11 مئی 2018 درویش رابعہ کی خدمت میں آداب پیش کرتا ہے درویش رابعہ کا خط پڑھ کر کافی دیر تک اداسی کی دھند میں کھویا رہا۔ اسے ماضی کے وہ دن رات یاد آنے لگے جب وہ مشرق کے روایتی ماحول میں رہتا تھا اور خود بھی اداسی اور تاریکی کا شکار تھا لیکن پھر اس کے دل میں نجانے کہاں سے امید کی ایک کرن آئی اور آہستہ آہستہ اس کے سراپا کو روشن کر گئی۔ درویش ان

Read more

پانچواں خواب نامہ:  جو انسانوں کو پڑھتا ہے درویش بن جاتا ہے

10 مئی 2018 لاہور درویش کو رابعہ سلام کہتی ہے۔ درویش کی خوش نصیبی پہ رابعہ کو رشک آتا ہے کہ وہ اپنی زندگی خود گزار رہا ہے۔ رابعہ زمینی مالک کی غلام ہے۔ مگر آسمانی خالق نے اس کو اندرسے آزادی کے ایک بے کراں سمندر سے آشنا کیا ہو اہے مگر یہ وجدانی لمحے فقط رات کے حسن کی قید میں ہیں۔ ابھی تک رابعہ کو اس کے زمینی مالک نے شاید آسمانی خالق سے باتیں کرتے نہیں

Read more

چوتھا خواب نامہ۔۔۔ درویش سچ کی تلاش میں نکلتا ہے

7 مئی 2018 رابعہ کو درویش کا آداب درویش سچ کی تلاش میں نکلا ہوا مسافر بھی ہے اور ایک سوچ‘ایک آرزو‘ ایک آدرش اور ایک خواب بھی۔ آشتی کی سوچ‘ انسان دوستی کی آرزو‘ انسانی ارتقا کا آدرش اور پرامن معاشرے کا خواب۔ درویش کو جب رابعہ کا ادبی خط ملا تو شام ہو چکی تھی۔ اس کے دن کی شام ہی نہیں، اس کی زندگی کی شام بھی۔ رابعہ کی رہائش مشرق میں ہے اور درویش مغرب میں

Read more

پہلا خواب نامہ۔۔ دوستی کی طرف پہلا قدم

درویشوں کا ڈیرا سچ کی تلاش میں نکلے ہوئے دو مسافروں رابعہ اور درویش کے خواب ناموں کا وہ سلسلہ ہے جو ماہرِ نفسیات ڈاکٹر خالد سہیل اور افسانہ نگار رابعہ الربا کا انسان دوستی‘ محبت‘ ادب‘ روحانیات اور نفسیات کے موضوعات پر ایک ایسا سنجیدہ مکالمہ ہے جو قارئین کے ذہنوں میں آگہی کی نئی کھڑکیاں کھولے گا اور انہیں زندگی کے بارے میں نئے انداز سے سوچنے کی دعوت دے گا۔ ٭٭٭     ٭٭٭ 30 اپریل 2018 محترمہ و

Read more