شیطان کہاں سے آئے گا؟ دروازہ تو بند ہے!

ماہ مبارک رمضان کے آتے ہی یہ بحث چھڑ جاتی ہے کہ شیطان قید ہو گیا ہے۔ جب شیطان قید میں چلا گیا تو معاشرے میں شیطانیاں کون کرتا ہے؟ کچھ گروہ جیسے منافع خور اور ملاوٹ والا سامان فروخت کرنے والے تو پہلے سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اس معاملے کو بھی سمجھتے ہیں پہلے ایک واقعہ پڑھ لیں۔ ہم کمرے میں بیٹھے تھے اور سردی کی وجہ سے کمرہ مکمل بند تھا۔ میری بیٹی نرجس فاطمہ جس کی

Read more

”ہمیں کھسرا کہہ کر مسجد سے نکال دیتے ہیں“

زندہ قومیں مسلسل مکالمہ کرتی ہیں اور اسی کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرتی ہیں۔ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں عمر کی بنیاد پر نوجوان نسل کے سوالات کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ عمر اور تجربہ کی وجہ سے یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ صحیح اور درست بات صرف بزرگ ہی کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانے میں جنریشن گیپ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ اگر نوجوانوں کو

Read more

اہل وطن، کم سن ماؤں کے مسائل سنو

ہم کراچی کے مضافاتی علاقے کوہی گوٹھ کے ایک خواتین ہسپتال میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کے زیراہتمام ہونے والے ایک پروگرام کے سلسلے میں داخل ہوئے۔ ہسپتال میں صفائی کا اعلی معیار تھا اور جابجا سبزے کے ساتھ چھوٹے چھوٹے جانور بھی نظر آ رہے تھے جس سے ہسپتالوں میں داخل ہونے سے دل میں آنے والی افسردگی کا احساس نہ تھا۔ کانفرنس ہال تک جانے سے پہلے ایک کافی بڑی عمارت پر نظر پڑی جس پر

Read more

مدرسے میں گیتا دیکھی

ماہ جون میں کراچی کا سفر درپیش ہوا اگرچہ جب دوستوں کو پتہ چلا تو ایک مدرسہ میں بین المذاہب ہم آہنگی پر ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ اہل اسلام آباد جانتے ہیں کہ یہاں این جی اوز کے اتنے پروگرام ہوتے ہیں کہ دعوت کے باوجود ہر جگہ شرکت کرنا عملاً ممکن نہیں ہوتا اور عام طور پر ان کے موضوعات بھی بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں۔ اس پروگرام کا موضوع بڑا دلچسپ تھا کہ

Read more

مال روڈ کا باغ جناح اور ہمارا عشق

انسان ایک عام انسان فطرت کو پسند کرتا ہے، اسے ہر وہ چیز اچھی لگتی ہے جس میں تصنع نہ ہو یا تصنع فطرت کی کاریگری میں مزید نکھار پیدا کر رہا ہو۔ دنیا میں جہاں بھی نئی بستیاں تعمیر ہوتی وہاں سے فطرت روٹھ جاتی ہے۔ اب انسان فطرت پسند ہے وہ فطرت کی تلاش میں رہتا ہے کچھ سر پھرے جنگلوں پہاڑوں کی سرکوبی کو مقصد حیات بنا لیتے ہیں۔ ان کے غول کے غول فطرت کی تلاش

Read more

کیا اسلامیات کا نصاب اور استاد فرقہ وارانہ رنگ میں رنگے ہیں؟

بیس سال پرانا واقعہ ہے ہمارے گاؤں میں سکول فقط پرائمری تک تھا جس کی وجہ سے چھٹی کلاس سے دوسرے گاؤں میں واقع ایک سکول میں پڑھنے جاتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں شیعہ سنی آبادی مل جل کر رہتی ہے اور ایک دوسرے کا احترام کرتی ہے مگر جس دوسرے گاؤں کے سکول میں تعلیم کے لیے داخل ہوئے وہاں شیعہ آبادی نہیں ہے۔ محرم کے آغاز پر ایک باریش استاد نے ایک شیعہ لڑکے کا نام لے کر بھری کلاس میں کہا اوئے فلاں تم سینہ پیٹتے ہو؟ وہ لڑکا کافی سمجھدار تھا اور زبان دراز بھی، وہ صورتحال کو سمجھ گیا کہ استاد فرقہ واریت کا کوئی موضوع چھیڑنا چاہتا ہے، اس نے چٹکلا چھوڑا جی استاد جی اپنے سینوں پر ہی پٹتے ہیں۔ یہ جملہ اس انداز میں کہا گیا کہ پوری کلاس ہنسنے لگی۔ استاد اپنا سا منہ لے کر رہ گیا اور بات آئی گئی ہو گئی۔

Read more

ہماری خارجہ پالیسی اور امت مسلمہ

ہندوستانی استعمار کے حالیہ جارحانہ اور انسانیت کش اقدامات کے خلاف اہل کشمیر اور اہل پاکستان سراپا احتجاج ہیں۔ ہندوستان کی واحد مسلم اکثریتی ریاست کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بیس سے زیادہ دن گزر چکے ہیں اور پوری وادی دنیا سے کٹی ہوئی ہے، اہل کشمیر جان ہتھیلی پر رکھ کر تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان سنگین حالات میں ہم اہلیان پاکستان اس بات کی امید رکھتے ہیں اور

Read more

رمضان اور یادیں ساہیوال کی

1998 ء سے 2002 ء تک ساہیوال شہر میں بسلسلہ تعلیم مقیم رہا۔ یہ میری زندگی کے یاد گار ترین سال ہیں اس وقت ساہیوال اتنا پھیلا ہوا شہر نہیں تھا بلکہ ایک چھوٹا سا شہر تھا جہاں سب کچھ قریب قریب ہی تھا۔ ماہ رمضان کے آتے ہی والد صاحب مرحوم کی طرف سے حکم صادر ہوتا کہ مغربین کی نماز ہر صورت میں مرکزی مسجد وامام بارگاہ قصر بتولؑ میں ادا کرنی ہے تمام سستی کو دور کرتے

Read more