سیاست میں عدم برداشت

میں سمجھتا ہوں کہ سوشل میڈیا، خاص طور پر فیس بک اور ٹویٹر آج کے دور میں اپنے خیالات کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارمز ہیں۔ ان پلیٹ فارمز کی وجہ سے اس مصروف ترین دور میں ایک شخص ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگوں سے بیک وقت جڑا ہوتا ہے۔ یہاں ہم کسی بھی چیز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار آزادانہ اور مثبت طور پر کر سکتے ہیں۔ اپنی پسند نا پسند، اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں، اپنا علم

Read more

حب الوطنی اور مذہب کارڈ

جیسے زندگی کے آخری لمحات میں موت کا فرشتہ سامنے نظر آنے پر بدکار سے بدکار اور بدترین گناہ گار شخص کے دل میں بھی توبہ کی خواہش جاگ جاتی ہے بالکل ایسے ہی اپنے اقتدار کا سورج ڈوبتا اور یقینی طور پر اپنی حکومت ختم ہوتی نظر آنے پر عمران خان صاحب میں بھی خود داری، لیڈر شپ اور مذہبی جنونیت کا جذبہ بیدار ہو گیا ہے۔ پچھلے چار سالوں سے جب اللہ نے اس شخص کو اقتدار عطا

Read more

مسجدوں میں امن نہیں تو پھر کہاں امن ہے؟

تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ اقتدار بچانے کے لیے یا اقتدار چھیننے کے لیے معصوم لوگوں کی جانوں سے ہولی کھیلی گئی ہے۔ اس ملک میں کبھی دھرنے ناکام بنانے تو کبھی دھرنے کامیاب بنانے کے لیے دھماکے کرائے گئے ہیں۔ آج کل پھر ملک میں اقتدار کی رسہ کشی اپنے عروج پر ہے اور ان حالات میں آئی ایس آئی کے سربراہ پہلے ہی اپنے افسران کو پہلی بار سیاست سے دور رہنے کا واضح حکم دے

Read more

قوم سے خطاب

قوم بھوک سے مرتی رہی، قوم سے خطاب نہیں کیا، کسان کا استحصال ہوتا رہا، قوم سے خطاب نہیں کیا، لوگ آٹے کی ایک تھیلی کے لئے گھنٹوں قطاروں میں دھکے کھاتے رہے، آپ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، چینی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی، آپ ڈھیٹ بن کر سوئے رہے، مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، آپ نے قوم سے خطاب نہیں کیا، عوام پر بجلی، گیس، پیٹرول کے بم گرتے رہے، آپ کو کوئی پرواہ

Read more

اقتدار کی ہوس

پچھلے چند روز سے چوہدریوں کا ڈیرہ ملکی سیاست کی مرکزی آماجگاہ اور سیاسی پنڈتوں کے لئے ایک مقدس مندر کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول بھٹو اس کا باپ زرداری، اور پھر شہباز شریف سے لے کر سپیکر اسمبلی اسد قیصر تک اور پھر آخر میں عمران خان اور پھر فضل الرحمان، یہ سارے سیاسی گرو یکے بعد دیگرے، چوہدریوں کے ڈیرے پر ماتھا ٹیکنے، ان کے چرن چھونے اور ان کا

Read more

حرف صداقت لکھنا

انسانیت نے شاید ہی زمین پر عمراں خان سے بڑا مسخرہ حکمران دیکھا ہو۔ اپنی ناکامیوں پر شرمندہ ہونے اور قوم سے معافی مانگنے کی بجائے عمران خان اپنے وزراء میں کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں۔ پوری قوم کل سے سکتے میں ہے کہ آخر کون سی ایسی کارکردگی دکھا دی ہے اس حکومت نے کہ تعریفی اسناد تقسیم ہو رہی ہیں۔ ؟ حقیقت یہ ہے کہ ملک پاکستان اس وقت بحرانوں، ناکامیوں، مایوسیوں اور مشکلات کی دلدل میں

Read more

بھنگ کی کاشت

اس نے اپنے سیکرٹری سے پوچھا، ”کراچی کی کیا صورت حال ہے؟“

سیکرٹری نے جواب دیا، ”سر کراچی ڈوب رہا ہے۔“

”تو ہماری حکومت اس بارے میں کیا کر رہی ہے؟“

”سر ہم نے اس بارے میں بیان جاری کر دیا ہے۔“

اس نے اطمینان کی گہری سانس لی، اور کارکردگی کو سراہا۔ پھر اس نے پوچھا، ”گندم اور آٹے کی کیا صورت حال ہے؟“

”سر مافیا نے گندم اسٹاک کر کے قیمت دُگنی کر دی ہے۔“

اس نے تقریباً چلاتے ہوئے پوچھا، ”ہم نے اس بارے میں کیا کیا ہے؟“

Read more

سمندر پار پاکستانی اور پی آئی اے

اپنے ملک کو کثیر زر مبادلہ بھیجنے والے سمندر پار پاکستانیوں پر کوئی مشکل وقت آئے اور حکومت پاکستان اور قومی ائرلائن، پی آئی اے ان کا استحصال نہ کرے اور ان کو ذلیل نہ کرے ایسا ممکن نہیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھ ماہ سے بیروزگار اور اپنے گھروں میں محصور سمندر پار پاکستانیوں کے لئے 15 ستمبر خوشی کی ایک نوید لے کر آیا جب سعودی عرب اور یو اے ای نے اپنے فلائیٹس آپریشن دوبارہ

Read more