انٹرنیٹ بند کرنے سے ملکی قرضے اتر سکتے ہیں؟

گْوادر کے پدی زِر کے ساحل پر ناخدا مسکرا کر کہنے لگے کہ کیا انٹرنیٹ بند کرنے سے ملک کے قرضے اتر گئے؟ میں یہ سن کر ہنس پڑا کہ واقعی چھ دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کیا فرق پڑا ہو گا۔ گیارہ نومبر سے سترہ نومبر تک سی پیک کے شہر گْوادر سمیت بلوچستان کے جن چند شہروں میں موبائل انٹرنیٹ دستیاب تھا وہاں اسے بند کیا گیا تھا۔ منصوبہ ساز اداروں کو سات دہائیوں بعد بھی اپنے پرانے

Read more

چاغی میں کھانے کے لیے گھاس بھی نہیں اُگتی

گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے چند ڈرائیورز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں اُن کے پاؤں کے چھالے دکھائے جا رہے تھے۔ ڈرائیورز کے مطابق سکیوریٹی فورسز نے انھیں روک کر ننگے پاؤں تپتی ریت پر کھڑا کیا تھا۔ بلوچستان میں سکیوریٹی چیک پوسٹوں پر ہتک آمیز، اذیت ناک اور انتہائی جابرانہ رویوں کو برداشت کرنا تو معمول کے مطابق ہے۔ کل ہی سی پیک کے شہر گْوادر میں سید ہاشمی ائرپورٹ

Read more

مرشد! مانتے ہو، مگر دیر سے کیوں؟

بلوچستان کو طاقت کی زور پر چلانے والوں نے کہیں سے دو چار وائرل ویڈیوز دیکھیں ہوں گے جن میں بتایا گیا ہو گا کہ بلوچستان کے لوگ کتابیں بہت پڑھتے ہیں اور ادب سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں، تو بس کروڑوں روپے لگا کر پچھلے دنوں آرٹ کونسل کراچی کی زیر اہتمام کوئٹہ میں پاکستان لٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹول کے مختلف سیشنز میں ایک سیشن وزیر اعلی بلوچستان جناب سرفراز بگٹی کا نوجوانوں

Read more

گوادر ڈوب رہا ہے

گوادر شہر میں حالیہ بارشوں کو تقریباً تین مہینے کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے مگر شہر کے کئی علاقے ابھی تک زیرِ آب ہیں۔ بعض علاقوں کے مکین اب اس نفسیاتی کرب میں مبتلا ہیں کہ دن کو پانی نکال لیتے ہیں مگر رات کو دوبارہ اُن کے گھر، چار دیواری، پینے کے صاف پانی کے ٹینکی اور کمرے زیر زمین نکلنے والی پانی سے بھر جاتے ہیں۔ ایسے میں سی پیک کے شہری اپنے گھروں میں نہ تو

Read more

گوادر کے شہریوں کو باڑ کے خواب کیوں آتے ہیں؟

ترقی کے بیانات کے سائے تلے ہر گزرتے دن کے ساتھ گوادر کے شہریوں کے خدشات، خوف اور بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک بار پھر سے گوادر میں چائے کے ہوٹلوں سے لے کر سرکاری دفاتر میں زیر بحث موضوع ”گوادر میں باڑ“ لگنے کا ہے۔ دور جدید میں جہاں ملکوں کے بین الاقوامی سرحدوں پر بھی باڑ لگانے کی حرکتیں عجیب لگتی ہیں وہاں کسی شہر کے اندر محض چند عمارتوں، دو تین سڑکوں اور

Read more

ہر تصویر ایک داستان

کسی نے کہا تھا کہ ایک تصویر ہزار الفاظ بیان کرنے کے برابر ہوتی ہے۔ بالکل ایسے ہی یہاں ہر تصویر کے ساتھ ایک پوری داستان ہے۔ یہ تصاویر ہیں بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی۔ ایک داستان ہے نوجوان بیٹے کی جو اپنے بابا کی تلاش میں نکلا ہے۔ تو دوسرے میں بوڑھے بابا کو اپنے نوجوان بیٹے کی تلاش۔ ایک روتے ہوئے کہتا ہے ”میں چھ سال کا تھا جب میرے بابا کو لاپتہ کیا گیا تھا۔

Read more

انگریز کی بگھی اور بلوچ سردار

روزنامہ ڈان کے 16 نومبر کے کارٹون میں بلوچستان میں حالیہ شمولیتوں، سیاسی تجربات اور آنے والے الیکشن سے متعلق ایک کارٹون پبلش کیا گیا تھا مگر اس کارٹون سے زیادہ منظرکشی کے لیے بلوچستان میں ایک جملہ استعمال کیا جاتا ہے جو اب محاورے کی صورت اختیار کرچکا ہے کہ ”انگریز کی بگھی اور بلوچ سردار“ ۔ ایک وقت تھا جب انگریز نے جنرل فورٹ سنڈیمن کی بگھی کھینچنے کے لیے بلوچ سرداروں سے کہا تو سارے سردار سوائے

Read more

بلوچی زبان کے نامور ادیب و دانشور سید ظہور شاہ ہاشمی کی یادیں کھنڈرات میں تبدیل

یہ علاقہ جو کسی ویرانے اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، یہ بلوچی زبان کے نامور ادیب، شاعر، محقق و دانشور سید ظہور ہاشمی کا آبائی گھر ہے جو گوادر پورٹ اور سی پیک شاہراہ سے بس چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔ موسمی تبدیلیوں اور سی پیک شاہراہ پر بھاری مشینریز کے کام کی وجہ سے یہ خستہ حال اور بوسیدہ مکان اب مکمل کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور بلوچ

Read more

گوادر، عوامی تحریک کا دھرنہ اور ملکی میڈیا

گوادر میں گزشتہ ایک ہفتے سے شہری بنیادی حقوق کے لیے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ گوادر پورٹ اور فش ہار بر کو جانے والی سڑکیں بند ہیں۔ گوادر کو حق دو تحریک کے نام سے یہ خود رو عوامی تحریک اپنے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج پر بیٹھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج میں شریک لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ضلع گوادر کے علاوہ مکران

Read more

ریاست مدینہ سے یوٹرن، اور ریاست مودی

سرحد کے اس پار کی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک داڑھی والے سفید ریش عمر رسیدہ آدمی کو چند اوباش نوجوانوں نے گیرے میں رکھا ہے۔ بوڑھا شخص لہولہان ہے اور نوجوان زور زور سے چلا کر کہہ رہے کہ بول جے شری رام۔ یہ ویڈیو کوئی ایک واقعہ نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں اور روز بہ روز ایسی ویڈیوز کی تعداد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ یہ ایک گاؤں کے کسی ایک بوڑھے

Read more

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھاگ کیوں گئے

نیوزی لینڈ ٹیم نے ایسی بے وفائی کی کہ بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔ اب واقعی میں یقین ہونے لگا ہے کہ ہمارے خلاف دنیا کے تمام کے تمام ممالک ملے ہوئے ہیں۔ تب ہی تو ہمارے مملکت خدا داد کے وجود میں آنے کے بعد سے اب تک ہمارے ہاں اسلام اور جمہوریت خطرے میں ہیں۔ اندرونی غداروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور بیرون دنیا تمام کے تمام ممالک ہمارے خلاف

Read more

بلوچ سردار وہ داغ ہیں جو اچھے ہوتے ہیں

بلوچستان سے باہر کسی بلوچ طالب علم کو اس بات پر اتنا غصہ نہیں آتا کہ ملک کے باقی شہریوں کو بلوچستان کے حالات سے متعلق کچھ پتہ ہی نہیں ہے بلکہ اس بات پر شدید قسم کا غصہ آتا ہے کہ تمھارے تو سردار ہی ترقی کے خلاف ہیں۔ ارے بھئی کون سردار؟ کہاں کے سردار؟ کیسے سردار؟ انھیں ان سب سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہوتا۔ بس یہی کہ بلوچ سردار ہی بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار

Read more

گوادر کا ماسٹر پلان مقامی آبادی کی بے دخلی

گوادر میں گزشتہ کئی دنوں سے سلسلہ وار احتجاج ہو رہے ہیں۔ کبھی گوادر پورٹ تک جانے والی سڑک ملا موسیٰ موڑ پر خواتین احتجاج کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی پدی زر (جسے اب سرکاری کاغذات میں میرین ڈرائیو کہا جاتا ہے ) پر۔ کبھی برقعہ پوش خواتین بلال مسجد کے سامنے دھرنا دیے ہوئے دکھائی دیتی ہیں تو کبھی کوسٹل ہائی وے بند کیا جاتا ہے۔ ان تمام مظاہروں میں نعرہ ایک ہی ہوتا ہے کہ ”پانی دو،

Read more

بلوچ طلبا کا یونیورسٹیوں سے پہاڑوں تک کا سفر

اٹھارہ سال کی عمر میں ریاست کا کوئی بھی شہری ایک بالغ اور باشعور شہری تصور کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنی زندگی کی معاملات میں شعوری فیصلے کر سکتا ہے بلکہ اپنے باشعور شہری ہونے کی حیثیت سے ووٹ دینے کا بھی اہل ہوجاتا ہے۔ ایسے کسی نوجوان کی کسی بھی فیصلے کو محض جذباتی، گرم جوشی یا لاشعوری نہیں کہا جاسکتا۔ اور ایسے کسی نوجوان کے اقدامات کو تو بالکل لاشعوری نہیں کہا جاسکتا جو ایک انتہائی پسماندہ علاقے سے نکل کر ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر کی بہترین یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو۔ وہ طالب علم اپنے بہتر تعلیمی بنیاد رکھنے والے کلاس فیلوز کا مقابلہ کرے، کئی خواب آنکھوں میں سجائے اور یونیورسٹی سے نکل کر پہاڑوں پر جائے جہاں سے ایک دن یہ خبر آئے کہ مقابلے میں مارا گیا۔ یہ سب کچھ تو لاشعوری کیفیت اور جذباتی پن میں نہیں کیا جاتا۔

Read more

گوادر کے وہ مقامات جنہیں گوادری نہیں جانتے

بلوچ قوم سے متعلق اکثر بلوچوں کو ملک کے سینئر سیاست دانوں، ممبران پارلیمنٹ، صحافیوں، دانشوروں اور دوسری نامور شخصیات سے شکوہ رہتا ہے کہ وہ بلوچ قوم کو بلوچی کہہ کر پکارتے اور لکھتے ہیں جبکہ بلوچی صرف ایک زبان ہے جس کے تین لہجے ہیں اور تینوں کے الفاظ، لہجوں ، تلفظ اور کچھ حروف تہجی میں فرق موجود ہونے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانیں بھی ہیں جنہیں بلوچ مادری زبان کے طور پر بولتے ہیں۔ انہیں جب بھی بلوچی کہا جاتا ہے تو انہیں عجیب لگتا ہے۔

Read more

گوادر میں کشتی سازی کی صنعت اور مزدوروں کے خدشات

گوادر شہر کا مغربی ساحل مقامی کشتی ساز مزدوروں کا قدرتی صنعتی زون ہے۔ جہاں صدیوں سے ان کے آبا و اجداد کشتی سازی کے پیشے سے وابستہ ہوتے آرہے ہیں مگر اب یہ کشتی ساز مزدور اپنے روزگار اور مقام کے مستقبل سے متعلق پریشان ہیں۔ کشتی سازوں کو مقامی لوگ ”واڑو“ بلاتے ہیں۔ واڑو داد رحمٰن اپنے گھر کے چولہے کے لیے لکڑیوں کے ٹکڑے اور بورے اکٹھا کر رہے ہیں۔ لیکن چند برس پہلے تک داد رحمٰن

Read more

کریمہ بلوچ نے بلوچستان کو کھل کر رونے کا موقع دیا

کریمہ بلوچ کی موت نے بلوچستان کو کئی برس بعد کھل کر رونے، غم منانے، اپنے اندر دبے تکلیف اور اظہار رائے کے لیے ممنوعہ نظام کے خلاف کھل کر اپنے غصے کا اظہار کرنے کرنے کا موقع دیا۔ آج کئی برس بعد سخت ترین سرداری اور بدترین سرکاری اور ریاستی گڈ سردار کے علاقے بارکھان جہاں سردار کے خلاف بولنا اور باہر نکلنا سنگین ترین جرم ہے وہاں سے لے کر باڑ زدہ ساحل بلوچستان تک ہر شہر، قصبہ

Read more

کیا بلوچ طالب علم آن لائن کلاسز کے لئے بھی پہاڑوں پر جائیں؟

انیلہ یوسف کا تعلق ضلع گوادر کے ایک ساحلی شہر پشکان سے ہے جو اس وقت کراچی یونیورسٹی سے ٹیچر ایجوکیشن میں ایم فل کر رہی ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے تعلیمی ادارے بند ہیں اس لئے وہ اپنے گھر میں ”میرا گھر میرا اسکول“ مہم کے تحت بچوں کی اسکولنگ کر رہی ہیں مگر اب مصیبت یہ ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی حکم کے مطابق ملک کے جامعات آن لائن کلاسز کا آغاز کریں گی جو انیلہ کے مطابق ملک کے دور دراز رہنے والے طالب علموں کے لیے ایک نئی مصیبت ہوگی۔ انیلہ کہتی ہے ’بلوچستان کے کئی شہر انٹرنیٹ سے محروم ہیں اگر کہیں ہے بھی تو ایسی نہیں کہ آن لائن کلاسز ممکن ہوں، یہ فیصلہ طالب علموں کے لئے انتہائی اذیت ناک ہے‘

فروری 2017 سے اب تک بلوچستان کے ضلع کیچ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، کیچ آبادی کے لحاظ بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے اور باقی بلوچستان کی نسبت یہاں شرح خواندگی کی صورت حال بھی بہتر ہے۔ مختلف اعداد و شمار کے مطابق قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال صوبہ بلوچستان میں شرح خواندگی 41 % ہے جو باقی صوبوں کی نسبت کم ترین شرح ہے۔ گزشتہ دنوں کیچ کے طالب علموں نے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کیا۔ یہ طلبہ و طالبات ملک کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم ہیں۔

Read more

حال احوال کو بازیاب کرو

ایک سروے کے مطابق لاہور کی اکثر آبادی کو بلوچستان کے دو شہروں کے نام بھی نہیں آتے اگر معجزانہ طورپر کسی کسی کو آ بھی گئے تو کوئٹہ اور گوادر تک دی اینڈ ہو جاتا ہے۔ اس کا نقصان یہ ہوا کہ ایک ملک کے دو صوبوں میں اتنا فاصلہ پیدا ہو گیا کہ آج تک پنجاب کے لوگوں کو یہ پتہ نہ چل سکا کہ بلوچی نام کی کوئی قوم ہے ہی نہیں، اور فائدہ انسانی اسمگلروں کو

Read more