پاکستان کی معاشی بیماریاں اور ان کا حل

روس اور یوکرائن میں جنگ جاری ہے، مغربی ملکوں نے روسی توانائی کے ذرائع پر برآمدی پابندیوں کے ساتھ ساتھ صدر پوٹن اور روسی وزیرخارجہ پر شخصی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ روس کے مسافر طیاروں کے لئے یورپ کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے، اور حالات تیزی سے ایک بڑی جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ مہاجرین ہزاروں کی تعداد میں یوکرائن سے دوسرے یورپی ممالک کی طرف جا رہے ہیں۔ ان حالات میں توانائی کے

Read more

میں نے یوکرين کی حمایت کیوں کی

مجھے آج ایک دوست نے کہا تم نے یوکرین کی حمایت میں ویڈیو کیوں بنائی؟ روس۔ یوکرین کے ایشو کو اتنا زیادہ ڈسکس کیوں کر رہے ہو؟ یہاں تک کہ عمران خان کے دورہ روس کی بھی مخالفت کی؟ آخر تم مغرب سے پڑھ کر آنے والے مغرب کی اتنی سپورٹ کیوں کرتے ہو؟ میرا ابتدائی جواب تو یہ تھا کہ میں نے یوکرین کی سپورٹ نہیں کی، صرف جنگ کی مخالفت کی ہے۔ کیوں کہ جنگ میں کوئی نہیں

Read more

کیش کی حقیقی موت میں "راست” کا کردار

کیا آپ نے کبھی تصور کیا کہ ترقی یافتہ دنیا کے بعد ہی صحیح مگر کبھی پاکستان میں بھی ”کیش“ یعنی کرنسی نوٹوں اور سکوں کی حقیقی موت واقع ہو جائے گی؟ اگر نہیں سوچا تو یقین کر لیں کہ ایسا ہونے میں اب صدیوں کا فاصلہ نہیں رہا، بلکہ شاید چند ہی سال اور لگیں گے۔ آئیے اس کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ کیش کی موت یافتہ یا ”کیش لیس“ سوسائٹی سے مراد ایسی معیشت ہے جس میں

Read more

مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کا قابل عمل نسخہ

کیا ہم صرف میڈیسن کے ساتھ مستقل طور پر ہائی یا کم بلڈ پریشر کا علاج کر سکتے ہیں؟ میرے خیال میں بالکل نہیں۔ بلکہ ہمیں اس کے لئے میڈیسن کے ساتھ ساتھ ان تمام عوامل پر بھی نظر رکھنی ہوگی جن کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی یا کم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہو تو اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کچھ عوامل کا تعلق ہماری جسمانی ساخت،

Read more

پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والا بڑا کرپٹوکرنسی فراڈ

ایک خبر جو سانحہ مری کے باعث اس لیول پر ڈسکس نہیں ہوئی جس قدر ہونی چاہیے تھی وہ پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والا کرپٹو کرنسی فراڈ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 فیک موبائل ایپلیکیشنز نے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی لیڈنگ ایپلیکیشن ”بینانس “ کے ساتھ فیک لنک پیدا کر کے کچھ پاکستانی نوجوانوں سے 100 ملین ڈالرز یا تقریباً 18 ارب روپے کا فراڈ کیا ہے۔ جس میں متاثرین کے ساتھ اوسطاً 2000 ڈالرز فی

Read more

سعودی عرب اور فرانس میں تجارتی معاہدے اور ہمارا سیالکوٹ

 قوی امکان ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستانی معیشت اور قوم مہنگائی کے جس طوفان کا سامنا کر رہی ہے وہ آنے والے مہینوں میں زیادہ قیامت خیز ہو گا۔ کیوں کہ کورونا وبا کی وجہ سے بند کاروبار کھلا تو عالمی منڈی میں تیل کی ڈیمانڈ میں اضافہ کی وجہ سے اسکی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوا تو ہمارا تجارتی خسارہ بھی تیزی سے بڑھنے لگا، جس کو مستقل طور پر کم کرنے کے لئے دو ہی

Read more

سانحہ مینار پاکستان اور ہمارا ہیومن ریسورس

وطن عزیز کے یوم آزادی پر مینار پاکستان کے سائے تلے جو سلوک اک ہجوم نے ایک نہتی لڑکی کے ساتھ کیا اس پر انسانیت تو کیا حیوانیت کا سر بھی شرم سے جھک گیا ہو گا۔ اس سے ہمارے عوام خصوصاً نوجوان طبقہ کی اجتماعی ذہنی سوچ ہی عیاں نہیں ہوئی بلکہ دراصل ثابت یہ ہوا ہے کہ ملکی تعلیمی ڈھانچہ ہی زمین بوس ہو چکا ہے۔ اس واقعہ اور خواتین پر ظلم و ستم کے گزشتہ دنوں کے چند واقعات کا احوال جاننے کے بعد ہجرت کے وقت خواتین کی عصمت دری کے واقعات تو اب صرف ایک کہانی ہی معلوم ہوتے ہیں۔

Read more

ظلم اور مظلومیت کے مکھوٹے

بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر کلام نے اپنی سوانح عمری میں اپنی قوم کے بارے میں لکھا تھا کہ ہماری عوام کا المیہ یہ ہے کہ یہ بیک وقت ظالم اور حد درجہ رحمدل ہیں، یعنی صورت حال کے مطابق ان کا نظریہ بدل جاتا ہے۔ حسب ضرورت کبھی مظلوم ہوتے ہیں تو کبھی ظالم۔ ذاتی مشاہدہ کی بنیاد پر میں کہ سکتا ہوں کہ دوغلا ہونے کی یہ خصوصیت پاکستانی عوام کی بھی ہے۔ ایک عام بے اختیار پاکستانی

Read more

پاکستان نما فلائی اوور

گزشتہ دنوں دوران سفر میرا گزر جنوبی پنجاب کے ایک شہر کے ایک پرانے فلائی اوور سے ہوا۔ ٹیکسی ڈرائیور (جن کا نام نعیم تھا) اور میرے درمیان جو بات چیت ہوئی، وہ قارئین کی دلچسپی کے لیے حاضر ہے۔ نعیم: بھائی صاحب آپ کے پاس ٹرمینل تک پہنچنے کے لئے کتنا وقت ہے؟ میں : کافی ہے، بس کو آنے میں ابھی آدھا گھنٹہ ہے۔ مگر کیوں؟ نعیم: کیوں کہ آگے پل آ رہا ہے۔ آپ کے پاس چوائس

Read more

كرپٹوکرنسی اور منی لانڈرنگ

گزشتہ دنوں بٹکوئین کی مائننگ اور اس سے جڑے ماحولیاتی آلودگی کے خدشات پر لکھے گئے میرے بلاگز پر اچھا فیڈ بیک ملا تو سوچا کیوں نہ قارئین کو یہ بھی بتایا جائے کہ پاکستان اور دیگر ملک کرپٹو کرنسی مثلاً بٹکوئین وغیرہ کو کیوں لیگل ٹینڈر کے طور پر قبول نہیں کر رہے ہیں۔ حال ہی میں افریقہ کے ایک ملک ایلسلواڈور نے کرپٹو کرنسیز کو لیگل ٹینڈر کے طور پر رائج کیا ہے۔

جب کہ پاکستان کی سندھ ہائیکورٹ میں ایک شہری کی اپیل زیر سماعت ہے جس کی ابھی تک کی کارروائی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نائب صدر لیول کے نمائندہ نے معزز عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے ایف آئی اے یا کسی اور تحقیقاتی ایجنسی کو باقاعدہ طور پر نہیں کہا کہ کرپٹو کرنسیز کا لین دین کرنے والوں کو کوئی سزا دی جائے یا گرفتار کیا جائے۔ جس سے معزز عدالت نے یہی اخذ کیا ہے کہ ہمارا مرکزی بینک اس کو کوئی قابل سزا جرم نہیں سمجھتا ہے۔ مگر کیس کا حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

Read more

کرپشن کی مائیکرو اقسام‎

بچپن میں باٹا اور سروس کمپنیز کے جوتوں کی قیمت 499 یا 599 دیکھ کر حیرت ہوتی تھی کہ یہ سیدھے سے 500 یا 600 روپے قیمت لکھ کر وصول کیوں نہیں کرتے ہیں۔ جب کہ ایک روپیہ تو دکاندار واپس ہی نہیں کرتے ہیں۔ بڑے ہو کر پتہ چلا کہ یہ گاہک کو نفسیاتی طور پر خریداری پر مائل کرنے کا اک طریقہ ہوتا ہے۔ 599 اور 600 روپے میں بظاہر کوئی فرق نہیں ہے اور ایک روپیہ واپس

Read more

كرپٹوکرنسی مثلاً بٹکوئین آخر کیا ہے؟

کچھ روز پہلے میں نے بلاگ لکھا کہ کس طرح بٹکوئین کی ’مائننگ‘ ماحول کی آلودگی کا باعث بنتی ہے تو ملنے والے فیڈبیک سے احساس ہوا کہ پاکستان میں بیشتر لوگوں کو ورچوئل یا ڈیجیٹل کرنسیز مثلاً بٹکوئین یا ایتھرنیم کے بارے میں بنیادی معلومات نہیں ہیں، کہ یہ کیا ہیں اور ان کی ’مائننگ‘ کیسے ہوتی ہے؟ اگرچہ ان موضوعات پر یوٹیوب اور فیس بک پر کافی ویڈیوز اور مواد موجود ہے مگر میں نے چاہا کہ سادہ

Read more

ریپ سے پہلے، اور ریپ کے بعد

”یہ [ایسی ویسی] عورتیں ہیں۔ ہم نے ان کی گیم بنانی ہے اور ان کو اچھی طرح ٹھوکنا ہے۔“

یہ الفاظ سینسر کر کے انتہائی احتیاط کے ساتھ مختصراً لکھے گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت اس سے کہیں آگے ہے۔ اگر چار یا زیادہ لوگ مل کر ایسے الفاظ کے ساتھ کچھ پلان کریں تو سیدھی بات ہے کہ وہ ”ایسی ویسی“ عورتوں کے خلاف کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں یا کم از کم جو یہ لفظ بول رہا ہے وہ کچھ ایسا کرنا چاہتا ہے جو خطرہ کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔ اگر یہ الفاظ کسی ایسے شخص کے منہ سے ادا ہوں جو انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو اور جس کے ہاتھ میں نوجوان بچوں اور بچیوں کا مستقبل بھی ہو تو سمجھ جائیں کہ صورت حال کافی گمبھیر ہے اور ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے۔ اس کے باوجود اگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی تو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الفاظ زیادتی یا ریپ ہونے سے پہلے کے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس اور بدلتے تعلیمی رحجانات

جیسا کہ کورونا وائرس نے اس کرہ ارض اور اس پر بسنے والی ہر شے، خصوصاً انسانی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے وہیں طلبہ و طالبات اور ان کے رجحانات کو بھی یکسر بدل دیا ہے۔ ناصرف آج کا تعلیمی ماحول، بلکہ طالب علم بھی ویسا نہیں رہا جو 2020 کا سورج طلوع ہونے سے پہلے تھا۔ جیسا کہ پاکستان میں کسی بھی سانحہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مثبت اثرات کی نسبت منفی اثرات کہیں زیادہ واضح اور شدید ہوتے ہیں تو کورونا وبا کے تعلیم پر ہونے والے اثرات میں بھی یہی رجحان نمایاں ہے۔ ناصرف تعلیمی اداروں کو کنٹرول کرنے والا انتظامی ڈھانچہ ناکام نظر آتا ہے بلکہ اس کے افسران کی ترجیحات بھی تبدیل ہو چکی ہیں۔ جہاں طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی تعلیمی نفسیات میں تبدیلیاں واضح ہیں تو اساتذہ بھی ان اثرات سے مبرا نہیں ہیں

Read more

ڈاکٹر اوسکر وورز کی یاد میں

پچھلے دنوں جب جولیا نے مجھے بتایا کہ اوسی (جن کا مکمل نام ڈاکٹر اوسکر ووز تھا) اس دنیا میں نہیں رہے تو مجھے یوں لگا جیسے میری فیملی کا ایک اہم فرد اور بزرگ دنیا سے چل بسا ہو۔ ہم بہت دن تک بہت اداس رہے۔ جولیا نے اوسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا تھا مگر میں اپنی آسٹرین فیملی کے اس دکھ میں ذاتی طور پر شریک نہیں ہو سکا تھا۔ مگر تب

Read more

ڈیجیٹل کرنسی بٹکوئن ماحول کو کیسے آلودہ کرتی ہے؟

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو افسر ایلن مسک نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرہ کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی کاروں کی فروخت ڈیجیٹل کرنسی بٹکوئن کے ذریعے نہیں کرے گی، جس سے بٹکوئن کی قیمت میں 10 % تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے پہلے فروری 2021 تک ٹیسلا نے تقریباً ڈیڑھ ارب امریکی ڈالرز کے بٹکوئن کی خریداری کی تھی اور مارچ میں ایلن مسک

Read more

یروشلم میں دہشت گردی اور ملالہ کا ٹویٹ

رمضان کے مقدس مہینے میں فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں پچھلے چند روز سے جاری ہیں۔ جن میں بچوں سمیت بہت سے معصوم مسلمان شہری شہید ہو چکے ہیں۔ میرا یہ مطالبہ ہے کہ یہ دہشت گردی بند کی جائے اور فلسطین پر ناجائز اسرائیلی قبضہ ختم کر کے آزاد، خودمختار اور جمہوری فلسطینی ریاست قائم کی جائے یہ وہ ٹویٹ ہے جو مجھ سمیت بہت سے پاکستانیوں کی دلی خواہش ہے کہ

Read more