سندھ گُلال: دھرتی کی محبت اور تاریخ کے ادراک کا سفر!

سندھ، سندھو ماتھری، تہذیبِ سندھو اور اس کے لوگوں کی تاریخ بے شمار حُسناکیوں، نشیب و فراز، رومانوی اور رزمیہ قصوں کہانیوں اور داستانوں خواہ حادثات و المیات سے بھری ہوئی ہے۔ ایک طرف صدیوں سے نو آبادیاتی اور ان کے حواری مقامی حکمران طبقات اور گماشتوں نے سندھ اور سندھ کے لوگوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے اور دکھانے کی کوشش کی ہے تو دوسری جانب سُمنگ چارن اور بھاگُو بھان کی لوک رزمیہ شاعری سے لے کر شاہ

Read more

ارسا میں تبدیلی: سندھ کے پانی پر شب خون مارنے کا ایک نیا منصوبہ!

پاکستان میں اس وقت عملاً آئین کے کئی حصوں پر عمل نہیں ہو رہا۔ ”ہائبرڈ جمہوریت“ کے نام پر حساس معاملات پر مرکز اور صوبوں میں بے اختیار حکومتیں موجود ہیں۔ اسمبلیوں میں براجمان نام نہاد بڑی پارٹیوں کو بھی ایک دائرہ بنا کر دیا گیا ہے، جسے پار کرنے کی انہیں اجازت نہیں اور نہ ہی ان میں ایسی جرات ہے کہ وہ اپنی محدود خودمختاری کو بھی ان معاملات میں استعمال کر سکیں۔ نتیجتاً عملی طور پر ملک

Read more

پتھر کی زبان اور صندل کی گیلی لکڑی کا دھواں! فہمیدہ ریاض، حصہ اوّل

وہ آج اگر ہمارے درمیان ہوتیں تو اٹھتّر برس کی ہوتیں، لیکن جنم دن کا بچھڑنے کے دن یا سال سے تو کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ طبعی عمر میں تو وہ 72 سال کی تھیں لیکن اپنے جوہر میں وہ ”مٹی کی مورت“ جیسی انسان خالص اور پویتر مٹی جتنی ہی قدیم تھیں، اپنی شاعری میں آبشاروں کی روانی جیسا اظہار کرنے والی یہ شاعرہ تو پانی جتنی پرانی تھیں، اس کا مزاحمتی اور باغیانہ وجود تو تب سے تھا

Read more

بابا گورونانک: ہند کو اک مرد کامل نے جگایا خواب سے

آج پنجاب اور برصغیر کے وسطی دور کے ایک بہت بڑے صوفی شاعر، تنقیدی شعور کے حامل مفکر اور طبقاتی سماج کے منحرف اور باغی روحانی اور سماجی رہنما بابا گرو نانک ( 1469۔ 1539 ) کی 480 برسی ہے۔ طبعیت کی ناسازی کے باوجود چند دن پہلے دوستوں کی دعوت پر لاہور اور نانکانہ صاحب بھی جانا ہوا جہاں میں نے ان کی جنم بھومی اور گردوارہ میں ان کی زندگی اور افکار پر ایک لیکچر بھی دیا۔ المیہ

Read more